• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

ملائیشیا ، لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد...

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں لینڈ سلا ئیڈنگ سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ 

حکام کے مطابق یہ واقعہ  جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق علی الصبح  تقریباً 2 بجے پیش آیا جس میں  ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ  دیگرافراد تاحال  پھنسے ہوئے ہیں۔

فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ اس  علاقے کی  ایک مشہور کیمپ سائٹ پر ہوئی ہے جبکہ  60 افراد کو پہلے ہی بچا لیا گیا ہے۔

ریاست سیلنگور کے فائر اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نورازم خامس نے کہا ہے کہ باقی ماندہ لوگوں کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں جن کے بارے میں خیال ہے کہ  وہ علاقے میں  پھنسے ہوئے ہیں ۔کم از کم 12 ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔

اس محکمہ نے صبح کے وقت اندازہ لگایا تھا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت وہاں  79 لوگ پھنسے ہوئے تھے۔

ملائیشیا کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی  قومی ایجنسی نے بعد میں سوشل میڈیا پر بتایا کہ 92 افراد کے بارے میں خیال ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم انور ابراہیم  نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں کو بھرپوراورمنظم طریقے سے تلاش اور بچاؤ کی کوششیں کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما کے مطابق اس وقت  9 سراغ رساں کتوں کے یونٹ،  سینٹوسا، امپانگ، پانڈان، کوٹا انگریک، کجانگ ڈین اینڈالاس فائر اینڈ ریسکیو اسٹیشنز کی ایمرجنسی میڈیکل ریسکیو سروس اور خصوصی  ٹیکٹیکل آپریشن اور  ریسکیو ٹیم کی مدد سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن  کیا جا رہا ہے ۔

ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک اس وقت شمال مشرقی مون سون  کی زد میں ہے جو نومبر سے مارچ تک جاری رہتا ہے ۔ اس کے باعث  سیلنگور سمیت کئی ریاستوں میں شدید بارش ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی کمپنی کی جانب سے کینیا کے لو گوں کو...

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چین کی ٹیلی مواصلات کمپنی  ہواوے کے زیر اہتمام تین روزہ روزگار میلہ  شروع ہو گیا ہے۔  اس کا مقصد  روزگار کے مواقع  بڑھانے میں مدد کی فراہمی ہے۔

 اس میلے میں 100 سے زیادہ ملازمین اکٹھے کیے گئے ہیں  جو کہ  ہنر مند اور نیم ہنر مند افراد دونوں کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع تلاش  کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں ۔ ہواوے نے اعلان کیا  ہے کہ وہ روزگار کے 5 ہزار مواقع فراہم کرے گا۔

کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گاچاگوا نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ میلہ اور اسی طرح کی دیگر تقریبات روزگار کے مواقع کھولنے، خیالات اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ کینیا کو ملازمتوں کی تخلیق کے انتہائی ضروری مباحثے میں لے جانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

گاچاگوا  نے کہا  کہ ایک اضا فی ملا زمت پیدا کر نے والا ایک پروگرام کا حا مل کوئی بھی سرمایہ کار، کوئی بھی کاروباری شخص  یا کوئی بھی ادارہ ہمارا فطری ساتھی اور دوست ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس لیے میں ہواوے  کو اس اچھے کام کے لیے مبارکباد  پیش کرنا  چاہتا ہوں جو آپ کر رہے ہیں۔ آپ ہمارے دوست اور شراکت دار ہیں ۔

ہواوے کینیا کے عوامی امور  کے ڈپٹی چف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیون ژانگ نے کہا کہ روزگار ملک کی طاقت، کینیا کے لوگوں کے لچکدار رویے  اور کینیا کے کاروباروں  کے درمیان خوش بینی کو ظاہر کرتا ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ کینیا کی معیشت نوول کرونا وائرس عالمی وباء  کے اثرات سے مستحکم انداز میں  واپس  پلٹ  رہی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی کمپنی کی جانب سے کینیا کے لو گوں کو...

نیروبی (شِنہوا) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں چین کی ٹیلی مواصلات کمپنی  ہواوے کے زیر اہتمام تین روزہ روزگار میلہ  شروع ہو گیا ہے۔  اس کا مقصد  روزگار کے مواقع  بڑھانے میں مدد کی فراہمی ہے۔

 اس میلے میں 100 سے زیادہ ملازمین اکٹھے کیے گئے ہیں  جو کہ  ہنر مند اور نیم ہنر مند افراد دونوں کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع تلاش  کرنے میں مدد فراہم کررہے ہیں ۔ ہواوے نے اعلان کیا  ہے کہ وہ روزگار کے 5 ہزار مواقع فراہم کرے گا۔

کینیا کے نائب صدر ریگاتھی گاچاگوا نے اپنے ابتدائی کلمات میں کہا کہ یہ میلہ اور اسی طرح کی دیگر تقریبات روزگار کے مواقع کھولنے، خیالات اور تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ کینیا کو ملازمتوں کی تخلیق کے انتہائی ضروری مباحثے میں لے جانے میں ایک طویل سفر طے کرے گا۔

گاچاگوا  نے کہا  کہ ایک اضا فی ملا زمت پیدا کر نے والا ایک پروگرام کا حا مل کوئی بھی سرمایہ کار، کوئی بھی کاروباری شخص  یا کوئی بھی ادارہ ہمارا فطری ساتھی اور دوست ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس لیے میں ہواوے  کو اس اچھے کام کے لیے مبارکباد  پیش کرنا  چاہتا ہوں جو آپ کر رہے ہیں۔ آپ ہمارے دوست اور شراکت دار ہیں ۔

ہواوے کینیا کے عوامی امور  کے ڈپٹی چف ایگزیکٹیو آفیسر سٹیون ژانگ نے کہا کہ روزگار ملک کی طاقت، کینیا کے لوگوں کے لچکدار رویے  اور کینیا کے کاروباروں  کے درمیان خوش بینی کو ظاہر کرتا ہے۔

ژانگ نے مزید کہا کہ کینیا کی معیشت نوول کرونا وائرس عالمی وباء  کے اثرات سے مستحکم انداز میں  واپس  پلٹ  رہی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے چین...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر چھن گینگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان حال ہی میں ہونے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین نے بالی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ سمجھوتوں پر عمل درآمد، مشترکہ تشویش کے دوطرفہ ، کثیر الجہتی اقتصادی اور مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر میکرو اکنامک پالیسی پر ہم آہنگی اور رابطے مستحکم کرنے ، عالمی مشکلات کے مشترکہ ردعمل پر کام کرنے اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے چین...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چین کے سفیر چھن گینگ نے امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے صدور کے درمیان حال ہی میں ہونے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقین نے بالی میں ہونے والی ملاقات میں دونوں صدور کے درمیان طے پانے والے اہم مشترکہ سمجھوتوں پر عمل درآمد، مشترکہ تشویش کے دوطرفہ ، کثیر الجہتی اقتصادی اور مالی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے باہمی رابطے برقرار رکھنے، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی امور پر میکرو اکنامک پالیسی پر ہم آہنگی اور رابطے مستحکم کرنے ، عالمی مشکلات کے مشترکہ ردعمل پر کام کرنے اور چین ۔ امریکہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کے فروغ پر اتفاق کیا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کا بیرون ملک مواقع تلاش کرنے والی کمپنیو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی تجارتی کونسل نے کہا ہے  کہ انہوں نے  بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی نمائشوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چینی کاروباری اداروں کو دوسرے ملکوں  میں مواقع تلاش کرنے میں مدد مل سکے۔

چین کی کونسل برائے بین الاقوامی تجارت کے  فروغ نے بیرون ملک 15 اقتصادی اور تجارتی نمائش کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے  جو کہ شیڈول کے مطابق نومبر 2022 سے فروری 2023 کے درمیان جرمنی، امریکہ اور متحدہ عرب امارات سمیت 8 ملکوں میں منعقد ہوں گے  ۔

کونسل کے مطابق ان منصوبوں میں ٹیکسٹائل، آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ، کھیل، الیکٹرانکس اورصارفین کی  اشیاء جیسے شعبے شامل ہیں۔

کونسل نے کہا  ہے کہ اب تک ان میں سے 6 منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں جن میں حصہ لینے والی کمپنیوں نے مثبت آراء فراہم کی ہیں۔

کونسل نے مزید کہا ہے  کہ وہ ترقی پذیر معیشتوں، ابھرتی ہوئی مارکیٹوں اور تزویراتی طور پر ابھرتی ہوئی صنعتوں کو ترجیح دے گی، جبکہ اگلے سال سے نمائشوں کی میزبانی اور کمپنیوں کو شرکت کرنے کی ترغیب دے گی۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کرسمس کی آمد کے موقع پر سنگاپر روشنیوں سے سج...

سنگاپور (شِنہوا) آمدہ  کرسمس اور تہوار سیزن کا خیرمقدم کرنے کے لئے آرچرڈ روڈ پر سنگاپور کی مرکزی خریداری اسٹریٹ کو شاندار روشنیوں سے سجادیا گیا ہے۔

 

سنگاپور، آرچرڈ روڈ پر سنگاپور کے اہم خریداری مرکز میں سیاح کرسمس روشنی کی سجاوٹ کی تصاویر بنا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور ، آرچرڈ روڈ پر سنگاپور کے اہم خریداری مرکز کو کرسمس روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، آرچرڈ روڈ پر سنگاپور کے اہم خریداری مرکز کو کرسمس روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ (شِنہوا)

 

سنگاپور، ٹینگلن مال میں ایک بچہ برف کی طر ح کے جھاگ شاور میں کھیل رہا ہے۔(شِنہوا)

 

سنگاپور، آرچرڈ روڈ پر سنگاپور کے اہم خریداری مرکز میں سیاح کرسمس روشنی کی سجاوٹ کی تصاویر بنا رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین، نوول کرونا وائرس کے تعطل کے بعد ہیفے سے...

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے دارالحکومت ہیفے سے جمعرات کی صبح ایک غیرملکی پرواز جرمن شہر فرینکفرٹ کے لئے روانہ ہوئی۔

یہ نوول کرونا وائرس کے سبب 34 ماہ کے وقفے کے بعد شہر  سےبین الاقوامی پروازوں کی بحالی کا آغاز بھی تھا۔

جرمن فضائی کمپنی کونڈورکی یہ پہلی  چارٹرڈ پرواز تھی۔ اگلے مرحلے میں ہیفے اور فرینکفرٹ کے درمیان ہفتے میں ایک پرواز چلائی جائے گی۔

ہیفے کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مطابق  بین الاقوامی سفر کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے مستقبل قریب میں ہیفے کو جنوب مشرقی ایشیا، جاپان اور جنوربی کوریا سے جوڑنے والے مزید بین الاقوامی راستوں کو بتدریج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو۔ رین ہوائی ۔ زون یی ۔ ایکسپریس...

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے زون یی شہر اور رین ہوائی شہر کو ملانےوالی ایکسپریس وے کے تاؤشی انٹرچینج کا منظر۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو۔ رین ہوائی ۔ زون یی ۔ ایکسپریس...

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے زون یی شہر اور رین ہوائی شہر کو ملانےوالی ایکسپریس وے کے ہوانگ ژونگ  انٹرچینج کا فضائی منظر۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو۔ رین ہوائی ۔ زون یی ۔ ایکسپریس...

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے زون یی شہر اور رین ہوائی شہر کو ملانےوالی ایکسپریس وے کے لیان چی انٹرچینج میں انجینئرنگ گاڑیاں رواں دواں ہیں ۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو۔ رین ہوائی ۔ زون یی ۔ ایکسپریس...

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے زون یی شہر اور رین ہوائی شہر کو ملانےوالی ایکسپریس وے کے شیا نگ کھو۔ ہوانگ ژونگ سیکشن پر انجینئرنگ گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ گوئی ژو۔ رین ہوائی ۔ زون یی ۔ ایکسپریس...

چین، جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کے زون یی شہر اور رین ہوائی شہر کو ملانےوالی ایکسپریس وے کے دفاچھو گرینڈ برج کا فضائی منظر۔ (شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس ۔ طوفانی بگولا

امریکہ ، ٹیکساس کے گریپوائن میں طوفانی بگولے کے باعث شاپنگ مال کو پہنچنے والے نقصانات کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس ۔ طوفانی بگولا

امریکہ ، ٹیکساس کے گریپوائن میں مزدور طوفانی بگولے سے تباہ ہونیوالی عمارت کی مرمت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس ۔ طوفانی بگولا

امریکہ ، ٹیکساس کے گریپوائن میں طوفانی بگولے کے باعث ہونیوالی تباہی کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس ۔ طوفانی بگولا

امریکہ ، ٹیکساس کے گریپوائن میں طوفانی بگولے کے باعث ہونیوالی تباہی کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ۔ ٹیکساس ۔ طوفانی بگولا

امریکہ ، ٹیکساس کے گریپوائن میں طوفانی بگولے کے بعد ایک ملازم شاپنگ مال کے سامنے سے ملبہ صاف کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ مینگ زی ۔ تیز رفتار ریلوے

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں ملی ۔ مینگ زی تیزرفتار ریلوے کے ہونگ ہی ریلوے اسٹیشن کو دیکھا جا سکتا ہے۔ (شِنہوا) 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ مینگ زی ۔ تیز رفتار ریلوے

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں ملی ۔ مینگ زی تیزرفتار ریلوے  کے ہونگ ہی ریلوے اسٹیشن پر ریلوے کنسٹرکٹر اور ان کے اہلخانہ کا تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِنہوا) 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ مینگ زی ۔ تیز رفتار ریلوے

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں ملی ۔ مینگ زی تیزرفتار ریلوے میں کائی  یوآن نان ریلوے اسٹیشن پر خدمت مرکز کو دیکھاجاسکتاہے۔(شِنہوا) 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ مینگ زی ۔ تیز رفتار ریلوے

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں ملی ۔ مینگ زی تیزرفتار آزمائشی ٹرین میں کنڈکٹر پرفارم کررہے ہیں۔ (شِنہوا) 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ۔ یون نان ۔ مینگ زی ۔ تیز رفتار ریلوے

چین ، جنوب مغربی صوبہ یون نان میں ملی ۔ مینگ زی تیزرفتار ریلوے کے کائی یوآن نان ریلوے اسٹیشن پر عملہ کا ایک رکن کام کررہا ہے۔ (شِنہوا) 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، نومبر کے دوران گھروں کی قیمت میں کمی

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نومبر کے دوران 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں گھروں کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں جبکہ کچھ شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔

قومی شماریات بیورو نے جمعرات کے روز بتایا کہ نومبر کے دوران 70 میں سے 51 شہروں میں نئے گھروں کی قیمت فروخت گزشتہ ماہ کی نسبت کم ہو گئی ہے جبکہ اکتوبر میں یہ تعداد 58 تھی۔ مجموعی طور پر 62 شہروں میں گھروں کی دوبارہ فروخت میں گزشتہ ماہ کے برابر کمی دیکھی گئی ہے۔

پہلے درجے کے 4 شہروں بیجنگ ، شنگھائی ، شین ژین اور گوانگ ژو میں نومبر کے دوران نئے گھروں کی قیمت  گزشتہ ماہ کی نسبت 0.2 فیصد کم ہوئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گراوٹ کی رفتار گزشتہ ماہ سے 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہو گئی ہے۔

دوسرے درجے کے 31 شہروں میں نئے گھروں کی قمیت میں گزشتہ ماہ کے مقابلے 0.2 فیصد کمی ہوئی ہے جو اکتوبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس کم ہے جبکہ تیسرے درجے کے 35 شہروں میں قیمتیں گزشتہ ماہ کے مقابلے 0.3 فیصد کم ہوئی ہیں۔

اس مدت کے دوران پہلے درجے کے 4 شہروں میں دوبارہ فروخت ہونیوالے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ دوسرے درجے اور تیسرے درجے کے شہروں میں قیمتیں گزشتہ ماہ کے مقابلے بالترتیب 0.4 فیصد  اور 0.5 فیصد  کم ہوئی ہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایشیائی ترقیاتی بینک نےترقی پذیرایشیا اوربحر...

منیلا(شِنہوا) ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے بگڑتی ہوئی عالمی معاشی صورتحال کے باعث ترقی پذیر ایشیا اوربحرالکاہل کےممالک  لیے اقتصادی ترقی کے مستقبل کے تخمینے  کو کم کر دیا ہے۔

ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک 2022 کے جاری کردہ  ضمیمہ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ  خطے کی معیشت اس سال 4.2 فیصد اور اگلے سال 4.6 فیصد کی شرح سے  ترقی کرے گی، جو ستمبر میں اس کی گزشتہ پیش گوئی بالترتیب 4.3 فیصد اور 4.9 فیصد سے کم ہے۔

مستقبل کے معاشی تخمینے میں کمی کے باوجود ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہناہے کہ ترقی پذیر ایشیا اب بھی ترقی کے لحاظ سے عالمی سطح پر دوسرے خطوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر اور خطے میں مرکزی بینکوں کی جانب سے مالیاتی پالیسی میں سختی ، جغرافیائی سیاسی خطرات اور وبا کے طویل چیلنجز خطے میں اقتصادی بحالی کو سست کرنے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سڑک کنارے کھانے پینے کا ایک اسٹال۔(شِنہوا)

ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ البرٹ پارک کا کہنا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل میں اقتصادی بحالی جاری رہے گی، لیکن عالمی حالات خراب ہونے کی وجہ سے  نئے سال کی طرف بڑھتے ہی خطے کی معاشی رفتار قدرے کم ہورہی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امید ہے اگلے سال کوویڈ-19 کی عالمی ہنگامی صو...

جنیوا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ٹیڈروس  ادھانوم گیبریسس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  اگلے سال کسی وقت کوویڈ-19 کی عالمی ہنگامی صورتحال ختم ہوجائے گی۔

جنیوا میں پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل  نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی  کوویڈ-19ایمرجنسی کمیٹی اگلے ماہ  کوویڈ-19 ایمرجنسی کے خاتمے کے اعلان کے معیار پر تبادلہ خیال کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال کسی وقت، ہم یہ کہہ سکیں گے کہ کوویڈ-19  اب عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال نہیں رہی۔

تاہم، ٹیڈروس نے مزید کہا کہ  کوویڈ-19 کی وبا کا بنیادی سبب سارس- کووی-2 وائرس ختم نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سارس- کووی-2 وائرس دنیا میں ہی رہے گا اور تمام ممالک کو سانس کی دیگر بیماریوں کے ساتھ ساتھ انفلوئنزا اور آر ایس وی (ریسپیریٹری سنسیٹیئل وائرس) پر قابو پانے کے لیے سیکھنے کی ضرورت ہوگی، یہ دونوں اب بہت سے ممالک میں تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرگوانگ ژو میں گوانگ ڈونگ سیکنڈ پراونشل جنرل ہسپتال کا طبی عملہ کوویڈ-19 کے ایک 101 سالہ مریض کی مدد کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست بہار میں زہریلی شراب پینے سے ہل...

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کے ریاستی نشریاتی ادارے آل انڈیا ریڈیو(اے آئی آر) کے مطابق مشرقی ریاست بہار میں مشتبہ زہریلی شراب پینے سے مرنیوالے افراد کی تعداد بڑھ کر 37 ہو گئی ہے۔

تاہم جمعرات کے روز مقامی میڈیا کی رپورٹس میں مرنے والوں کی تعداد 39 بتائی گئی ہے۔

یہ اموات بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے تقریباً 60 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ضلع سارن  میں ہوئی ہیں۔

نشریاتی ادارے نے بتایا کہ  سب سے زیادہ 23 اموات مسرخ بلاک میں ہوئی ہیں جبکہ بقایا 14 ہلاکتیں ضلع کے علاقوں اسواپور ، امنور اور مرہورا میں ہوئی ہیں۔

اے آئی آر کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ 19 افراد جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے، مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

حکام نے بتایا کہ کچھ لوگ اپنی بینائی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

دریں اثنا سارن کے ضلع مجسٹریٹ راجیش مینا نے میڈیا کو بتایا کہ جعلی شراب کے کاروبار میں ملوث مجرموں کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے تفتیش کرنے کیلئے 30 افراد کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے فرائض میں غفلت برتنے پر ایک سینئر پولیس افسر سمیت 2 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

بہار میں شراب سانحہ کا معاملہ جمعرات کے روز حزب اختلاف کے قانون سازوں  نے بھارتی پارلیمنٹ میں اٹھایا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی ماہرین کابین الاقوامی زرعی تعاون کوفروغ...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جمعرات کو  چھٹی بین الاقوامی زرعی تحقیقی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں بین الاقوامی اداروں، تحقیقی اداروں، یونیورسٹیوں اور کاروباری اداروں کے 300 سے زائد شرکاء نے زرعی شعبے میں مزید بین الاقوامی تعاون پر زوردیتے ہوئے عالمی غذائی تحفظ  کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

"عالمی غذائی تحفظ کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس کا انعقادسنٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ (سی آئی اے آر)اور چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(سی اے اے ایس) کے بین الاقوامی تعاون کے شعبے نے کیا تھا۔آن لائن براڈکاسٹ کی جانے والی کانفرنس میں ورچوئل لیکچرزکا اہتمام کیا گیا۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسزکے صدر وو کونگ منگ نے کہا کہ سی اے اے ایس تحفظ  خوراک ، غربت میں کمی اور ماحول دوست ترقی جیسے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد  اور کثیر جہتی اور دو طرفہ بین الاقوامی تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے چینی سلیوشنزاور حکمت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اپنے خطاب میں وو نے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انڈونیشیا میں چینی سفارت خانے کی جانب سے اسک...

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا میں چینی سفارت خانےنے جکارتہ-بندونگ ہائی سپیڈ ریلوے (ایچ ایس آر) کے کچھ حصوں کے ساتھ  واقع اسکولوں اور مساجد کو سامان اور آلات کا عطیہ دیا ہے۔  انڈونیشیا میں چین کے سفیر لو کانگ نے گزشتہ روز ہونے والی  عطیہ کی آن لائن تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ جکارتہ-بندونگ ایچ ایس آر انڈونیشیا کے لوگوں کے لیے ایک ریلوے ہے۔ اس کی تکمیل کے بعد، یہ مقامی باشندوں کے سفر میں بہت زیادہ سہولت فراہم کرتے ہوئے مقامی سماجی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔

لو کانگ نے منصوبے کی تعمیر کے دوران ریلوے  لائن کے ساتھ رہنے والے مکینوں کا تعاون  کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ چینی سفارت خانے کی جانب سے عطیہ کردہ سامان اور آلات سے سکولوں اور مساجد کے حالات بہتر ہوں، تاکہ ہر کوئی تعلیم  حاصل کر سکے کام کرسکے اور بہتر ماحول میں رہ سکے۔

تقریب میں شرکت کرنے والے اسکولوں اور مساجد کے نمائندوں نے انڈونیشیا میں چینی سفارت خانے اور چینی کاروباری اداروں کا اس عطیہ پر شکریہ ادا کیا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ریاست لوویزیانا میں طوفانی بگولوں سے...

ہوسٹن(شِنہوا)امریکہ کی جنوبی ریاست لوویزیانا میں موسم سرما کے شدید طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونیوالے بگولوں کے باعث کم از کم 3 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

پیرش کے صدر میتھیو جیول نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ 4 ڈبلیو ڈبلیو ایل کو بتایا کہ گزشتہ روز سینٹ چارلس پیرش کے ایک چھوٹے سے محلے کیلونا میں طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک اور 8 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

سینٹ چارلس پیرش کے شیرف دفتر نے ٹویٹ کیا کہ کیلونا میں متعدد رہائش گاہوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور پولیس زخمی یا پھنسے ہوئے لوگوں کی رہائش گاہوں کا معائنہ کر رہی ہے۔

کیڈو پیرش کے شیرف دفتر کے مطابق اس سے قبل بدھ کے روز ہی ریسکیو اہلکاروں کو منگل کی شب کیتھ ریل میں ای ایف ۔ 2 طوفانی بگولے سے تباہ ہونیوالے گھر سے ایک گلی کے فاصلے پر ملبے تلے دبی ایک 30 سالہ ماں کی لاش ملی ہے۔ اس کے 8 سالہ بیٹے کی لاش بھی ان کے گھر سے ڈیڑھ میل دور جنگل سے مل گئی ہے۔

مارچ میں ای ایف ۔ 3 طوفانی بگولے سے متاثر ہونیوالے گریٹنا اور عرابی سمیت نیو اورلینز میٹرو میں گزشتہ سہ پہر ایک اور طوفانی بگولے کے باعث علاقے میں 30 ہزار سے زائد گھروں اور کاروباروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز نیو ابیریا میں طوفانی بگولے کے باعث کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ایک ہسپتال اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے لیے ایچ کے ایس...

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کے اعلی ترین قانون سازادارے، 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے لیے ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) سے 36نائبین منتخب ہوگئے۔

نائبین کا انتخاب 14ویں این پی سی  کے لیے  نائبین کے انتخاب کے لیے ایچ کے ایس اے آر کانفرنس کے دوسرے مکمل اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا گیا، جس میں 1ہزار273 اراکین نے شرکت کی۔ 

انتخابی کانفرنس  انتخابی طریقہ کار کے مطابق پانچ دیگر امیدواروں کی تبدیلی کے عمل کا بھی  تعین کیا گیا  جو منتخب نائبین میں سے کسی کے عہدہ چھوڑنے کی صورت میں خالی اسامیوں کو پُر کریں گے۔ 

ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی، جو انتخابی کانفرنس کے پریزیڈیم کے اسٹینڈنگ چیئرمین بھی ہیں، نے اجلاس کی صدارت کی۔ 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے جدید لاجسٹکس پر پہلا قومی 5 سالہ منصو...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے جدید لاجسٹک نظام کی تعمیر کو تیز کرنے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جدید لاجسٹکس پر اپنا پہلا قومی 5 سالہ منصوبہ جاری کر دیا ہے۔

14ویں 5 سالہ منصوبہ کی مدت(2021 تا 2025) کیلئے جدید لاجسٹکس پر 5 سالہ منصوبہ ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں صنعتی چین اور سپلائی چین کی لچک اور حفاظت کو بہتر بنانے، جدید لاجسٹک نظام کی تعمیر کو فروغ دینے، معیار کو بہتر بنانے، کارکردگی بڑھانے اور جدید لاجسٹکس کے اخراجات کو کم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

منصوبہ کے مطابق 2025ء تک اندرونی اور بیرونی کنیکٹیویٹی کے ساتھ طلب اور رسد کی موافقت پر مشتمل ایک جدید لاجسٹکس سسٹم بنیادی طور پر فعال ہوگا اور یہ محفوظ، موثر، سمارٹ اور ماحول دوست ہو گا۔

اس منصوبے میں 6 پہلوؤں کے کاموں کی فہرست دی گئی ہے، جن میں لاجسٹکس حب وسائل کے انضمام کو تیز کرنا، بڑے بین الاقوامی اور گھریلو لاجسٹکس چینلز کی تعمیر، جدید لاجسٹک سروس نیٹ ورک کو بہتر بنانا، لاجسٹکس سروسز کی ویلیو چین کو بڑھانا، لوگوں کی روزی روٹی کیلئے جدید لاجسٹکس خدمات کی مضبوط ضمانت فراہم کرنا  اور جدید لاجسٹکس کی ہنگامی ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنانا شامل ہیں۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کے سب سے بڑے شیل گیس فیلڈ سے حاصل کردہ پ...

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کے سب سے بڑے شیل گیس فیلڈ فولنگ سے 2012 میں اس کی دریافت سے نومبر 2022 تک کی گزشتہ دہائی کے دوران 53 ارب مکعب میٹر سے زیادہ شیل گیس کی پیداوار حاصل کی گئی ہے۔

شیل گیس بنیادی طور پر میتھین ہے۔ جسے صاف  نئی توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں، گیس فیلڈ میں مجموعی طور پر897 ارب 50کروڑ کیوبک میٹر کے ثابت شدہ ذخائر کی تصدیق ہوئی ہے، جو چین کے  مصدقہ  شیل گیس کے ذخائر کا 34 فیصد ہیں۔ فولنگ سے سالانہ پیداوار 2013 میں 14کروڑ 20لاکھ کیوبک میٹر سے بڑھ کر 2021 میں 8ارب 50کروڑ کیوبک میٹر سے زیادہ رہی ہے۔

2014 میں تجارتی پیمانے پر ترقی کے مرحلے میں داخل ہونے والے ملک کے پہلے بڑےشیل گیس فیلڈ کے طور پر، جنوب مغربی  چھونگ چھنگ میونسپلٹی میں فولنگ نے گزشتہ سالوں میں دریائے یانگتسی کی اقتصادی پٹی کے ساتھ 70 سے زیادہ شہروں میں ماحول دوست اور صاف توانائی فراہم کی ہے۔فولنگ شیل گیس کمپنی،سائنوپیک جیانگ ہان آئل فیلڈ کے پارٹی سیکرٹری سونگ جونبی کا کہنا ہے کہ فولنگ شیل گیس فیلڈ کی تلاش چین کے توانائی کے ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے، توانائی کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے اور وسطی اور مشرقی علاقوں میں قدرتی گیس کی سپلائی کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے  انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی اسرائیلی پارلیمن...

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین لبریشن آرگنائزیشن(پی ایل او) نے اسرائیلی کنیسٹ یا پارلیمنٹ کی کچھ مسودہ قراردادوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں مغربی کنارے کے بیشتر علاقوں کو مکمل طور پر الحاق کرنے کا سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے ابتدائی بحث کے دوران مغربی کنارے میں دائیں بازو کی جماعتوں کو بے مثال اختیارات فراہم کرنے کیلئے متعدد مسودوں کی منظوری دیدی ہے۔

پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکرٹری جنرل اور فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن حسین الشیخ نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ یہ منصوبے تمام دستخط شدہ معاہدوں کی مکمل منسوخی کے مترادف اور بین الاقوامی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ان فیصلوں کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے نتائج اور دو ریاستی حل کے اصول کو نافذ کرنے کے موقع پر ان کے اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے۔

اس نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی فریق پر دباؤ ڈالے کہ وہ ریڈ لائنز اور روایتی اصولوں کو عبور کرنے والی پالیسیوں پر عمل درآمد نہ کرنے کو یقینی بنائے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کا 15ویں چین-لاطینی امریکہ کاروباری...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-لاطینی امریکہ کے کاروباری اداروں کے 15ویں سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے تحریری خطاب کیا۔

صدر شی نے کہا کہ چین کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر قائم  رہتے ہوئے  کھلے پن سے یکساں مفاد کی حکمت عملی پر مضبوطی سے کاربند رہے گا، اقتصادی عالمگیریت کی درست سمت پر گامزن اور اپنی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ  اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک (ایل اے سی) سمیت تمام ممالک کے عوام  کو مزید فوائد پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل اپنے آغاز سے لے کر اب تک چین-لاطینی امریکہ انٹرپرینیورز سمٹ نے کاروباری اداروں کی خدمت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات برابری، باہمی مفاد، اختراعات، کشادگی اور مشترکہ فوائد کے نئے دور میں داخل ہیں اور یہ کہ کاروباری برادری چین-لاطینی امریکہ کے عملی تعاون کی ایک نئی قوت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معمار کی حیثیت سےدو طرفہ تعلقات کی ترقی سے مستفید ہورہی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چینی صدر کا 15ویں چین-لاطینی امریکہ کاروباری...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین-لاطینی امریکہ کے کاروباری اداروں کے 15ویں سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے تحریری خطاب کیا۔

صدر شی نے کہا کہ چین کھلے پن کی بنیادی قومی پالیسی پر قائم  رہتے ہوئے  کھلے پن سے یکساں مفاد کی حکمت عملی پر مضبوطی سے کاربند رہے گا، اقتصادی عالمگیریت کی درست سمت پر گامزن اور اپنی نئی ترقی کے ساتھ دنیا کو نئے مواقع فراہم کرتا رہے گا، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ  اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک (ایل اے سی) سمیت تمام ممالک کے عوام  کو مزید فوائد پہنچائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال قبل اپنے آغاز سے لے کر اب تک چین-لاطینی امریکہ انٹرپرینیورز سمٹ نے کاروباری اداروں کی خدمت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے  دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر شی نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات برابری، باہمی مفاد، اختراعات، کشادگی اور مشترکہ فوائد کے نئے دور میں داخل ہیں اور یہ کہ کاروباری برادری چین-لاطینی امریکہ کے عملی تعاون کی ایک نئی قوت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک معمار کی حیثیت سےدو طرفہ تعلقات کی ترقی سے مستفید ہورہی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین نے نیا ریمورٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیا

شی چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔

سیٹلائٹ یاؤگان۔36 کو لیکر جانے والے لانگ مارچ ۔2 ڈی کیریئر راکٹ نے جمعرات کو صبح سویرے  2 بجکر 25 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری اور کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہوگیا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 455 واں پرواز مشن تھا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ابتدائی 11 ماہ کے دوران چینی معیشت میں لچک ب...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ملکی سطح پر نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور پیچیدہ عالمی ماحول کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود 2022ء کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران معیشت میں لچکدار نشوونما جاری رہی ہے۔

جمعرات کے روز جاری ہونیوالے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری تا نومبر کے عرصہ میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت میں مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری، صنعتی پیداوار اور آن لائن خوردہ فروخت و دیگر شعبوں میں مسلسل توسیع دیکھی گئی ہے۔

قومی شماریات بیورو(این بی ایس) کے مطابق اس مدت کے دوران چین کے مستقل اثاثوں میں سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 5.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

گزشتہ سال کی نسبت انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری 8.9 فیصد ، مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری 9.3 فیصد بڑھ گئی ہے جبکہ ہائی ٹیک کے شعبہ کی سرمایہ کاری میں 19.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ابتدائی 11 ماہ کے دوران مقررہ حجم سے بڑے صنعتی اداروں کی کل اضافی قدر میں گزشتہ سال کی نسبت 3.8 فیصد نشوونما ہوئی ہے ، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے شعبہ کی اضافی قدر ایک سال قبل کے مقابلے 8 فیصد بڑھ گئی ہے۔

خاص طور پر گرین سمارٹ مصنوعات جیسے کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں اور سولر سیلز کی پیداوار میں بالترتیب 100.5 فیصد اور 44.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین میں سیاحت بلند چٹان پر واقع گاؤں میں تر...

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ شنشی کی ننگ وو کاؤنٹی میں 2 ہزار 300 میٹرز سے زائد بلندی پر ایک چٹان پر واقع وانگ ہوا گو گاؤں کو مقامی باشندے معلق گاؤں کے نام سے پکارتے ہیں۔

کھڑی اور کم قابل کاشت زمین کبھی اس گاؤں تک رسائی میں رکاوٹ تھی۔ مقامی افراد نے غربت کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے۔ تاہم آج بہتر بنیادی ڈھانچے اور رابطوں کے سبب یہ گاؤں سیاحت کی وجہ سے پھل پھول رہاہے۔

ایک 68 سالہ دیہاتی نیو ارنیو نے کہا کہ بہت سے مقامی افراد کے لئے زندگی تقریباً ایک دہائی قبل انتہائی دشوارگزار تھی۔ ہمارا کاشتکاری پر گزربسر تھا، ہم کوئی پیسہ نہیں کماسکتے تھے۔

ایک اور دیہاتی ژانگ چھنگ گیو نے کہا کہ گاؤں کی سڑکیں غیرمحفوظ تھیں، لکڑی کے پل اکثر ٹوٹ جاتے تھے، جانور اور یہاں تک کہ لوگ بھی ان سے گرجاتے تھے۔

چین نے 2013 میں غریب علاقوں میں تخفیف غربت بارے اہداف پر مبنی پالیسی پیش کی تھی جس میں تخفیف غربت کے اہداف کی درست شناخت ، مدد اور انتظام کا ذکر تھا۔

یہ کام اس نے غربت سے متاثرہ مختلف علاقوں کے ماحول اور مختلف غربت زدہ گھرانوں کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سائنسی اور موثر طریقہ کار سے کیا، ہرمسئلہ کا موزوں حل تلاش کیا۔

تحفیف غربت کی پہلی ٹیم وانگ ہوا گو گاؤں میں سال 2016 میں پہنچی تھی۔

گاؤں میں 129 افراد رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 58 کی شناخت غربت سے متاثرہ افراد کے طور پر ہوئی۔ ٹیم نے گاؤں کی مجموعی صورتحال کی بنیاد پر منصوبہ تیار کیا جو غریب گھرانوں کی مدد پر مبنی تھا۔

دیہاتیوں کے لئے آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ پیدا کرنے کے لئے  ٹیم نے مقامی سیاحتی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لئے مقامی صنعتوں اور بینک قرضوں کے لئے مختص فنڈز استعمال کیا جس سے غریب گھرانوں کو نفع مل سکا۔

تخفیف غربت کی معاون ٹیم کے ایک رکن چھن جون شان نے کہا کہ ہر غریب گھرانہ سالانہ 3 ہزار یوآن (تقریباً431 امریکی ڈالرز) سے 4 ہزار یوآن وصول کرتا ہے۔

چھن نے مزید کہا کہ غربت زدہ گھرانوں کے لئے جنگلات کی رکھوالی اور صفائی جیسی ملازمتوں کے کچھ مواقع بھی پیداکئے گئے۔

منفرد مقامی جغرافیہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ٹیم نے دیہاتیوں کو سیاحت کے فروغ میں مدد دی  اور سیاحتی کمپنی کے تعاون سے  گاؤں کے بنیادی ڈھانچے کو مسلسل بہتر بنایا گیا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ایکواڈور، 15 ویں چین۔ لاطینی امریکہ بزنس سرب...

گوایا گویل ، ایکواڈور (شِنہوا) ایکواڈور کے صدر گلرمو لاسو نے 15 ویں چین-لاطینی امریکہ اور کیریبین (ایل اے سی) سربراہی اجلاس کا افتتاح کیا جس کا مقصد خطے میں چینی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

لاسو نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے میں 66 کروڑ 20 لاکھ افراد آباد ہیں جو عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ قریبی رابطے رکھتے ہیں۔ 

دونوں فریقوں کے درمیان تجارت 2021 میں 450 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گئی جو ہمارے تعلقات کی شدت اور نوعیت کی عکاسی کرتی ہے۔

ایکواڈور کے وزیر پیداوار، غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور ماہی گیری جولیو جوس پراڈو نے کہا کہ یہ خطہ چینی سرمایہ کاری کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک بن گیا ہے۔

نجی شعبے اور کاروباری ایوانوں کے نمائندگان اور غیر ملکی تجارت، نقل و حمل، عوامی کاموں، برآمد، سرمایہ کاری کے فروغ اور ٹیلی مواصلات کے سرکاری حکام کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کانفرنس میں میکرو بزنس راؤنڈ ٹیبل اور نوول کرونا وائرس کے بعد کی معاشی بحالی پر ایک مکمل سیشن، تجارت و سرمایہ کاری، سبز صنعت، تھنک ٹینک اور ڈیجیٹل معاونت پر تعاون فورم شامل ہیں.

سالانہ چین ۔ لاطینی امریکہ اور کریبین سربراہ کانفرنس کا انعقاد چائنہ کونسل برائے فروغ غیرملکی تجارت کرتا ہے۔رواں سال ایکواڈور کی وزارت پیداوار، غیر ملکی تجارت، سرمایہ کاری اور ماہی گیری نے اس کے انعقاد میں معاونت کی ہے۔

اس کا قیام 2007 میں عمل میں آیا تھا جس کے بعد سے کانفرنس چین اور لاطینی امریکی ممالک کے برآمد و درآمد کنندگان اور سرمایہ کاروں کو قریب لانے کی ایک بڑی تقریب بن چکی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کی باہمی ت...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای  نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ زیمبری عبدالقادر سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے اس  ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین اور ملائیشیا اچھے دوست اور شراکت دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  چین ملائیشیا کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر اپنی دوستی کو آگے بڑھانے اور تعاون کو  فروغ دینے  کے لیے تیار ہے۔ 

وانگ نے کہا کہ چین سال  2023 میں چین اور ملائیشیا کے جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 10 ویں سالگرہ اور 2024 میں چین اور ملائیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چین اور ملائیشیا کی برادری  مشترکہ مستقبل کے ذریعے  دوطرفہ تعلقات کو نئی سطح پر لے جائے گی اور مشترکہ طور پر علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی حفاظت کرے گی۔

زیمبری نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی  کانگریس کی کامیابی پر چین کو مبارکباد  پیش کی۔

زیمبری نے دونوں  ملکوں کے عوام  کے درمیان روایتی دوستی اور دونوں ملکوں  کے مابین  باہمی احترام اور باہمی اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کی نئی حکومت اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مستحکم  بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے  کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے بارے تیار ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین کی صنعتی پیداوار میں نومبرکے دوران 2.2 ف...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی ادارہ شماریات کے مطابق ایک اہم اقتصادی اشاریہ  یعنی ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار نومبر کے دوران  گزشتہ سال کی نسبت 2.2 فیصد بڑھ گیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کے ایک اہلکار تانگ وی وی نے جمعرات کو کہا کہ نومبر  کے دوران  عالمی وبائی مرض  کے قلیل مدتی اثرات کے باوجود صنعتی پیداوار مستحکم رہی۔

پہلے 11 ماہ کے دوران  کان کنی کی پیداوار میں گزشتہ برس  کے مقابلے میں 7.6 فیصد اضافہ ہوا۔ 

مینوفیکچرنگ  کے شعبے کی پیداوار میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا اور بجلی، گرمائش ، گیس اور پانی کی پیداوار اور فراہمی میں 4.8 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مصنوعات کے لحاظ سےنئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار میں نومبر  کے دوران گزشتہ سال کی نسبت  60.5 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شمسی بیٹریوں کی پیداوار میں  گزشتہ سال کے مقابلے میں  68.6 فیصد اضافہ ہوا۔

تانگ نے کہا کہ چین کی صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے رجحانات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی پیداوار کی  بحالی کے عمل میں  تیزی آنے کی توقع ہے کیونکہ نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات اور ترقی کے معاون  اقدامات  کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

صنعتی پیداوار کم از کم 2 کروڑیوآن ( تقریباً 28 لاکھ 80 ہزارامریکی ڈالر) کے سالانہ اہم کاروباری  پیداوار والے بڑے اداروں کی سرگرمی کی پیمائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منگولیا اور چین نے سرحدی معاہدے پر دستخط کی...

اولان باتور(شِنہوا) منگولیا اور چین نے اپنے سرحدی معاہدے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی ہے۔

منگولیا میں چین کے سفیر چائی وینروئی نے سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک اکیڈمک کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ منگولیا ان اولین ملکوں  میں سے ایک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے اور دوستانہ بات چیت کے ذریعے سرحدی معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تاریخی طور پر ایک اہم معاہدہ ہے جس نے دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے کہا  اس معاہدے سے دونوں ملکوں  کے درمیان تعلقات کی جامع ترقی کے امکانات کھلتے ہیں۔

اس اکیڈمک کانفرنس کا اہتمام منگولیا کی وزارت خارجہ، منگولیا کی وزارت انصاف اور داخلہ امور، منگولیا کی سرحدی تحفظ کی جنرل اتھارٹی اور منگولیا میں چینی سفارت خا نہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

دونوں ملکوں کے 100 کے قریب متعلقہ حکام، سفارت کاروں اور محققین نے اس ایک روزہ تقریب میں شرکت کی۔

شرکاء نے اس معاہدے کی تاریخی اہمیت اور کامیابیوں اور دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون میں اس کے مئوقف  پر تبادلہ خیال کیا۔

منگولیا کی وزارت خارجہ میں اسی روز اس معاہدے پر دستخط کے حوالے سے  تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

چین اور منگولیا نے 26 دسمبر 1962 کو سرحدی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

منگولیا اور چین نے سرحدی معاہدے پر دستخط کی...

اولان باتور(شِنہوا) منگولیا اور چین نے اپنے سرحدی معاہدے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منائی ہے۔

منگولیا میں چین کے سفیر چائی وینروئی نے سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک اکیڈمک کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ منگولیا ان اولین ملکوں  میں سے ایک ہے جس نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے اور دوستانہ بات چیت کے ذریعے سرحدی معاہدے پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تاریخی طور پر ایک اہم معاہدہ ہے جس نے دونوں ملکوں  کے عوام کے درمیان دوستی اور سیاسی باہمی اعتماد کی مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

انہوں نے کہا  اس معاہدے سے دونوں ملکوں  کے درمیان تعلقات کی جامع ترقی کے امکانات کھلتے ہیں۔

اس اکیڈمک کانفرنس کا اہتمام منگولیا کی وزارت خارجہ، منگولیا کی وزارت انصاف اور داخلہ امور، منگولیا کی سرحدی تحفظ کی جنرل اتھارٹی اور منگولیا میں چینی سفارت خا نہ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

دونوں ملکوں کے 100 کے قریب متعلقہ حکام، سفارت کاروں اور محققین نے اس ایک روزہ تقریب میں شرکت کی۔

شرکاء نے اس معاہدے کی تاریخی اہمیت اور کامیابیوں اور دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون میں اس کے مئوقف  پر تبادلہ خیال کیا۔

منگولیا کی وزارت خارجہ میں اسی روز اس معاہدے پر دستخط کے حوالے سے  تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

چین اور منگولیا نے 26 دسمبر 1962 کو سرحدی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

جکارتہ میں کرسمس کی سجاوٹ کے منا ظر

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کرسمس تقریبات کے سلسلے میں ایک بڑا کرسمس درخت روشن کردیا گیا ہے۔ شہر کو روشنیوں اور کرسمس پھولوں سے بھی سجایا جارہا ہے۔ جس سے تعطیلات کا ماحول پیدا ہوگیا جو تقربیاً ایک ہفتہ بعد ہو ں گی۔

 

انڈونیشیا ، جکارتہ میں آمدہ کرسمس کی مناسبت سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک پارک میں روشن کرسمس درخت کے قریب سے ایک خاتون گزررہی ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک پارک میں کرسمس درخت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، جکارتہ میں آمدہ کرسمس کی مناسبت سے  کی گئی روشنی کی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، جکارتہ میں آمدہ کرسمس کی مناسبت سے کی گئی سجاوٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

 

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین ، نومبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں اضا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نومبر 2022 کے دوران بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 0.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 666.7 ارب کلو واٹ آورز تک پہنچ گئی۔

قومی بیوروبرائے شماریات کے مطابق جنوری سے نومبر کے دوران بجلی کی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 76 کھرب کلو واٹ آورز تک پہنچ گئی۔

قومی بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک برس کے مقابلے میں تھرمل بجلی کی پیداوار میں 1.4 فیصد اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں جوہری بجلی کی پیداوار 11.1 فیصد بڑھی جبکہ پن بجلی کی پیداوار 14.2 فیصد گھٹ گئی۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکہ ، بچوں میں نوول کرونا وائرس کے ہفتہ و...

لاس اینجلس (شِنہوا) امریکہ میں 8 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تقریباً 41 ہزار بچوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ 8 ہفتے کے دوران ہفتہ وار اوسط کی نسبت 50 فیصد زائد ہے۔

امریکن اکیڈمی برائے امراض اطفال اور چلڈرن ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں وبا کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1 کروڑ 51 لاکھ بچوں میں نوول کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ہفتے کے دوران اس میں 1 لاکھ 27 ہزار کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ بچوں میں نوول کرونا وائرس کے کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی اقسام سے متعلق بیماری کی شدت اور ممکنہ طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے عمر کے اعتبار سے  زیادہ اعداد و شمار جمع کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکن اکیڈمی برائے امراض اطفال نے کہا ہے کہ یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ بچوں کی صحت پر وبائی امراض کے فوری اثرات ہوتے ہیں، تاہم اہم بات یہ ہے کہ بچوں اور نوجوانوں کی جسمانی ، ذہنی اور معاشرتی فلاح و بہبود پر دیرپا اثرات کی نشاندہی کرنے اور ان سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-اٹلی کی تجارت میں اعانت پر 28 کمپنیوں او...

روم (شِنہوا) چائنہ ایوارڈز کے 17ویں ایڈیشن میں 28 کمپنیوں اور افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اٹلی چائنہ کونسل فاؤنڈیشن اور کلاس ایڈیٹری کی جانب سے میلان میں انہیں یہ اعزازات پیش کیے گئے ہیں۔

فاؤنڈیشن نے کہا  ہے کہ اعزازات جیتنے والوں نے  فیشن، کھیل، صنعت اور غذائیت کے شعبوں  میں اٹلی اور چین کے درمیان تجارت کے ذریعے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔

ایم سی ایم  مشیننگ سینٹرز مینوفیکچرنگ کے بورڈ ڈائریکٹر وانگ ہونگ نے کہا کہ یہ اعزاز ہمیں مستقبل قریب میں مزید بہتر نتائج  کے حصول  کے لیے مزید رغبت کے ساتھ کام کرنے  کی تحریک فراہم کرے گا۔

اعلیٰ درجے کی کشتیاں بنانے والی کمپنی فیریٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو البرٹو گالیسی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر ) کا خصوصی ایوارڈ جیتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ نوول کرونا وائرس عالمی وبا اور عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے مشکل دور کے بعد اس  کمپنی کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

گلاسی نے شِنہوا کو بتایا کہ عالمی سطح پر ان دو مشکلات  والے برسوں کے دورا ن  ہم نے اپنے معاشی اعداد وشمار کو غیر معمولی انداز میں بڑھانے میں کامیابی  حاصل کی  ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  یہ سب  روشن خیالی پر مبنی  منصوبہ بندی اور ایک طویل مدتی وژن کی بدولت  ممکن ہوا ہے جس کو ہم اپنے شعبے کے لئے  بنیادی تصور کرتے  ہیں۔

کلاس ایڈیٹری کے چیف ایگزیکٹیو پاؤلو پنیرائی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی کمپنیوں اور افراد کو اعزاز دینے کی روایت مستحکم  دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی کو فروغ دینے کی کنجی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چین-اٹلی کی تجارت میں اعانت پر 28 کمپنیوں او...

روم (شِنہوا) چائنہ ایوارڈز کے 17ویں ایڈیشن میں 28 کمپنیوں اور افراد کو اعزازات سے نوازا گیا ہے۔ اٹلی چائنہ کونسل فاؤنڈیشن اور کلاس ایڈیٹری کی جانب سے میلان میں انہیں یہ اعزازات پیش کیے گئے ہیں۔

فاؤنڈیشن نے کہا  ہے کہ اعزازات جیتنے والوں نے  فیشن، کھیل، صنعت اور غذائیت کے شعبوں  میں اٹلی اور چین کے درمیان تجارت کے ذریعے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔

ایم سی ایم  مشیننگ سینٹرز مینوفیکچرنگ کے بورڈ ڈائریکٹر وانگ ہونگ نے کہا کہ یہ اعزاز ہمیں مستقبل قریب میں مزید بہتر نتائج  کے حصول  کے لیے مزید رغبت کے ساتھ کام کرنے  کی تحریک فراہم کرے گا۔

اعلیٰ درجے کی کشتیاں بنانے والی کمپنی فیریٹی گروپ کے چیف ایگزیکٹو البرٹو گالیسی نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایس اے آر ) کا خصوصی ایوارڈ جیتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ نوول کرونا وائرس عالمی وبا اور عالمی معاشی سست روی کی وجہ سے مشکل دور کے بعد اس  کمپنی کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

گلاسی نے شِنہوا کو بتایا کہ عالمی سطح پر ان دو مشکلات  والے برسوں کے دورا ن  ہم نے اپنے معاشی اعداد وشمار کو غیر معمولی انداز میں بڑھانے میں کامیابی  حاصل کی  ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  یہ سب  روشن خیالی پر مبنی  منصوبہ بندی اور ایک طویل مدتی وژن کی بدولت  ممکن ہوا ہے جس کو ہم اپنے شعبے کے لئے  بنیادی تصور کرتے  ہیں۔

کلاس ایڈیٹری کے چیف ایگزیکٹیو پاؤلو پنیرائی نے کہا کہ دونوں ملکوں کی کمپنیوں اور افراد کو اعزاز دینے کی روایت مستحکم  دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ترقی کو فروغ دینے کی کنجی ہے۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ کا کثیرالجہتی کو مستحکم ک...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کثیرالجہتی کو مستحکم کرنے  کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور عالمی چیلنجز کے حل میں اقوام متحدہ کے کردار پر اپنے یقین کا اظہار کیا ہے۔

گوتریس نے کثیرالجہتی پر سلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے  سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالا ہے دور حاضر کے  عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کثیرالجہتی کو مستحکم  بنانا ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرد جنگ کے تاریک ترین ادوار کے دوران سلامتی کونسل میں اجتماعی فیصلہ سازی اور مسلسل بات چیت نے اجتماعی سلامتی کے نظام کو، چاہے یہ  نا قص ہی کیوں نہ ہو ، برقرار رکھا جس نے بڑی طاقتوں کے مابین  فوجی تصادم کا راستہ روکا ہے۔

گوتریس نے کہا کہ  اس طرح کی پیشرفت کے باوجود دنیا کو  اب بھی اسی قسم کے  چیلنجز  کا سامنا  ہے جس وقت  اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی تھی۔

ان میں  ریاستوں کے درمیان جنگیں ، قیام امن کی صلاحیت کی حدود ، دہشت گردی اور اجتماعی سلامتی کا ایک منقسم نظام شامل ہے۔ 

انہوں نے اس جانب بھی  اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تصادم  نے ڈرامائی طور ارتقائی مراحل طے  کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ وہ 2023 میں امن کے لیے ایک نیا ایجنڈا پیش کرنے کی امید رکھتے ہیں جس کے بارے میں تمام رکن  ملکوں سے بات کی جائے  گی اور نئے اور پرانے سیکیورٹی چیلنجز کے ساتھ ساتھ مقامی، قومی، علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز سے نمٹا جائے گا۔

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں