• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

مبینہ کرپشن کیس،22 مئی تک عثمان بزدارکی ضمان...

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اینٹی کرپشن عدالت میں پیش ہوگئے۔ اسپیشل جج اینٹی کرپشن نے 22 مئی تک عثمان بزدارکی ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکرلی۔ مقدمے میں سابق مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجرسمیت 5 افراد نامزد ہیں۔ اربن ٹرانسپورٹ کمپنی سے معاہدے میں مبینہ کرپشن کیحوالے سے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں 3 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی...

عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست قابل سماعت قرار۔بلوچستان ہائی کورٹ میں عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس نعیم اخترافغان اورجسٹس عامر نواز رانا نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قراردیتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست ایڈووکیٹ عبدالرازق شرکی جانب سے دائرکی گئی، درخواست میں عمران خان،حکومت پاکستان اور اٹارنی جنرل و دیگر کو فریق بنایاگیا۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ نیغیرآئینی قراردیا، عمران خان کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی کارروائی شروع کی جائے، عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کارروائی29مئی تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو کی تحقیقات ایف آئی...

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر خصوصی کمیٹی نے تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس رکن اسمبلی اسلم بھوتانی کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں چیئرمن کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ کمیٹی ایوان کی کارروائی سپریم کورٹ کو دینے سے متعلق فیصلے کرکے ایوان کو آگاہ کرے گی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم نثار کی آڈیو لیک کے معاملے کی تحقیقات کرے گی، قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی نے ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب کو کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، اس سلسلے میں اسلم بھوتانی نے کہا کہ نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں آکر معاملے پر مقف دے سکتے ہیں، اجلاس میں نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کو کمیٹی میں طلب کرنے پر ممبران تقسیم نظر آئے جس کے بعد نجم ثاقب و ٹکٹ ہولڈر کی طلبی کے معاملے پر خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے یا شخص کے خلاف نہیں، خرید و فرخت کے خلاف ہیں، تحقیقات سے انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، علاوہ ازیں کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو طلب کرنے کے معاملے کو بھی مخر کرتے ہوئے وزارت قانون کی رائے سے مشروط کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی تقاریر پر پابندی،چیئرمین پیمرا...

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے معاملے پر چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ایئر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے ہدایت کی کہ عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی نہ لگائی جائے، عدالتی احکامات کے باوجود تقاریر نشر کئے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی...

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مفتی عبدالشکور کے انتقال کے بعد این اے 51 کی نشست خالی قرار دے دی۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد این اے 51 کی نشست کو خالی قرار دیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ جمعیت علما اسلام کے رہنما اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور 16 اپریل کو اسلام آباد میں کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے، ان کی گاڑی کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں مفتی عبدالشکور موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایتھوپیئن ایئر لائنز کی پہلی پرواز کی کراچی...

ایتھوپیا ایئر لائنز کی کراچی کیلئے پہلی براہ راست پرواز نے منگل کی صبح مقررہ وقت پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پرواز کا استقبال کیا۔ افریقہ میں ایئر لائنز کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے تین وزیر مملکت، اعلی افسران اور سفارتکاروں سمیت 110 مسافر سوار تھے ، مراد علی شاہ نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپیاں پہنائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایتھوپین ایئرلائن کا سلسلہ کراچی سے ایتھوپیا اور ایتھوپیا کو کراچی سے جوڑنے کا وسیلہ ہے۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پروازوں کے شروع ہونے سے سندھ اور ایتھوپیا میں سرمایہ کاری، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی در...

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس عابد حسین چٹھہ نے محمد آفاق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت وکیل نے استدعا کہ عدالت کیس کو دوسرے بنچ منتقل کرے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ توشہ خانہ کے حقائق چھپانے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، نظیر موجود ہے نااہلی کے بعد نواز شریف بھی پارٹی صدر نہ رہے، قانونی طور پر نااہلی کے بعد کوئی پارٹی ہیڈ نہیں رہ سکتا، الیکشن کمیشن سے رجوع کیا مگر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر کارروائی نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعظم نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا...

دورہ برطانیہ پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں اپنے قیام میں ایک دن کا مزید اضافہ کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن قیام میں ایک دن کا اضافہ کردیا ہے، وزیراعظم اب (آج)بدھ کو وطن واپس روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کی ہدایت پر سیاسی و قومی امور پر مشاورت کیلئے لندن قیام میں ایک دن کا اضافہ کیا ہے، وزیراعظم برطانیہ کے کنگ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کیلئے برطانیہ آئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں،سردار تنویر ک...

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے ہی پارٹی قائد عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال سے عمران خان اور پی ٹی آئی رہنما اداروں کیخلاف لوگوں کے ذہن میں خدشات پیدا کررہے ہیں، آپ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں ۔ ایک بیان میں سردار تنویر الیاس نے کہا کہ عوام اور مسلح افواج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، قوم مسلح افواج پر یقین رکھتی ہے اور یہ اعتماد کا رشتہ ہے۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملک و قوم کیلئے قربانیاں دیتی ہیں، مسلح افواج ملک و قوم کی سکیورٹی کی ضامن ہیں، قوم کو مسلح افواج پر ناز ہے فخر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو پاک...

بیجنگ میں پاکستان کے سفارت خانے کے تجارتی مشیر غلام قادر نے کہا ہے کہ چین کو پاکستانی مرد انہ ملبوسات کی برآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس ترقی کی وجہ پاکستان کی مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیت اور اس کے ملبوسات کے اعلی معیار کو قرار دیا جا سکتا ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں پاکستان سے چین کو پاکستانی مرد انہ ملبوسات کی برآمدات تقریبا 6 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں ، جو کہ 2022 میں اسی عرصے کے دوران 4.27 ملین ڈالر کے مقابلے میں 29 فیصد اضا فہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاٹن کمیونٹی کوڈ (61034200) کے تحت مردوں یا لڑکوں کے ٹرازر کی قیمت 3.47 ملین ڈالر تھی، جو جنوری تا مارچ 2022 میں 1.67 ملین ڈالر تھی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق غلام قادر نے مزید بتایا کہ پاکستان رواں ماہ ٹیکسٹائل کی سب سے بڑی نمائش کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ 70 سے زیادہ ٹاپ فیبرک انٹرپرائزز نے پہلے ہی ان کی شرکت کی تصدیق کردی ہے، اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ 100 سے زیادہ چینی ٹیکسٹائل کاروباری اداروں میں بھی اس پروگرام میں حصہ لیں گے۔ نمائش 26 مئی سے 28 مئی تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہونے والی ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق 2022 میں چین کو پاکستانی مردانہ کپڑوں کی برآمدات 28.66 ملین ڈالر تھیں، جبکہ 2021 میں 21.62 ملین ڈالر کے مقابلے میں تقریبا 33 فی صد اضافے کی نشاندہی ہے۔ 2022 میں سرفہرست اشیاء میں، مردوں یا لڑکوں کے کاٹن (کمیونٹی کوڈ 61034200 کے تحت) کے پتلون (کمیونٹی کوڈ 61034200 کے تحت) 17.94 ملین ڈالر تھے، جبکہ 2021 میں ، اس کی قیمت 12.59 ملین ڈالر تھی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسابقتی قیمتوں کے نتیجے میں چینی کاروباری اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد میں پاکستان سے کلاتھ سورس کرنے کا باعث بنی ہے، جس نے انہیں ایک اہم معاشی شراکت دار کے طور پر قائم کیا ہے۔ برآمدات میں اضافے کو سٹائلشاور فیشن ایبل پاکستانی لباس کے اختیارات کے لئے چینی صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب سے بھی منسوب کیا جاسکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی میں اگلے دو روز تک گرمی مزید بڑھنے کی...

محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے دو روز تک گرمی مزید بڑھنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنا شروع ہوچکی ہے اور کراچی میں اگلے دو روز میں درجہ حرارت 38 ڈگری تک جاسکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سندھ کے علاقے دادو، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور روہڑی میں درجہ حرارت 48 سے 50 ڈگری تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمدکے حکم امتن...

لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے ماسٹرپلان 2050 پر عمل درآمد روکنے کے حکم امتناع میں مزید توسیع کردی۔ لاہور ہائی کورٹ میں لاہور ماسٹرپلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہدکریم نے شہری عبدالرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ لاہور ماسٹر پلان 2050 قانون کے خلاف منظور کیا گیا۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو متعلقہ دستاویزات اربن یونٹ کو دینے کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اربن یونٹ ماسٹر پلان پر نظر ثانی کے ٹی او آرز آئندہ سماعت پر پیش کرے۔ عدالت نے ایل ڈی اے کو عدالت کی معاونت کے لیے سینئر افسر مقررکرنیکی ہدایت کرتے ہوئے مزید کارروائی دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جہاں سے سستا تیل ملا وہاں سے خریدیں گے،مصدق...

وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ جہاں سے سستا تیل ملا ہم خریدیں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا فی الحال پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان نے روسی تیل کا پہلا آرڈر گزشتہ ماہ(اپریل میں) دیا تھا، روسی کارگو کی 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل لے کر جون میں پاکستان آمد متوقع ہے۔ حکومت کو توقع ہے کہ روسی ٹیسٹ کارگو ساڑھے 7 لاکھ بیرل خام تیل لے کر جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچ سکتا ہے، اگر ریفائننگ کی لاگت کے بعد یہ روسی تیل سستا پایا گیا تو یہ مستقبل میں ایندھن کی تجارت کا تعین کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی 121 کیسز میں کارروائی روکنے کی...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور پی ٹی آئی کی 121 کیسز میں کارروائی روکنے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف ریکارڈ کے مطابق 127 ایف آئی آر درج ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا 127 مقدمات پورے پاکستان میں درج ہیں، آپ نے ایف آئی آر کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں بھی پیش کیا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ تاثر جائے گا کہ لاہور ہائیکورٹ یا اسلام آباد ہائیکورٹ کچھ نہیں کر رہیں، جو لاہور ہائیکورٹ نے آرڈر کیا ہے وہی آرڈر میں کروں گا، آپ صرف اسلام آباد کی حد تک بات کریں، لاہور میں جو مقدمات ہیں وہ لاہور ہائیکورٹ میں بات کریں یہاں ڈپلیکیشن نہ کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کی درخواست پر آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے کہ عمران خان کتنے مقدمات میں نامزد ہیں اور جن کیسز میں وہ پولیس کو مطلوب ہیں ان کیسز کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ذہنی طور پر جیل جانے کو تیار ہوں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر جیل جانے کو تیار ہیں،مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لیکرآئیں، مجھ پرکوئی کیس نہیں ۔اسلام آباد روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں اور 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے، مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، وارنٹ لیکر آئیں، میرے وکیل ہوں گے اور میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لیکرآئیں، مجھ پرکوئی کیس نہیں، میں ذہنی طورپرگرفتاری کے لیے تیار ہوں، اگرمجھے جیل میں بھیجنا ہے تو جانے کو تیارہوں جب کہ ہوسکتا ہے قوم اتنی زیادہ سڑکوں پرنہ نکلے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو سبوتاژ کیا گیا اور سی ٹی ڈی کے چارلوگوں نے اپنا بیان تبدیل کیا،پراسیکیوٹر جنرل نے انویسٹی گیٹ کیا اس نے کہا ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہزارہ ایکسپریس کا 3ہزار کاٹکٹ 2850میں فروخت...

ہزارہ ایکسپریس کا 3ہزار کاٹکٹ 2850میں فروخت کرنے والے غریب مسافر کو عدالت نے 300روپے جرمانہ کرکے رہاکرنے کاحکم دے دیا۔عدالت کے فیصلے کے بعد مسافر کو ریلوے پولیس نے رہاکردیا۔تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے ریلوے اسٹیشن حویلیاں کے مسافر خانے میں 7مئی بروز اتوار کارروائی کرتے ہوۓ ملزم وقاص احمد کو گرفتار کرکے مقدمے کا اندراج کرکیا تھا ہے۔ مسافر کو حویلیاں سے کراچی تک ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی ٹکٹ جو 3ہزار میں خریدی تھی دوسرے مسافر کو 2850روپے میں فروخت کی تھی ۔جس پر ریلوے پولیس نے مسافر کو گرفتار کرلیا تھا کیوں کہ اگر مسافر خود سفر نہیں کرنا چاہتا تھا تو اس کو ٹکٹ ریلوے کو واپس کرنی چاہیے تھی جس پر 30فیصد کٹوتی کی جاتی جو کہ 900روپے بنتی تھی مگر غریب مسافر نے اہنے پیسے بچانے کے لیے دوسرے مسافر کوٹکٹ فروخت کردیا ۔پیر کو ریلوے پولیس نے ملزم وقاص احمد کو ریلوے مجسٹریٹ و سینئر سول جج ہری پورمحمد عمر کی عدالت میں پیش کیا جس پر جج نے مسافر کو 300روپے جرمانہ کرتے ہوئے ملزم کو جرمانہ ادا کرنے پر رہاکرنے کاحکم دیا ملزم مسافر نے جرمانہ ادا کیا جس پر ریلوے پولیس نے مسافر کو رہاکردیا ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ میں چینی سفارت خانے کے زیراہتمام تقری...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی کے دنیا بھرکے سفارتی  دورے میں شامل ہو گیا جس کے تحت ایک اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کرتے ہوئے روایتی چین-امریکہ دوستی اور چین کے نسلی اعتبار سے متنوع صوبوں میں سے ایک کی بھرپور ثقافت کو پیش کیا گیا۔

"یوننان: ایک انتہائی شاندار زندگی" کے موضوع پر ہونے والی تقریب میں چین کےخوبصورت جنوب مغربی صوبے کی ثقافت کو پیش کیا گیا،  ہفتے کے روز اس ایونٹ میں تقریباً 15ہزارشرکانے شرکت کی۔ یوننان کے نائب گورنر وانگ ہاؤ نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا جبکہ یوننان کے ثقافتی طائفے نے شاندار پرفارمنس پیش کی جس میں وسیع امکانات اور منفرد دلکشی کے ساتھ صوبے کی رنگا رنگ خوبصورتی کو پیش کیا گیا۔

سیشن میں 350 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی  جن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری رک واٹرز، محکمہ خزانہ میں مشرقی ایشیا دفتر کے ڈائریکٹر جوزف ڈکسن، سابق سیکرٹری دفاع ولیم کوہن اور غیر ملکی سفارت کار شامل تھے۔ وانگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے یوننان کی سماجی و اقتصادی ترقی، کھلے پن، تاریخ، ثقافت اور نسلی خصوصیات کا خاکہ پیش کیا۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شمالی صوبے میں صدیوں پرانا کتبہ دریاف...

شی جیاژوانگ(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں ایک اہلکار کا  502 سال پرانا کتبہ دریافت ہوا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق  نیلے پتھر کی سِل پر کھدا ہوا، منگ عہد(1368-1644) سے تعلق رکھنے والا یہ کتبہ شنگتائی شہر کے ژاؤپائی گاؤں میں دریافت ہوا جو 130 سینٹی میٹر لمبا، 75 سینٹی میٹر چوڑا اور 22 سینٹی میٹرموٹا ہے۔ اس کتبے کو ژاؤ سمنگ نامی ایک مقامی اہلکار کے مقبرے پر نصب  کیا گیا تھا۔ اس میں ایک طرف 854 چینی حروف شامل ہیں جس میں ژاؤ کی تعلیم اور کام کے تجربے کے ساتھ ساتھ چین میں سب سے اہم روایتی اخلاقی اصولوں میں سے ایک ،والدین اور بزرگوں کے احترام بارے تین نسلوں سے چلی آرہی روایات درج ہیں۔

 کتبے کے دوسری طرف ژاؤ کے خاندان کے حوالے سے تفصیل کندہ ہے  جو قریبی صوبے شنشی سے ہیبےمنتقل ہوا تھا۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کی بحری افواج کے درمیان تعاو...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے سٹیٹ کونسلر اور قومی دفاع کے وزیر لی شانگ فو نے بیجنگ میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی

پیر کو ہونے والی ملاقات میں چینی وزیر دفاع  لی نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات چین اور پاکستان کے تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں سمیت دونوں بحری افواج کے درمیان تعاون کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

لی نے کہا کہ دونوں ممالک کی افواج کو تبادلے کے نئے شعبوں کو وسعت دینے سمیت تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں اور دونوں ممالک اور خطے کے سلامتی کے مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پر کہا کہ پاک بحریہ، چینی بحریہ کے ساتھ قریبی تعاون کا طریقہ کار قائم کرنے، عملی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے اور مشترکہ طور پر علاقائی سلامتی و استحکام کے تحفظ کے لیے تیار ہے۔

بھارتی ریاست راجستھان میں مگ 21 طیارہ گر کر...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک  مگ 21 لڑاکا طیارہ پیر کو مغربی ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہونے سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام اور مقامی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ  طیارہ راجستھان کے صدر مقام جے پور سے تقریباً 415 کلومیٹر شمال میں راجستھان کے ہنومان گڑھ ضلع کے دبلی علاقے میں ایک مکان پر جا گرا۔

نئی دہلی کے ایک ٹیلی ویژن چینل نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے گاؤں میں دو خواتین اور ایک مرد سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹیلی ویژن کی تصاویر میں جائے حادثہ کے قریب ایک بڑا ہجوم دکھایا گیا ہے اور ان میں سے کچھ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے امدادی مشینری کے بغیر ہاتھوں سے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔ حادثے سے زمین میں ایک بڑا گڑھا پڑ گیا ہے۔

جائے وقوعہ سے دھویں کے بادل اٹھ رہے تھے اور ملبہ چاروں طرف بکھرا ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ جس علاقے میں طیارہ گر کر تباہ ہوا وہاں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ حادثہ سورت گڑھ ایئربیس سے طیارے کے اڑان بھرنے کے فوراً بعد پیش آیا۔

پائلٹ پیراشوٹ کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا لیکن اسے کچھ چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد فوجی ہیلی کاپٹر امدادی کارروائیوں کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گیا۔

آئی اے ایف کے بیان کے مطابق اس کا ایک مگ 21  طیارہ آج صبح معمول کی تربیتی پرواز کے دوران سورت گڑھ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جبکہ پائلٹ بحفاظت باہرنکلنے میں کامیاب رہا جسےمعمولی چوٹیں آئی ہیں۔حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں بنیادی طبی انشورنس فنڈزکے اخراجات می...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں بنیادی طبی انشورنس فنڈز بشمول زچگی انشورنس کے مجموعی اخراجات جنوری سے مارچ تک 557ارب 74کروڑ یوآن(تقریباً 80 ارب 65 کروڑ ڈالر) رہے جو گزشہ سال کے مقابلے میں21.7 فیصد زیادہ ہیں۔

نیشنل ہیلتھ کیئرسیکورٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق  زچگی انشورنس فنڈ کے اخراجات 24ارب76کروڑ یوآن سے زائد رہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فنڈ کی آمدنی910ارب 5کروڑ یوآن رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ ہے۔تین ماہ کے دوران بیلنس فنڈزکے مستحکم آپریشن کو ظاہر کرتا ہے۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان کے صوبے نمروز میں چین کی فراہم کرد...

زرنج، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں حکام نے مغربی صوبےنمروز کے صدر مقام زرنج شہر میں 400 بے سہارا اور معذور افراد پر مشتمل خاندانوں میں چین کی طرف سے دی گئی انسانی امداد کی تقسیم شروع کر دی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے اور انسانی امور کے صوبائی ڈائریکٹر محمد قاسم محمد نے پیر کو بتایا کہ یہ تقسیم گزشتہ ہفتے شروع ہوئی اور صوبے میں آئندہ ہفتوں تک جاری رہے گی۔

ہمسایہ ملک چین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایسی نازک صورتحال میں مدد کرنے پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

امداد وصول کرنے والی زرنج کی رہائشی فاطمہ نامی ایک معذورخاتون نے شِنہوا سے گفتگو میں چین کی انسانی امداد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عطیہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا خزانہ ہے اور میں امداد کی فراہمی پر چین کی شکر گزار ہوں۔

چینی وزیر خارجہ جرمنی، فرانس اور ناروے کا دو...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ  جرمنی ،فرانس اور ناروے کا پانچ روزہ دورہ کریں گے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے پیر کو اعلان کیا کہ جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک، فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا اور ناروے کی وزیر خارجہ انیکن ہوئی فلٹ کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ 8 سے 12 مئی تک جرمنی، فرانس اور ناروے کا دورہ کریں گے۔

ترکیہ-استنبول-کلی کداراوگلو-ریپبلکن پیپلز پا...

 ترکیہ کے شہر استنبول میں حزب ِ اختلاف کی بڑی جماعت ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کی ایک ریلی کا منظر۔(شِنہوا)

ترکیہ-استنبول-ایردوان- سیاسی ریلی

ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان استنبول کے اتاترک ہوائی اڈے پر منعقدہ ایک سیاسی ریلی سے خطاب کر رہے ہیں جہاں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات14 مئی کو منعقد ہوں گے۔(شِنہوا)

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-شانشی-شی آن-تاریخی مقام-قدیم شہر کی دیوا...

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہرشی آن میں قدیم شہر کی دیوار کے دلکش مقام پر سیاح فنکاروں کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں،صوبے میں اس قسم کی دیواریں فوجی دفاع کے لیے قلعہ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔(شِنہوا)

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ-واشنگٹن ڈی سی-چینی سفارت خانہ-یوننان...

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں چینی سفارت خانے میں لوگ چینی چائے کا مزہ چکھ رہے ہیں جہاں چینی سفارت خانہ نے ایک اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کیا۔(شِنہوا)

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں چینی سفارت خانے میں فنکار یی نسلی گروہ کا ایک لوک گیت پیش کر رہے ہیں، جہاں چینی سفارت خانہ نے ایک اوپن ہاؤس ایونٹ کا انعقاد کیا۔(شِنہوا)

بھارت ، اگرتلہ میں عالمی یوم مسکراہٹ منایا گ...

اگرتلہ، بھارت (شِنہوا) عالمی یوم مسکراہٹ ہرسال مئی کی پہلی اتوار کو منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد ہنسنے مسکرانے اور اس کے مفید فوائد بارے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

اس ضمن میں بھارتی شہر اگرتلہ میں ایک تقریب ہوئی جس میں شریک لوگ ہاتھ ہلاتے اور ہنستے رہے۔

بھارت ، شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں " عالمی یوم مسکراہٹ" پر منعقدہ ایک تقریب میں لوگ ہنس رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ایران ایکسپو 2023 تہران میں شروع،پاکستان سمی...

