چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ کے قصبے پھنگ یاؤ میں منعقدہ خریداری میلے میں لوگ خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بھارتی ریاست اتر پردیش میں کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے بلیا میں کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی سے نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،مقامی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 50سالہ خاتون لال منی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 5دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ،خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 3افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعشنے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک یہ دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اورکئی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،یاد رہے کہ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون آرٹیکل 8میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت شہریت دینے کا اختیار ولی عہد کو دے دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کے بعد اب شہریت دینے کا اختیار ولی عہد اور وزیر اعظم کے پاس چلا گیا ہے ، اس حوالے سے وزیرداخلہ صرف تجویز کرسکیں گے اور شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ولی عہد ہی کریں گے،اس قانون کے تحت سعودی شہریت غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کے بچے کو ملک میں پیدا ہونے پر چند شرائط مکمل کرنے پر دی جا سکے گی،شرائط میں شہریت کیلئے قانونی عمر کو پہنچنے، مملکت میں مستقل رہائش، اچھے اخلاق و کردار کا ہونا اور کسی جرم میں ملوث نہ ہونا شامل ہے،علاوہ ازیں شہریت کے حصول کے درخواست گزار کو کسی بے حیائی کے جرم میں چھ ماہ سے زیادہ کی قید کی سزا نہ دی گئی ہو اور وہ عربی زبان پر عبور رکھتا ہو اور روانی سے بول بھی سکتا ہو، کی شرط شامل کی گئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں 255خواتین ریکروٹس کی مختلف شعبوں میں تعیناتی کے لیے کورسز کی تکمیل کے بعد پاسنگ آئوٹ کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی،مختلف شعبوں میں کوالیفائی کرنے والی خواتین کا یہ چوتھا بیچ ہے جس میں تربیت پانے والی خواتین ریکروٹس میں سفارتی سلامتی کے خصوصی دستوں اور حج وعمرہ کے سکیورٹی امور کے دستوں کے لیے بھرتی ہونے والی خواتین شامل ہیں،خواتین ریکروٹس کی بھرتی کے لیے ہونے والی پاسنگ آٹ تقریب میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز اور ڈائریکٹر پبلک سکیورٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکہ میں بیوی کے قتل میں 30برس سے قید سابق پولیس افسر رابرٹ فریٹا کو آخرکار مہلک انجیکشن دے کر موت کی نیند سلا دیا گیا، یہ نئے سال کی دوسری سزائے موت ہے جو امریکا میں دی گئی،امریکی میڈیا کے مطابق ہیوسٹن کے ایک نہایت مغرور سابق مضافاتی پولیس افسر رابرٹ فریٹا نے تقریبا 30سال قبل نومبر 1994میں اپنی اہلیہ فرح کو کرائے کے قاتل کے ذریعے گولی مار کر قتل کروایا تھا، جس پر اسے آخر کار 65سال کی عمر میں ہنٹس وِِل کے ریاستی قید خانے میں مہلک انجکشن پینٹو باربیٹال لگا دیا گیا،رابرٹ فریٹا کو جب طاقت ور سکون آور پینٹو باربیٹال کی مہلک ڈوز بازو کی نس میں دی گئی تو اس کے 24منٹ بعد ڈاکٹر نے اسے شام 7بج کر 49منٹ پر مردہ قرار دے دیا،موت کے کمرے میں دونوں بازوں میں مہلک انجیکشن دیے جانے سے قبل رابرٹ فریٹا کے روحانی مشیر بیری بران نے اس کے لیے 3منٹ تک دعا کی، وارڈن نے رابرٹ فریٹا سے پوچھا کہ کیا وہ موت سے قبل آخری بیان دینا چاہیں گے، تو اس نے جواب میں کہا نہیں،جیسے ہی مہلک دوا خون میں دوڑنے لگی تو فریٹا نے آنکھیں بند کر دیں اور ایک گہرا سانس لیا اور پھر 6بار زور سے خراٹے لیے، اور اس کے بعد اس کا جسم ساکت ہو گیا،استغاثہ کا کہنا تھا کہ فریٹا نے کرائے پر قاتل کے حصول کا منصوبہ ترتیب دیا، جس میں ایک مڈل مین، جوزف پریسٹاش نے شوٹر ہاورڈ گائیڈری کی خدمات حاصل کیں، جس نے 33سالہ فرح کو ہیوسٹن کے مضافاتی علاقے اٹاسکوکیٹا میں اس کے گھر کے گیراج میں سر میں دو گولیاں ماریں، اس وقت رابرٹ فریٹا میسوری سٹی کے پبلک سیفٹی افسر تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ریاست الینوائے میں ایک کیمیکل پلانٹ میں زبردست دھماکے کے بعد خوف ناک آگ بھڑک اٹھی، جس پر حکام نے شہریوں کو اپنے گھروں میں محصور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے،امریکی میڈیا کے مطابق ریاست شکاگو کے جنوب مغرب میں تقریبا سو میل کے فاصلے پر واقع 10 ہزار سے کم مکینوں پر مشتمل شہر لاسل میں کیروس کیمیکل کمپنی کمپلیکس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی، اور علاقے پر گہرے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے،آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس سے اٹھنے والا سیاہ دھواں میلوں دور سے دکھائی دے رہا تھا، آگ کے بلند شعلوں کو فائر بریگیڈ نے کنٹرول کر لیا ہے،آگ پلانٹ کے شپنگ ایریا میں ایک شپنگ کنٹینر میں لگی، پلانٹ میں موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا، تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے،حادثے کے بعد حکام نے علاقہ مکینوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں سبز رنگ کا آکسیڈائزر پھیل گیا ہے، عوام اس سے دور رہیں، اسے بالکل نہ چھوئیں، اور خود کو گھروں کے بند کمروں تک محدود رکھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فلپائن میں طوفانی بارشوں ، سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگکے باعث ہونے والے ھادثات میں 11افراد ہلاک ہو گئے،اطلاعات کے مطابق بیکول، ویسایاس اور میڈاناو سمیت ملک کے مختلف حصوں میں جاری طوفانی بارشیں سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی سبب بن رہی ہیں،بعض مقامات پر بارانی پانی کی سطح 3میٹر تک بلند ہونے کی وجہ سے دیہات، سڑکیں اور زرعی اراضی زیرِ آب آ گئی ہے،فلپائن محکمہ سِول ڈیفنس سے موصول معلومات کے مطابق قدرتی آفات کے نتیجے میں 11افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 63ہزار 101 کاندان متاثر ہوئے ا ور 815 خاندان گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس اور یوکرین مذید 40جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے، اس حوالے سے دونوں ممالک کے فوجی حکام نے انقرہ میں منعقدہ عالمی محتسب کانفرنس کے دوران ملاقات کی ،روسی محتسب تاتیانا موسکال کووا نے یوکرینی ہم منصب دیمترو لوبی نیتس سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہمارے درمیان چالیس جنگی قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا ہے،ملاقات کے بعد موسکال کووا نے ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے ترک محتسبان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ،انہوں نے بتایا کہ جنگی قیدیوں کا یہ تبادلہ ترکیہ کے کسی مناسب مقام پر ہو سکتا ہے البتہ اس کی مزید تفصِلات بتانے سے گریز کیا ،روسی حکام کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میانمار کے جنگی طیاروں نے بھارت حدود میں قائم متنازع سرحدی علاقے تھانتلانگ میں باغیوں کے کیمپوں پر بمباری کی ہے جس میں ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،بین الاقوامی میڈیا رپورٹ نے عینی شاہدین سے موصول ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ میانمار نے بھارت سے جڑے سرحدی علاقے اور بھارتی فضائی حدود میں کارروائی کر کے چن نیشنل آرمی کے ٹھکانوں کو جدید لڑاکا طیاروں سے نشانہ بنایا ہے،حملے میں خواتین سمیت باغی تنظیم سے منسلک متعدد دہشت گردوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی اس کی حتمی تعداد سامنے نہیں آسکی۔ فضائی حملے میں باغیوں کی تنظیم کے کیمپ وکٹوریا ہیڈکوارٹر کی متعدد عمارات، گھر تباہ ہوئے،میانمار کے محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے مکتی باہنیوں کی طرز پر 1988سے تربیتی کیمپ قائم کیا ہوا ہے، جس کا مقصد دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام پھیلنا ہے، یہ نیشنل فرنٹ نامی سیاسی تنظیم کا مسلح کیمپ ہے، جس کے کارندوں نے میانمار میں دہشت گردی کی وارداتیں بھی کیں ہیں،محکمہ دفاع کے ذرائع نے بتایا کہ میانمار کی حکومت نے متعدد بار خبردار کرنے کے بعد تنگ آ کر بڑا ایکشن لیا ہے، بھارت دہشت گردوں کو ہتھیار، تربیت و دیگر وسائل فراہم کرنے کے لیے پیسے کا بے دریغ استعمال کر رہا، کچھ عرصہ قبل اکانومسٹ نے 44بھارتی بینکوں کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتہ چلایا تھا. یہ مشکوک ٹرانزیکشنز مبینہ طور پر دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے کی گئی تھیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل کی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت ختم کرنے کا بل منظور کرلیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی قیدیوں کی شہریت یا رہائش کو منسوخ کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔ اس قانون کے تحت اسرائیل کو کسی بھی فلسطینی کی شہریت منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے،اسرائیل کی پارلیمنٹ میں فلسطینوں شہریوں کے حقوق پامال کرنے والے بل کی حمایت میں 71ارکان نے ووٹ ڈالے جبکہ 9 ارکان نے مخالفت کی،اسرائیلی پارلیمنٹ کے مسلمان رکن احمد طیبی نے کہا بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اپنی بنیادوں سے نسل پرستانہ قانون سازی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی شہزادے ہیری نے الزام عائد کیا ہے کہ شاہی خاندان نے میرے خلاف اعلان جنگ کردیا ہے،ناراض شہزادے نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہی خاندان کے زخموں پر نمک پاشی کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس کے سچائی بموں نے شاہی خاندان کو خوفزدہ کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ برطانوی میڈیا کے ذریعے اس کی آب بیتی کی ساکھ مجروح کی جارہی ہے،شہزادہ ہیری نے اپنے بھائی ولیم کی جانب سے مبینہ حملے کے سبب ٹوٹنے والا نیکلیس بھی دکھایا،انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کو توقع تھی کہ میگھن سسرال چھوڑ دے گی مگر ان کیلئے شرمناک عمل تب ہوا جب میں نے بھی میگھن کے ساتھ گھر چھوڑ دیا،برطانوی شہزادے نے امریکا میں زندگی کو شاندار قرار دیا، شو میں شرکت کے موقع پر ہیری نے بگل بجانے کی شاہی روایات کا مذاق اڑایا اور اپنے بعد آنیوالے اداکار ٹام ہینکس پر گل پاشی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل کے ائیر پورٹ پر حکام نے سانپ اور چھپکلیوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، اسرائیل میں ایک شہری ہنگری سے واپس آیا جس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے چھپکلیاں اور سانپ برآمد ہوئے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر نے اپنے بیگ پیک میں لنچ باکس رکھا ہوا تھا جس میں تین چھپکلیاں اور دو چھوٹے سانپوں کو المونیم کی فوائل میں اس طرح لپیٹ کر چھپایا ہوا تھا کہ جس سے کھانے پینے کی چیز کا گمان ہو، وزارت زراعت اور دیہی ترقی کی جانب سے اس واقعے کی تصاویر اور ویڈیو بھی بنائی گئی جبکہ کسٹم حکام نے مسافر کو گرفتار بھی کیا،حکام کا کہنا تھاکہ مسافر سے برآمد ہونے والی جنگلی حیات کو واپس بھیجا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ کے قصبے پھنگ یاؤ میں منعقدہ خریداری میلے میں لوگ خریداری کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ کے قصبے پھنگ یاؤ میں منعقدہ ایک خریداری میلے میں مقامی زرعی مصنوعات کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ کے قصبے پھنگ یاؤ میں ایک خریداری میلے میں خاتون پھول خرید رہی ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ کے قصبے پھنگ یاؤ میں منعقدہ خریداری میلے میں لوگوں کو روایتی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
چین، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو کے ضلع یوہانگ کے قصبے پھنگ یاؤ میں منعقدہ خریداری میلے کے دوران لوگ چینی خطاطی میں نئے سال کے خیرمقدمی الفاظ لکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور منطقی نگاہ سے دیکھیں۔ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے چین کو ہدف بنانے والی کمیٹی کے قیام پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔وانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ امریکی سیاست دان چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور معقولیت کی روشنی میں دیکھیں گے۔ امریکہ کے اپنے مفادات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سے آگے بڑھیں گے۔ چین کے ساتھ ایک ہی سمت کی جانب گامزن ہوں گے اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ہر ایک کی جیت پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاست کے مقابلے کے لیے دا پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک بڑے دفاعی معاہدے سے برطانیہ کے فوجیوں کو جاپان میں تعینات کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ یہ جاپان کی جانب سے ان اقدامات کا حصہ ہے جو ان کے بقول چین کی طرف سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس کے ردعمل میں اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاسی مقابلے کے لیے دا پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے ہے۔ چین تمام ملکوں کے لیے تعاون کا شراکت دار ہے اور کسی کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ملکوں کے مابین دفاعی تعاون ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، اعتماد اور تعاون کو بڑھانے کے لیے سازگار ہونا چاہیے۔ کسی خیالی دشمن کو نشانہ بنانا اس کا مقصد نہیں ہونا چاہیے، اس کے باوجود ایشیا بحرالکاہل میں بلاک محاذ آرائی کی فرسودہ ذہنیت کی نقالی کم ہونی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین نے اناج کی خریداری کی سطح کو برقرار رکھا ہے اور 2022 میں بین الاقوامی سطح پر اناج کے نرخ میں تیزی سے اتارچڑھا کے باوجود ایک مستحکم مقامی اناج منڈی کو یقینی بنایا گیا۔قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخیرہ انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے کاروباری اداروں کی 2022 میں اناج کی خریداری 40 کروڑ ٹن رہنے کی توقع ہے، جو کہ بنیادی طور پر گزشتہ برسوں کی سطح کے مساوی ہے۔انتظامیہ کے سربراہ کونگ لیانگ نے ایک اجلاس میں بتایا کہ ملک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عالمی سطح پر اناج کی قیمت میں اتارچڑھا کے باوجود، ذخیرہ کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے گزشتہ برس مقامی اناج منڈی میں مجموعی طور پر استحکام برقرار رکھا۔کا نگ نے کہا کہ چینی قمری سال نو کی تعطیلات قریب آتے ہی اناج اور تیل کی کھپت عروج پر پہنچ رہی ہے، اس لئے تمام علاقوں پر زور دیا ہے کہ وہ سبز اور اعلی معیار کی مصنوعات کی فراہمی کو بڑھائیں۔کانگ نے کہا کہ متعلقہ محکموں نے 11 جنوری سے گندم کی نیلامی کا آغاز کیا ہے جس میں ملک کے ذخائر سے ہفتہ وار 1 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم جاری کی گئی۔نیلامی کے نظام سے اناج کی کاروباری طلب پورا کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چینی قمری سال نو کے قریب آتے ہی چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن میں ڈونگ جی مچھلی منڈی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ یہاں یومیہ آن لائن فروخت 3 لاکھ یوآن (تقریبا 44 ہزار 307 امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔ ڈونگ جی کے لفظی معنی انتہائی مشرق کے ہیں۔چین کے انتہائی مشرق میں واقع شہر فویوآن کو "چین میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کا دارالحکومت" بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کے دریاں میں مچھلی وافر تعداد میں پائی جاتی ہے۔ ڈونگ جی کی مچھلی منڈی مقامی حکومت کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ چین میں میٹھے پانی کی مچھلی کی اہم منڈیوں میں ایک بن چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار خطے میں نومبر 2022 تک فائیو جی صارفین کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار 100 تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اختتام کی نسبت 1 لاکھ 31 ہزار 900 کا اضافہ ہے۔علاقائی مواصلاتی انتظامیہ کے مطابق نومبر 2022 تک تبت میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 8 ہزار 99 ہوچکی تھی۔ تبت کی ٹیلی مواصلات صنعت میں مسلسل توسیع ہوئی جس میں ابھرتے کاروبار اور نئے بنیادی ڈھانچے کی تعداد میں اضافہ ہوا۔سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اس شعبے کا کل کاروباری حجم 5.52 ارب یوآن (تقریبا 81 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز)تک پہنچ گیا۔ اگر گزشتہ برس کی مستقل قیمت پر اس کا اندازہ لگایا جائے تو یہ پچھلے سال کی نسبت 15.01 فیصد اضافہ ہے۔ حالیہ برسوں میں تبت نے تعلیم، طبی نگہداشت، نقل و حمل اور لاجسٹکس میں فائیو جی نیٹ ورک ایپلی کیشنز اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دیا ہے۔ نومبر کے اختتام تک چین میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 22 لاکھ 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تبت میں پہلا فائیو جی بیس اسٹیشن 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپیشل جج سینٹرل محمد اعظم خان کی عدالت نے پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی ٹسٹ ڈیوائس خرد بردکیس میں ملزمان ڈاکٹر امان اللہ اور سٹور کیپر عابد حسین کی عبوری ضمانت خارج کر دی ایف آئی اے نے دو نوں ملزمان کو گر فتار کر لیا.
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف نے اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آنے والے 5 ارکان کی نااہلی ریفرنس بھجوانے کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا آپریشنز اظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ خرم لغاری، مومنہ وحید، فیصل فاروق چیمہ، دوست مزاری اور چوہدری مسعود اسمبلی نہیں آئے، پانچوں کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔ اظہر مشوانی نے مزید تفصیلات کے لیے اگلی ٹوئٹ میں اراکین کی تعداد بھی بتائیں، پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 180 ہے، ان 5 کو نکال کر گزشتہ رات 175 کی تعداد تھی، ق لیگ کے 10 اور ایک آزاد امید وار کے ساتھ 186 ووٹوں سے پرویز الہی اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ(ن)کے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے کے کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف مصروف ہیں تو کسی اور کو ذمہ داری دے دیں، چند سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب کے پارٹی الیکشن مذاق ہی ہوتے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ(ن)کے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے کے کیس کی سماعت ہوئی، وکیل نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانا چاہتے ہیں لیکن حالات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے، شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے پارٹی انتخابات تاخیر کا شکار ہوئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر پارٹی صدر وزیراعظم ہے تو کسی اور کو صدر بنا لیتے، (ن)لیگ کو یہ بھی نہیں پتہ کہ پارٹی انتخابات کب ہوں گے، وکیل (ن )لیگ نے کہا کہ 31 جنوری تک پارٹی انتخابات کرا دیں گے۔ ممبر پنجاب نے کہا کہ یکم فروری تک پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ کئی سیاسی جماعتوں کو ایک سال تک بھی مہلت دے چکے ہیں، ٹھوس وجہ ہو تو مہلت دی جا سکتی ہے، شہباز شریف مصروف ہیں تو کسی اور کو ذمہ داری دے دیں، چند سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب کے پارٹی الیکشن مذاق ہی ہوتے ہیں۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کو 14 مارچ تک پارٹی الیکشن کرانے کی مہلت دے دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے وزیر اعلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم واپس لے لیا جس کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے چودھری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے اعتماد کے ووٹ کی کاپی عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے کر سیاسی بحران ختم کردیا ہے، وزیراعلی کو 186 ممبران نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کا دوسرا نوٹیفکیشن وزیر اعلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا تھا جسے کالعدم ہونا چاہیے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر گورنرپنجاب کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو اعتماد کا ووٹ بھی کالعدم ہوجائے گا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلیے ووٹ نہیں بلکہ آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا ہے۔ جسٹس عاصم حفیظ نے استفسار کیا کہ اگر گورنر کل دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ دیں تو پھر کیا ہوگا؟، اب بھی اگر گورنر کوئی نوٹیفکیشن جاری کرتے ہیں تو صورت حال کیا ہوگی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے وکیل نے پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ پراعتراض اٹھا تے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات اعتماد کے ووٹ میں قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔
پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ گورنر کا پہلا حکم تھا اعتماد کا ووٹ لیں وہ پورا کرلیا ہے،گورنر کا دوسرا نوٹیفکیشن وزیر اعلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا تھا جسے کالعدم ہونا چاہیے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ یہ ہوسکتا ہے کہ ہم کہہ دیتے ہے کہ گورنر کا نوٹیفکیشن درست نہیں تھا، اور پھر آپ اسمبلی میں جو کرنا چاہیں وہ کریں، آپ کے مطابق آپ نے آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا ہے، اگر گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوگا تو پھر تو آپ کے ووٹ لینے کا معاملہ کالعدم ہوجائے گا، آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلیے ووٹ نہیں بلکہ آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا ہے، اگر دونوں فریقین اس پر رضامندی ظاہر کرتے ہیں تو یہ حکم جاری کردیتے ہیں کہ گورنر کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوگا، اگر دونوں فریقین رضامندی ظاہر کرتے ہیں تو یہ حکم بھی جاری کردیتے ہیں کہ گورنر نے جو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا وہ ٹیسٹ ہوگیا ہے۔ گورنر کے وکیل نے کہا کہ اس میں کسی اتفاق رائے کی ضرورت نہیں ہے عدالت آرڈر کرسکتی ہے۔ اٹارنی جنرل نے ووٹوں کے ریکارڈ کو عدالت کی کارروائی کا حصہ بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کے ریکارڈ کو عدالت دلائل کا حصہ بنا دیا جائے، گورنر کو اس پر اعتراض نہ ہوگا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سوال یہ اٹھتا ہے کہ اگر دوبارہ گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے تو اس کے کیا نتاج نکلیں گے، اگر گورنر دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہے تو کس طرح طے کیا جاے گا کہ گورنر کی وجوہات قابل اطمینان ہیں، کیا اسمبلی کے ہرسیشن پرگورنر کا اعتماد ہونا ضروری ہے، اعتماد کے ووٹ کامرحلہ مکمل ہونے کیبعد کیا گورنر اگلے ہفتے پھر یہی عمل دہرا سکتاہے، آج کیس کا فیصلہ ہوتا ہے کل کو گورنر پھر اسطرح کا حکم جاری کر دیتا ہے تو کیا صورتحال ہوگی۔ گورنر پنجاب کے وکیل نے جواب دیا کہ معاملہ اسمبلی فلور پر ہی جائے گا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے کہا کہ اعلی عدالتوں نے گورنر کے سردار عارف نکئی کو ہٹانے کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا، ہم گورنر کے آرڈر پر اپنی رائے نہیں دے سکتے، صرف جوڈیشل فیصلہ دے سکتے ہیں۔ جسٹس عابد عزیز نے پوچھا کہ مستقبل میں گورنر کے ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے عدم اعتماد کے لیے کتنے دن ہونا چاہئیں۔ علی ظفر ایڈووکیٹ نے جواب دیا کہ کم از کم 14 روز ہونا چاہئیں، گورنر پابند ہیں کہ کم سے کم سات دن کا نوٹس دیں، گورنر اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے اسپیکر اسمبلی کو کہہ سکتا ہے لیکن تاریخ اور وقت کا تعین اسپیکر کرتا ہے۔ جسٹس عابد عزیز نے کہا کہ یہاں گورنر نے پرویز الہی کو صرف دو روز دیے۔
علی ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ گورنر کا وقت اور تاریخ کا تعین کرنا غیر قانونی ہوگا، گورنر اسطرح عیر قانونی طریقے سے وزیر اعلی کو ہٹا نہیں سکتے تھے۔ گورنر پنجاب کے وکیل نے مشاورت کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ مجھے ہدایات کے لیے پانچ منٹ دیے جائیں۔ عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔ وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو گورنر کے وکیل منصور عثمان نے کہا کہ گورنر سے رابطہ ہو گیا ہے ،گورنر نے اعتماد کے ووٹ کی تصدیق کردی ہے اور وزیر اعلی کو ڈی نوٹی کرنے کا حکم واپس لے لیا ہے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ آپ نے اپنی اسمبلی کے اندر یہ معاملہ حل کرلیا ہے جو اچھی چیز ہے سب کچھ آئین اور قانون کے مطابق ہوگیا ہے ہم تو چاہتے ہیں ایسے معاملات میں عدالت کی مداخلت کم سے کم ہونی چاہیے۔ جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی نے 12 جنوری کو اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، وزیر اعلی پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 137 کے سب سیشن 7 کے تحت اعتماد کا ووٹ حاصل کیا، اعتماد کے ووٹ کا نتیجہ گورنر پنجاب نے مان لیا ہے۔ عدالت نے پرویز الہی کی درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور منطقی نگاہ سے دیکھیں۔
ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے چین کو ہدف بنانے والی کمیٹی کے قیام پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔
وانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ امریکی سیاست دان چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور معقولیت کی روشنی میں دیکھیں گے۔ امریکہ کے اپنے مفادات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سے آگے بڑھیں گے۔ چین کے ساتھ ایک ہی سمت کی جانب گامزن ہوں گے اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ہر ایک کی جیت پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دیں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور منطقی نگاہ سے دیکھیں۔
ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے چین کو ہدف بنانے والی کمیٹی کے قیام پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا۔
وانگ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ متعلقہ امریکی سیاست دان چین اور چین۔امریکہ تعلقات کو مقصدیت اور معقولیت کی روشنی میں دیکھیں گے۔ امریکہ کے اپنے مفادات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات سے آگے بڑھیں گے۔ چین کے ساتھ ایک ہی سمت کی جانب گامزن ہوں گے اور باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور ہر ایک کی جیت پر مبنی دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ دیں گے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاست کے مقابلے کے لیے داؤ پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک بڑے دفاعی معاہدے سے برطانیہ کے فوجیوں کو جاپان میں تعینات کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ یہ جاپان کی جانب سے ان اقدامات کا حصہ ہے جو ان کے بقول چین کی طرف سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس کے ردعمل میں اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاسی مقابلے کے لیے داؤ پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے ہے۔ چین تمام ملکوں کے لیے تعاون کا شراکت دار ہے اور کسی کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ملکوں کے مابین دفاعی تعاون ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، اعتماد اور تعاون کو بڑھانے کے لیے سازگار ہونا چاہیے۔ کسی خیالی دشمن کو نشانہ بنانا اس کا مقصد نہیں ہونا چاہیے، اس کے باوجود ایشیا بحرالکاہل میں بلاک محاذ آرائی کی فرسودہ ذہنیت کی نقالی کم ہونی چاہیے۔
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاست کے مقابلے کے لیے داؤ پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک بڑے دفاعی معاہدے سے برطانیہ کے فوجیوں کو جاپان میں تعینات کرنے کی اجازت مل جائے گی۔ یہ جاپان کی جانب سے ان اقدامات کا حصہ ہے جو ان کے بقول چین کی طرف سے درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اٹھائے جارہے ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے اس کے ردعمل میں اپنی روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ ایشیا بحرالکاہل جغرافیائی سیاسی مقابلے کے لیے داؤ پیچ کا میدان نہیں بلکہ امن اور ترقی کا مرکز ہے ہے۔ چین تمام ملکوں کے لیے تعاون کا شراکت دار ہے اور کسی کے لیے کوئی چیلنج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ متعلقہ ملکوں کے مابین دفاعی تعاون ممالک کے درمیان باہمی افہام و تفہیم، اعتماد اور تعاون کو بڑھانے کے لیے سازگار ہونا چاہیے۔ کسی خیالی دشمن کو نشانہ بنانا اس کا مقصد نہیں ہونا چاہیے، اس کے باوجود ایشیا بحرالکاہل میں بلاک محاذ آرائی کی فرسودہ ذہنیت کی نقالی کم ہونی چاہیے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے اناج کی خریداری کی سطح کو برقرار رکھا ہے اور 2022 میں بین الاقوامی سطح پر اناج کے نرخ میں تیزی سے اتارچڑھاؤ کے باوجود ایک مستحکم مقامی اناج منڈی کو یقینی بنایا گیا۔
قومی خوراک اور اسٹریٹجک ذخیرہ انتظامیہ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے کاروباری اداروں کی 2022 میں اناج کی خریداری 40 کروڑ ٹن رہنے کی توقع ہے، جو کہ بنیادی طور پر گزشتہ برسوں کی سطح کے مساوی ہے۔
انتظامیہ کے سربراہ کونگ لیانگ نے ایک اجلاس میں بتایا کہ ملک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عالمی سطح پر اناج کی قیمت میں اتارچڑھاؤ کے باوجود، ذخیرہ کی صلاحیت بڑھاتے ہوئے گزشتہ برس مقامی اناج منڈی میں مجموعی طور پر استحکام برقرار رکھا۔
کا نگ نے کہا کہ چینی قمری سال نو کی تعطیلات قریب آتے ہی اناج اور تیل کی کھپت عروج پر پہنچ رہی ہے، اس لئے تمام علاقوں پر زور دیا ہے کہ وہ سبز اور اعلی معیار کی مصنوعات کی فراہمی کو بڑھائیں۔
کانگ نے کہا کہ متعلقہ محکموں نے 11 جنوری سے گندم کی نیلامی کا آغاز کیا ہے جس میں ملک کے ذخائر سے ہفتہ وار 1 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم جاری کی گئی۔
نیلامی کے نظام سے اناج کی کاروباری طلب پورا کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔
فویوآن (شِنہوا) چینی قمری سال نو کے قریب آتے ہی چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن میں ڈونگ جی مچھلی منڈی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے۔ یہاں یومیہ آن لائن فروخت 3 لاکھ یوآن (تقریباً 44 ہزار 307 امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔ ڈونگ جی کے لفظی معنی انتہائی مشرق کے ہیں۔
چین کے انتہائی مشرق میں واقع شہر فویوآن کو "چین میں میٹھے پانی کی مچھلیوں کا دارالحکومت" بھی کہا جاتا ہے۔ یہاں کے دریاؤں میں مچھلی وافر تعداد میں پائی جاتی ہے۔ ڈونگ جی کی مچھلی منڈی مقامی حکومت کے تعاون سے تعمیر کی گئی ہے۔ یہ چین میں میٹھے پانی کی مچھلی کی اہم منڈیوں میں ایک بن چکی ہے۔
چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی کا ایک نظارہ ۔(شِنہوا)
چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی میں مچھلی کی مصنوعات کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)
چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی میں مچھلی کی مصنوعات (دائیں سامنے) کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)
چین،شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر فویوآن کی ڈونگ جی مچھلی منڈی میں مچھلی کی مصنوعات گاڑی میں لادی جارہی ہیں۔ (شِنہوا)
لہاسا (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی تبت خود اختیار خطے میں نومبر 2022 تک فائیو جی صارفین کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار 100 تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے اختتام کی نسبت 1 لاکھ 31 ہزار 900 کا اضافہ ہے۔
علاقائی مواصلاتی انتظامیہ کے مطابق نومبر 2022 تک تبت میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 8 ہزار 99 ہوچکی تھی۔
تبت کی ٹیلی مواصلات صنعت میں مسلسل توسیع ہوئی جس میں ابھرتے کاروبار اور نئے بنیادی ڈھانچے کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران اس شعبے کا کل کاروباری حجم 5.52 ارب یوآن (تقریباً 81 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا۔ اگر گزشتہ برس کی مستقل قیمت پر اس کا اندازہ لگایا جائے تو یہ پچھلے سال کی نسبت 15.01 فیصد اضافہ ہے۔
حالیہ برسوں میں تبت نے تعلیم، طبی نگہداشت، نقل و حمل اور لاجسٹکس میں فائیو جی نیٹ ورک ایپلی کیشنز اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دیا ہے۔
نومبر کے اختتام تک چین میں 5 جی بیس اسٹیشنز کی تعداد 22 لاکھ 90 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔ تبت میں پہلا فائیو جی بیس اسٹیشن 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔
میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں آپریشن کے دوران کشتی سے 20 کروڑ روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ کسٹم انفورسمنٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس ڈپٹی ڈی جی پی ایم ایس اے کموڈور عامر اقبال نے بتایا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 20 کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ کموڈور عامراقبال کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 2 اسمگلرز اور ایک کشتی کو حراست میں لے لیا گیا، جب کہ دوسری کشتی میں موجود اسمگلرز کشتی سمیت فرار ہوگئے۔ کموڈورعامر اقبال نے مزید بتایا کہ اسمگلرز نے شواہد مٹانے کے لیے کشتی میں موجود منشیات کو سمندر میں پھینک دیا، تاہم میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندر میں پھینکی گئی 700 کلو گرام حشیش برآمد کرلی، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ منشیات اور ملزمان کو کراچی منتقلی کے بعد مزید کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ویزا کے حامل پاکستانیوں کو انٹرویو سے چھوٹ میں توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ توسیع کا اعلان امریکی بی ون، بی ٹو، سیاحتی اور کاروباری ویزوں کی تجدید کے اہل پاکستانیوں کے لئے کیا گیا ہے۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی جن کے پاس امریکا کا درست اورقابل قبول بی ون بی ٹو ویزا موجود ہے وہ اس پروگرام میں شرکت کے اہل ہیں۔ اعلان کے مطابق وہ پاکستانی جن کے درست اور قابل قبول بی ون بی ٹو ویزے کی مدت گزشتہ اڑتالیس مہینوں کے دوران ختم ہوگئی ہے تو وہ بھی اہل ہیں۔ ترجمان امریکی سفارت خانے کے مطابق ویزے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے دی گئی ویب سائٹ سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-niv-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملتان میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی نیٹ ورک کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلیے، جن کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی شناخت احسان اور اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جن سے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن تیز کردیے گئے ہیں، جن میں اب تک 13 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ کومبنگ آپریشنز میں 1906 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 628 افراد کا بائیو میٹرک تصدیق کی جبکہ 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کے ووٹ پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کا بیان سامنے آگیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ رات پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہوا ہے، جھرلو اور ہیرا پھیری کر کے اعتماد کے ووٹ کا تقدس پامال کیا گیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پولنگ ایجنٹ مقرر نہ کر کے حکومت نے اپنی بدنیتی اور بد دیانتی ثابت کر دی ، رات کے اندھیرے میں اسمبلی قواعد اور آئین پر شب خون مارا گیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب کا کہنا تھا کہ دھوکے سے اسمبلی کارروائی شروع کر کے جعلی گنتی کی گئی، اس بدترین دھاندلی کے خلاف آئینی اور قانونی آپشن استعمال کئے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ عمران خان کے وکیل نے ایک کیس کو بیک وقت یہاں اور دوسری عدالت میں چیلنج کیوں کیا، جواب دیا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے وکیل بیرسٹر گوہر نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ کیس میں عمران خان کے وکیل علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں ہیں، انہوں نے الیکشن کمیشن کے 7 دسمبر کے نوٹس کو وہاں چیلنج کیا ہے، آپ سے درخواست ہے کہ آئندہ ہفتے کی تاریخ دے دیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ایک کیس کو دو جگہوں پر تو چیلنج نہیں کرسکتے، اگر ایسا ہے تو یہ درخواست واپس لیں، فورم یا بینچ کی تلاش شروع ہوگئی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے اعظم سواتی کیس میں بھی لکھا ہے، ایک نوٹس کو کئی عدالتوں میں چیلنج کر دیا جاتا ہے ، یہ اچھی چیز نہیں اگر ہم پڑھے لکھے لوگ بھی ایسا کام کریں۔ لاہور ہائی کورٹ میں اسی قسم کی درخواست زیر التوا ہونے پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ایک نوٹس کو کئی عدالتوں میں چیلنج کر دیا جاتا ہے، علی ظفر سینئر وکیل ہیں ان سے ایسی توقع نہیں تھی، وہ آئندہ سماعت پر بتائیں ایسا کیوں کیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ موکل کو ریلیف چاہئے ہوتا ہے وہ اسے بے شک مریخ سے ملے، معاملہ یہاں ہے تو سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہ کرنا آپ کے کنڈکٹ کو ظاہر کرتا ہے، علی ظفر اس پر بھی دلائل دیں کہ سرٹیفکیٹ میں کیوں ظاہر نہیں کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن سندھ اسمبلی جام اویس کی صلح نامے کی درخواست منظور کرلی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ملزمان کی مقتول کے ورثا سے صلح کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا۔ عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام سمیت تین ملزمان کی صلح نامیکی درخواست منظور کر لی جب کہ دو ملزمان کی صلح نامے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے کہا کہ دو ملزمان پر اغوا کا الزام ہے اس لیے ان کی صلح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جام اویس گہرام، معراج جوکھیو اور احمد خان کی صلح کی درخواست منظور کی گئی ہے جب کہ ملزمان دودو خان اور سومار کو قتل کے الزام سے رہا کیا جاتا ہے تاہم ان دونوں پر مقتول کے اغو اکا مقدمہ چلے گا۔ مقدمے کے ایک ملزم سلیم سالار نے صلح نامے کی بنیاد پر کیس سے رہا ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، صلح نامے کی بنیاد پر رہا نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی جام کریم کے خلاف پولیس نے ناکافی شواہد کی بنیاد پر مقدمہ ختم کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی، سنگل بنچ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ لاہور کی احتساب عدالت میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے متبادل وکیل انوار حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہبازشریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے سوال کیا کہ کیا ابھی سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت چل رہی ہے؟ ٹرائل میں سلیمان شہباز کی حاضری ضروری نہیں ان کا الگ ریفرنس فائل ہوگا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی۔ واضح ر ہیکہ نیب کے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اگر گورنرپنجاب کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو اعتماد کا ووٹ بھی کالعدم ہوجائیگا،عدالت کو مطمئن کرنے کیلئے ووٹ نہیں بلکہ آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے کر سیاسی بحران ختم کردیا ہے۔گورنر کا دوسرا نوٹیفکیشن وزیر اعلی کو ڈی نوٹی کرنے کا تھا جسے کالعدم ہونا چائیے۔ اسمبلی کے 186 ارکان نے ووٹ دیا۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اگر گورنرپنجاب کا نوٹیفکیشن کالعدم ہوا تو اعتماد کا ووٹ بھی کالعدم ہوجائے گا۔ جسٹس عاصم حفیظ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے عدالت کو مطمئن کرنے کیلیے ووٹ نہیں بلکہ آرٹیکل 137 کے تحت ووٹ لیا ہے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کے وکیل نے پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ پراعتراض اٹھا تے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات اعتماد کے ووٹ کیے لیے قواعد و ضوابط پورے نہیں کیے گئے۔عدالت نے استفسار کیا کہ اگر گورنر کل دوبارہ اعتماد کے ووٹ کا کہہ دیں تو پھرکیا ہوگا؟ جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس میں کہا کہ اگر دونوں فریقین رضامندی ظاہر کرتے ہیں تو یہ حکم بھی جاری کردیتے ہیں کہ گورنر نے جو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا وہ ٹیسٹ ہوگیا ہے جس پرگورنر کے وکیل نے کہا کہ اس میں کسی اتفاق رائے کی ضرورت نہیں ہے عدلت آرڈر کرسکتی ہے۔ اٹارنی جنرل نے ووٹوں کے ریکارڈ کو عدالت کی کارروائی کا حصہ بنانے کی درخواست کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں گندم کا کوئی بحران نہیں، وافر مقدار میں ذخائز موجود ہیں ناجائز منافع خوری کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت اور ذخیرہ اندوزوں و ناجائز منافع خوری کے حوالے سے اعلی سطح ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم نے ملک میں گندم کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں اور صوبوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ پاسکو کے ذخائر سے فلور ملز تک گندم کی ترسیل مزید تیز کی جائے، 1.3 ملین میٹر ٹن گندم درآمدی گندم کا سٹاک بھی ملک میں پہنچ گیا ہے جبکہ جنوری کے اختتام تک مزید اتنا ہی سٹاک پہنچ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ دن میں حکومت کے اقدامات کی بدولت آٹے کے 40 کلو کے تھیلے کی قیمت میں تقریبا 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ متعلقہ وفاقی و صوبائی ادارے آٹے اور گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کریں، حکومت غریب عوام کیلئے آٹے کی مصنوعی قلت سے مہنگائی پیدا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں حادثے کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جہاں شیریں جناح کالونی میں ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے ، جاں بحق افراد میں 18 سالہ لڑکی اور11سالہ بچہ شامل ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
دو وقت روٹی کے لئے ٹھٹھرتی سردی میں آٹے کی لائن میں لگا شخص جان کی بازی ہار گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ خانیوال کے نواحی علاقے سرائے سِدھو میں شریف کریانہ سٹور کے آٹا سٹال پر پیش آیا جس میں نواحی علاقے محسن شاہ کا رہائشی سرفراز ولد اللہ دتہ آٹے کے حصول کے لئے علی الصبح لائن میں لگا ہوا تھا، آٹے کا انتظار اس غریب محنت کش کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ متوفی کو لوڈر رکشہ پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی، ضلعی انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق 30 ہزار نفوس کے شہر میں 70 گٹو آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، انتظامیہ کو واقعہ کا علم ہونے کے باوجود ابھی تک کسی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے نیشنل اوشین ٹیکنالوجی سینٹر ( این او ٹی سی) اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز ( ایل یو اے ڈبلیو ایم ایس ) کے درمیان اوشین سپیس پلاننگ میں تعاون کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہو گئے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس نئے تعلق کو ایک با ضا بطہ دستخطی تقریب میں رسمی طور پر طے کیا گیا۔ این او ٹی سی کے سیکرٹری جنرل چن ووجن نے کہا کہ یہ مفاہمت نامے مرکز اور لسبیلہ یونیورسٹی کے درمیان سمندری شعبے میں تعاون کو کھولنے کی کلید ثابت ہو گا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چن نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں دونوں فریق اوشین سپیس پلاننگ کے تعاون کو نقطہ آغاز کے طور پر لیں گے، وسیع باہمی دورے اور تبادلے کریں گے اور مشترکہ طور پر تربیتی کورسز کا انعقاد کریں گے۔ ہم متعلقہ انفارمیشن سسٹم اور آبزرویٹری تیار کرنے کے لیے بھی مل کر کام کریں گے، اور چین اور پاکستان کے درمیان میرین سپیس پلاننگ پر مشترکہ تحقیقی مرکز کی تعمیر کو فروغ دیں گے۔
چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ایل یو اے ڈبلیو ایم ایس کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایم او یو پر دستخط سمندری وسائل کے پائیدار استعمال اور پاکستان خصوصاً بلوچستان کے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ڈاکٹر دوست نے کہا کہ ایم او یو میری ٹائم سلک روڈ ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں مدد کرے گا اور چین اور پاکستان کے درمیان میرین سپیس پلاننگ کے شعبے میں مستقبل میں مواصلات اور تعاون کا طریقہ کار قائم کرے گا۔ پاکستانی فریق کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً 1,050 کلومیٹر طویل ساحل ہے اور ایک خصوصی اقتصادی زون اور 290,000 مربع کلومیٹر کا براعظمی شیلف ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ڈاکٹر دوست نے کہا پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون کو 200 سے 350 ناٹیکل میل تک بڑھانے کی وجہ سے میرین سائنسز کے مطالعہ میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ سمندروں میں نئے مسائل کو سنبھالنے کے لیے مستقبل میں پیدا ہونے والے چیلنجز اور مواقع کے پیش نظر ہمیں اپنی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر دوست نے ایم او یو کو دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان فطری اتحاد قرار دیا جس میں باہمی مفادات ہیں۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق ملک میں سب سے طویل ساحلی پٹی بلوچستان میں واقع ہے، ایل یو اے ڈبلیو ایم ایس پاکستان کی واحد میری ٹائم یونیورسٹی ہے۔ یہ یونیورسٹی گوادر بندرگاہ سے تقریباً 500 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا گیٹ وے ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2018 میں چائنا اوشینک ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن اور ایل یو اے ڈبلیو ایم ایس نے سمندری خلائی منصوبہ بندی میں تعاون کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں چین اور پاکستان نے مسلسل تبادلوں اور بات چیت کو بڑھایا ہے، دوستی اور باہمی اعتماد کو گہرا کیا ہے، اور تعاون کے اتفاق رائے کے سلسلے کو حاصل کیا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق نئے مفاہمت نامے کے تحت، دونوں فریق پاکستان کے مربوط میرین اور کوسٹل زون مینجمنٹ کی صلاحیت کو بڑھانے، ساحلی لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی اعلیٰ معیار کی تعمیر ،چین پاکستان بلیو پارٹنرشپ کی تعمیر کی حمایت اور فروغ دینے کے لیے مزید شعبوں میں عملی تعاون کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے پولیس حکام کے جواب پر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے سے متعلق کراچی میں درج 3 مقدمات کالعدم قرار دینے سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پولیس نے شبہاز گل کیخلاف درج 3 مقدمات ختم کر دیے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ 3 مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کروائی جائے گی۔ شہباز گل کے خلاف تھانہ برگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے پولیس کے جواب پر شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔ دائر درخواست میں شہباز گل نے موقف اپنایا تھا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، برگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ بیان سے متعلق مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔ صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، 16 مریضوں کی حالت نازک۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 050 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 26 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.64 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان پنجاب حکومت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الحمد للہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا، اب پی ڈی ایم کے پاس الیکشن سے بھاگلنے کا کوئی بہانہ نہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ! تحریک انصاف اور ق لیگ کے 186 ممبران نے وزیراعلی پرویز الہی پر اعتماد کا اظہار کر کے گورنر، PDM کے منہ پر زناٹے دار تھپڑ رسید کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ الحمدللہ عمران خان کا نظریہ پھر سرخرو ہوگیا اور انشااللہ آئندہ سیاست کے فیصلے بھی صرف عمران خان کے ہی چلیں گے، اب PDM کے پاس الیکشن سے بھاگنے کا کوئی بہانہ نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا، وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی