• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

روس نے نیوزی لینڈ کے 31 شہریوں کا داخلہ ممنو...

ماسکو (شِںہوا) روسی وزارت خارجہ نے نیوزی لینڈ کے 31 عہدیداروں، صحافیوں اور عوامی شخصیات کا روس میں داخلہ ممنوع قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے روسی شہریوں اور قانونی اداروں پر عائد کردہ نئی پابندیوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہریوں کا "کیف کی حمایت" اور "روس مخالف ایجنڈے کی تشہیر" کے سبب روس میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

دسمبر 2022 میں نیوزی لینڈ نے 23 روسی شہریوں کے خلاف پابندیاں عائد کی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے ان پر غلط اطلاعات کی مہم چلانے کا الزام عائد کیا تھا۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کا چین اورامریکہ اقتصادی وتجارتی ت...

نیویارک (شِنہوا) چین کی ایک اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات ایک نازک دوراہے سے گزررہے ہیں جو کہ مجموعی دو طرفہ تعلقات کا محور ہیں۔

 نیویارک میں منعقدہ چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس۔ امریکہ  کی جانب سے نئے سال کی سالانہ تقریب  پر اپنے کلیدی خطاب میں امریکہ میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور  شو شو ئے یوآن   نے کہا کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی درست تفہیم  کے لئے چین کی ترقی کے بارے میں درست نظریہ کی ضرورت ہے۔

شو نے کہا کہ چین۔امریکہ تجارت کو اہمیت دینا انتہائی ضروری  اور باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔  چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں حائل مشکلات پر قابو پانے کے لیے باہمی احترام اور لچک کی ضرورت ہے۔

شو  نے  واضح کیا کہ معاشی اور تجارتی تعاون کو اقتصادی قوانین کی پیروی اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

شو نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیے کہ چین اور امریکہ باہمی  تعاون سے فائدہ اور تصادم سے نقصان  اٹھاتے ہیں۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفیر کا چین اورامریکہ اقتصادی وتجارتی ت...

نیویارک (شِنہوا) چین کی ایک اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات ایک نازک دوراہے سے گزررہے ہیں جو کہ مجموعی دو طرفہ تعلقات کا محور ہیں۔

 نیویارک میں منعقدہ چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس۔ امریکہ  کی جانب سے نئے سال کی سالانہ تقریب  پر اپنے کلیدی خطاب میں امریکہ میں چینی سفارت خانے کی ناظم الامور  شو شو ئے یوآن   نے کہا کہ چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی درست تفہیم  کے لئے چین کی ترقی کے بارے میں درست نظریہ کی ضرورت ہے۔

شو نے کہا کہ چین۔امریکہ تجارت کو اہمیت دینا انتہائی ضروری  اور باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔  چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں حائل مشکلات پر قابو پانے کے لیے باہمی احترام اور لچک کی ضرورت ہے۔

شو  نے  واضح کیا کہ معاشی اور تجارتی تعاون کو اقتصادی قوانین کی پیروی اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

شو نے مزید کہا کہ لوگوں کو اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیے کہ چین اور امریکہ باہمی  تعاون سے فائدہ اور تصادم سے نقصان  اٹھاتے ہیں۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا روبوٹس کی تیاری میں اضافہ کر نے کا ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین ایک ایکشن پلان کے مطابق سال 2020 کے مقابلے میں 2025 تک اپنے روبوٹس کی پیداوار کو دوگنا کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور 16 دیگر سرکاری محکموں کی جانب  سے  مشترکہ طور پر جاری کردہ ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ روبوٹکس کے استعمال کو بڑھانے کے لیے ایک روبوٹکس پلس اقدام کا آغاز  کیا جائے گا۔

اس منصوبہ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی روبوٹکس صنعت کی اعلیٰ معیار کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے جس سے 2025 تک خدمات  اور خصوصی روبوٹس کے استعمال میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا ۔

اس منصوبے میں ایپلی کیشن کے 10 اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور 100 سے زیادہ جدید ایپلی کیشن ٹیکنالوجیز اور روبوٹس کے  حل  میں کامیابیاں حاصل کرنے کی کوششوں پر زور دیا گیا ہے۔

کٹنگ ایج ٹیکنالوجیز کے ساتھ 200 سے زیادہ  ماڈل ایپلی کیشن کے  منظرناموں،  جدید ایپلی کیشن کے طریقوں اور نمایاں ا یپلی کیشن کے نتائج کو فروغ دیا جائے گا۔

اس  صنعت کے معروف روبوٹکس پلس ایپلی کیشن والے  کاروباری اداروں ، تجرباتی  مراکزاور تصدیقی مراکز کی ایک سرکردہ  کھیپ  قائم کی جائے گی۔

اس ایکشن پلان  میں  روبوٹ کی تیاری اور ایپلی کیشن  کے لیے ایک باہمی منسلک  جدید طرز کے نظام کی تعمیر اور روبوٹ ایپلی کیشن کے معیارات کی ترقی اور فروغ کو تیز کرنے کی کوششوں پر بھی زور دیا گیا ہے ۔

روبوٹ کی کثرت کو 10 ہزار مینوفیکچرنگ ورکرز فی روبوٹ کی تعداد سے ماپا جاتا ہے جو کہ ایک پر  ذہانت مینوفیکچرنگ سطح  کی پیمائش کے لیے ایک اہم اشارہ ہے۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، دسمبر 2022 کے دوران اشیاء اور خدمات کی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت دسمبر 2022 کے دوران  42.4 کھرب یوآن یا 606.9 ارب امریکی ڈالرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6 فیصد کم ہے۔

ریاستی انتظامیہ برائے زرمبادلہ کے مطابق اشیاء کی برآمدات 20.5 کھرب یوآن اور درآمدات تقریباً 16.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئی، جس کے نتیجہ میں تجارتی نفع 402.2 ارب یوآن رہا۔

گزشتہ ماہ خدمات کی برآمدات 230.8 ارب یوآن اور درآمدات 307.3 ارب یوآن رہی جس سے  تجارتی خسارہ 76.5 ارب یوآن رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹرانسپورٹ کاشعبہ 165.1 ارب یوآن کے تجارتی حجم کے ساتھ خدمات کی تجارت میں سرفہرست رہا۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور آسٹریلین وزرائے تجارت کے ما بین ملا...

ڈیووس (شِنہوا) بیجنگ اور کینبرا کے نما ئندوں نے اتفاق کیا ہے کہ چینی وزیر تجارت  وانگ وین تھاؤ اور آسٹریلین  وزیر تجارت  ڈان فیرل  جلد ہی ویڈ یو لنک کے ذ ریعے مذاکرات کر یں گے۔

قا بل اعتماد ذرائع نے شِنہوا کو بتا یا کہ دو نوں اطراف نے عالمی تجا رتی تنظیم کے منعقدہ نچلی سطح کے وزارتی اجلاس میں اس ملا قات کے حوالے سے اتفاق کیا ہے۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی اور آسٹریلین وزرائے تجارت کے ما بین ملا...

ڈیووس (شِنہوا) بیجنگ اور کینبرا کے نما ئندوں نے اتفاق کیا ہے کہ چینی وزیر تجارت  وانگ وین تھاؤ اور آسٹریلین  وزیر تجارت  ڈان فیرل  جلد ہی ویڈ یو لنک کے ذ ریعے مذاکرات کر یں گے۔

قا بل اعتماد ذرائع نے شِنہوا کو بتا یا کہ دو نوں اطراف نے عالمی تجا رتی تنظیم کے منعقدہ نچلی سطح کے وزارتی اجلاس میں اس ملا قات کے حوالے سے اتفاق کیا ہے۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شان ڈونگ کا گاڑیوں کی کھپت کے واؤچر جار...

جینان (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کی صوبائی حکومت گاڑیوں کی کھپت بڑھانے کے لیے رواں سال کی پہلی ششماہی میں مزید واؤچر جاری کرے گی ۔

صوبائی محکمہ تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ ہونگ پھنگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ 20 کروڑ یوآن (تقریباً 2 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز) مالیت کے واؤچرز نئی توانائی ، پٹرول اور متبادل گاڑیوں کی خریداری پر خرچ ہوں گے۔

وانگ نے کہا کہ گزشتہ برس مئی سے شان ڈونگ نے مقامی گاڑیوں کی کھپت بڑھانے کے لیے متعدد پالیسیاں متعارف کرائی ہیں۔

اس سلسلے میں صوبے نے 98 کروڑ یوآن مالیت کے واؤچر جاری کئے اور 43.8 ارب یوآن کھپت میں اضافہ کیا ۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شنگھائی میں غیر ملکی تجارت ریکارڈ سطح پ...

شنگھائی (شِںہوا) شنگھائی کی درآمدات اور برآمدات 2022 میں 41.9 کھرب یوآن (تقریباً 619.14 ارب امریکی ڈالرز) کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس کی نسبت 3.2 فیصد زائد ہیں۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق گزشتہ برس شنگھائی کی درآمدات و برآمدات کا حجم چین کی  مجموعی غیر ملکی تجارت کے 10 فیصد کے مساوی تھا۔

آسیان کے ساتھ 2022 میں شہر کی  درآمدات اور برآمدات گزشتہ برس کی نسبت 5.2 فیصد بڑھ کر 566 ارب یوآن سے زیادہ ہوگئیں۔

نوول کرونا وائرس کی مشکلات کے باوجود  شنگھائی میں غیر ملکی تجارتی اداروں کی تعداد مستحکم رہتے ہو ئے 55 ہزار 800 تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 0.8 فیصد زائد ہے۔

سال 2022 کے دوران نئی توانائی کی گاڑیوں اور لیتھیم بیٹریوں کی برآمدات زیادہ رہی جو بالترتیب 130.1 فیصد اور 360.8 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 84 ارب یوآن اور 25.41 ارب یوآن تک پہنچ گئیں۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر اور ترکی میں چینی نئے سال کا جو ش و خروش

قاہرہ/استنبول (شِنہوا) خرگوش سے منسلک چین کے نئے سال کے قر یب آ تے ہی مصر اور تر کی سمیت مشرق وسطی میں تہوار کا سماں محسوس کیا جا سکتا ہے۔

مشر قِ وسطی میں ز یا دہ سے زیا دہ لو گوں نے  چینی ثقافت کے با رے میں سیکھنا شروع کر دیا ہے۔

 

مصر، قاہرہ میں چین کے آمدہ خر گوش سے منسلک نئے سال کے حوالے سے جشن منا نے کے لئے  بیکری میں عملہ کی رکن خر گوش کی طرز پر تیار کردہ کیک دکھا رہی ہے۔(شِنہوا)

 

تر کی، استنبول  میں چین کے آمدہ خر گوش سے منسلک نئے سال کے حوالے سے ریستوران میں خر گوش کی طرز پر سجاوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

 

تر کی، استنبول  کے آبنا ئے با سفورس میں  چین کے آمدہ خر گوش سے منسلک نئے سال کے حوالے سے ایک ترک خا تون خرگوش نما گڑ یا اٹھا ئے دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر اور ترکی میں چینی نئے سال کا جو ش و خروش

قاہرہ/استنبول (شِنہوا) خرگوش سے منسلک چین کے نئے سال کے قر یب آ تے ہی مصر اور تر کی سمیت مشرق وسطی میں تہوار کا سماں محسوس کیا جا سکتا ہے۔

مشر قِ وسطی میں ز یا دہ سے زیا دہ لو گوں نے  چینی ثقافت کے با رے میں سیکھنا شروع کر دیا ہے۔

 

مصر، قاہرہ میں چین کے آمدہ خر گوش سے منسلک نئے سال کے حوالے سے جشن منا نے کے لئے  بیکری میں عملہ کی رکن خر گوش کی طرز پر تیار کردہ کیک دکھا رہی ہے۔(شِنہوا)

 

تر کی، استنبول  میں چین کے آمدہ خر گوش سے منسلک نئے سال کے حوالے سے ریستوران میں خر گوش کی طرز پر سجاوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

 

تر کی، استنبول  کے آبنا ئے با سفورس میں  چین کے آمدہ خر گوش سے منسلک نئے سال کے حوالے سے ایک ترک خا تون خرگوش نما گڑ یا اٹھا ئے دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی طالب علموں کی موسم بہار تہوار کے ذر...

لان ژو (شِنہوا) چینی نیا سال   قریب آ تے ہی چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں واقع لان ژو یونیورسٹی میں ایک بین الاقوامی پاکستانی طالب علم امان خان نے آ مدہ موسم  بہار تہوار کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنے ہاسٹل کو سرخ لالٹینوں جیسے تہوار کے عناصر سے سجا لیا ہے۔یہ زیادہ تر چینی شہریوں کے لیے ایک سال میں سب سے بڑا جشن ہے۔ 

چونکہ امان اتنے عرصہ  سے چین میں مقیم ہیں اور انہوں نے چینی دوستوں کے ساتھ بہار کا تہوار منایا ہے۔ اس لیے وہ اس تعطیل  سے جڑے  روایتی رسم و رواج سے کافی واقفیت رکھتے  ہیں۔ رواں  سال بھی انہوں نے اسے گزشتہ سال کی طرح  چین میں منانے کا انتخاب کیا ہے۔

اس تہوار سے قبل  اُن کے اسکول  نے بین الاقوامی طلباء کو چاکلیٹ اور بہار تہوار کی شاعری وغیرہ پر مشتمل گفٹ پیکج بھیجے ہیں ۔

امان کے مطابق چینی لوگوں میں دوہے لکھنے کا رواج ہے جو سرخ کاغذ پر لکھی گئی دو جملوں پر مشتمل شاعری ہے، جو ایک خوشحال قمری سال کی خواہش  کا اظہار کرتی ہے۔

تعطیلات  کے دوران وہ دعوت تیار کرنے، اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے ملنے اور  تفریح کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ امان نے مزید کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ لوگ تعطیلات  کیسے گزارتے ہیں ،خاندان کا دوبارہ ملاپ ان کے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔

انہوں نے شِنہوا کو یہ بھی بتایا کہ موسم بہار کے تہوار اور پاکستانی عید الاضحیٰ کے تہوار میں کچھ مماثلت پائی جاتی ہے۔ عید الاضحیٰ پر ہم رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں اور سرخ پیکٹس  کا تبادلہ کرتے ہیں، چینی لوگ بہار  تہوار کے دوران ایسا ہی کرتے ہیں۔ موسم بہار کا تہوار مجھے ہمیشہ اپنے خاندان کے دوبارہ ملاپ کی یاد دلائے گا۔

چین نے نوول کرونا وائرس  وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔

امان  کے مطابق  چین نے اس بیماری سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

 وہ نئے ضابطے کے نفاذ کے بعد سے چینی حکومت کے تحفظ  کے اقدامات کو سراہتے  ہیں اور سفر کے منتظر ہیں۔

ان کا ایک پاکستانی دوست چین کے جنوبی شہر شینزن سے لان ژو میں امان سے ملنے آیا ۔ امان نے اپنے دیگر  دوستوں کے ساتھ مل کر  دعوت کی تیاری کر تے ہوئے تقریب منانے کا انتخاب کیا۔

جب اس نے کھڑکی پر  پیپر کٹنگ ، دروازے پر بہت پیارے شاعرانہ جملے اور لال لالٹین رکھی تو خوشی کی فضا مزید نکھر گئی۔

 امان نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہم روایتی پاکستانی کھانے اور چینی ڈمپلنگز تیار کریں گے کیونکہ ڈمپلنگز روایتی چینی ثقافت میں دوبارہ اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

امان نے اپنے نئے سال کے عہد  کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں سال جون میں پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے

 پاکستانی خمیر شدہ خوراک  سے پروبائیوٹک بیکٹیریا کی اقسام  کو الگ کرنے کا منصوبہ مکمل کیا ہے، اور گلوٹین  کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والے  مدافعتی عارضہ سیلیک بیماری سے بچنے کے لیے ان کا استعمال کرنے کی کوشش  کی ہے۔

لان ژو یونیورسٹی کے ایک اور پاکستانی طالب علم سلامت علی موسم بہار کا تہوار قریب آتے ہی  اپنے چینی دوستوں اور پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ اکٹھے ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔

اس کے چینی دوستوں نے انہیں  اپنے ساتھ بہار کا تہوار منانے کی دعوت دی ہے ۔ اُس شام وہ ہاتھ سے بنے ہوئے ڈمپلنگ کھائیں گے اور لالٹین کا شاندار شو دیکھیں گے۔

سلامت نے بتایا کہ وہ لان ژو کے نمایاں خوبصورت مقامات کی سیر کریں گے اور مقامی حکومت کی جانب سے  ثقافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی پرفارمنس دیکھیں گے۔اس کے ساتھ وہ اپنے خاندان کے ساتھ فون کالز کے ذریعے خوشیوں کو  شریک کریں گے۔

ان کی نظر میں چین پہلے سے ہی ان کا دوسرا گھر ہے اور انہیں موسم  بہار کے تہوار کی ثقافتی روایات کو سمجھنے، مستند چینی کھانوں کا مزہ چکھنے اور چینی ثقافت کا مطالعہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان کے لئے  اعزاز کی بات ہے کہ وہ چینی نئے سال کی منفرد دلکشی کے بارے میں مزید جان سکیں گے ۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی طالب علموں کی موسم بہار تہوار کے ذر...

لان ژو (شِنہوا) چینی نیا سال   قریب آ تے ہی چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں واقع لان ژو یونیورسٹی میں ایک بین الاقوامی پاکستانی طالب علم امان خان نے آ مدہ موسم  بہار تہوار کو خوش آمدید کہنے کے لیے اپنے ہاسٹل کو سرخ لالٹینوں جیسے تہوار کے عناصر سے سجا لیا ہے۔یہ زیادہ تر چینی شہریوں کے لیے ایک سال میں سب سے بڑا جشن ہے۔ 

چونکہ امان اتنے عرصہ  سے چین میں مقیم ہیں اور انہوں نے چینی دوستوں کے ساتھ بہار کا تہوار منایا ہے۔ اس لیے وہ اس تعطیل  سے جڑے  روایتی رسم و رواج سے کافی واقفیت رکھتے  ہیں۔ رواں  سال بھی انہوں نے اسے گزشتہ سال کی طرح  چین میں منانے کا انتخاب کیا ہے۔

اس تہوار سے قبل  اُن کے اسکول  نے بین الاقوامی طلباء کو چاکلیٹ اور بہار تہوار کی شاعری وغیرہ پر مشتمل گفٹ پیکج بھیجے ہیں ۔

امان کے مطابق چینی لوگوں میں دوہے لکھنے کا رواج ہے جو سرخ کاغذ پر لکھی گئی دو جملوں پر مشتمل شاعری ہے، جو ایک خوشحال قمری سال کی خواہش  کا اظہار کرتی ہے۔

تعطیلات  کے دوران وہ دعوت تیار کرنے، اپنے اہل خانہ اور دوستوں سے ملنے اور  تفریح کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ امان نے مزید کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ لوگ تعطیلات  کیسے گزارتے ہیں ،خاندان کا دوبارہ ملاپ ان کے لئے خوشی کا باعث ہوگا۔

انہوں نے شِنہوا کو یہ بھی بتایا کہ موسم بہار کے تہوار اور پاکستانی عید الاضحیٰ کے تہوار میں کچھ مماثلت پائی جاتی ہے۔ عید الاضحیٰ پر ہم رشتہ داروں سے ملنے جاتے ہیں اور سرخ پیکٹس  کا تبادلہ کرتے ہیں، چینی لوگ بہار  تہوار کے دوران ایسا ہی کرتے ہیں۔ موسم بہار کا تہوار مجھے ہمیشہ اپنے خاندان کے دوبارہ ملاپ کی یاد دلائے گا۔

چین نے نوول کرونا وائرس  وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی پالیسیوں کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔

امان  کے مطابق  چین نے اس بیماری سے نمٹنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔

 وہ نئے ضابطے کے نفاذ کے بعد سے چینی حکومت کے تحفظ  کے اقدامات کو سراہتے  ہیں اور سفر کے منتظر ہیں۔

ان کا ایک پاکستانی دوست چین کے جنوبی شہر شینزن سے لان ژو میں امان سے ملنے آیا ۔ امان نے اپنے دیگر  دوستوں کے ساتھ مل کر  دعوت کی تیاری کر تے ہوئے تقریب منانے کا انتخاب کیا۔

جب اس نے کھڑکی پر  پیپر کٹنگ ، دروازے پر بہت پیارے شاعرانہ جملے اور لال لالٹین رکھی تو خوشی کی فضا مزید نکھر گئی۔

 امان نے کہا کہ نئے سال کے موقع پر ہم روایتی پاکستانی کھانے اور چینی ڈمپلنگز تیار کریں گے کیونکہ ڈمپلنگز روایتی چینی ثقافت میں دوبارہ اتحاد کی نمائندگی کرتے ہیں۔

امان نے اپنے نئے سال کے عہد  کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں سال جون میں پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے

 پاکستانی خمیر شدہ خوراک  سے پروبائیوٹک بیکٹیریا کی اقسام  کو الگ کرنے کا منصوبہ مکمل کیا ہے، اور گلوٹین  کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والے  مدافعتی عارضہ سیلیک بیماری سے بچنے کے لیے ان کا استعمال کرنے کی کوشش  کی ہے۔

لان ژو یونیورسٹی کے ایک اور پاکستانی طالب علم سلامت علی موسم بہار کا تہوار قریب آتے ہی  اپنے چینی دوستوں اور پاکستانی ساتھیوں کے ساتھ اکٹھے ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔

اس کے چینی دوستوں نے انہیں  اپنے ساتھ بہار کا تہوار منانے کی دعوت دی ہے ۔ اُس شام وہ ہاتھ سے بنے ہوئے ڈمپلنگ کھائیں گے اور لالٹین کا شاندار شو دیکھیں گے۔

سلامت نے بتایا کہ وہ لان ژو کے نمایاں خوبصورت مقامات کی سیر کریں گے اور مقامی حکومت کی جانب سے  ثقافتی سرگرمیوں کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی پرفارمنس دیکھیں گے۔اس کے ساتھ وہ اپنے خاندان کے ساتھ فون کالز کے ذریعے خوشیوں کو  شریک کریں گے۔

ان کی نظر میں چین پہلے سے ہی ان کا دوسرا گھر ہے اور انہیں موسم  بہار کے تہوار کی ثقافتی روایات کو سمجھنے، مستند چینی کھانوں کا مزہ چکھنے اور چینی ثقافت کا مطالعہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان کے لئے  اعزاز کی بات ہے کہ وہ چینی نئے سال کی منفرد دلکشی کے بارے میں مزید جان سکیں گے ۔

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے افغان شہری کی...

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افغان شہری کی سزا کیخلاف اپیل منظور کرلی گئی،کراچی کی عدالت نے ملزم یوسف کی اپیل منظور کرتے ہوئے اس کی سزا کالعدم قرار دے دی،ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو 2017میں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا،ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو ماتحت عدالت نے 2018میں 20سال قید کی سزا سنائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کوانتخابات میں بیساکھیوں کے سہارے...

وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا مبشر اقبال نے کہاہے کہ عمران خان کوآئندہ عام انتخابات میں بیساکھیوں کے سہارے کے بغیر میدان میں اترنا ہوگا ،اپنی سیاست کیلئے عمران خان نے نئی نسل کو گمراہ کیا ، مسلم لیگ(ن) ملک کی ترقی اور سلامتی کی ضامن جماعت ہے اور ان شا اللہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں نئے عزم کے ساتھ ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے عمل پیرا ہوںگے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے بھی کسی کے کندھوں پر سوار ہو کر آئے تھے اور آئندہ عام انتخابات میںبھی کسی کا کندھا اور سہارا تلاش کر رہے ہیں لیکن اب حالات بدل چکے ہیں ، انہیں اپنی سیاست کے بل بوتے پر انتخابی میدان میں اترنا ہوگا ، عمران خان نام نہاد مقبولیت کے زعم میں مبتلا ہیں ، جس کی قلعی انتخابی میدان میں کھل جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو آلودہ کر دیا ،وہ دن دور نہیں جب عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے ان کی آلودہ سیاست کو دفن کردیں گے ۔ عمران خان کی سیاست صرف الزامات کے گرد گھومتی ہے ان کے پاس کوئی وژن نہیں ، اب یہ دعوے کر رہے ہیں کہ ہم پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں ،اگر آپ کی تیاری تھی تو پونے چار سال میں ملک کی معیشت کا سوا ستیا ناس کیوں کیا ، اس وقت آپ کے معاشی فارمولے کیوں کارگر ثابت نہ ہوئے بلکہ یہاں تک کہ آپ نے ملک کو دیوالیہ کرنے کی نہج پر پہنچا دیا تھا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان فائرنگ کیس کی جے آئی ٹی کو وزارت د...

عمران خان فائرنگ کیس کی جے آئی ٹی کو وزارت داخلہ میں چیلنج کر دیا گیا،ملزم نوید نے اپنے وکیل میاں داد کی وساطت سے وزارت داخلہ میں درخواست دائر کر دی، نجی ٹی وی کے مطابقملزم نوید نے موقف اختیار کیا کہ وزیرآباد حملہ کیس کی جے آئی ٹی پہلے دن سے سیاسی بدنیتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، جے آئی ٹی کے ممبران کے درمیان بدنیتی کی بنیاد پر اختلافات کی سرکاری خط و کتابت میں تصدیق ہو چکی ہے، جے آئی ٹی کے سربراہ نے مقدمے میں فرضی گواہ اور ملزم متعارف کروائے ہیں، درخواستگزار کیخلاف جھوٹے مقدمے میں جی آئی ٹی سربراہ نے خودساختہ ثبوت پیدا کئے ہیں،درخواست میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی سربراہ کے متعارف کروائے گئے گواہ/ملزمان جے آئی ٹی سے ملے ہوئے ہیں، ایک دوسرے پر سنگین الزامات کے بعد جے آئی ٹی سربراہ نے تفتیش ایک سول افسر کے سپرد کر دی ہے، قانون کے مطابق سول افسر دہشتگردی کے مقدمے کی تحقیقات کر ہی نہیں سکتا،درخواست کے مطابق عمران خان کی خوشنودی کیلئے جے آئی ٹی سربراہ غلام محمود ڈوگر اور سول افسر انور شاہ نے مقدمے میں جعلی گواہ اور ملزمان شامل کر لئے ہیں، جے آئی ٹی کے سربراہ اور سول افسر سائل کے آئینی و قانونی حقوق سلب کر رہے ہیں،ملزم نوید نے استدعا کی کہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت کو کسی بھی کیس کی تفتیش کسی بھی تفتیشی سے واپس لینے کا اختیار ہے، وفاقی حکومت موجودہ جے آئی ٹی سے کیس کی تفتیش فوری واپس لے، وزیر آباد کیس کی تفتیش ایماندار اور سیاسی وابستگی سے پاک پولیس افسران کے سپرد کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ٹی آئی کا گورنر پنجاب کو خط، پنجاب میں ان...

پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط میں انتخابات کی فوری تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا۔جمعہ کے روز پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو خط لکھا دیا گیا،خط پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے پارلیمانی لیڈرسردار عثمان بزدار کی جانب سے لکھا گیا،خط میں گورنر پنجاب سے صوبے میں انتخابات کی فوری تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا، خط میں کہا گیا کہ گورنر کو اسمبلی تحلیل کرتے ہی انتخابات کی تاریخ دینا ہوتی ہے،آپ کی جانب سے ابھی تک انتخابات کی تاریخ نہیں دی گئی، فوری طورپر پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تحریک انصاف کا جمع کرائے گئے تمام استعفے منظ...

پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سے پارٹی اراکین کی جانب سے جمع کرائے گئے تمام استعفے منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے آئندہ عام انتخابات کی تاریخ مانگ لی، تفصیلات کے مطابق اسپیکر کی جانب سے مذید 35 اراکین کے استعفے منظور کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اسد قیصر ، فواد چوہدری و دیگر پارلیمنٹ ہائوس پہنچے ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری تھا، اس دوران مزید استعفے منظور کیے گئے اور اب ہمارا مطالبہ ہے کہ باقی استعفے بھی منظور کیے جائیں،پی ٹی آئی اراکین استعفے منظوری کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس پہنچے، اس موقع پر ان کے ہمراہ اسدعمر، شیری مزاری، ملیکہ بخاری، شبلی فراز سمیت متعدد رہنما موجود تھے تاہم اسپیکر چیمبر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ اسپیکر راجہ پرویز اشرف پارلیمنٹ ہائوس میں موجود ہی نہیں،اسپیکر آفس سے واپسی پر پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم یہاں استعفے دینے آئے اور اسپیکر سمیت سارا عملہ غائب ہے

جنرل الیکشن مزید ملتوی ہونا کسی بھی صورت اس ملک کے حق میں نہیں ہے، آج اسپیکر نے اپنی آئینی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کر لیا، انہوں نے راتوں رات یہ ڈی نوٹیفائی کر دیئے، ہم 35ارکان کو لے کر آئے کہ ان کے استعفی قبول کیے جائیں،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ جب تک اپنے کیسز ختم نہیں کروا لیتے ہیں، یہ اسمبلی کو طول دیں گے، جو پچاس کے قریب ارکان رہ گئے ہیں ان کے استعفے بھی قبول کریں، اس موقع پر سیکر ٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو اس گہری کھائی سے نکالنے کے لیے واحد حل الیکشن ہے، جنرل الیکشن مزید ملتوی ہونا کسی بھی صورت اس ملک کے حق میں نہیں ہے، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے خود کہا کہ اسمبلی آئیں، یہ سمجھتے ہیں یہ اپنی نگراں حکومت لائیں گے ہم کسی صورت ان کا نگراں سیٹ اپ نہیں مانیں گے، سینئر نائب صدر تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ ہم بے بس پارلیمنٹ کے سامنے کھڑے ہیں، اسپیکر سے پوچھتا ہوں وہ کہاں ہیں ہمارے 18ایم این ایز جو آپ سے رابطے میں تھے؟ اسپیکر کی کوئی حیثیت نہیں، پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، پاکستان اس وقت 64 فیصد غیر نمائندہ ہے، ہمارے 81ایم این ایز کے استعفے منظور ہوچکے، ہم چاہتے ہیں ہمارے استعفے بھی منظور کیے جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق آسٹریلوی کپتان مائیک کلارک کو ان کی گرل...

آسٹریلوی صحافی نے دعوی کیا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک گھریلو تشدد کا شکار ہوئے ہیں،آسٹریلوی صحافی پیٹرفورڈ نے کہا کہ مائیکل کلارک پر گھریلو تشدد کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کلارک کی دوست نے انہیں تھپڑ مارا،ویڈیو میں مائیکل کلارک کو دوست کے ساتھ بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور جھگڑے میں کلارک کی دوسری قریبی دوست اور دیگر افراد مداخلت بھی کرتے ہیں جب کہ اس دوران کلارک کی دوست نے انہیں زور دار تھپڑ دے مارا،میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 10 جنوری کو پیش آیا جس کی تحقیقات جاری ہیں تاہم اب تک اس واقعے میں کسی کو چارج نہیں کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل...

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،محمد رضوان، خوشدل شاہ، شعیب ملک، حارث رئوف، حسن علی، حیدر علی اور افتخار احمد سمیت متعدد پاکستانی کرکٹر بنگلادیش پریمیئر لیگ میں اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ایکشن میں نظر آ رہے ہیں،محمد رضوان نے کومیلا وکٹورینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 47 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 6000 رنز کا سنگ میل عبور کیا،اسی میچ میں رضوان کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے خوشدل شاہ نے 24 گیندوں پر 64 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور مقررہ 20 اوورز میں اپنی ٹیم کا اسکور 184 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،گزشتہ روز افتخار احمد کی جانب سے دھوں دھار سنچری اسکور کی گئی جبکہ دوسرے میچ میں محمد رضوان نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حمزہ رومان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 14 ٹینس...

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ایشیا کے زیر اہتمام کھیلے جانے والی انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ پاکستان کے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے جیت لی،میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 14 ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں ہم وطن حریف ابوبکر کو شکست دے کر ایونٹ جیت لیا، فائنل میں حمزہ نے ابوبکرکو چھ دو، چھ تین سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا،دوسری جانب ڈبلز میں بھی پاکستان کے حمزہ رومان اور ابوبکر طلحہ نے بنگلہ دیش کے تشار اور بھیاں کو ہراکر فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ،ایونٹ کی ڈبلز کیٹگری میں حمزہ اور ابوبکر نے بنگلہ دیش کی جوڑی تشار اور بھیاں کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر میڈلز اپنے نام کئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہاکی ورلڈ کپ ،نیوزی لینڈ کو شکست، ملائیشیا ن...

بھارت میں جاری مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے پول سی کے میچ میں ملائیشیا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی، بھونیشور کے کلنگا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملائیشیا نے نیوزی لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گولز سے شکست کر ایونٹ میں دوسری کامیابی سمیٹ لی،فاتح ٹیم کی جانب سے فضل بن ساری نے نویں اور 57 ویں منٹ میں 2 جبکہ محمد رضی عبدالرحیم نے 43 ویں منٹ میں ایک گول سکور کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،نیوزی لینڈ کی طرف سے ہیڈن برائن فلپس نے 52 ویں اور ثام گیریٹ لین نے 53 ویں منٹ میں ایک، ایک گول کیا،میچ میں فتح کے بعد ملائیشیا ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیشنل جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جنور...

پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل جونیئر رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز 30 جنوری سے باغ جناح ٹینس کورٹ لاہور میں ہوگا، ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ٹورنامنٹ کے جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں 18 سنگلز اینڈ ڈبلز ، انڈر 16 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 14 سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 12 سنگلز اینڈ ڈبلز ، 45 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، 55 پلس سنگلز اینڈ ڈبلز، انڈر 10 سنگلز، انڈر سنگلز اور انڈر 6 سنگلز کے مقابلے شامل ہیں،ایونٹ کے فائنل مقابلے 4 فروری کو کھیلے جائیں گے اور فائنل مقابلوں کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسٹریلین اوپن ٹینس مینزسنگلز، سٹیفانوس اور ج...

یونانی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ سٹیفانوس اور اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے،آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 111 واں میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں یونانی ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کے تھرڈ سیڈ ڈ سٹیفانوس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ،انہوں نے نیدرلینڈز کے حریف ٹینس کھلاڑی ٹیلون گریکسپور کو شکست دیکر ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، ان کی فتح کا سکور 2-6، 6-7(5-7) اور 3-6رہا ،ایک اور میچ میں اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر نیسخت مقابلے کے بعد حریف ہنگری کے مارٹن فوکسووکس کو 6-4، 6-4، 1-6، 2-6 اور 0-6 سے ہرا کر میگاایونٹ کے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،پری کوارٹر فائنل میں دونوں ٹاپ 16کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف کوارٹر فائنل کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنہم ہاٹ پور...

انگلش پریمیئر فٹبال لیگ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو شکست دے دی ، یہ مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 13ویں کامیابی ہے،پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں ، ایمرٹس اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں میچ کے پہلے ہاف میں ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کے خلاف 0-2 گول کی برتری حاصل تھی،ٹوٹنہم ہاٹ پور کی طرف سے پہلا گول 44ویں منٹ میں ڈیجان کلوسیوسکی نے جبکہ 45 ویں منٹ میں ایمرسن نے سکور کیا،دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چار گول سکور کر کے ٹوٹنہم ہاٹ پور کو دو کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا،دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی طرف سے ریاض مہریز نے دو جبکہ جولین الواریز اورایرلنگ ہالینڈ نے ایک ایک گول سکور کیا، جولین الواریز نے 51 ویں ،ایرلنگ ہالینڈ نے 53 ویں جبکہ ریاض مہریز نے بالترتیب 63 ویں اور 90 ویں منٹ میں گول سکور کیے ،اس کامیابی کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی کی لیگ میں 13فتوحات ہوگئی ہیں اور مانچسٹر سٹی کی ٹیم 42 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ یاچیف سلیکٹر کی آفر...

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا،لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ چیف سلیکٹر کے لیے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ، اگر کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا،انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی پر پریشر ہو تو اس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے، بابرکی تین فارمیٹ میں پرفارمنس بہترین ہے، اس پر پریشر نہیں ہے لیکن کپتانی وقت کے ساتھ ہی آتی ہے، بابرکو مزید کپتانی کا موقع ملنا چاہیے،انضمام الحق کا کہنا تھا کہ کھیلوں سے متعلق پاکستان کا موقف ہمیشہ مثبت رہا ہے ،افغانستان ہو یا بھارت کرکٹ کھیلنی چاہیے،انہوں نے کہا کہ غیر ملکی کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں، پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں، میرے دور میں مکی آرتھر نے بہت اچھا کام کیا تھا اور اب ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی اچھا کام کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی اور لوکل کی بات نہیں جو بھی کرکٹ کھیلا ہوا ہے وہ کوچنگ کر سکتا ہے،انضمام الحق نے کہا کہ پشاور سمیت پورے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے،پی ایس ایل کے میچز پورے پاکستان میں ہوں گے تو انٹرنیشنل ٹیمیں مختلف وینیوز پر کھیلنے کیلئے رضا مند ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دوستانہ میچ ،میسی کی ٹیم نے رونالڈو الیون کو...

ارجنٹائن کے سٹارفٹبالر لیونل میسی کی ٹیم پی ایس جی نے دوستانہ میچ میں پرتگال کے سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم آل سٹار الیون کو شکست دے دی،سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں پی ایس جی نے رونالڈو الیون آل اسٹار الیون کو 4-5 سے ہرایا،کنگ فہد سٹیڈیم میں کھیلے گئے دنیائے فٹبال کے ستاروں سے بھرے میچ میں مہمان خصوصی بالی ووڈ سٹار امیتابھ بچن تھے،خیال رہے دوستانہ میچ کو یادگار بنانے کے لیے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کی جانب سے اس میچ کے ایک خصوصی ٹکٹ کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا تھا جو سعودی عرب کے تاجر مشرف الغامدی نے 26 لاکھ ڈالرز یعنی 59 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں خریدا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024،پاک بھارت میچ امریکا م...

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچز کے لیے امریکا کے 3 شہروں کو شارٹ لسٹ کرلیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے فلوریڈا، لاس اینجلس اور آکلینڈ کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ امریکا میں ہی کرائے جانے کا امکان ہے، آئی سی سی کے وفد نے دسمبر میں مختلف شہروں میں سہولیات کا جائزہ لیا تھا،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے امریکا اور ویسٹ انڈیز مشترکہ میزبان ہیں اس حوالے سے یو ایس اے کرکٹ کے صدر نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کو امریکا میں کراڈ کی بہت سپورٹ ہے، ویسٹ انڈیز کے بجائے امریکا میں باکس آفس میچ ہونے کی امید ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ فلوریڈا میں ہونیکا امکان ہے،واضح رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی مینزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جون 2024 میں ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ۔ مسلح افواج ۔ معائن...

چین ، دارالحکومت بیجنگ سے چینی صدر ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن چیئرمین شی جن پھنگ چینی نئے قمری سال سے پہلے  بذریعہ ویڈیو لنک سنکیانگ ملٹری کمانڈ کے ماتحت خنجراب میں سرحدی دفاعی اسٹیشن پر تعینات فوجیوں، گشت کرنے والی چینی بحریہ کے دستوں ، ایئر فورس ایوی ایشن بریگیڈ اور مسلح پولیس فورس کے ماتحت فالکن کمانڈو یونٹ کے فوجیوں سے بات چیت کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان ۔ پھول منڈی ۔ فعال

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کی ہائی نان ٹراپیکل فلاور ٹریڈنگ ( آکشن) مارکیٹ میں نیلامی کے مقام کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِںہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان ۔ پھول منڈی ۔ فعال

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کی ہائی نان ٹراپیکل فلاور ٹریڈنگ ( آکشن) مارکیٹ میں گاہگ پھول خرید رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان ۔ پھول منڈی ۔ فعال

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کی  ہائی نان ٹراپیکل فلاور ٹریڈنگ ( آکشن) مارکیٹ میں گاہگ پھول خرید رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہائی نان ۔ پھول منڈی ۔ فعال

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو کی ہائی نان ٹراپیکل فلاور ٹریڈنگ ( آکشن) مارکیٹ میں ایک گاہک خریدے گئے پھول  لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرک...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے اہلکاروں اور افسران کی دوڑیں لگ گئیں، جائے وقوعہ پر ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا،اہلکار کی لاش کے ساتھ اس کی سرکاری رائفل بھی پڑی تھی، بھارتی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج ہی ہلاک ہوگیا،بھارتی فوجی اہلکار نے سرکاری رائفل سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت لائس نائیک شیو کمار کے نام سے ہوئی ہے،لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سویڈن نے دو ایرانی نژاد بھائیوں کو روس کی جا...

سویڈن نے روس کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں دو ایرانی نژاد سویڈش بھائیوں کو عمر قید کی سزا دی ہے ،اسٹاک ہوم کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں پیمان کیا کو تا عمر اور پیام کیا کو نو سال دس ماہ عمر قید کی سزا سنائی ہے ،عدالت نے یہ فیصلہ ایرانی نژاد بھائیوں کی طرف سے سویڈن کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے پیش نظر دیا ہے، سویڈش مسلح فوج میں خارجہ دفاعی خفیہ ایجنسی میں مامور بیالیس سالہ پیمان اورپینتیس سالہ پیام پر الزام تھا کہ انہوں نے اٹھائیس ستمبر 2011تا بیس ستمبر دو ہزار اکیس کے درمیان روس کو مختلف خفیہ معلومات فراہم کیں تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خفیہ دستاویز کی بازبابی پر کوئی ندامت نہیں،ب...

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کی رہائش گاہ اور ذاتی دفتر سے برآمد ہوئے خفیہ دستاویز پر مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یہاں ایک بات کافی سنجیدہ اور میرے لیے ناقابل فہم بھی ہے اور وہ یہ کہ امریکی عوام مجھ سے یہاں آنے والی آفات سے متعلق استفسار کیوں نہیں کر رہے ؟بائیڈن نے کہا کہ مٹھی بھر دستاویز کی غلط جگہ موجودگی قبول ہے جنہیں فوری طور پر قومی آرشیف اور امور انصاف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اس مسئلے کے حل کیلیے متعلقہ اداروں سے مکمل تعاون کر رہا ہوں،امریکی صدر نے یقین ظاہر کیا کہ ان دستاویز میں ایسی کوئی غلط چیز نہیں کہ جس پر مجھے ندامت ہو ،میں اپنے وکلا کے کہنے پر عمل پیرا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیس بک پر برازیل میں تشدد کو فروغ دینے والے...

فیس بک نے برازیل میں تشدد کو فروغ دینے والے آن لائن اشتہارات کی ایک سیریز کی منظوری دی ہے،ایک نئی رپورٹ کے مطابق، فیس بک کا یہ اقدام ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب کچھ ہی روز پہلے مشتعل مظاہرین کی جانب سے برازیل کی سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی گئی تھی،اس ماہ کے آغاز میں، برازیل کے انتہائی دائیں بازو کے سابق صدر جائیر بولسونارو کے ہزاروں حامیوں نے ملک کی کانگریس، سپریم کورٹ اور صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا اور تین گھنٹے تک توڑ پھوڑ کی،فیس بک پر آن لائن تشدد بھڑکانے والے مواد کو روکنے کی کوشش میں فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کا کہنا تھا کہ اس نے برازیل کو "عارضی زیادہ حساس مقام" کے طور پر نامزد کیا ہے اور لوگوں کو ہتھیار اٹھانے یا سرکاری عمارتوں پر حملہ کرنے پر ابھارنے والے مواد کو ہٹا دیا ہے،تاہم، فسادات کے چار دن بعد، انسانی حقوق کی تنظیم گلوبل وٹنس نے انکشاف کیا کہ فیس بک اب بھی اپنے پلیٹ فارم پر موت کی دھمکیوں اور تشدد پر مبنی اشتہارات کی اجازت دے رہا ہے،جعلی اکائونٹس کا استعمال کرتے ہوئے، اس گروپ نے فیس بک پر چلانے کے لیے 16بوگس اشتہارات جمع کرائے، جن میں سے 14کی منظوری دے دی گئی،منظور شدہ اشتہارات میں پرتگالی زبان میں یہ پیغامات تھے"ہمیں ان تمام چوہوں کو بل سے نکالنا ہے جنہوں نے اقتدار پر قبضہ کیا ہے اور انہیں گولی مار دی جائے ''ہمیں قانون کی حکمرانی بحالی کرنے کے لیے فوجی انقلاب کی ضرورت ہے"، اور "لولا کے حامیوں کے بچوں کو مرنا ہوگا"بائیں بازو کے صدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے یکم جنوری کو بولسونارو کو اکتوبر میں ہونے والے الیکشن میں شکست دینے کے بعد عہدہ سنبھالا ہے۔

تاہم، بولسونارو نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، اور کچھ حامیوں نے دعوی کیا کہ الیکشن چوری کیا گیا ہے،گلوبل وٹنس نے یوٹیوب پر بھی ان اشتہارات کی منظوری کی درخواست دی، لیکن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم نے گروپ کے اکائونٹس کو فوری طور پر معطل کردیا،گلوبل وٹنس کا کہنا تھا کہ اس نے صارفین کے دیکھنے سے پہلے ہی اشتہارات فیس بک سے واپس لے لیے ہیں،برازیلیا میں تشدد کے بعد، فیس بک انتظامیہ کا کہنا تھا کہا کہ وہ صورت حال کی 'فعال طور پر نگرانی' کر رہے ہیں اور فیس بک پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کو ہٹا رہے ہیں،گلوبل وٹنس میں سائبر دھمکیوں کے خلاف مہم چلانے والی روزی شارپ نے کہا کہ یہ ٹیسٹ ظاہر کرتا ہے کہ فیس بک اپنی پالیسی کو کس حد تک نافذ کرنے کے قابل ہے،میٹا کے ترجمان مچ ہینڈرسن نے کہا کہ گلوبل وٹنس کے اشتہارات کا چھوٹا سا نمونہ اس بات کا اظہار نہیں تھا کہ کمپنی نے اپنی پالیسیوں کو کس حد تک نافذ کیا،جیسا کہ ہم نے ماضی میں کہا ہے کہ برازیل میں گزشتہ سال کے انتخابات سے پہلے ہم نے تشدد اور اشتعال انگیزی سے متعلق ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے متعدد نمونوں کو ہٹا دیا تھا اور اشتہارات کے لئے دی گئی لاکھوں درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا،ہم اپنے پلیٹ فارمز کو غلط استعمال سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکنالوجی اور ٹیموں کا استعمال کرتے ہیں اور ہم اپنی پالیسیوں کو بڑے پیمانے پر نافذ کرنے کے لیے اس عمل کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس یوکرین پر موسم بہار میں نئے حملے کر سکتا...

نیٹو عسکری کمیٹی کے صدر ایڈمیرل راب بائیر نے امکان ظاہر کیا ہے کہ موسم بہار کی آمد پر روس یوکرین پر نئے حملے کر سکتا ہے،راب بائیر نے نیٹو رکن ممالک کی مسلح افواج کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ،بائیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ روس کے اسٹریٹیجک اہداف میں ردو بدل نہیں ہوا ہے اور قوی امکان ہے کہ موسم بہار میں یوکرین پر نئے حملے کر سکتا ہے،یوکرین کا بھی یہی خیال ہے جس کیلیے انہیں تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ٹیچر...

مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر سمیت 2فلسطینی شہید ہوگئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پرفائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر فائرنگ کر کے اسکول ٹیچر سمیت 2 فسلطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد رواں ماہ شہید کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمینیا، فوجی یونٹ میں آگ لگنے سے 15اہلکار ہ...

آرمینیائی فوجی یونٹ میں آگ لگنے سے کم از کم 15 فوجی ہلاک جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے ، حادثہ ممنوعہ مواد پٹرول کے استعمال کے باعث پیش آیا،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کی ریسکیو سروس نے بتایا کہ آگ 19جنوری کی صبح تقریبا 1:15بجے آذربائیجان کی سرحد کے قریب گیگرکونک علاقے کے گائوں ازات میں یونٹ میں لگی،وزیر دفاع سورین پاپیکیان نے آگ لگنے کے چند گھنٹے بعد منعقدہ ایک حکومتی اجلاس کو بتایا کہ کئی سینئر فوجی افسران کو فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے، جن میں فوج کی دوسری کور کے کمانڈر وہرام گریگوریان بھی شامل ہیں جو اس یونٹ کے انچارج تھے،انکا کہنا تھا کہ یہ افسران کسی نہ کسی طرح سے آرمینیائی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کے حکم پر عمل درآمد کے ذمہ دار تھے، اس سلسلے میں ان عہدوں پر ان کا مزید قیام نامناسب سمجھا جاتا ہے،آرمینیا کی تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین ارگیشتی کیارامیان نے حکومتی اجلاس کو بتایا کہ فوجداری مقدمہ آرمینیا کے ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 352پیراگراف 4کے تحت شروع کیا گیا ہے،وزیر اعظم نکول پشینیان نے یقین ظاہر کیا کہ آگ ایک حادثہ تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک ملازم نے 5لیٹر کے کنستر سے چولہے میں پٹرول ڈالنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کنستر میں ہی آگ لگ گئی، خدمت گار نے اضطراب سے کنستر کو ایک طرف پھینک دیا جس سے آگ مزید پھیل گئی،اس واقعے نے آرمینیائی عوام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جو ابھی دو سال قبل دوسری کاراباخ جنگ میں تقریبا 4,000فوجیوں کے نقصان سے دوچار ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جنگ نہیں چاہتے ، ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کے ذر...

یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتچو تاکیس نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ترکیہ اور یونان کے مسائل کا حل ٹیبل پر ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہوتے ہوئے نہیں دیکھتے ہیں،سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (WEF)کے موقع پر میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں میتچو تاکیس نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے بہت زیادہ تنا چل رہا ہے اور اس کا حل نکالا جا سکتا ہے اور آپس کے مسائل کا حل تلاش کیا جاسکتا ہے،میتوچاکیس نے کہا کہ ہم ترکی کے ساتھ جنگ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور یونان کے درمیان بنیادی مسئلہ ایجیئن اور مشرقی بحیرہ روم میں سمندری دائرہ اختیار کے علاقوں کی حد بندی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں عاقل انسانوں کی طرح ترکیہ کے ساتھ مذاکرات کرنے اور اپنے بنیادی مسئلے کو حل کرنے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے،کریاکوس میتچو تاکیس نے کہا کہ مستقبل قریب میں یونان اور ترکیہ میں انتخابات ہوں گے، میتچو تاکیس نے کہا، "میرے خیال میں تنا کو کم کرنے، مشترکہ مفاد کے مسائل پر کام کرنے، اور اختلاف دور کرنے سے متعلق اتفاق کرنے کے کئی ایک طریقہ کار موجود ہیں،ان کا کہنا تھا کہ صدر رجب طیب ایردوان سے کئی بار مذاکرات کیے ہیں ، اگرچہ ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ صدرایردوان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ان مسائل کو حل نہ کیا جاسکے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی ممالک میں غریبوں کو جبکہ پاکستان میںام...

پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ مغربی ممالک میں پیکج غریبوں کو دئیے جاتے ہیں جبکہ پاکستان میں پیکج ارب پتیوں کو دئیے جاتے ہیںجس کا مقصد انکے سرمائے میں اضافہ ہوتا ہے تاہم عوام کو اسے ترقی کے لئے ضروری بتایا جاتا ہے۔ مہذب ممالک میں ٹیکس ایمنسٹی سکیموں کو کوئی تصور نہیں مگر پاکستان میں ہر حکومت امیروں کو کالا دھن سفید کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کو بار بار بتایا جاتا ہے کہ صنعتی زرعی سٹاک مارکیٹ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو پیکج دینا ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سابق حکومت نے عوام کو سستے مکانات کا سبز باغ دکھا کر کنسٹرکشن پیکج کا اعلان کیا جس سے غریبوں کے لئے ایک گھر بھی نہ بن سکا مگربلڈرز مافیا نے اربوں روپے کما لئے۔ اس پیکج سے پلاٹوں گھروں اور تعمیراتی سامان کی قیمت بڑھنے اور کرایوں میں اضافہ کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا جا سکا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صنعت کاروں اور برامدکنندگان کوبھی پیکجوں اور ٹیکس ایمنسٹی سکیموں کی لت لگی ہوئی ہے اور وہ اس وقت تک کام ہی نہیں کرتے جب تک انھیں اربوں روپے کا فائدہ نہ دیا جائے۔ امپورٹرز کی اکثریت انڈر انوائسنگ کر رہی ہے جس سے حکومت کو کھربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ صرف ایک پڑوسی ملک سے تجارت میں کم از کم چار ارب ڈالر کی انڈر انوئسنگ کی جا رہی ہے اور پاکستان منگوائے گئے سامان کی ادائیگی ہنڈی کے زریعے کی جاتی ہے جو ارباب اختیار کے علم میں ہے مگر اس پر کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ملک جل بھی رہا ہو تو سیاسی جماعتوں کے لئے سیاسی مفادات ملکی مفادات سے اہم ہوتے ہیںاور ذمہ داری انھیں چھو کر بھی نہیں گزری۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ٹوٹی پھوٹی معیشت کی موجودگی میں روپے کا مستح...

تاجر رہنما اوراسلام آباد چیمبر کے سابق صدر شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ٹوٹی پھوٹی معیشت کی موجودگی میں روپے کا مستحکم ہونا ناممکن ہے۔دیوالیہ ہوتے ہوئے ملک میں روپے کو مستحکم کرنے اور ڈالر کو مصنوعی طور پرنیچے لانے کی خواہش میںآئی ایم ایف کو ناراض اور ملکی معیشت کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ڈالر کو نیچے لانے کے تجربے میں ناکامی کے بعد بھی اسی پالیسی پر عمل درامد جاری ہے جو حیران کن ہے۔جب پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی ہے تو ملک کی حالت کیسے بدل سکتی ہے۔ شاہد رشید بٹ نے ایک بیان میں کہا کہ بے جان معیشت کے باوجود آئی ایم ایف کی مخالفت سے دیگر اداروں سے منظور شدہ قرضے اور گرانٹس بھی رک سکتی ہے جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔اس وقت پالیسی سازوں کی ساری توجہ کرنٹ اکائونٹ کا خسارہ کم کرنے پر لگی ہوئی ہے جسکی وجہ سے درآمدات کو روکا جا رہا ہے مگر وہ یہ بھول رہے ہیں کہ برآمدات کے لئے بھی درآمدات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ کہ اگر معیشت بہتر نہ ہوئی اور برآمدات نہ بڑھیں تو قرضے ادا کرنے کے لئے نئے قرض لینا ہی واحد طریقہ ہو گا۔ سابقہ حکمرانوں نے سستی شہرت کے لئے ایندھن کی قیمت منجمد رکھ کر معیشت کو نقصان پہنچایا اور اب موجودہ حکمران ڈالر کی قیمت کو منجمد رکھ کر ملکی معیشت کو تباہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ دونوں پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے۔اب بھی کئی سیاستدان نہ ملکی مفاد کو اہمیت دینے کو تیار ہیں اور نہ معیشت کو بلکہ اپنی انا کے خول میں بند رہ کر ملک کو ہر ممکن نقصان پہنچا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فیصل آباد، دیسی مرغی اور دیسی انڈوں کی قیمت...

دیسی مرغی کے انڈوں کی قیمت فیصل ١باد کی تاریخ کی بلند ترین شرح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ روز پولٹری ایگ مارکیٹ میں دیسی انڈے 490 سے 510 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رہے جبکہ دیسی مرغ کے گوشت کی قیمت بھی 1200سے 1300روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی اور زندہ دیسی مرغ950 سے1000 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہوتا رہا تاہم گولڈن، مصری، چینی مرغیوں کا گوشت 700سے 750روپے فی کلو اور برائلر مرغی کا گوشت 480سے 490روپے فی کلو تک فروخت ہوتا رہاجمعہ کے روز پولٹری مارکیٹ فیصل آباد کے سروے کے دوران یہ بات مشاہدے میں آئی کہ پولٹری مافیا کی جانب سے کسی قسم کے چیک اینڈ بیلنس کی عدم موجودگی اور پولٹری مصنوعات کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر پولٹری ایسوسی ایشن کو مقررکرنے کی اجازت کی فراہمی کے باعث مسلسل ناجائز منافع خوری کا رجحان جاری ہے مگر شہریوں کو بلیک مارکیٹنگ سے بچانے کیلئے کوئی اقدامات نہ کئے جارہے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دیسی مرغی کا گوشت 1200 سے 1300 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔مزید برآں مچھلی فروخت کرنے والے دوکانداران نے بھی دیگر شعبہ جات کو دیکھتے ہوئے ایک مافیا کی شکل اختیار کرلی ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

50فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل یا جزوی بند ہوچ...

30سے 50فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل یا جزوی بند ہوچکی'' رواں سال پاکستان کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملکی ایکسپورٹ میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹس میں گراوٹ کے حوالے سے تشویش ناک انکشاف کیا گیا ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نارتھ پنجاب کے چیئرمین حامد زمان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں ہوسکے گا،خام کپاس کی درآمد مشکل بنادی گئی ہے،ہدف کے مقابلے میں 16یا 17ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ 30سے 50فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری مکمل یا جزوی بند ہوچکی ہے۔ اگر خام مال نہ ملا تو 90دن بعد انڈسٹری بند ہوجائے گی، کراچی پورٹ پر پڑی 1لاکھ گانٹھیں کپاس ریلیز کردیں تو کام چل جائے گا،پنجاب حکومت تعاون کررہی ہے لیکن ترجیح ٹیکسٹائل کو دینا ہوگی۔ واضح رہے کہ ملکی ایکسپورٹس میں تشویش ناک کمی ہو چکی۔ ادارہ شماریات کی ملکی ایکسپورٹس اور امپورٹس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں دسمبر 2021 کے مقابلے میں ایکسپورٹس کے حجم میں 16 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔جبکہ جولائی سے دسمبر تک ایکسپورٹس میں5.79فیصد کمی ہوئی، اس دوران ایکسپورٹس 14ارب 24کروڑ ڈالرز تک رہیں۔ دسمبر2022میں ایکسپورٹس کا حجم2ارب30کروڑ ڈالرز رہا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ایکسپورٹس میں3.64فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2022 میں ایکسپورٹس کے مقابلے میں امپورٹس کا حجم 5 ارب 15 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا، یعنی ایکسپورٹس کا حجم امپورٹس کے مقابلے میں 50 فیصد سے بھی کم رہا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبرتک امپورٹس 31 ارب 38 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں تجارتی خسارہ17ارب13کروڑ ڈالرز رہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی، عدالت نے پولیس کو علی زیدی کی گرفتاری...

کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے معاملے پر ڈی سی آفس کیماڑی میں ڈی آر او کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں نامزد علی زیدی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دائر کی،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی درخواست ضمانت 30ہزار روپے کے مچلکے کے عوض منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کو 28جنوری تک گرفتار کرنے سے روک دیا،واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بلال غفار، سعید آفریدی اور دیگر پہلے ہی مقدمے میں ضمانت حاصل کر چکے ہیں،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ بلدیاتی حکومت کے لیے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ ہے، کل حافظ نعیم الرحمان ہمارے پاس آ رہے ہیں، ان سے ملاقات کے بعد معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی، علی زیدی کا کہنا تھا کہ اب پیپلز پارٹی زرداری مافیا ہے، ان سے کوئی بات نہیں ہو گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کرنا نہ...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کرنا نہیں چاہتی، وزارت خارجہ قانونی محاذ پر فوزیہ صدیقی کو سہولت فراہم کرے، نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی امریکا سے رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے درخواست پر سماعت کی، ڈاکٹرفوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیس کے حوالے سے کیا پیشرفت ہے، منور اقبال دوگل نے عدالت کو بتایا کہ قائم مقام امریکی سفیر سے ہمارے حکام کی ملاقات ہوئی ہے،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیئے کہ کیا کافی اور کیک کی میٹنگ ہوئی، کوئی آئیڈیا نہیں اس ملاقات میں کیا ہوا ہے، ساتویں، آٹھویں سماعت ہے حکومت اس حوالے سے کچھ کرنا نہیں چاہتی، ہمارا بھی ایک دائرہ اختیار ہے اس کی حد تک ہی رہ سکتے ہیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ سفارتی سطح پراٹھایا گیا ہے،فوزیہ صدیقی کے وکیل نے موقف پیش کیا کہ بظاہرلگتا ہے حکومت اس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے، عافیہ صدیقی کے لئے امریکا میں ایک اور وکیل ہائر کیا ہے،عدالت نے وزارت خارجہ کو قانونی محاذ پر فوزیہ صدیقی کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت خارجہ حکام کو آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی کے ساتھ میٹنگ کرنے کا حکم دے دیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ عافیہ صدیقی ہماری شہری ہیں جو مدد حکومت کر سکتی ہے کرے گی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا سے رہائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 17مارچ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کو سب سے بڑا خوف عمران خان کی مقبولیت...

تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پہلے کہتے تھے جب تک ارکان پیش نہ ہوں استعفے قبول نہیں ہوں گے۔اب ارکان کی پیشی کے بغیر استعفے منظور کیے گئے،سارے اقدامات پری پول دھاندلی کے لیے کیے جارہے ہیں۔ آئی این پی سے گفتگو میں فرخ حبیب نے استعفے منظور کرنے پر ردعمل میں کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری واپسی کے اعلان پر انہوں نے ہلچل شروع کر دی۔حکومت کو سب سے بڑا خوف عمران خان کی مقبولیت کا ہے،پی ڈی ایم کا کوئی لیڈر عمران خان کا مقابلہ کرنے کو تیار نہیں۔استعفوں کا معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے،یہ سیاسی جماعتیں نہیں اقتدار پر قابض ٹولہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راجہ ریاض کو بچانا ہے اور اپنی مرضی کا نگراں سیٹ اپ لانا ہے،پی ڈی ایم جو مرضی کر لے ان کے بدنیتی پر مبنی فیصلے کبھی کارآمد نہیں ہوں گے۔ان کے لوگ بھی اب حکومت کے ساتھ موجود نہیں،اعتماد کے ووٹ کی باری آئی گی تو انہیں اپنے نمبرز پورے کرنے ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا...

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے،اپوزیشن نے ایک بار پھر معاملات کو متنازع بنایا، نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے،نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے، کمیٹی کے ممبران سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، افسوس ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا، چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں حکومتی امور کو آگے بڑھائے۔جمعہ کے روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت اعلیٰ مشاورتی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق مشاورت اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے قائم کمیٹی نے اپوزیشن کے عدم تعاون سے متعلق آگاہ کیا،اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن کا رویہ غیرسنجیدہ ہے،اپوزیشن نے ایک بار پھر نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق معاملات کو متنازع بنایا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی سے متعلق رویہ ناقابل فہم اور سیاسی ناپختگی کے مترادف ہے،نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی پر سیاست کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے کھلے دل سے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بہترین شخصیات کے نام دیئے ہیں،قوم دیکھ رہی ہے کہ نگران وزیراعلیٰ معاملے کو بلاوجہ کون طول دے رہا ہے،ہماری کمیٹی کے ممبران راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال اور ہاشم جواں بخت سینئر سیاستدان ہیں، کمیٹی کے ممبران سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن نے ہمارے اچھے رویے کے باوجود منفی طرز عمل اپنایا،ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نگران وزیراعلیٰ آئے جو شفاف اور صاف انداز میں حکومتی امور کو آگے بڑھائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35...

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے مزید 35ارکان کے استعفے منظور کرلیے،تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 35ارکان کے استعفے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس پرفوری کارروائی کرے گا،اسپیکر کی جانب سے جن 35پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں ڈاکٹر حیدر علی خان، سلیم خان، صاحبزادہ صبغت اللہ ، عامر کیانی، امجد خان نیازی، سید فخر امام، مخدوم خسرو بختیار، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری، محبوب شاہ، بشیر خان، جنید اکبر، شیر اکبر خان، علی خان جدون، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب اور شیر علی ارباب شامل ہیں،اسپیکر نے 31جنرل اور 4مخصوص نشستوں کے استعفے قبول کیے ہیں جب کہ یکم بعد دیگرے منظور ہونے والے مجموعی استعفوں کی تعداد 80سے زائد ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا آج ہونے والا اجلاس پی ٹی آئی کے استعفوں کے باعث ہی ملتوی کیا گیا ہے، ایوان میں پی ٹی آئی منحرف ارکان کے علاوہ صرف 30سے زائد ارکان ہی باقی بچے ہیں،دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 35اراکین کے استعفوں پر کارروائی شروع کر دی، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی اراکین کو فوری ڈی نوٹیفائی کردیا جائے گا،قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی نے 17جنوری کو بھی پی ٹی آئی کے 34ارکان اور شیخ رشید احمد کا استعفا منظور کرلیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں