چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل صنعت نمائش میں ایک ایس اے آئی سی واکس ویگن آئی ڈی 6 ایکس کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)
کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پاکستان کو 2031تک کاربن نیوٹرلٹی حاصل کرنے کی کوششوں میں مدد دے گا، پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران 5,000افراد کو بھرتی کیا گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والا پاور سیکٹر کا پہلا اقدام ہے نے مقامی کمیونٹیز کی زندگیوں کو نمایاں طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ہر سال 3.2 بلین یونٹ صاف اور سبز توانائی پیدا کرنے والے نجی شعبے کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے طور پر کروٹ ہائیڈل اسٹیشن نے صحت اور تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرکے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لائی ہے۔یہ دریائے جہلم پر کروٹ پاور کمپنی کی جانب سے ضلع راولپنڈی کے اطراف میں بنایا گیا ایک رن آف دی ریور پروجیکٹ ہے جس میں چائنا تھری گورجز ساتھ ایشیا انویسٹمنٹ کا زیادہ حصہ ہے۔یہ پاور اسٹیشن اسلام آباد سے تقریبا 55 کلومیٹر جنوب مشرق میں راولپنڈی کے گاوں کروٹ اور آزاد جموں و کشمیر کے ہولاڑ کے قریب واقع ہے۔4,000 سے زیادہ لوگوں کو مختلف کرداروں میں ملازمت دی گئی ہے جن میں سے 85فیصدمقامی کمیونٹیز سے بھرتی کیے گئے ہیں۔علاقے میں صحت کے متعدد یونٹس کو اپ گریڈ کیا گیا ہے جن میں کہوٹہ ایمرجنسی ہسپتال اور کچھ دیگر بنیادی ہیلتھ یونٹس شامل ہیں۔اسی طرح ڈسپنسریاں اور روڈ انفراسٹرکچر بھی تیار کیا گیا ہے۔
سی پی ای سی اتھارٹی، منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے دوران تقریبا 5,000 افراد کو بھرتی کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کو 2031 تک کاربن نیوٹرلٹی حاصل کرنے کی کوششوں میں مدد دے گا۔کروٹ پاور سٹیشن سے ملحقہ گاوں کنن کے رہائشی محمد ایاز نے بتایا کہ وہ پاور سٹیشن کے مقام پر ایک کمرے کے سکول میں پڑھاتا تھا۔ پاور اسٹیشن کی تعمیر کے بعد اسکول کو چار سال قبل کنان گاوں میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ چینی کمپنی نے اس اسکول کو پانچ سے چھ کمروں پر مشتمل دوبارہ تعمیر کیا ہے اور اس میں پانی کی فراہمی، فرنیچر، واش رومز اور باونڈری وال جیسی سہولیات فراہم کی ہیںجس سے مقامی کمیونٹیز کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاوں تک ایک سڑک تعمیر کی گئی ہے جس سے مقامی باشندوں کے لیے مرکزی سڑکوں سے جڑنا آسان ہو گیا ہے۔پہلے لوگ اپنے بچوں کو 6-7 سال کی عمر میں اسکول میں داخل کراتے تھے کیونکہ اسکول کافی فاصلے پر واقع تھا لیکن اب اسکول قریب ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے بچوں کو 4-5 سال کی عمر میں داخل کروا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے بعد اپنے علاقے میں ہونے والے کام سے کافی مطمئن ہیں۔گاوں کے اسکول کی جگہ محدود تھی جس کی وجہ سے والدین اپنے بچوں کو دوسرے علاقوں کے اسکولوں میں داخل کرانے پر مجبور تھے۔ تاہم زیادہ تر والدین اپنے بچوں کو، خاص طور پر لڑکیوں کو دور دراز کے اسکولوں میں نہیں بھیجتے تھے۔ ایاز نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے پرائمری سطح تک تعلیم حاصل کرنا خاص طور پر مشکل تھا لیکن ہمارے گاوں میں ایک کشادہ اسکول کی تعمیر نے یہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم نے اسکول میں سائنس کے دو اساتذہ کو بھی تعینات کیا ہے۔کنان گاں کے ایک اور رہائشی محمد یاسین نے کہا کہ مقامی لوگ اپنے گاوں میں ایک خوبصورت مسجد بنانے پر چینی کمپنی کے شکر گزار ہیں۔ ہم اس جدید دور میں ایک کارپٹڈ سڑک بنانے، ہمارے گاوں کو مرکزی سڑک سے جوڑنے اور ہمارے مواصلاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے خاص طور پر تعمیراتی کمپنی کے شکر گزار ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ممکنہ منکی پاکس کیسز اور بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)ہدایات کی روشنی میں ائرپورٹس پر خصوصی اقدامات کے تحت تمام بین الاقوامی ائرپورٹس پر ائرپورٹ مینیجرز منکی پاکس سے بچاو اور روک تھام سے متعلق اقدامات کو حتی الامکان موثر بنانے کے لئے باقاعدگی سے دیگر ایجنسیز کے ساتھ کوآرڈینیشن میٹنگز کررہے ہیںکسی فلائیٹ پر مشتبہ منکی پاکس مسافر/کیس کی صورت میں مسافر ائرپورٹ سے باہر جانے کے لئے معمول کے راستے استعمال نہیں کرے گاائرلائین مسافر کی امیگریشن حفاظتی تدابیر کے ساتھ کرائے گی جس میں دستانے اور ماسک پہننا لازمی ہیبارڈر ہیلتھ سروسز(بی ایچ ایس)اور ائیرلائن سٹاف(سی اے اے)ایمبولینس میں مریض کو ہسپتال منتقل کریں گے ، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مشتبہ یا کنفرم کیسز زیادہ ہونے کی صورت میں ائرلائین مریضوں کو کوارنٹائین فسلٹی منتقل کرنے کی ذمہ دار ہوگی جبکہ بی ایچ ایس تعاون فراہم کرے گیفلائیٹ پر 'ڈی پورٹیز' ہونے کی صورت میں ائرلائین (بی ایچ ایس)کو اپنے سٹیشن مینیجر کے ذریعے لینڈنگ سے 3 گھنٹے پہلے آگاہ کرے گی ،مشتبہ یا کنفرم کیسز/مسافروں کو جہاز کے پچھلے حصے میں منتقل کیا جائے گا جہاں وہ ایک سیٹ کے وقفے سے بیٹھیے ہوںگراونڈ ہینڈلنگ ایجنسیز ویل چئیر ہینڈلرز کو ماسک اور دستانے فراہم کررہی ہیں، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق بیگیج ہینڈلرز جہاز سے اترنے والے سامان کو فیومیگیشن کے ذریعے ڈس انفیکٹ کررہے ہیںاحتیاطی تدابیر کے تحت لگیج ایریا، میڈیکل انسپیکشن ایریا، ایف آئی اے کاونٹرز، کوریڈورز، ایسکلیٹرز اور تمام متصل ایریا بشمول ٹوائلیٹس پر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز (بی ایچ ایس)ائرپورٹس پر پہلے سے موجود ہے اور جلد کارگو ایریاز میں جگہ فراہم کر دی جائیگی پورٹرز دستانے اور ماسک کی پابندی کریں گے اور ٹرالیز کو باقاعدگی سے صابن اور پانی سے دھویا جارہا ہیبی ایچ ایس اور سی اے اے سٹاف لفٹس اور ہینڈ ریلز کی ڈس انفیکشن کو یقینی بنارہے ہیں، ترجمان کا کہنا تھا کہ سی اے ایائرکرافٹ ویسٹ کو پہلے سے طے شدہ ایس او پیز کے تحت ٹھکانے لگائے جانے کی کڑی نگرانی کررہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کی سیشن عدالت نے منی لانڈرنگ الزام میں گرفتار عمران خان کے چیف سیکیورٹی افسر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا،ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے افتخار رسول گھمن کی درخواست پر سماعت کی،سیشن عدالت نے ملزم افتخار رسول گھمن کو ایک لاکھ کا ضمانتی مچلکہ جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم افتخار رسول گھمن کسی دوسرے مقدمے میں گرفتار نہیں تو فوری رہا کردیا جائے،واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزم کو فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وکیل عبداللطیف آفریدی قتل کیس میں گرفتار جج کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عبد اللطیف آفریدی قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں مقدمے میں گرفتار سول جج عبد الماجد آفریدی پیش ہوئے،عدالت نے ملزم عبد الماجد آفریدی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم عبد الماجد آفریدی کو مدعی مقدمہ نے دفعہ 164کے تحت نامزد کیا ہے ۔ ملزم کے خلاف دفعہ 109کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا ہے ،عبد اللطیف آفریدی ایڈووکیٹ کو 16جنوری کو پشاور ہائیکورٹ بار روم کے اندر قتل کردیا گیا تھا ۔ جائے وقوع پر مرکزی ملزم عدنان آفریدی کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ واقعے میں نامزد 3دیگر سہولت کار ملزمان ذاکر ، فواد اور عادل ایڈووکیٹ ضمانت پر رہا ہوئے ہیں جب کہ ملزم سول جج عبد الماجد آفریدی نے نامزد ہونے کے بعد خود گرفتاری دی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں نگران وزرائے اعلی کو فوری کام سے روکنے اور ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی،سپریم کورٹ میں یہ درخواست تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی اور سابق وزیراعلی کے پی محمود خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ آئینی مدت کی تکمیل کے بعد پنجاب اور خیبرپختونخوا کے نگران وزرائے اعلی کو فوری ہٹایا جائے،درخواست میں دونوں نگران وزرائے اعلی کو اختیارات کے استعمال سے فوری روکنے کی بھی استدعاکی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی جلا ئوگھیرا کے مقدمے میں رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر پولیس کو نوٹس جاری کرکے 27اپریل کو رپورٹ طلب کر لی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے علی امین گنڈا پور کی رہائی کے لئے درخواست ضمانت پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور کے وکیل نصیر الدین نئیر ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے بے بنیاد مقدمے میں نامزد کیا، زمان پارک جلا ئوگھیرا کے وقت علی امین لاہور میں موجود ہی نہیں تھے،وکیل کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے گرفتار افراد کے بیانات کی روشنی میں تحریک انصاف کے رہنما کو نامزد کردیا،وکیل نے نشاندہی کی کہ علی امین گنڈا پور سے کوئی برآمدگی نہیں ہونی، اس لئے ان کی درخواست ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا جائے،یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے،دوسری جانب علی امین گنڈا پور کو ریاست کے خلاف بیان دینے کے خلاف مقدمے میں شکار پور کی عدالت میں پیش کردیا گیا،علی امین گنڈا پور کو شکارپور کی سینٹرل جیل سے سپیشل سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما کو 6 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں آن لائن شرکت کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس 27اور 28کو بھارتی شہر نئی دہلی میں ہوگا ، اس اجلاس میں پاکستان ورچوئل شرکت کرے گا ،ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیردفاع خواجہ آصف ورچوئلی کریں گے،واضح رہے کہ بھارت شنگھائی تعاون تنظیم کا موجودہ صدر ہونے کی حیثیت سے اس سال علاقائی فورم کے کئی ایونٹس کی میزبانی کرے گا ،بھارت نے مئی میں گوا میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو بھی مدعو کر رکھا ہے،بھارت رواں برس شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کی بھی میزبانی کرے گا، شنگھائی ممالک کی اس تنظیم میں بھارت اور پاکستان کے علاوہ چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں پہلے روز آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی کمانڈر سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں سکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں دونوں جانب سے خطے میں امن واستحکام کی ضرورت پر زوردیا گیا جبکہ دونوں افواج میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا،آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے پی ایل اے کے جوانوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا بھی معائنہ کیا ، آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تربیتی معیار کو سراہا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چین کی مزید عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں میں دونوں ممالک کی مسلح افواج میں تعاون بڑھانے پر بات ہو گی، آرمی چیف چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانوی شہزادہ ہیری نے افغان جنگ کو درمیان میں چھوڑنے کی وجہ بتادی،ڈیوک آف سسیکس نے اپنی کتاب اسپیئر میں انکشاف کیا ہے کہ جب برطانوی فوج نے انہیں افغان مشن سے نکالنے کا فیصلہ کیا تو وہ مشن مکمل ہونے تک افغانستان میں رہنے کے لیے بھیک مانگنے کو تیار تھے،انہوں نے لکھا کہ کرنل ایڈ نے مجھ سے معذرت کی، وہ جانتے تھے کہ یہ بات اہم نہیں تھی کہ میں کب اور کیسے اپنی ڈیوٹی کو ختم کرنا چاہتا ہوں لیکن دوسری طرف وہ مجھے یہ بھی بتانا چاہتے تھے کہ ان کے اعلی افسران مجھے افغان مشن سے نکالنے کے لیے کئی ہفتوں سے ان پر دبا ئوڈال رہے ہیں لیکن میں اس لیے خوش قسمت تھا کہ یہ دورہ مختصر نہیں تھا،انہوں نے لکھا کہ میں نے جو تمام طاقتوں اور طالبان کو نظر انداز کر دیا، اور ایک شاندار ریکارڈ کے ساتھ ایک باعزت طریقے سے لمبے عرصے کے لیے کام کرنے میں کامیاب رہا، اس بات پر کرنل ایڈ نے میری تعریف کی،شہزادہ ہیری نے لکھا کہ میں افغانستان میں مزید رہنے کے لیے بھیک مانگنے والا تھا لیکن میں یہ بھی دیکھ سکتا تھا کہ اس بات کے لیے موقع مناسب نہیں تھا کیونکہ میری وہاں موجودگی کرنل ایڈ سمیت میرے آس پاس کے ہر فرد کو سنگین خطرے میں ڈال سکتی تھی،انہوں نے لکھا کہ اب جب کہ طالبان کو معلوم ہو گیا تھا کہ میں ملک میں ہوں، اور کہاں ہوں تو وہ مجھے مارنے کے لیے اپنا ہر طریقہ استعمال کرسکتے تھے،انہوں نے لکھا کہ برطانوی فوج مجھے مرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی تھی کہ لیکن سب سے زیادہ فوج کو اس بات کی پرواہ تھی کہ میری وجہ سے دوسرے لوگ نہ مریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی ٹی وی سی این این نے اپنے مقبول میزبان و اینکر ڈان لیمن کو فارغ کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان لیمن نے سی این این سے کیریئر ختم ہونے کا ٹوئٹ کرکے بتایا کہ میرے ایجنٹ نے مجھے سی این این کے فیصلے کا بتایا،انہوں نے کہا کہ 17سال ادارے میں رہنے کے بعد بھی انتظامیہ نے براہ راست مطلع نہیں کیا، واضح ہے کہ میرے کام میں کچھ بڑے مسائل ہیں،امریکی میڈیاکے مطابق اینکر ڈان لیمن نے بڑے مسائل کی وضاحت نہیں کی، اس کے علاوہ اینکر نے فروری میں ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی اور دیگرخواتین کی عمر پر تبصرے کیے تھے،دوسری جانب سی این این نے کہا ہے کہ ڈان لیمن کو انتظامیہ سے ملنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ٹوئٹ کو ترجیح دی،رپورٹس کے مطابق ڈان لیمن اپنے مارننگ شو کی خراب ریٹنگ کی وجہ سے دبائو میں تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل مکیش امبانی جہاں اپنے اثاثوں اور دولت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں وہیں وہ اپنے ملازموں پر انعامات کی برسات کرنے اور بڑی رقم بطور تنخواہ دینے کے لیے بھی مشہور ہیں،بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی نے اب اپنے قابلِ اعتبار اور کئی برسوں سے اپنے ساتھ رہنے والے ملازم منوج مودی کو 1500کروڑ بھارتی روپے کی پراپرٹی تحفے میں دی ہے،بتایا جارہا ہے کہ یہ گھر ممبئی کے پوش علاقے نیپیئن سی روڈ پر واقع ہے،ورنداون' نامی 22منزلہ عمارت 1.7لاکھ مربع فٹ کے رقبے پر پھیلی ہوئی ہے،ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کے ملازم منوج مودی کو اس فرم کی ملٹی بلین ڈالرز ڈیلز کو کامیابی سے سرانجام دینے کے لیے جانا جاتا ہے، انہیں مکیش امبانی کا سیدھا ہاتھ بھی کہا جاتا ہے جو انڈسٹری کے اہم فیصلوں میں مکیش امبانی کو مشورے دیتے ہیں،نیپین سی روڈ پر رہائشی جائیدادوں کی قیمت عام طور پر 45,100روپے سے 70,600روپے فی مربع فٹ کے درمیان ہوتی ہے،رپورٹ کے مطابق بلڈنگ کے شروع کی 7 منزلیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عام آدمی پارٹی کی امیدوار نئی دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں،بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلامقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوئی ہیں،شیلی اوبرائے کے مقابلے میں بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے،بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے ڈپٹی میئر کے لیے بھی بی جے پی امیدوار نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں،بھارتی میڈیا کے مطابق میونسپل کارپوریشن دہلی کے میئر کے لیے الیکشن 26اپریل کو ہوئے جس میں شیکھا رائے اور شیلی اوبرائے کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا تاہم شیکھا رائے کی دستبرداری کے بعد شیلی میئر منتخب ہوئیں،بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی اس وقت نئی دہلی کی حکمران جماعت ہے جس کے سربراہ اروند کجریوال اس وقت نئی دہلی کے وزیراعلی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت رہنما صلاح الدین کے بیٹوں کی جائیداد ضبط کرلی،کشمیری میڈیا کے مطابق بھارت کی متنازع نیشنل انوسٹیگیشن ایجنسی (اے این آئی)نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹوں کی سرینگر اور بڈگام میں جائیدادیں ضبط کرلیں،شاہد یوسف اور احمد شکیل کی جائیدادوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کا الزام لگا کر ضبط کیا گیا ہے، صلاح الدین کے دونوں بیٹے 2017اور 2018میں دہشتگردی کے لیے فنڈ حاصل کرنے کے جھوٹے الزام پر دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ بھارت پہلے ہی آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد کرنے والے صلاح الدین کو دہشتگرد قرار دے چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چہرے کے قریب موبائل فون پھٹنے سے 8سالہ بچی ہلاک ہوگئی،بھارتی میڈیا کے مطابق موبائل فون پھٹنے کا واقعہ ریاست کیرالہ میں پیش آیا جہاں تیسری جماعت کی طالبہ 8 سالہ بچی رات کے وقت موبائل فون استعمال کررہی تھی جو اچانک پھٹ گیا، موبائل پھٹنے کے نتیجے میں بچی کا چہرہ جھلس گیا،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ زخمی بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، موبائل فون تین سال قبل خریدا گیا تھا اور اس کی بیٹری گزشتہ سال تبدیل کی گئی تھی،حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن سے بھری دو کشتیاں الٹ گئیں جس کے نتیجے میں 2 پاکستانیوں سمیت 57افراد ہلاک ہو گئے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتیوں میں سوار افراد یورپ جانے کے خواہشمند تھے جن کا تعلق پاکستان، شام ، تیونس اور مصر سے تھا،عینی شاہد کا کہنا تھا کہ ڈوبنے والی ایک کشتی میں کم از کم 80افراد سوار تھے جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے مزید لاشیں برآمد ہو سکتی ہیں،انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 441تارکین وطن یورپ جانے کی کوشش میں بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جان گنوا چکے ہیں،یاد رہے کہ اٹلی نے گزشتہ 3 دنوں میں وسطی بحیرہ روم میں تقریبا 1600تارکین وطن کو لے جانے والی 47کشتیوں کو بچایا اور انہیں لامپیڈوسا جزیرے پر ساحل پر پہنچایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کی جانب سے یوکرین کے ایک میوزیم پر فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 10زخمی ہو گئے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق یوکرینی حکام نے بتایا کہ روسی فوج نے کھارکیو کے علاقے میں S-300فضائی دفاعی میزائل کا استعمال کرتے ہوئے قصبے کے مرکز میں واقع تاریخی میوزیم کو نشانہ بنایا ،روسی فوج نے زمینی اہداف پر حملہ کرنے کے لیے بار بار S-300کا استعمال کیا ہے جسے یوکرین کا فضائی دفاع کا نظام روک نہیں سکتا،یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں تباہ شدہ عمارت اور ریسکیو ورکرز کو نقصان کا جائزہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے،زیلنسکی نے میوزیم میں ایک کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک ہماری تاریخ، ثقافت اور ہمیں مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے سب کچھ کر رہا ہے،کھارکیو کے علاقائی گورنر اولیح سینیہوبوف نے بعد میں اطلاع دی کہ عمارت کے ملبے کے نیچے سے ایک اور مقتول کی لاش نکالی گئی ہے، تین افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور سات کو معمولی زخم آئے،یوکرین کے صدارتی دفتر کے مطابق روسی گولہ باری میں ایک خاتون بھی ہلاک ہوئی اور مشرقی ڈونیٹسک کے علاقے میں دو شہری مارے گئے،یوکرین کی فوج اب ایک طاقتور نئی جوابی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے اور اس کا انحصار مغربی جنگی ٹینکوں اور دیگر ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ مغرب میں تربیت یافتہ فوجیوں کی تازہ ترین سپلائی پر ہے،زیلنسکی نے گزشتہ روز اعلی فوجی افسروں سے بھی ملاقات کی اور میدان جنگ کی صورتحال کے ساتھ ساتھ نئے ہتھیاروں کی فراہمی اور فوجیوں کی تیاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا ، اس موقع پر یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہتھیاروں کی سپلائی کی رفتار کو تیز کرنا ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ میں ٹی وی چینلز کو انٹرویو کے دوران صدر رجب طیب اردگان پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں ترکیہ میں 14مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب اردگان نے گزشتہ روز دو ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا،ترک صدر کا انٹرویو 90منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور پھر انٹرویو شروع ہونے کے 10منٹ بعد ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دیے،رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سخت محنت کی تھی اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی، پروگرام منسوخ کرنا مناسب نہیں سمجھا،واضح رہے کہ رجب طیب اردگان اور ان کی جماعت گزشتہ 20سالوں سے اقتدار میں ہے، اس مرتبہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن لیڈر کمال قلیچ دار اوغلو ان کے مدمقابل ہیں ،سروے رپورٹس کے مطابق اس بار صدر اردگان کو سخت مقابلے کا سامنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور جوائس مسویا نے کہا ہے کہ سوڈان میں لڑائی انسانی بحران کو تباہی میں بدل رہی ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل کو بریفنگ میں بتایا کہ 15اپریل سے سوڈان میں جو کچھ سامنے آ رہا ہے، جب سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، وہ عام شہریوں اور امدادی کارکنوں کے لیے ایک ڈرائونا خواب ہے ، سوڈان میں 15.8ملین تک افراد کوامداد کی اشد ضرورت ہے،اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور نے خبردار کیا کہ یہ تنازعہ نہ صرف ان ضروریات کو مزید بڑھا رہاہے بلکہ ا س تنازعے نے بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں میں رکاوٹیں ڈال دی ہیں جس سے انسانی زندگیوں کوخطرہ لاحق ہے ،انہوں نے کہا کہ اب تک 450سے زائد افراد ہلاک اور 4000سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، دارلحکومت اور گرد ونواح کے کم از کم 20ہسپتالوں کو نقصان، فوجی استعمال، یا وسائل کی کمی کی وجہ سے بند کرنے پر مجبور کیا گیا ہے،بجلی کی کمی اور ایندھن کی قلت سے ویکسین کے ذخیرے اور پانی کی فراہمی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے، جو بیماری کے پھیلائو کا پیش خیمہ ہے،انہوں نے بتایا کہ جنسی بنیاد کے حوالے سے کئی پرتشدد رپورٹیں سامنے آئی ہیں ، دماغی صحت اور نفسیاتی بہبود، خاص طور پر بچوں میں، ناقابل تصور ہے،دوسری جانب غیرملکی میڈیا کے مطابق سوڈان سے مختلف ممالک کی جانب سے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ، 50سے زائد ممالک کے 1700شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اب گیس میٹر کے ماہانہ چارجز میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سوئی ناردرن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40روپے سے بڑھا کر 500روپے کردیا گیا ہے اس لیے صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ 500 روپے کم ازکم بل دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023سے لاگو ہوں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 28اپریل سے 7مئی تک بارش کا امکان ظاہر کیاہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات یا جمعہ سے بارشوں کا طاقتور اور طویل سسٹم ملک پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے ، 28اپریل سے 7مئی تک کراچی سے کشمیر تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے،اس دوران پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے 90فیصد علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوگی جبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے،بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواوں کے سبب گوادر، پسنی اور اورماڑہ کے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کیلئے انتباہ جاری کرتے ہوئے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بہت برے حالات میں ہے، اپنی ذاتی انا کو چھوڑ کر سب کو ملکی مفاد کے لئے کھڑا ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی ڈائیلاگ کے لئے تیار مگرعمران خان راضی نہیں،سکھر میں 40کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والی کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پی پی پی ہمیشہ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہوتی ہے مگر سابق وزیر اعظم عمران خان راضی نہیں ہیں،ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں اپنی اعلی عدالتوں پر اعتماد ہے ، عدالتوں میں آپ نے ہم نے دیکھا ہے کہ ہاتھ میں ترازو اور آنکھوں پر پٹی ہوتی ہے تاکہ فیصلے حق کے ہوں ، چیف جسٹس آف پاکستان کو لارجر بینچ بنانا چاہیے اس سے سپریم عدالت اور ججز کا اعتماد مزید بڑھے گا،انہوں نے کہا کہ جو پارلیمنٹ کا کام ہے پارلیمنٹ کو کرنا چاہیے اور جو عدالتوں کا کام ہے وہ عدالتوں کو کرنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور سکھر جیل میں ہیں، ان کے ساتھ کوئی ناروا سلوک نہیں کیا جا رہا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لا ہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے شہباز گل کے خلاف مزید درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے شہباز گل کو 4ہفتوں کے لئے امریکا جانے کی اجازت دی، ایئرپورٹ جانے پر انہیں ہراساں کیا گیا اور مزید 5 مقدمات کے اندراج کا بتایا گیا، ہمیں نئے درج ہونے والے کسی کیس کا کوئی علم نہیں ہے،درخواست میں مزید کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں، پولیس اور متعلقہ ادارے معلومات بھی فراہم نہیں کررہے ہیں ، آئین کے تحت کسی شہری کے خلاف یک طرفہ کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکتی، آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ہر شہری کو شفاف ٹرائل کا حق حاصل ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر لانے کے احکامات صادر کرے،یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ بھی طلب کی تھی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کا حکم جاری کردیا،احتساب عدالت لاہور کے جج شیخ سجاد احمد نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، رہنما تحریک انصاف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،جج احتساب عدالت نے کہا کہ یہ ضمانت ہومیو پیتھک طریقے سے چلانی ہے، جس پر عثمان بزادر کے وکیل نے کہا کہ ہم نے سوالنامے کا جواب تیار کرلیا ہے آج نیب آفس میں جمع ہوگا،جج شیخ سجاد احمد نے عثمان بزدار کو ہدایت کی کہ بزادر صاحب عدالت کو عدالت سمجھیں، میں اس معاملے پر بڑا سخت ہوں، فیصلہ میرٹ پر ہوگا، اگر آپ کا حق بنتا ہوا تو آپ کو انصاف ملے گا، اگر میرٹ پر پورا نہیں اترتے تو ضمانت نہیں ملے گی،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ اگر عثمان بزدار نے اپنے آفس کو صاف شفاف طریقے استعمال کیا ہے تو ٹھیک، اگر اس میں کوئی غلط یا غیر قانونی کام ہوا تو رپورٹ میں ضرور نیب تفتیشی لکھے، تفتیشی صاحب آپ نے ان کو قانون کے مطابق ڈیل کرنا ہے،عثمان بزدار نے کہا کہ 20اگست 2018سے 16اپریل 2022تک وزیر اعلی پنجاب کے عہدے پر رہا، اس دوران کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا، بعدازاں عدالت نے عثمان بزادر کی ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا،مقامی وکیل شاہد رانا نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائرکی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ازد خود نوٹسزمیں اپیل کا حق آئین میں ترمیم کے بغیر ممکن نہیں،درخواست میں مزید موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں بینچزکی تشکیل چیف جسٹس کا انتظامی اختیارہے، موجودہ ایکٹ سپریم کورٹ کے اختیارات پرقدغن لگانے کے مترادف ہے،درخواست گزار کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ2023کو کالعدم قراردے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں ہائی ایس وین اور ٹرک میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد جان کی بازی ہارگئے ،ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرہ کے اڈا دھرم کوٹ اسٹاپ پر پینسرہ روڈ کے قریب مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے بعد وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، آتشزدگی کے نتیجے میں 7مسافر جھلس کر جاں بحق ہو گئے،ریسکیو کے مطابق بدقسمت ہائی ایس چک 46گ ب سکھیرا سے براستہ پینسرہ فیصل آباد جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، حادثے میں 19افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، ریسکیو کی جانب سے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 2 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی، جبکہ 5 لاشیں ناقابلِ شناخت ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جمعرات کا دن اہم اور تاریخ ہو گا، عدلیہ، آئین اور قانون کی فتح ہو گی، جو بھی عدلیہ سے ٹکرائے گا پاش پاش ہو جائے گا، ٹویٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جو حکومت منی بل منظور نہیں کراسکی وہ حکومت ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل 91 کلاز 7 کے تحت صدر حکومت کو فوری اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، جمعرات(آج) کا دن اہم اور تاریخی ہوگا، عدلیہ،آئین اورقانون کی فتح ہوگی، جو بھی عدلیہ سے ٹکرائیگا پاش پاش ہوجائے گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مریم صاحبہ اکیلی آج پاکستان پہنچ جائیں گی، نوازشریف لندن چلے جائیں گے، الیکشن سارے ہونے ہیں یا پنجاب کے،ہوکر رہیں گے، سماجی اقتصادی اور سیاسی تباہی کا حل صرف الیکشن میں ہے، الیکشن ہوں گے تو امداد بھی مل جائے گی،سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا اسحاق ڈار ہمیشہ غلط اعدادوشمار پہنچا کر آئی ایم ایف کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں، اس بار اعدادوشمار کی ٹمپرنگ میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، آڈیو،ویڈیو ٹیپنگ سے حکومت خود بے نقاب ہورہی ہے، سپریم کورٹ رولز اینڈپروسیجربل پر پہلے ہی سٹے آرڈر دے چکی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے الیکشن فنڈ جاری نہ کرکے آئین شکنی کی ، شیخ رشید وہ سیاسی قربانی کا بہانہ تلاش کررہے ہیں، مہنگائی اور غربت کے ہاتھوں اپریل کے مہینے میں 40سے زائد آدمیوں نے ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں خودکشی کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارچ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی،ڈسکوز صارفین کے لیے بجلی 1 روپے17 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی گئی ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا 3 مئی کو سماعت کرے گی،دوسری جانب کے الیکٹرک پہلے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کراچکی ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی 4 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت بھی 3 مئی کو کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کا بنچ اچانک ڈی لسٹ کردیا گیا،بنچ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر تمام مقدمات بھی ڈی لسٹ کر دیے گئے، رجسٹرار سپریم کورٹ نے مقدمات ڈی لسٹ ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،چیف جسٹس پاکستان کے بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل تھے، بنچ کے سامنے گزشتہ روز 12 مقدمات سماعت کے لئے مقرر کیے گئے تھے،سپریم کورٹ کے بنچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست بھی منسوخ کردی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے،بنچ نمبر 2 کے لئے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئے بنچ نمبر 2 کے مقدمات کی فہرست جاری کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے صدر شی جن پھنگ 70 ممالک کے سفیروں سے سفارتی اسناد وصول کرنے کے بعد خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہو)
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل صنعت نمائش میں ایک ایس اے آئی سی واکس ویگن آئی ڈی 6 ایکس کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ 133 ویں چائنہ درآمدی و برآمدی میلے کے زچہ ، بچہ اور اطفال مصنوعات نمائش سیکشن میں اسٹیفنی جسٹینا (درمیان) اور ان کی چھوٹی بہن (دائیں) نمائش کنندہ کے ساتھ رابطوں کا تبادلہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ 133 ویں چائنہ درآمدی و برآمدی میلے کے زچہ ، بچہ اور اطفال مصنوعات نمائش سیکشن میں اسٹیفنی جسٹینا (درمیان) اور ان کی چھوٹی بہن (دائیں) نمائش کنندہ کے ساتھ رابطوں کا تبادلہ کررہی ہیں۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ 133 ویں چائنہ درآمدی و برآمدی میلے کے زچہ بچہ اور اطفال مصنوعات نمائش سیکشن میں ایک نمائش کنندہ جولیا حسن اور ان کے خاندان کو نوزائیدہ بچوں کی مصنوعات بارے بتارہا ہے۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں منعقدہ 133 ویں چائنہ درآمدی و برآمدی میلے کے زچہ بچہ اور اطفال مصنوعات نمائش سیکشن میں ایک نمائش کنندہ جولیا حسن اور ان کے خاندان کو نوزائیدہ بچوں کی مصنوعات بارے بتارہا ہے۔ (شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پرعمل کریں۔
چینی مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ دنیا ایک دوراہے پرکھڑی ہے انسانیت کو غیرمعمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ بالادستی اور غنڈہ گرد کارروائیاں دنیا کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ بلاک سیاست بڑے پیمانے پر تقسیم اور تصادم پیدا کررہی ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عام بحث کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے منشورکو برقرار رکھنا مزید ضروری اور اہم ہو گیا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ممالک حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں، اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے اتحاد کو مضبوط بنائیں، عالمی حکمرانی نظام کو مؤثر بنانے میں اضافہ کریں۔ مشترکہ سیکیورٹی حاصل کریں، مشترکہ ترقی کو فروغ دیں اور مشترکہ مستقبل کے مواقع پیدا کریں۔
ژانگ نے کہا کہ سب سے پہلےاقوام متحدہ کے منشور کے اختیارات کے مؤثر دفاع کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور جنگ کے بعد کے عالمی نظام کی بنیاد ہے۔ منشور کے تحت خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت جیسے اصول جدید بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو اقوام متحدہ کے منشور کے اختیار کا دفاع صرف الفاظ سے نہیں اس پر عمل درآمد سے بھی کرنا چاہیے اور یہ عملدرآمد خود پر لاگو ہونا چاہئے ۔ اس کے مخصوص حصے پر عملدرآمد اور خود کو مستثنیٰ قرار دینے کی بجائے اس پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے۔
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پرعمل کریں۔
چینی مستقل مندوب ژانگ جون نے کہا کہ دنیا ایک دوراہے پرکھڑی ہے انسانیت کو غیرمعمولی مشکلات کا سامنا ہے۔ بالادستی اور غنڈہ گرد کارروائیاں دنیا کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہیں جبکہ بلاک سیاست بڑے پیمانے پر تقسیم اور تصادم پیدا کررہی ہے۔
انہوں نے سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عام بحث کے دوران کہا کہ اقوام متحدہ کے منشورکو برقرار رکھنا مزید ضروری اور اہم ہو گیا ہے۔ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام ممالک حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کریں، اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے اتحاد کو مضبوط بنائیں، عالمی حکمرانی نظام کو مؤثر بنانے میں اضافہ کریں۔ مشترکہ سیکیورٹی حاصل کریں، مشترکہ ترقی کو فروغ دیں اور مشترکہ مستقبل کے مواقع پیدا کریں۔
ژانگ نے کہا کہ سب سے پہلےاقوام متحدہ کے منشور کے اختیارات کے مؤثر دفاع کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا منشور جنگ کے بعد کے عالمی نظام کی بنیاد ہے۔ منشور کے تحت خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام اور دوسرے ممالک کے داخلی امور میں عدم مداخلت جیسے اصول جدید بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصول بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو اقوام متحدہ کے منشور کے اختیار کا دفاع صرف الفاظ سے نہیں اس پر عمل درآمد سے بھی کرنا چاہیے اور یہ عملدرآمد خود پر لاگو ہونا چاہئے ۔ اس کے مخصوص حصے پر عملدرآمد اور خود کو مستثنیٰ قرار دینے کی بجائے اس پر مستقل بنیادوں پر عملدرآمد کرنا چاہئے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران 1 ہزار 807 اقتصادی و تجارتی نمائشوں کا انعقاد کیا گیا جس میں مجموعی نمائشی رقبہ 5 کروڑ 57 لاکھ 60 ہزارمربع میٹرز تھا۔
چائنہ کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت ایک رپورٹ کے مطابق چائنہ بین الاقومی درآمدی نمائش ، چائنہ درآمدی و برآمدی میلہ (کینٹن میلہ)،چائنہ بین الاقوامی نمائش برائے خدمات کی تجارت اور چائنہ بین الاقوامی اشیائۓصرف نمائش سمیت بڑی نمائشوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ جس نے ممالک کے لئے بین الاقوامی تعاون کے پلیٹ فارمز مہیا کئے تاکہ باہمی مواقع اور تبادلے بڑھائے جاسکیں۔
چین کے مشرق خطے میں 758 اور جنوبی خطے میں 373 نمائشوں کا انعقاد کیا گیا ملک کی مجموعی تعداد کے بالترتیب 41.9 فیصد اور 20.6 فیصد کے مساوی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس ہلکی صنعت کی کل 755 نمائشیں منعقد ہوئیں۔ خوراک، مشروبات، تمباکو، فرنیچر، لکڑی کے کام کی مشینری اور تعمیراتی مواد سمیت دیگر شعبوں میں یہ نمائشیں تعداد اور رقبے کے لحاظ سے سرفہرست رہیں۔
کونسل نے 2022 کے دوران سمندر پار 13 نمائشوں کا انعقاد کیا جن میں 12 آن لائن اور ایک آف لائن تھی جس میں طے شدہ سودوں کی مالیت 7 کروڑ امریکی ڈالرز سے زائد رہی۔
کونسل کے مطابق چین میں معیشت کی بحالی کے ساتھ روایتی کھپت کے فروغ، خدمات کھپت کا فروغ ، نئی کھپت کی دریافت ، سبز اور کم کاربن کھپت کی حوصلہ افزائی پر مبنی نمائشوں میں تیزرفتار ترقی ہوئی۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کی جملہ حقوق خدمات نے ملک کو سائنس و ٹیکنالوجی میں بھرپور خودکفالت کی سمت تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد فراہم کی۔
قومی جملہ حقوق انتظامیہ کے سربراہ شین چھانگ یو نے بتایا کہ انتظامیہ نے بڑے سائنسی تحقیقی پروگرامز میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل پیٹنٹ حاصل کرنے کے لئے پیشکش کی ہے اور جملہ حقوق کے ماہرین کو چپس، نئی توانائی اور بائیو میڈیسن شعبوں میں کاروباری اداروں، جامعات اور اداروں میں بھیجا۔
انتظامیہ نے جملہ حقوق تحفظ مراکز کی تعمیر میں تیزی لانے کی کوششیں تیز کیں تاکہ جملہ حقوق کے فوری جائزے ، تصدیق اور تحفظ بارے خدمات ایک چھت تلے فراہم کی جاسکیں۔
جملہ حقوق بارے بیرون ملک تنازعات کو حل کرنے کے لئے چینی اداروں کو رہنمائی فراہم کی اور اس مقصد کے لئے ملک بھر میں قومی و مقامی ذیلی مراکز قائم کئے گئے۔
شین نے مزید کہا کہ جملہ حقوق انتظامیہ نے اہم شعبوں اور تکنیکی محاذوں کو اہداف مقرر کرتے ہوئے چپس اور قیمتی دھاتوں سمیت 13 صنعتوں میں پیٹنٹ انفارمیشن سروس پلیٹ فارمز بنائے ہیں۔
جملہ حقوق کے عالمی ادارے کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق 2022 میں چین عالمی اختراع انڈیکس میں 11 ویں نمبر پر تھا۔
شین بتایا کہ قابل ذکر ترقی مضبوط جملہ حقوق کے تحفط سے منسلک ہے۔
چین (شِنہوا) چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے منسلک ممالک کے ساتھ جملہ حقوق کے تبادلے اور تعاون میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔
چائنہ جملہ حقوق انتنظامیہ کے سربراہ شین چھانگ یو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں گزشتہ عشرے کے دوران 115 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے 2 لاکھ 53 ہزار پیٹنٹ درخواستیں جمع کرائی گئیں جن کی اوسط شرح نمو 5.6 فیصد سالانہ ہے۔
شین کے مطابق انتظامیہ نے 56 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ 2022 میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں چینی کمپنیوں کی طرف سے منظور کردہ پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد زائد ہے۔
شین نے مزید کہا کہ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں قانونی پالیسی کا تبادلہ، پوسٹ گریجویٹ مطالعہ اور آئی پی آر بارے شعور اجاگر کرنا شامل ہے۔
چین (شِنہوا) چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے منسلک ممالک کے ساتھ جملہ حقوق کے تبادلے اور تعاون میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔
چائنہ جملہ حقوق انتنظامیہ کے سربراہ شین چھانگ یو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں گزشتہ عشرے کے دوران 115 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے 2 لاکھ 53 ہزار پیٹنٹ درخواستیں جمع کرائی گئیں جن کی اوسط شرح نمو 5.6 فیصد سالانہ ہے۔
شین کے مطابق انتظامیہ نے 56 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ 2022 میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں چینی کمپنیوں کی طرف سے منظور کردہ پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد زائد ہے۔
شین نے مزید کہا کہ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں قانونی پالیسی کا تبادلہ، پوسٹ گریجویٹ مطالعہ اور آئی پی آر بارے شعور اجاگر کرنا شامل ہے۔
چین (شِنہوا) چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے منسلک ممالک کے ساتھ جملہ حقوق کے تبادلے اور تعاون میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔
چائنہ جملہ حقوق انتنظامیہ کے سربراہ شین چھانگ یو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں گزشتہ عشرے کے دوران 115 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے 2 لاکھ 53 ہزار پیٹنٹ درخواستیں جمع کرائی گئیں جن کی اوسط شرح نمو 5.6 فیصد سالانہ ہے۔
شین کے مطابق انتظامیہ نے 56 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ 2022 میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں چینی کمپنیوں کی طرف سے منظور کردہ پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد زائد ہے۔
شین نے مزید کہا کہ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں قانونی پالیسی کا تبادلہ، پوسٹ گریجویٹ مطالعہ اور آئی پی آر بارے شعور اجاگر کرنا شامل ہے۔
چین (شِنہوا) چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) سے منسلک ممالک کے ساتھ جملہ حقوق کے تبادلے اور تعاون میں مسلسل پیشرفت کی ہے۔
چائنہ جملہ حقوق انتنظامیہ کے سربراہ شین چھانگ یو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین میں گزشتہ عشرے کے دوران 115 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک سے 2 لاکھ 53 ہزار پیٹنٹ درخواستیں جمع کرائی گئیں جن کی اوسط شرح نمو 5.6 فیصد سالانہ ہے۔
شین کے مطابق انتظامیہ نے 56 بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ۔ 2022 میں بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں چینی کمپنیوں کی طرف سے منظور کردہ پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 12 ہزار تک پہنچ گئی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.4 فیصد زائد ہے۔
شین نے مزید کہا کہ چین اور بیلٹ اینڈ روڈ ممالک کے درمیان تعاون کے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں قانونی پالیسی کا تبادلہ، پوسٹ گریجویٹ مطالعہ اور آئی پی آر بارے شعور اجاگر کرنا شامل ہے۔
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ کے دروازے 2016 میں عوام کے لئے کھولے گئے تھے جس کے بعد سے اب تک اس نے 61.5 ارب یوآن (تقریباً 8.9 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کمائے ہیں۔ یہ شنگھائی ڈرنی لینڈ کا مسکن ہے۔
انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 7 برس میں 11 کروڑ 30 لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس ریزوٹ کا دورہ کیا ہے۔
ریزورٹ نے 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً 63 لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کہا جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 81 فیصد زائد ہے۔ اس سے 4 ارب یوآن سے زائد کی آمدن ہوئی۔
انتظامیہ کے مطابق شنگھائی انٹرنیشنل ریزورٹ میں 2023 کے دوران 2 کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔
ریزورٹ نے رواں سال 30 سے زائد بڑی تقریبات منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جس میں لیونڈر فیسٹیول اور ایک فلمی میلہ بھی شامل ہے۔ زوٹوپیا تھیم پر مبنی جگہ بھی جلد فعال ہوجائے گی۔ اس پر تعمیراتی کام کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔
شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی میں مارچ کے اختتام پر تمام کرنسیوں میں قرض توازن 108.2 کھرب یوآن (تقریباً 15.7 کھرب امریکی ڈالرز) تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 8.1 فیصد زائد ہے۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے شنگھائی صدردفتر کے مطابق مارچ کے اختتام تک شنگھائی میں چینی یوآن میں قرض توازن 101.5 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جو ایک برس قبل کی نسبت 9.8 فیصد زیادہ ہے۔
مارچ کے اختتام پر غیرملکی کرنسی میں قرض توازن 96.8 ارب امریکی ڈالر تھا جو گزشتہ برس کی نسبت 19.1 فیصد کم ہے۔
مارچ کے اختتام پر شنگھائی میں ڈیپازٹ کا توازن ایک برس قبل کی نسبت 9.2 فیصد بڑھ کر 195.7 کھرب یوآن ہوگیا۔
نان جنگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو کی مجموعی مقامی پیداوار 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کی نسبت 4.7 فیصد اضافے سے 29 کھرب یوآن (تقریباً 419.7 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد ہوگئی۔
صوبائی ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی میں جیانگ سو کی ابتدائی ، ثانوی اور اعلیٰ درجے کی صنعتوں ویلیو ایڈیڈ بالترتیب 63.4 ارب یوآن، 12.5 کھرب یوآن اور 16 کھرب یوآن تھیں جو گزشتہ برس سے بالترتیب 3 فیصد، 4.5 فیصد اور 5 فیصد زائد ہے۔
اس عرصے میں جیانگسو کی فکسڈ اثاثوں سرمایہ کاری میں گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری بالترتیب 8.3 فیصد اور 8.7 فیصد بڑھی۔
کھپت کو فروغ دینے سے متعلق متعدد اقدامات کی بدولت جیانگ سو میں ابتدائی 3 ماہ کے دوران اشیائے صرف کی مجموعی خوردہ فروخت 1.17 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 7.8 فیصد زائد ہے۔ جبکہ کھانے پینے کے شعبے میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا۔
ہانگ ژو (شِنہوا) گزشتہ برس بیرون ملک مجموعی طور پر 6 لاکھ 18 ہزار 100 چینی ڈیجٹیل کتب کا اجراء ہوا۔
چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں کتب بینی پرمنعقدہ دوسری قومی کانفرنس کے موقع چائنہ آڈیو ویڈیو اینڈ ڈیجیٹل پبلشنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ قومی ڈیجیٹل کتب بینی رپورٹ 2022 میں بتایا گیا ہے کہ اس تعداد میں گزشتہ برس کی نسبت 50 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ برس ڈیجیٹل کتب کے اجراء کے حوالے سے شمالی امریکہ، جاپان، جنوبی کوریا اور جنوب مشرقی ایشیا نمایاں مقام رہے۔ جبکہ یورپی منڈیوں نے پبلشرز کی توجہ حاصل کی۔ جہاں جاری کردہ ڈیجیٹل کتابوں کی تعداد چین کے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سے بھی زیادہ رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تخیلات اور مارشل آرٹس مقبول ترین موضوعات میں شامل تھے۔
ایسوسی ایشن کے اول نائب صدر ژانگ یی جون نے کہا ہے کہ "ڈیجیٹل کتابیں چینی تشخص کو ظاہر کرنے اور نئے دور میں چینی ثقافت کا اثرورسوخ بڑھانے میں نئی علامت اور نئی علامت اور شکل بن گئی ہیں۔
نان چھانگ (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبہ جیانگ شی میں میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ میں پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ حالیہ دنوں میں ہونے والی مسلسل بارش ہے۔
جھیل کے سنگ میل شینگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن میں پانی کی سطح اتوار کو 12.01 میٹر تک پہنچ گئی تھی جس سے جھیل کا خشک پن ختم ہوگیا۔ 6 اگست 2022 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ جب پویانگ جھیل میں پانی کی سطح 12 میٹر ہوئی ہے۔
صوبائی ہائیڈرولوجیکل مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق شینگ زی ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن پر پانی کی سطح 12.04 میٹرہوچکی ہے۔
پویانگ جھیل کو جون 2022 سے خشک سالی کا سامنا تھا۔ گزشتہ برس یہ معمول سے 92 روز قبل اپنے خشک موسم میں داخل ہوگئی تھی۔
شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی شہر شی آن اور لندن کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔
شی آن شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مطابق پرواز کا یکطرفہ دورانیہ اوسطاً 12 گھنٹے ہے ۔ یہ پروازیں ہفتہ میں تین روز پیر ، بدھ اور جمعہ کو تیان جن ائرلائنز چلائے گی۔
ایئرلائنز کے مطابق پرواز شی آن سے سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر اڑان بھرے گی اور مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے لندن پہنچے گی جبکہ واپسی کی پرواز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے اڑان بھرکر اگلے دن سہ پہر 3 بجکر 25 منٹ پر شی آن میں لینڈنگ کرے گی۔
توقع ہے کہ اس پرواز کے بحال ہونے سے چین کے شمال مغربی خطے کو یوریشیا سے ملانے والا مسافر راستہ دوبارہ فعال ہوجائے گا۔
شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی شہر شی آن اور لندن کے درمیان براہ راست مسافر پروازیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔
شی آن شیان یانگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کے مطابق پرواز کا یکطرفہ دورانیہ اوسطاً 12 گھنٹے ہے ۔ یہ پروازیں ہفتہ میں تین روز پیر ، بدھ اور جمعہ کو تیان جن ائرلائنز چلائے گی۔
ایئرلائنز کے مطابق پرواز شی آن سے سہ پہر 3 بج کر 45 منٹ پر اڑان بھرے گی اور مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے لندن پہنچے گی جبکہ واپسی کی پرواز مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے اڑان بھرکر اگلے دن سہ پہر 3 بجکر 25 منٹ پر شی آن میں لینڈنگ کرے گی۔
توقع ہے کہ اس پرواز کے بحال ہونے سے چین کے شمال مغربی خطے کو یوریشیا سے ملانے والا مسافر راستہ دوبارہ فعال ہوجائے گا۔
چین، مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 20 ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل صنعت نمائش میں ایک رائسنگ آٹو ایف 7 کی نمائش کی جارہی ہے۔ (شِنہوا)