• Columbus, United States
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

حکومت کا چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف سپریم ج...

حکومت نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا عندیہ دے دیا،عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے سزا دی جائے،دفاعی اداروں پر حملے عمران خان کے ویڈیو بیان کے بعد ہوئے ہیں عمران خان براہ راست اس کے ذمہ دار ہیں ۔سپریم کورٹ کی طرف سے عمران خان کو خوش آمدید کہنا افسوس ناک ہے ۔ پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس 11بج کر 25منٹ پر سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت اجلاس شروع ہوا۔خواجہ آصف نے کہاکہ عدالیہ کا ایک حصہ ہے لوگ جلوس کررہے ہیں ایک شخص کو رعایت دے رہے ہیں اس پر ایوان میں بحث کی جائے اور رولز معطل کئے جائیں ۔ہمیں اپنے ادارے کی حوالے سے مظبوط پیغام دینا چاہیے ۔آئین اور قانون کی سربلندی کے لیے بات کی جائے ۔راجہ ریاض نے کہاکہ ہم سب رنجیدہ ہیں دل خون کے آنسو رو رہا ہے عمران خان فتنہ اور انتشار ہے اس کی گرفتاری کے بعد اس کے ٹرین لوگوں نے جو افغانستان سے آئے تھے انہوں نے حملے کئے جناح ہاوس اور کور کمانڈر کے گھر کو جلایا، مجسمے توڑے میانوالی بیس پر حملہ کیا ۔ جہازوں کو آگ لگانے کی کوشش کی وہ کچھ کیا کو انڈیا اور طالبان نہیں کرسکے وہ ان یہودی ایجنڈوں نے کیا ہے۔ شہدا کے سامنے ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ پوری قوم شرمندہ ہے شہدا کی وجہ سے ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں ان شخص کو سرے عام پھانسی دینی چاہیے۔

عدالتوں نے جو بھٹو بے نظیر اور نواز شریف کو نہیں کہا وہ عمران خان کو کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی اس یہودی ایجنٹ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے یہ عدالت چھوڑ دیں اور پی ٹی آئی سے الیکشن لڑ لیں۔ ان کو عدالت دیں جو آئین کی بالادستی کرسکیں ۔ 40سال میں کسی ریمانڈ میں ضمانت نہیں ملی مگر عمران خان کو ضمانت ملی سپریم کورٹ نے پولیس لائن میں اس کو رکھنے کا کہا اور کہاکہ اس کو کوئی تکلیف نہ ہو۔ عمران خان نے وہ کام کیا ہے جو دشمن نہیں کرسکے میں اس کی بھر پور مذمت کرتا ہوں۔ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔ مائیک والا بھی یہودی ایجنٹ ہے مائیک بند ہونے پر جواب ۔پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دس منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کیا جائے یا لگاتار قومی ترانہ بجایا جائے ۔صلاح الدین نے کہاکہ چیپ جسٹس کے حکم پر ایک فتنہ شخص کوضمانت دی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہول سیل پر ضمانت لے رہاتھا جو مقدمات درج ہوئے اور جو درج نہیں ہوئے تھے میں اور صابر قائم خانی کو راستے میں ائیرپورٹ جاتے ہوئے حملہ کیا گیا ۔چیف جسٹس کو مجرم کو دیکھ کر خوشی ہوئی ۔فتنہ خان کو کوئی سہولت نہ دی جائے انہوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہے ۔ عمران خان ریاست کو چیلنج کررہاہے اس کو کس طرح رہا کیا جاسکتا ہے ۔

آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات کریں اور ان کو سزا دلائیں ۔چیف جسٹس تو ان کو مراعات دے رہے ہیں ۔اب بہت ہوچکا ہے ۔آج سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کررہی ہیں۔عمران خان کے خلاف امریکہ نے سازش نہیں کی بلکہ ایوان نے عدم اعتماد کیا ہے ۔ صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کے لیے بہت لوگ آئے ہیں خان کو جو ریلیف دیا ہے آج خان کسی کو مار بھی دے اس کو کوئی گرفتار نہیں کرسکتا ہے ۔کور کمانڈر کے گھر کو جلایا ۔عمران یہودی اسرائیلی فتنہ ہے یہ دہشت گرد تنظیم ہے ۔عبدلقادر خان مندوخیل نے کہاکہ مظاہرین کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں ۔خواجہ آصف نے کہاکہ آج سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہونا ہے ۔عدلیہ کی تاریخ میں ایسے ایسے واقعات ہوئے ہیں جن کے خوف ناک اثرات ہیں ۔ جو عدالیہ نے روپ آب دارا ہے ایک گرو نے سیاست کا بھیڑا اٹھایا یے وہ عدل نہیں سیاست کررہے ہیں ایک سیاسی گروہ کی حمایت کررہے ہیں سیاسی فیصلے کررہے ہیں عدلیہ کی رویات اور ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔صاف ظاہر ہے 4اور تین کا فیصلہ آیا ہے اس کو نظر انداز کیا جارہاہے ایک فرد واحد اقلیتی فیصلہ مسلط کرکے عمران خان کو ریلیف دے رہا ہے وقت آ گیا ہے کہ آئینی اختیارات کا استعمال کریں یہ جج مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتے ہیں ۔ آئین پر عمل درآمد ہونا چاہیے آئین جو اختیارات دیتا یے اس کا استعمال کیا جائے ۔

آئین کی شکل بدل دی ہے ایک شخص کے مفادات کے لیے۔ اسی بنچ نے پنجاب حکومت کو گھر بھیج دیا ۔عدلیہ کے جھتے آئین کی خلاف ورزی اور کورکمانڈر کے گھر اور یادگاروں کو توڑا ہے ۔ فوج آئین اور قانون کے مطابق رول ادا کر رہی ہے ۔ فوج پر ہمیں فخر یے یادگاروں کو مسمار کیا گیا ہے ۔جناح ہاوس قائداعظم کا گھر ہے ۔جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا اس سے پہلے تحریک طالبان نے حملہ کیا تھا عمران خان پر صدقے قربان ہورہے ہیں ۔کیا ہم جج کو ڈی نوٹیفائی کرسکتے ہیں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھیجا جائے ۔ان کو ہٹانے کے لیے ۔ آج ایوان اپنا تاریخی رول ادا کرئے ۔ ایک کرنل کے کہنے پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ 34ججوں کی بیگمات سرکاری گھر میں جلسہ کرتی ہیں ۔ چیف جسٹس لوری والا بندہ بھی بھیج دیں عمران خان کے ساتھ یہ ملک کے ساتھ کیا ہورہاہے۔ فون کی سہولت دی جائے ۔نواز شریف کو بیگم سے کسی نے بات کرنے نہیں دی ۔کیا یہ زخم نققز شریف کے دل سے ہٹ جائے ۔اعظم سواتی ایک خاتون ہے جس کے ذریعے ہیغام رسانی ہوتی ہے ۔اس ایوان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جاے اور چیف جسٹس کے خلاف آرٹیکل 209کے تحت ریفرنس درج کیا جائے ۔عمران خان کسینلے ساتھ وفا نہیں کرئے گا اس نے سابق آرمی چیف کے ساتھ جو کیا سب کے سامنے ہے جو شہروں میں تباہی ہوئی ہے اس کا پیغام عمران خان نے دیاہے خاتون وزیر یاسمین راشد اب ہسپتال میں بیٹھ گئی ہیں۔

معافیاں مانگ رہی ہے ۔اپنا موبائل گھروں میں چھوڑ دیتے ہیں جس کے بعد چادر اور چاردیواری کی بات کرتے ہیں تاکہ یہ خود ٹریس نہ ہوں ۔عمران خان کو عدالت سے ریلیف کی بھرمار ہے ۔ ملک ریاض نے جو ہیسے دیئے ہیں وہ سندھ حکومت کا پیسہ ہے ۔ ملک ریاض نے مجھے فون کیا ۔ عمران خان بکا اس کے ساتھی بکے ۔ پرویز الہی کا بیٹا 300روپے میں ڈالر خردید کے باہر لے گیا ہے ۔ کیا پی ٹی آئی کے دور میں چادر اور چاردیوای کا پاس رکھاگیا تھا ۔ پہلے پرچے لیک ہوتے تھے اب سپریم کورٹ کے فیصلے لیک ہورہے ہیں۔ طارق رحیم نے جو فیصلہ بتایا وہی فیصلہ آیا ۔ججوں نے آئین کو مذاق بنادیا ہے اب کس قسم کے منصف ہیں آپ تاویز دھاگہ دینے کے لیے عدالت میں نہیں بیٹھے ہوئے ہیں۔ آپ کرسی داماد اور ساس کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ یہ کرسی اس کے لیے نہیں امانت ہے انصاف کرنا ہے ۔آپ عدل کا مذاق اڑارہے ہیں۔ جج کے رشتہ دارجس طرح گفتگو کرتے ہیں کسی نے دیکھا یے کیا ان سے عدل کی توقع کی جاسکتی ہے ۔

عدلیہ اپنے اختیارات سے تجاوز کررہی ہے ہم اپنے اختیارات کو استعمال کرنا ہوگا ۔عدالتوں میں 4لاکھ مقدمات پنڈنگ ہیں ۔پاکستان عدل کے انڈکس میں 11درجہ نیچے گیا ہے ۔ جنگ ایک ہے کہ قاضی فائز عیسی چیف جسٹس نہ بنے ۔ عمران خان کو کوئی شرم حیا نہیں ہے اور ان ججوں کو بھی کوئی شرم حیا بھی نہیں ہے ۔ جب فائز عیسی کی بیگم ایف بی آر جارہی تھی تو ان کو شرم نہیں آئی۔ جب لوگوں کی بہنوں بیویوں کو پکڑا گیا اس وقت شرم نہیں آئی۔ فراڈیا کو دیکھ کرجن کو خوشی ہوتی ہو وہ خود کیاہوتے ہیں؟ بشری بی بی نے پیسے پکڑے ہوئے تھے۔ پارلیمان کی کمیٹی بنائی جائے جو چیف جسٹس کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس درج کرئے۔ وزیراعظم لکھنوی انداز نہ اپنائی جائے ۔75سال میں وہ حال نہیں ہوا جو دفاعی اداروں کا ایک دن میں کیاہے۔ جن لوگوں نے جانیں دی ہیں ان کے مجسموں کی توہین ہورہی ہے ۔جو قومیں محسنوں کا خیال نہیں کرتی وہ مٹ جاتی ہیں ۔ جہاں انصاف نہ ہو وہ معاشرے قائم نہیں رہ سکتے ہیں۔

خالد حسین مگسی نے کہاکہ اتنی آزادی کسی اور آزادی کی طرف لے جائے گی یہ ہماری سمجھ سے باہر ہے سارے مرضی چلارہے ہیں ملک کہاں ہے ۔جن کا نمک کھایا یے اس کا شرم تو کریں ان کااحساس کہاں گیا ہے ۔ان کوتھوڑی دیر کے لیے بھی شرم۔نہیں آئی ۔ اگر آپ سے ملک نہیں چل رہا تو بلوچی جرگے کے حوالے کردیں ہم چلادیں گے ۔ ذیاتیاں پہلے بھی ملک کو نقصان پہنچا چکی ہیں اس طرف دھیان دیا جائے۔ پنجاب والے پورے نظریاتی بنیں ۔زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے ۔ پنجاب میں ساس بہو کا معاملہ بن جاتا ہے کاش ہمارابھی ایسا ہوتا کورکمانڈر منت کرتا ہے کاش بلوچستان میں بھی منت کرلیں ۔ کینٹ میں مظاہرہن آرام سے داخل ہورہے ہیں اس پر حیران ہوں ۔ ملک کو عوام جوڑتی ہے فوج ملک کو نہیں جوڑتی ہے۔ پنجاب والے بھی سچ بولیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب انتخابات، اٹارنی جنرل، پنجاب اور خیبر...

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ایڈوو کیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کردیے، پنجاب انتخابات کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جس انداز میں سیاسی قوتیں کام کر رہی ہیں یہ درست نہیں، ملک میں انتخابات کا وقت ابھی ہے ، باہر دیکھیں کیا ماحول ہے، ، سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار پر کسی اور کو بات کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کو ان معاملات پر عدالت آنا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں آئے، نظرثانی کا آپشن آپ کے پاس تھا جو آپ نے استعمال کیا، ملکی اداروں اور اثاثوں کو جلایا جا رہا ہے، وفاقی حکومت بے بس نظرآتی ہے، باہر دیکھیں انسٹالیشنز کو آگ لگائی جا رہی ہے، اللہ تعالی مشکل وقت میں صبر کی تلقین کرتا ہے، وفاقی حکومت بے بس نظرآتی ہے، چار پانچ دن سے جو ہو رہا ہے اسے بھی دیکھیں گے۔،مشکلات میں ردعمل نہیں صبر کیا جاتا ہے، اس وقت صورتحال بہت تنا وکا شکار ہے، میں نے لوگوں کی گولیوں سے زخمی تصاویر دیکھی ہیں، الیکشن جمہوریت کا تسلسل ہے، اخلاقی برتری کے لیے انتظامیہ اور اپوزیشن کو کہتا ہوں بہتر اخلاقی قدر تلاش کریں ۔ پیر کو عدالت عظمی میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سیکریٹری سپریم کورٹ بار مقتدر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار اور وکلا عدالت کے ساتھ ہیں، عدلیہ کیساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے پہلے یہ موقف اپنایا ہی نہیں تھا اور جو نکات پہلے نہیں اٹھائے کیا وہ اب اٹھائے جا سکتے ہیں، مناسب ہوگا یہ نکات کسی اور کو اٹھانے دیں جبکہ عدالتی دائرہ اختیار کا نکتہ بھی الیکشن کمیشن نے نہیں اٹھایا تھا۔ وفاقی حکومت یہ نکتہ اٹھا سکتی تھی لیکن انہوں نے نظرثانی دائر ہی نہیں کی۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔ وکیل پی ٹی آئی علی ظفر ایڈوکیٹ نے کہا کہ نظرثانی کا دائرہ محدود ہوتا ہے اور نظرثانی درخواست میں نئے نکات نہیں اٹھائے جا سکتے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست قابل سماعت ہونے پر الیکشن کمیشن کا موقف سننا چاہتے ہیں، صوبائی حکومتوں کو بھی نوٹس جاری کرکے سنیں گے اور دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی نوٹس جاری کریں گے، بعض نکات غور طلب ہیں ان پر فیصلہ کریں گے۔ وکیل الیکشن کمیشن سجیل سواتی نے موقف دیا کہ نظر ثانی کا دائرہ محدو د نہیں ہوتا اور آئینی مقدمات میں دائرہ اختیار محدود نہیں ہوسکتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ بھی مدنظر رکھیں کہ نظرثانی میں نئے نکات نہیں اٹھائے جا سکتے۔ وکیل پی ٹی آئی علی ظفر نے کہا کہ 14 مئی گزر چکا ہے اور آئین کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ نگراں حکومتیں اب غیر آئینی ہوچکی ہیں، عدالت اپنے فیصلے پر عمل کروائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ فیصلہ حتمی ہوجائے پھر عمل درآمد کرائیں گے، الیکشن کمیشن کا موقف تھا وسائل دیں انتخابات کروا دیں گے لیکن اب الیکشن کمیشن نے پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

علی ظفر ایڈوکیٹ نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت بہت زیادہ ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کل ایک اور اہم معاملہ ہے، جلدی تب کرتے جب معلوم ہوتا الیکشن کا وقت آگیا ہے اور جس انداز میں سیاسی قوتیں کام کر رہی ہیں یہ درست نہیں، لوگ جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں، ادارے خطرات اور دھمکیوں کی زد میں ہیں، لوگوں کی نجی اور سرکاری املاک کا نقصان ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آئین پر عمل درآمد میرا فرض ہے جو کرتا ہوں لیکن باہر جو ماحول ہے اس میں آئین پر عمل درآمد کون کرائے گا، کسی ایک فریق کا اخلاقی معیار ہوتا تو دوسرے کو الزام دیتے اس لیے حکومت اور اپوزیشن سے کہتا ہوں اعلی اخلاقی معیار کو تلاش کریں، فروری میں ایک فریق آئین کی خلاف ورزی کر رہا تھا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ باہر جا کر دیکھیں کیا ہو رہا ہے، امن و امان کے ماحول کو برقرار رکھنے میں حصہ ڈالیں، مشکل وقت میں صبر کرنا ہوتا نہ کہ جھگڑا، لوگ آج دیواریں پھلانگ رہے تھے لیکن حکومت ناکام نظر آئی، تین چار دن دیکھیں گے یہ کیا ہو رہا ہے، ہم اپنا فرض ادا کرتے رہیں اور اداروں کا احترام کرنا ہوگا، لوگ گولیوں سے زخمی ہوئے اس مسئلے کو حل کیوں نہیں کیا گیا، جمہوریت کی بنیاد انتخابات ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب مذاکرات بحال کیوں نہیں کرائے۔

وکیل علی ظفر نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کے 2افراد گرفتار ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کی تمام قیادت گرفتار ہے تو ایسے ماحول میں کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں، اب مذاکرات نہیں صرف آئین پر عمل چاہیے۔ اٹارنی جنرل نے موقف دیا کہ بہت کوشش کرکے فریقین کو میز پر لایا تھا اور فریقین میں کافی حد تک اتفاق رائے ہوچکا تھا، کچھ وقت اور مل جاتا تو شاید مسئلہ حل ہو جاتا۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ گرفتاریاں جاری رہیں اور تاریخ پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا، اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ ہفتے جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔ وکیل علی ظفر نے کہا کہ عمران خان کو جس انداز سے گرفتار کیا گیا اس سے خوف پھیلا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو ریلیف مل چکا ہے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ غلطی کی اصلاح عدالت کر چکی ہے۔ چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے منگل 23 مئی تک ملتوی کردی۔ کرتے ہوئے وفاقی حکومت، کے پی حکومت، پنجاب حکومت اور پی ٹی آئی کو بھی نوٹسز جاری کر دیے۔ آئندہ سماعت کی تاریخ جاری کر دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ،کیمرون نوری پری ک...

انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار کیمرون نوری جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ اے ٹی پی کے زیر اہتمام اٹالین اوپن کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے دارالحکومت روم میں جاری ہیں، مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رانڈ میں برطانوی نمبر ایک کیمرون نوری نے ہنگری کے حریف کھلاڑی مارٹن فوکسوکس کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ کیمرون نے سٹریٹ سیٹس میں ٹائی بریک پر 2-6 اور 6-7(4-7)سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔ 27 سالہ کیمرون نوری کو ٹاپ 16 میں شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔ گزشتہ روز مینز سنگلز مقابلوں کے تیسرے رانڈ میں دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے بلغاریہ کے گریگور دمتروف کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-4 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیاتھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ساف فٹبال،پاکستانی ٹیم بھارت کی مہمان بنے گی

کرکٹ میں تنا کے باوجود پاکستان ہمسایہ ملک بھارت سے کھیل کے روابط جوڑے رکھنے کی پالیسی پر کارفرما ہے تاہم ساتھ ایشین فٹبال فیڈریشن(ساف ) ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم بھارت کا سفر کرے گی۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن ( اے آئی ایف ایف) کا کہنا ہے کہ ہم انٹرنیشنل ایونٹ میں ہمسایہ ملک کی شرکت میں کوئی پریشانی نہیں دیکھ رہے، خطے کی چھ ٹیموں کے ہمراہ لبنان اور کویت کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔ ساف ایگزیکٹیو کمیٹی نے رواں برس مارچ میں ساتھ ایشین ریجن سے باہر کی ٹیموں کو بھی ایونٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس کا مقصد ایونٹ کو زیادہ مسابقتی بنانا تھا۔ آل انڈیا فٹبال کے سیکریٹری جرنل شاجی پربھاکرن نے ملکی میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ساف چیمپئن شپ میں پاکستان سے پلیئرز کی آمد اور ایونٹ میں شرکت پر ہمیں کوئی پریشانی دکھائی نہیں دیتی، ان سے پوچھا گیا کہ دونوں ملکوں میں سیاسی تنا کی فضا میں پاکستانی پلیئرز کو ویزوں کے اجرا میں کوئی مسائل تو درپیش نہیں ہوں گے۔

اس پر انھوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارت کی برج ٹیم نے پاکستان میں منعقدہ علاقائی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی، لہذا ہم بھی توقع رکھتے ہیں پاکستانی شرکا کو ساف ایونٹ میں شرکت کیلیے ویزوں کے اجرا میں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، میزبان بھارت، پاکستان، لبنان اور کویت کے علاوہ دیگرشریک چار ملکوں میں نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش اور مالدیپ شامل ہیں۔ فیفا کی جانب سے پابندی کے سبب سری لنکن ٹیم ایونٹ میں شامل نہیں ہوگی جبکہ افغانستان نے چند برس قبل ساف کو چھوڑ کر سینٹرل ایشین فٹبال فیڈریشن میں شمولیت اختیار کرلی ہے.پاکستان اس سے قبل منعقدہ 2 ایڈیشنز میں شرکت نہیں ہوپایا ہے۔ 1993 سے اب تک ایونٹ کے 13 ایڈیشنز منعقد ہوچکے ہیں، اس سے قبل بھارتی ویزوں میں مسائل کے سبب پاکستانی ٹیم 2015 میں بھی بھارت شرکت کرنے نہیں جاسکی تھی جبکہ 2021 میں فیفا پابندی کے سبب پاکستانی ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم رہی تھی پربھاکرن نے مزید کہا کہ کویت اور لبنان ایونٹ میں اپنی بہترین ٹیمیں بھیجیں گے، بھارت اب تک ریکارڈ 8 بار علاقائی ایونٹ کی ٹرافی قبضے میں کرچکا ہے، دفاعی چیمپئن مالدیپ دو بار یہ اعزاز نام کرچکا جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان نے ایک ایک بار فاتح بننے میں کامیابی پائی ہے، بھارت چوتھی بار ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارسلونا نے اسپینش فٹ بال لیگ لالیگا کا ٹائٹ...

بارسلونا نے حریف ٹیم اسپانیول کو ہوم گرانڈ پر چار دو سے ہرا دے کر اسپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل جیت لیا۔ بارسلونا نے 27 ویں مرتبہ اسپینش لیگ لالیگا کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ، بارسلونا نے ہوم ٹیم کے خلاف ابتدائی بیس منٹ میں دو گول کی برتری حاصل کی، پہلے ہاف سے قبل ہی لیوان ڈاسکی نیاپنا دوسرا گول بھی داغ دیا۔ دوسرے ہاف میں بارسلونا کے کندے نے 53 ویں منٹ میں گول بنا کر اسکور چار صفر کر دیا ، اس کے بعد اسپانیول نے خسارہ کم کیا اور دو گول بنائے لیکن میچ بارسلونا نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت کر 2019 کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 2021 میں میسی کے کلب چھوڑنے کے بعد یہ بارسلونا کی یہ پہلی فتح ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آئی پی ایل میں ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کوہلی...

راجستھان رائلز کیخلاف 19 بالز پر 18 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے رائل چیلنجرز بنگلور کے اسٹار ویراٹ کوہلی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ان کی اس اننگز کو ٹیسٹ اننگز قرار دے دیا، سوائی مانگ سنگھ اسٹیڈیم کی وکٹ کوہلی کے لیے ناموافق رہی البتہ ان کے کپتان فاف ڈوپلیسی اور گلین میکسویل نے ففٹیز بنائیں۔ بنگلور نے 5 وکٹ پر 171 رنز جوڑے، میزبان الیون 59 رنز پر ڈھیر ہوکر 112 رنز کے بھاری مارجن سے ناکام ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن ماونٹ ایورسٹ سر کرنی...

نوجوان پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کردی ۔ ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن اور بغیر شیرپا ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ، ساجد سدپارہ نے اپنے مرحوم والد محمد علی سدپارہ کی خواہش کو پورا کردیا۔ ساجد سدپارہ تمام 14 بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں ، اس سے قبل وہ اناپورنا، کے ٹو، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی بغیر آکسیجن سر کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے ایک بار پھر اہم اعزاز اپنے نام کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امام الحق نے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی،...

پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچوں سے باہر بیٹھنے کے حوالے سے ہونے والی باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز میں ایک معمولی تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب امام الحق نے آخری دو ون ڈے میچوں سے ڈراپ ہونے کے بعد معنی خیز ٹویٹ پوسٹ کی تھی، کیونکہ پاکستان نے شان مسعود کو ٹیم کا حصہ بنا لیا تھا۔ امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین میچوں میں 60، 24 اور 90 سکور بنائے تھے، جس میں تیسرے ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ اس کے بعد امام الحق نے ٹویٹ کیا کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے اس لیے کبھی کسی سے کچھ امید نہ رکھیں، صبر کرو، اللہ دیکھ رہا ہے۔ خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 4-1 سے جیت کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم سے امام کے ٹویٹ کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا موبائل چیک نہیں کیا اور مجھے نہیں معلوم کہ امام نے کیا ٹویٹ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت، ایشیا کپ...

ایشیا کپ 2023 کا فیصلہ رواں ہفتے متوقع ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل پر پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )کا ورچوئل اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے جو رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اجلاس میں پہلے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر بات ہو گی، ہائبرڈ ماڈل تسلیم کیے جانے کے بعد پاکستان کے علاوہ دوسرے ملک کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نئے ہائبرڈ ماڈل پر عمل درآمد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ ستمبر میں شیڈول ہے اور پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے، بھارت کے پاکستان آنے کے انکار کی وجہ سے پی سی بی نے دو مرحلوں میں ایشیا کپ کرانے کی تجویز پیش کی ہے۔ پاکستان نے پہلے مرحلے کے میچز پاکستان میں اور باقی ایشیا کپ کسی دوسرے ملک میں کرانے کی تجویز پیش کی ہے، ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سڈنی میں آسٹریلیا پاکستان کے درمیان نیو ائیر...

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سڈنی میں نیو ائیر ٹیسٹ میچ خطرے سے دوچار ۔ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کیا گیا تھا اور اعلان کے مطابق آسٹریلیا پاکستان کا نیو ائیرٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شیڈول ہے۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سڈنی میں آخری 7 میں سے 6 ٹیسٹ بارش سے متاثر ہوئے جب کہ چار ڈرا ہوئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، بینو قادر ٹرافی کے لیے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان ٹیم دسمبر میں آسٹریلیا جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی25برس...

پاکستان کودنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے کی25برس مکمل ہونے پر ''یوم تکبیر'' 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا،مسلم لیگ ن کی جانب سے ملک بھر میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا، اس روز ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام خصوصی تقاریب،سیمینارز اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے ملک بھر کے تمام شہروں میں مسلم لیگی کارکن ایٹمی قوت بننے کے حوالے سے سالگرہ کے کیک کاٹیں گے اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی جبکہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاک چین یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تجربات...

پاکستان کی یونیورسٹی آف سرگودھا اور چین کی ساؤتھ چائنا ایگریکلچر یونیورسٹی نے تعلیمی شعبے میں تجربات کے تبادلے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق معاہدے پر سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر قیصر عباس اور ساؤتھ چائنا ایگریکلچر یونیورسٹی کے صدر لی یانگ نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں یونیورسٹیاں تعلیم، تحقیق، تدریس، تربیت، استعداد کار بڑھانے اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں گی۔ فیکلٹی، طلبائ، محققین، ماہرین اور دیگر تکنیکی عملے کا باہمی تبادلہ ہوگا۔ گوادر پرو کے مطابق معاہدے میں مزید کہا گیا کہ دونوں یونیورسٹیوں کے نوجوان محققین اور پوسٹ ڈاکٹریٹ کے طلباء کے لیے فیلو شپس بھی جاری کی جائیں گی۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ سرگودھا یونیورسٹی نے اعلان کیا کہ دونوں یونیورسٹیاں مشترکہ زرعی تحقیقی ادارہ کے قیام کے لیے اقدامات کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پشاور، پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے پ...

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے پر ایس ایچ او کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق ایس ایچ او گلبرگ فواد علی تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک واجد کے ساتھ رابطے میں ملوث پائے گئے۔ ملک واجد کا کارکنان کو لوٹ مار اور جلا گھیرا کے لیے اکسانے میں اہم کردار تھا، ایس ایچ او ورکرز کو اکسانے والے سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کے لیے فونز بند کرنے کا کہتے رہے۔ مقدمے کے مطابق ایس ایچ او فواد علی سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پائے گئے، ایس ایچ او کے خلاف سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں تھانا گلبرگ میں مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب، تحریک انصاف کے ایم پی ایز اور سابق وزرا کی عدم گرفتاری پر خیبر پختونخوا پولیس نے مزید دو افسران کی تحقیقات شروع کر دیں۔ سینیئر پولیس افسر کے مطابق دونوں افسران نے اپنے زیر استعمال فون نمبروں کے بجائے دوسرے موبائل نمبرز سے کالز کیں، اسپیشل برانچ کو معاونت دینے والے افسران کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارتِ پارلیمانی امور نے توہین پارلیمنٹ بل پ...

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے توہین پارلیمنٹ بل 2023 پر اعتراضات اٹھا دیے گئے۔ حکومت کی جانب سے توہینِ پارلیمنٹ بل 2023 کی منظوری کے معاملے پر وزارت پارلیمانی امور نے بل کے ٹائٹل سمیت متعدد شقوں پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے بل میں توہین کے لیے دی گئی وجوہات کو نامناسب قرار دیا ہے۔ وزارت کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ توہینِ پارلیمنٹ بل2023 آئین کے آرٹیکل66 سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس سلسلے میں تجویز دی گئی ہے کہ توہین پارلیمنٹ بل کو آئین کے آرٹیکل 66کے مطابق بنایا جائے۔ بل کا ٹائٹل توہین پارلیمنٹ کے بجائے توہین پارلیمنٹری کمیٹی رکھا جائے۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل66میں پارلیمنٹ نہیں کمیٹی کی توہین کا ذکر ہے ۔ بل کے سلسلے میں دی گئی تجاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت ہر شہری ریاست کا وفادار ہے اور پارلیمنٹ ریاست کا حصہ ہے۔ بل کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور نے قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کوتجاویز پیش کر دیں، جن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ ریاست کا حصہ ہے اور ریاست کی تعریف میں شامل ہے۔ مشترکہ اجلاس کی تعریف کو بل کا حصہ بنایا جائے۔ ایوان قرارداد پیش کرتا ہے جو انتظامی معاملے سے متعلق ہوتی ہے۔ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ایوانوں کی کمیٹیوں کی سفارشات کو حکومت کے لیے لازمی قرار نہیں دیا گیا۔ مجوزہ بل کی شق 4 کی ذیلی دفعات میں ابہام کو ختم کیا جائے اور بل میں سزا معطلی کی صورت میں عبوری اختیار رکھا جائے ۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا اجلاس ختم ہوگیا، جس میں توہین پارلیمنٹ پر بحث کے باوجود کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی ولادت،حکام کی...

عراق کے ایک اسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ بچے کی ولادت جمعے کو ذی قار کمشنری کے الرفاعی اسپتال میں ہوئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ عراق کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عرب خاندان میں ایک ایسے بچے نے جنم لیا ہے جس کی ایک آنکھ ہے۔ محکمہ صحت کے عہدیدار نے کہا کہ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ ایک آنکھ والا بچہ ولادت کے فوری بعد ہی مر گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومولود کی واحد آنکھ چہرے کے بیچ میں ہے۔ اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ اس قسم کے بچے والدین کے خون میں ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث سے پیدا ہوتے ہیں۔ کبھی حمل کے دوران رحم مادر میں جرثومے کی موجودگی بھی اس کا باعث بنتی ہے۔ ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچے کے دماغ کی ٹشو میں کمی سے اس قسم کی صورتحال ہوتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون نے آپریشن کے دوران نکالی گئی اپنے گھٹن...

ہسپانیہ سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر پولا گونو نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے پاستہ میں اپنے گھٹنے کی کرکری ہڈی ( کارٹلیج ) کو ڈال کر پکالیا تھا۔ 30 سالہ پولا گونو کے انسٹاگرام فولورز کی تعداد 20 لاکھ ہے اور انہوں نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں کے دوران انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ چوٹ لگنے کی وجہ سے ان کی گھٹنے کی سرجری کی گئی تھی جس دوران ان کے گھٹنے کی ہڈی(cartilage) کا ایک حصہ( جسےmeniscus کہا جاتا ہے ) کو نکال دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر ٹرانسپورٹ کی مکہ میں ٹیکسی پرمٹ اجرا کے...

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک خدمات انجینیئر صالح الجاسر نے مکہ مکرمہ میں ٹیکسیوں کی تعداد میں اضافے اور ٹیکسی پرمٹ کے اجرا کے لیے درخواستوں پر پابندی عائد کی ہے۔ 12 مئی 2023 سے قبل مکہ شہرمیں ٹیکسی پرمٹ کے لیے دی جانے والی درخواستیں اس پابندی سے مستثنی ہوں گی۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹیکسی پرمٹ کے اجرا کی جو درخواستیں 12 مئی سے قبل دی گئی ہیں، انہیں تین ماہ کے اندر نمٹایا جائے۔اس حوالے سے تمام کارروائی مقررہ مدت کے دوران مکمل کیے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حج سیزن ،سعودیہ میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ ج...

سعودی عرب کی جانب سے حج سیزن میں مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ جانے سے متعلق ہدایات جاری کردی گئیں ۔ سعودی محکمہ امن عامہ نے بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ جانے کے خواہشمند مقیم غیرملکیوں کے حوالے سے حج سیزن کی ہدایات پر عمل درآمد شروع کیا جارہا ہے۔ پیر کو محکمہ امن و عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج 15 مئی بروز پیر سے سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی حج اجازت نامے کے بغیر مکہ مکرمہ نہیں جاسکتے۔ حج 1444ھ کے قواعد و ضوابط کے مطابق مکہ جانے والی چیک پوسٹوں پر حج پرمٹ چیک کیے جائیں گے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے کوئی مقیم غیرملکی جس کے پاس متعلقہ اداروں کے جاری کردہ مکہ جانے کا حج پرمٹ نہیں ہوگا، اسے داخلے سے روکا جائے گا، جن کے پاس مکہ سے جاری کردہ اقامہ ہوگا یا عمرہ پرمٹ یا حج پرمٹ ہوگا تو وہ اس سے مستثنی ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندری طوفان نے میانمار اور بنگلہ دیش میں تب...

خلیج بنگال میں بننے والے سمندری طوفان موچا نے میانمار اور بنگلہ دیش سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی، میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ اور درخت گرنے سے 5 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوگئے جبکہ بنگلہ دیش میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔ کیٹگری 5 شدت کے طوفان کے باعث شدید بارشوں اور تیز ہواوں سے درخت اکھڑ گئے، بجلی کا نظام معطل جبکہ طوفان نے ساحلی علاقوں میں نظام زندگی مفلوج کردیا۔ حکام کا کہنا ہے بنگلا دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں مقیم افراد بھی مشکلات سے دو چار ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث راستے بند ہوگئے، متعدد مکانات کو نقصان پہنچا۔ طوفان کے راستے میں آنے والے علاقوں کے 20 لاکھ افراد کے براہِ راست متاثر ہونے کے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، بنگلہ دیش کی سب سے بڑی بندرگاہ پرسرگرمیوں کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کشتیوں کی آمدورفت اور ماہی گیری بھی روک دی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترکیہ،صدارتی انتخابات میں اردگان کودوسرے مرح...

ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل شروع ہوگیا اور ابتدائی نتائج کے مطابق صدر رجب طیب اردگان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے لیکن صدر رجب طیب 50 فیصد ووٹ نہیں لے سکے، 28 مئی کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں فیصلے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ترکیہ پر 20 برس سے زائد عرصے تک حکمرانی کرنے والے طاقتور صدر رجب طیب اردگان کو سخت انتخابی مقابلے کا سامنا رہا ہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق حتمی ووٹنگ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ رجب طیب اپنے بڑے سیاسی حریف کمال قلیچ داراوغلو کے خلاف فتح پانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں یا انہیں الیکشن کے دوسرے مرحلے میں جانا ہے۔ انتخابات کے حتمی نتائج اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا ترکیہ ایک بار پھر سے اردگان کے کنٹرول میں رہتا ہے یا ان کے نمایاں حریف اور حزب اختلاف کے رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے وعدے کے مطابق زیادہ جمہوری راستے کا آغاز کرتا ہے ۔

ترکیہ کی سرکاری میڈیا کے مطابق اب تک97 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے جس کے مطابق اردگان نے 49.3 فیصد اور ان کے حریف کمال قلیچ دار اوغلو نے 44.9 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ اگر کوئی بھی امیدوار نصف سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کرتا ہے تو ان کے درمیان 28 مئی کو پھر مقابلہ ہو گا۔ پیر کی صبح انقرہ میں صدر رجب طیب نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی تک نہیں معلوم کہ انتخابات پہلے مرحلے میں ختم ہوئے یا نہیں ؟ اگر قوم کا یہ فیصلہ ہے تو ہم انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب پارلیمنٹ کی 600 نشستوں میں سے حکومتی اتحاد نے 323 سیٹیں جیت کر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ عمران عطا سومرو...

سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز عمران عطا سومرو دل میں تکلیف ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ مرحوم عمران عطا سومرو سندھ کی بیورو کریسی میں فرض شناس افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ عمران عطا سومرو سندھ کے محکمہ اطلاعات بلدیات سروسز سمیت دیگر اہم محکموں میں سیکرٹری کے عہدوں پر براجمان رہے، اس وقت وہ سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز کے عہدے پر براجمان تھے۔ عمران عطا سومرو کے انتقال پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کر کے مغفرت کی دعا کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی طلباء چین اور پاکستان کے درمیان روا...

پاکستانی طلباء نے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ طلباء فورم کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر نے طلباء کو چین پاکستان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں جاری تعاون کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اب دو طرفہ ایجنڈے کا ایک اہم عنصر ہے، اور پاکستانی طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد مختلف شعبوں میں اپنی تعلیم کے لیے چینی یونیورسٹیوں کا انتخاب کر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط روابط بھی تھے جن میں فیکلٹی ایکسچینج اور ریسرچ پروگرام شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق ان کی تعلیمی کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے سفیر نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور پیشرفت سے سیکھیں۔ انہوں نے انہیں پاکستان کا سفیر قرار دیا اور مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے اہتمام اور ان میں شرکت کے ذریعے پاکستان کی مثبت پیش رفت کے لیے ان سے تعاون کی درخواست کی۔یہ فورم طلباء کے ساتھ سفارت خانے کی رسائی کا حصہ تھا اور اس کا مقصد طلباء کے درمیان تعامل کو فروغ دینا اور کمیونٹی کے جذبے کو بڑھانا تھا۔ تقریب میں چین کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم 200 سے زائد پاکستانی طلباء نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق طلباء کو چین میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرل کی طرف سے پیش کی جانے والی قونصلر خدمات اور چین میں پاکستانی طلباء اور پیشہ ور افراد کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے اپنی نوعیت کے پہلے پورٹل (http://studentsinchina.pk) کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ جس کا مقصد پاکستانی طلبائ، اسکالرز، اور پیشہ ور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا تھا تاکہ کامیابی کی کہانیاں شیئر کی جا سکیں اور اہم تعلیمی مسائل پر بات چیت کی جا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اور پاکستان کے درمیان ابھرتی ہوئی ٹیکنال...

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے قونصلر خان محمد وزیر نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، پاکستان کو فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجیز، ہربل ادویات، سمندر سائنس، ٹرانسپورٹ اور ہائی وے ٹیکنالوجیز، اسپیس سائنسز، ایروناٹکس اینڈ ایرو اسپیس، میڈیکل ٹیکنالوجیز، ادویات کی دریافت اور ویکسین کی تیز رفتار ترقی کی ضرورت ہے، بی آر آئی اور سی پیک ٹیکنالوجی اور ہائی ٹیک پارکس کے قیام پر تعاون پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انٹرپرائزز کوآپریشن'' کے موضوع پر پہلا بین الاقوامی سیمینار بیجنگ میں چین پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر میں منعقد ہوا۔ چونگ گوانسن بیلٹ اینڈ روڈ انڈسٹریل پروموشن ایسوسی ایشن (ZBRA) اور چین میں پاکستان کے سفارت خانے نے مشترکہ طور پر اس سیمینار کی میزبانی کی جس میں 30 سے زائد معروف سائنس اور ٹیکنالوجی تنظیموں، سرکاری اور نجی دونوں نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے قونصلر خان محمد وزیر نے ٹیکنالوجی اور اختراعات، حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی، اور آفات کے خاتمے اور روک تھام کے ذریعے صنعت کی جدید کاری کے ذریعے پاکستان کی سائنسی اور تکنیکی تعاون کی ضرورت کو پیش کیا۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے نشاندہی کی کہ چین اور پاکستان کے درمیان ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، جدید اور نئے مواد، گرین انرجی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل اکانومی، سمارٹ سٹیز، معدنیات اور قدرتی وسائل اور زراعت کی جدید کاری جیسے متنوع شعبوں میں سائنسی اور تکنیکی تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو فوڈ پروسیسنگ ٹیکنالوجیز، ہربل ادویات، سمندر سائنس، ٹرانسپورٹ اور ہائی وے ٹیکنالوجیز، اسپیس سائنسز، ایروناٹکس اینڈ ایرو اسپیس، میڈیکل ٹیکنالوجیز، ادویات کی دریافت اور ویکسین کی تیز رفتار ترقی کی ضرورت ہے۔ گوادر پرو کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) جدت طرازی اور کاروبار کو فروغ دینے، لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کی حوصلہ افزائی، مشترکہ تحقیقی لیبارٹریوں کے قیام، ٹیکنالوجی اور ہائی ٹیک پارکس کے قیام پر تعاون پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

ٹیکنالوجی کی منتقلی کے اقدامات میں سہولت فراہم کرنا، نئی اور ہائی ٹیک میں معیاری سائنسی تحقیق کو فروغ دینا، مشترکہ آر اینڈ ڈی کے ذریعے جدت طرازی کی صلاحیت کو بڑھانا، ادارہ جاتی روابط قائم کرنا، ایس ٹی ای ایم تعلیم اور سائنس کو مقبول بنانے پر تعاون شروع کرنا، اور ایس اینڈ ٹی اور اقتصادی ترقی کے لیے ایک بین الاقوامی تھنک ٹینک کا قیام، اس میں شامل ہے ۔ گوادر پرو کے مطابق خان محمد نے تجویز پیش کی کہ زیڈ بی آر اے ، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانہ، چائنہ موسٹ ، پاکستان موسٹ ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز، اور ایس ٹی زیڈ اے وغیرہ کے نمائندوں پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی کو مشترکہ طور پر چین پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی تعاون کو چلانے کے لیے تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ سینٹربیجنگ میں واقع ہے۔ گوادر پرو کے مطابق زیڈ بی آر اے کے صدر چانگ شیاو ڈونگ نے چین پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر کی تعمیر کا تعارف کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز کے مقاصد چین پاکستان نوجوانوں کی اختراعات اور کاروباری صلاحیتوں کے درمیان ایک پل بنانا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت، سینٹرچین پاکستان سائنس اور ٹیکنالوجی کے اداروں کے لیے تعاون کا منصوبہ تیار کرے گا، مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، مالیاتی ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، زراعت اور دیگر شعبوں کی ترقی کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ اختراعی عناصر اور مالی وسائل اکٹھا کریں، اور پاکستان میں ترقی کے لیے چینی ٹیکنالوجی کے اداروں کی خدمت کریں۔ گوادر پرو کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ دونوں طرح کے شریک اداروں کے نمائندوں نے پریزنٹیشنز پیش کیں اور اپنے اپنے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عملی تعاون کے لیے زیڈ بی آر اے اور سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔ واضح رہے کہ سیمینار میں تجویز پیش کی گئی کہ چین پاکستان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن سینٹر کا دوسرا بین الاقوامی سیمینار پاکستان میں رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں منعقد کیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شیریں مزاری کی پمز منتقلی کیلئے اسلام آباد ہ...

ایم پی او کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، شیریں مزاری نے پمز منتقلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اپنی والدہ کی طرف سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ شیریں مزاری کو ہائی بلڈ پریشر، فوڈ پوائزننگ اور پاں پر سوجن ہے، شیریں مزاری 72 سال کی ہیں، اڈیالہ جیل میں ان کا علاج ممکن نہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شیریں مزاری کو علاج کیلئے پمز منتقلی کا حکم دے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کے خلاف کریک ڈان کے دوران اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کیا تھا۔ شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیب کو ختم کرنے میں ہی ملک کی بھلائی ہے،شاہد...

مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کا بھلا اسی میں ہے کہ نیب کو ختم کردیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی نگرانی میں نواز شریف کا کیس چلایا گیا تھا، ایک سینئر سیاست دان کو عمر بھر کے لیے نا اہل کیا گیا ہے، نواز شریف، یوسف رضا گیلانی کے لیے الگ قانون ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف جو کیس ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، میں نے 100 تفتیشیں بھگتی ہیں، ریمانڈ اور جیل کاٹی ہے، ہم روئے دھوئے نہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج عوام کا انصاف کے نظام سے یقین اٹھ گیا ہے، بدنصیی ہے کہ آج ہمارا ملک اس حالت کو پہنچا ہے، جناح ہاوس پر حملہ ہوا تو کوئی سو موٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گوجرانوالہ،کار میں دم گھٹنے سے نوجوان لڑکا ل...

گوجرانوالہ میں کار سے نوجوان لڑکے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے علامہ اقبال روڈ پر پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نوجوان عاصم اور لڑکی آپس میں دوست ہیں، کار ایک بند گیراج میں کھڑی تھی جہاں دم گھٹنے سے کار کے اندر ہی دونوں جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق عاصم کے کزن نے گیراج کھولا تو کار میں لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہیکہ گاڑی میں گیس لکیج کے باعث دم گھٹنے سے دونوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یاسمین راشد سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتا...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاسمین راشد کو گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سروسز اسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی کی رہنما کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کے باعث بائی پائپ لگا ہوا ہے، ان کے چیسٹ، ناک اور گلے کے سی ٹی اسکینز کرا لیے گئے ہیں، وہ دمہ کی مریضہ ہیں اور انہیں چیسٹ انفیکشن بھی ہے۔ واضح رہے کہ آج سیشن کورٹ سے یاسمین راشد کا راہداری ریمانڈ لیے جانے کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جناح ہاوس میں توڑ پھوڑ اور کور کمانڈر کی ورد...

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاس لاہور میں توڑ پھوڑ اور جلا گھیرا کرنے والے 340 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ جناح ہاوس لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی، ایم ایم عالم ائیرفورس بیس میانوالی،موٹر وے، سرکاری اور نجی عمارتوں پر حملہ کرنے والے، گاڑیاں اور عمارتیں جلانے والے قانون کے شکنجے میں آنے لگے اور شرپسندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر گرفتار کرنے کا عمل ہر گزرتے لمحے تیز ہونے لگا۔ جی ایچ کیو راولپنڈی پر حملے میں ملوث 70 سے زیادہ افراد پکڑے گئے جب کہ ڈنڈے اور پتھر برسانے والوں کی تصویریں بھی جاری کی گئی ہیں، تصاویر، ویڈیوز اور سوشل میڈیا اکاونٹس سے شرپسندوں کی شناخت کی گئی۔ دوسری جانب کورکمانڈر ہاوس لاہور سے کور کمانڈر کی وردی لے جانے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایم ایم عالم کا طیارہ جلائے جانے پر مریم کی...

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کے طیارے کو جلانے پر عمران خان پر شدید تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر ایم ایم عالم کے طیارے کی جلی ہوئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طیارے سے ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر بھارت کے 6 جنگی جہاز مار گرائے تھے ،تم اور تمہارے بلوائیوں نے قومی فخر کی اس علامت کو جلا دیا، کیا تمہارا کوئی رشتہ ہے اس مٹی سے؟ کون ہو تم؟ کس نے تمہیں بھیجا ہے؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کا جلسہ، وزیرد...

سپریم کورٹ کے سامنے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کا جلسہ، وزیرداخلہ کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ وزیر داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر عوام کے بڑے مجمعے کے جمع ہونے سے سکیورٹی خدشات ہوں گے، ریڈزون میں اہم سرکاری عمارتیں اور سفارت خانے موجود ہیں، احتجاج کے باعث شرپسند عناصر مجمعے کی آڑ میں ریڈ زون میں داخل ہو سکتے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ریڈ زون میں داخلے کے لیے ایک کے سوا تمام راستے بندکر دییگئے ہیں۔ ضلع بھر میں پہلے ہی دفعہ 144 اور دفعہ 245 کا نافذ ہے، ریڈزون میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے جوان تعینات ہیں، دفعہ 245 کے تحت اہم عمارتوں کے باہر فوج تعینات ہے۔ ادھر دھرنے کے مقام کی تبدیلی کا فیصلہ نہ ہوسکا، مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے باہر دھرنے پر اصرار ہے، رانا ثنااللہ کا کہناہیکہ سیاسی قائدین کی مشاورت سے مولانا فضل الرحمان احتجاج کے حتمی مقام کا اعلان کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی: سرجانی لیاری سیکٹر36 میں ندی میں ڈوب...

کراچی سرجانی لیاری سیکٹر36 میں ندی میں ڈوب کرتین بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈوبنے والے تینوں بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ تینوں بچے گہرام گوٹھ میں واقعہ ندی میں ڈوب کرجاں بحق ہوئے، جاں بحق تین بچوں میں دوبچے سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ تینوں بچے ندی کیقریب کھیلتیہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوئے۔ لواحقین کا کہنا ہے بچوں کو ندی سے نکالا تو ان کی سانسیں چل رہی تھیں۔ بروقت اسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولنس دستیاب نہیں تھی۔ اپنی مدد آپ کے تحت بچوں کو موٹر سائیکلوں پر قریبی اسپتال لے جایا گیا تو وہاں کوئی انتظامات نہیں تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سائیکل پر حج کیلئے جانے والا پاکستانی نوجوان...

پاکستانی نوجوان حج بیت اللہ کی نیت سے 85 دنوں میں سائیکل پر ہزاروں میل کا سفر طے کرکے مدینہ منورہ پہنچ گیا۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ثاقب رحمان نے سائیکل پر85 دنوں میں چار ہزار کلومیٹرکا سفر طے کیا اور مدینہ منورہ پہنچ کر روضہ رسولپر حاضری دی۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں نے ثاقب کا پرتپاک استقبال کیا، ثاقب رحمان کے مطابق مدینہ پہنچ کر دِلی اور روحانی سکون میسر ہوا ہے۔ خیال رہے کہ ثاقب کا ارادہ ہے کہ وہ مکہ مکرمہ کا سائیکل پر سفر کرکے عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم احتجاج، کارکن سیکیورٹی گیٹ پھلانگ...

پی ڈی ایم احتجاج کے دوران، انصارلاسلام کے رضا کار گیٹ کھول کر ریڈزون میں داخل ہوگئے۔ پیر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج کے دوران دفعہ 144 کے باوجود پی ڈی ایم کارکنان ریڈزون میں داخل ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے کارکنوں کو ریڈزون میں داخل ہونے سے روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے کارکن گیٹ کھول کر ریڈزون میں داخل ہوئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جو پی ٹی آئی نے کیا پاکستان دشمنوں کا اس سے...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے بھی پی ٹی آئی کے پر تشدد احتجاج کو ملک دشمنوں کا ایجنڈا قرار دے دیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں کسی رہنما نیاداروں کیخلاف ایسی زبان استعمال نہیں کی جو عمران خان کر رہا ہے ۔ جو پی ٹی آئی نے کیا پاکستان دشمنوں کا اس سے بڑا ایجنڈا نہیں ہو سکتا۔ سردارتنویرالیاس کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سابق آرمی چیف کو مسٹر ایکس کہا کرتے تھے، پھر خود ہی ایکسٹینشن بھی دے دی۔ عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے والے عمران خان یہ تو بتائیں کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں کون سے اچھے کام کیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں جنرل باجوہ کی کتنی تعریفیں کرتا تھا، عمران خان کو فوج نے جتنا سپورٹ کیا تھا اتنا کسی اور پارٹی پہ نہیں کیا، ہم نے نالائقی اور بد انتظامی کی انتہا کر دی تھی، الیکشن تو کرا لیں گے لیکن اس آدمی کا کیا ہوگا۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا ایک اپنا پروٹوکول اور عزت ہوتی ہے، پوری دنیا میں کسی جج کا ٹکر نہیں چلتا، ہمارا جج ٹکر چلوانے کیلئے بیٹھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ،فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے...

لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس انوار الحق پنوں نے فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔ فرخ حبیب کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 28 اپریل کو دبئی جانا چاہتا تھا، لاہور ایئرپورٹ پر مجھے جہاز سے اتار دیا گیا، مجھے بتایا گیا کہ میرا نام نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، ایئرپورٹ پر مجھ سے میرا پاسپورٹ اور سامان بھی قبضے میں لے لیا گیا، میرا نام ای سی ایل میں سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پاسپورٹ اور سامان واپس کرنے کا حکم دے، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے فرخ حبیب کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمی چیف اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ،...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ ن...

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے ) حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کھولنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اعلامیے کے مطابق ملک بھرمیں موبائل براڈبینڈسروس بحال ہے، انٹرنیٹ سروسزپرپابندی کی کوئی ہدایت نہیں ملی تاہم یوٹیوب، ٹوئٹر اور فیس بک کی سروسز ابھی تک ڈاون ہیں۔ یاد رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیاسروسز معطل کی گئی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

متنازع ٹویٹ کیس،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت می...

اسلام آباد کے سپیشل جج سینٹرل نے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 3 دن کی توسیع کر دی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں اعظم سواتی کو گرفتار کیا جاسکتا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ ایک سے 2 ماہ کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے 3 دن کیلئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ پیر کو عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کو گرفتار کر کے کوئی ہدف حاصل نہیں...

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے کوئی ہدف حاصل نہیں کرنا تھا، نیب نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا، ہمارا مقصد سیاسی انتقام لینا ہوتا تو 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، شرپسندوں نے جناح ہاوس کی تاریخی عمارت کو نشانہ بنایا، عسکری املاک اور تاریخی عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا، زمان پارک میں پولیس پر پٹرول بم پھینکے اور پتھرا کیا گیا، جتھوں کی صورت میں کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے دور میں اپوزیشن کی مقبول لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، ایف آئی اے اور نیب کی تحقیقات میں عمران خان کو جواب دینا ہوگا، حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف کوئی طاقت کا استعمال نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنرل (ر) باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی آفر عمران خان نے کی، توشہ خانہ سمیت تمام کیسز میں کرپشن کے ثبوت موجود ہیں، ملک کی بنیاد 3 ستونوں پر قائم ہوتی ہے، آپ سے ملکر خوشی ہوئی کے الفاظ عدالتوں میں کہے گئے، مسٹر خان نے ہی اپنی حکومت جانے کے بعد مختلف موقف اپنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ اور فرح گوگی سمیت کئی وزرا کرپشن میں ملوث رہے، انہوں نے اپنے دور میں شدید مہنگائی کے تحائف دیئے، پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے معاہدے کر کے اس کی خلاف ورزی کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے ملکی ساکھ دا پر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی، انہوں نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت ہوں، انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ...

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم یف ) نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ امید ہے آگے بڑھنے کا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائے گا۔ پاکستان سے متعلق نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اہم بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے، آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنے کا منتظر ہے۔ نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز نے مزید کہا کہ نویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہوگا، فروری میں پیش کردہ منی بجٹ، توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم اقدامات ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ، کمزور طبقے کی مدد معاشی استحکام کیلئے اہم ہیں۔ شراکت داروں کی جانب سے مالی اعانت میکرو اکنامک استحکام کے دوبارہ حصول کیلئے کلیدی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا ،میرے لیے ان بدم...

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لندن پلان مکمل طور پر سامنے آچکا ہے، میری گرفتاری کے بعد جو پرتشدد واقعات ہوئے انہیں بہانہ بنا کر اب میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کیا جائے گا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لندن پلان یہ ہے کہ میری اہلیہ بشری بیگم کو جیل میں ڈال کر مجھے ذلیل کیا جائے اور مجھے اگلے دس سال تک جیل میں رکھنے کے لیے بغاوت کا مقدمہ استعمال کیا جائے، حکمرانوں نے جج، جیوری اور executioner یعنی سزا پر عملدرآمد والا کردار بھی خود ہی سنبھال لیا ہے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف مکمل کریک ڈاون کر کے پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت پر پابندی لگائی جائے گی ، جس طرح مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر پابندی لگائی گئی تھی ، یہ جان بوجھ کر لوگوں میں اتنا خوف پیدا کرنے کی کوشش ہے تا کہ آج جب مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے تو لوگ باہر نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی(ف) سپریم کورٹ کے باہر جو ڈرامہ کر رہی ہے وہ صرف ایک مقصد کے لیے ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو زیر کیا جاسکے تاکہ وہ آئین کے مطابق فیصلہ نہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے نام میرا پیغام ہے کہ میں حقیقی آزادی کے لیے اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا کیونکہ میرے لیے ان بدمعاشوں کی غلامی سے موت بہتر ہے، میں اپنے تمام لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ یاد رکھیں کہ ہم نے لا الہ الا اللہ کا عہد کیا ہے کہ ہم ایک(اللہ)کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، اگر ہم خوف کے بت کے آگے جھکیں گے تو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے صرف ذلت و رسوائی ہوگی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ جن معاشروں میں ناانصافی ہوتی ہے اور جنگل کا قانون ہوتا ہے وہ زیادہ دیر زندہ نہیں رہتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ہا لینڈ کا موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور...

دی ہیگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور ہا لینڈکے رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور سبز اور کم کاربن تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہالینڈ کی حکومت کی دعوت پر ہان نے بدھ سے جمعہ تک ہالینڈ کادورہ کیا جہاں انہوں نے شاہ ولیم الیگزینڈر اور وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی۔

ہالینڈ کے شاہ ولیم الیگزینڈر سے ملاقات کے دوران ہان نے سب سے پہلے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پروفیسر  پھنگ لی یوان کی جانب سے شاہ اور ملکہ کے لئے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہان نے کہا کہ صدر شی اور شاہ کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ہالینڈ تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم اس رجحان کے مقابلے میں بڑھا ہے اور زراعت، پانی کی بچت، نقل و حمل، لاجسٹکس اور پائیدار ترقی کے تعاون میں مستقل پیشرفت ہوئی ہے۔

ہان نے کہا کہ امید ہے کہ اس دورے کے ذریعے صدر شی اور شاہ ولیم الیگزینڈر کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا اور چین ۔ ہا لینڈ  کے درمیان جامع تعاون کے لیے کھلی اور عملی شراکت داری زیادہ ترقی حاصل کرے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ معاشی گلوبلائزیشن کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے  لیکن عام رجحان ناقابل واپسی ہے۔

شاہ ولیم الیگزینڈر نے ہان سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ اور پروفیسر  پھنگ کو اپنی اور ملکہ کی جانب سے نیک خواہشات پیش کریں۔

شاہ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بنی نوع انسان کے لئے مشکلات میں ماحولیات کا  مسئلہ سب سے اہم ہے۔

 انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ آبی وسائل اور صفائی ستھرائی کے مسائل کو حل کرنے میں چین کی کامیابیاں سب پر واضح ہیں۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ہا لینڈ کا موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور...

دی ہیگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور ہا لینڈکے رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلی سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور سبز اور کم کاربن تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہالینڈ کی حکومت کی دعوت پر ہان نے بدھ سے جمعہ تک ہالینڈ کادورہ کیا جہاں انہوں نے شاہ ولیم الیگزینڈر اور وزیر اعظم مارک روٹے سے ملاقات کی۔

ہالینڈ کے شاہ ولیم الیگزینڈر سے ملاقات کے دوران ہان نے سب سے پہلے چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پروفیسر  پھنگ لی یوان کی جانب سے شاہ اور ملکہ کے لئے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہان نے کہا کہ صدر شی اور شاہ کی اسٹریٹجک رہنمائی میں چین ۔ہالینڈ تعلقات نے صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم اس رجحان کے مقابلے میں بڑھا ہے اور زراعت، پانی کی بچت، نقل و حمل، لاجسٹکس اور پائیدار ترقی کے تعاون میں مستقل پیشرفت ہوئی ہے۔

ہان نے کہا کہ امید ہے کہ اس دورے کے ذریعے صدر شی اور شاہ ولیم الیگزینڈر کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مزید عمل درآمد کیا جائے گا اور چین ۔ ہا لینڈ  کے درمیان جامع تعاون کے لیے کھلی اور عملی شراکت داری زیادہ ترقی حاصل کرے گی۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ معاشی گلوبلائزیشن کو کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے  لیکن عام رجحان ناقابل واپسی ہے۔

شاہ ولیم الیگزینڈر نے ہان سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ اور پروفیسر  پھنگ کو اپنی اور ملکہ کی جانب سے نیک خواہشات پیش کریں۔

شاہ نے کہا کہ اکیسویں صدی میں بنی نوع انسان کے لئے مشکلات میں ماحولیات کا  مسئلہ سب سے اہم ہے۔

 انہوں نے اس بات کی تعریف کی کہ آبی وسائل اور صفائی ستھرائی کے مسائل کو حل کرنے میں چین کی کامیابیاں سب پر واضح ہیں۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، ای کامرس لاجسٹکس شعبے میں زبردست توسیع

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں میں اپریل کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔ایسا تعطیلات کے باعث گھریلو طلب کی بحالی کو مزید فروغ ملنے سے ہوا ہے۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ اینڈ ای کامرس کمپنی  JD.COM کی جانب سے مشترکہ طور پر کیے گئے ایک سروے کے مطابق گزشتہ ماہ ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں پر نظر رکھنے والا انڈیکس مارچ سے 0.7 پوائنٹس بڑھ کر 109 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو 2022 کی بلند ترین سطح سے زیادہ ہے۔

مختلف شعبوں میں ای کامرس لاجسٹکس سرگرمیوں کی پیمائش کرنے والے نو بڑے ذیلی انڈ ائسز  میں سے 8 میں گزشتہ ماہ اضافہ ہوا۔

 سروے کے مطابق کاروباری حجم اور دیہی کاروبار دونوں کے انڈ ائسز میں مسلسل چار ماہ تک اضافہ ہوا اور طلب کی جانب سے زبردست بحالی کا سلسلہ جاری رہا۔

اس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ مستقبل میں ای کامرس لاجسٹکس کی سرگرمیوں کی تیز رفتار بحالی جاری رہنے کا امکان ہے اور ان سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے انڈیکس کے مئی میں 110 پوائنٹس یا اس سے زیادہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلو اکیہ کے کاروباری رہنما چین کے ساتھ تعاون...

براٹی سلاوا (شِنہوا) سلو اکیہ۔چین مشترکہ کاروبار کونسل کے چیئرمین پاؤل انٹالک نے کہا ہے کہ سلو اکیہ اور چین کے درمیان برقی کاروں کی صنعت اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انٹالک نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ برقی نقل و حرکت اور سبز توانائی کی ترقی میں چین کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ہم ان شعبوں میں اپنے مستقبل کے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین (ای یو) کے رکن ممالک 2035 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے تیار ہیں انٹالک نے کہا کہ یورپی یونین کی کار صنعت اب تیزی سے برقی نقل و حرکت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی اور پیداوار میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے جبکہ سلو اکیہ ضروری ذہنی  طاقت کا حامل ہے ،وہ اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری جامعات میں متعدد عظیم سائنسدان کام کر رہے ہیں۔ برقی کار صنعت کی سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

شمسی توانائی، ہوا سے بننے والی بجلی اور دیگر اقسام کی سبز توانائی بارے انٹالک نے کہا کہ یہ بھی وہ شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سلو اکیہ کے کاروباری رہنما چین کے ساتھ تعاون...

براٹی سلاوا (شِنہوا) سلو اکیہ۔چین مشترکہ کاروبار کونسل کے چیئرمین پاؤل انٹالک نے کہا ہے کہ سلو اکیہ اور چین کے درمیان برقی کاروں کی صنعت اور ماحول دوست توانائی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انٹالک نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ برقی نقل و حرکت اور سبز توانائی کی ترقی میں چین کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے ہم ان شعبوں میں اپنے مستقبل کے تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپی یونین (ای یو) کے رکن ممالک 2035 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے والی نئی کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے لئے تیار ہیں انٹالک نے کہا کہ یورپی یونین کی کار صنعت اب تیزی سے برقی نقل و حرکت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی اور پیداوار میں قائدانہ حیثیت رکھتا ہے جبکہ سلو اکیہ ضروری ذہنی  طاقت کا حامل ہے ،وہ اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کا عزم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری جامعات میں متعدد عظیم سائنسدان کام کر رہے ہیں۔ برقی کار صنعت کی سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

شمسی توانائی، ہوا سے بننے والی بجلی اور دیگر اقسام کی سبز توانائی بارے انٹالک نے کہا کہ یہ بھی وہ شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک تعاون کر سکتے ہیں۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر تجارت کا آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت نے آسٹریلیا پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ مفادات کو وسعت دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرے اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خدشات کو دور کریں۔

چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاؤ نے یہ بات بیجنگ میں آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل کے ساتھ 16 ویں چین ۔آسٹریلیا مشترکہ وزارتی اقتصادی کمیشن کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وانگ نے بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے اور عملی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں معیشتیں انتہائی ہم آہنگ ہیں اور ان کے درمیان مفید اقتصادی اور تجارتی تعاون ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین ایک نئے ترقیاتی نمونے کے قیام میں تیزی لائے گا اور اعلیٰ سطح کے  کھلے پن کو فروغ دے گا جس سے آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے ممالک کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے اور اسے امید ہے کہ آسٹریلیا ایک مستحکم کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور چینی کمپنیزاور مصنوعات کے ساتھ شفاف  اور منصفانہ سلوک کرے گا۔

بیان کے مطابق فیرل نے کہا کہ دونوں فریقین نے حال ہی میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے اور ایک دوسرے کے اہم اقتصادی اور تجارتی خدشات سے مناسب طریقے سے نمٹنے میں خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔

فیرل نے مزید کہا کہ آسٹریلیا عالمی تجارتی تنظیم اور ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون جیسے کثیر الجہتی اور علاقائی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

دونوں وزرا نے متعدد امور پر بھی اتفاق کیا جن میں آزاد تجارتی معاہدے کی مشترکہ کمیٹی کی بحالی، گرین اور کم کاربن تعاون کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل تجارت اور ای کامرس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کی حمایت شامل ہے۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر تجارت کا آسٹریلیا کے ساتھ مشترکہ م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر تجارت نے آسٹریلیا پر زور دیا ہے کہ وہ مشترکہ مفادات کو وسعت دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرے اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے خدشات کو دور کریں۔

چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاؤ نے یہ بات بیجنگ میں آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل کے ساتھ 16 ویں چین ۔آسٹریلیا مشترکہ وزارتی اقتصادی کمیشن کی مشترکہ صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وانگ نے بالی میں دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، اختلافات کو دور کرتے ہوئے مشترکہ بنیاد تلاش کرنے اور عملی تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں معیشتیں انتہائی ہم آہنگ ہیں اور ان کے درمیان مفید اقتصادی اور تجارتی تعاون ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین ایک نئے ترقیاتی نمونے کے قیام میں تیزی لائے گا اور اعلیٰ سطح کے  کھلے پن کو فروغ دے گا جس سے آسٹریلیا سمیت دنیا بھر کے ممالک کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین تعاون کے شعبوں کو وسعت دینے کے لئے آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے اور اسے امید ہے کہ آسٹریلیا ایک مستحکم کاروباری ماحول فراہم کرے گا اور چینی کمپنیزاور مصنوعات کے ساتھ شفاف  اور منصفانہ سلوک کرے گا۔

بیان کے مطابق فیرل نے کہا کہ دونوں فریقین نے حال ہی میں دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو آگے بڑھانے اور ایک دوسرے کے اہم اقتصادی اور تجارتی خدشات سے مناسب طریقے سے نمٹنے میں خاطر خواہ پیشرفت کی ہے۔

فیرل نے مزید کہا کہ آسٹریلیا عالمی تجارتی تنظیم اور ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون جیسے کثیر الجہتی اور علاقائی پلیٹ فارمز پر چین کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

دونوں وزرا نے متعدد امور پر بھی اتفاق کیا جن میں آزاد تجارتی معاہدے کی مشترکہ کمیٹی کی بحالی، گرین اور کم کاربن تعاون کو مضبوط بنانا اور ڈیجیٹل تجارت اور ای کامرس کے شعبوں میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کی حمایت شامل ہے۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، پیداواری ذرائع کے نرخ میں کمی

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حکومت کی زیرنگرانی زیادہ تراہم اشیا کی قیمتوں میں اپریل کے اختتام کی نسبت مئی کے اوئل میں کمی ہوئی ہے۔

قومی شماریات بیورو کے مطابق حکومت کی زیرنگرانی 50 بڑی اشیا میں سے 8 کی قیمت میں اضافہ جبکہ 42 کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ان اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین، کوئلہ ، کھاد اور کچھ کیمیکل شامل ہیں۔

یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے 31 خطوں میں تقریباً 2 ہزار تھوک فروشوں اور تقسیم کاروں سے سروے پر مبنی ہوتے ہیں جو ہر 10 دن بعد جاری کئے جاتے ہیں۔

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ شانشی ۔ شی آن ۔ اشک آباد۔ دوشنبے۔ مسافر...

چین ، شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں شی آن ۔ اشک آباد اور شی آن ۔ دوشنبے پہلی مسافر پرواز کے آغاز پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ (شِںہوا)

۱۵ مئی، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں