• Columbus, United States
  • |
  • ١٨ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں سے متعلق د...

نئی مردم شماری کے تحت اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ نئی مردم شماری کی روشنی میں اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کی تعداد بڑھانے اور حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔ درخواست گزار کے مطابق 1997 کی مردم شماری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا، نئی مردم شماری کے نتائج شائع کیے جا چکے ہیں، مردم شماری کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے اسمبلیوں کی نشستیں بڑھا کر حلقہ بندیاں کی جائیں۔ شہری کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قومی اسمبلی سے 5 سالہ دور میں 281 بل پاس ہوئ...

قومی اسمبلی سے 5 سالہ دور میں ریکارڈ بل پاس ہوئے، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں دوتہائی اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث کوئی آئینی ترمیم نہ لا سکیں جبکہ اسمبلی نے کل 281 بل پاس کئے۔ پہلے پارلیمانی سال میں پی ٹی آئی حکومت نے اسمبلی سے کل 10 بل پاس کروائے جن میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کرنے کا بل بھی شامل تھا، پی ٹی آئی حکومت نے دوسرے پارلیمانی سال میں کل 30 بل پاس کئے ان میں سب سے اہم سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے پاکستان آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 کا ترمیمی بل تھا۔ زینب الرٹ بل 2020 بھی پاس کیا گیا، تیسرے پارلیمانی سال میں پی ٹی آئی حکومت نے کل 60 بل منظور کئے جن میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2020 شامل تھا، چوتھے پارلیمانی سال میں کل 56 بل پاس ہوئے، پی ٹی آئی حکومت نے سٹیٹ بینک ترمیمی بل 2022 پاس کروایا جس کے تحت آئی ایم ایف کی ایما پر سٹیٹ بینک کو خودمختاری دے دی گئی۔ پی ڈی ایم کی حکومت نے نیب ترمیمی بل 2022 پاس کر ایا، 5 ویں پارلیمانی سال میں ریکارڈ 125 بل پاس کئے گئے، صرف 20 جولائی سے شروع ہونے والے الوداعی سیشن میں 75 بل پاس کئے گئے، آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023، آفیشل سیکرٹ ایکٹ، توشہ خانہ ترمیمی بل 2023، پیمرا ترمیمی بل کے علاوہ توہین مجلس شوری ایکٹ 2023 ، انتخابات ترمیمی بل 2023 جس کے مطابق کسی بھی رکن قومی اسمبلی کی نا اہلی کی مدت تا حیات سے کم ہو کر 5 سال مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پاس کیا گیا جس کے مطابق ازخود نوٹس لینے کا اختیار چیف جسٹس آف پاکستان سے واپس لے کر سپریم کورٹ کے 3 سینئر جج صاحبان کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد سے گہرے زخموں ک...

جنرل اسپتال لاہورمیں زیرعلاج کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ پرتشدد سے گہرے زخموں کی سرجری جاری ہے۔ جنرل اسپتال کی پلاسٹک سرجن ڈاکٹررومانہ کی سربراہی میں رضوانہ کے چہرے اور کمر کی سرجری کی جا رہی ہے ۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی اہم سرجری میں زیادہ وقت لگ سکتاہے۔ میو، سروسز اور جناح اسپتال کے پلاسٹک سرجنز بھی بورڈ میں شامل ہیں۔ رضوانہ کی ایک ماہ تک متعددسرجریزکی جائیں گی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹرجاوید اکرم کو رضوانہ کی سرجری پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ژوب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، تین دہشت گرد ہ...

بلوچستان کے ضلع ژوب میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی فائرنگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جن سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے میں مزید ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ تعلیمی شعبے...

یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا ہے کہ چین کی اعلی تعلیم نے حالیہ برسوں میں بہت ترقی کی ہے اور مجموعی طور پر ترقی کی رفتار بہت مضبوط ہے، چین اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں تعاون گہرا ہو رہا ہے، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور یونیورسٹیوں میں تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، یو اے ایف نے چین کے ساتھ 50 سے زائد مشترکہ منصوبے مکمل کیے ہیں اور اس کے 20 سے زائد منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔گوادر پرو کے مطابق چین کے اعلیٰ تعلیمی نظام کو سراہتے ہوئے ڈاکٹر اقرار نے کہا کہ چین کی تعلیم سے وابستگی آر اینڈ ڈی، انفراسٹرکچر اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ میں مسلسل سرمایہ کاری کے ذریعے ظاہر ہوئی ہے۔ ''چین کا ایچ آر اور انفراسٹرکچر عالمی سطح پر سب سے زیادہ زمرے میں آتا ہے. اب سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی عالمی رسائی اور تنوع اور مسائل کو حل کرنے اور علم کی کمرشلائزیشن کے لئے صنعت کے ساتھ اس کے روابط ہیں جو سیکھنے کے قابل ہے۔ گوادر پرو کے مطابق گزشتہ ہفتے بیجنگ میں چائنیز ایسوسی ایشن آف ہائر ایجوکیشن، پیکنگ یونیورسٹی اور سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ''تبدیلی کا دور اور یونیورسٹیوں کے مشن'' کے موضوع پر منعقدہ ورلڈ یونیورسٹی پریزیڈنٹس فورم میں پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کہا کہ 65 منتخب یونیورسٹیوں کے سربراہان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور 36 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 500 شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ یہ دنیا بھر میں موجودہ اعلی تعلیم کے منظر نامے اور ابھرتے ہوئے مستقبل کو سمجھنے کا ایک انوکھا موقع تھا۔

گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین ڈنگ ژونگلی نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے ساتھ ترقیاتی تجربات کے تبادلے اور اشتراک کے لئے چین کی آمادگی پر زور دیا اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر میں کردار ادا کرنے پر زور دیا۔جدت طرازی، معیار اور بین الاقوامیت پر توجہ کے ساتھ، چین اعلی تعلیم کی ترقی میں اہم پیش رفت کر رہا ہے، جو دنیا بھر سے طلباء اور اسکالرز کو راغب کر رہا ہے. پروفیسر ڈاکٹر اقرار نے کہا کہ چین میں تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طالب علموں کی تعداد 26 ہزار ہے جن میں سے ایک ہزار سے زائد پوسٹ ڈاکس اور وزٹنگ سائنسدان ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق پاک چین اعلیٰ تعلیمی تعاون سے دوطرفہ تعلقات، معاشی مواقع، علم کے تبادلے، انسانی ترقی اور تعلیمی نظام میں بہتری کے حوالے سے باہمی فائدے حاصل ہوئے ہیں۔ چین میں پاکستانی طالب علموں کو راغب کرکے چین پاکستان میں اپنی سافٹ پاور اور اثر و رسوخ کو بڑھا سکتا ہے۔ پروفیسر اقرار نے کہا کہ یہ طلباء دونوں ممالک کی زبان، ثقافت اور اقدار کو فروغ دیتے ہوئے ثقافتی سفیر کے طور پر کام کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 'اگرچہ سینئر سطح کے چینی ماہرین اور زبان کے اساتذہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں لیکن پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طالب علموں کی تعداد نسبتا کم ہے۔ پاکستانی یونیورسٹیوں میں چینی طالب علموں کی موجودگی بڑھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

گوادر پرو کے مطابق چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے فلیگ شپ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت تعلیمی تعاون ایک اہم شعبے کے طور پر ابھرا ہے۔ اس تعاون میں طلباء کے تبادلے کے پروگراموں، مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور تعلیمی اداروں کے قیام سمیت متعدد اقدامات شامل ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق یو اے ایف نے چین کے ساتھ 50 سے زائد مشترکہ منصوبے مکمل کیے ہیں اور اس کے 20 سے زائد منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران یو اے ایف نے چینی اعلیٰ اداروں کے ساتھ باغبانی، کیڑوں کے انتظام اور ماحولیات کے لیے تین نئی مشترکہ لیبارٹریوں پر دستخط کیے ہیں۔ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ ثقافتی تبادلے کی سرگرمیوں اور بین الاقوامی چینی اساتذہ کے اسکالرشپ سیمیناروں کا ایک امیر اور رنگا رنگ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وفاقی حکومت نے یو اے ایف کو اسپیشل ٹیکنالوجی زون (ایس ٹی زیڈ) قرار دے دیا ہے اور پنجاب حکومت ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر اقرار نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ چینی اعلیٰ تعلیمی ادارے پاکستان میں کیمپس یا ریسرچ سینٹر کھولیں گے اور جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے چینی یونیورسٹیوں میں تکنیکی کامیابیوں کو پاکستان میں تبدیل کرنے کے تجربے کو دہرائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان اسمبلی،صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلا...

بلوچستان اسمبلی نے صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبے کی آبادی کم کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ہے۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ 70 لاکھ آبادی کم کرنا صوبے کے خلاف سازش ہے، اس سے نہ صوبے کی نشستوں میں اضافہ ہوسکے گا اور نہ وسائل کی تقسیم میں صوبے کے حصے میں بہتری آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توشہ خانہ تحائف، زرداری، نواز شریف کیخلاف در...

لاہور ہائی کورٹ نے زرداری، نواز شریف کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرانے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پنجاب بار کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ جسٹس راحیل کامران کے زیرسماعت ندیم سرور کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیئرمین تحریک انصاف کو 3 سال قید کی سزا ہوئی ۔ الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا ۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ آصف زرداری ، نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے ۔ الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کے خلاف جان بوجھ کر کارروائی نہیں کر رہا۔ عدالت توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو کارروائی کا حکم دے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لورالائی،ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ڈیرہ روڈ مرتت کے مقام پرافسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق وین اور مزدہ میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس وامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بہاولنگر، 12 سالہ بچی، 22 سالہ لڑکا ٹیوب ویل...

12 سالہ بچی ٹیوب ویل کے گہرے ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی جبکہ 22 سالہ کزن اسے بچانے کی کوشش میں اپنی جان بھی گنوا بیٹھا۔ یہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقہ موضع عاکوکا ہٹھاڑ میں پیش آیا، سائرہ گہرے ہول میں گری تو اس کا کزن محمد اظہر بھی اس کو بچانے کیلئے ہول میں کود گیا۔ ہول میں پانی کی گہرائی زیادہ ہونے اور دم گھٹنے کے باعث دونوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لیے وسیم مخت...

وفاقی حکومت نے چیئرمین نیپرا کے لیے وسیم مختار کے نام کوحتمی شکل دے دی ہے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم مختار اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن میں سپیشل سیکرٹری ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کابینہ سے آج سرکولیشن کے ذریعے وسیم مختار کی بطور چیئرمین نیپرا منظوری دیے جانے کا امکان ہے، وسیم مختار پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لیے سلیکشن کمیٹی نے تین ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا ہے، باقی دو ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے۔ خیال رہے کہ اس وقت چیئرمین نیپرا محمد توصیف فاروقی ہیں جو ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہوں نے 5 اگست 2019 کو بطور چیئرمین نیپرا عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدلیہ کو ستمبر میں جانے سے پہلے اہم فیصلے سن...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدلیہ کو ستمبر میں جانے سے پہلے آئین اور قانون کے مطابق اہم فیصلے سنا دینے چاہئیں۔ بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج اسمبلیوں کی تحلیل ہونے کا آخری دن ہے اور حکومت جاتے جاتے بجلی صارفین پر 6 روپے مزید بنیادی یونٹ کے اضافے کی صورت 721 ارب روپے کا بوجھ ڈال کے جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعظم کا نام ابھی فضا میں لٹک رہا ہے، ایک دو روز میں زمین پر اتر آئے گا، یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں اس لیے مردم شماری کے نام پر تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، آئین میں 90 دن کے اندر کی گنجائش ہے، نئی مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئینی معاملات کا فائدہ ان کو ہوگا جو الیکشن میں تاخیر چاہتے ہیں، یاد رہے کہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن بھی ہونے ہیں، پہلے ہی آئین کھائی میں گرا ہوا ہے، شاید مزید گہری کھائی میں گر جائے، پاکستان کے سارے سیاسی فیصلے عدالتوں میں ہیں اور عدالتوں کے گرد گھوم رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کے اپنے چولہے نہیں جل رہے، انہیں سیاست کے چولہے جلنے اور بجھنے میں کوئی دلچسپی نہیں، معاشی تباہی، سیاسی انتشار، آئینی بربادی اور قانون کا مذاق پاکستان کی سیاست کا مقدر بن گیا ہے، بلاول کہتا ہے کہ ایسا میثاق جمہوریت چاہیے کہ مجھے اور مریم کو 30 سال کیلئے آسان راستہ مہیا کر دیا جائے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر انہوں نے 15 مہینے میں اتنی ترقی کر لی ہے تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟، عوام میں کیوں نہیں جا رہے؟، کل جو آئین کے تحفظ کا بھاشن دیتے تھے اج وہ 90 دن کی آئینی مدت کو بڑھانا چاہتے ہیں، 24، 25 دفعہ ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے ہیں کیونکہ ہماری کوئی چیز ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاک ایکسچینج ایک دن میں ایک ہزار پوائنٹ گری ہے اور ڈالر 302 کا ہوگیا ہے، 10 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور پاکستان کے حالات اور سیاسی معاملات سنگین سے سنگین تر ہوتے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی در...

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین کی اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست جمعہ کے روز تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ حارث کی ایف آئی اے میں طلبی کا معاملہ اٹھا دیا، اس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ میرے علم میں بات آئی ہے، مجھے انتظامی سائیڈ پر اسے دیکھنے دیں، اگر کچھ ہوا تو میں آپ کو درخواست دائر کرنے کا کہوں گا۔ ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ روز ایف آئی اے ہمارے کولیگ کو 9 گھنٹے تک انکوائری کے نام پر بٹھائے رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے گئے لیکن ملنے نہیں دیا گیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہمیں اس عدالت کا گزشتہ روز کا حکمنامہ تاخیر سے ملا، جیل حکام کے مطابق ملاقات کا ٹائم 6 بجے تک ہے، ملاقات کیلئے ہم نے ایک فہرست دی ہے اس کے مطابق حکم ہو جائے تو شکر گزار ہوں گے۔ اس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ایسا نہ ہو زیادہ لوگ پہنچ جائیں اور سیاسی کلاوڈ بن جائے، شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم سارے ایک ساتھ تو نہیں جائیں گے، الگ الگ ہی جانا ہے۔ وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری ایک درخواست چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق ہے، جس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے کیس میں شاید ان کی درخواست پر انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا۔ وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 9/11 کے سیل میں رکھا گیا ہے، ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا کہا گیا، اجازت دی جائے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کا کھانا پہنچانے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے 22تعلیمی اداروں کے...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے 22تعلیمی اداروں کے قیام کے بل منظور کرلیئے ،22بلوں میں صرف 6تعلیمی ادارے ہی ایچ ای سی و دیگرقواعدوضوابط پرپورے کرتے تھے ،کمیٹی نیادارے بنانے والوں کے فیس(چہرے) دیکھ کر بل منظورکرلیے،پہلے سے کراچی میں دو یونیورسٹیوں کے چاٹر لینے والے جس میں سے ایک یونیورسٹی بندہوگئی ہے وہ بھی مزید دویونیورسٹیاں لینے کے لیے آئے جن میں سے ایک مزید یونیورسٹی بنانے کی اجازت دے دی گئی جبکہ ایک یونیورسٹی کا چارٹر منظور نہیں کیا،ایچ ای سی حکام نے بتایا ان کے پاس پہلے ہی دو یونیورسٹیاں ہیں ایک بندہوگئی ہے جس یونیورسٹی کاچارٹر لے رہے ہیں اس کی عمارت دور کی بات اسلام آباد میں زمین تک نہیں ہے ۔قائمہ کمیٹی تعلیم نے 11یونیورسٹیوں کے قیام کے بل ایجنڈے کے محرک و بلکل ہی ریکورائرمنٹ پوری نہ کرنے پر منظور نہیں کئے ۔ قائمہ کمیٹی تعلیم کی طرف سے پاس کئے گئے 19اعلی تعلیمی اداروں کے بلوں میں سے 5ہی ایچ ای سی کی کے معیار پر پورا اترتی ہیں جن میں عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل، میٹروپولیٹن انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل،رحیم جان یونیورسٹی بل، اسلام آباد یونیورسٹی آف کمیونیکشن اینڈ امرجنگ سائنسز بل اور کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ بنوں ترمیمی بل شامل ہیں جبکہ قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کی طرف سے پاس کئے گئے 3اعلی تعلیمی اداروں کے بلوں میں سے 1ہی ایچ ای سی کی کے معیار پر پورا اترتی ہیں جواخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 ہے ۔منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کااجلاس چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹیوں و انسٹیٹیوٹ کے قیام کے حوالے سے 30ایجنڈے تھے ۔

قائمہ کمیٹی تعلیم کے ایجنڈے نمبر ایک پر حاجی ہدایت اللہ کی طر ف سے ایوان میں پیش کیاجانے والا عسکری انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل 2023 جس کو کمیٹی نے منظور کرلیا۔ ایجنڈے نمبر2پر سینیٹر کامران مائیکل کی طر ف سے ایوان میں پیش کیاجانے والافالکن یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 جس کو کمیٹی نے پاس کرلیا،ایجنڈے نمبر3پرسینیٹر کہدہ بابر نے کی طر ف سے ایوان میں پیش کیاجانے والا میٹروپولیٹن انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 جس کو کمیٹی نے منظور کرلیا۔ایجنڈے نمبر4پررخسانہ زبیری کی طر ف سے ایوان میں پیش کیاجانے والا بلھے شاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی قصور بل 2023 جس کو کمیٹی نے مسترد کردیا۔ایجنڈے نمبر 5پر پیر صابرشاہ کی طر ف سے ایوان میں پیش کئے گئے رحیم جان یونیورسٹی بل 2023تھا جس کو کمیٹی نے پاس کردیا۔ایجنڈے نمبر 6پر سینیٹر عمر فاروق کا یونیورسٹی آف اینویشن ایند ٹیکنالوجی بل 2023 جو کمیٹی نے پاس کردیا۔ایجنڈے نمبر 7پر سینیٹر فدا محمد کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 جس کو کمیٹی نے پاس کردیا۔ایجنڈے نمبر 8 پرسینیٹر عبدالقادر کا اسلام آباد یونیورسٹی آف کمیونیکشن اینڈ امرجنگ سائنسز بل 2023 کمیٹی نے پاس کردیا۔ایجنڈے نمبر9پرسینیٹررانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل تھر انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ بل 2023 تھا جس کو کمیٹی نے پاس کرلیا۔ایجنڈے نمبر10پرسینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل انڈس یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023تھا جس کو کمیٹی نے مسترد کردیا۔ایجنڈے نمبر11پرسینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل مارگلہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023ایوان تھا جس کو کمیٹی نے مسترد کردیا۔ایجنڈے نمبر12پرسینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل شاہ بانو انسٹیٹیوٹ جڑانوالہ بل 2023 کو کمیٹی نے منظور کرلیا۔

ایجنڈے نمبر13پرسینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل کاسمک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد بل 2023 تھا جس کوکمیٹی نے پاس کردیا۔ایجنڈے نمبر14پرسینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023 تھا جس کو پاس کرلیاگیا۔ایجنڈے نمبر15پرسینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل راوی انسٹیٹیوٹ بل 2023 تھاجس کو کمیٹی نے پاس کرلیا۔ایجنڈے نمبر16پر سینیٹر رانا محمود الحسن کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل شیخوپورہ انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس سائنسز بل 2023 تھا جس کو کمیٹی نے پاس کرلیا۔ایجنڈے نمبر17 پر سینیٹر کامران مرتضی کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیاترمیمی بل کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹیٹیوٹ بنوں ترمیمی بل 2023 تھاجس کو پاس کرلیاگیا۔ایجنڈے نمبر18پرسینیٹر کامران مرتضی کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل مفتی اعظم اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد بل 2023 تھا جس کو کمیٹی نے مسترد کردیا۔ایجنڈے نمبر19پرسینیٹر خالدہ اطیب کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل انٹرنیشنل میمن یونیورسٹی بل 2023 تھاجس کو مسترد کردیاگیا۔ایجنڈے نمبر20پرسینیٹر حاجی ہدایت اللہ کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل بابرک انسٹیٹیوٹ آف سائنس آرٹس اینڈ ٹیکنالوجی بل 2023 تھاجس کو مسترد کردیا گیا۔ایجنڈے نمبر21پرنسیمہ احسان کی طر ف سے سینیٹر محمد اکرم نے جو بل ایوان میں پیش کیا تھا انسٹیٹیوٹ آف گجرات بل 2023 تھاجس کو مسترد کردیاگیا۔ایجنڈے نمبر22پرسینیٹر دنیش کمار کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ پروفیشنل سٹیٹدیز بل 2023 تھاجس کو مسترد کردیاگیا ۔ایجنڈے نمبر23پرسینیٹر دنیش کمار کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل ام ابیہہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز بل 2023 تھاجس کو مسترد کردیاگیا۔ایجنڈے نمبر24پرسینیٹر رخسانہ زبیری کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل یونیورسٹی آف شہید بے نظیر بھٹو بل 2023تھا جس کمیٹی نے مسترد کردیا۔ایجنڈے نمبر25پرسینیٹر رخسانہ زبیری کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیا

بل مونارک انسٹیٹیوٹ بل 2023 تھاجس کو پاس کرلیاگیا۔ایجنڈے نمبر26پررخسانہ زبیری کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل کنکز انسٹیٹیوٹ آف ہائیر ایجوکیشن بل 2023 تھاجس کوپاس کرلیاگیا۔ایجنڈے نمبر27پررخسانہ زبیری کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل اسلام آباد انسٹیٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز بل 2023 تھا جس کو کمیٹی نے پاس کرلیا۔ایجنڈے نمبر28پرسینیٹرافنان اللہ کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل قائداعظم انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز سرگودھا بل 2023 تھا جس کو کمیٹی نے مسترد کردیا۔ایجنڈے نمبر29پرسینیٹرعبدالقادر کا بل البرونی انٹرنیشنل یونیورسٹی بل 2023 تھا جس کو کمیٹی نے پاس کرلیا۔ایجنڈے نمبر30پرسینیٹررانا مقبول احمد کی طرف سے ایوان میں پیش کیاگیابل اسلام آباد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بل 2023 تھاجس کو پاس کرلیاگیا۔اس طرح قائمہ کمیٹی تعلیم نے 30میں سے 19بل پاس کئے جبکہ 11بل محرک اورزمین ودیگر وجوہات کی وجہ سے مسترد کردیئے اس بلوں میں سے ایک بل پہلے سے قائم ہونے والے انسٹیٹیوٹ میںترمیم کابل تھا۔ ایچ ای سی کی طرف سے قواعدوضوابط پور ے نہ ہونے ولاے اداروں کے بلوں پر کمیٹی ارکان بلوں کے محرک سے پوچھتے تھے اگر آپ کو یقین ہے کہ یہ ادارہ ٹھیک ہے توہم ووٹ دے دیتے ہیں ۔جس کے بعد بل پاس ہوجاتے تھے ۔جو بل مسترد ہوئے ان میں ایسے بل تھے جو یونیورسٹیاں اسلام آباد سے باہر بن رہی تھیں یا ان کے پاس اسلام آباد میں زمین بھی نہیں تھی۔

اس کے ساتھ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کااجلاس چیئرمین رانامقبول احمد کی زیر صدارت ہواجس میںبھی تین یونیورسٹیوں کے بل پاس کئے ۔ایجنڈے نمبر 1پر سینٹر عرفان صدیقی کی طرف سے ایوان میں سینیٹر رانا مقبول کی جانب سے پیش کئے گئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی فار پیس بل 2023 تھا جس کو کمیٹی نے منطور کرلیا باوجود کے یونیورسٹی ایچ ای سی کے مکمل معیارپر پوری نہیں اتر رہی تھی اس کے بعد ایجنڈے نمبر 2پر سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی طرف سے ایوا ن میںپیش کئے گئے بل نیشنل یونیورسٹی آف ہیلتھ امرجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجیز بل 2023 تھا یہ بل بھی ایج ای سی کے معیارپر پورا نہیں اتر رہاتھا مگر کمیٹی نے اس کو بھی پاس کردیا اس کے بعد ایجنڈے نمبر 3پر سینیٹر عرفان صدیقی کی طرف سے ایوا ن میںپیش کئے گئے بل اخوت انسٹیٹیوٹ قصور بل 2023 تھا جو ایچ ای سی کے مکمل معیار پر پورا اتر تا تھا جس کو کمیٹی نے پاس کردیا۔(محمداویس )

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-چھنگ دو-ورلڈیونیورسٹی گیمز-اختتامی تقریب

چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31ویں ایف آئی ایس یوسمرورلڈ یونیورسٹی گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران ایف آئی ایس یوکے قائم مقام صدر لیونزایڈر تقریر کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دومیں31ویں ایف آئی ایس یوسمرورلڈ یونیورسٹی گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران ایک پرفارمنس کے انعقادکا منظر۔(شِنہوا)

چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31ویں ایف آئی ایس یوسمرورلڈ یونیورسٹی گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران فنکارایک پرفارمنس میں رقص کررہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کےجنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31ویں ایف آئی ایس یوسمرورلڈ یونیورسٹی گیمز کی اختتامی تقریب کے دوران آتشبازی کا منظر۔(شِنہوا)

چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز: چین سونے کے 10...

چھنگ دو(شِنہوا)چین کےصوبہ سیچھوان کے شہرچھنگ دومیں 31 ویں  ایف آئی ایس یو سمرورلڈ یونیورسٹی گیمزکے اختتام پرچین سونے کے 103 تمغوں سمیت مجموعی طور پر 178 تمغوں کے ساتھ فاتح قرار پایا جبکہ جاپان سونے کے 93 تمغوں سمیت مجموعی93 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبراور جنوبی کوریا سونے کے 17 تمغوں سمیت مجموعی 58 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

چھنگ دو31 ویں  ایف آئی ایس یو سمرورلڈ یونیورسٹی گیمزمنگل کوختم ہوئیں جس کے حتمی میڈل ٹیبل پرچین نے سونے کے 103 ،چاندی کے40  اور کانسی کے35 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر178 تمغوں کے ساتھ میدان مار لیا۔

جاپان سونے کے21  ،چاندی کے29  اور کانسی کے 43تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر93 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ جنوبی کوریا سونے کے 17 ،چاندی کے  18اور کانسی کے 23تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر58 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبررہا۔

اٹلی میڈل ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہا جس نے سونے کے 17 ،چاندی کے18  اور کانسی کے 21تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر56 تمغے حاصل کیے، جبکہ پولینڈ نے سونے کے 15 ،چاندی کے16  اور کانسی کے 12تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر43 تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں ترکیہ چھٹے نمبر پر رہا جس نے سونے کے 11 ،چاندی کے12  اور کانسی کے 12تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر35 تمغے حاصل کیے، جبکہ بھارت سونے کے 11 ،چاندی کے 5 اور کانسی کے 10تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر26 تمغوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا۔

کھیلوں میں چینی تائپے نے سونے کے10  ،چاندی کے17  اور کانسی کے19 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 46 تمغوں کے ساتھ آٹھویں پوزیشن حاصل کی جبکہ لتھوانیا سونے کے6  ،چاندی کے4  اور کانسی کے 2تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر12 تمغوں کے ساتھ نویں پوزیشن پر رہا۔

اسی طرح فرانس سونے کے 5 ،چاندی کے 8 اور کانسی کے 10تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر23 تمغوں کے ساتھ دسویں نمبر جبکہ ایران نے سونے کے 5 ،چاندی کے6  اور کانسی کے12 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر23تمغوں کے ساتھ گیارہویں پوزیشن،  جرمنی نے سونے کے 4  ،چاندی کے 8 اور کانسی کے12 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 24 تمغوں کے ساتھ بارہویں پوزیشن، یوکرین نے سونے کے 4 ،چاندی کے4  اور کانسی کے3 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر11 تمغوں کے ساتھ تیرہویں پوزیشن، جمہوریہ چیک نے سونے کے 4 ،چاندی کے3  اور کانسی کے 5تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر12 تمغوں کے ساتھ چودہویں پوزیشن اور انڈونیشیا نے سونے کے4 اورچاندی کے3  تمغوں سمیت مجموعی طور پر7 تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر پندرہویں پوزیشن حاصل کی۔

چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے فائنل میڈل ٹیبل پرچین کے ہانگ کانگ نے سونے کے 4 ،چاندی کے1  اور کانسی کے 7تمغوں سمیت مجموعی طور پر12 تمغوں کے ساتھ سولہویں پوزیشن حاصل کی جبکہ ہنگری سونے کے 3 ،چاندی کے8  اور کانسی کے 6تمغوں سمیت مجموعی طور پر 17 تمغوں کے ساتھ 17ویں پوزیشن ، ٌپرتگال سونے کے 3  اورچاندی کے 4تمغوں سمیت مجموعی طور پر7تمغوں کے ساتھ 18 ویں ،جنوبی افریقہ سونے کے 2 ،چاندی کے 11 اور کانسی کے7 تمغوں سمیت مجموعی طور پر20تمغوں کے ساتھ 19 ویں جبکہ قازقستان فائنل میڈل ٹیبل پر سونے کے 2 ،چاندی کے7 اور کانسی کے 11تمغوں سمیت مجموعی طور پر20تمغوں کے ساتھ بیسویں پوزیشن پر رہا۔

ایران کا افغانستان میں 1998 میں اپنے سفارت ک...

تہران(شِنہوا) ایران نے افغانستان کی نگران طالبان حکومت سے افغانستان کے شہر مزار شریف میں 25 سال پہلے ایک "دہشت گرد" حملے میں آٹھ ایرانی سفارت کاروں اور ایک صحافی کی ہلاکت کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہرکرنےکامطالبہ کیا ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کی  ویب سائٹ پر ایک بیان میں، وزارت نے "تلخ اورناقابل فراموش" واقعےکی برسی کے موقع پراسکی مذمت کی  اوراس میں جانیں گنوانے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے پر "وضاحت"دے۔  8 اگست 1998 کو افغان خانہ جنگی کے دوران طالبان کے شہر میں داخل ہونے کے بعد مزار شریف میں ایرانی قونصلیٹ جنرل پر حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں آٹھ ایرانی سفارت کار اور ایک صحافی مارے گئے تھے، وزارت کے بیان میں اس حملے کو "اخلاقی، انسانی اور بین الاقوامی وعدوں کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے خلاف کارروائی میں قانون کا احتر...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےپاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

انتونیوگوتریس کےنائب ترجمان فرحان حق نے روزمرہ کی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکرٹری جنرل اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اوروہ تمام فریقوں سےتشددسے اجتناب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنےسمیت حکام پرزور دیتے ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

عمران خان کو  ہفتے کے روز ایک مقامی عدالت کی جانب سے مالی اثاثے چھپانے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد گرفتار کیا گیا جس کے بعد احتجاج شروع ہوا۔

فلسطینی وزیر اعظم کا امریکی کانگریس سے فلسطی...

رم اللہ(شِنہوا)فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ ہے کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کو نشانہ بنانے والے "مخالفانہ" قواعد و ضوابط کو ختم کرے اور فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔

 مغربی کنارے کے شہر رم اللہ میں اپنے دفتر میں امریکی کانگریس کے 22 ارکان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اشتیہ نے ایسے قواعدو ضوابط میں ترامیم کا بھی مطالبہ کیا جو پی ایل اوکو "دہشت گردی" سے جوڑتے ہیں۔

1987 میں امریکی کانگریس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ منظور کیاتھا جس میں پی ایل او  کو "دہشت گرد تنظیم" قرار دیا گیا اور امریکی سرزمین پر اس کے ہیڈ کوارٹر کے قیام پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم 1993 میں اسرائیل اور پی ایل او کے درمیان اوسلو معاہدے پر دستخط کے بعد  یکے بعد دیگرے امریکی صدور نےپی ایل اوکو استثنیٰ دیا۔

محمد اشتیہ نے امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع کی مذمت کرے اور دو ریاستی حل کے تحفظ کے لیے "احتیاطی اقدامات" کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات کا تسلسل "ایک ریاستی حقیقت" کے ساتھ نسل پرستانہ حکومت کے قیام کی طرف لے جائے گا۔

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں 3 ہزارسے ز...

واشنگٹن(شِنہوا) ایران سے لاحق خطرات کے پیش نظر 3 ہزار سے زائد امریکی ملاح اور میرینز دو امریکی جنگی بحری جہازوں پر سوار ہو کرمشرق وسطیٰ کے بحیرہ احمر میں داخل ہو گئے ہیں۔

 امریکی بحریہ نے کہا کہ یہ اقدام محکمہ دفاع کی طرف سے آبنائے ہرمز میں اضافی فوجی تنصیبات تعینات کیے جانے کے چند ہفتوں بعدکیا گیا ہے۔

امریکی  نیول فورسز سنٹرل کمانڈ (یو ایس این اے وی سی ای این ٹی) نے ایک بیان میں کہا کہ سروس ممبران کا تعلق باتان ایمفیبیئس ریڈی گروپ (اے آر جی) اور 26ویں میرین ایکسپیڈیشنری یونٹ (ایم ای یو) سے ہے۔ وہ اتوار کو نہر سویز سے گزرنے کے بعد ایمفیبیئس جنگی بحری جہاز یو ایس ایس باتان اور گودی میں اترنے والے بحری جہاز یو ایس ایس کارٹر ہال پر سوار ہو کر خطے میں پہنچے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ باتان اے آر جی / 26 ایم ای یو یونٹ خطے میں اضافی ہوا بازی اور بحری تنصیبات کے ساتھ ساتھ مزید امریکی میرینز اور ملاحوں کولایا ہے جس سے پانچویں  امریکی بحری بیڑے کی  سمندری جنگی صلاحیت میں اضافہ ہو گا۔

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان میں پہلی دو روزہ بین الاقوامی ٹورزم...

ٹورزم انویسٹمنٹ کانفرنس اور ایکسپو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ایم ڈی پی ڈی ٹی سی،سی ای او برینڈ ڈیزائنررؤف راجہ اور دیگر کاروباری شخصیات کی شرکت ایم ڈی پی ٹی ڈی سی رانا آفتاب نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی دوروزہ بین الاقوامی ٹورزم انویسٹمنٹ کانفرنس اور ایکسپو 12 اور 13اگست کو پی سی ہوٹل راولپنڈی میں منعق ہوگی اور کہاہے کہ اسلام آباد کو ماڈل گیٹ وی سٹی آف ٹورزم بنائیں گے، خیبر پختونخوا میں 4 اور پنجاب میں 3 نئے سیاحتی زون بنانے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں پاکستان کی پہلی ٹورزم انویسٹمنٹ کانفرنس سے متعلق تقریب کا انعقاد کرایا گیا جس میں برینڈ ڈیزائنرکے چیف ایگزیکٹیو آفیسررؤف راجہ سمیت پاکستان میں ہوٹل انڈسٹری سے وابستہ نامور شخصیات، سول سوسائٹی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی پی ٹی ڈی سی رانا آفتاب تھے، تقریب کا مقصد پاکستان انٹرنیشنل ٹورزم انویسٹمنٹ ایکسپور کانفرنس کی بریفنگ تھا اور پاکستان سیاحت کو فروغ دینا اور پاکستان کے سیاحتی مقامات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے سفارشات پر غور کرنا تھا۔

اس موقع پر سی او برین ڈیزائنر رؤف راجہ نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ٹورزم ایکسپو کا مقصد پاکستان کی سیاحت ہاسپٹلٹی اور ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے انہوں نے کہا اس ایکسپو میں بیرونی ممالک سے ہوٹل انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار بھی شریک ہوں گے - پاکستان سے جے سیون گروپ ، بلیو ورلڈ سٹی ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ، نیو میٹرو سٹی گجرخان ، لیک شور سٹی ،پاکستان کے نامور ہوٹلز، ٹور اپریٹرز ، پاکستان میں موجود سفارت خانے جس میں ملیشیا آذربائیجان قزاکستان اور رائل تھائی سرمایہ کاری اور ٹورزم کے حوالے سے سٹالز لگائیں گے

Credit: Independent News Pakistan (INP) — Pak-China

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے استعما...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں انٹرنیٹ کے نگران ادارے نے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق مسودہ قوانین جاری کرتے ہوئے اس معاملے پر عوام کی رائے حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

 سائبراسپیس کے انتظامی ادارے کی جانب سے منگل کو مسودہ قوانین پر مشتمل دستاویز جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی مخصوص مقاصد اور مکمل ضرورت کے تحت استعمال کی جانی چاہئے جس کے لئےسخت حفاظتی معیارات ضروری ہیں۔

عوامی مقامات پر چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سےمسودہ قوانین میں واضح اور نمایاں اشارے کی اہمیت بیان کی گئی ہے،  مزید برآں، اس میں جمع کردہ ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بنانے کے لیے چہرے کی شناخت کرنے والے آلات  کے استعمال اور کام کرنے والی تنظیموں اور اداروں کی ذمہ داری پر زور دیا گیا ہے۔ 

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی والی کاروں کی فروخت میں...

بیجنگ(شِنہوا)چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی خوردہ فروخت میں جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 31.9 فیصداضافہ ہوا۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے منگل کو جاری اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ ماہ چین میں کل 6 لاکھ 41 ہزار نئی توانائی والی کاریں فروخت کی گئیں۔ تاہم جولائی میں  گزشتہ ماہ کی نسبت فروخت میں3.6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کےمطابق چین کی نئی توانائی والی گاڑیوں کی مارکیٹ میں خاطر خواہ توسیع دیکھنے کو مل  رہی ہے جن کی کل خوردہ فروخت سال کے آغاز سے 36.3 فیصد بڑھ کر 37 لاکھ 30 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی۔

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، میزبان شہر چھنگ دو اطالوی کھلاڑیوں کے...

چھنگ دو (شِنہوا) چھگ دو میں دو ہفتے کے قیام نے اطالوی کھلاڑیوں اور وفد کے عہدیداروں کو بہت متاثر کیا ہے۔

اطالوی خواتین کی واٹر پولو کھلاڑی ایلینا الٹامورا نے پیر کے روز فائنل میچ کے بعد میدان میں اپنے آخری دن متعدد تصاویر بنوائیں جس میں اٹلی نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

الٹامورا نے کہاکہ سہولیات بہت اچھی اور ماحول نہایت عمدہ ہے جو ان کی توقع سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔

الٹامورا نہ صرف ان کھیلوں بلکہ صوبہ سیچھوان میں افزائش نسل دیوہیکل پانڈا سے بھی متاثر ہو ئیں اور وہ یقینی طور پر چھنگ دو واپسی کی خواہش مند بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ پہلی بار چھنگ دو پہنچے تو انہیں جیٹ لیگ پر قابو پانے میں کچھ وقت لگا تاہم اگلے 2 ہفتے واقعی یادگار تھے۔ انہیں بے حد لطف آیا۔ تربیت کے علاوہ، انہوں نے شہر کے مرکز اور پرانے علاقے دونوں کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ پانڈا دیکھا اور وہ یقیناً واپس آ ئیں گی۔

الٹامورا نے و یلج اور مختلف مقامات پر رضاکاروں کے جوش و جذبے کا بھی تجربہ کیا۔  انہوں نے کھیلوں کے انعقاد کو شاندار قرار دیا۔

الٹامورا کی طرح  اطالوی یونیورسٹی اسپورٹس فیڈریشن کے اینڈریا ایپولیٹو بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ چھنگ دو کھیلوں کی سہولیات جدید اور عمدہ ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ان کے نقطہ نظر سے سب کچھ بہترین ہے، یونیورسٹی و یلج اچھا ہے، تنظیم بہت اچھی ہے، اور  ان کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

عبدالرحمن السدیس مسجد الحرام اور مسجد نبوی م...

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے منگل کو فرمان جاری کرکے کہا کہ’ شاہ سلمان نے ڈاکٹرعبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی مذہبی امور انتظامیہ کا سربراہ بدرجہ وزیر مقررکیا‘۔ 
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے لیے جنرل اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیرمین مقرر کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ اندرون منگولیا ۔ اولان چھاب ۔ آتش فشاں...

چین، شمالی اندرون منگولیا خوداختیار خطے کے اولان چھاب کے چھاہررائٹ ونگ  ریئر بینر میں اولان ہاڈا آتش فشاں کلسٹر میں سیا ح آتش فشاں کے سامنے تصاویر بنارہے ہیں ۔ (شِنہوا)

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دویونیورسٹی گیمز:ہاتھ سے لکھے خط نےغیرم...

چھنگ دو(شِنہوا) سینیگال سے تعلق رکھنے والے اسپورٹس جرنلسٹ ڈیاکاؤنڈا سین کو پہلی بار چین کے جنوب مغربی شہرچھنگ دو آمد پربالکل اجنبیت کا احساس نہیں ہوا تھا۔ بلکہ  اسے ایک خاص فطرتی وابستگی محسوس ہوئی۔ دی انٹرنیشنل اسپورٹس پریس ایسوسی ایشن (اے آئی پی ایس) کے لیے کام کرنے والے سین نے اس تعلق کی وجہ ہاتھ سے لکھے گئے ایک خط کو قرار دیا جو اسے چھنگ دو پہنچنے پرملاتھا۔ سین کا کہنا ہے کہ  جب وہ ہوٹل پہنچا، تو مجھے استقبالیہ  بیگ ملا، اور اس کے اندر ایک خط تھا۔ یہ ایک خلوص سے بھرا ایک  خط تھا، لیکن یہ ہاتھ سے لکھا گیا تھا،" سین نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا خیرسگالی کا مظاہرہ ترقی یافتہ چین میں بھی ہوسکتا ہے۔ چھنگ دو کے شی شی ہائی اسکول کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم  یی ژیہان کی طرف سے لکھے گئے دو زبانوں کے اس خط میں کہا گیا کہ اگر آپ چھنگ دو سے ناواقف ہیں، تو مشورہ ہے کہ آپ سب سے پہلے  جنشا سائٹ میوزیم کا دورہ کریں۔ وہاں آپ جان سکیں گے کہ چھنگ دوکی تاریخ کس طرح سےدنیا میں ہر کسی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

سین نے بتایا کہ  خط میں، طالب علم نے مجھے ان جگہوں کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے جو بہت پرکشش ہیں۔ میرے لیے یہ دیکھنا انتہائی متاثرکن ہے کہ چھنگ دو ثقافت اور رہن سہن کے لحاظ سے کن خوبیوں کا حامل ہے۔

یونیورسٹی گیمز کے شاندار انعقاد پرچھنگ دوکا...

چھنگ دو(شِنہوا) انٹرنیشنل یونیورسٹی اسپورٹس (ایف آئی ایس یو)کے قائم مقام صدر لیونز ایڈرنے چھنگ دویونیورسٹی گیمز کے شاندار انعقاد اوربہترین سہولیات کی تیاری پر چینی حکام کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے یہاں مہمان نواز لوگ اوربہترین رضاکارموجودتھے۔

انہوں نے کہا کہ تمام خدمات بہترین اور شاندارتھیں،ہم انتہائی شکرگزار ہیں۔

چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں ٹینس کے مردوں کے سنگل مقابلوں کے گولڈ میڈلسٹ سوئٹزرلینڈ کے ایچ وون ڈیر شولن برگ(بائیں سے دوسرے)،سلور میڈلسٹ تھائی لینڈ کے کسیدت سیمرج(بائیں سے پہلے)کانسی کا تمغہ جیتنے والے جنوبی کوریا کے جانگ یون سیوک وکٹری سٹینڈ پر کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

ایڈر نے کہاکہ گزشتہ 10 دنوں کے دوران، 113 ممالک اور خطوں کے تقریباً 6ہزار500 کھلاڑیوں نے یونیورسٹی گیمز میں حصہ لیا، جس سے دیرپا یادیں قائم ہوئی ہیں۔ کھلاڑیوں نے انتہائی  پیشہ ورانہ طریقے سے مقابلوں میں حصہ لیا اور مختلف ثقافتوں کی گہری سمجھ بوجھ  حاصل کرنے کے لیے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کیا،اور یہی ایف آئی ایس یوکا جاود ہے۔

چھنگ دو یونیورسیڈ ولیج میں ثقافتی تقریبات اور شہر کے دورے نے قائم مقام صدر کے لیے دیرپا یادیں چھوڑی ہیں،اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ چھنگ دو ایک جدید شہر ہے جس کی گہری تاریخی جڑیں ہیں۔ چھنگ دو نے واقعی تمام خوابوں کو سچ کر دکھایا ہے۔

چھنگ دویونیورسٹی گیمز میں اسپین کے دستے میں شامل جوآن میگوئیل گومز شیٖو پپٹ کھیلنے کا طریقہ سیکھ رہی ہیں۔(شِنہوا)

منگل کی رات کو ہونے والی اختتامی تقریب کے ساتھ، ایف آئی ایس یوکے سیکرٹری جنرل-سی ای او ایرک سینٹرونڈ نے اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ چھنگ دو نے مستقبل کی یونیورسٹی گیمز کے لیے ایک معیار قائم کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے قانون ساز کی چین کے حوالے سے...

سیول(شِنہوا) جنوبی کوریا کے ایک قانون ساز نے چین کے حوالے سے امریکہ کی  سیمی کنڈکٹر پالیسیوں پر سخت تنقید کی کیونکہ قانون سازی سے امریکہ کے جنوبی کوریا سمیت دیگرایشیائی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ جون میں اپنی پارٹی "ہوپ آف کوریا" لانچ کرنے والےحزب اختلاف کی ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رکن یانگ ہیانگ جا نے کہا کہ چین کی جدید چپس تک رسائی یا پیداوار کی صلاحیت کو روکنے کے امریکی اقدامات سے اس کے ایشیائی اتحادیوں کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ فنانشل ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرواشنگٹن دوسرے ممالک کو سزا دینے اور بل پاس کرنے اور 'امریکہ فرسٹ' پالیسیوں کو غیر متوقع انداز میں نافذ کرنے کی کوشش جاری رکھتا ہے تو دوسرے ممالک امریکہ کے خلاف اتحاد بنا سکتے ہیں۔ سابق چپ انجینئر اور سام سنگ الیکٹرانکس کے ایگزیکٹویانگ نے کہا کہ  امریکہ اپنی طاقت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، انہوں نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ انسانیت کی مشترکہ اقدار پر زیادہ غور کرے۔

چین جان بوجھ کریورپی یونین کے ساتھ تجارتی سر...

بیجنگ (شِنہوا)چین نے کبھی بھی جان بوجھ کر یورپی یونین کے ساتھ تجارت میں سرپلس کی کوشش نہیں کی،وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہناہے کہ اگر یورپی یونین واقعی اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے، تو اسے چین پر الزام تراشی کے بجائے برآمدی کنٹرول کو ختم کرناہوگا۔

ایک رپورٹ کے مطابق  برسلزستمبر میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بیجنگ پر یورپی برآمدات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنے کے لیے دباؤ ڈالے گا۔ یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور تجارتی کمشنر ویلڈیس ڈومبروسک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور یورپی یونین کے تجارتی تعلقات بہت غیر متوازن ہیں۔ چین ایک بہت بڑا تجارتی سرپلس چلا رہا ہے اورچین کی طرف سے کھلے پن کی سطح یورپی یونین  جیسی نہیں ہے۔ اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ  یورپی یونین کے ساتھ چین کا تجارتی سرپلس مختلف صنعتی ڈھانچے، صنعتی تخصص، تجارتی طریقوں اور بیرونی عوامل کے مشترکہ اثر و رسوخ کے تحت قدرتی نتیجہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سالوں سے، چین میں یورپی یونین کی زیادہ تر کمپنیوں نے چین-یورپی یونین تجارت سے بہت زیادہ فائدہ اٹھایا ہے اور یہی بنیادی وجہ ہے کہ انہوں نے چین میں کاروبار چلانے اور اسے فروغ دینے کا انتخاب کیا ہے۔

چین میں بین الاقوامی ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو ک...

شی جیاژوانگ(شِنہوا)بین الاقوامی ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو 6 سے 8 ستمبر تک چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے دارالحکومت شی جیاژوانگ میں منعقد ہوگی۔

صوبائی حکومت کے انفارمیشن آفس کے مطابق چائنہ انٹرنیشنل ڈیجیٹل اکانومی ایکسپو2023 میں صنعتی انٹرنیٹ کی ترقی پر توجہ مرکوزکی جائے گی۔

اس ایکسپو میں فورمز اور بین الاقوامی تعاون کی سرگرمیاں پیش کی جائیں گی اور دیگر اداروں کے علاوہ معروف کاروباری اداروں، وینچر کیپیٹل فنڈز اور تحقیقی تنظیموں سے تقریباً 400 افراد کو مدعو کیا جائے گا۔

30 سے زیادہ سائیڈ لائن فورمزمیں ڈیجیٹل فنانس اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں اور نئی اور منفرد مصنوعات تیار کرنے والے خصوصی اور جدید ترین اداروں پر توجہ مرکوزکی جائے گی۔

 ایکسپو میں چین کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے بارے میں ایک رپورٹ بھی جاری کی جائے گی۔

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ریگولیٹری اصلاحات پر ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی...

 اگست 08، 2023 ریگولیٹری اصلاحات: سرمایہ کاری کی توجہ کو فروغ دینے کے لیے ایک VITL  "اصول پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک کے ذریعے ریگولیٹری ریفارمز" پر ایک چار روزہ ورکشاپ کا اہتمام آج اسلام آباد میں پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اشتراک سے ہوا۔  آج کی ورکشاپ کے شرکاء ہاؤسنگ اینڈ کنسٹرکشن، ہیومن ریسورس/ ایمپلائمنٹ، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، ٹورازم اور فنانس اینڈ ریونیو کے شعبوں سے تھے۔  ورکشاپ میں متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر اور اکیڈمیا کے سرپرستوں نے بھی شرکت کی جس کا مقصد معیشت کے تمام شعبوں میں کاروبار کی سہولت کے لیے آسان بنانے، جدید کاری کی بحالی اور ڈیجیٹلائزیشن اور ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اصلاحاتی تجاویز تیار کرنا تھا۔  .  ان 04 روزہ ورکشاپس کا مقصد فالتو اور غیر ضروری ضوابط کو ختم کرنے کے لیے خود تشخیصی مشق کا انعقاد کرنا تھا

اور پبلک سیکٹر ریگولیٹرز کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر اور ڈیولپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ مل کر بوجھل طریقہ کار کو آسان/جدید بنانا تھا۔ ورکشاپس کے دوران قریبی تعاون اور بات چیت  پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کے نتیجے میں کافی تعداد میں قابل عمل اصلاحات کی تجاویز سامنے آئیں۔  بورڈ آف انویسٹمنٹ ان تجاویز کا بغور جائزہ لے گا۔  اس کے بعد ان پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت کی جائے گی اور حتمی رپورٹ وفاقی کابینہ کو غور اور ہدایات کے لیے پیش کی جائے گی۔  اس کا مقصد مجوزہ ریگولیٹری اصلاحات کی کابینہ کی منظوری اور توثیق حاصل کرنا ہے، جس سے کاروبار کرنے میں آسانی کی راہ ہموار ہوگی اور ملک میں بہت زیادہ ضروری سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے گا۔  یہ سارا عمل پاکستان ریگولیٹری ماڈرنائزیشن انیشی ایٹو (PRMI) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا جس میں وزیر اعظم آفس کی ایگزیکٹو نگرانی ہوگی۔  ریگولیٹرز، پرائیویٹ سیکٹر کے سرپرستوں اور ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے،

محترمہ عنبرین افتخار، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز بورڈ آف انویسٹمنٹ، نے ان ورکشاپس کی کامیابی کو یقینی بنانے میں ان کی فعال مصروفیت اور لگن کے لیے اپنی تعریف کی۔  انہوں نے قابل عمل اصلاحاتی تجاویز تیار کرنے میں ورکشاپس کی پیداواری صلاحیت کو اجاگر کیا۔  اصول پر مبنی ریگولیٹری ڈھانچے کی قدر پر زور دیتے ہوئے، اس نے اسٹیک ہولڈرز کو ایک ایسا فریم ورک اپنانے کی ترغیب دی جو بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر جدت اور موافقت کے لیے لچک فراہم کرتا ہے۔  افتخار نے تبدیلی کو آگے بڑھانے کی اجتماعی صلاحیت کا اعادہ کیا اور اسی طرح کے اشتراکی اجلاسوں کے ذریعے ریگولیٹری اصلاحات کے اس سفر کی رفتار کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھنگ دو ایف آئی ایس یوگیمز:کھلاڑیوں کے درمیا...

چھنگ دو(شِنہوا) ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے دوران منعقد ہونے والی ثقافتی تقریبات نے دنیا بھر کے طلباء کھلاڑیوں کوچینی ثقافتی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب آںے کاموقع فراہم کیا،ان سرگرمیوں نےچھنگ دو کے بارے میں طلباء کھلاڑیوں پر دیرپا تاثرچھوڑاہے۔

چین کے جنوب مشرقی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو میں ایف آئی ایس یو گیمز کے دوران اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 500 فن پاروں پر مشتمل ایک آرٹ گالا چھنگ دو بینالے عوام کے لیے کھولا گیا ہے جو رواں سال نومبر تک جاری رہے گا۔

مختلف فن پاروں کو دیکھتے ہوئے، پولینڈ کی ایک ایتھلیٹ الیگزینڈراجیگلنسکا چینی خطاطی اور انگریزی حروف کے امتزاج پر مشتمل ایک فن پارےکی گرویدہ ہوگئیں۔

امریکہ  میں اپنے قیام کے دوران اس فن پارے کے مصور شو بنگ کا یہ  کام انگریزی حروف پر مشتمل ہے، جس کی شکل چینی خطاطی کے اسٹروک سے ملتی جلتی تھی۔

اس فن پارے کو ایک کمرے میں  رکھا گیا ہے جہاں سامعین کو برش سے چینی حروف لکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے، جو قدیم چین میں لکھنے کا ایک عام طریقہ تھا۔

انٹرایکٹو زون میں، جیگلنسکا نے کاغذ پرچینی میں "خرگوش" کا لفظ لکھا۔ "مسکراتے ہوئے جیگلنسکا نے کہا کہ مجھے ابھی معلوم ہوا کہ میں چینی کلینڈرمیں خرگوش کے سال میں پیدا ہوئی اور یہ سال میرے بروج کا سال ہے۔

چین ، غیر ملکی تجارت میں پہلے 7 ماہ کے دوران...

بیجنگ (شِنہوا)  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران چین کی مجموعی درآمدات و برآمدات

 گز شتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد اضافے کے ساتھ 235.5 کھرب یوآن (تقریباً 32.9 کھرب امریکی ڈالرز) رہیں۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 134.7 کھرب یوآن رہیں جبکہ درآمدات ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.1 فیصد کم ہوکر 100.8 کھرب یوآن رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف جولائی کے دوران غیر ملکی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 8.3 فیصد کمی ہوئی جبکہ برآمدات میں 9.2 فیصد اور درآمدات میں 6.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔

جنوری سے جولائی کے عرصے میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) چین کی سب سے بڑی تجارتی شراکت دار رہی۔ آسیان ممالک کے ساتھ چین کی تجارت میں گزشتہ سال کی نسبت 2.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ملک کی مجموعی تجارتی قدر کا 15.3 فیصد ہے۔

یورپی یونین کے ساتھ چین کی تجارت میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور امریکہ کے ساتھ ملک کی تجارت میں پہلے سات ماہ کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 9.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اس عرصے کے دوران بیلٹ اینڈ روڈ سے منسلک ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم 80.6کھرب  یوآن رہا جس میں گزشتہ سال کی نسبت 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔

نجی اداروں کی درآمدات و برآمدات میں گزشتہ سال کی نسبت 6.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ جنوری سے جولائی کے عرصے  کے دوران 124.6 کھرب یوآن رہیں۔ تجارتی قدر ملک کی مجموعی مالیت کا 52.9 فیصد ہے۔

غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں اور سرکاری ملکیت کے حامل اداروں کی درآمدی اور برآمدی قیمت بالترتیب ملک کی کل مالیت کا 30.6 فیصد اور 16.2 فیصد ہے۔

چین میں  اس عرصے کے دوران مکینیکل اور برقی مصنوعات  جیسے ڈیٹا پروسیسنگ ڈیوائسز ، سیل فونز ، اور آٹوموبائلز کی مسلسل برآمد میں اضافہ ہوا ۔

مکینیکل اور الیکٹریکل مصنوعات کی تجارتی قدر میں 78.3 کھرب یوآن کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کی نسبت 4.4 فیصد اضافہ ہے اور ملک کی مجموعی برآمدات کا 58.1 فیصد ہے۔

۸ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں