• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط...

انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط مارکیٹ ویلیو میں جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں 19 فیصد کی کمی ، کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77 ارب روپے، انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ 19.3 ارب روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ سیکٹر کی ٹاپ پانچ کمپنیوں کی اوسط مارکیٹ ویلیو میں جاری مالی سال 2022-23 کی حال ہی میں ختم ہونے والی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں 19 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انجینئرنگ کے شعبے کی نمائندگی 18 کمپنیاں کرتی ہیں جن کی کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 77.2 بلین روپے ہے۔ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کے لحاظ سے انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ 19.3 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ سب سے بڑی کمپنی ہے اس کے بعد مغل آئرن اینڈ اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ ہے جس کی مارکیٹ کیپ 15.7 بلین روپے ہے۔ انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ اور آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ روپے 9.8 بلین اور 7.9 بلین روپے کی مارکیٹ کیپ کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

عائشہ اسٹیل ملز لمیٹڈ جس کی مارکیٹ کیپ 7.3 بلین روپے ہے انجینئرنگ کے شعبے میں پانچویں بڑی کمپنی ہے۔ مغل کی مارکیٹ ویلیو 21 ارب روپے سے کم ہو کر 16 ارب روپے ہو گئی، اس طرح اسے 25 فیصد کا سب سے زیادہ نقصان برداشت کرنا پڑا۔ دوسرا سب سے زیادہ نقصان انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کا رپورٹ کیا گیا کیونکہ اس کی مارکیٹ ویلیو 13 بلین روپے سے گھٹ کر 9.9 بلین ہو گئی۔ مارکیٹ ویلیو 9.3 بلین سے 7.5 بلین روپے تک 19 فیصد کی کمی کے ساتھ آغا اسٹیل انڈسٹریز لمیٹڈکو تیسرے سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ آغاکو مارکیٹ ویلیو کے سب سے کم نقصان کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس کی قیمت 9.4 بلین روپے سے 11 فیصد کم ہو کر 8.4 بلین روپے رہ گئی۔ اوسطاسرفہرست انجینئرنگ کمپنیوں کو مجموعی مارکیٹ سے زیادہ مارکیٹ ویلیو میں کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ سرفہرست پانچ انجینئرنگ فرموں میں سے مغل نے مجموعی مارکیٹ کے مقابلے اسٹاک ریٹرن میں سب سے زیادہ 0.04فیصدکی مارکیٹ ریٹرن کے مقابلے میں 0.41فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کی آٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے وال...

پاکستان کی آٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں شامل، مجموعی قومی پیداوار میں چارفیصد حصہ ڈالااور 35لاکھ لوگوں کو ملازمتیں بھی فراہم کیں،یوٹونگ اور زونگ ٹونگ نے پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹس قائم کیے ہیں،مقامی اسمبل شدہ بس کی قیمت دو کروڑ روپے ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کی آٹو انڈسٹری تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک کے طور پر ابھری، جس نے مجموعی قومی پیداوار میں چارفیصد حصہ ڈالااور 3.5 ملین سے زائد لوگوں کو مختلف شکلوں میں ملازمتیں بھی فراہم کیں۔ ملک بھر میں موٹر ویز کے قائم کردہ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ، ٹرانسپورٹ اور ٹریول انڈسٹری نے گزشتہ چند سالوں کے دوران بہت ترقی کی ہے کیونکہ جدید ترین اور انتہائی آرام دہ بسیں ملک کے ایک کونے سے دوسرے سرے تک چل رہی ہیں جو سفر کو خوشگوار بنا رہی ہیں۔ مختلف کار برانڈز کے اسمبلنگ پلانٹس کے بعدیوٹونگ اور زونگ ٹونگ، جو چین میں معروف بسیں اور گاڑیاں تیار کرتے ہیں، نے پاکستان میں اسمبلنگ پلانٹس قائم کیے ہیں ۔ 2013 میں، یوٹونگ نے پاکستان کی ماسٹر موٹر کارپوریشن کے ساتھ ایک تکنیکی لائسنس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اورپہلی بس فروری 2016 میں آئی تھی۔ اس کے بعد سے ماسٹر موٹرز نے پاکستان میں مختلف ٹریول کمپنیوں سے چلنے والی تقریبا 2,000 بسیں اسمبل کی ہیں۔ یوٹونگ بسیں، جن میں انٹرسٹی بسیں، سٹی بسیں اور مختلف شٹل بسیں شامل ہیں، پاکستان کی سڑکوں پر چل رہی ہیں اور معروف ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنی بسیں یوٹونگ ماسٹر بس کے مشترکہ منصوبے سے بنا رہی ہیں۔

ڈائیووپاکستان اور دیگر معروف ٹرانسپورٹ کمپنیاں ماضی میں چین سے بسیں درآمد کرتی تھیں اور آج ملک بھر کی تمام معروف ٹرانسپورٹ کمپنیاں پاکستان کی اسمبلڈ بسوں کا آرڈر دے رہی ہیں۔ ان اقدامات سے یہ شعبہ ملک کی لگژری اور آرام دہ بسوں کی مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خود کفیل ہونے جا رہا ہے اور مستقبل میں یہ امیدیں زیادہ ہیں کہ پاکستان مقامی طور پر اسمبل شدہ بسیں وسطی ایشیائی ممالک کو برآمد کر سکے گا۔ ملک میں بسیں بنانے والی صنعتوں کے بڑے ناموں کے علاوہ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور، شیخوپورہ اور کراچی میں بسیں بھی چھوٹے پیمانے پر تیار اور اسمبل کی جارہی ہیں۔ ندیم احمد، منیجر گنج بخش بس باڈی میکرز، لاہور نے کہا کہ وہ چین سے بسوں کے پارٹس درآمد کرتے ہیں اور اپنے صارفین کی ضرورت کے مطابق بسیں اسمبل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک بس کو مینوفیکچرنگ میں چالیس دن لگتے ہیںاور تیس لوگ اسمبلنگ اور فریمنگ، پینٹنگ، سیٹیں اور بس مینوفیکچرنگ کے تمام متعلقہ فارمیلٹیز پر مینوفیکچرنگ کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک امپورٹڈ بس کی قیمت 35 سے 45 ملین روپے ہے لیکن مقامی طور پر درآمدی اسپیئر پارٹس کے ساتھ یہ بس 17 سے 20 ملین روپے میں تیار کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاہم ہینو، اسوزو، ڈائیوو کے پرانے فریموں پر بسیں بھی اسمبل کرتے ہیں، اور اپنی ورکشاپس میں یوٹونگ کی ڈبل شیشے والی باڈی بسیں بھی تیار کرتے ہیں۔ زونگ ٹونگ نے پاکستانی تاجروں کے ساتھ مل کر کراچی میں بس اسمبلنگ یونٹ بھی قائم کیا ہے۔ زونگ ٹونگ کراچی کے اسسٹنٹ مینیجر کوالٹی، اسد احمد نے بتایا کہ ہم 2019 سے پاکستان کی معروف ٹرانسپورٹ سروسز فیصل موورز، وڑائچ ٹرانسپورٹ اور خواجہ ٹریولز کے لیے بسیں اسمبل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ خصوصیات کے ساتھ ایک بس کو اسمبل کرنے میں تقریبا پانچ دن لگتے ہیں اور بس کی لاگت 32 سے 34 ملین روپے کے درمیان ہوتی ہے۔ جرمنی اور چین کے تعاون سے پاکستان میں اسمبلنگ کی صنعت پروان چڑھ رہی ہے اور جلد ہی پاکستان میں الیکٹرک بسیں شروع ہو جائیں گی۔ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین فاروق بندیال نے کہا کہ جدید اور آرام دہ بسوں کی آمد سے ملک میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ پروان چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معیار کی بسیں بنانے والی کمپنیاں پاکستان میں اپنے پلانٹ اور اسمبلنگ یونٹس لگا رہی ہیں جس سے پاکستان میں انڈسٹری کو مزید فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین نے مکئی کے ڈنٹھل سے مصنوعی نشاست...

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے مکئی کے ڈنٹھل سے مصنوعی نشاستہ اورمائکروبیل پروٹین بنانے کاایک طریقہ وضع کیا ہے۔ یہ طریقہ مصنوعی نشاستے کی پیداواری لاگت کوکم  اور خوراک پیدا کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کر سکتا ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور موسمیاتی تبدیلی فوڈ سیکورٹی کے لیے بڑے چیلنجزکا باعث ہے۔ زرعی فضلہ کی مصنوعی خوراک میں موثر تبدیلی خوراک کے بحران کو دور کرنے اور پائیدار زرعی ترقی کے حصول کا ایک اہم طریقہ ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور  دیگر اداروں کے ماتحت کام کرنے والے بائیوٹیکنالوجی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محققین نے مکئی کے ڈنٹھل میں موجود سیلولوز کو مصنوعی نشاستے میں تبدیل کرنے اور مائکروبیل پروٹین تیار کرنے کے لیے ملٹی اینزائم مالیکیولر سسٹم اور بیکر خمیر کا استعمال کیا۔ تحقیق کے مطابق، پیداوار کے پورے عمل کے لیے آلات میں صرف ایک چھوٹی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اس میں کوئی اینزائم یا توانائی ان پٹ کی ضرورت نہیں اور اس سے شوگر کا نقصان نہیں ہوتا، جس سے کم قیمت پر مصنوعی نشاستہ اور مائکروبیل پروٹین تیار کی جاسکتی ہے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سربراہ کی کانگو میں چرچ پر مہلک...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عوامی جمہوریہ کانگو(ڈی آر سی) کے شمال مشرق میں واقع ایک چرچ پر مہلک حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ابتدائی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی صوبہ کیوو کے کسنڈی میں ایک مقامی چرچ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے باعث کم از کم 12 شہری ہلاک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے استحکام کے مشن کی جانب سے کانگو کے حکام کے ساتھ مل کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ انتونیو گوتریس نے سوگوار خاندانوں ، عوام اور حکومت کے ساتھ گہری تعزیت  اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارہ سالانہ اجلا...

بیجنگ (شِنہوا) 13ویں چین عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا 25واں سیشن منعقد  کیا گیا ہے۔اس کا  مقصد  نئی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی تیاری  کرنا تھا ۔

13ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے  اس افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق 13ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی 14ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے انعقاد بارےغور و خوض اور فیصلہ کرے گی۔

اس اجلاس کے شرکاء 14ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے ارکان کے کوٹہ اور ناموں کی فہرست پر تبادلہ خیال اور فیصلہ کریں گے۔

یہ کمیٹی13ویں چینی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کی قائمہ  کمیٹی کی ورک رپورٹ اور سالانہ اجلاس میں پیش کی جانے والی تجاویز پر رپورٹ کے ساتھ ساتھ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کے چارٹر میں ترمیم کے مسودے پرغور و خوض کرے گی اوررائے  دے گی۔

وہ آئندہ سالانہ اجلاس کے مجوزہ نظام الاوقات اور ایجنڈے پر بھی تبادلہ خیال کر تے ہو ئے ووٹ دیں گے۔

اس افتتاحی اجلاس کی صدارت چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین ژانگ چھنگ لی نے کی۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان نے چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک قائم...

پاکستان نے چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک قائم کرکے شہریوں کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا ہے،نیٹ ورک متعلقہ وزارت کو تجاویز، آرا اور مشورے فراہم کرکے پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی اور ترقیاتی پالیسیوں میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک قائم کرکے ملک کے شہریوں کو پالیسی سازی کے عمل میں شامل کیا ہے۔ اس اقدام کواپنی نوعیت کا پہلا قدم سمجھا جاتا ہے جس سے لوگوں کو پالیسیوں اور ان کے نفاذ کے بارے میں ملکیت کا احساس ملے گا۔ پلاننگ کمیشن کے ماہر سیاسیات اور عوامی پالیسی کے تجزیہ کار ڈاکٹر عدنان رفیق نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پالیسی سازی اور عوامی خدمت کے ڈیزائن میں لوگوں کی شرکت اس حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ شہری جمہوریت میں حقوق اور فرائض دونوں ہوتے ہیں۔ جمہوری طرز حکمرانی شہریوں کو اپنے معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔پاکستان میں زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ جب نوجوانوں کو باضابطہ اور ادارہ جاتی سیاسی عمل میں حصہ لینے کا موقع نہیں دیا جاتا ہے تو وہ خود کو بے اختیار محسوس کرتے ہیں کیونکہ وہ یہ مانتے ہیں کہ ان کی آواز نہیں سنی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر اعتماد کی کمی نوجوانوں کے درمیان انہیں سیاسی عمل میں حصہ لینے سے روکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں، اعتماد کی کمی ایک ایسا منفی چکر پیدا کرتی ہے جو کہ گورننس اور اداروں کے کام کے ساتھ ساتھ معاشی عدم استحکام سے نمٹنے کی ان کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

یہ ملک کے لیے بہتر پالیسی سازی اور اچھی حکمرانی کے لیے ایک اچھی سرمایہ کاری ہے۔ یہ حکومت کو فیصلے کرنے پر پالیسی سے متعلقہ خیالات، معلومات اور وسائل کے نئے ذرائع کو استعمال کرنے کی اجازت دے گا۔انہوں نے مزید کہا شمولیتی سیاسی شرکت نہ صرف لوگوں کا بنیادی سیاسی اور جمہوری حق ہے بلکہ یہ مستحکم اور تعمیر کے لیے بھی اہم ہے۔ پرامن معاشرے اور ایسی پالیسیاں وضع کرنا جو نوجوان نسل کی مخصوص ضروریات کو پورا کرتی ہوں۔ یہ ضروری ہے کہ نوجوان رسمی سیاسی عمل میں مصروف ہوں اور آج اور کل کی سیاست کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔ اکیڈمیا بھی عملی پالیسی بنانے اور وضع کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے تاہم ان علمی فہم اور صلاحیتوں کی کمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح وہ عوامی تاثرات کی تشکیل اور نتیجتا پالیسی ایجنڈوں کو بالواسطہ طور پر اصلاح کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے مکمل نفاذ کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہو گا۔ چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک متعلقہ وزارت کو تجاویز، آرا اور مشورے فراہم کرکے پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی اور ترقیاتی پالیسیوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ لوگ مختلف تجاویز پر تنقیدی جائزہ اور ماہرانہ رائے دیں گے اور قومی ترقی کا حصہ بنیں گے۔ وزارت کے ساتھ شراکت میں رضاکارانہ کارروائی کے ذریعے اس اقدام میں حصہ لینے سے سی او آروزارت کے اندر پالیسی سازی کے طریقہ کار اور عمل تک بے مثال رسائی حاصل کرے گا اور اسے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں منفرد کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، دیہی و کمیونٹی سطح کے ہسپتالوں کی خدما...

بیجنگ (شِنہوا) چینی محکمہ صحت کی ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ  چین آ مدہ موسم بہار کے تہوار کی تعطیلات کی وجہ سے نوول کرونا وائرس وبا پر قابو پانے کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے کمیونٹی سطح اور دیہی طبی اداروں کی خدمات کی صلاحیت کو بڑھا رہا ہے ۔

قومی صحت کمیشن کی ایک عہدیدار جیاؤ یاہوئی کے مطابق یہ طبی ادارے اپنی افرادی قوت بڑھانے اور ادویات ذخیرہ کرنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہے ہیں۔

جیاؤ نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام طبی اداروں کو بہتر طور پرخود کو  تیار کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پورے ملک میں گاؤں کی سطح پر  کلینکس میں11  لاکھ 70 ہزارفنگر پلس آکسی میٹرز تقسیم کیے گئے ہیں ۔

جیاؤ نے واضح کیا کہ شہری علاقوں میں تیسرے درجے کے ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کاؤنٹی سطح  کے  ہسپتالوں کے ساتھ 24 گھنٹے ٹیلی میڈیسن خدمات  کا رابطہ قائم رکھیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان پر یہ بھی زور دیا  گیا ہے کہ وہ  کاؤنٹی ہسپتالوں میں اہلکاروں کو روانہ کریں تاکہ  موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے ساتھ ساتھ  خصوصی مواقع کے دوران ان کو مدد مہیا کی جا سکے۔

چین کے ہسپتالوں کے  تین درجات پر مشتمل  درجہ بندی کے نظام میں تیسرے درجے کے ہسپتال سرفہرست ہیں۔ ان کے پاس ہسپتال میں سب سے زیادہ بستر  موجود ہیں اور وہ جامع طبی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ طبی منتقلی کا ایک طریقہ کار بھی وضع  کیا گیا ہے تاکہ دیہی علاقوں میں شدید علامات والے مریضوں کو بروقت شہری طبی اداروں میں منتقل کیا جا سکے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، ہینان میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال ک...

ژینگ ژو (شِنہوا) جامعہ ژینگ ژو کے تیسرے ملحقہ اسپتال میں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ کا طبی عملہ نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

 

چین، وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژینگ ژو کی جامعہ ژینگ ژو یونیورسٹی کے تیسرے ملحقہ اسپتال میں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں  طبی کارکن نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

چین، وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژینگ ژو کی جامعہ ژینگ ژو یونیورسٹی کے تیسرے ملحقہ اسپتال میں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک طبی کارکن نوزائیدہ بچے کو چوسنی دے رہی ہے۔ (شِںہوا)

 

چین، وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژینگ ژو کی جامعہ ژینگ ژو یونیورسٹی کے تیسرے ملحقہ اسپتال میں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک طبی کارکن نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھا ل کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

 

چین، وسطی صوبہ ہینان کے شہر ژینگ ژو کی جامعہ ژینگ ژو یونیورسٹی کے تیسرے ملحقہ اسپتال میں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں ایک طبی کارکن نوزائیدہ بچے کی دیکھ بھا ل کر رہی ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ضلع قصور میں ہیڈ بلوکی میں بانس سے بنا رانا...

ضلع قصور میں ہیڈ بلوکی میں بانس سے بنا رانا ہنٹنگ اینڈ لگژری ریزورٹ عوامی توجہ کا مرکز بن گیا، روزانہ دو ہزارلوگ 250 روپے دے کر فارم کا دورہ کرتے ہیں، پارک میں 21 بانسوں کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں، تمام پناہ گاہیں، فرنشننگ، بیٹھنے کی جگہیں اور ریستوراں بانس سے بنے ہیں، بانس کی شجرکاری 2006 میں شروع کی گئی تھی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق بانس کی کاشتکاری ایک منفرد آئیڈیا ہے کیونکہ یہ سماجی و اقتصادی فوائد فراہم کرتا ہے ۔ پنجاب کے ضلع قصور میں ہیڈ بلوکی میں رانا ہنٹنگ اینڈ لگژری ریزورٹ کی مالک اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ان کے والد رانا شوکت محمود بانس کی کاشت کرتے تھے۔ میرے والد نے اس فارم کو آس پاس میں رہنے والے لوگوں کی سماجی اقتصادی ترقی کے لیے ایک ریزورٹ میں تبدیل کر دیا۔میرے خاندان نے مستقبل قریب میں بانس پر مبنی کاٹیج انڈسٹری شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے تاکہ لوگوںخاص طور پر خواتین کو دستکاری سیکھنے، اور بانس سے کھانے پینے کی اشیا اور دیگر قیمتی اشیا تیار کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ریزورٹ اب ایک تفریحی اور سماجی و اقتصادی ترقی کا مرکز بن چکا ہے۔ آر ایچ ایل آر کے فارم مینیجر فرحان محمود نے کہا کہ ان کے بانس کی شجرکاری 2006 میں شروع کی گئی تھی۔

یہ فارم لاکھوں بنگلہ دیشی بانسوں کا ایک وسیع جھنڈ ہے، جو 7,623,000 مربع فٹ کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اسے ایک زرعی سیاحتی مقام اور بانس کے تحفظ کے علاقے کے طور پر بنایا گیا تھا۔ ہرنوں کی ایک بڑی تعداد اس میں آزادانہ گھومتی ہے۔ یہاں کے تمام پناہ گاہیں، فرنشننگ، بیٹھنے کی جگہیں اور ریستوراں بانس سے بنے ہیں۔ روزانہ تقریبا 2000 لوگ 250 روپے دے کر فارم کا دورہ کرتے ہیں۔ میٹنگ ہالز بھی بنائے گئے ہیں جس میں ایک اچھی طرح سے لیس کانفرنس ہال بھی بنایا گیا ہے۔ بانس کا ایک دلکش مارکی اور کھلی فضا میں ملاقات کی جگہیں بھی قائم کی گئی ہیں۔ محمود نے کہا کہ پارک میں 21 بانسوں کی رہائش گاہیں بھی تعمیر کی گئی ہیں تاکہ سیاحوں کو جنگل کی مہم جوئی کی خوشی ملے۔ انہوں نے کہا کہ بانس کے مختلف ڈھانچے جنگل گالا، پیراڈائز، اور لٹکے ہوئے بستر ماحول میں رہائشی نیا پن پیش کرتے ہیں۔ یہ زرعی سیاحت کے کاروبار کی ایک منفرد اور کامیاب مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہرن کا شکار قانونی تھالیکن انہوں نے کبھی بھی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی۔ ہم یہاں جانوروں کو رکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ اس علاقے میں تقریبا 450 مختلف درآمدی ہرن کی اقسام ہیںجن میں کالے ہرن، دھبے والے ہرن، ہاگ ڈیئرشامل ہیں۔

کچھ دوسرے جانور بھی رکھے جاتے ہیں جن میں نیلی گائے، شتر مرغ، تیتر، یوریل موجود ہیں۔لوگوں کی ایک اچھی تعداد اپنے چھوٹے پیمانے پر کاروبار چلا کر بھی روزی کماتی ہے جن میں ٹک شاپس، کھانے کے اسٹال، جانوروں کی گاڑی چلانا، تفریحی سرگرمیاں، اور بچوں کے لیے جھولنے والے پلیٹ فارم شامل ہیں۔ فارم انتظامیہ ان سے کبھی کوئی فیس نہیں لیتی۔ فردوس جو ایک سووینئر شاپ چلا رہی ہیںنے بتایا کہ وہ چار سال سے اس کاروبار میں ہیں، میں کبھی بھی اپنی آمدنی کا کوئی حصہ یا کرایہ فارم کے انتظام کو ادا نہیں کرتی جس سے مجھے میری دیگر سماجی اور گھریلو ذمہ داریوں جیسے اپنے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور صحت کے معاملات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔ محمد سلیم ایک چھوٹی سی ٹک شاپ چلا رہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے کاروبار میں ہیں۔ میں اپنے خاندان کے لیے خوبصورت روزی کما رہا ہوں۔عبدالجبار، جو ٹانگہ چلاتے ہیںنے بتایا کہ وہ 13 سال سے اپنی گھوڑا گاڑی چلا رہے ہیں۔ فارم مینجمنٹ مجھ سے کوئی فیس نہیں لیتی۔ میں نہ صرف اپنا گھر چلانے بلکہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینے کے لیے اچھی آمدنی حاصل کرنے کا انتظام کرتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ساختہ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 22.8 ف...

بیجنگ (شِنہوا) مقامی گاڑی سازی اداروں کی جانب سے مصنوعات کو اپ گریڈ کرنے کے سبب 2022 کے دوران چینی ساختہ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 22.8 فیصد اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ برس تقریباً 1 کروڑ 17 لاکھ 70 ہزار مقامی ساختہ مسافر گاڑیاں فروخت ہوئیں جس سے  ان گاڑیوں کا مارکیٹ شیئر 49.9 فیصد تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 5.4 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ نئی توانائی کی گاڑیوں اور ذہین نیٹ ورکس کے شعبوں میں مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے چینی آٹومیکرز نے حالیہ برسوں میں گاڑیوں کی الیکٹری فیکیشن اور انٹیلی جنٹ اپ گریڈ نگ کو فروغ دیا ہے اور زیادہ صارفین کو متوجہ کرنے کے لئے مصنوعات کا ڈھانچہ بہتر بنایا ہے۔

چینی آٹو کمپنیوں کی بین الاقوامی ترقی نے بھی مقامی برانڈز کے اثر و رسوخ میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے قمری سال کا خیرمقدم کرنے کے لئے متعدد مم...

ہنوئی/ جکارتہ (شِںہوا) جیسے جیسے خرگوش کا قمری نیا سال قریب آرہا ہے ، جکارتہ کے چائنہ ٹاؤن کو لالٹین، پیگوڈا اور چینی کیلنڈر کے جانوروں سے سجایا جارہا ہے، جو سیاحوں کے لئے جشن کا سماں پیدا کررہا ہے۔

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں نوول کرونا  وائرس کے سبب 2 سال کے وقفے کے بعد اتوار کو سالانہ بہار خطاطی میلہ منعقد ہوا ۔ یہ ایک مقامی روایت ہے کہ قمری نئے سال کے دوران سرخ کاغذ پر خطاطی کرکے اسے سجایا جاتا ہے تاکہ آمدہ سال میں اچھی چیزوں کے لئے دعا کی جاسکے۔

 

ویتنام ، ہنوئی کے وان، مو چھوک تو گیام (ادب کا مندر) میں منعقدہ موسم بہار خطاطی میلے میں ایک خطاط ایک بچے کے لئے خطاطی کررہا ہے ۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، جکارتہ کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا ، جکارتہ کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے پنکوران گلوڈک میں ایک گاہک آمدہ چینی قمری نئے سال کے لئے سجاوٹ منتخب کررہا ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نئے قمری سال کا خیرمقدم کرنے کے لئے متعدد مم...

ہنوئی/ جکارتہ (شِںہوا) جیسے جیسے خرگوش کا قمری نیا سال قریب آرہا ہے ، جکارتہ کے چائنہ ٹاؤن کو لالٹین، پیگوڈا اور چینی کیلنڈر کے جانوروں سے سجایا جارہا ہے، جو سیاحوں کے لئے جشن کا سماں پیدا کررہا ہے۔

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں نوول کرونا  وائرس کے سبب 2 سال کے وقفے کے بعد اتوار کو سالانہ بہار خطاطی میلہ منعقد ہوا ۔ یہ ایک مقامی روایت ہے کہ قمری نئے سال کے دوران سرخ کاغذ پر خطاطی کرکے اسے سجایا جاتا ہے تاکہ آمدہ سال میں اچھی چیزوں کے لئے دعا کی جاسکے۔

 

ویتنام ، ہنوئی کے وان، مو چھوک تو گیام (ادب کا مندر) میں منعقدہ موسم بہار خطاطی میلے میں ایک خطاط ایک بچے کے لئے خطاطی کررہا ہے ۔(شِنہوا)

 

انڈونیشیا ، جکارتہ کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا ، جکارتہ کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ چہل قدمی کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

 

انڈونیشیا، جکارتہ کے پنکوران گلوڈک میں ایک گاہک آمدہ چینی قمری نئے سال کے لئے سجاوٹ منتخب کررہا ہے۔ (شِںہوا)

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ اور عرب لیگ کے سربراہ کا چی...

قاہرہ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ اور عرب لیگ (اے ایل) کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ  چین اور عرب ریاستوں کے پہلے سربراہی اجلاس کے نتائج پر عملدرآمد میں تیزی لائی جائے ۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو نے والی ملاقات کے دوران چھن نے گزشتہ ماہ سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور اس کو نئے دور میں چین اور عرب تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

چھن نے کہا کہ چین عرب ملکوں  کے ساتھ سربراہی اجلاس کے نتائج کو چین اور عرب دوستی کی روح کے مطابق نافذ کرنے اور سربراہی اجلاس میں تجویز کردہ تعاون کے 8 بڑے اقدامات پر عمل درآمد تیز کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں فریقوں کو اس سے  فائدہ پہنچے۔

ان اقدامات میں ترقیاتی تعاون، غذائی تحفظ ، صحت عامہ، سبز جدت ، توانائی کا تحفظ ، بین التہذیبی مکالمہ، نوجوانوں کی ترقی اور سلامتی و استحکام کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

چھن نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین اور عرب ریاستوں کےمابین  تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت طریقہ کار کی تعمیر کو  مستحکم   بنائیں ۔

چھن نے کہا کہ چین  عرب فریق کی ون چائنہ اصول  کی پیروی اور چین کی جائز تجاویز کے لیے اس کی حمایت کو سراہتا ہے۔

 چھن نے مزید کہا کہ چین مشرق وسطیٰ اور عرب ملکوں میں امن و استحکام کے فروغ میں بڑا کردار ادا کرنے کے لیے اورآزادانہ طور پر اپنی ترقی کی راہوں کے تعین  اور تعاون و ہم آہنگی کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مسائل کو حل کرنے میں عرب لیگ  کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے ترقی پذیر ملکوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مشترکہ طور پر تحفظ اور بین الاقوامی غیر جانبداری  اور انصاف کے دفاع کے لیے عرب لیگ  کے ساتھ تعاون کو مستحکم  بنانے کے لیے چین کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

ابو الغیط نے اس موقع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ چین عرب ریاستوں کی پہلی سربراہی کانفرنس مکمل طور پر کامیاب رہی اور سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے شاندار خطاب کو عرب ملکوں میں بھرپور  پذیرائی ملی۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر خارجہ اور عرب لیگ کے سربراہ کا چی...

قاہرہ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ چھن گانگ اور عرب لیگ (اے ایل) کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ  چین اور عرب ریاستوں کے پہلے سربراہی اجلاس کے نتائج پر عملدرآمد میں تیزی لائی جائے ۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہو نے والی ملاقات کے دوران چھن نے گزشتہ ماہ سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کو سراہا اور اس کو نئے دور میں چین اور عرب تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

چھن نے کہا کہ چین عرب ملکوں  کے ساتھ سربراہی اجلاس کے نتائج کو چین اور عرب دوستی کی روح کے مطابق نافذ کرنے اور سربراہی اجلاس میں تجویز کردہ تعاون کے 8 بڑے اقدامات پر عمل درآمد تیز کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ دونوں فریقوں کو اس سے  فائدہ پہنچے۔

ان اقدامات میں ترقیاتی تعاون، غذائی تحفظ ، صحت عامہ، سبز جدت ، توانائی کا تحفظ ، بین التہذیبی مکالمہ، نوجوانوں کی ترقی اور سلامتی و استحکام کے شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

چھن نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے چین اور عرب ریاستوں کےمابین  تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت طریقہ کار کی تعمیر کو  مستحکم   بنائیں ۔

چھن نے کہا کہ چین  عرب فریق کی ون چائنہ اصول  کی پیروی اور چین کی جائز تجاویز کے لیے اس کی حمایت کو سراہتا ہے۔

 چھن نے مزید کہا کہ چین مشرق وسطیٰ اور عرب ملکوں میں امن و استحکام کے فروغ میں بڑا کردار ادا کرنے کے لیے اورآزادانہ طور پر اپنی ترقی کی راہوں کے تعین  اور تعاون و ہم آہنگی کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مسائل کو حل کرنے میں عرب لیگ  کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔

انہوں نے ترقی پذیر ملکوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مشترکہ طور پر تحفظ اور بین الاقوامی غیر جانبداری  اور انصاف کے دفاع کے لیے عرب لیگ  کے ساتھ تعاون کو مستحکم  بنانے کے لیے چین کی آمادگی کا اعادہ کیا۔

ابو الغیط نے اس موقع پر بات چیت میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ چین عرب ریاستوں کی پہلی سربراہی کانفرنس مکمل طور پر کامیاب رہی اور سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے شاندار خطاب کو عرب ملکوں میں بھرپور  پذیرائی ملی۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیجنگ نے 2023 کے لئے جی ڈی پی ہدف 4.5 فیصد س...

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے 2023 کے لئے مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف 4.5 فیصد مقرر کیا ہے۔

بیجنگ کے قائم مقام میئر ین یونگ نے بیجنگ بلدیہ عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں حکومتی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چینی دارالحکومت نے 2023 میں دیگر اہم معاشی انڈیکس کے لیے بھی اہداف مقرر کیے ہیں، جن میں شہری بے روزگاری کی شرح 5 فیصد یا اس سے کم کرنا اور کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) میں تقریباً 3 فیصد کا اضافہ شامل ہے۔

ین نے کہا کہ بیجنگ کو 2022 میں مثبت اقتصادی نمو حاصل کرنے اور فی کس خالص آمدن کی مستحکم نمو برقرار رکھنے کی توقع ہے  جس میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں 1.8 فیصد اضافہ اور شہری بے روزگاری کی شرح کا 5 فیصد یا اس سے کم رہنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیجنگ 2023 میں کھپت کی بحالی اور اس میں توسیع پر زور دے گا۔

ترسیل کے مراکز کی منصوبہ بندی اور تعمیر کو بھی فروغ دیا جائے گا، کھپت کے نئے مقامات کی تعمیر مضبوط بنا نا اور رہائش کی بہتری، نئی توانائی گاڑیوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات میں تعاون جائے گا۔

ین نے کہا کہ رسد کے ڈھانچے کی بہتری کے لئے سرمایہ کاری کی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بیجنگ مزید 100 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں ، لوگوں کی معاشی حالات کی بہتری کے 100 منصوبوں ، سائنسی اور تکنیکی اختراع اور اعلی ٹیکنالوجی صنعتوں کے لئے 100 منصوبوں کو فروغ دے گا۔

ین نے کہا کہ بیجنگ مارکیٹ کا اعتماد بڑھانے کے لئے اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر وسعت دے گا۔  دارالحکومتی شہر بین الاقوامی تجارتی قوانین جیسے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری اور ٹرانس پیسیفک پارٹنرشپ کے لئے جامع اور ترقی پسند معاہدے میں تیزی لائے گا ، اور چین (بیجنگ) آزمائشی آزادانہ تجارتی علاقے کو اپ گریڈ کرے گا۔

اس کے علاوہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی میں معاونت بھی کی جائے گی۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، دسمبر 2022 کے دوران مکانات کی قیمتوں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے 70 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں میں دسمبر 2022 کے دوران مکانات کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور مزید شہروں میں مکانات کی قیمتیں کم ہوئی۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق دسمبر  کے دوران 70 میں سے 55 شہروں میں نئے مکانات کی فروخت میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہوئی جبکہ نومبر میں ان شہروں کی تعداد 51 تھی۔

 مجموعی طور پر 63 شہروں میں مکانات کی دوبارہ فروخت کی قیمت کم ہوئی جبکہ گزشتہ ماہ یہ تعداد 62 رہی۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، جیانگ سو میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا اس...

نان جنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حقیقی استعمال 2022 کے دوران 30.4 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ گیا، جس سے یہ چین میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

جیانگ سو کی 14 ویں عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں پیش کردہ سرکاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق یہ تقریباً 5 فیصد اضافہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 برس کے دوران جیانگ سو میں مجموعی طور پر 127 ارب امریکی ڈالرز کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے اور دنیا کی 500 بہترین کمپنیوں میں سے 392 نے جیانگ سو میں سرمایہ کاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جیانگ سو کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کا حجم 2022 میں 54.5 کھرب یوآن (تقریباً 813.1 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 4.8 فیصد زائد ہے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ موسم سرما سیاح...

چین، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں تائی یانگ  ڈاؤ آئی لینڈ انٹرنیشنل اسنو سکلپچر  ایکسپو کا لوگ دورہ کررہے ہیں۔(شِںہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں چینی پویلین کے سامنے لوگ کار کر دگی کا مظا ہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں چینی پویلین کے سامنے لوگ کار کر دگی کا مظا ہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں آمدہ چینی نئے سال کی پریڈ میں فنکار اسٹیج پر کار کر دگی کا مظا ہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں آمدہ چینی نئے سال کی پریڈ میں فنکار اسٹیج پر کار کر دگی کا مظا ہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں آمدہ چینی نئے  سال کی پریڈ میں دبئی پولیس کے ایک بینڈ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں آمدہ چینی نئے  سال کی پریڈ میں دبئی پولیس کے ایک بینڈ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں آمدہ چینی نئے  سال کی پریڈ میں فنکار اسٹیج پر پرفارم کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یواے ای۔ دبئی ۔ ایکسپو سٹی۔ چینی نیا سال ۔ پ...

متحدہ عرب امارات، دبئی کی ایکسپو سٹی دبئی میں آمدہ چینی نئے  سال کی پریڈ میں فنکار اسٹیج پر پرفارم کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں اہم ک...

جنیوا (شِنہوا) سوئٹزرلینڈ  کے مہم جو اورسولر امپلس فاؤنڈیشن کے چیئرمین برٹرینڈ پیکارڈ نے کہا ہے کہ چین نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

 شمسی پرواز کے علمبردار  اور فاؤنڈیشن کے بانی پیکارڈ  نے حال ہی میں ایک ورچوئل انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا  کہ چین نے پہلے ہی دنیا کے لیے بہت کچھ کیا ہے اور میں اس کے لیے اورخاص طور پر سستے شمسی سیلز کی تیاری میں چین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماحولیات  کے تمام حل اورخاص طور پر ہر شعبے میں ایسے تمام حل زیر غور لانے  چا ہئیں جو معاشی طور پر منافع بخش طریقے سے ماحولیات کا تحفظ کر سکتے ہیں۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں قائم  پیکارڈ  کی سولر امپلس فاؤنڈیشن نے دنیا بھر سے 1 ہزار 500 صاف اور منافع بخش سلوشنز حاصل کیے ہیں اور انہیں ماحولیاتی کارروائی کے لیے سرچ انجن سلوشنز اکسپلورر میں منظم کیا  گیا ہے تاکہ بڑے پیمانے پر ان کے نفاذ کی حمایت کی جا سکے۔

پیکارڈ  نے کہا کہ سلوشنز  نکالنے  کے طریقوں  میں ٹیکنالوجی، مصنوعات، عمل یا خدمات شامل ہیں ، یہ سب اسٹارٹ اپس اور بڑی کمپنیوں سے آتے ہیں جن سے پانی، توانائی، تعمیرات، نقل و حرکت، صنعت اور زراعت کے شعبوں کا احاطہ کیا جا تا ہے۔

چین نے 21 ستمبر 2020 کواقوام متحدہ (یو این ) کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس میں اعلان کیا  تھا کہ اس کا مقصد 2030 سے پہلے کاربن ڈائی آکسائیڈ  کے اخراج کی کم ترین  سطح اور 2060 سے پہلے کاربن کی غیر جانبداری حاصل کرنا ہے۔

پیکارڈ نے کہا کہ وہ اس  پروگرام میں شرکت کے لیے چین سے مزید امیدواروں اور جدت  کاروں کا خیرمقدم کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جدت  کے لئے کام کرنے والے  تمام چینی شہر یوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے سلو شنز سولر امپلس فاؤنڈیشن  کے ساتھ جمع کرائیں۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ سے 2 افراد ہلا...

شین یانگ (شِنہوا) چین کے  شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ کی پان شان کاؤنٹی میں ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 12 لاپتہ اور 34 زخمی ہو گئے ہیں ۔

  کاؤنٹی  کے محکمہ تشہیر نے پیر کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کی سہ پہر ہوا ۔

محکمہ  کے مطابق  زخمیوں کو طبی علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہزادہ ہیری کا شاہی خاندان سے میگھن سے معافی...

برطانوی شہزادے ہیری نے شاہی خاندان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مرکل سے معافی مانگیں، انہوں نے کہا کہ آپ کی حقیقت سامنے آگئی، لہذا آپ اپنا کیا درست کریں،بین الاقوامیمیڈیا کے مطابق شہزادہ ہیری نے برطانوی شاہی خاندان سے اپنی اہلیہ میگھن مرکل سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا،شہزادہ ہیری کی کتاب اسپیئر میں کیے گئے انکشافات کی وجہ سے شہزادہ ہیری، ان کی اہلیہ میگھن مرکل اور برطانوی شاہی خاندان خبروں کی زینت بنا ہوا ہے،اپنی کتاب کی اشاعت سے ایک روز قبل شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران شاہی خاندان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی اہلیہ میگھن مارکل سے معافی مانگیں،شہزادہ ہیری نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ آپ جانتے ہیں آپ نے کیا کیا اور اب میں بھی جانتا ہوں کہ آپ نے یہ کیوں کیا؟ آپ کی حقیقت سامنے آگئی، لہذا آپ اپنا کیا درست کریں،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ان کی شکایتوں پر پہلے غور کرلیا جاتا تو آج پیدا ہونے والی صورتحال سے بچا جاسکتا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیلیفورنیا میں طوفان سے تباہی ، ایمرجنسی ناف...

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے طوفان سائیکلون بم سے تباہی، صدر جوبائیڈن نے ریاست میں ہنگامی ایمرجنسی نافذ کردی،امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طوفان نے تباہی مچادی ، وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں میں وفاقی امداد بڑھانے کا بھی حکم دیا ہے، امریکی صدر کے اقدام سے مرسڈ، سیکرامینٹو اور سانتا کروز کانٹیز میں متاثرہ افراد کو وفاقی فنڈنگ دستیاب ہوگی، یاد رہے کہ کیلیفورنیا میں بارشوں، سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19اموات ہوچکی ہیں ، ریاست میں 55 ہزار سے زائد گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے،رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے چند مقامات پر ہونے والی بارش نے 150سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امارات کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے معاہدے...

متحدہ عرب امارات اور بھارت قابل تجدید توانائی کے ایک بڑے معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، یہ بات بجلی اور قابل تجدید توانائی کے بھارتی وزیر راج کمار سنگھ نے ابو ظہبی میں 'انٹرنیشنل ری نیو ایبل انرجی ایجنسی' کے حوالے سے اپنے دورے کے موقع پر کہی ہے، تاہم انہوں نے اس معاہدے کے لیے کسی متعین وقت یا مدت کا اشارہ نہیں دیا ہے،سنگھ کا کہنا تھا ' امارات اور بھارت کے درمیان اماراتی الیکٹریسٹی گرڈ اور بھارتی گرڈ کے درمیان باہمی رابطہ اور تعلق ہے، اس لیے یہ اب ایک سورج ، ایک دنیا اور ایک گرڈ کے' انیشیٹو' کے قریب آئیں گے، جس کے تحت ممالک قابل تجدید توانائی منصوبے اور نیٹ ورک بنا رہے ہیں،انہوں نے امارات کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے ممکنہ معاہدے کے بارے میں دوبارہ کہا کہ دونوں ملکوں کا اس پر اتفاق ہے اس لیے انہیں یقین ہے کہ جلد نتائج سامنے آجائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال کے تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس م...

کھٹمنڈو (شِنہوا)نیپال کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے کا بلیک باکس مل گیا ہے ۔

 سول ایوی ایشن اتھارٹی آف نیپال  (سی اے اے این ) کے ترجمان جگناتھ نیرولا نے پیر کے روز شِنہوا کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کو کچھ دیر قبل  بلیک باکس مل گیا ہے۔ ہم اس کو جلد ہی حاصل کر لیں گے۔

نیپال کے وسط میں ایک مشہور سیاحتی مقام پوکھرا کے قریب اتوار کو ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

 دن  کے آغاز پر  امدادی کارکنوں نے  ان چار افراد کی تلاش دوبارہ شروع کردی جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔

نیرولا نے اس سے قبل  شِنہوا کو بتایا کہ غوطہ خوروں کو دریائے سیٹی میں تلاش کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ کچھ لاشوں کا دریا میں گرنے کا خدشہ ہے۔

 یے ٹی ایئر لائنز کے طیارے میں 68 مسافر اورعملے کے 4 ارکان سوار تھے، جو  کھٹمنڈو سے پوکھرا جاتے ہوئے دریائے سیٹی کی ایک گھاٹی میں گر گیا تھا جبکہ  اتوار کو جائے حادثہ سے 68 لاشیں نکال لی گئی ۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک بیان کے مطابق اس  بدقسمت پرواز میں 15 غیر ملکی سوار تھے۔

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک فوج کے شام سے انخلا تک انقرہ کے ساتھ تعل...

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ ترکیہ کو ہمارے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے قبل شام میں موجود اپنی فوج نکالنا ہو گی،المقداد نے دمشق میں اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ ترک فوج کو ہٹائے بغیر ترکی کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی پر بات کرنا ممکن نہیں ہے۔المقداد نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد اور ترک قیادت کے درمیان کسی بھی ملاقات کا انحصار تنازع کی وجوہات کو دور کرنے پر ہے، عرب میڈیا کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ترک صدارت کے قریبی مشیر ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ شام میں ترک فوجی آپریشن شروع کرنا کسی بھی وقت ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شام میں سیاسی عمل کی حمایت جاری رکھیں گے،قالن نے کئی غیر ملکی میڈیا اداروں کے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ترکیہ شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران مارچ تک روس سے سخوئی ایس یو35لڑاکا طیا...

ایران مارچ تک اپنے اتحادی روس سے متعدد سخوئی ایس یو-35 لڑاکا طیارے ، دفاعی نظام، میزائل اور ہیلی کاپٹر حاصل کرے گا،ایران کے پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے رکن شہریارحیدری نے کہا کہ سخوئی 35 لڑاکا طیارے اگلے سال کے اوائل میں ایران پہنچ جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین میں میزائل حملے کے نتیجے 25افراد ہلاک

یوکرین میں میزائل حملے کے نتیجے 25افراد ہلاک ہو گئے،یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی فوج کی جانب سے دنیپرو شہر پر کیے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 25ہو گئی ہے،ولادیمیر زیلنسکی نیکہا کہ ڈنیپرو میں 9منزلہ رہائش گاہ پر روسی میزائل کے گرنے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور ملبے تلے سے تلاش اور امدادی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں، حملے کے نتیجے میں اپنی جانیں گنوانے والے شہریوں کی تعداد 25ہو گئی ہے، مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے، اس حملے کے بعد جس میں 73افراد، جن میں 13بچے تھے، زخمی ہوئے، 6بچوں کو ملبے سے زندہ بچالیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر پختونخوا کا اسمبلی تحلیل کی سمری پر دس...

گورنر خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے گورنر کی طرح خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے بھی صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے عمل کا حصہ نہ بننے کافیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوامحمودخان کی جانب سے(آج)منگل کو صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے ایڈوائس پرمشتمل سمری گورنر کو ارسال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق گورنر پختونخوا سمری پر دستخط کیے بغیر48 گھنٹے انتظار کریں گے تاکہ آئین میں درج وقت مکمل ہونے پر صوبائی اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے۔اس سلسلے میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کے قریبی ذرائع نے رابطہ کرنے پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل سے متعلق سمری پردستخط نہ کرکے گورنر اس عمل کا حصہ نہیں بنیں گے اوراسمبلی کے ازخود تحلیل ہونے کاانتظارکیاجائے گا۔ ذرائع نے بتایاکہ گورنر پختونخوا، صوبے میں نگراں وزیراعلی کے تقرر کے سلسلے میں اپنا کردار ضرور ادا کریں گے اورجونہی صوبائی اسمبلی تحلیل ہوگی تو وہ وزیر اعلی محمودخان اور اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی کو لیٹر ارسال کریں گے، جس میں ان سے کہاجائے گاکہ وہ آئین کے مطابق آپس میں مشاورت کے ذریعے نگراں وزیر اعلی کاتقررکریں۔ واضح رہے کہ وزیراعلی اوراپوزیشن لیڈرکے درمیان نگراں وزیراعلی کے حوالے سے اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں تحلیل شدہ اسمبلی کے اسپیکر، اِسی اسمبلی سے حکومت اوراپوزیشن ارکان پرمشتمل 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے، جسے ان ناموں میں سے 4 نام ارسال کیے جائیں گے، جو وزیراعلی اوراپوزیشن لیڈرکے زیربحث آئے ہوں، تاہم اگرکمیٹی میں بھی اتفاق نہ ہواتوپھر یہ معاملہ 2018 کی طرح الیکشن کمیشن کو ان 4 مجوزہ ناموں کے ساتھ ارسال کردیاجائے گااورالیکشن کمیشن ازخود نگراں وزیراعلی کاتقرر کرے گا جوحتمی ہوگا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی پی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سام...

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ہم سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئے ہیں، شہر میں اپنا میئر لانے کے لیے رابطے کریں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کل کے الیکشن میں ثابت ہوا کہ سابقہ جنرل انتخابات میں ڈاکا ڈالا گیا تھا، پی ٹی آئی کے دماغ سے خناس نکلا کہ کراچی ان کا ہے۔ ان کا کہنا تھا 1970 کے الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کو کراچی سے بھرپور ووٹ پڑا تھا، جن لوگوں کے لیے اچانک والی خبر ہیکہ پیپلزپارٹی پہلی مرتبہ جیتی ہے تو یہ تاثر غلط ہے، پیپلز پارٹی ان شااللہ آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بھی جیتے گی، ہماری خواہش تھی کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتی، ایم کیو ایم نے ماضی میں بھی انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے، ایم کیو ایم کا حق ہے کہ احتجاج کرے، بیانات دیں، جو جیت کر آئے ہیں وہ مدت پوری کریں گے اور عوام کی خدمت بھی کریں گے، ہمارا تحریک انصاف سے بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے۔ سعید غنی کا کہنا تھا جماعت اسلامی نے کراچی میں کافی نشستیں جیتی ہیں جس پر حافظ نعیم الرحمان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ کراچی میں پی ٹی آئی کے میئر کی نشست پر امیدوار اپنی نشست بھی نہ جیت سکے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے، پیپلز پارٹی نے پچھلے کئی برسوں سے کراچی کی خدمت کی ہے، کراچی کی خدمت کرنے پر عوام نے پیپلز پارٹی کو اپنا ووٹ دیا، کراچی کی خدمت کی طاقت صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور ہم اپنا میئر لانے کے لیے سب سے رابطے کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چوہدری شجاعت حسین کی مسلم لیگ ق کہیں ضم نہیں...

مسلم لیگ ق کے رہنما وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا ہے کہ اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتاہے تو ایک گروپ جائے گا، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہورہی۔ مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالے سے شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہی کی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں، بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے۔ وفاقی وزیر سالک حسین نے کہا کہ پرویزالہی بچوں کی انا اور خواہشات پر سیاسی فیصلے کرنے سے پہلے ایک مرتبہ اپنی کہی ہوئی باتیں یاد کر لیں، جس شخص کو آج آپ چلا ہوا کارتوس بول رہے ہیں انہی کی وجہ سے پارٹی کی پہچان اورعزت ہے۔ سالک حسین کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق اپنی الگ شناخت برقرار رکھے گی، چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں ق لیگ کہیں ضم نہیں ہورہی، اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتا ہے تو ایک گروپ جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان اور فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری م...

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نیسماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلدیاتی الیکشن میں اکثریتی فتح عوام کی طرف س...

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی شاندا کامیابی پر ووٹرز، پارٹی قیادت، امیدوار اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ کراچی، جامشورو، حیدر آباد، دادو، جوہی، سیہون، خیرپور ناتھن شاہ، مٹیاری اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع میں پیپلز پارٹی کا تیر چلا، پیپلز پارٹی کی بلدیاتی انتخابات میں اکثریتی جیت عوام کی طرف سے اعتماد کا ووٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کو تاریخی شکست ملی ہے، سندھ کے لوگوں نے پیپلز پارٹی کا انتخاب کیا ہے، سندھ کے عوام نے پی ٹی آئی کے نام نہاد بیانیے کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، پیپلز پارٹی نے بیانیہ نہیں عوامی خدمت میں وقت گزارا ہے۔ پی پی سینیٹرکا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر عوام کو پورا یقین ہے، کورونا وبا ہو یا سیلاب ہم ہر مشکل میں عوام کے ساتھ کھڑے رہے، پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت ہے، عوام اور پیپلز پارٹی کے درمیان اعتماد کا یہ رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم کا نیپال میں طیارہ حادثے پر افسوس ک...

وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال میں طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیپال طیارہ حادثے میں نیپالی ہم منصب سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ ہماری دعائیں سوگوار خاندان اور عوام کے ساتھ ہیں، پیر کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے نیپال کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ قیمتی جانوں کے نقصان پر نیپالی ہم منصب سے افسوس اور غم کاا ظہار کیا ہے ، نیپالی ہم منصب سے اس المناک حادثے پر دلی تعزیت کرتا ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعائیں سوگوارخاندان اور نیپالی عوام کے ساتھ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اعلی تعلیم یافتہ کم اہلیت والے عہدے کا حقدار...

سپریم کورٹ نے لیسکو کمپنی میں بھرتی سے متعلق کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ اعلی تعلیم یافتہ، کم اہلیت والے عہدے کا حق دار نہیں۔ لیسکو کمپنی میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئر کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ زیادہ تعلیم رکھنے والا، کم تعلیم والے عہدے کا زیادہ حق دار نہیں ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے خودمختار سرکاری اداروں میں بھرتی کے معیار پر دائر مقدمے کے فیصلے میں لکھا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر انجینئر کی تعیناتی سے ادارے کی تنظیمی درجہ بندی متاثر اور کام میں خلل پڑے گا۔ عدالت نے قرار دیا کہ ادارے نے کس شخص کو بھرتی کرنا ہے اور کس کو نہیں؟ عدالت فیصلہ نہیں کرسکتی۔ ادارے کا زیادہ اہلیت رکھنے والے کو تعینات نہ کرنا امتیازی یا من مانا فیصلہ نہیں۔ کمپنی پالیسی پر پورا نہ اترنے والا چاہے کتنا ہی زیادہ تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو بھرتی نہیں ہوسکتا۔ عدالت کا کام نہیں کہ وہ کسی امیدوار کی اہلیت کی جانچ پڑتال کرے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ اہل کو کم اہلیت والے عہدے پر تعینات کرنے کے سماجی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ کم تعلیم والے لوگوں کوروزگارکے مواقع سے محروم جب کہ اعلی اہلیت کے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ واضح رہے کہ لیسکو نے 2015 میں لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے والے انجینئر وقاص اسلم کو بھرتی کرنے سے انکار کیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر عدالت نے انجینئر کو لائن سپرنٹنڈنٹ بھرتی کرنے کا حکم دیا، جسے لیسکو نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ لیسکو کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ لائن سپرنٹنڈنٹ وقاص اسلم 2015 سے کام کررہا ہے، سروس کی وجہ سے اب مخالفت نہیں کرتے۔ اس مرتبہ رعایت دے کر وقاص اسلم کو بھرتی کردیتے ہیں تاہم آئندہ کیلیے ایسی رعایت نہ دی جائے۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ آئندہ زیادہ اہلیت رکھنے والا کم اہلیت والے عہدے کا حق دار نہیں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران میں سابق نائب وزیر دفاع کو پھانسی دیے...

یورپی یونین نے ایران میں برطانیہ کی جانب سے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے دوہری شہریت کے حامل ایرانی نژاد برطانوی شہری سابق نائب وزیر دفاع علی رضا اکبری کی پھانسی کی شدید مذمت کی ہے،یورپی کونسل کی جانب سے ایک تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یورپی یونین اکبری کی پھانسی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور وہ ہرصورت میں سزائے موت کے خلاف ہے،اکبری کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرنے والے اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ ہم اس معاملے میں برطانیہ کے ساتھ قریبی تعاون میں ہیں،ایک یورپی شہری کو پھانسی یورپی یونین کی جانب سے قریبی طور پر جائزہ لی جانے والی ایک دہشت ناک مثال ہے ،یورپی یونین نے ایران سے مستقبل میں سزائے موت سے اجتناب برتنے اور اس عمل درآمد کے خاتمے کے لیے موزوں پالیسیاں اختیار کرنے کی اپیل کی ہے،یاد رہے کہ علی رضا اکبری کو بروز ہفتہ پھانسی دے دی گئی تھی اور اس پر ایران کے بارے میں حساس معلومات کو برطانیہ تک پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوٹیرس کا بیان قابل مذمت ہے،شمالی کوریا

شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے ملکی جوہری پروگرام کو خطے میں اشتعال انگیزی بڑھانے کے طور پر متعارف کروانے پر تنقید کی ہے،عرب میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا یہ بیان گوٹیرس کے بارہ جنوری کو سلامتی کونسل میں شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کی تیاری کو روکنے اور جوہری معاہدے پر واپسی کے مطالبے کے بیان کے جواب میں آیا ہے،شمالی کوریا کے امور خارجہ کے جو چوئی سو نے اس حوالے سے تحریری بیان میں کہا ہے کہ گوٹیرس نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو غیر قانونی قرار دینے کی مذمت کی ،گوٹیرس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنے جوہری پر وگرام کو جائز قرار دینے کی جو روش اختیار کر رکھی ہے وہ خطے میں اشتعال انگیزی کو بڑھانے کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنوبی افریقہ میں طیارہ حادثے کا شکار،3افراد...

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ، حادثہ شہر کے علاقے ناسریک میں پیش آیا جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے،حکام نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی و بھارتی فضائیہ کی پہلی فضائی مشقیں ش...

جاپانی اور بھارتی فضائیہ نے ٹوکیو کے شمال مشرق میں ویر گارڈئیں-23 نامی مشقیں شروع کر دی ہیں، عرب میڈیا کے مطابق یہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلی فضائی مشقیں ہیں جن میں جاپانی فضائیہ کے چار عدد ایف ٹو اور چار عدد ایف -15 طیارے جبکہ بھارتی فضائیہ کے چار عدد ایس یو -30،دو سی -17کارگو اور ایک عدد آئی ایل 78ایندھن بردار طیارہ شامل ہیں، ان مشقوں کا مقصد دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم بنانا ہے ،شمال مشرقی شہر اِباراکی میں واقع ہایا کوری فوجی اڈے پر جاری یہ مشقیں چھبیس جنوری تک جاری رہیں گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہیتھروائیرپورٹ سے یورینیم برآمدگی کامعاملہ،6...

لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے یورینیم برآمدگی معاملے میں60سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق 29دسمبر کو ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران تابکار مواد کی معمولی مقدار ملی تھی،پولیس کا کہنا تھا کہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے تابکار مواد ملنے کے بعد بارڈر فورس نے ٹیررازم کمانڈ یونٹ سے رابطہ کیا تھا،کمانڈرمیٹ پولیس کائونٹر ٹیررازم کمانڈ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے یورینیم کا ملنا تشویشناک ہے، گرفتاری کے باوجود اس واقعہ سے عوام کو براہ راست کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا،میڈیا کے مطابق لندن پولیس نے دہشتگردی کے شبہ میں گرفتار شخص کو اپریل تک ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیپال،طیارہ تباہ ہونے سے چند منٹ پہلے مسافر...

نیپال میں تباہ ہونے والے طیارے کے گرنے سے کچھ منٹ پہلے ایک مسافر کی جانب سے بنائی گئی فیس بک لائیو منظرِ عام پر آئی ہے جس کے دل دہلا دینے والے مناظر نے ہر دیکھنے والے کے رونگٹے کھڑے کردیے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق نیپال کے پوکھرا انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کھٹمنڈو سے آنے والا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس سے طیارے میں آگ لگ گئی،حادثے میں طیارے میں سوار 72میں سے 70افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جب کہ دیگر 2کے بارے میں تاحال معلوم نہیں ہو سکا ہے، طیارے میں نیپالی فوجیوں سمیت غیر ملکی بھی سوار تھے،تاہم اس سانحے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جسے بھارتی مسافر سونو جیسوال نے بنایا،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو جیسوال لینڈنگ سے قبل اپنے فیس بک اکانٹ سے لائیو تھے کہ اچانک ویڈیو میں دیکھا گیا کہ زوردار دھماکے کے ساتھ چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں اور ساتھ ہی اندر ہر طرف آگ ہی آگ نظر آنے لگی،اس سے قبل طیارے کے تباہ ہونے کے بیرونی مناظر سامنے آئے تھے جس میں دیکھا گیا کہ طیارہ بہت تیزی سے آسمان سے زمین کی طرف آتا ہے اور الٹا ہو جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کانگو ، حکومت نے چرچ دھماکے کا الزام باغیوں...

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی حکومت نے چرچ میں ہونے والے بم دھماکے کا الزام باغیوں پر عائد کر دیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز چرچ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور 39افراد زخمی ہوئے ، کانگو کی فوج نے اسے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف )کی طرف سے دہشت گردی کی کارروائی قرار دیا ہے،حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بم حملے کی سختی سے مذمت اور دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا گیا،کانگو کے فوجی ترجمان انٹونی مولوشائی نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے جس کا ارتکاب اے ڈی ایف کے دہشت گردوں نے کیا ہے جنہیں ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کی مسلح افواج نے کئی میدان جنگوں میں جانی نقصان پہنچایا ہے،مولوشائی نے مزید کہا کہ حملے میں ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ استعمال کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان،سابق خاتون قانون ساز مرسل نبی زادہ...

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام سے قبل افغان پارلیمنٹ کی سابق قانون ساز مرسل نبی زادہ کو ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوجوان سابق سیاستدان کو اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے انکے گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کیا، پولیس ابھی تک کسی مشتبہ شخص یا محرک کا نام نہیں بتا سکی ہے،رپورٹس میں بتایا گیا کہ حملے کے دوران مرسل نبی زادہ کا ایک گارڈ بھی مارا گیا جبکہ ایک گارڈ اور انکا بھائی زخمی ہوا ہے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں،پولیس ترجمان خالد زدران کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ واضح نہیں ہے تاہم پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسرا محافظ رقم اور زیورات لے کر موقع سے فرار ہو گیا تھا،ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں اور ان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۶ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں