• Columbus, United States
  • |
  • ١٦ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | سی-پیک

چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ روانہ کر دیا

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے شمالی صوبہ شنشی میں تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

سیٹلائٹ یاؤگان-40 کو لیکر ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ اتوار کے روز دوپہر 12 بجکر 30 منٹ (بیجنگ وقت) پر خلا میں روانہ ہوا۔

سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔ یہ برقی مقناطیسی ماحول کا پتہ لگانے اور متعلقہ تکنیکی جانچ میں استعمال کیا جائے گا۔

یہ لانگ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 487 واں مشن تھا۔

۱۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس ۔ چین فورم روسٹکی کے ذریعے عملی تعاون کا...

ماسکو (شِنہوا) روس۔ چین  فورم روسٹکی کا پہلا ایڈیشن روس کے دارالحکومت کازان میں ختم ہو گیا جس میں شرکا نے چین اور روس کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دو روزہ فورم کے دوران شرکانے انجینئرنگ، نقل و حمل، سیاحت، ثقافت اور صحت کی دیکھ بھال جیسے مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے مکالموں میں حصہ لیا۔

 انہوں نے میٹل ورکنگ، ویلڈنگ اور آٹوموٹو انڈسٹری سے متعلق نمائشوں کا بھی دورہ کیا۔

20 سے زائد ممالک کے 5 ہزار سے زائد نمائندوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور فورم میں مختلف ثقافتی تبادلوں اور نمائش کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

روس کے وزیر برائے اقتصادی ترقی میکسم ریشیتنیکوف نے مکمل اجلاس میں کہا کہ حالیہ برسوں میں روس اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

ریشیتنیکوف نے کہا کہ متعدد  روسی کاروباری ادارے خود کو چین سے سپلائرز کی طرف موڑ رہے ہیں، انہیں اپنی پیداواری چینزمیں ضم کر رہے ہیں  اور خود کو چینی کمپنیزکی پیداواری چینز میں ضم کر رہے ہیں  جس سے مزید تجارتی ترقی کے لئے بہت زیادہ امکانات پیدا ہو ئے ہیں۔

چین ۔ جیاشنگ ایشیائی کھیل ۔ مشعل ریلی

چین ، مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر جیاشنگ میں 19 ویں ایشیائی کھیلوں کی مشعل ریلی کے دوران مشعل بردار یوآن جنگ (دائیں) اور ژو ہوجیانگ کا تصاویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا) 

امریکہ ۔ اوہائیو۔ کلیولینڈ۔ چین ۔ جیانگ نان

امریکہ ، نیویارک میں چینی قونصل جنرل ہوانگ پھنگ (درمیان) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ کے کلیولینڈ میوزیم آف آرٹ میں چین کے دریائے یانگسی طاس کے خزانوں پر مشتمل ایک نمائش دیکھ رہے ہیں۔ (شِنہوا)

ایتھوپیا۔ دوکیم ۔ چینی ادارے ۔ عطیہ ۔ ایتھوپ...

ایتھوپیا ، ریاست اورومیا کے شہر دو کیم میں مقامی افراد چینی کاروباری اداروں کی جانب سے عطیات وصول کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ وفد۔ آمد

چین ، ہانگ ژو میں آمدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے چین کے ہانگ کانگ کے دستہ کے ایک رکن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، ہانگ ژو میں آمدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے چین کے ہانگ کانگ کے دستہ کا ایک رکن انٹرویو دے رہا ہے۔  (شِنہوا)

چین ، ہانگ ژو میں آمدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے چین کے ہانگ کانگ کے دستہ کے ارکان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ وفد۔ آمد

چین ، ہانگ ژو میں آمدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے چین کے ہانگ کانگ کے دستہ کے ارکان کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ وفد۔ آمد

چین ، ہانگ ژو میں آمدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے چین کے ہانگ کانگ کے دستہ کے ایک رکن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ ہانگ ژو ۔ ایشیائی کھیل ۔ وفد۔ آمد

چین ، ہانگ ژو میں آمدہ 19 ویں ایشیائی کھیلوں میں شرکت کے لئے شیاؤ شان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے چین کے ہانگ کانگ کے دستہ کے ایک رکن کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جمہوریہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف ک...

پروگرام کے ساتھ ساتھ قازقستان کی خارجہ پالیسی کی سرگرمیوں کے لیے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام قازقستان کے عوام سے سالانہ خطاب کے تناظر میں کیا گیا تھا جس کا عنوان "ایک عادل قازقستان کا اقتصادی کورس" تھا جو یکم ستمبر 2023 کو دیا گیا تھا۔ اس تقریب میں پاکستان کے معروف میڈیا، ماہرین اور دارالحکومت کے علمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت  اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) کے صدر سفیر رضا محمد کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔
کانفرنس کے مقررین میں آئی-پی-آر-آئی کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد ولی جنجوعہ، "پاکستان ان دی ورلڈ" کے بانی اور ایڈیٹر جناب تزین اختر، پاکستان ریسرچ سینٹر کمیونٹیز ود اے شیئرڈ فیوچر (پی-آر-سی-سی-ایس-ایف) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب خالد تیمور اکرم، اور جناب عرفان شہزاد تکالوی، صدر یوریشین سنچری انسٹی ٹیوٹ (ای-سی-آئی) شامل تھے۔ اپنی افتتاحی تقریر میں، قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن نے صدر کے خطاب کے اہم نکات پر روشنی ڈالی، خاص طور پر صدر کی طرف سے نامزد کردہ قازقستان کی معیشت کے کئی ترجیحی شعبوں کو نمایاں کیا، جن میں زراعت، مکینیکل انجینئرنگ، ملٹری-صنعتی کمپلکس، اور نقل و حمل اور لاجسٹکس کی صنعت شامل ہیں. انہوں نے میزبان ملک کے موجودہ تجربے اور بنیادی ڈھانچے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کے امکانات پر بات کی۔

سفیر کِسٹافن کا بنیادی زور بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور "نارتھ-ساؤتھ" کو تیار کرنے کے لیے صدر کی ہدایات پر تھا، جس کے فریم ورک کے اندر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور وسطی ایشیا کے لیے کھلے بحری راستوں تک رسائی کو کراچی اور گوادر میں اپنی بندرگاہوں کے ذریعے یقینی بنا کر اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کرنا چاہیے۔
بریگیڈئیر ڈاکٹر جنجوعہ نے سیاسی اصلاحات کے نفاذ، عدالتی نظام کو بہتر بنانے اور چیک اینڈ بیلنس کا متوازن نظام قائم کرنے میں قازقستان کی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔ سپیکر نے عوامی انتظامیہ میں میرٹ کے مسلسل عزم اور قازقستان کے سیاسی نظام میں عوام کی شمولیت کو سراہا۔ جناب تزین اختر نے قازقستان کے اقدامات اور "ایک متحد قازق قوم کی تعمیر" میں ریاست کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر عدالتی نظام میں اختراعات اور سماجی شعبے کی ترقی، خاص طور پر اسکولی تعلیم میں صدر توکایف کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ جناب تیمور اکرم نے کہا کہ قازقستان کی قیادت اقتصادی، سماجی اور ثقافتی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے اقتصادی خود انحصاری کے حصول پر مرکوز ہے۔ انہوں نے قازقستان میں آئی ٹی سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، اور مالیاتی ٹیکنالوجی صنعت کی ترقی پسند ترقی پر توجہ مرکوز کی، قازقستان کے وسطی ایشیا میں تکنیکی مرکز کے طور پر ابھرنے کی پیشین گوئی کی۔

اکرم نےانہوں نے قازقستان میں آئی ٹی سیکٹر، ڈیجیٹلائزیشن، اور فن ٹیک صنعت کی ترقی پسند ترقی پر توجہ مرکوز کی، قازقستان کے وسطی ایشیا میں تکنیکی مرکز کے طور پر ابھرنے کی پیشین گوئی کی۔ جناب عرفان شہزاد تکالوی قازقستان اور پورے ایشیائی خطے دونوں کے لیے صدر کے ٹوکایف کے اقدامات کو نافذ کرنا اہم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے قازقستان کے نئے کورس کے سماجی رجحان پر زور دیا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے پر ریاست کی خصوصی توجہ ہے۔ ماہر نے بیان کردہ اقدامات کے نفاذ کے لیے صدر کی طرف سے بیان کردہ مخصوص ٹائم لائنز کا مثبت جائزہ لیا۔

مہمان خصوصی، سفیر ڈاکٹر رضا محمد نے قازقستان کی آئینی اصلاحات کو سراہا، جو ریاستی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان توازن پیدا کرکے خطے کے ممالک کے لیے ایک مثال قائم کیے ہوے ہے۔ ڈاکٹر رضا کی جانب سے نظام انصاف میں بہتری اور موثر خارجہ پالیسی کے عمل کو مثبت روشنی میں نوٹ کیا گیا۔ پاکستانی ماہرین نے قازقستان میں کی جانے والی اصلاحات اور قازقستان کے عوام سے صدر کے خطاب میں پیش کردہ پرجوش وژن کا مثبت جائزہ لیا۔ انہوں نے پاکستان کے سیاسی ایجنڈے میں اس کے ممکنہ استعمال کے لیے قازقستان کے تجربے کا مطالعہ کرنے کی ضرورت پر غور کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

توہین عدالت کارروائی،افسران کو دفاع کا حق نہ...

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ کہ اسلام آباد پولیس کے افسران کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیا،پولیس اس حوالے سے قانونی چارہ جوئی کررہی ہے۔ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا اسلام آباد پولیس کے افسران کے حوالے سے توہین عدالت کی کارروائی پر ردعمل

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے شہروں کی خوبصورتی دکھانے کے لیےمشعل ب...

ہانگ ژو(شِنہوا)ہانگ ژو ایشین گیمز کے لیے مشعل بردارریلی شروع ہونے کے موقع پرمنتظمین کا کہنا ہے کہ ریلی ژی جیانگ کے شاندار  مقام  کو اجاگر کرے گی۔

کھیلوں کے "سبز، سمارٹ، اقتصادی اور اخلاقی"  اصولوں کے مطابق مشعل ریلی کا راستہ سادگی اور ایک مناسب پیمانے کی نشاندہی کرتا ہے جو چین کے مشرقی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو کی مشہور مغربی جھیل کے قریب سے نکلتا ہے۔

ہانگ ژوایشین گیمز کےمشعل ریلی کمانڈ سینٹر کے ڈپٹی کمانڈر دوو ژوفینگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مشعل ریلی کے راستے کو 'خوبصورت اور متحرک ژی جیانگ' کے تھیم کے مطابق احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد وسیع تاریخی اور ثقافتی ورثے، دلکش قدرتی مناظر، ژی جیانگ کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیوں اور اس کے لوگوں کی گرمجوشی اور جوش و خروش کو ظاہر کرنا ہے۔

بیجنگ سے ہانگ ژو تک، ایشین گیمز کے علامتی مج...

ہانگ ژو(شِنہوا)چین کے شہربیجنگ سے تعلق رکھنے والی وانگ وین جوان 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک  چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں منعقد ہونے والی آئندہ 19ویں ایشیاڈ (ایشین گیمز) کی افتتاحی تقریب کابےتابی سےانتظارکر رہی ہیں۔

34 سالہ نوجوان خاتون کے مطابق وہ سپورٹس گالا کے ساتھ ایک خاص تعلق رکھتی ہیں کیونکہ انکا عرفی نام "پان پان" ہے۔ "پان پان" بیجنگ میں منعقدہ گیارہویں ایشیائی کھیلوں کے علامتی مجمسے کا نام تھا جب پہلی بار چین نے ایک جامع بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے کی میزبانی کی تھی۔

ان کا خیال ہے کہ "پان پان" سے لے کر ہانگ ژو ایشین گیمز کے تین روبوٹک علامتی مجسموں (میسکوٹس) تک  کھیلوں کی یہ علامتیں چین کے ابھرتے ہوئے منظرنامے کی عکاس ہیں۔

وین جوان کے والد وانگ لونگ اب بھی واضح طور پر اس پرجوش لمحےکو یاد کرتے ہیں جو انہوں نے چین کی ایشین گیمز کی میزبانی کرنے کی خبرسن کرمحسوس کیا ۔ وانگ نے کہا کہ مختلف مواقع پر علامتی مجسمے کے نام کا کثرت سے ذکر کیا گیا۔انہوں نے  کہا کہ جب ان کی بیٹی بیجنگ ایشیاڈ سے ایک سال قبل 1989 میں پیدا ہوئی تو انہوں  نے اس کا نام "پان پان" رکھنے کا فیصلہ کیا۔

سونے کا تمغہ تھامے خوبصورت پانڈا پر مبنی علامتی مجمسہ "پان پان"  تیزی سے  وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ اور محبوب علامت بن گیا جو اس وقت چین میں ہر جگہ نظر آتا تھا۔اس نام کا لفظی مطلب ہے "توقع" جس نے اصلاحات اور کھلے پن کے اس دور میں چینی عوام کے جذبات کو مناسب طریقے سے اجاگر کیا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اس وقت ان کی کیا توقعات تھیں تو 61 سالہ وانگ نے فوراً جواب دیا: "ایک بہتر زندگی۔"

اس وقت وہ شینزین میں رہائش پذیر تھےجو  چین کےجنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں واقع ایک ایسا شہر ہے جو ایک چھوٹے سے ماہی گیری کے گاؤں سے ملک کے پہلے اور سب سے کامیاب خصوصی اقتصادی زون میں تبدیل ہوا ہے۔

 1990 میں وانگ نے پیناسونک برانڈ کا اپنا پہلا رنگین ٹیلی ویژن خریدا تاہم اپنی مصروفیات زندگی کی وجہ سے انہیں کبھی کبھار ہی ایشیاڈ مقابلوں کو دیکھنے کا موقع ملا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ وہ کھیلوں کے ان مقابلوں سےبہت متاثرہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ ایشیاڈ سے پہلے میں نے غیر ملکی لوگوں کو شاذ و نادر ہی دیکھا تھاجس نے انہیں چین کا دورہ کرنے اور حقیقی چین کے بارے میں جاننے کی طرف راغب کیا جبکہ اس کے بعد ہماری زندگی میں بہت بہتری آئی۔

جی 20 کا افریقی یونین کو مستقل رکنیت دینے پر...

نئی دہلی(شِنہوا) گروپ آف20 (جی 20) کے اراکین نے گروپ میں مزید نمائندے شامل کرنے کی کوشش کے تحت افریقی یونین (اے یو) کو مستقل رکنیت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

 یہ معاہدہ ہفتے کے روز نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ جی 20 سربراہ اجلاس کی افتتاحی نشست میں طے پایا۔

 کوموروس کی یونین کے صدر اور موجودہ افریقی یونین کےچیئرپرسن ازالی اسومانی نے  اس معاہدے کے بعد اجلاس میں اپنی نشست سنبھالی۔

 چین پہلا ملک ہے جس نے جی 20میں  افریقی یونین کی رکنیت کے لیے واضح طور پر اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایئربس نے15سالوں میں630 سے زیادہ چینی ساختہ...

تیانجن(شِنہوا)یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے گزشتہ 15 سالوں میں  چین کی شمالی تیانجن میونسپلٹی میں اپنی فائنل اسمبلی لائن ایشیا (ایف اے ایل اے) میں تیار کیے گئے 630 سے زائد اے 320  طیارے فراہم کیے ہیں۔

یہ اسمبلی لائن جس کا افتتاح ستمبر 2008 میں ہوا، یورپ سے باہرایئربس کی پہلی فائنل اسمبلی لائن ہے۔

نومبر 2021 میں ایئر بس نے اے 320 کی بڑھتی ہوئی  طلب کے پیش نظر پیداوار کے لیے تیانجن میں ایف اے ایل اے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کیا۔ مارچ 2023 میں ایئربس نے تیانجن میں ایف اے ایل اے میں تیار کردہ پہلااے 321 نیوہوائی جہاز چین کی جونی یاو ایئرکو فراہم کیا۔

بیگم کلثوم نواز کی سالانہ برسی کے سلسلے میں...

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی سالانہ برسی کے سلسلے میں سابق سینٹربیگم نجمہ حمید کے گھر پردعایہ تقریب (آج) اتوار کو ہو گی ۔جس میں سابق وفاقی وزراہ ایم این اے و سینیٹزسمیت ا ہم شخصیات شرکت کریں گی ، سیکرٹری اطلاعات زیب النساہ نے میڈیا نماندوں کو بتا یا کہ دعاہیہ تقریب (آج)بروز اتوار شام 5 بجے سابق سینٹر بیگم نجمہ حمید کے گھر پر ہو گی تقریب کے تمام انتظامات سابق ایم این اے طاھرہ اورنگزیب اورسابق ایم این اے سیمہ جیلانی نے کی ہیں ، اس موقع پر قران خوانی کا بھی اہتمام کیا ہے تقریب ان کے گھر سیٹلایٹ ٹاون 877 ایف راولپنڈی میں ہو گی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورت حال حسب ذیل رہی سندھ (تربیلاکے مقام پر)آمد ایک لاکھ 38 ہزار 500 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک، کابل(نوشہرہ کے مقام پر)آمد 23 ہزار600 کیوسک اور اخراج 23 ہزار 600 کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 81 ہزار 100 کیوسک، اخراج 81 ہزار 100 کیوسک،جہلم( منگلاکے مقام پر)آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک، چناب (مرالہ کے مقام پر) آمد 36 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 5 ہزار900 کیوسک رہی ۔ جناح بیراج آمد ایک لاکھ 29 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 21 ہزار کیوسک،چشمہ میں ایک لاکھ 31 ہزار 400 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک، تونسہ: آمد ایک لاکھ 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 12 ہزار 900 کیوسک،گدو :آمد ایک لاکھ 48 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 21 ہزار کیوسک، سکھر: آمد ایک لاکھ 4 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 700 کیوسک کوٹری:آمد 78 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 900 کیوسک،تریموں: آمد 20 ہزار 500 اور اخراج 6 ہزار 900 کیوسک، پنجند: آمد 67 ہزار اوراخراج 50 ہزار 400 کیوسک ۔ تربیلا مٰں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1549.21 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.764 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1240.35 ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.222 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ چشمہمیںریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.160 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا وکی صورت میں ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کچرے کے انتظام کے ناکافی انفراسٹرکچر...

پاکستان میں کچرے سے پیدا ہونے والا بحران شدت اختیار کر گیا ، سالانہ تقریبا 48.5 ملین ٹن ٹھوس فضلہ پیدا ہوتا ہے جو سالانہ آبادی میں 2.4 فیصد اضافے اور شہر کاری کی تیز رفتار کی وجہ سے مزید بڑھ گیا ہے۔ پاکستان کچرے کے انتظام کے ناکافی انفراسٹرکچر سے دوچار ہے۔ گوادر پرو کے مطابق چین کو عالمی سطح پر فضلے کے انتظام میں سب سے زیادہ تجربہ ہے، اور چین کی وسیع معیشت مناسب انتظام اور ری سائیکلنگ کی صنعت کی وجہ سے قائم ہے،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شارق ووہرہ نے کہا کہ چین اور پاکستان اس پر مل کر کام کریں گے۔ گوادر پرو کے مطابق امپیریل وینچرز (پرائیوٹ)لمیٹڈ کے ڈائریکٹر عدنان حفیظ چین کے شہر سیچھوآن گئے ۔ صفائی ستھرائی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو تلاش کرنا ان کا بنیادی مقصد تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین میں جدید ٹیکنالوجی دیکھ کر مجھے احساس ہوا کہ پاکستان کے پاس کچرے کی نقل و حمل اور ٹریٹمنٹ میں چینی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے بہت سے مواقع اور بڑی گنجائش موجود ہے۔ سیچھوآن چھوآن ای انوائرنمنٹ ایکویپمنٹ کمپنی ان کمپنیوں میں سے ایک ہے جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ وہاں مختلف قسم کی کچرا ٹھکانے لگانے والی گاڑیاں نظر آئیں۔ "میں نے ان سے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہونے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی۔ سازوسامان کی فروخت اور سرکاری منصوبوں کے علاوہ کمپنی پاکستان میں سازوسامان کی پیداوار کے پلانٹس میں سرمایہ کاری کرنے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ گوادر پرو کے مطابقحفیظ نے مزید کہا سندھ نے 2016 میں صفائی ستھرائی کے منصوبوں کی مارکیٹنگ شروع کی، جب امپیریل وینچرز نے چینی کمپنیوں کو پاکستان میں صفائی ستھرائی کے منصوبوں کے لئے متعارف کروانا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت صوبہ سندھ میں صفائی ستھرائی کے 10 منصوبے ہیں جن میں سے 9 چینی کمپنیاں کر رہی ہیں۔ ان میں سے چار کو یہ پروجیکٹ ہمارے تعارف اور مدد سے ملا۔ گوادر پرو کے مطابق عدنان کا کہنا تھا کہ ہم نے دلچسپی رکھنے والی چینی کمپنیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں کاروباری ماحول اور مارکیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد مزید تعاون کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ ایک بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر پنجاب کی م...

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے ملاقات کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور گورنر پنجاب کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون، وفود کے تبادلوں، صنعتی پیداوار میں اضافہ کے اقدامات و دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں، دونوں صوبوں کا باہمی تعاون ملک کی معیشت کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا، خصوصا زراعت پر مبنی صنعتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا کہ گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات مثالی ہیں، ان کی کوششوں سے پورے ملک کے صنعتکاروں کو فائدہ ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ-لندن-ملکہ الزبتھ دوم- برسی

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی کے موقع پر لوگ لندن میں بکنگھم پیلس کے باہر گارڈ تبدیلی کی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ-کفر قدوم-جھڑپیں

نابلس کے قریب مغربی کنارے کے گاؤں کفر قدوم میں یہودی بستیوں کی توسیع کے خلاف احتجاج کے بعد جھڑپوں کے دوران مظاہرین میں سے ایک فلسطینی شہری اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کررہا ہے۔(شِنہوا)

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مالدیپ-مالے-صدارتی انتخاب- ووٹنگ

مالدیپ کے شہر مالےمیں ایک پولنگ سٹیشن پر صدارتی انتخاب کی ووٹنگ کے لیے ووٹرز قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے،...

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔ سابق صدر آصف زرداری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد کروائے گا، مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے، چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کیلئے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-ہوژو-ایشین گیمز-مشعل ریلی

چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہوژو میں لوگ 19ویں ایشین گیمز کی مشعل ریلی دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کےمشرقی صوبہ ژی جیانگ کے شہر ہوژو میں 19ویں ایشین گیمز کے مشعل بردار ژؤ چُھن لونگ (بائیں) اور لیو شیاووی مشعل ریلی کے دوران تصویر بنوا رہے ہیں۔(شِنہوا)

دنیا میں نصف سے زیادہ سکول جانے کی عمر کے پن...

جنیوا(شِنہوا)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے (یو این ایچ سی آر)نے کہا ہے کہ دنیا کے 1 کروڑ 48 لاکھ سکول جانے والے پناہ گزین بچوں میں سے نصف سے زیادہ اس وقت باقاعدہ تعلیم سے محروم ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے ترجمان ولیم سپنڈلر نے  جنیوا میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ 2023 یو این ایچ سی آر کی ریفیوجی ایجوکیشن رپورٹ کے مطابق 2022 کے آخر تک سکول جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 1 کروڑ سے تقریباً 50 فیصد بڑھ گئی۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کےرہائشی ممالک میں سکولوں میں داخلوں کے اعتبار سے تعلیم کی سطح  ڈرامائی طور پر مختلف ہے جس میں 38 فیصد نے پری پرائمری میں داخلہ لیا، 65 فیصد  نے پرائمری ، 41 فیصد نے سیکنڈری  اور صرف چھ فیصد نے تیسرے درجے کے سکولوں میں داخلہ لیا ۔

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ دنیا کے 46 کم ترقی یافتہ ممالک میں رہنے والے 20 فیصد پناہ گزینوں سمیت  کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں رہنے والے تین چوتھائی سے زیادہ  پناہ گزین کے زبردستی بے گھر کئے گئے  بچوں کو تعلیم دینے کے اخراجات غریب ترین ممالک غیر متناسب طور پربرداشت کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےتعلیم کو حملوں سے بچانے کے بین الاقوامی دن کے موقع پرایک پیغام میں کہا کہ اس دن ہم ایک چونکا دینے والے سچ پر روشنی ڈال رہے ہیں کہ 22 کروڑ 40 لاکھ بچوں اور نوجوانوں کو تعلیمی امداد کی فوری ضرورت ہے جن میں مسلح تصادم جیسے بحرانوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم 7 کروڑ 20 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ سکولوں، بچوں اور اساتذہ کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنائیں۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگست میں چین کے لاجسٹک سیکٹرمیں استحکام برقر...

بیجنگ(شِنہوا)چین کے لاجسٹک سیکٹر نے اگست میں مستحکم کارکردگی برقرار رکھی۔

چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ (سی ایف ایل پی) کےاعداد و شمارکےمطابق ملک کی لاجسٹکس مارکیٹ کی کارکردگی کو ٹریک کرنے والا انڈیکس گزشتہ ماہ 50.3 فیصد رہا جو جولائی کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

50 سے اوپر انڈیکس توسیع کی نشاندہی کرتا ہے جبکہ  اس سے  نیچے سکڑنے کو ظاہر کرتا ہے۔

سی ایف ایل پی کے چیف اکانومسٹ ہی ہوئی نے کہا کہ اگست میں چین کا لاجسٹک سیکٹر مستحکم رہا جبکہ پالیسی مراعات کی بدولت مستقبل میں لاجسٹک سیکٹر میں پائیدار بحالی کا امکان ہے۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کایوکرین بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی...

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یوکرین بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی امن کوششوں پر زور دیاہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ جیسے جیسے یوکرین میں بحران بڑھتا جا رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ برقرار ہے اور اس کے اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کو جلد از جلد جنگ بندی کے حصول اور امن کی بحالی کے طریقے تلاش کرنے کے لیے زیادہ ذمہ داری اور تیزی  کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔  سلامتی کونسل  میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف امن اقدامات کے نفاذ کو فروغ دینے اور بین الاقوامی اجتماعی سلامتی کے طریقہ کار کے بنیادی کردار سے فائدہ اٹھانے کے لیے اقوام متحدہ منشورکے  ثالثی اصولوں کا بہتر استعمال کرنے کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

چینی ایلچی نے کہا کہ یوکرین بحران کی پیچیدہ وجوہات ہیں اور اس کا کوئی آسان حل نہیں ہے۔ اس کے حل کے لیے  تمام فریقین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے یہ کتنا ہی چیلنج کیوں نہ ہو، سیاسی تصفیے کا دروازہ بند نہیں کیا جا سکتا جنگ بندی اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کی کوششیں ترک نہیں کرنی چاہیئں اور سفارتی مذاکرات کا عمل روکا نہیں جاسکتا۔

مراکش میں زلزلے سےجاں بحق ہونے والوں کی تعدا...

رباط(شِنہوا)مراکش میں آنے والے شدید زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 632 ہو گئی ہے۔

ملک کی وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز تازہ ترین  اطلاعات میں بتایا  کہ زلزلے سے اب تک 329 افرادزخمی ہوئے ہیں جن میں 51 کی حالت تشویشناک ہے۔

مراکش میں جمعہ کی رات 11 بج کر 11 منٹ(پاکستانی وقت ہفتہ رات 3 بج کر11 منٹ)پر 6.8 شدت کا زلزلہ آیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز مراکش سے 70 کلومیٹر جنوب مغرب میں 18.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی نئی توانائی سے چلنے والی مسافر کاروں...

بیجنگ(شِنہوا) اگست میں چین کی نئی توانائی سے چلنے والی مسافر کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے اعداد و شمارکےمطابق گزشتہ ماہ چین میں نئی توانائی والی مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت  گزشتہ سا ل کی نسبت 34.5 فیصد بڑھ کر7 لاکھ 16 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن نے کہا کہ رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں ان کاروں کے کل 44 لاکھ 40 ہزار یونٹس خوردہ ذرائع کے ذریعے فروخت کیے گئےجوگزشتہ سال  کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہے۔

اگست میں ان کاروں کی تھوک فروخت 7 لاکھ 98 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جس سے گزشتہ سال کی نسبت  25.6 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کی نئی توانائی سے چلنے والی مسافر کاروں کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.7 فیصد بڑھ کر 78 ہزاریونٹس تک پہنچ گئی جو ملک کی کل مسافر کاروں کی برآمدات کا 24 فیصد ہے۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جی20 سربراہ اجلاس میں چینی کردارکے ذریعےعالم...

ڈھاکہ(شِنہوا)ایک بااثر بنگلہ دیشی قانون ساز نے چین پر اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ گروپ آف 20(جی20) کے سربراہ اجلاس میں ماحولیاتی تغیر کامقابلہ کرنے والی ایک کھلی، جامع اور متوازن دنیا کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرے گا جس سے سب کوفائدہ ہوسکے۔

بنگلہ دیش کی پارلیمانی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کےچیئرمین حسن الحق اینو نے شِنہوا کو بتایا کہ بھارت میں ہفتہ اور اتوار کو ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں بعض مسائل پر پیش رفت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم اور ممالک مختلف مقاصد رکھتے ہیں اور ایک ہم آہنگ دنیا بنانے کے لیے دو طرفہ، علاقائی، کثیر جہتی اختلافات کو کم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اختلافات کو کم کرنے کے لیے اقتصادی، سماجی وماحولیاتی مسائل پرمشترکہ نقطہ نظر ناگزیر ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حکمران گرینڈ الائنس کی اتحادی جماعت جاتیہ سماج تانترک دل کے صدرحسن الحق اینونےکہا کہ ملینیم ڈیولپمنٹ گولز (ایم ڈی جیز) کے مطابق  خوراک و توانائی کے تحفظ، غربت اور موسمیاتی تحفظ پر سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ اسکے  ساتھ ساتھ تحفظ پسندی کا رجحان بھی نظر آ رہا ہے جسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

بنگلہ دیشی تجربہ کارسیاست دان نے کہاکہ  چین ان تمام معاملات پر بہت مثبت  سوچ رکھتا ہے اور اس لیے چین اس جی20  اجلاس میں بہت مثبت کردار ادا کر سکتا ہے۔

بھارت کے شہرنئی دہلی میں گروپ آف 20 (جی 20) سربراہ اجلاس کےلوگو کے قریب ایک بھارتی  نیم فوجی دستے کا اہلکار پہرہ دے رہا ہے۔(شِنہوا)

حسن الحق اینو نے کہا کہ اگرچہ جی 20 کے ارکان میں اختلافات ہیں تاہم کچھ ایسےمشترکہ مسائل موجود ہیں جن کے حل کے ذریعے مزید مشترکہ فیصلے کر کے پیشرفت کی جا سکتی ہے۔

سرسبز ترقی کے فروغ اورموسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے حوالے سے اینو نے کہاچین نے کاربن کے اخراج میں کامیابی سے کمی کی ہے اور اس حوالے سے اس کا بین الاقوامی عزم بھی خوش آئند ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چین اب قابل تجدید توانائی  خاص طور پر ہوا اور سورج سے بجلی کی پیداوار کےشعبےکی ترقی میں سرفہرست ملک ہے  اورچین جی20  کو راستہ دکھا سکتا ہے اور موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے قرضوں کی فراہمی میں عالمی رہنما بن سکتا ہے۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سائنس دان تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر ایک...

بیجنگ(شِنہوا) چینی سائنس دان تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر ایک ایکسو-ایکو سسٹم خلائی تجربہ کریں گے، تجربے کا مقصد خلاء میں جرثوموں کی زندہ رہنے کی صلاحیت کومعلوم کرنا ہے۔

تسنگھوا یونیورسٹی، چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بیالوجی، شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل فزکس اور دالیان میری ٹائم یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی جانب سے مشترکہ  طور پر ڈیزائن کردہ چائنہ ایکوسسٹم خلائی تجربہ (سی ایچ ای ای ایس ای) کے ذریعے خلا  بشمول مائکروگریوٹی، ویکیوم، یووی تابکاری اورانتہائی درجہ حرات کے ماحول میں جرثوموں کے زندہ رہنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے متعلقہ تحقیق  جریدے نیچر آسٹرونومی میں شائع ہوئی ہے ۔ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ خلائی اسٹیشنز زمین سے باہر زندگی کے امکان کو تلاش کرنے کے لیے ایسے تجربات کرنے کا منفرد مواقع فراہم کرتے ہیں۔

تسنگھوا یونیورسٹی کے شعبہ ارتھ سسٹم سائنس کے پروفیسر لیو ژو کے مطابق، سی ایچ ای ای ایس ای پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ آیا میتھین پیدا کرنے والے مائکروجرثومے، یا میتھانوجینز، خلائی اسٹیشن کے اندر اور باہر کے ماحول میں زندہ رہ سکتے ہیں یا نہیں۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹر...

شیامن(شِنہوا)23 واں چائنہ انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (سی آئی ایف آئی ٹی)  چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں شروع ہواجس کا مقصدسرمایہ کاری کو فروغ اورعالمی اقتصادی بحالی کو تقویت دیناہے۔

"کھلے اور مربوط: اعلیٰ معیار کی ترقی کی کلید'' کے عنوان سے چار روزہ نمائش کا آغازایک افتتاحی تقریب سےہوا جس میں فورمز، سیمینارز، نمائشوں، اور کاروباری مماثلت کی نشستوں سمیت متعدد سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

نمائش کے دوران سرمایہ کاری سے متعلق مختلف تحقیقی رپورٹس بھی جاری کی جائیں گی۔

تقریباً 1 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر پر محیط اس نمائش میں ڈیجیٹل معیشت، ذہین مصنوعات سازی ، سرسبز اور کم کاربن اخراج پر مبنی ترقی کے ساتھ ساتھ دیہی احیاء پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

نمائش میں دنیا بھر سے1 ہزار سے زائد تنظیمیں اور کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارےسمیت متعدد بین الاقوامی اداروں کی شرکت کے باعث اس سال کی نمائش میں گزشتہ  برسوں میں ہونے والی نمائشوں کے مقابلے میں شرکت کی تعداد اور سطح دونوں اعتبار سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

برازیل، سربیا اور قطر اس سال کے فیئر کے مہمان ممالک ہیں۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جاپانی ماہی گیروں اور رہائشیوں نے تابکاری سے...

ٹوکیو(شِنہوا)  جاپان میں فوکوشیما پریفیکچر کے ماہی گیروں سمیت  150 افراد کے گروپ نے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کےجوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔

حکومت اور پلانٹ آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی  کے خلاف درج مقدمے میں درخواست گزاروں نے دعویٰ کیاہے کہ سمندرمیں تابکاری سے آلودہ  پانی چھوڑنے سے ان کے ماہی گیری حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور صارفین کے پرامن زندگی گزارنے کے حقوق کو خطرہ لاحق ہے۔

اس کے علاوہ درخواست گزاروں نے جوہری ریگولیٹرز کی جانب سے آلودہ پانی کے اخراج کے لیے نصب سہولیات کی منظوری کالعدم قرار دینے اور اس کے اخراج پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مدعی مقدمہ جس میں پاور پلانٹ میں 2011 کے جوہری حادثے سے متاثرہ  افراد  بھی شامل ہیں نے یہ مقدمہ فوکوشیما ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا ہے جو  اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پابندیوں اور رکاوٹوں سے صرف چین کا عزم اورص...

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے  کہ پابندیاں اور رکاوٹیں چین کی ترقی کو نہیں روک سکیں گی  بلکہ اس سے صرف خود انحصاری اور تکنیکی جدت کے حصول کے لیے اس کا عزم اورصلاحیت مزید مضبوط ہوگی۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار روزانہ کی پریس بریفنگ میں امریکی حکومت کی جانب سے ہواوے کے جدید ترین سمارٹ فون میں چین میں تیار کردہ چپ کے حوالے سے باضابطہ تحقیقات شروع کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کیا ،اس معاملے نےپابندیوں کی افادیت کے بارے میں واشنگٹن میں ایک نئی بحث کا آغاز کردیا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ چین تجارت اور ٹیکنالوجی کے امورپر سیاست کرنے اور قومی سلامتی کے تصور کو وسیع اوراس کے غلط استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چینی کمپنیوں کو دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا جو آزاد تجارت اور بین الاقوامی تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے اس سے عالمی صنعتی وسپلائی چین غیر مستحکم  ہوئی ہے اوراس طرح کا طرز عمل کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

۹ ستمبر، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کی ڈی پی آر کے کے قیام کی 75 ویں...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نےعوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آرکے) کے75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر کوریا کی ورکرز پارٹی(ڈبلیو پی کے)کے جنرل سیکرٹری اورڈی پی آرکے کے ریاستی امور کے صدر کم جونگ ان کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

ہفتہ کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں صدرشی نے کہا کہ ڈبلیو پی کے کی مضبوط قیادت  اور ڈی پی آرکے کے عوام کی مسلسل کوششوں سے، ملک کی سوشلسٹ تعمیر میں گزشتہ 75 سالوں کے دوران نئی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں جنرل سیکرٹری کم نے 8ویں ڈبلیو پی کے کانگریس اور 8ویں مرکزی کمیٹی کے مکمل اجلاسوں کی روح پرمکمل عملدرآمد کرنے کے لیے ڈبلیو پی کےاور ڈی پی آرکے  کے عوام کی قیادت کی ، جس میں اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگی کی بہتری پر توجہ دی گئی  اور اہم کامیابیاں حاصل کی گئی  ہیں۔