تہران(شِنہوا)اسلامی جمہوریہ ایران کی پانچویں برآمدی نمائش، ایران ایکسپو 2023تہران میں ایک شاندار تقریب کے ساتھ شروع ہوگئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس نمائش میں 750 ایرانی کمپنیوں  کے علاوہ روس، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور پاکستان سمیت 65 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

بدھ تک جاری رہنے والی اس نمائش میں مینوفیکچرنگ، توانائی، تکنیکی اور انجینئرنگ خدمات، ادویات وغیرہ سمیت 12 شعبوں میں ایران کی برآمدی صلاحیتوں اور مصنوعات کی نمائش جاری ہے۔

 افتتاحی تقریب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سمیت اعلیٰ ایرانی حکام نے شرکت کی۔ رئیسی نے ایرانی تاجروں، سرمایہ کاروںاور ان کے غیر ملکی ہم منصبوں کے درمیان نئے روابط قائم کرنے اور موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اس طرح کی نمائشوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلسطین کی بیت المقدس کے قریب نئی اسرائیلی ب...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین نے مشرقی  بیت المقدس کے شمال میں فلسطینی گاؤں مخمس کے مضافاتی علاقے میں نئی اسرائیلی بستی کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئی بستی کی تعمیر اسرائیلی حکام کی جانب سے چوکی اور آبادکاری کیلئے سڑکوں کی تعمیر  کی غرض سے فلسطینی اراضی پر قبضے کے بعد عمل میں آئی ہے۔

بیان میں اسرائیلی عمل کو مسترد کرتے ہوئے قابل مذمت قرار دیا گیا ہے جو کہ اسرائیلی حکومت کی زیر نگرانی بتدریج الحاق کے لائحہ عمل کا حصہ ہے۔

بیان میں کیا گیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق آبادکاری ایک جرم ہے اور وزارت اس سلسلے میں تمام پیش رفت سےبین الاقوامی فوجداری عدالت کو آگاہ کر رہی ہے تاکہ اسرائیل کو اس کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سیٹلمنٹ اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن کے مطابق ہفتے کی رات اسرائیلی آباد کاروں نے اسرائیلی فورسز کی نگرانی میں مخمس گاؤں کے قریب ایک بستی قائم کی جو یروشلم سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ آباد کاروں نے گاؤں کے مضافات میں فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کر لیا اور ایک اہم سٹریٹجک اور جغرافیائی علاقے میں سڈے یوناتان کے نام سے ایک نئی آبادکاری کی تعمیر کرنا شروع کر دی۔

اسرائیلی حکام نے بستی کی تعمیر کے اعلان کے بعد کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

فلسطینیوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینی اراضی پر قائم کی گئی 151 بستیوں میں 7 لاکھ سے زیادہ اسرائیلی آباد کار رہتے ہیں۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں یادگاروں اور قومی ہیروز کے قانونی تح...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران قانون سازی کے ذریعے قومی ہیروز اور شہداء کے لیے وقف یادگار مقامات کے انتظامات کو بہتربنایا ہے۔

چائنہ ڈیلی کی پیر کی ایک رپورٹ کے مطابق ہیروز اور شہداء کے تحفظ سے متعلق یکم مئی 2018 کو قانون کے نفاذ کے بعد سے  ملکی پراسیکیوٹرز نے سرکاری اداروں کی جانب سے یادگاری مقامات کے غیر موثر تحفظ سے متعلق 8ہزار سے زائد انتظامی مفاد عامہ کے مقدمات نمٹائے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے ایک پراسیکیوٹر لیو ڈونگ بن کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے 23ہزار یادگاری مقامات کی تزئین و آرائش میں مدد ملی ہے۔

قانون کے تحت  ہیروز اور شہداء کی ہتک یا ان کے اعمال کو مسخ کرنے یا اہمیت کم کرنے پر پابندی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیلی ویژن اور ریڈیو پروگرامز، ویڈیوز، فلموں، پبلشرز اور انٹرنیٹ سائٹس اور صارفین ہیروز اور شہداء کے نام، تصاویر، شہرت یا عزت کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ د...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے پیر کو بیجنگ میں چین میں امریکی سفیر نکولس برنز سے ملاقات کی۔

چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کا ذکر کرتے ہوئے، چھن نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات  نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

تاہم،چھن نے کہا کہ اس کے بعد سے امریکہ کی طرف سے نامناسب بیانات اور افعال نے چین-امریکہ تعلقات میں مشکل سے حاصل کردہ مثبت رفتار کو نقصان پہنچایا ،طے شدہ مذاکرات اور تعاون پر مبنی ایجنڈے میں خلل ڈالا اور دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ سرد خانے کی نذر کردیا۔

چھن نے کہا کہ تعلقات میں تنزلی سے بچتے اور چین اور امریکہ کے درمیان حادثات کو روکتے ہوئے اولین ترجیح چین اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم کرناہے۔  دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اتفاق رائے ہونا چاہئے اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کے ساتھ، خاص طور پر دو بڑے ممالک کے درمیان تعلقات میں یہ سب سے اہم بات ہے جسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔

چینی صدر سے اوورسیزچینیوں کے نمائندوں کی ملا...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدراورکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  شی جن پھنگ نے پیر کو فرینڈشپ آف اوورسیز چائنیزایسوسی ایشنز کی  10ویں کانفرنس کے نمائندوں سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے صدر شی نے نمائندوں کا پرتپاک خیرمقدم  کرتے ہوئے دنیا بھر میں مقیم چینیوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی  کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر کائی چھی ملاقات میں موجود تھے۔ کانفرنس کی پیر کو ہونے والی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیرون ملک مقیم چینی انسانیت کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر، عالمی امن، عالمی ترقی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کو فعال طور پر فروغ دینے اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستی اور تبادلوں کو آگے بڑھانے کےوژن کے لیے متحد ہوکرکام کریں گے۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ایکسپریس ڈیلیوری شعبے میں اپریل کے دورا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے کوریئر شعبے میں اپریل کے مہینے میں توسیع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق ماہانہ ایکسپریس ڈیلیوری ڈیویلپمنٹ انڈیکس اپریل میں 356.4 رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 47.7 فیصد زیادہ ہے۔

ترقیاتی پیمانے کے ذیلی انڈیکس میں ایک سال قبل  کے مقابلے میں 35.1 فیصد اضافہ ہوا۔  ترقیاتی صلاحیت کے ذیلی انڈیکس میں گزشتہ سال کی نسبت 25 فیصد اضافے کے ساتھ ترقیاتی رجحان کے لئے ذیلی انڈیکس میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 18.1 فیصد اضافہ ہوا۔

ترسیل شدہ پارسلز کے ماہانہ حجم میں 37 فیصد اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ایکسپریس ڈیلیوری آمدنی میں اپریل میں 31 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

بڑی لاجسٹکس فرمز کی آپر یٹنگ ڈیلیوری خدمات کے اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ترقیاتی انڈیکس ملک کے کورئیر شعبے میں مجموعی کاروباری سرگرمیوں اور رجحانات کی عکاسی کرتا ہے۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سمندری معیشت میں بحالی کی مضبوط رفتار ح...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قدرتی وسائل نے کہا ہے کہ ملک کی سمندری معیشت نے پہلی سہ ماہی کے دوران ترقی کی حامی حکمت عملی  کی حمایت کرتے ہوئے مضبوط بحالی کی رفتار حاصل کی ہے۔

وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی سمندری پیداوار پہلے تین مہینوں میں گزشہ سال کی نسبت 5.1 فیصد بڑھ کر 23 کھرب  یوآن (تقریباً 332.78 ارب امریکی ڈالرز) ہوگئی  جو جی ڈی پی کا 8.2 فیصد ہے۔

پہلی سہ ماہی میں آف شور خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں ایک سال قبل  کے مقابلے میں بالترتیب 3.8 فیصد اور 6.5 فیصد اضافہ ہوا۔

نیشنل میرین ڈیٹا اینڈ انفارمیشن سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوئی شیاؤجیان نے کہا کہ روایتی سمندری صنعت میں پہلے تین مہینوں میں مستحکم ترقی ہوئی  جس سے سمندری معیشت کی بحالی میں مدد ملی ہے۔

کوئی نے مزید کہا کہ چین کی سمندری معیشت میں دوسری سہ ماہی کے دوران ترقی میں اضا فے کی رفتار کو برقرار رکھنے کی توقع ہے کیونکہ حکمت عملی کے اثرات زیادہ نظر آئیں گے اور صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈیشن کی رفتار تیز ہوگی۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی صدر کا ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے کے...

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیکساس کے ایلن کے ایک مال میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

بائیڈن نے ہدایت کی کہ 11 مئی 2023 کو غروب آفتاب تک وائٹ ہاؤس اور تمام سرکاری عمارتوں و میدانوں، تمام فوجی چوکیوں اور بحری اڈوں پر امریکی پرچم سرنگوں رکھا جائے گا۔

انہوں نے بیرون ملک تمام امریکی سفارت خانوں، قونصل خانوں، قونصلر دفاتر اور دیگر تنصیبات پر بھی پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیا۔

بائیڈن نے کہا کہ وفاقی، ریاستی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حملے کی تحقیقات کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ایلن میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ حملہ آور کو ایک پولیس افسر نے ہلاک کر دیا۔

بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کا حملہ انتہائی حیران کن ہے۔ بہت سے خاندانوں کے کھانے کی میزوں پر کرسیاں خالی ہو گئی ہیں۔

گن وائلنس آرکائیو کے مطابق امریکہ میں رواں سال اب تک فائرنگ کے 199 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں حملہ آور کے علاوہ کم از کم چار افراد کو گولی ماری گئی ہے۔

ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں میں ملک بھر میں بندوق کے تشدد کی وجہ سے 14 ہزار 670 سے زائد افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے وزیر الیجینڈرو میئرکس نے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ اور ایلن کے میئر کین فلک سے بات کی ہے۔

سی بی ایس نیوز کو د ئیے گئے ایک انٹرویو میں میئرکس نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک اور ہولناک سانحہ پیش آیا ہے۔ ریاستی اور مقامی حکام ان تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

افغانستان میں سفید شہتوت کی زبردست پیداوار

قندھار (شِنہوا) افغانستان میں سفید شہتوت کی فصل کی کٹائی شروع ہوچکی ہے ،یہ افغانستان کے مشہور ترین پھلوں میں سے ایک ہے۔

ملک کی آب و ہوا ، خاص طور پر مٹی کی اچھی نمی والے جنوبی علاقے اس مشہور بیری کی پیداوار کے لئے سازگار ہیں۔

یہ میٹھا اور غذائیت سے بھرپور پھل طویل عرصے سے ایشیائی ممالک کو برآمد کیا جاتا رہا ہے اور اب اس کی عالمی منڈیوں میں بھی طلب بڑھ رہی ہے۔

افغانستان، صوبہ قندھار  میں سڑک کنارے افغان شہری سفید شہتوت فروخت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ قندھار میں سڑک کنارے افغان شہری سفید شہتوت فروخت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ قندھار میں سڑک کنارے اسٹیل پلیٹس میں رکھے سفید شہتوت کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

افغانستان، صوبہ قندھار میں سڑک کنارے اسٹیل پلیٹس میں رکھے سفید شہتوت کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا خلائی صنعتی علاقہ تعمیر کر نے کا منصو...

نان جنگ (شِںہوا) چین کے مشرقی اقتصادی مرکز صوبہ جیانگ سو نے ایک 3 سالہ منصوبہ جاری کیا ہے جس کے تحت مسابقتی خلائی صنعتی علاقہ تعمیر کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کے ترقیاتی منصوبے میں 2025 تک 150 ارب یوآن (21.7 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد کی سالانہ پیداواری مالیت کے ساتھ خلائی صنعت کے فروغ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ان میں 50 سے زائد خصوصی کاروباری اداروں، 10 سے زیادہ جدید پلیٹ فارمز اور 10 سے زائد خلائی صنعتی مراکز کو مضبوط مسابقت کے ساتھ فروغ دیا جائے گا۔

منصوبے کے تحت صوبہ بڑے طیاروں کی تیاری میں مدد دینے والی صنعتوں کے ساتھ ساتھ نیویگیشن مشینز اور ڈرونز شعبے پر توجہ دے گا۔

یانگسی طاس خطے میں واقع مضبوط اقتصادی مرکز جیانگ سو اپنی مستحکم مینوفیکچرنگ صنعت کے لئے مشہور ہے۔

صوبائی حکومت نے رواں سال کے اوائل میں کاروباری اداروں کے لئے مالی اور ٹیکس تعاون مستحکم کرنے کے لئے درجنوں مفید پالیسیوں کا اعلان کیا تھا۔

اس نے روایتی صنعتی اداروں کو جانچنے کے لئے 20 کروڑ یوآن سے زیادہ  مختص کرنے اور اعلیٰ درجے کی تبدیلی اور صنعتی انٹرنیٹ بارے منصوبوں سے فعال طور پر تعاون کا عزم بھی کیا ہے۔

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ حئی لونگ جیانگ ۔ ہاربن ۔ فنون نمائش

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقدہ شمال مشرقی ایشیا فنون و ڈیزائن نمائش میں لوگ خریداری کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بیلجیئم ۔ لیووین ۔ چینی برج مقابلہ

بیلجیئم ، لیووین میں کیتھولک یونیورسٹی لیووین میں منعقدہ چینی زبان میں مہارت بارے مقابلے کے بیلجیئن فائنل راؤنڈ میں شریک ایک لڑکی کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۸ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں