• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین میں غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی نگراں در...

چائنہ بینکنگ اینڈ انشورنس ریگولیٹری کمیشن نے غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی جامع ریگولیٹری ریٹنگ کے لیے آزمائشی اقدامات جاری کردیے ہیں۔درجہ بندی شاخ کے بنیادی عوامل کے تحت ہوگی۔ ان اقدامات میں خطرے کے انتظام، آپریشن کنٹرول، تعمیل اور اثاثہ جات کے معیار کے ساتھ ساتھ آپریٹنگ خطرات، مالی حالات اور صدر دفاتر کی انتظامی صلاحیت پر شاخ کو حاصل تعاون کا اندازہ کرنا شامل ہے۔ریگولیٹری وسائل مختص کرنے، مارکیٹ تک رسائی دینے، غیر ملکی بینکوں کی شاخوں کی کلاسیفائیڈ نگرانی کے نفاذ اور خطرات کا انتظام بہتر بنانے پر زور کے لئے اس درجہ بندی کا اہم کردار ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن ، سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگ...

فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں مزید با رشوں کا امکان ہے۔بدھ کے روز نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ کم از کم 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ایجنسی کے مطابق جنوبی فلپائن میں 18، مرکزی لوزون جزیرے کے بیکول علاقے میں 5 اور وسطی فلپائن میں 2 اموات ہوئی ہیں۔ایجنسی نے بتا یا ہے کہ بیکول علاقے میں 12، وسطی فلپائن میں 11 اور جنوبی فلپائن میں 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ 9 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔قومی موسمیاتی بیورو نے اختتام ہفتہ ملک کے بہت سے علاقوں میں آنے والے سیلاب کی وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "شیئر لائن" کا اثر کمزورہوگیا ہے۔ ایک شیئر لائن وہ مقام ہوتاہے کہ جہاں گرم اور سرد ہوا ملتی ہے، جس سے شدید بارش اور لینڈسلائیڈز ہوتی ہیں۔تاہم بیورو کا کہنا ہے کہ منگل کی شب جنوبی فلپائن میں منڈانا جزیرے سے تقریبا 600 کلومیٹر مشرق میں کم دبا والا علاقے کے با رے میں معلوم ہوا جو سمندری دبا میں تبدیل ہوسکتا ہے۔بیورو نے متنبہ کیا ہے کہ کم دبا والے علاقہ کے باعث وسطی فلپائن اور شمالی مینڈانا میں معتدل سے شدید ، بعض اوقات بہت شدید بارش ہوگی، جبکہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈزکا امکان ہے۔اختتام ہفتہ سیلاب نے ملک بھر کے 9 علاقوں میں 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا تھا ۔ اس سے گھروں، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا اجلاس میں...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں کیے گئے اہم فیصلوں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متفقہ کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے تنقیدی اور خود ا حتسابی کے حوالے سے اس اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک اہم تقریر کی جو کہ پیر سے منگل تک منعقد ہوا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد چھوٹے...

پاکستان کے نامور کلاسیکل گلوکار استاد چھوٹے غلام علی خان کی36 ویں برسی 29 دسمبرجمعرات کو منائی جائے گی۔استاد چھوٹے غلام علی خان کا تعلق قصور کے ایک موسیقارگھرانے سے تھا جہاں وہ 1910میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے موسیقی کی ابتدائی تربیت اپنے والد میاں امام بخش سے حاصل کی۔استاد چھوٹے غلام علی خان خیال، ترانہ، ٹھمری، دادرا اور غزل سبھی یکساں مہارت سے گاتے تھے۔وہ ایک عرصہ تک لاہور آرٹس کونسل سے وابستہ رہے جہاں انہوں نے موسیقی کی تربیت کے لئے ایک اکیڈمی قائم کی تھی۔ ان کے شاگردوں میں شاہدہ پروین اور بدرالزماں، قمر الزماں کے نام نمایاں ہیں۔استاد چھوٹے غلام علی خان کو حکومت پاکستان نے 1985میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔ 29 دسمبر 1986کو چھوٹے غلام علی خان لاہور میں وفات پاگئے۔وہ لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں آسودہ خاک ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اردو کے نامور شاعر الطاف حسین حالی کی 108ویں...

اردو کے نامور شاعر الطاف حسین حالی کی 108ویں برسی 31دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں تقریبات منعقد کی جائیں گیاالطاف حسین حالی1837ء کو پانی پت میں پیدا ہوئے انہوں نے بطور شاعر،نقاد،ادیب،سوانح نگار کی حیثیت سے بلند مقام حاصل کیاآپ مرزا غالب کے شاگر تھے۔الطاف حسین حالی نے کئی مشہور نظمیں لکھیں انہوں نے سر سید احمد خان کی فرمائش پر ''مسدس حالی'' لکھی۔الطاف حسین حالی کو شمس العلماء کا خطاب بھی ملا۔الطاف حسین کی شاعری،مضامین کی لاتعداد کتب شائع ہوئیں۔الطاف حسین حالی31دسمبر 1914ء کو انتقال کر گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے نیشنل ہائی وے 5 ( این 5) کے ارد گرد د...

چین کے صوبہ یوننان نے نیشنل ہائی وے 5 ( این 5) کے ارد گرد درخت لگانے کے منصوبے کو سپانسر کیا، جسے ''گو گرین پاکستان، یونان چیپٹر، پیج 1 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ حال ہی میں حتمی شکل دی گئی ہے۔ جنوبی سندھ میں این 5 کے ساتھ 5000 زیادہ درجہ حرارت اور خشک سالی کے خلاف مزاحمت کرنے والے درختوں کے پودے اب کھڑے ہیں۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، چین کا یونان، جو کہ جنگلات کی بحالی اور آلودگی کو کم کرنے کی کوششوں کے لیے مشہور ہے، آگے بڑھا اور یونان پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈ شپ ود فارن کنٹریز اور چائنا یوننان سنی روڈ اینڈ برج کارپوریشن کے ذریعے عطیہ کیا۔ جو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق یہ منصوبہ جنوبی سندھ میںشدید موسم سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں سے ایک ، این 5 کے انٹرچینج ایریا ، پاکستان کی شمالـجنوب ٹریفک ٹرنک روڈ کیساتھ شروع کیا جائے گا ۔ اس منصوبے سے گرین کوریج میں اضافہ، پانی اور مٹی کے نقصانات کو کم کرنے اور ماحولیاتی تحفظ کے بارے میں مقامی باشندوں کے شعور کو بڑھانے کی توقع ہے۔ اس کے بعد چینی فریق ایک سال تک پودوں کی دیکھ بھال کرے گا تاکہ ان کی بقا کو یقینی بنایا جا سکے اور منصوبے کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بنایا جا سکے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس منصوبے کو پاکستان کی وزارت اقتصادی امور، کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستان لائے گئے بچے ما...

ہائی کورٹ نے پاکستان لائے گئے بچوں کو ان کی ماں کے ساتھ پولینڈ بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام ہٹا کر بچوں کے پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں بچے اپنی ماں کے ساتھ پولینڈ جائیں گے۔ بچوں کی مائیں والد کی بچوں سے ملاقات میں سہولت دیں گی۔ بدھ کو پولینڈ کی 2 خواتین کی جانب سے اپنے بچوں کے والد کیخلاف حوالگی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ اس موقع پر دونوں خواتین بچوں کے ساتھ عدالت میں موجود تھیں جب کہ پاکستانی شہری محمد سلیم، پولینڈ سفارت خانے کے حکام اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے حکم پر ایف آئی اے نے بچوں اور والد کے پاسپورٹ حاصل کرلیے۔ سماعت کے آغاز پر پولش خواتین کے وکیل بیرسٹر عقیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو دو تین ہفتوں کے لیے پاکستان لایا گیا، لیکن واپس نہیں بھیجا گیا۔ بچے 7 سال سے ماں کے ساتھ اور پولینڈ کے شہری ہیں۔ پاکستان میں وزٹ ویزا پر آئے۔ وکیل کے مطابق پولینڈ میں دونوں خواتین نے کرمنل کمپلینٹس درج کروائیں۔ یہ بات تسلیم شدہ ہے کہ بچے پولش عدالتی حکم پر ماں کے پاس تھے۔ بچوں کے ساتھ ان کے والد نے وعدہ کیا کہ قرآن پڑھنے کے بعد وہ ان کو پولینڈ بھیج دے گا۔ 14 ماہ کا عرصہ ماں نے بہت مشکل سے گزارا ۔وہ بے یارو مددگار تھیں۔

وکیل نے حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جسٹس خواجہ شریف نے 2010 میں اسی طرح کے ایک کیس میں پولش بچے واپس بھیجے۔ پاکستان کی فیملی کورٹس بھی کم عمر بچے ماں کے حوالے کرتی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں بچو ان کی پولش ماں کے حوالے کیے جائیں۔ پاکستانی شہری محمد سلیم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 7 سال سے زیادہ عمر کے بچوں سے عدالت رائے لے سکتی ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت نے دیکھنا ہے کہ آخری دفعہ بچے کس کے پاس تھے۔ ماں یا باپ جو بھی قانونی گارڈین ہے عدالت اپنافیصلہ کردے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے خیال میں 6 سال کے بچوں کا مذہب کیسے تبدیل کرایا جا سکتا ہے۔انہوں نے خود کہا کہ پولینڈ میں ان کے مابین طے تھا کہ وہ چرچ میں اور یہ مسجد میں بچے لے جایا کریں گے۔اس طرح پھر 18 سال کے بعد بچے خود طے کر لیں گے کہ انہوں نے کس طرف جانا ہے۔ عدالت نے دونوں بچوں کی ماں کو روسٹرم پر بلایا اور سوال کیا کہ کیا بچی کی والدہ نے نکاح سے پہلے اسلام قبول کیا، جس پر خاتون نے جواب دیا کہ میں نے 2005 میں نکاح کیا لیکن اسلام قبول نہیں کیا۔

عدالت نے دوسری خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ کی سلیم کے ساتھ شادی تھی ؟، جس پر اس نے جواب دیا کہ میرا سلیم کے ساتھ نکاح نہیں تھا، نہ ہی اسلام قبول کیا،میں سلیم کے ساتھ بغیر نکاح لیونگ ریلیشن شپ میں تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا بچے پولینڈ کے اسکول میں پڑھ رہے تھے؟، جس پر خواتین نیبتایا کہ بچے پولینڈ کے اسکول میں پڑھ رہے تھے۔ عدالت نے پوچھا کیا بچے پاکستان میں بھی پڑھ رہے ہیں جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بچے گلریز میں اقرا چلڈرن اسکول راولپنڈی میں پڑھ رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے دونوں بچوں کو اپنے چیمبر میں بلایا۔ بعد ازاں عدالت نے محمد سلیم سے استفسار کیا کہ اگر بچے آپ کے پاس ہوں تو ماں کو کیا سہولت دیں گے؟، جس پر پاکستانی شہری نے کہا کہ جب بھی یہ (خواتین) کہیں گی، میں انہیں بچوں سے ملواں گا۔ عدالت نے خواتین سے پوچھا کہ اگر آپ کو بچے دیے جائیں تو کیا والد کو ملنے دیں گی، جس پر دونوں خواتین نے ہامی بھر لی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بچے ان کی پولش ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے ای سی ایل سے نام ہٹا کر بچوں کے پاسپورٹ واپس کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں بچے اپنی ماں کے ساتھ پولینڈ جائیں گے۔ بچوں کی مائیں والد کی بچوں سے ملاقات میں سہولت دیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہم...

وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے امریکا اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے جب کہ امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کیا الیکشن کرانے، قانون اور آئین بنانے سے جمہوریت آجاتی ہے؟ ادارے کھڑے کرنے سے عمارتیں بنانے سے جمہوریت نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اس لیے مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے، 9 ہزار ارب پاکستان کی آمدنی اور14 ہزار ارب پاکستان کا خرچہ ہے، مارکیٹ 8 بجے بند کرنے سے 100 ارب روپے سالانہ بچت ہوتی ہے مگر مارکیٹس بند کرنے کو کاروباری حضرات تیار نہیں جب کہ ورک لوڈ کم کرنیکے لیے 20 فیصدگھر سیکام کرنیکی بات کی تو تنقید کی گئی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ امریکا کے تعلقات ہمارے ساتھ اچھے نہیں مگر ہمیں اس کے آگے جھکنا نہیں، عمران خان نے امریکا اور سعودیہ سے تعلقات خراب کیے، آج بلاول بھٹو وزیر خارجہ بن کر عالمی دنیا سے تعلقات بہتر بنارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مسلم لیگ ن کے رہنما نامعلوم افراد کی فائرنگ...

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق کھوکھر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ شیخوپورہ کی حدود میں پیش آیا ، طارق کھوکھر پر موٹرسائیکل سوار دو افراد نے 4 گولیاں فائر کیں جس میں لیگی رہنما زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طارق کھوکھر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ طارق کھوکھر مسلم لیگ ن کے فیروزوالہ کے جنرل سیکرٹری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر، لاہور کا دوسرا...

کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ لاہور اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق بدھ و ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 254 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح ملک کا دوسرا بڑا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ ماحولیات کے ماہرین کے مطابق اگر فضا میں ایئر کوالٹی انڈیکس صفر سے 50 تک ہو تو ماحول کو بہتر کہا جا سکتا ہے یعنی اس کے مطابق فضائی آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اگر اے کیو آئی 51 سے 100 کے درمیان ہو تو آلودگی خطرے سے باہر تصور کی جائے گی لیکن اگر یہی ریڈنگ 101 سے 150 کے درمیان ہو جائے تو حساس افراد کے لیے فضا مضر صحت تصور کی جاتی ہے۔ اسی طرح اے کیو آئی کی ریڈنگ 151 سے 200 ہو جائے تو ماحول مکمل طور پر صحت کے لیے نقصان دہ ہو جائے گا، 200 سے 300 کے درمیان اے کیو آئی کا مطلب ہے فضا انتہائی آلودہ ہو چکی ہے جس میں رہنا خطرے سے بھرپور ہے جب کہ 300 سے زیادہ اے کیو آئی کو خطرناک ترین تصور کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں یونین کونسلز کی تعداد کا تعین...

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے جب کہ الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، نئی ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور پولنگ ایک ہی دن ہوگی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کر رہا ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بلاول اسمبلی آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزی...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو ہمیں اسمبلی میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے، اسمبلی آنے کی دعوت دینا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطوں سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ہم کیسے ان سے رابطہ کر سکتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کی برسی پر کیے گئے خطاب میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی وارننگ دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلپائن ، سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگ...

منیلا (شِنہوا) فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں مزید با رشوں کا امکان ہے۔

بدھ کے روز نیشنل ڈیزاسٹررسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ کم از کم 26 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

ایجنسی کے مطابق جنوبی فلپائن میں 18، مرکزی لوزون جزیرے کے بیکول علاقے میں 5 اور وسطی فلپائن میں 2 اموات ہوئی ہیں۔

ایجنسی نے بتا یا  ہے کہ بیکول علاقے میں 12، وسطی فلپائن میں 11 اور جنوبی فلپائن میں 3 افراد اب بھی لاپتہ ہیں، جبکہ 9 دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔

قومی موسمیاتی بیورو نے اختتام ہفتہ ملک کے بہت سے علاقوں میں آنے والے سیلاب کی وجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "شیئر لائن" کا اثر کمزورہوگیا ہے۔ ایک شیئر لائن وہ مقام ہوتاہے کہ جہاں گرم اور سرد ہوا ملتی ہے، جس سے شدید بارش اور لینڈسلائیڈز ہوتی ہیں۔

تاہم بیورو کا کہنا ہے کہ منگل کی شب جنوبی فلپائن میں منڈاناؤ جزیرے سے تقریباً 600 کلومیٹر مشرق میں کم دباؤ والا علاقے کے با رے میں معلوم ہوا جو سمندری دباؤ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

بیورو نے متنبہ کیا ہے کہ کم دباؤ والے علاقہ کے باعث وسطی فلپائن اور شمالی مینڈاناؤ میں معتدل سے شدید ، بعض اوقات بہت شدید بارش ہوگی، جبکہ سیلاب اور بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈزکا امکان ہے۔

اختتام ہفتہ سیلاب نے ملک بھر کے 9 علاقوں میں 3 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا تھا ۔ اس سے گھروں، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت کا اجلاس میں...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک  اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں کیے گئے اہم فیصلوں اور منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے متفقہ  کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ  نے تنقیدی اور خود ا حتسابی  کے حوالے سے اس  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایک اہم تقریر کی جو کہ  پیر سے منگل تک منعقد ہوا ۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیجنگ میں بزرگ رہائشیوں کے لئے نگہداشت کی سہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی ڈیان کے ذیلی ضلع یانگ فانگ ڈیان میں تنہا رہنے والے بزرگ رہائشیوں اور معذور افراد کو ادویات اور نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے سامان سمیت نگہداشت کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے رہائشیوں کو مشترکہ طبی کٹس بھی مہیا کی گئی ہیں۔

 

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی ڈیان کے ذیلی ضلع یانگ فانگ ڈیان کی ایک رہائشی کمیونٹی کے داخلی راستے پر عملے کی ایک رکن مشترکہ طبی کٹ رکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

 

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی ڈیان کے ذیلی ضلع یانگ فانگ ڈیان کے ایک رہائشی علاقے میں کمیونٹی عملہ نگہداشت پیکیجز تیار کررہا ہے۔  (شِنہوا)

 

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی ڈیان کے ذیلی ضلع یانگ فانگ ڈیان کے ایک رہائشی علاقے میں کمیونٹی عملے کی ایک رکن (بائیں) رہائشی کو نگہداشت پیکیج بارے بتارہی ہے ۔(شِنہوا)

 

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے ضلع ہائی ڈیان کے ذیلی ضلع یانگ فانگ ڈیان کے ایک رہائشی علاقے میں کمیونٹی عملے کی ایک رکن (دائیں) نگہداشت پیکیجز ایک رہائشی کے حوالے کررہی ہے ۔(شِنہوا)

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ جیانگسو ۔ نانجنگ قتل عام کے متاثرین ۔...

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے دارالحکومت نانجنگ میں جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ  قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قومی سطح پر منعقدہ تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ جیانگسو ۔ نانجنگ قتل عام کے متاثرین ۔...

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے دارالحکومت نانجنگ میں جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ  قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قومی سطح پر منعقدہ تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ جیانگسو ۔ نانجنگ قتل عام کے متاثرین ۔...

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے دارالحکومت نانجنگ میں جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ  قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قومی سطح پر منعقدہ تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ جیانگسو ۔ نانجنگ قتل عام کے متاثرین ۔...

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے دارالحکومت نانجنگ میں جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ  قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قومی سطح پر منعقدہ تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ جیانگسو ۔ نانجنگ قتل عام کے متاثرین ۔...

چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے دارالحکومت نانجنگ میں جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ  قتل عام کے متاثرین کی یاد میں قومی سطح پر منعقدہ تقریب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

داعش نے کابل میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری قب...

کابل(شِنہوا)انتہا پسند گروہ داعش نے گزشتہ روز کابل کے ایک ہوٹل پر ہونیوالے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

داعش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے 2 عسکریت پسندوں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جہاں چینی سفارتکار اور کاروباری افراد اکثر آتے رہتے تھے۔ انہوں نے ہوٹل میں فائرنگ کی اور 2 بیگوں میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کی مدد سے دھماکے کیے۔

جنگی زخمیوں کو داخل کرنیوالے ہنگامی ہسپتال نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ حملے کے بعد 3 مردہ اور 18 زخمی افراد کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

افغان دارالحکومت کے حکام نے بتایا کہ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تقریباً 2 بجکر 30 منٹ(دوپہر 3 بجے پاکستانی وقت) پر ہوا اور ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگانے کے باعث 2 غیر ملکی زخمی ہو گئے ہیں، مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کلین اپ آپریشنز کے دوران 3 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سنکیانگ میں معمولات زندگی ، پیداوار ک...

ارمچی(شِنہوا) چین کے شمال مغربی خودمختار ویغور خطے سنکیانگ میں زندگی معمول پر آ رہی ہے اور پیداوار کو بتدریج بحال کرنے کے ساتھ نوول کرونا وائرس ردعمل کے اقدامات کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

علاقائی دارالحکومت ارمچی میں عوامی نقل و حمل اور لاجسٹکس کی خدمات بتدریج دوبارہ شروع ہو گئی ہیں اور دفتری عمارتیں و شاپنگ مالز 5 دسمبر سے کھلے ہیں، دوسرے شہروں اور پریفیکچرز میں بھی اس کی پیروی کی جا رہی ہے۔

سنکیانگ کیٹرنگ ایسوسی ایشن کے سربراہ وانگ روبنگ نے بتایا کہ ریستورانوں نے اندر بیٹھ کر کھانا کھانے کی خدمات کی بحالی کا عمل تیز کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے 200 سے زائد رکن کاروباروں کی زیر ملکیت تقریباً 2 ہزار 800 ریستورانوں میں سے 80 فیصد نے اندر بیٹھ کر کھانے کی خدمات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔

خطے میں ہوٹل، مووی تھیٹر، جم، سکی ریزورٹس، سیاحتی مقامات اور دیگر تفریحی مقامات ایک منظم انداز میں دوبارہ کھل رہے ہیں اور لوگوں کو عوامی مقامات پر داخل ہونے یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سوار ہونے سے پہلے نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

10 دسمبر کو علاقائی حکومت کی طرف سے منعقد کی گئی ایک پریس کانفرنس کے مطابق سنکیانگ کے بیشتر پریفیکچرز اور شہروں میں ڈاک اور کورئیر کی خدمات بتدریج دوبارہ شروع ہو گئی ہیں تقریباً 2 ہزار 900 ڈسٹری بیوشن مراکز معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں اور 25 ہزار سے زائد ملازمین کام پر واپس آ چکے ہیں۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں صنفی برابری ک...

اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام اداروں میں صنفی برابری کی حکمت عملی اپنائے جانے کے پانچ سال بعد عالمی ادارے نے صنفی مساوات کے حصول کے لیے قابل ذکرپیش رفت کی ہے۔سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے 2017 میں اہداف اور ٹائم لائنز کے ساتھ صنفی مساوات کی حکمت عملی کا آغاز کیا تھا  تاکہ اقوام متحدہ کے نظام میں تمام سطحوں اور تمام شعبوں میں خواتین کی نمائندگی کو بڑھایا جا سکے۔حکمت عملی کی پانچویں سالگرہ کے موقع پرصنفی مساوات  سے متعلق دوست گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے گوتریس نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں، اقوام متحدہ نے قابل ذکراعلی ترین پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ 2020 میں پہلی بار ہدف کی تاریخ سے دو سال پہلے اقوام متحدہ کی سینئر قیادت کے درمیان صنفی مساوات حاصل کی  گئی،امن آپریشنزکے سربراہوں اور نائب سربراہوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے 130ریذیڈینٹ رابطہ کاروں کے درمیان صنفی مساوات حاصل کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ کوارٹرز کے مقامات پر خواتین کی نمائندگی اب مساوات کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔ اور کم از کم 50 فیصد خواتین عملہ کے حامل اقوام متحدہ کے اداروں کی تعداد پانچ سے بڑھ کر 26 ہو گئی ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطینی وزیر اعظم کا قومی اتھارٹی کے قیام کا...

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے گزشتہ روز ایک اسرائیلی اہلکار کی جانب سے فلسطینی نیشنل اتھارٹی (پی این اے) کے مخالف تبصرے کا جواب دیتے ہوئے پی این اے کے قیام کا دفاع کیا ہے۔

اس سے قبل نامزد اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن غویر نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ پی این اے کو ختم کر دیں گے اور وہ فلسطینیوں کی ان  زمینوں کو ضم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جن پر اسرائیلی بستیاں قائم ہیں اور فلسطینیوں کو چھوڑ دیا جائیگا کہ وہ اپنی کمیونٹیز میں اختیارات اور مراعات کے بغیر اپنے معاملات چلا سکیں۔

کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں محمد اشتیہ نے کہا کہ پی این اے کو فلسطینی ریاست کی بنیاد کیلئے قائم کیا گیا تھا جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دنیا کے 140 ممالک نے تسلیم کیا تھا ، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی تحفہ یا کسی کا احسان نہیں ہے۔

پی این اے کا قیام 1993ء میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والے اوسلو امن معاہدے کے مطابق عمل میں لایا گیا تھا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی نئ...

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی 13ویں قومی کانگریس  گزشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی، جس میں آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس (اے سی ایف آئی سی ) کی 13ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے کل 497 ارکان میں سے75.1 فیصد یعنی  373 ارکان  پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندے ہیں۔ کانگریس نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مطالعہ اور ان پر عمل درآمد ، اے سی ایف آئی سی کی 12ویں ایگزیکٹو کمیٹی کی رپورٹ اور چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے آئین میں ترمیم کے بارے میں قرار دادوں کی منظوری دی۔ایگزیکٹو کمیٹی کے پہلے اجلاس میں گاؤ یون لونگ کو اے سی ایف آئی سی کی 13ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کی ریاست کرناٹک میں زیکا وائرس کا پہلا...

ممبئی(شِنہوا)بھارت کی جنوب مغربی ریاست کرناٹک میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے۔

مقامی میڈیا نے منگل کے روز کرناٹک کے وزیر صحت کے حوالے سے بتایا کہ ریاست کے ضلع رائےچور کی ایک 5 سالہ بچی میں زیکا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

 کرناٹک کے وزیرصحت کے سدھاکر نے بتایا کہ یہ ریاست میں پہلا کیس ہے اور حکومت بہت احتیاط سے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

وزیر نے کہا کہ حکومت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

حال ہی میں کیرالہ، مہاراشٹرا اور اتر پردیش میں زیکا وائرس کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

زیکا وائرس زیادہ تر مچھروں سے پھیلتا ہے۔ بھارت میں اس وائرس کی پہلی لہر 2017ء میں گجرات میں رپورٹ ہوئی تھی۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ بیشتر لوگوں میں زیکا وائرس صرف ہلکی علامات کا باعث بنتا ہے لیکن یہ بعض اوقات مائیکرو سیفلی اور گیلین بیری سنڈروم سمیت دیگر پیچیدگیوں کا سبب بن جاتا ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی سفیر کا ب...

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے اپنے ملک میں امریکی سفیر نکولس برنز کے چین کی انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں غلط تبصروں کو مسترد  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے تبصرے انسانی حقوق کی آڑ میں چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کےامریکی سیاسی ایجنڈے کو بے نقاب کرتے ہیں جو چین میں استحکام،ترقی اورنسلی اتحاد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان وانگ وین بِن نے ان خیالات کا اظہار روزانہ  کی پریس بریفنگ میں نکولس برنز کے 10 دسمبر کو دئے گئے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کیاجس میں سنکیانگ، تبت اور ہانگ کانگ میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بلاجواز تنقید کی گئی تھی۔

وانگ نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے متعلقہ بیان میں  چین میں انسانی حقوق کی صورتحال کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کیےگئے  اور یہ جھوٹ اور تعصب سے بھرا ہوا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ "یہ مکمل طور پر امریکہ  کی تسلط پسندانہ اور دھونس  کی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے،" انہوں نے مزید کہا کہ چین اس بیان  سے شدید اختلاف رکھتا ہے اور اس طرح کے بیانات کو سختی سے مسترد  کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چینی عوام اپنے ملک میں انسانی حقوق کے حالات کا  بہترین جائزہ لے سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ چین کے آئین میں شامل ہے۔ 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کم چکنائی والی خوراک کینسر کی نشوونما کو روک...

کینبرا(شِنہوا)  آسٹریلیامیں کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کم چکنائی والی خوراک کینسر کی نشوونما کو روکنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔ منگل کو شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، ساؤتھ آسٹریلین ہیلتھ اینڈ میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس اے ایچ ایم آر آئی) اور ایڈیلیڈ یونیورسٹی کے محققین نے معلوم کیا کہ  تبدیل شدہ آئی ڈی ایچ ون جین کے ساتھ کینسر مکھن سمیت کھانے کی اشیاء میں پائے جانے والے  لپڈز کے بغیر نشوونما نہیں پاسکتا۔عام طور پر خون، ہڈیوں اور دماغ کے کینسر کی اقسام میں پایا جانے والا آئی ڈی ایچ ون  انزیمیٹک فنکشن کو تبدیل کرنے کے لیے سیل کو دوبارہ پروگرام کردیتا  ہے۔

کلینیکل ہیمیٹولوجسٹ اور ایس اے ایچ ایم آر آئی کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے سرکردہ محقق ڈینیئل تھامس نے کہا کہ ہم نے کینسر کی مختلف اقسام سے تحقیق کے نتائج کواخذ کیا ہے اور باقاعدہ خوراک کا موازنہ ایک ایسی غذا سے کیا جو مکمل طور پر چکنائی سے پاک تھی،ہم یہ جان کر حیران رہ گئے کہ آئی ڈی ایچ ون والے ٹیومر کی نشوونما لپڈز کی مقدار کم ہونے سے رک گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیومر کے برعکس،آئی ڈی ایچ ون  کے حامل کینسر لپڈز کے عادی ہوتے ہیں، انہیں لپڈزکھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور امریکہ صحت کے شعبہ میں تعاون بحال کر...

نیویارک(شِنہوا) گلوبل ہیلتھ گورننس کے ایک امریکی ماہرنے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان صحت عامہ کے شعبہ میں دوطرفہ مذاکرات اور تعاون کی بحالی  گلوبل ہیلتھ سیکورٹی کے لیے انتہائی مددگار ہوگی۔

شِنہوا کو دیے گئے انٹرویو میں نیویارک میں قائم کونسل برائے خارجہ تعلقات میں عالمی صحت عامہ کے ایک سینئر فیلو ہوانگ یان ژونگ نے کہا کہ چین نے بہت سے دوسرے ممالک کو کوویڈ-19کی ویکسین فراہم کر کے "ویکسین نسل پرستی" کو کم کرنے میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔

انڈونیشیا میں جی 20 کے حالیہ سربراہی اجلاس کے دوران، چین اور امریکہ کے رہنماؤں نے صحت عامہ، زراعت اور فوڈ سیکورٹی کے شعبوں میں بات چیت اور تعاون پر مشترکہ مفاہمت اور مزید مسائل کے حل کو فروغ دینے کے لیے  چین-امریکہ مشترکہ ورکنگ گروپ کو بہتر طور پر استعمال کرنے پر اتفاق کیا گیاتھا۔

ہوانگ جو سیٹن ہال یونیورسٹی میں گلوبل ہیلتھ اسٹڈیز مرکز کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے کہا کہ تاہم، سیاسی اور نظریاتی عوامل اب بھی صحت عامہ کے حوالے سے عالمی تعاون کی راہ میں  کافی بڑا چیلنج ہیں اور خاص طور پر، وبائی کے ردعمل پر ایسے عوامل کے اثر کو روکنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے زیادہ پر امید نہیں کہ سیاست اور نظریات سے عالمی تعاون کو درپیش چیلنجز اور صحت عامہ کے شعبے میں استعداد کار میں اضافے کے لیے فنڈز کی کمی کی وجہ سے آئندہ آںے والی کسی وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے گا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے کوریئر سیکٹر میں تیزی سے بحالی جاری

بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال پیر کے روز منعقد ہونیوالے "ڈبل 12" خریداری میلے کے دوران ڈاک کی ترسیل کا کام کرنیوالے کاروباری اداروں کو 45 کروڑ 30 لاکھ پارسلز موصول ہوئے ہیں۔ یہ اعدادوشمار گزشتہ سال کے برابر ہیں جو اس شعبے کی تیزی سے بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ریاستی پوسٹ بیورو نے بتایا کہ دسمبر کے آغاز سے ہی اس صنعت کی بحالی میں تیزی آئی ہے اور ایک نئی کاروباری بلندی دیکھی جا رہی ہے۔

بیورو کے اعدادوشمار کے مطابق یکم سے 12 دسمبر تک چین میں اس شعبہ نے تقریباً 4 ارب 30 کروڑ پارسلز جمع کیے ہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔ بیورو نے کہا کہ ملک کے ایکسپریس ڈیلیوری نیٹ ورکس سب سے زیادہ رش والے پوائنٹ سے گزر گئے ہیں۔

لیکن بیورو نے تسلیم کیا کہ کچھ خطوں میں سست ترسیل برقرار ہے کیونکہ ابھی تک بیک لاگ کو مکمل طور پر حل نہیں کیا گیا ہے اور نوول کرونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہ سے کوریئر کمپنیاں کچھ حد تک کم عملہ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں تیار کردہ روبوٹ نے گھٹنے کی تبدیلی ک...

چھینگڈو(شِنہوا) چین میں تیار کردہ روبوٹ نے گھٹنے کی تبدیلی کی  کامیاب سرجری کی ہے، یہ انسانی سرجری کے لیے چین میں تیار کردہ روبوٹ کا پہلا تجارتی استعمال ہے۔ 

آرتھوپیڈک سرجنز کے زیرکنٹرول  روبوٹ نے سیچھوان یونیورسٹی کے ویسٹ چائنہ ہسپتال میں ایک 73 سالہ مریض کے گھٹنے کی تبدیلی کا آپریشن انجام دیا۔ ہسپتال میں آرتھوپیڈکس کے پروفیسر ژو زونگ کی نے کہا کہ مریض، جو دس سال سے زیادہ عرصے سے گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھا، میں اوسٹیوآرتھرائٹس کی تشخیص ہوئی تھی۔ ژو نے کہا کہ مریض کے سی ٹی اسکین ڈیٹا کو ماڈلنگ کے لیے کمپیوٹر میں ڈالا گیا اور روبوٹ کی مدد سے آپریشن سے پہلے کمپیوٹر پر سرجری کے طریقہ کار کی مشق کی گئی۔انہوں نے کہا کہ روبوٹ کی مدد سے سرجری کا فائدہ یہ ہے کہ مقدار، زاویہ اور موٹائی میں زیادہ درستگی کے ساتھ کٹنگ کرتے ہوئے  یہ ذہین اور انتہائی درست  ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے چپ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات پر امریکہ...

بیجنگ(شِنہوا)  چین نے چپ ایکسپورٹ کنٹرول اقدامات پر امریکہ کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر کردیاہے، وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ  چین کے جائز مفادات کے دفاع کا یہ ایک ضروری اقدام ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برسوں میں، امریکہ نے قومی سلامتی کے تصور کو عمومی حیثیت دے دی ہے اور برآمدی کنٹرول کے اقدامات کا غلط استعمال کیا ہے یہ اقدامات چپس اور دیگر مصنوعات کی باقاعدہ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ  اور عالمی صنعتی وسپلائی چین کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی اقدامات تجارتی تحفظ پسندی کا عمومی  طرز عمل ہیں کیونکہ ان سے بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی نظام متاثر ہورہا ہے یہ  بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی قوانین اور بنیادی اقتصادی قوانین کی خلاف ورزی اور پرامن ترقی کے عالمی مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں۔

وزارت نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ذاتی فائدے کے لیے دوسروں کو نقصان پہنچانے کی  ذہنیت کو ترک کرے، اپنی غلطیوں کو فوری درست کرتے ہوئے  چپس جیسی ہائی ٹیک مصنوعات کی تجارت میں خلل ڈالنا بند کرے بیان میں دوطرفہ اقتصادی وتجارتی تبادلوں کو برقرار رکھنے اور سیمی کنڈکٹر جیسے اہم صنعتی سامان کے لیے  سپلائی چین کو مستحکم  رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، جنوری تا نومبر کے دوران ہونان کی غیر م...

چھانگشا(شِنہوا)چین میں 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران وسطی صوبہ ہونان کی غیر ملکی تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔

چھانگشا کسٹمز کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران صوبے کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 6 کھرب 41 ارب 76 کروڑ یوآن(تقریباً 92 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 22.8 فیصد زیادہ ہے۔

ان 11 ماہ کے دوران ہونان کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 29.7 فیصد اضافہ کے ساتھ 4 کھرب 71 ارب 64 کروڑ یوآن جبکہ درآمدات 6.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 70 ارب 12 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہیں۔

اس مدت کے دوران ہونان کی اپنے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم(آسیان) کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 62.4 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 کھرب 33 ارب 33 کروڑ یوآن تک پہنچ گئی ہے جبکہ بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک اور خطوں کے ساتھ اس کی تجارت 2 کھرب 29 ارب 76 کروڑ یوآن رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 50.4 فیصد زیادہ ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ برفانی مجمسے ۔...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک آئس اینڈ اسنو ورلڈ میں  ایک محنت کش برفانی مجسمے پر کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ برفانی مجمسے ۔...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں سن آئی لینڈ بین الاقوامی برفانی مجسموں بارے نمائش کے مقام پر  فنکار برفانی مجسمے پر کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ برفانی مجمسے ۔...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے  ہاربن میں سن آئی لینڈ بین الاقوامی برفانی مجسمے کی نمائش کے مقام پر  ایک فنکار برفانی مجسمے پر کام کررہا ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ برفانی مجمسے ۔...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں سن آئی لینڈ بین الاقوامی برفانی مجسمے کی نمائش کے مقام پر  فنکار برفانی مجسمے پر کام کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن۔ برفانی مجمسے ۔...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک آئس اینڈ اسنو ورلڈ کا ایک منظر ۔ (شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور ایران سب چین ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہے کہ جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے ممالک اور ایران سب  چین کے دوست ہیں۔ چین اور جی سی سی تعلقات اور نہ ہی چین۔ ایران تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف ہیں۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بیان معمول کی ایک پریس بریفنگ  کے دوران ان تبصروں کے جواب میں دیا جس میں کہا گیا ہے  کہ چین جی سی سی ملکوں  کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، ایسے میں وہ  ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ چین اور خلیج تعاون کونسل  کا سربراہی اجلاس چین ۔جی سی سی تعلقات کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس سربراہی اجلاس  کے اختتام پر چین اور جی سی سی کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا اور دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے 2023-2027 کے ایکشن پلان  کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ عملی تعاون کو فروغ دینا اور دونوں جانب کے عوام کو فوائد پہنچانا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ چین اور ایران روایتی دوستی  سے مستفید ہورہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور ایران نے مشترکہ طور پر ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم  بنانے اور اسے فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نئی پیشرفت بارے رابطے اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور ایران سب چین ک...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا  ہے کہ جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے ممالک اور ایران سب  چین کے دوست ہیں۔ چین اور جی سی سی تعلقات اور نہ ہی چین۔ ایران تعلقات کسی تیسرے فریق کے خلاف ہیں۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بیان معمول کی ایک پریس بریفنگ  کے دوران ان تبصروں کے جواب میں دیا جس میں کہا گیا ہے  کہ چین جی سی سی ملکوں  کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے، ایسے میں وہ  ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو نظرانداز نہیں کرے گا۔

وانگ نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ چین اور خلیج تعاون کونسل  کا سربراہی اجلاس چین ۔جی سی سی تعلقات کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس سربراہی اجلاس  کے اختتام پر چین اور جی سی سی کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا اور دونوں فریقوں کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے لیے 2023-2027 کے ایکشن پلان  کی منظوری دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے درمیان تعلقات کی ترقی کا مقصد مختلف شعبوں میں دوطرفہ عملی تعاون کو فروغ دینا اور دونوں جانب کے عوام کو فوائد پہنچانا ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ چین اور ایران روایتی دوستی  سے مستفید ہورہے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ چین اور ایران نے مشترکہ طور پر ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم  بنانے اور اسے فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں نئی پیشرفت بارے رابطے اور ہم آہنگی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں بین الاقوامی ڈیجیٹل نمائش کا آ غاز

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ میں پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش جاری ہے جس کا آغاز 11 دسمبر سے ہوا۔

نمائش میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے بین الاقوامی تنظیمیں اور کاروباری ادارے مدعو ہیں جو عالمی ڈیجیٹل تجارت کے اہم  موضوعات اور ڈیجیٹل معیشت کے کھلے پن اور تعاون کو تیز رفتار راہ پر ڈالنے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس نمائش کا موضوع " ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے دنیا کو جوڑنا " ہے ۔ صوبہ ژے جیانگ کی عوامی حکومت اور وزارت تجارت کے مشترکہ تعاون سے شروع ہونے والی یہ نمائش بدھ تک جاری رہے گی۔

 

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران عملے کا ایک رکن اسمارٹ پورٹ میں بغیر پائلٹ کنٹینر ٹرک کنٹرول سسٹم کا مظاہرہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے  ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران ایکس پھنگ فلائی وہیکل کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران اسمارٹ پورٹ سسٹم کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے ہانگ ژو میں منعقدہ پہلی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران کار کے اسمارٹ ڈرائیونگ حصے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین سنگین اور بڑے واقعات پرمحفوظ شدہ دستاویز...

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے سنگین اور بڑے واقعات کے حوالے سے محفوظ شدہ دستاویزات کے انتظام کو مستحکم بنانے کے لیے مراسلہ  جاری کر دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل  کے عمومی دفاتر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سنگین اور بڑے واقعات کی محفوظ شدہ دستاویزات ملک کا وہ قیمتی ریکارڈ ہیں جو کہ  قدرتی آفات، حادثات اور صحت عامہ اور سماجی تحفظ کے واقعات جیسے ہنگامی حالات کے خلاف ردعمل میں سامنے آتا ہے۔ 

اس مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ان محفوظ دستاویزات کو مناسب طور پر جمع کرنا،  اس کو محفوظ بنانا اور بروئے کار لانا ماضی سے سبق سیکھنے، قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو برقرار رکھنے اور ریاستی نظم و نسق کے انتظام اور صلاحیت کو جدید بنانے کے لیے اہم معنی رکھتا ہے۔

مراسلے میں اس بات کی  ضرورت پر زور دیا گیا  ہے کہ محفوظ شدہ دستاویزات سے متعلق قانون اور متعلقہ ضوابط کی مکمل پاسداری کی جائے ، سنگین اور بڑے واقعات بارے آرکائیو انتظام کے لیے ورکنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے  اور اس کے لئے  وسائل کو بہتر طور پر اکٹھا کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔

اس مراسلہ  میں فائلوں کے استعمال کو مزید فروغ دینے کے لیے زیادہ سے زیادہ ہم آ ہنگی ، استعمال کا ایک آسان طریقہ  کار بنانے اور علاقوں، محکموں اور نچلی سطح پر تلاش کے  نظام  میں رکاوٹیں دور کر نے کے لیے کہا گیا ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گ...

رینجرز اور پولیس کی لیاری میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی ، سندھ پولیس نے انتہائی مطلوب دو دہشتگرد گرفتار کرلیے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق رینجرز اور پولیس نے لیاری میں خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد شکیل کمانڈو اور ندیم ندو کو گرفتارکرلیا ، دونوں دہشتگردوں کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل،اقدام قتل، بھتہ خوری، پولیس اور مقابلوں میں ملوث تھے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ،ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ شکیل کمانڈو کے سر پر دس لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا ،شکیل کمانڈو لیاری گینگ وارکمانڈر عبدالرحمان بلوچ گروپ میں شامل تھا اورملزم اپنے مخالف غفار ذکری گروپ کے متعدد کارندوں کے قتل میں ملوث رہا ۔ ترجمان کے مطابق ملزم عیدو لین میں قائم ٹارچر سیل کا مرکزی انچارج بھی رہا، ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی، پلاٹوں پر قبضے، منشیات فروشی کے کاروبار میں بھی ملوث رہا ۔ ترجمان کراچی پولیس نوید کمال نے مزید بتایا کہ شکیل کمانڈو 2013 میں لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا ، ملزم مختلف مقامات پر اسلحہ ڈمپ کرنے میں بھی ملوث ہے، دونوں ملزمان کراچی آپریشن کے دوران ایران فرار ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، نانجنگ قتل عام کے متاثرین کی یاد میں ق...

نانجنگ (شِنہوا) چین  میں  نانجنگ قتل عام کے 3 لاکھ متاثرین کے سوگ میں نویں قومی یادگاری تقریب  کا انعقاد کیا گیا  تھا ۔ اس موقع پر  نانجنگ کے لوگوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور پورے شہر میں سائرن بجائے گئے۔

شدید سردی کے باوجود چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر نانجنگ میں ہزاروں افراد نے منگل کو منعقدہ اس تقریب میں شرکت کی جنہوں نے اپنے سینوں  پر سفید پھولوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر جمع ہونے والے  ہجوم کے سامنے چین کا قومی پرچم سرنگوں کیا گیا۔

صبح 10 بجکر 1 منٹ پر سائرن بجنے لگے اور شہر میں معمولات زندگی رک گئے۔ اندرون شہر کے علاقوں میں ڈرائیوروں نے اپنی گاڑیاں  روک دیں اور ہارن بجائے۔ دوسری جانب پیدل چلنے والوں نے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

نوجوانوں نے ایک اعلامیہ پڑھ کر سنایا  جس میں امن پر زور دیا گیا اور شہری  نمائندوں نے امن کی گھنٹی  بجائی۔ جاپانی حملہ آوروں کے ہاتھوں نانجنگ قتل عام  کے متاثرین کے میموریل ہال کے چوک پر امن کی امید کی علامت سفید فاختا ئیں فضا میں اڑنے کے لیے چھوڑ ی گئیں۔

نانجنگ قتل عام  کا واقعہ اس وقت  پیش آیا  جب جاپانی فوجیوں نے 13 دسمبر 1937 کو شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ انہوں نے 6 ہفتوں کے دوران 3 لاکھ سے زیادہ چینی شہریوں اور غیر مسلح فوجیوں کو ہلاک کیا جو  دوسری جنگ عظیم کے سب سے وحشیانہ واقعات میں سے ایک ہے۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اگر یہ ملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری ال...

ترجمان وزیر اعلی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کا اعلان کر دیں۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہر دن کا آغاز معاشی میدان میں ایک بری خبر سے ہوتا ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے لاکھوں خاندان وابستہ ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دہانے پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن گھروں میں بھوک راج کر رہی ہے وہ ان سازشیوں کو جھولی بھر کے بد دعا دے رہے ہیں، اگر یہ ملک کی کوئی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو فوری الیکشن کااعلان کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

مشکلات کے باوجود چین کی اسمارٹ بندرگاہ عالمی...

شین ژین (شِنہوا) عالمی بندرگاہ اور آبی نقل و حمل کی صنعت نوول کرونا وائرس وبا سے بری طرح متاثر ہوئی۔

 وبا کی روک تھام اور تدارک کے اچھے اقدامات اور ملک کو حاصل مینو فیکچر نگ برتری کے سبب چین کی بڑی بندرگاہوں سے نقل و حمل کے حجم میں اضافہ ہوا۔ 

ڈیجیٹل اور  انٹیلی جنٹ تعمیر میں بڑی پیشرفت ہوئی اور عالمی سطح پر بندرگاہوں کی انٹیلی جنٹ ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا گیا۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق چین تعمیر شدہ خود کار ٹرمینلز اور زیر تعمیر کی تعداد کے اعتبار سے دنیا میں سرفہرست ہے۔

شرح نمو کے اعتبار سے  چین نے ایک ترقیاتی راستہ بنایا ہے جس میں نئی گو دیوں اور روایتی قسم کی گودیوں کی تعمیر ساتھ ساتھ چلتی ہے اور اس میں بیک وقت مختلف تکنیکی راستے اپنائے گئے ہیں۔

چین کی تیان جن بندرگاہ کے بیا بان ساحل پر اسمارٹ صفر کاربن ٹرمینل کا پہلا ستون دسمبر 2019 میں بنا تھا اور تعمیراتی کام 33 ماہ میں ہی مکمل ہوا۔ اس بندرگاہ میں ایک برج سے کام کرنے کی صلاحیت میں 40 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے جبکہ روایتی ٹرمینل کی نسبت افرادی قوت میں 60 فیصد کمی ہوئی ہے۔

شنگھائی یانگ شان ڈیپ واٹر پورٹ چوتھے مرحلے میں ہے، یہاں سامان کا ریموٹ کنٹرول فاصلہ 100 کلومیٹر سے بڑھ گیا ہے۔ 

صوبہ شان ڈونگ کے چھنگ ڈاؤ کے خودکار پورٹ ٹرمینل میں 16 خودکار برج کرینز اور 76 خودکار ٹریک کرینز باآسانی کام کررہی ہیں۔ یہاں 83 خودکار گاڑیاں شٹل کے طور پر آتی جاتی ہیں۔

حالیہ برسوں میں چین میں اسمارٹ ٹرمینلز کی تعمیر میں یہ تازہ ترین کامیابیاں ہیں۔

شنگھائی میری ٹائم یونیورسٹی کے پروفیسر می وی جیان نے کہا ہے کہ اگرچہ چین نے اسمارٹ بندرگاہوں کی تعمیر نسبتاً تاخیر سے شروع کی تاہم حالیہ برسوں میں سازگار پالیسیوں کا بتدریج اجرا ہوا۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے...

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ طویل عرصے کی ٹیکنوکریٹ حکومت بنانا انتہائی احمقانہ سوچ ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ ملک کا بحران معاشی سے کہیں زیادہ سیاسی ہے، عمران خان کو روکنے کیلئے اس طرح کی اسکیمیں بنانا ملکی مفاد کو پس پشت ڈالنے کے مترادف ہے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا واحد حل الیکشن ہے، ہم اس قسم کی ٹیکنوکریٹ حکومت کی مزاحمت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جرمنی کی چین سے درآمدات میں 27.4 فیصد اضافہ

برلن (شِنہوا)چین اکتوبر میں درآمدات کے حوالے سے جرمنی کا سب سے اہم تجارتی شراکت دار رہا ہے اور گزشتہ برس کی نسبت اس میں 27.4 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 17.3 ارب یوروز (18.3 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

وفاقی شماریات دفتر  کی جانب سے شِنہوا کو موصول اعدادوشمار کے مطابق چین سے ڈیٹا پروسیسنگ آلات، الیکٹرانک اور آپٹیکل مصنوعات کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 23.1 فیصد بڑھ کر 5.8 ارب یوروز تک پہنچ گئیں۔ دیگر الیکٹرانک آلات، مشینری اور کپڑے بھی سب سے زیادہ درآمد شدہ مصنوعات میں شامل تھے۔

وفاقی شماریات دفتر کے مطابق اکتوبر میں جرمنی کی کل درآمدات بڑھ کر 130.1 ارب یورو تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 19.4 فیصد زائد ہے۔

اسی دوران یورپ کی سب سے بڑی معیشت سے برآمدات 135.3 ارب یوروز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کی نسبت 11.4 فیصد زیادہ ہے۔

دریں اثنا وفاقی شماریات دفتر نے کہا کہ ملک کا تجارتی نفع اپنی طویل مدتی کمی کو جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ 5.2 ارب یورو تک گرچکا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں جرمنی کا تجارتی توازن دوگنا سے زیادہ یعنی 12.5 ارب یورو تھا۔

ایفو انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نومبر کے لئے تازہ ترین ایفو توقعات انڈیکس کے مطابق جرمن برآمد کنندگان میں ان کا رجحان بہت بہتر ہو رہا ہے۔ کیونکہ "مثبت اور منفی جائزے تقریباً متوازن ہیں "۔

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا سندھ حکومت کو 4 ماہ میں مخص...

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو 4 ماہ میں مخصوص افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں خصوصی افراد کو کوٹے پر ملازمتیں نہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدرآمد نہ کرنے پر سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کیا اور 4 ماہ میں خصوصی افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کی بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں شروع کیا جائے، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی، خصوصی افراد کے کوٹے پر سندھ حکومت نے کچھ حد تک عملدرآمد کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کا مست...

بیجنگ  (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ ای  نے جنوبی کوریا ( آر او کے) کے وزیر خارجہ پارک جن سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے انڈونیشیا کے شہر  بالی میں ایک کامیاب ملاقات کی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین جنوبی کوریا  کے ساتھ تزویراتی رابطوں کو بڑھانے، ہر ایک کی جیت پر مبنی نتائج کے لیے تعاون پر توجہ دینے اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی کے لیے کام کرنے بارے تیار ہے۔ 

وانگ نے مزید کہا کہ چین جنوبی کوریا  کے ساتھ صنعتی اور سپلائی چینز  کے تحفظ اور ہموار عمل درآمد  کو یقینی بنانے، بین الاقوامی آزاد تجارتی نظام کی حفاظت اور علاقائی اور عالمی مسائل پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے پارک نے کہا کہ ان کا ملک توقع کرتا ہے کہ چین اپنی خوشحالی اور ترقی کو برقرار رکھے گا۔

انہوں نے کہا  کہ جنوبی کوریا چین کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے تیار ہے۔

علاوہ ازیں ہم  اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو گہرا کرنے اور عوام کے مابین تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہیں  تاکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندی کی جانب لے جا یا سکے۔  

۲۸ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں