• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

وارد ٹیلی کام لمیٹڈ 2022میں پاکستان اسٹاک ای...

وارد ٹیلی کام لمیٹڈ 2022میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تجارتی حجم کے لحاظ سے سرفہرست رہی،3.8 ارب روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر کی نویں سب سے بڑی کمپنی ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق وارد ٹیلی کام لمیٹڈ نے خود کو سال 2022 کے لیے سب سے زیادہ فعال طور پر تجارت کرنے والے اسٹاک کے طور پرمتعارف کرایااور 22 جنوری سے 22 دسمبر تک 6.7 بلین کے تجارتی حجم کے ساتھ 12 میں سے 11 مرتبہ ماہانہ سرفہرست پانچ علامتوں کے چارٹ میں پوزیشن حاصل کی۔ 3.8 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن پر درج ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر کی نویں سب سے بڑی کمپنی ہے جبکہ سنرجی20.8 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ ریفائنری سیکٹر کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے جس نے 22 اپریل میں 524 ملین کا سب سے زیادہ تجارتی حجم حاصل کیا۔کے الیکٹرک 1.9 بلین کے کل تجارتی حجم کے ساتھ تیسرا سب سے زیادہ تجارت کرنے والا اسٹاک رہا اور پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر کا واحد نمائندہ رہا۔ 74.0 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ کے الیکڑک پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں درج دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔

ہاسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کے کل تجارتی حجم 1.4 بلین حصص کے ساتھ چوتھے سب سے زیادہ فعال اسٹاک کے طور پر پوزیشن میں ہے۔ 6.6 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ یہ تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کے شعبے میں ساتویں بڑی کمپنی ہے۔ ٹیلی کارڈ پانچویں سب سے زیادہ تجارت کرنے والا اسٹاک رہاجس کے کل حصص کی تجارت 1.2 بلین بتائی گئی جب کہ ماہ 22 اپریل کو 330 ملین شیئرز کی سب سے زیادہ تجارت ہوئی۔ ٹی آر جی چھٹے سب سے زیادہ فعال علامت کے طور پر پوزیشن میں لے لیا۔ 60.5 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ یہ دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے اور ماہانہ ٹاپ فائیو سمبل چارٹ میں ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر کی تیسری نمائندہ ہے۔ پی آر ایل کیلنڈر سال 2022 میں اپنے متعلقہ شعبے سے ٹاپ فائیو سمبل چارٹ میں ریفائنری سیکٹر کی دوسری نمائندگی ہے۔ ہم نیٹ ورک لمیٹڈ 619 ملین شیئرز کے کل تجارتی حجم کے ساتھ 10 ویں سب سے زیادہ فعال اسٹاک کے طور پر پوزیشن میں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

33سال بعد احساس ہوا کھیل سے باہر بھی زندگی ہ...

قومی کرکٹر شان مسعود نیوزی لینڈ سیریز کے بعد پشاور سے تعلق رکھنے والی میشے خان سے پشاور میں ہی 21جنوری کو شادی کریں گے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں ہوگی،کرکٹر کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27جنوری بروز جمعے کو ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود نے کہا کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں،دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں،ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی،شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلا آیا ہے،انہوں نے کہا کہ 33سال بعد اس بات کا احساس ہوا کہ کھیل سے باہر بھی زندگی بڑی اہم ہوتی ہے ،ایک فیملی ہونی چاہیے،شان مسعود نے کہا کہ خوشی ہے کہ وہ سرکل سے باہر دوسری فیملی میں جاکر شادی کر رہے ہیں، شان مسعود نے بتایا کہ انہوں نے شیروانی کا ٹرائیل دے دیا ہے اور طویل بحث کے بعد یہ طے ہوا کہ وہ نکاح والے دن شیروانی تو زیب تن کریں گے لیکن قلہ نہیں پہنیں گے،شان مسعود کا کہنا تھا کہ نائب کپتانی کی ذمہ دای بڑی اہم ہے، ٹیم کے پلینگ الیون میں اگر وہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں فٹ نہیں آتے تو پلینگ الیون میں نہیں ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ پروفیشنل کھلاڑی ہوں،کبھی کسی رول پر شکایت نہیں کی ،ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پوزیشن کو ایڈجسٹ کیا یہ سب گیم کا حصہ ہے، کوشش یہ ہوتی ہے جہاں موقع ملے ٹیم کیلئے اچھے نتائج دوں، ٹیم میں شامل تمام 16کھلاڑیوں کی یہ ہی سوچ ہونا چاہیے کہ جہاں جب جیسے بھی انہیں موقع ملے اپنی بیسٹ پرفارمنس دینے کی کوشش کریں،شان مسعود نے کہا کہ وہ ٹیم کے ہر فیصلے کو مثبت لیتے ہیں اور کبھی شکایت نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ شاداب ٹیم کے نائب کپتان ہیں اور وہ ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے آئیڈل کھلاڑی ہیں فی الحال توجہ بحثیت بیٹسمین پر ہے کہ خود کو کیسے ٹیم میں فٹ ہوتا ہوں،نائب کپتان نے کہا کہ نیوزی لینڈ وائٹ بال کی تگڑی ٹیم ہے اور پاکستان اپنی کنڈیشن میں بڑے عرصے بعد کھیل رہی ہے ،وہ خود چار سال بعد ون ڈے اسکواڈ میں واپس آئے ہیں ،انہیں کوئی شکوہ نہیں کہ چار سال ون ڈے نہیں کھیلا، سرفراز احمد کی مثال سب کے سامنے ہے ،وہ چیمپئن کپتان تھے پہلے پلینگ الیون سے اور پھر ٹیم سے باہر ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری محنت جاری رکھی،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے شان مسعود نے کہا کہ وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی کاکرکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، جو موقع ملے فائدہ نہیں اٹھایا کوئی، کئی بار شارٹ کا انتخاب اچھا نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جونیئر سکواش ، قومی کھلاڑی نعمان خان نے چاند...

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اور باصلاحیت کھلاڑی نعمان خان نے برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2023چاندی کا تمغہ جیت لیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے نعمان خان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے، انڈر 13کے فائنل میں نعمان خان کو امریکی حریف کے ہاتھوں کا شکست کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کھیلے گئے انڈر 13کے فائنل میں امریکہ کے کالٹن کیپیلا نے پاکستان کے نعمان خان کو 7-11،14-12، 11-9اور 11-9سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا اور پاکستان کے نعمان خان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا،قبل ازیں انڈر19-کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد حمزہ خان کو انگلینڈ کے فنلے ونگٹن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور حمزہ خان نے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کی چوتھی سہ ماہی میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں...

2022 کی چوتھی سہ ماہی میں پاکستانی سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ،سالانہ سرمایہ کاری 2021 میں جمع کی گئی رقم سے محض معمولی حد تک بڑھ گئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی اسٹارٹ اپس نے 2021 میں 354 ملین ڈالر کے مقابلے میں 2022 میں 355 ملین ڈالر اکٹھے کیے، جس میں صرف 0.28 فیصد اضافہ ہوا، کیونکہ 2021 میں 81 کے مقابلے 2022 میں 57 سودے ہوئے تھے۔2022 کی آخری سہ ماہی میں پچھلے سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 79 فیصد کمی دیکھی گئی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 کی تیسری سہ ماہی تک، اسٹارٹ اپ اچھی رفتار سے بڑھ رہے تھے۔ 2022 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں، سرمایہ کاری کا حجم $340 ملین رہا، جو 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں کے مقابلے میں 22% زیادہ تھا۔ تاہم، 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں کمی دیکھی گئی۔اکتوبر 2022 میں، ریموٹ بیس، ایک سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ فرم نے پری سیریز A رانڈ میں 2.1 ملین ڈالر اکٹھا کیا۔ نومبر میں، بس کارو ایک ٹرانسپورٹ سلوشن سٹارٹ اپ نے اینجل رانڈ میں $0.5 ملین اکٹھا کیا۔ واڈا ایک انشورنس ٹیک اسٹارٹ اپ نے سیڈ رانڈ میں 1.3 ملین ڈالر اکٹھے کیے، اور فنجا ایک فنٹیک اسٹارٹ اپ - نے سیریز-A رانڈ میں $10 ملین اکٹھے کیے ہیں۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دسمبر میں ایٹ فوڈ پاکستان نے سیڈ فنڈنگ میں 1 ملین ڈالر جمع کیے اور ولیم نے پری سیڈ فنڈنگ میں نامعلوم رقم اکٹھی کی۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فنٹیک سٹارٹ اپ 10 ملین ڈالر اکٹھا کر کے سرفہرست رہے جس کے بعد سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ سٹارٹ اپس نے 2.1 ملین ڈالر اکٹھے کیے، جبکہ انشور ٹیک سٹارٹ اپ نے 1.3 ملین ڈالر اکٹھا کیا۔جنس کے لحاظ سے، مردوں کے قائم کردہ سٹارٹ اپس نے پانچ سودوں میں 14.4 ملین ڈالر اکٹھے کیے، جب کہ خواتین کے ذریعے قائم کردہ سٹارٹ اپ بس کارو نے ایک ہی سودے میں 0.5 ملین ڈالر اکٹھے کیے۔ Q4 2022 میں کوئی خاتون شریک بانی کمپنی نہیں تھی۔ اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی میں اسٹریٹجک پلاننگ اور کلائنٹ سروسز کے ڈائریکٹر حمزہ سعید نے کہا کہ سلیکون ویلی سے جڑے عالمی رجحان کی وجہ سے پاکستان میں اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈنگ میں کمی آرہی ہے۔ "عالمی افراط زر کے دبا سے نمٹنے کے لیے یورپ اور امریکہ میں شرحوں میں اضافے، اور روس-یوکرین کے بحران کی وجہ سے سپلائی چین کی رکاوٹوں نے سٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کی نچلی سطح میں حصہ ڈالا ہے۔ تاہم، پاکستان میں سٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں ترقی کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔"

انہوں نے کہا کہ سٹارٹ اپ کے بانیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ کاروباری منصوبوں، مالیاتی ماڈلنگ اور وینچر کیپیٹل فنڈز اکٹھا کرنے کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔حمزہ سعید نے کہا کہ سٹارٹ اپس میں پیسے کا بہا پچھلے سال صحت مند تھا۔ "تاہم، مختلف علاقائی اور عالمی پیش رفتوں کی وجہ سے 2022 میں ڈیل کے بہا میں نمایاں کمی آئی ہے۔"انہوں نے وضاحت کی کہ سٹارٹ اپ ایکو سسٹم بیرونی عوامل سے پہلے سے کہیں زیادہ متاثر ہوا ہے جو کہ دنیا کو درپیش معاشی چیلنجوں کی عکاسی کرتا ہے۔حمزہ سعید نے کہا کہ نومبر 2022 میں پاکستان کی سال بہ سال مہنگائی 23.84 فیصد کی دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مزید برآں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2022 میں 11.6 بلین ڈالر کی کمی کے ساتھ تیزی سے ختم ہوئے اور کل ذخائر اس وقت آٹھ سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے، جو ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بمشکل کافی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلین اوپن ،کورونا سے متاثرکھلاڑی بھی شرک...

آسٹریلین اوپن گرینڈ سلیم ٹینس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی بھی اب ایونٹ میں شریک ہوسکیں گے،ٹینس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کریگ ٹائلی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا مثبت ہونے کے بارے میں بتانے کی ضرورت نہیں، کھلاڑی اگر بہتر محسوس کرتے ہیں تو وہ ایونٹ میں شرکت کر سکتے ہیں،کریگ ٹائلی نے کہا کہ کوویڈ 19کی ٹیسٹنگ آسٹریلین اوپن کے دوران لازمی نہیں، جو لوگ طبیعیت میں بہتری محسوس نہیں کررہے ،انہیں گھر میں رہنے کے لیے کہا جائے گا،ان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے کھلاڑیوں اور 1200اسٹاف کو واضح کر دیا ہے کہ اگر طبیعت خراب ہے تو گھر رہیں، اس وقت ہمارے لیے صورتحال معمول کے مطابق ہے، اب یہ کھلاڑیوں پر منحصر ہے کہ وہ کورونا مثبت کے بارے میں بتائیں،آسٹریلیا میں رواں سیزن میں کرکٹ میں بھی یہی پالیسی اپنائی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مکی آرتھرنے کوچنگ ذمہ داریوں کیلئے پی سی بی...

مکی آرتھر نے کوچنگ ذمہ داریوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا،قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9فروری کو ختم ہو جائے گا اور ذرائع کا بتانا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے،ذرائع کے مطابق مکی آرتھر کا انگلش کائونٹی ڈربی شائر کے ساتھ 3سال کا معاہدہ ہے اور مکی آرتھر کائونٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے، مکی آرتھر کی چند ہفتوں میں پاکستان آمد بھی متوقع ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویز ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کیلئے الیگ الیگ کپتان...

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تینوں فارمیٹ کی کرکٹ کے لئے الیگ الیگ کپتان رکھنے پر غور شروع کر دیا، ٹیسٹ میں قیادت سرفراز احمد کو سونپنے کا امکان ہے، بابر اعظم بدستور ٹی 20میں فرائض نبھاتے رہیں گے،شان مسعود کو ون ڈے میں کپتان بنانے کی باتیں ہو رہی ہیں، اسی لیے انھیں نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں نائب قائد کی ذمہ داری دی گئی البتہ بیٹرپر واضح کر دیا گیا کہ پہلے وہ کارکردگی میں بہتری لائیں، اس کے بعد حتمی فیصلہ ہو گا، بصورت دیگر مختلف آپشنز دیکھے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،گرین لائن بس کے قریب سلنڈر میں دھماکا

کراچی کے علاقے سرجانی میں سلنڈر دھماکے کے دوران گرین لائن بس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ سلنڈر دھماکے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ دھماکے کے وقت گرین لائن بس بالائی گزرگاہ سے گزر رہی تھی، دھماکے سے آگ کے شعلے ہوا میں بلند ہوئے تاہم بس کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیئے

وین چھانگ (شِنہوا) چین نے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان کے وین چھانگ خلائی جہاز لانچ مرکز سے مزید 3 نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے ہیں۔

بھیجے گئے سیٹلائٹ کے نام ، شی جیان۔ 23، شی یان ۔22 اے اور شی یان۔ 22 بی ہیں جنہیں لانگ مارچ 7 کے ترمیم شدہ ورژن کی مدد سے صبح 6 بجے ( بیجنگ وقت) پر خلا میں بھیجا گیا جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے۔

شی جیان -23 سیٹلائٹ بنیادی طور پر سائنسی تجربات اور تکنیکی تصدیق کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جبکہ شی یان -22 اے اور شی یان -22 بی سیٹلا ئٹس مدار میں خلائی ماحول کی نگرانی جیسی نئی ٹیکنالوجیز کی تصدیق کے لئے استعمال کئےجاتے ہیں ۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 459 واں پرواز مشن تھا۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شہری ریل ٹرانزٹ نیٹ ورک 10 ہزار کلومیٹر...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں ریل ٹرانزٹ لائنز اس وقت  55 شہروں میں کام کررہی ہیں اور 2022 کے اختتام تک ان کی مجموعی لمبائی 10291.95 کلومیٹر ہو گئی۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف میٹروز کے اعدادوشمار کے مطابق میٹرو لائنز مجموعی لائن کے 77.85 فیصد کے مساوی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق صرف 2022 میں چین کے شہروں میں 1085.17 کلومیٹر ریل ٹرانزٹ لائنز فعال ہوئیں جس میں تقریباً نصف نے چوتھی سہ ماہی کے دوران کام شروع کیا تھا۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ گزشتہ برس فعال ہونے والی نئی لائنز میں میٹرو نیٹ ورک کا حصہ 74.01 فیصد رہا ،اس کے بعد ریل ریپڈ ٹرانزٹ اور ٹرام کا نمبر آتا ہے جو بالترتیب 19.57 فیصد اور 5.64 فیصد تھا۔

چین کے مشرقی ہانگ ژو اور جنوبی شین ژین میں 2022   کے دوران طویل ترین ریل ٹرانزٹ لائنز نیٹ ورک کا حصہ بنیں جبکہ گزشتہ برس چین کے 5 دیگر شہروں میں ریل ٹرانزٹ کا آ غاز ہوا۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سوویت یو نین ثقافتی تعلقات بارے دستاویز...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل آرکائیوز ایدمنسٹریشن اور روس کی فیڈرل آرکائیو ایجنسی نے مشترکہ طور پر 1949 سے 1960 کے ما بین  چین۔سوویت  یو نین ثقافتی تعلقات با رے آ رکائیوز کی ایک تالیف شا ئع کی ہے۔

یہ تالیف سِنگہوا یو نیو رسٹی کی جا نب سے شا ئع اور  تقسیم کی گئی ہے۔اس میں معا ہدوں ، پروٹو کولز اور قراردادوں سمیت چین اور سو ویت یو نین کے ما بین بات چیت  کا ریکارڈ شا مل ہے۔

اس میں دونوں حکومتوں اور حکام کے ما بین وفود کے دوروں بارے رپورٹس اور خطوط شا مل ہیں۔کچھ آ رکا ئیوز کو پہلی مر تبہ شا ئع کیا گیا ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔سوویت یو نین ثقافتی تعلقات بارے دستاویز...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل آرکائیوز ایدمنسٹریشن اور روس کی فیڈرل آرکائیو ایجنسی نے مشترکہ طور پر 1949 سے 1960 کے ما بین  چین۔سوویت  یو نین ثقافتی تعلقات با رے آ رکائیوز کی ایک تالیف شا ئع کی ہے۔

یہ تالیف سِنگہوا یو نیو رسٹی کی جا نب سے شا ئع اور  تقسیم کی گئی ہے۔اس میں معا ہدوں ، پروٹو کولز اور قراردادوں سمیت چین اور سو ویت یو نین کے ما بین بات چیت  کا ریکارڈ شا مل ہے۔

اس میں دونوں حکومتوں اور حکام کے ما بین وفود کے دوروں بارے رپورٹس اور خطوط شا مل ہیں۔کچھ آ رکا ئیوز کو پہلی مر تبہ شا ئع کیا گیا ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،15 لاکھ 20 ہزار افراد کی سول سروس کے ام...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں مرکزی اداروں اور ان کی شاخوں کے خالی عہدوں کے لئے سالانہ سول سروس کے بھرتی امتحان میں 15لاکھ 20  ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

قومی سول سروس انتظامیہ کے مطابق رواں سال امتحان نے تقریباً 19 لاکھ 50 ہزار امیدوار وں کی تو جہ حاصل کی۔ اس میں ہر 41 میں سے ایک کو بھرتی کیا جائے گا۔

تحریری امتحان اتوار کو ملک بھر میں 287 شہروں میں بیک وقت منعقد ہوا تھا۔

چین رواں سال 37 ہزار 100 سرکاری ملازمین بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جو مرکزی اداروں اور براہ راست ان کے ماتحت اداروں میں کام کریں گے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین،سنکیانگ میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 4 کر...

ار مچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود اختیار خطے کی توانائی کے مر کب  میں مسلسل بہتری ہورہی ہے۔ جنوری 2023 میں پہلی مرتبہ نئی توانائی سے بجلی کی تنصیب شدہ پیداواری صلاحیت 4 کروڑ کلو واٹس سے زائد ہوگئی۔

ریاستی گرڈ سنکیانگ الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کے مطابق خطے میں نئی توانائی بجلی کی تنصیب شدہ صلاحیت بڑھ کر 4 کروڑ 70 لاکھ کلوواٹس ہوگئی ہے جو مجموعی تنصیب شدہ صلاحیت کے 36.09 فیصد کے مساوی ہے۔

خاص کر ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی تنصیب شدہ صلاحیت 2 کروڑ 61 لاکھ کلوواٹس تک پہنچ گئی جبکہ فوٹو وولٹک توانائی کی صلاحیت 1 کروڑ 45 لاکھ کلوواٹس ہوچکی ہے۔

سال 2022  کے دوران سنکیانگ میں نئی توانائی سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں 40 لاکھ کلو واٹس کا اضافہ ہوا جو 2021 کی نسبت 254.17 فیصد زائد ہے۔

سنکیانگ میں 2022  کے دوران نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار 76.8 ارب کلو واٹ۔ آورز تھی جو خطے کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 20 فیصد بنتی ہے جبکہ نئی توانائی پیدا کرنے کی استعمال کی شرح 96.4 فیصد تک پہنچ گئی ۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ہائی نان سیا حت کی بحا لی کے لئے پر جوش

ہائیکو (شِنہوا) چین کا جنوبی جزیرہ ہائی نان سیاحت سے مالا مال ہے اور  یہاں  اس شعبے میں حالیہ دنوں میں بحالی ہوئی ہے۔یہ سب  چین میں دسمبر کے دوران نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور تدارک کو مزید بہتر بنانے کے بعد ہوا ہے۔

ہائی نان کے آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ مالز میں یومیہ فروخت 2022 میں 13 سے 19 دسمبر تک مسلسل 7 روز کے دوران 10 کروڑ آرایم بی (تقریباً 1 کروڑ 47 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔

چین نے اب نوول کرونا وائرس کو کلاس اے متعدی بیماریوں کی بجائے کلاس بی متعدی قرار دیکر اس کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، یہ اس کی وبائی امراض سے نمٹنے کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔

انتظامی پالیسی میں اس تنزلی سے اندرون و بیرون ملک ہموار اور منظم سفر کی سہولت ملے گی، تبادلے و تعاون میں اضافہ ہوگا اور مقامی و عالمی معیشت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔

 

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ پر ایک خاتون کاسمیٹکس منتخب کررہی ہے ۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ پر سیاح کاسمیٹکس منتخب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ میں سیاح ادائیگی کے لئے قطار میں کھڑے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ پر سیاح کاسمیٹکس منتخب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے...

شنگھائی (شِنہوا) چین نے اتوار سے کلاس اے متعدی بیماریوں کی بجائے کلاس بی متعدی بیماریوں کا مقابلہ کرنے بارے اقدامات کے ساتھ نوول کرونا وائرس بارے انتظامات شروع کرد ئیے ہیں۔

اسی دن شِنہوا کے نامہ نگار نے شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا دورہ کیا تاکہ انسداد وبا کے بہتر اقدامات کے بعد آمد ہال کا منظر دیکھا جاسکے۔

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آ مدہ مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسافر داخلے کی کارروائی سے گزررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک خاتون کسٹمز افسر آنے والے ایک مسافر کے ذاتی کوائف کا معائنہ کررہی ہے۔ (شِںہوا)

 

چین ، مشرقی شہر شنگھائی کے پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آ مدہ مسافروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، انشو رنس کے نظام میں مز ید انسداد نوول...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی نیشنل ہیلتھ کئیر سکیورٹی ایڈ منسٹریشن نے کہا ہے کہ چین کے قو می طبی انشو رنس کے نظام میں ادویات کو شا مل کر نے با رے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔اس کے تحت 2 مز ید انسداد نوول کرو نا وائرس ادویات کا میابی سے شا مل کر لی گئی ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کئیر سکیورٹی ایڈ منسٹریشن نے کہا ہے کہ 4 روزہ مذاکرات کے دوران تین ادو یات فا ئزر پیکسلو ویڈ اینٹی وائرل کمبی نیشن، ایز وو ڈائن ٹیبلیٹس اور ایک ہربل گرینوئل میڈ یسن پر گفتگو کی گئی جن میں سے موخر الذکر دو ادویات کو فہر ست میں شا مل کیا گیا۔

عہد یدار نے کہا کہ پیکسلو ویڈ کو مہنگے نرخ ہو نے کے باعث فہر ست میں شا مل نہیں کیا گیا جبکہ موجو دہ پا لیسی کے تحت طبی انشو رنس کا نظام ما رچ کے اختتام تک  پیکسلو ویڈ  کے استعمال پر آ نے والے اخرا جات ادا کر  تا رہے  گا ۔

عہد یدار نے مز ید بتا یا کہ مذاکرات کے بعد اب تقر یباً 60 سے زائد اد ویات نوول کرو نا وائرس کی بخار اور کھا نسی جیسی علا مات کے علا ج کے لئے کے لئے استعمال ہو رہی ہیں۔یہ سب قو می طبی انشو رنس کے نظام  کے تحت ادویات کی فہر ست میں شامل ہیں۔

عہد یدار نے  بتا یا کہ اگلے مر حلے میں ایڈ منسٹر یشن مر یضوں سے بوجھ کم کر نے کے لئے فہرست کو مئو ثر طر یقے سے مزید تر تیب دے گی ۔

فہرست کے حوالے سے مذاکرات کے حتمی نتا ئج کا مستقبل قریب میں اعلان کیا جا سکتا ہے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، مکانات کی تز ئین و آ رائش کا سالا نہ ہ...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے 2022 کے ابتدا ئی 11 ما ہ کے دوران 52 ہزار 500 پرانی شہری ر ہا ئشی کمیو نٹیز  کی تز ئین و آ رائش شروع کی اور سا لا نہ ہدف حاصل کر لیا۔

وزارت ہا ؤ سنگ اینڈ اربن-رورل ڈیویلپمنٹ  کے اعدادو شمار کے مطا بق گز شتہ سال شرو ع کئے جا نے والے تز ئین و آ رائش کے منصوبے سے تقر یباً 87 لا کھ 60 ہزار  گھر مستفید ہو ں گے۔

چین نے گز شتہ ایک د ہائی کے دوران 1 لا کھ 60 ہزار  سے زائد  شہر ی علا قوں کی تز ئین و آ را ئش کی جس سے تقر یباً 2 کروڑ 80 لا کھ  گھرا نے مستفید ہو ئے۔

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان افراد...

ہانگ کانگ، شین ژین (شِنہوا) شین ژین اور ہانگ کانگ کو ملانے والے مختلف سفری پوائنٹس اتوار کی صبح سے دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان معمول کا سفر دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

شین ژین - ہانگ کانگ سرحدی کنٹرول پوائنٹس کو  جدید اور منظم طریقے سے دوبارہ کھولنا گزشتہ 3 برس میں مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان افراد کے معمول کے تبادلے بحال ہونے کی سمت پہلا قدم ہے۔

 

چین ، جنوبی شین ژین بے کنٹرول پوائنٹ پر ہانگ کانگ سے عملہ کے ارکان مسافروں کی کلیئرنس چیک کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوبی شین ژین بے کنٹرول پوائنٹ پر سرحد پار بسیں مین لینڈ میں داخل ہورہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر شین ژین میں فوتیان کنٹرول پوائنٹ پر مسافر سب وے اسٹیشن میں داخل ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

چین ، جنوبی شین ژین بے کنٹرول پوائنٹ کے آمد ہال میں ہانگ کانگ سے آنے والے ایک سیاح کا تصویر کے لئے ایک انداز ۔ (شِنہوا)

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سياسي / سمو ولي العهد وقائد الجيش الباكستاني...

Muhammad_Bin_Salman met with Pakistan’s chief of army staff.The meeting discussed ways to develop bilateral relations in addition to issues of mutual interest.

استقبل صاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز، ولي العهد رئيس مجلس الوزراء، في المخيم الشتوي في العلا، اليوم، معالي قائد الجيش الباكستاني الفريق أول عاصم منير.
وجرى خلال الاستقبال، استعراض العلاقات الثنائية وفرص تطويرها، بالإضافة إلى عدد من المسائل ذات الاهتمام المشترك.
حضر الاستقبال، صاحب السمو الملكي الأمير خالد بن سلمان بن عبدالعزيز وزير الدفاع، ومعالي وزير الدولة عضو مجلس الوزراء مستشار الأمن الوطني الدكتور مساعد بن محمد العيبان.
فيما حضر من الجانب الباكستاني، مدير مكتب قائد الجيش الباكستاني اللواء محمد عرفان، والسفير الباكستاني لدى المملكة أمير كهرمان، والملحق العسكري بسفارة باكستان لدى المملكة العميد محمد عاصم.

 

 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

معیشت خطرے میں، انا کو چھوڑ کر ملکی بہتری کا...

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان کی معاشی حالت خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے، اس وقت انا کو چھوڑ کر ملک کی بہتری کا سوچنا چاہئے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں بے روزگاری جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، نجی سیکٹر کے تعاون کے بغیر بے روزگاری پر قابو پانا ممکن نہیں، ہم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے 38 ہزار پر لائے ہیں۔ سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کا ٹیکس نظام پورے ملک کے لئے مثالی ہوگا، آئی ٹی بزنس پر ٹیکس کم اور زیادہ سہولیات دیں گے، آزاد کشمیر میں بھی نیپرا کی طرز کا ادارہ بنایا جائے گا، حکومت آٹا پر اب تک 12 ارب روپے سے زائد سبسڈی دے چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی کا م...

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور قائم مقام اسپیکر زاہد اکرم درانی کی ممبر قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی کے گھر پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔ اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر نے اپنے جاری مذمتی بیان میں کہا کہ ممبر قومی اسمبلی ناصر خان موسی زئی کے گھر پر دستی بم حملہ انتہائی شرمناک ہے، ایسے واقعات ملک میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناونی کوشش ہے۔اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس دستی بم حملے میں ناصر خان موسی زئی اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کہ قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کا کہا۔ اسپیکر اور قائم مقام اسپیکر کا ناصر خان موسی زئی اور ان کے اہلخانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیا...

پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلیے فنڈز کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاری کر لی ہے، اور صوبائی کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پنجاب کابینہ نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 36 کروڑ 95 لاکھ 21 ہزار 443 روپے کے فنڈز کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کی جانب سے الیکشن کمیشن پنجاب کیلئے ای وی ایم مشینوں کے لیے 9.5 ملین روپے منظور کئے گئے ہیں، جب کہ پنجاب حکومت نے ای وی ایم سسٹم کی بنیادی خریداری کے لئے 45 ارب روپے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے صوبہ بھر میں...

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سستے آٹے کی دستیابی کے لئے سیل پوائنٹس میں اضافہ کیا گیا ہے، پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا ڈیلی کوٹہ 26 ہزار میٹرک ٹن کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے صوبہ بھر میں آٹا وافر دستیاب ہے، محکمہ خوراک اور انتظامی افسران کو آٹے کی سپلائی اور دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی، عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کے لئے ہر وہ اقدام اٹھا رہے ہیں جس سے غریب آدمی کو ریلیف ملے، پنجاب کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وافر مقدار میں گندم کا سٹاک موجود ہے۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر موثر اقدامات کئے گئے ہیں، گندم و آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبے کے خارجی راستوں پرچیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل ک...

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناد ی گئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق انسداد منشیات کے لیے کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں کاک پل اسلام آباد کے قریب مزدا گاڑی سے 33 کلو 600 گرام چرس اور 24 کلو افیون برآمد کرکے پشاور سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ برآمد کی گئی منشیات سی این جی سلنڈر اور اسٹپنی میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ کارروائی میں پشاور اور نوشہرہ کے رہائشی 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ دوسری جانب باچہ خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر فلائٹ نمبر QR 601 کے ذریعے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو آئس برآمد کرکے صوابی کے رہائشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے کہوٹہ روڈ کے قریب بس اسٹاپ سے مشکوک بیگ سے 2 کلو 72 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ تمام کارروائیوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز فوری چلانے کی...

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کو فوری چلانے کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی ۔ ہائی کورٹ میں شریف خاندان کی ملکیتی رمضان شوگر ملز کو عدالتی حکم کے باوجود لائسنس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز چلانے کیلئے فوری حکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو (آج) منگل کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار سے کہا کہ پہلے محکمہ ایکسائز کا موقف سن لیں پھر حکم جاری کرینگے، آپ نے توہین عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کی۔ سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی تو جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ دیگر ممالک میں جان بوجھ کر تاخیر کرنے پر نقصان کا معاوضہ دیا جاتاہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ رمضان شوگر ملز نے لائسنس کے حصول کے لیے تمام شرائط پوری کیِں مگر سیاسی بنیادوں پر اسے لائسنس جاری نہیں کیا جا رہا، رمضان شوگر ملز ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہے اور تمام قوانین کو پورا کررہی ہے، عدالت درخواست گزار کمپنی کو لائسنس کی فراہمی کا حکم دے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الہی کے دوست احمد فرحان کو ہم نے نہیں ا...

ایف آئی اے نے مونس الہی کے دوست احمد فرحان خان کی گمشدگی میں ملوث ہونے کی تردید کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں مونس الہی کے قریبی دوست کی مبینہ غیر قانونی حراست کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فائل جسٹس عالیہ نیلم کو بھجوادی۔ جسٹس عالیہ نیلم کچھ دیر بعد سماعت کرے گی۔ عدالت نے ایف آئی اے سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔ ایف آئی اے نے احمد فرحان کی حراست سے متعلق رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ وہ ایف آئی اے کے پاس نہیں ہے۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ احمد فرحان خان کو ایف آئی اے نے گرفتار نہیں کیا۔ ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں تاہم کارپوریٹ کرائم سے متعلق ایک انکوائری چل رہی ہے۔ ایف آئی اے نے کہا کہ احمد فرحان کو اسی انکوائری کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل نے پیش ہوکر کہا کہ ان کے موکل لاہور میں نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آ...

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر مثر قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ عمران خان کی نااہلی کے متعلق کیسز کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی کی سرراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ آفاق احمد عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کو چیئرمین کے عہدے سے نااہل نہیں کر رہا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی کے بعد آپ کی درخواست تو بظاہر غیر موثر ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد تو آپ کا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ایڈووکیٹ آفاق احمد نے کہا کہ میری درخواست ابھی غیر موثر نہیں ہوئی، میرے دلائل اظہر صدیق والی درخواست کے بعد سن لیں، جس پر جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ اظہر صدیق صاحب اب تو عمران خان خود درخواست گزار بن چکے، حلقے کے ووٹر کی درخواست بھی بظاہر غیر موثر ہے۔ اظہر صدیق نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں کہ عمران خان کی درخواست سنگل بینچ میں چل رہی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے عمران خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے سے ہٹانیکی درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔ عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ میں نااہلی کے خلاف حلقے کے ووٹر کی جانب سے درخواست واپس لیے جانے کے بعد عدالت نے یہ درخواست بھی خارج کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب : دھند کے باعث مختلف حادثات ، 3افراد ج...

پنجاب میں دھند کا راج برقرار ، دھند کے باعث دو مختلف حادثات میں دو طالبعلموں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں شرقپورروڈ پردھند کے باعث ٹریکٹرنے موٹر سائیکل کوٹکر مار دی ، جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ دوسرا حادثہ ہارون آباد میں پیش آیا جہاں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو زرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک ، پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی...

گوادر میں ایک اور اہم پیش رفت ، سی پیک کے تحت چینی گرانٹ سے تعمیر کیے گئے پاک چین ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ (PCT & VI) کے مشترکہ آپریشن کے معاہدے پر دستخط۔ گوادر پرو کے مطابق مشترکہ آپریشن کے معاہدے کے تحت شیڈونگ انسٹی ٹیوٹ آف کامرس اینڈ ٹیکنالوجی (SICT)، گوادر پورٹ اتھارٹی (GPA)، یونیورسٹی آف گوادر (UoG)، چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (COPHC) کے درمیان چھ ماہ کے مختصر کورسس مفت کرواے جائیں گے۔ گوادر کے ہزاروں نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ کورسز اور تین سالہ ڈپلومہ پروگرام کرواے جائیں گے ۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ ( پی سی ٹی اور وی آئی) کو چینی حکومت نے ستمبر 2021 میں جی پی اے کو تحفے میں دیا تھا اور گوادر/مکران/بلوچستان کے نوجوانوں کو مستقبل کی ضروریات کے لیے ہنر مندی کے سیٹ سے تربیت، تیاری اور لیس کرنے کے ارادے سے دیا گیا تھا۔ گوادر بندرگاہ، فری زونز، سمارٹ سٹی، نیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور سی پی ای سی کے دیگر منصوبے جن میں کامرس، میرین انڈسٹری، مارکیٹ پر مبنی کاروبار، مچھلی کے جدید طریقوں، رئیل اسٹیٹ، سیاحت، تعمیرات اور مہمان نوازی اور دیگر متعلقہ صنعتوں سے متعلق ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق مشترکہ آپریشن کے معاہدے کے تحت پی سی ٹی او وی آئی کی موجودہ نئی عمارت میں جی پی اے تدریس، دفتر اور رہائش کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جگہوں اور معاون سہولیات کی فراہمی کا ذمہ دار ہے۔ یہ پاکستان کے قوانین اور ضوابط کے مطابق متعلقہ طریقہ کار کو سنبھالنے کے لیے تمام سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کرے گا۔ یہ پی سی ٹی اور وی آئی کے قابل طلباء کی انٹرن شپ اور ترجیحی ملازمت کے لیے سی او پی ایچ سی کے ساتھ بھی تعاون کرے گا۔ گوادر یونیورسٹی اس ادارے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق چلانے کی ذمہ دار ہوگی۔ یہ روزمرہ کے انتظام، تعلیمی اور انتظامی سرگرمیوں، آپریٹنگ اخراجات، کے لیے جی پی اے کے ساتھ ہم آہنگی کرے گا۔گوادر پرو کے مطابق اس پی سی ٹی او وی آئی میں 7,350 مربع میٹر کا کل رقبہ ہے جس میں تدریسی عمارات، تربیتی ورکشاپس، ملٹی فنکشن ہالز اور طلباء اور فیکلٹی کے لیے ڈارمیٹری شامل ہیں۔ جی پی اے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ گزشتہ سال ابتدائی عارضی انتظامات کے دوران تقریباً 150 ٹرینیز نے پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کمیشن (NAVTAC) کے تعاون سے چھ ماہ کے مختصر کورسز پاس کیے تھے۔

عارضی ڈسپنسیشن کے تحت طلباء کے پہلے بیچ نے کارگو ہینڈلنگ، آفس مینجمنٹ، چینی زبان، کرین آپریشن اور فنانشل اکاؤنٹنگ سمیت پانچ تجارتوں میں سائٹ پر ہنر مند اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کی۔گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی کے چیئرمین چنگ باو چونگ نے کہا کہ گوادر کے نوجوان گوادر پورٹ سٹی کے اہم اور بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ گہرے پانی کی بندرگاہ کے آپریشن اور انتظام میں ان کی شرکت، صنعتی اور تجارتی کاروبار میں شرکت، اور شہری کاری کے عمل تمام طویل مدتی ترقیاتی اقدامات کی کلید ہیں۔ اس پی سی ٹی او وی آئی کا مقصد پورٹ سٹی کی ترقی میں حصہ لینے کے لیے گوادر کی فعال آبادی کی صلاحیتوں کو تشکیل دینا اور ان میں اضافہ کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس پیشرفت نے گوادر کے نوجوانوں خصوصاً خواتین کے لیے کاروباری سرگرمیوں میں روزگار کا آغاز کیا ہے جو گوادر ماسٹر پلان کے تحت پیدا کیے جائیں گے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ساحلی شہر ہنر مند کارکنوں اور پیشہ ور افراد کے لیے 1.2 ملین ملازمتیں پیدا کرے گا جس کی اقتصادی پیداوار 30 بلین ڈالر سے زیا دہ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوریا کھاد کی درآمد ، تیسرا بحری جہاز 31,000...

دو لاکھ ٹن یوریا کھاد کی درآمدات ، تیسرا بحری جہاز 31,000 میٹرک ٹن یوریا کھاد کیساتھ (آج) منگل کو گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا ۔گوادر پرو کے مطابق 32,000 میٹرک ٹن لے کر پہلا جہاز 29 دسمبر اور 31,500 ٹن لے کر دوسرا جہاز یکم جنوری کو لنگر انداز ہوا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ گوادر بندرگاہ نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) کو ہینڈلنگ، پروسیسنگ اور انتظامی آپریشن کی خدمات فراہم کی ہیں جس کا تعلق پبلک سیکٹر سے ہے۔ گوادر پرو کے مطابق اس سے پہلے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت گندم کی درآمد اور مختلف کمپنیوں کے لیے کھاد کی درآمد سمیت تمام درآمدی کنسائنمنٹس کو گوادر پورٹ سے پروسیس کیا گیا اور صرف نجی شعبے کے لیے منتقل کیا جاتا تھا۔ گوادر پورٹ یہ سب کچھ گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ (GITL) اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کے تعاون سے کر ر ہی ہے۔ گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ (GITL) کے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ پہلے سے بند تمام یوریا کھاد کی پروسیسنگ ویب بیسڈ ون کسٹم کلیئرنس سسٹم (WeBOC) کے ذریعے منتقل کی جا رہی ہے۔ نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) جو لاجسٹک خدمات فراہم کر رہا ہے، ویب بیسڈ کسٹم کلیئرنس سسٹم کو بھی استعمال کر رہا ہے۔

نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ (NFML) واحد ڈسٹری بیوٹر ہے ۔ نئے ڈیجیٹلائزڈ ایـکسٹمر کلیئرنس سسٹم کے پیش نظر، گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ میں تمام کھیپوں کے داخلے اور اخراج کو ویب بیسڈ کسٹم کلیئرنس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے فعال بنایا جا رہا ہے۔گوادر پرو کے مطابق سی او پی ایچ سی کے ایک اہلکار نے کہا یہ آسان، شفاف اور کاروبار کے لیے موزوں ہے، اس لیے گوادر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کا بہت زیادہ امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویب بیسڈ کسٹم کلیئرنس سسٹم گوادر پورٹ، کسٹمز، این ایل سی ، ایف بی آر ، بینکنگ چینلز اور دیگر اداروں کے آپریشنل ہونے سے کارکردگی میں اضافہ اور مختلف محکموں میں پروسیسنگ کے لیے لگنے والے وقت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک محرک ہوگا جو ہمیشہ گوادر پورٹ پر ای کسٹم فعالیت کو فعال کرنے کے لیے کہتے ہیں۔ اس شرط کو پورا کرنے کے بعد غیر ملکی سرمایہ کاری کے آنے کا قوی امکان ہے جس کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کی معیشت کے لیے جدوجہد کی اشد ضرورت ہے۔ سی او پی ایچ سی کے اہلکار نے گوادر کے حامی کو بتایا کہ شپنگ سروس پرووائیڈر (مکران ٹریڈر) اور شپ کلیئرنگ ایجنٹ دونوں مقامی ہیں۔

اس کا مطلب ہے کہ گوادر بندرگاہ مقامی لوگوں کو بڑے پیمانے پر کاروبار کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ نے پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی ساکھ کمائی ہے، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان گوادر پورٹ سے ایک کیس میں 200,000 ٹن یوریا اور 450,000 ٹن گندم الگ کیس میں درآمد کر رہی ہے۔ اپریل 2020 میں وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ پر کھاد کی درآمد اور بانڈڈ کیریئرز کے ذریعے بیمہ شدہ اور سیل کیے جانے والے ٹرکوں کے ذریعے ٹریکنگ ڈیوائس کے ذریعے افغانستان جانے کی اجازت دی۔گوادر پرو کے مطابقگوادر پورٹ باضابطہ طور پر 45000 میٹرک ٹن گندم کی درآمدات کو بھی ہینڈل اور پروسیس کر رہا ہے کیونکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) اور گوادر انٹرنیشنل ٹرمینل لمیٹڈ (GITL) کے درمیان باضابطہ معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جس سے لاجسٹک سرگرمیوں کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق باضابطہ پروسیسنگ ٹائم فریم یکم فروری 2023 سے 31 مارچ 2023 کے درمیان ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی، حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹرز فہرستوں پر کرانے سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا جس میں الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی درخواست منظور کرلی۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹہ میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو پرانی ووٹر لسٹوں پر ہی ہوں گے، چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ الیکشن کے انعقاد کیلئے اقدامات کریں۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن نئی ووٹر فہرستوں پر کرانے کی استدعا کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی ق...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ نشست کو خالی قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔ الیکشن کمیشن نے حلف نہ اٹھانے پر اسحاق ڈار کی نشست خالی قرار دینے کے معاملے پر 26 ستمبر 2022 کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی نشست خالی قرار دینے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی تھی، وزیر خزانہ نے پاکستان پہنچ کر بطور ممبر سینیٹ اور بطور وزیر خزانہ حلف لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر خزانہ کے خلاف بطور سینیٹر حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کی کارروائی بھی ختم کر دی، الیکشن کمیشن کے مطابق منتخب ہونے کے بعد دو ماہ حلف نہ اٹھانے پر نااہلی کے آرڈیننس کا اطلاق اسحاق ڈار پر نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر وسیم شہزاد کی جانب سے اسحاق ڈار کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور سے شارجہ جانے والی خاتون مسافر کے بیگ...

علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والی خاتون کے بیگ سے اسلحہ برآمد ہوگیا۔ خاتون نے لاہور سے ائر بلیو کی پرواز 412 کے ذریعے شارجہ روانہ ہونا تھا کہ انٹرنیشنل وی آئی پی بیگیج ہولڈنگ میں خاتون کے بیگ سے اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش پر مقدمہ 13/20/65 درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 5جنوری کی رات لاہور سے ائر بلیو کی پرواز 412شارجہ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اسکیننگ کے دوران 30بور پستول اور میگزین برآمد ہوا۔ مسافر خاتون کی شناخت فائزہ الیاس کے نام سے ہوئی، جو فیروز پور روڈ دولوں کلاں فیروز پور روڈ یوحنا آباد کی رہائشی ہے۔ اے ایس ایف اسکیننگ کے عملے نے خاتون کے بیگ سے ناجائز 30بور پستول اور میگزین برآمد کر لیا کرکے مقدمہ درج کیا۔ خاتون نے تفتیش کے دوران لائسنس نہ ہونے سے متعلق بتایا، جس پر خواتین اہل کاروں نے اسے گرفتار کر کے متعلقہ پولیس ائر پورٹ کے حوالے کیا۔بعد ازاں خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرور روڈ کی جانب سے ملزمہ کو برآمد ہونے والے پستول سمیت عدالت میں پیش کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری، بجلی کا نظ...

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع جبکہ دیر بالا کے بالائی علاقوں سمیت لواری ٹنل میں 8 انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ دیر شہر میں موسم کی پہلی برف باری کے بعد دیر ٹاون سمیت بالائی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ دیامر کے بالائی علاقوں، نانگا پربت بیس کیمپ، فیری میڈوز، گوہر آباد اور دیگر بالائی وادیوں میں بھی برف باری ہوئی جبکہ غذر میں بھی شدید برف باری نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا۔ گذشتہ روز ملک بھر میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں ہیں، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ کے علاقے گھوٹکی سے گیس کے نئے ذخائر دری...

ماڑی پیٹرولیم کمپنی نے گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس دریافت ہوئی، ابتدائی طور پر یومیہ 51 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کمپنی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گھوٹکی میں کنویں کی 1015 میٹر تک کھدائی کی گئی۔ ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم فہیم حیدر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی کی یہ گیس دریافت کمپنی کی بڑی کامیابی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی گھوٹکی میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کورونا وائرس کے حملے سے مزید ایک مریض جان کی...

کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ )کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار 399 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 17 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 20 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.50 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، تعلقات،...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، فوجی اور دفاعی تعاون مزید مستحکم بنانے پر اتفاق بھی ہوا ہے جبکہ سعودی ولی عہد نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کے موقع پر سعودی اور پاکستانی اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر...

خیبرپختونخوا کے ڈویژن مالاکنڈ کی وادی سوات میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔ سوات میں بحرین کے علاقے بڈی میں شوہر کی فائرنگ سے بیوی جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو مدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے جبکہ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں اور نہ ہی علاقہ مکین اس حوالے سے کچھ بتا رہے ہیں۔دوسری جانب سوات کے علاقے مانیار مین گیس لیکج کی وجہ میاں بیوی جاں بحق ہوگئے، جن کی لاشوں کو بری کوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں بھوک کا راج، شریف خاندان کی عیاش...

ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہے ہیں اور چاچو گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے 24 گھنٹوں میں آنے والی خبریں ہر پاکستانی کا دل دہلا دینے کے لئے کافی ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آٹے کے لئے لوٹ مار شروع ہوچکی ہے، وزرا کہہ رہے ہیں کہ تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، پوری کابینہ دیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہی ہے، لیکن دوسری جانب شہبازحکومت کو مزید مرسڈیز خریدنے کا شوق چڑھ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افرا...

قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں توراوسکی کے قریب سامنے سے آنے والی بس اور مزدا آپس میں ٹکرا گئے، خوفناک حادثے کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق خوفناک ٹریفک حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 10 شدید زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی تاہم حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کی حاضری سے استثن...

توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نے کیس کی سماعت کی، الیکشن کمیشن اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سابق وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا اور عمران خان کو 31 جنوری کیلئے طلبی کا سمن جاری کر دیا۔ عدالت کی الیکشن کمیشن کو کیس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان پیش ہوں گے تو کاپیاں فراہم کی جائیں گی، بعدازاں عدالت نے عمران خان کی طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس پر الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو خطرہ باہر نہیں ملک کے اندر سے ہے،...

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاونٹ کا حوالہ دے کر فارن اکاونٹ ہولڈروں کو خوف زدہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ معاشی، سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لئے بھی خطرہ ہے، غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے، آج سے اہم سیاست شروع ہونے جا رہی ہے، 100 دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا، حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای نے پیسے واپس منگوا لیے ہیں، سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سے مدد مل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں، 77 وزرا، 165 لگژری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لئے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نوول کرونا وائرس کےعالمی ردعمل میں کلیدی...

اسلام آباد (شِنہوا) صحت عامہ کے ایک  پاکستانی ماہر نے  کہا ہے کہ  چین نے دوسرے ملکوں  کو طبی سامان اور صحت کی امداد فراہم کر کے نوول کرونا وائرس وبائی  مرض کے عالمی ردعمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

صحت اور تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی بین الاقوامی  غیر سرکاری تنظیم پاکستان سینٹرل کیئر میں خدمات سرانجام دینے والے  صحت عامہ کے سائنسدان بلال احمد نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین نے عالمی وبا کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے لحاظ سے دیگر ملکوں کو طبی امداد، آلات اور امداد کی دیگر نوعیت  کے عطیات کے ذریعے اہم مدد فراہم کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اپنے تجربے اورعلم سے دیگر ملکوں کو بھی فا ئدہ پہنچا یا اور نوول کرونا وائرس  کی ویکسین تیار کرنے اوراس  کےعلاج کی بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔

 بلال نے کہا  کہ صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں چین نے نوول کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے اپنی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس نے کئی ویکسینز بھی تیار کی ہیں اور ان کی منظوری دی ہےجسے دنیا بھر میں بڑی آ بادی کو گھروں میں حفاظتی ٹیکوں کی صورت میں فراہم کیا گیا۔

بلال نے واضح  کیا کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے چین کی کوششوں کو بین الاقوامی برادری نے وسیع  پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔

چین کے عالمی وبائی مرض  کے ردعمل بارے   اقدامات کی حالیہ اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے بلال نے کہا کہ  ملکوں  کو نوول کرونا وائرس  کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے اپنے نقطہ نظر میں لچک اور موافقت  پیدا کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کی روک تھام کی پالیسیوں کو متاثر کرنے میں  بہت سے عوامل کارفرما ہیں۔ان میں کسی مخصوص علاقے میں وائرس کا پھیلاؤ، نئے کیسز سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نظام کی صلاحیت اور معیشت اور معاشرے پر ممکنہ اثرات شامل ہیں۔

۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نوول کرونا وائرس کےعالمی ردعمل میں کلیدی...

اسلام آباد (شِنہوا) صحت عامہ کے ایک  پاکستانی ماہر نے  کہا ہے کہ  چین نے دوسرے ملکوں  کو طبی سامان اور صحت کی امداد فراہم کر کے نوول کرونا وائرس وبائی  مرض کے عالمی ردعمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

صحت اور تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی بین الاقوامی  غیر سرکاری تنظیم پاکستان سینٹرل کیئر میں خدمات سرانجام دینے والے  صحت عامہ کے سائنسدان بلال احمد نے شِنہوا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین نے عالمی وبا کے خلاف عالمی جنگ میں تعاون کے لحاظ سے دیگر ملکوں کو طبی امداد، آلات اور امداد کی دیگر نوعیت  کے عطیات کے ذریعے اہم مدد فراہم کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین نے اپنے تجربے اورعلم سے دیگر ملکوں کو بھی فا ئدہ پہنچا یا اور نوول کرونا وائرس  کی ویکسین تیار کرنے اوراس  کےعلاج کی بین الاقوامی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔

 بلال نے کہا  کہ صحت کی دیکھ بھال کے معاملے میں چین نے نوول کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے اپنی صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس نے کئی ویکسینز بھی تیار کی ہیں اور ان کی منظوری دی ہےجسے دنیا بھر میں بڑی آ بادی کو گھروں میں حفاظتی ٹیکوں کی صورت میں فراہم کیا گیا۔

بلال نے واضح  کیا کہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے چین کی کوششوں کو بین الاقوامی برادری نے وسیع  پیمانے پر تسلیم کیا ہے۔

چین کے عالمی وبائی مرض  کے ردعمل بارے   اقدامات کی حالیہ اصلاحات پر روشنی ڈالتے ہوئے بلال نے کہا کہ  ملکوں  کو نوول کرونا وائرس  کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے اپنے نقطہ نظر میں لچک اور موافقت  پیدا کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وبا کی روک تھام کی پالیسیوں کو متاثر کرنے میں  بہت سے عوامل کارفرما ہیں۔ان میں کسی مخصوص علاقے میں وائرس کا پھیلاؤ، نئے کیسز سے نمٹنے کے لیے صحت عامہ کی دیکھ بھال کے نظام کی صلاحیت اور معیشت اور معاشرے پر ممکنہ اثرات شامل ہیں۔

۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ہائی نان میں بہار میلے کے دوران 52 لا...

ہائی کو (شِنہوا) چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کے ذریعے ہفتے سے شروع ہونے والے موسم بہار تہوار کے دوران 52 لاکھ سے زائد مسافروں کا سفر متوقع ہے۔

توقع ہے کہ ہائی کو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈہ 19 ہزار 400 پروازیں نمٹائے گا اور 40 روزہ موسم بہار تہوار کے سفری رش میں مسافروں کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہوگی۔

 ایک ہفتے کی موسم بہار تعطیلات کے دوران ہوائی اڈے پر 3 ہزار 194 پروازوں اور 4 لاکھ  18 ہزار 400 مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے۔

سانیا موسم سرما میں سیاحوں کے لئے ایک اہم سیاحتی مقام کی حیثیت سے موسم بہار تہوار کے سفری رش میں بڑی تعداد کا خیرمقدم کرے گا۔ 

 سانیا فینکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 16 ہزار پروازوں اور تقریباً 27 لاکھ 40 ہزار مسافروں کی آمدورفت متوقع ہے۔

سفری رش کے دوران ہائی نان ایئر لائنز 26 ہزار مقامی اور 204  بین الاقوامی پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسے 36 لاکھ مسافروں کی آمدروفت کی توقع ہے جو گزشتہ برس کی نسبت 67 فیصد زائد ہے۔

ہائی نان کی موسم سرما سیاحت کی بحالی کو تیز کرنے کےلئے ہائی نان ایئر لائنز کا صوبے میں ایک دن کے دوران 200 سے زیادہ پروازیں چلانے کا بھی منصوبہ ہے۔

۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کا عدالتی، استغاثہ اورعوامی تحفظ کے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے  صدر شی جن پھنگ  نے عدالتی، استغاثہ اور عوامی تحفظ کے اداروں کے کام کو جدید بنانے کے لیے اصلاحات کو آگے بڑھانے ،نئے مواقع  کی تلاش اور اور جدوجہد کے جذبے کو فرو غ دینے کے لیے پرعزم رہنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین  شی نے حال ہی میں عدالتی، استغاثہ اور عوامی تحفظ کے اداروں کے کام کے بارے میں اہم ہدایات دی ہیں۔

شی نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے 10 جنوری کو ہونے والے چینی عوامی پولیس کے دن سے قبل  تمام پولیس افسران کو مبارکباد دی اوران کا شکریہ ادا کیا۔

۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، وسطی قدیم دارالحکومت میں تحفظ آب کے آ...

ژینگ ژو(شِنہوا) آج کے صوبہ ہینان میں قدیم دارالحکومت لویانگ کے مقام پر وی اور جن (420-220) عہد سے تعلق رکھنے والی  80 سے زائد آبی را ہدا ریاں  دریافت ہو ئی ہیں ۔

 یہ تحفظ آب کی سہولیات کی تعمیر میں استعمال ہونے والی  پختہ تکنیک اور اس وقت کے آبی وسائل کے استعمال اور ماحولیاتی ترقی کی صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

قدیم محل کے چھیان چھیو دروازے کے مقام  پر کھدائی کا آغاز 2021 میں ہوا تھا ، جبکہ محققین کو بعد میں دروازے کے مقام کے نیچے بڑے پیمانے پر زیر زمین پانی کے راستے ملے۔

چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز  کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی سے وابستہ گو شیاؤ تاؤ نے کہا کہ اب تک پانی کے 4 راستے دریافت کیے گئے ہیں۔

 یہ تمام پتھر سے بنے جنوب مغرب سے شمال مشرق تک ایک ساتھ چلتے ہیں جو کہ راستے کی ایک ساتھ تعمیر اور ایک مربوط تعمیراتی منصوبہ بندی کی تصدیق کرتے ہیں۔

بڑے پیمانے پر خاکے اور شاندار ڈیزائن کے ساتھ اس طرح کی تحفظ آب سہولیات سب سے پہلے لویانگ قدیم شہر پر کھدائی کے دوران در یافت ہوئی تھیں۔

نہروں کے اوپر مین ہول احاطہ کرتے ہیں جس میں بارش کا پانی جمع کرنے کی سہولت کے لئے سوراخ مربع شکل میں ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ پانی کے راستے کے یہ آثار باہر سے پیلس سٹی کو پانی مہیا کرتے تھے جہاں سے پانی شاہی محل کے شمال میں شی یاؤ باغ کی جھیلوں میں چلاجاتا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ لیو تاؤ نے کہا کہ یہ سہولیات ممکنہ طور پر قدیم دارالحکومت کے پیلس سٹی میں باغ کے پانی کا رخ موڑنے کے منصوبے کا حصہ تھیں ، جسے بعد میں شمالی وی عہد(534-386) کے شہنشاہ شیاؤوین نے دوبارہ استعمال کیا۔

لیو نے مزید کہا کہ یہ دریافت اس وقت لویانگ کے شاہی باغ  کے خاکے کی مزید کھوج کرتی ہے اور جدید شہری آبی وسائل کے استعمال میں ایک تاریخی حوالہ کے طور پر کام آسکتی ہے۔

۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے دیہی علاقے مستحکم کھپت کے لئے تیار...

بیجنگ (شِنہوا) وزیر زراعت اور دیہی امور تانگ رین جیان نے کہا ہے کہ چین دیہی علاقوں کی کھپت کی صلاحیت کو بروئے کار لا رہا ہے۔

 وزیر نے شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں دیہی احیا ئے  نو کو فروغ دینے اور زراعت میں طاقت بڑھانے کی ملک کی کوششوں کے موقع پردیہی مارکیٹ کو فعال کرنے کے لیے کام کرنے کا عزم  ظاہر کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دیہی باشندوں کی بڑھتی ہوئی آمدنی کے ساتھ ساتھ دیہی کھپت کی قدر و قیمت میں اضافے میں تیزی آنے کی توقع ہے، جس سے امید ہے کہ سالانہ تقریباً 20 کھرب  یوآن (تقریباً 290 ارب امریکی ڈالرز) کی نئی کھپت کی طلب پیدا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں  سال یہ  وزارت سبز، نامیاتی اور نئی زرعی مصنوعات کی پیداوار کو بڑھانے اورای کامرس اورلاجسٹکس کی دیہی ترویج کو بڑھانے کے لیے سپلائی اور ڈسٹری بیوشن چینلز پر کام کرے گی۔

تانگ نے کہا کہ وزارت دیہی تعمیرات پر مزید اخراجات  کرے گی۔

 انہوں نے کہا ایک اندازے کے مطابق اعلیٰ معیار کی زرعی زمین  اور سہولیات جیسی دیہی تعمیرات کے لیے سرمایہ کاری کی طلب آئندہ 5 سے 10 برسوں  کے دوران  تقریباً 150 کھرب یوآن تک پہنچ جا ئے  گی، اور اس سے تعمیراتی مواد، سیمنٹ، افرادی قوت ، اور مشینری جیسے شعبوں کو فروغ ملے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ پیداواری علاقوں میں ذخیرہ کرنے اور تازہ رکھنے کی بہت سی سہولیات، کولڈ چین ڈسٹری بیوشن مراکزاوربڑے کولڈ چین لاجسٹکس مراکز  کی تعمیر کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی اور دیہی  علاقوں میں پانی، بجلی، گیس، رہائش اور دیگر حالات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ،برفانی سیاحت سے 52 کروڑ سے زائد سیاحوں...

شنگھائی (شِنہوا) چین میں آئس اور اسنو تفریح سیاحت کا شعبہ سال 2025-2024  کے آئس اور اسنو موسم کے اختتام تک 52 کروڑ سے زائد سیاحوں کی توقع کررہا ہے ،اس سے 720 ارب یوآن (تقریباً 104.5 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کی آمدن متوقع ہے۔یہ موسم سرما کی سیاحت اور آئس ۔ اسنو معیشت میں بنیادی ترقیاتی انجن کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ اعداد و شمار چائنہ ٹورازم اکیڈمی نے چین میں آئس اور اسنو سیاحت کی ترقی پر اپنی سالانہ رپورٹ میں جاری کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین میں 2022-2021 کے آئس اور اسنو موسم کے دوران 34 کروڑ 40 لاکھ سیاح آئے تھے جس سے 474 ارب یوآن اکٹھے ہو ئے اور اس وقت یہ شعبہ مثبت رفتار سے ترقی کررہا ہے۔

چائنہ ٹورازم اکیڈمی کے صدر دائی بن کے مطابق 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس ، پالیسی اختراع اور حکومتوں کی جانب سے ہر سطح پر فروغ کی بدولت ، آئس اور اسنو سیاحت نے ملک بھر میں روایتی لوک رسم و رواج میں توانائی بھردی ہے، جس نے اس شعبے کے سیاحتی مواقع اور کھپت کا منظرنامہ بہت زیادہ متنوع کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2016 سے 2022 تک چین نے آئس اور اسنو  کی سیاحت میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تقریباً28.8 کھرب یوآن کی سرمایہ کاری کی۔

 2022 کے اختتام تک تقریباً 9 ہزار متعلقہ کاروباری اداروں نے آئس اورا سنو شعبے میں اندراج کرایا تھا۔

 صرف 2022 میں 1 ہزار 460 نئے اداروں کا اندراج ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 20.1 فیصد زائد ہے ۔

اکیڈمی سے وابستہ ہان یوآن جن نے کہا کہ "مقامی مارکیٹ کی کھپت کی صلاحیت بڑھ رہی ہے اور طویل فاصلے کی آئس اور اسنو سیاحت کی بحالی جاری ہے۔

  چین میں آئس اور اسنو تفریح کے دلدادہ سیاحوں کی تعداد 2023-2022 کے  آئس اور اسنو موسم میں 30 کروڑ سے زائد ہونے کی توقع ہے۔

۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں