• Columbus, United States
  • |
  • ٣٠ جنوری، ٢٠٢٦

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

بھارتی کپتان روہت شرما بنگلادیش کیخلاف دوسرے...

بھارتی کپتان روہت شرما بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے بھی باہر ہوگئے،روہت شرما دوسرے ون ڈے کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان کی جگہ نائب کپتان کے ایل راہول ہی دوسرے ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کریں گے،بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ روہت شرما اب ٹور میں ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے ،بھارت اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 22دسمبر سے ڈھاکا میں شروع ہو گا،واضح رہے کہ بھارت کوبنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

باسکٹ بال فیڈریشن کا پاکستان سپورٹس بورڈ سے...

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، باسکٹ بال کی عالمی تنظیم فیبا اور فیبا ایشیا سے الحاق کے بعد پاکستان سپورٹس بورڈ سے بھی الحاق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر براے بین الصوبای رابطہ احسان مزاری کی صدارت میں پی ایس بی کے بورڈ کے 26ویں اجلاس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈر (ر)افتخار منصور اور سیکرٹری جنرل خالد بشیر کی قیادت میں ملک میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کیلے کے گے اقدامات اور متعدد ٹورنامنٹس کے انعقاد کو خصوصی طور پر سراہا گیا جبکہ بورڈ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کیساتھ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے الحاق کی منظوری بھی دیتے ہوے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے بعد باسکٹ بال فیڈریشن قومی اور انٹرنیشنل سطح پر واحد نماندہ تنظیم ہے جو باسکٹ بال کھیل کی ترقی کیلے ہر قسم کے اقدامات کر سکتی ہے جبکہ ملک میں باسکٹ بال کے مقابلوں کے انعقاد کیلے ڈیپارٹمنٹ اور ڈویژن کو بھی فیڈریشن سے اجازت لینا لازمی ہوگی۔ واضح رہے کہ انٹرنیشل اولمپک کمیٹی (آی او سی )کے معاہدہ کے تحت وفاقی حکومت بھی صرف اسی سپورٹس فیڈریشن کو تسلیم کرتی ہے جس کاالحاق عالمی تنظیم کیساتھ ہو-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارجنٹینا کی جیت،بلاول بھٹو نے لیاری میں ہونے...

چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ارجنٹینا کی جیت پر لیاری میں ہونے والے جشن کی ویڈیو شیئرکردی،ایک ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے ارجنٹینا کو ورلڈکپ جیتنے پرمبارک باد دی، ان کا کہنا تھا کہ لیاری کی جانب سے،کراچی کی جانب سے اور پاکستان کی جانب سے ارجنٹینا کو مبارک ہو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شاہد آفریدی نے فرانس کے ایمباپے کو مستقبل کا...

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فرانس فٹبال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کلیان ایمباپے کو مستقبل کا لیجنڈ قرار دے دیا،فائنل کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلے ارجنٹینا کو کامیابی پر مبارک باد دی اور ساتھ ایمباپے کو مستقبل کا لیجنڈ قرار دیا،انہوں نے دونوں ٹیمیوں کو شاندار مقابلے کرنے پر سراہا جبکہ پورا ایونٹ بہترین طریقے منعقد کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

فیفا کی تاریخ میں پہلی بار امیر قطر نے 18قیر...

امیر قطر شیح تمیم بن حمد الثانی نے ایک بین الاقوامی تقریب میں فرانس کے صدر میکرون اور فیفا کے چیئرمین گیانی انفانیتو کو اپنے دائیں بائیں کھڑا کرکے 144کروڑ روپے (2 کروڑ ڈالر)مالیت کے 18قیراط کا فیفا عالمی کپ 2022جیتنے والے ٹورنامنٹ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ارجنٹینا کے میسی کو دیا،اس سے پہلے انہوں نے قطر کے شاہی خاندان کے عزت و تکریم کا نشان بلیک کلر کا جبہ خود پہنایا،انہوں نے ٹورنامنٹ کے سب سے کم عمر 21سالہ کھلاڑی ارجنٹینا کے انزو فریننڈس کے علاوہ گولڈن شوز عالمی کپ کی تاریخ میں دوسری بار ہیٹ ٹرک کرنے والیفرانسیسی کھلاڑی امباپے کو دیا،اس کے علاوہ گولڈن گلوز(سنہری دستانہ)18قیراط والے گولڈ بال غیرمعمولی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو دیے،پہلی بار فیفا کا گولڈ میڈل فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو جب کہ چاندی کے میڈل دوسرے نمبر پر آنے والی فرانسیسی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پہنائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شین وارن کو خراج عقیدت، آسٹریلوی اور افریقی...

سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق شین وارن کو خراج عقیدت باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے روز پیش کیا جائے گا جس کے لیے کرکٹ فینز سے فلاپی ہیٹ پہن کر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی گئی ہے،اس کے علاوہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی پہلے روز میچ سے قبل تقریب میں فلاپی ہیٹ پہن کر شریک ہوں گی،کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میلبرن میں پلے بڑھے شین وارن کے لیے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی خصوصی اہمیت تھی، شین وارن کی کیپ نمبر 350کو اسکوائر کی طرف پینٹ کیا جائے گا ،باکسنگ ڈے کے دوران 3بج کر 50منٹ پر بڑی اسکرین پر شین وارن کی گرافک دکھائی بجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اظہر علی کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں آئوٹ...

پاکستان کے مایانہ ناز بلے باز اظہر علی کو کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ میں آئوٹ ہونے کے بعد ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں نے خراج تحسین پیش کیا،کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اظہر علی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ کی گیند پر صفر پر آئوٹ ہوگئے،اظہر علی کے آئوٹ ہونے کے بعد انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس سمیت دیگر کھلاڑیوں نے انہیں الوداع کیا جبکہ قومی ٹیم نے فضا میں بلے لہرا کر اظہر علی کو خراج تحسین بھی پیش کیا،سابق کپتان اظہر علی نے ٹیسٹ کیریئر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 302رنز کی اننگز بھی کھیلی تھی تاہم انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کو اپنے لیے وہ یادگار نہ بنا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

چیمپئن بننے کے بعد میسی سمیت کھلاڑیوں کا ڈری...

فٹبال ورلڈکپ 2022کے فائنل میں ارجنٹینا نے دفاعی چیمپئن فرانس کو شکست دیکر یورپ کی 16سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے جیت کا بھرپور جشن منایا،سوشل میڈیا پیج پر فٹبال چیمپئن بننے والے ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کی ڈریسنگ روم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں کو گول دائرہ میں گھومتے اور رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے،ویڈیو میں پرجوش کھلاڑیوں کو ایک منٹ کی خاموشی ایمباپے کیلئے جو مرگیا بھی کہتے سنا گیا،دوسری جانب سوشل میڈیا پر ہی شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں لیونل میسی ٹرافی اٹھائے ٹیبل پر چڑھے ڈانس کر رہے ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اگلے ورلڈکپ کیلئے میسی کی 10نمبر والی جرسی ت...

ارجنٹینا کی ٹیم کے منیجر اور سابق انٹرنیشنل فٹبالر لیونل سیلونی نے کہا ہے کہ اگر میسی اپنے ملک کے لیے مزید فٹبال کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ہم اگلے ورلڈکپ کے لیے ان کی جرسی تیار رکھیں گے،لیونل سیلونی کا کہنا تھا کہ میسی نے اپنے کیرئیر میں جو چاہا وہ حاصل کیا اور انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں میں جو چیز منتقل کی ہے وہ ناقابل یقین ہے، میں نے ڈریسنگ روم میں میسی جیسا متاثرکن شخص اپنی زندگی میں نہیں دیکھا،دوسری جانب فٹبال ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے منیجر لیونل سیلونی کی خوشی کے مارے زارو قطار رونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

حارث رئوف 26دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھ...

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رئوف رواں ماہ نکاح کر لیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رئوف 26دسمبر کو اسلام آباد میں اپنی کلاس فیلو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے،یاد رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فاسٹ بولر نے بتایا تھا کہ وہ جلد شادی کرنے والے ہیں،لائف پارٹنر کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں حارث رئوف کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسی لڑکی سے شادی کرنا چاہوں گا جو سادہ ہو اور میری کرکٹ سے زیادہ دلچسپی نہ رکھے بلکہ ان کی دلچسپی مجھ میں ہو، میں پسند کو ارینج میں تبدیل کروں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

میسی 2بار گولڈن بال حاصل کرنیوالے پہلے کھلاڑ...

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں دو بار گولڈن بال ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے،قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈکپ جیتا، قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2سے جب کہ اضافی وقت میں 3-3سے برابر ہوا تاہم فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4سے کامیابی حاصل کی،میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے و الے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا،ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جب کہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ(ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی)دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارجنٹینا میں لاکھوں افراد فیفا ورلڈکپ میں جی...

فرانس کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے،اسٹار لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹائن نے دفاعی چیمپئن فرانس کو پنالٹیز میں 4-2سے ہراکر جنوبی امریکی ملک کو 36سال بعد تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بنا دیا،ارجنٹینا 2014میں جرمنی سے فائنل میں ہار گیا تھا اور 1986کے بعد سے ورلڈ کپ نہیں جیتا تھا،36سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں کامیابی سے ارجنٹائن کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لاکھوں لوگوں نے بیونس آئرس میں جشن منایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر...

ضلع سانگھڑ میں کنویں سے تیل اور گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں۔ مہنگائی میں پسے پاکستانی عوام کے لئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی کے مطابق سانگھڑ میں کنویں سے تیل و گیس کا ذخیرہ ملا ہے، اور ابتدائی طور پر کنویں سے 2 ہزاربیرل تیل یومیہ حاصل ہوگا۔ اوجی ڈی سی نے بتایا کہ کنویں سے یومیہ 13 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی ملے گی، اور اس دریافت سے ملک میں تیل اور گیس کی طلب ورسد میں فرق کم ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

سینیٹر اعظم سواتی پر بلوچستان میں بھی درج تم...

سینیٹر اعظم خان سواتی پر درج مقدمات پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ جسٹس عبدالحمید بلوچ نے اعظم خان سواتی پر درج مقدمات ختم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سینیٹر اعظم سواتی پر صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کردیے۔ سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف تین مقدمات وندر، بیلہ اور چمن میں درج تھے۔ رواں ماہ کے شروع میں پی ٹی آئی رہنما کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرکے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کردیا تھا تاہم پھر کچھ روز بعد بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر انہیں رہا کردیا گیا تھا۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر سینیٹر اعظم سواتی پر سندھ بھر میں بھی درج مقدمات ختم کردیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اسلام آباد میں خاتون کیخلاف گمنام شہری کی در...

اسلام آباد پولیس نے نامعلوم شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی غلطی تسلیم کر لی، پولیس نے تھانہ آبپارہ میں خاتون کے خلاف درج مقدمہ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو ڈسچارج رپورٹ دے دی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے خاتون کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے انکوائری رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق گمنام شہری کی درخواست پر درج مقدمہ واپس لے لیا ، گمنام شکایت پر فوجداری کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی ، خاتون کیخلاف ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاسکتی تھی۔ پولیس کے رویے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی لالہ موسی یا وزیر آباد کا گاوں نہیں جو آپ نے یہ کام شروع کر رکھا ہے ، پٹشنر کوئی مقدمہ درج کرانا چاہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتی ہے۔ عدالت نے مقدمہ اخراج رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔ ایف آئی آر کے مطابق 8 نومبر کو ویمن پولیس اسٹیشن میں درخواست موصول ہوئی ، خاتون شراب کے نشے میں دھت سپر مارکیٹ ریسٹورنٹ گئی ، خاتون نے ریسٹورنٹ میں بیٹھے لوگوں کو دھمکیاں لگانی شروع کر دیں۔ پٹشںر خاتون نے درخواست میں کہا تھا کہ مجھ پر درج ایف آئی آر میں نہ مدعی کا نام نہ پتہ نہ ہی موبائل نمبر درج ہے، درخواست کے آخر میں صرف یہ لکھا ہے ایک پاکستان کا شریف شہری ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک ہونگی تو ساری پی ڈ...

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہو جائے گی۔ سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی توشہ خانہ سے خریدے گئے تحائف کی فہرست تو شائع کر دی گئی ہے لیکن 1947 سے لے کر اب تک کی تفصیلات شائع نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کر رہی ہے اور حکومت تفصیلات دینے سے انکاری ہے، اب فرار ہو کر بھاگنا نہیں، چیلنج قبول کریں، ان کو معلوم ہے کہ اگر توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر دیں گے تو ساری پی ڈی ایم نااہل ہوجائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب حکومت بچانے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے،...

ن لیگ کی قانونی ٹیم نے قیادت کو وزیراعلی پنجاب کے خلاف اعتماد کے ووٹ کے آپشن پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت لاہور میں مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اسمبلیوں کی تحلیل کے بیانات پر آئینی مشاورت مکمل ہوگئی ہے، اور اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹوں میں ملاقاتیں کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کو تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق ہوگیا، اور ن لیگ کی قانونی ٹیم نے بھی اعتماد کے ووٹ کے آپشن پر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب ق لیگ کے اراکین سے رابطوں کا ہدف چوہدری شجاعت حسین کو دینے پر اتفاق کیا ہے، اور سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے رابطوں کا عندیہ دیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کسی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے، اور پنجاب حکومت بچانے کیلئے ہر اقدام اٹھائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پاکستان کو عالمی معاشی رجحانات کا مقابلہ کرن...

پاکستان کو معیشت کو فروغ دینے اور بدلتے ہوئے عالمی معاشی رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے علمی تحقیق و ترقی کی ضرورت ہے،عالمی مسابقت کا حصہ بننے کے لیے پاکستان کے لیے علم پر مبنی معیشت کے تمام ستونوں کو مضبوط کرنا پڑے گا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے کہا کہ معیشت کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر معاشی میدان میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو فکری اور علمی انقلاب سے گزرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر عثمان مصطفی نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علم ترقی اور ترقی کی کلید ہے۔ تاریخی طور پرصرف وہی ممالک کامیاب اور ترقی کر سکے جنہوں نے اپنی معیشتوں کی بنیاد علم پر رکھی۔ تحقیق اور ترقی علم پر مبنی معیشت کے لیے ایک شرط ہے۔ پروفیسر عثمان نے گھانا اور جنوبی کوریا کی مثالیں پیش کیں جن کی فی کس آمدنی تقریبا 40 سال پہلے ایک جیسی تھی۔ 1990کی دہائی کے اوائل تک، جنوبی کوریا کی فی کس آمدنی گھانا کی آمدنی سے چھ گنا زیادہ تھی۔ نصف فرق علم کے حصول اور استعمال میں کوریا کی زیادہ کامیابی کی وجہ سے تھا۔ علم پر مبنی ترقی اور نمو کے دور کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابتدا میں معیشت زراعت کے گرد گھومتی تھی تاہم صنعتی انقلاب کے بعد دولت مینوفیکچرنگ اور تجارت سے وابستہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں دولت کا تعلق اشیا اور خدمات کی پیداوار کے لیے ضروری علم کی ملکیت سے ہے۔ پروفیسر عثمان نے کہا کہ علمی معیشت کے چار ستون ہیں جو کہ تعلیم و تربیت، انفارمیشن انفراسٹرکچر، اختراعی نظام، معاشی مراعات، اور ادارہ جاتی نظام پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علم کی طاقت اس وقت تک کچھ نہیں جب تک اس کا اطلاق نہ ہو۔ یہ دولت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ عالمی مسابقت کا حصہ بننے کے لیے پاکستان کے لیے علم پر مبنی معیشت کے تمام ستونوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد زمان نے کہا کہ اعلی تعلیمی ادارے خوشحالی اور ترقی میں کردار ادا کرتے ہیںجو کہ علم پر مبنی معیشت کی طرف لے جاتا ہے۔ کسی خطے کا معاشی عروج اس کی تحقیقی یونیورسٹیوں کے عروج سے گہرا تعلق رکھتا ہے جو علم کے ذخیرے کے طور پر کام کرتی ہیں اور علم پر مبنی معیشتیں بنانے کے لیے ایک مرکزی نقطہ فراہم کرتی ہیں۔ تعلیم کی اتنی اہمیت کے باوجودپاکستان میں تعلیم کی حالت کوئی تسلی بخش منظر پیش نہیں کرتی۔ پاکستان کے لیے چیلنج خام ٹیلنٹ کو تربیت یافتہ علمی جاب تخلیق کاروں میں تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے کہاعلم پر مبنی معیشت کے لیے پہلا اور سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہمیں تعلیم کے نمونے کو روایتی طریقوںسے بدل کر تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہو گاجس میں اختراع، تنقیدی سوچ اور مسائل کو حل کرنے کی مہارت شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی لانے کے لیے معلومات کے حصول کا تصور ختم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معیشت کو فروغ دینے اور بدلتے ہوئے عالمی معاشی رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے فکری انقلاب کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ حکومت علمی معیشت کی مضبوط بنیاد رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویژن 2025 میں جن سات ستونوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ان میں جامعات کو تدریس، تحقیق اور اختراع کے مراکز میں تبدیل کرنا، اکیڈمی اور صنعت کے مضبوط روابط، کمیونٹی کی شمولیت، یونیورسٹیوں کی ٹیکنالوجی کو فعال بنانا، اعلی تعلیمی اداروں کی کارپوریٹ گورننس اور معیاری مصنوعات کی پیداوار شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نیٹسول ٹیکنالوجیز 9.4 ارب روپے کے مارکیٹ کیپ...

نیٹسول ٹیکنالوجیز 9.4 ارب روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ آئی ٹی کی چھٹی بڑی کمپنی ہے ، کمپنی نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے کی مجموعی فروخت کی، مجموعی منافع بھی 362 ملین روپے سے بڑھ کر 475 ملین روپے ہو گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق نیٹسول ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبرمیں 2.18 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ آمدنی گزشتہ سالوں کی آخری پانچ اسی سہ ماہیوں کے مقابلے میں درج کی۔ گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں نیٹسول کی آمدنی اور منافع میں کافی اضافہ ہوا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج پر ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن کے شعبے میں درج نیٹسول ٹیکنالوجیز 9.4 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے مطابق چھٹی بڑی کمپنی ہے جو بنیادی طور پر کمپیوٹر سافٹ ویئر کی ترقی اور فروخت میں مصروف ہے۔ نیٹسول قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے صارفین کو آئی ٹی کے حل اور خدمات کی ایک رینج فراہم کرتا ہے۔ کمپنی نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.7 بلین روپے کی مجموعی فروخت کی ۔

مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں 27.71فیصد اور 11.15فیصدکا مجموعی منافع اور خالص منافع کمایا گیااور گزشتہ مالی سال کے مقابلے میںمجموعی فروخت میں 37فیصداضافہ کیا۔ مجموعی منافع کی قیمت بھی 362 ملین روپے سے بڑھ کر 475 ملین روپے ہو گئی اور مجموعی منافع میں قدر میں 31فیصدکا اضافہ ہوا۔ فی حصص آمدنی پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں 2.15 روپے فی حصص کی قدر سے بڑھ کر 2.18 روپے ہو گئی۔ نیٹسول نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںمیں 2.18 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ آمدنی درج کی ہے اور حصص کی قدر آج تک مسلسل بڑھ رہی ہے۔نیٹسول کے سٹاک ریٹرن نے ایک سے زیادہ اسپائکس اور ٹریڈنگ کے ذریعے پیدا ہونے والے ریٹرن میں کمی کا ایک سازگار مرکب دکھایا۔ اوسطا، نیٹسول اسٹاک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میںمیں اپنے شیئر ہولڈرز کے پورٹ فولیو میں 0.027فیصدکا نقصان شامل کیا۔ گزشتہ مالی سال 22 کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میںاسٹاکس کا اوسط نقصان کم تھا۔ مجموعی تجارتی حجم1,441,238 حصص رہا اور نیٹسول کے اسٹاک کے تجارتی حجم میں 15فیصدکی کمی ہوئی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

عالمی غربت انڈیکس میں پاکستان 116 ممالک میں...

عالمی غربت انڈیکس میں پاکستان 116 ممالک میں 92 ویں نمبر پر ہے،شرح غربت دوبارہ بڑھ کر 35.7 فیصد ہو گئی، پاکستان میں خوراک کی قیمتوں میں 31.20 فیصد اضافہ ہوا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کرنا چاہیے کیونکہ یہ گزشتہ چند سالوں سے ملک میں غذائی تحفظ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔ پاکستان میں عسکریت پسندوں کی تخریبی سرگرمیوں، پڑوسی ملک افغانستان میں تنازعات اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے خوراک کی حفاظت کو پہلے ہی چیلنجز کا سامنا تھا لیکن بڑھتی ہوئی مہنگائی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں تقریبا 193 ملین افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ۔پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ میں اختراعات اور انضمام کے سربراہ ارشاد خان عباسی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں خوراک کی حفاظت کو سب سے اہم عوامل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ عالمی بھوک انڈیکس کے مطابق پاکستان 116 ممالک میں 92 ویں نمبر پر ہے۔

ہم نے 2015 میں غربت میں 50 فیصد کمی کی جو کہ 57 سے 24.3 فیصد ہو گئی لیکن کوویڈ 19 وبائی امراض اور حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے یہ 2022 میں دوبارہ بڑھ کر 35.7 فیصد ہو گئی۔ ارشاد خان نے کہا کہ مہنگائی نے حالیہ برسوں میں خوراک کی حفاظت پر سنگین اثر چھوڑاہے ۔انہوں نے کہا کہ آسمان کوچھوتی مہنگائی نے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی موسمی حالات، خشک سالی اور بے قاعدہ بارشوں نے بھی خوراک کی پیداوار کو کم کر دیا۔ کھادوں کی کمی پیداوار میں کمی کا باعث بنے گی، جس سے خوراک کی طلب اور رسد متاثر ہوگی اور اس کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ نومبر 2022 کے مقابلے میں پاکستان میں خوراک کی قیمتوں میں 31.20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ زراعت معیشت کا ایک لازمی جزو ہے اور زیادہ تر ترقی پذیر ممالک میں ترقی کا ایک مضبوط انجن ہے۔ پاکستان قومی آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بہت زیادہ زراعت پر انحصار کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے زرعی ملک میں غذائی تحفظ غربت کو ختم کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ کسانوں کو بیجوں، کھادوں اور کیڑے مار ادویات سمیت ان پٹ تک آسان رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر بیجوں کے نتیجے میں کسانوں کو زیادہ پیداوار اور منافع ملے گاجس سے ان کا معیار زندگی بہتر ہو گا۔ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے جو تیزی سے عام ہوتا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق کچھ ممالک دوسروں کے مقابلے میں اس سے زیادہ سختی سے نمٹ رہے ہیں۔ ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں، ابھرتی ہوئی معیشتیں افراط زر کی بدترین سطح کا تجربہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سب سے اہم اقتصادی اشاریوں میں سے ایک ہے کیونکہ اس نے لوگوں کو زندگی گزارنے کی عمومی لاگت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں اتار چڑھا وکو سمجھنے کی اجازت دی۔ ہر قسم کی معاشی فیصلہ سازی کے لیے ایک مستحکم قیمت کا ماحول ضروری ہے جو معاشی ترقی کا باعث بنتا ہے اور غریب اور مقررہ آمدنی والے شہریوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے جو معاشرے کے سب سے کمزور طبقے ہیں۔ پائیدار اور جامع ترقی حاصل کرنے کے لیے، پاکستان کو پیداواری سرمایہ کاری اور بچت کے لیے مہنگائی کے مستحکم ماحول کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ارب روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پینتھ...

3.8 ارب روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پینتھر ٹائرز لمیٹڈاپنے شعبے میں تیسری بڑی کمپنی ہے،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈکے مجموعی منافع میں بالترتیب 18فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈ کے منافع کے مارجن میں گزشتہ دو سالوں کی اسی سہ ماہیوں کے مقابلے قدر میں کمی واقع ہوئی۔ 1983 سے پینتھر ٹائرز لمیٹڈ بنیادی طور پر ٹائروں، ٹیوبوں اور متعلقہ مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف عمل ہے۔ پینتھر ٹائرز لمیٹڈملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں ٹائروں اور ٹیوبوں کا معروف سپلائر ہے جو11 ہم مرتبہ کمپنیوں سمیت، آٹوموبائل پارٹس اور اسیسریز کے شعبے کے تحت اسٹاک ایکچینج پر درج ہے۔ 3.8 بلین روپے کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ پینتھر ٹائرز لمیٹڈاپنے شعبے میں تیسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ پینتھر ٹائرز لمیٹڈکی گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مجموعی فروخت کی قیمت میں 9فیصدکی کمی واقع ہوئی۔

کمپنی نے 4.4 بلین روپے کی فروخت کے مقابلے میں 8.19فیصدکا مجموعی منافع مارجن اور 5.95فیصدکا نقصان رپورٹ کیا۔ اس طرح پی ٹی ایل کے شیئر ہولڈرز کو 1.59 روپے فی شیئر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں پینتھر ٹائرز لمیٹڈکے مجموعی منافع میں بالترتیب 18فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ جبکہ گزشتہ دو مالی سالوں کی اسی سہ ماہیوں کے مقابلے میں پی ٹی ایل کے منافع میں زبردست کمی دیکھی گئی ہے۔ تاہم مالی سال 23 کی پہلی سہ ماہی میں ایک سے زیادہ اسپائکس اور کمی کے ساتھ ایک حساس پیٹرن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال 22میں یومیہ اسٹاک ریٹرن گراف مستحکم اور غیر جانبدار لائن کے گرد پھنس گیا تھا۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک شیئر ہولڈر کے پورٹ فولیوز میں کوئی بڑی نقل و حرکت کے بغیر 0.48فیصدکا اوسط نقصان شامل کیا گیا ہے۔ تاہم مالی سال 22 کی پہلی سہ ماہی کے دوسرے آخری ہفتے میں ایک ہی بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ پینتھر ٹائرز لمیٹڈکے حصص کی تجارت 148,975 بتائی گئی۔ مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اسٹاک ایکچینج پر اوسط تجارتی حجم بھی پچھلے سال کی اسی سہ ماہی کی تجارت کے مقابلے میں 73 فیصد کم ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

روس، تیل کے کنویں میں آگ بھڑک اٹھی

روس کے علاقے ارکوسک میں پٹرول اور گیس کے کنویں میں آگ لگ گئی، روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق ارکوسک کے علاقے میں واقع مارکووسکی آئل اینڈ گیس فیلڈ میں آگ لگ گئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ آگ ایک وسیع رقبے پر پھیل گئی جہاں فائر بریگیڈ کا عملہ روانہ کر دیا گیا ہے ،مارکووسکی فیلڈ رہائشی علاقے سے ڈھائی کلومیٹر دور واقع ہے جو کہ روس کی نجی آئل کمپنیوں میں شمار ارکوسک آئل کمپنی سے وابستہ کنویں میں سال 1962سے اب تک تیل اور گیس کی تلاش کر رہی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کینیڈا ،ٹورونٹو میں مسلح حملے میں پانچ افراد...

کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں ہوئے مسلح حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے، یارک پولیس کے مطابق، اونٹاریو علاقے کے ایک فلیٹ میں مسلح حملہ کیا گیا جس میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے،پولیس نے بعد ازاں حملہ آور کو بھی موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ ایک زخمی شخص کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ اس بارے میں تفتیش جاری ہے کہ آیا یہ حملہ آوراسی محلے کا رہائشی تھا یا نہیں،واضح رہے کہ ٹورنٹو کا شمار دنیا کے محفوظ ترین شہروں میں ہوتا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت ،اسکول میں جیولین تھرو کی مشق کے دوران...

بھارتی اسکول میں جیولین تھرو کی مشق کے دوران جولین (نیزہ)میدان میں موجود طالب علم کی گردن میں گھس گیا،جیولین تھرو گیم کے دوران بچے کی گردن میں نیزہ گھسنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ کے گائوں اگلپور میں پیش آیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق سدانندا مہر نامی 14سالہ بچہ میدان میں بیٹھا جیولین تھرو کی مشق دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک نیزہ اسی کی گردن میں آلگا،متاثرہ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طویل سرجری کے بعد بچے کی گردن سے نیزہ نکال دیا گیا،ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ بچہ بالکل ٹھیک ہے اور نیزہ گھسنے سے خوش قسمتی سے صرف بچے کے ٹیشوز متاثر ہوئے تھے جو کچھ روز میں ٹھیک ہوجائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل تجربہ کر ڈالا،ا...

شمالی کوریا نے سولڈ فیول موٹر راکٹ کے بعد جاپان اور جنوبی کوریا کے نزدیک ساحلی علاقے میں ایک بار پھر خطرناک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،جاپانی امور دفاع کے مطابق جنوبی کوریا اور جاپان کی لگاتار شکایتوں اور عالمی دبائو کے باوجود شمالی کوریا کے خطرناک جنگی ہتھیاروں کے تجربات کا سلسلہ تھم نہ سکا،رواں سال اب تک کے سب سے بڑے بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جو امریکہ تک مار کر سکتا ہے جس کے بعد سول فیول موٹر راکٹ کا تجربہ بھی کیا تھا،شمالی کوریا نے ایک بار پھر اپنے ساحلی علاقے میں دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،یہ میزائل جنوبی کوریا اور جاپان کی جانب گرے،جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل کے تجربے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے،امریکہ نے بھی شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں کسی قسم کی جارحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ابو ظہبی، غیر ملکیوں کے لئے سول میرج کا نیا...

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں غیر ملکیوں اور وزٹ پر آنے والوں کے لیے سول میرج کا نیا قانون منظور کرلیا گیا،عرب میڈیاکے مطابق متحدہ عرب امارات میں ابو ظہبی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ میں فارنرز سروسز آفس کی سربراہ منی الرئیسی کا کہنا تھا کہ سال 2021کے دوران سول میرج کے نئے قانون کے تحت ریاست میں مقیم غیر ملکیوں اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کو سول میرج کی کارروائی کے لیے 4شرائط پوری کرنا ہوں گی،منی الرئیسی کا کہنا تھا کہ پہلی شرط یہ ہے کہ دولہا اور دلہن کی کم از کم عمر 18برس ہو اور اس کی تصدیق متعلقہ ملک سے جاری سرکاری دستاویز کے ذریعے کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ دولہا اور دلہن دونوں جج کے سامنے صاف الفاظ میں شادی کی منظوری کا اعلان کریں، اس بات کا اطمینان بھی کیا جائے گا کہ شادی کے سلسلے میں فریقین میں سے کسی ایک کی منظوری کی راہ میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے،تیسری شرط شادی سے متعلق اقرار نامے میں دولہا دلہن دونوں کے دستخط ہیں،علاوہ ازیں جوڈیشل ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے اس سلسلے میں مزید کوئی پابندی ہوگی تو اس پر بھی عمل درآمد ضروری ہوگا،منی الرئیسی کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ نے عربی، انگریزی، روسی، چینی اور ہسپانوی 5 بین الاقوامی زبانوں میں شادی کی کارروائی کی تکمیل کے لیے سول میرج سروس شروع کی ہے، ابو ظہبی جوڈیشل ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر سول میرج کی کارروائی کے لیے درخواست دی جاسکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امریکی ائیرپورٹس پر رواں برس ریکارڈ تعداد می...

رواں برس امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں سے ضبط کیے گئے آتشین اسلحے کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، دسمبر کے وسط تک امریکی ائیرپورٹس پر مسافروں سے ضبط کیے گئے آتشیں ہتھیاروں کی تعداد 6301ہوچکی ہے جن میں سے 88فیصد اسلحہ لوڈڈ تھا،ٹرانسپورٹیشن سیکورٹی ایڈمنسٹریشن (ٹی ایس اے)حکام کا کہنا تھا کہ رواں برس کے اختتام تک 6600کے لگ بھگ ہتھیار ضبط کیے جانے کا امکان ہے، جو تعداد 2021کے5972کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے،اٹلانٹا جارجیا کے ہرٹس فیلڈ جیکسن ائیرپورٹ پر سب سے زیادہ ہتھیار ضبط کیے گئے جبکہ ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس کا فورٹ ورتھ ائیرپورٹ دوسرے نمبر پر رہا، ٹی ایس اے کے مطابق ائیر پورٹس پر لائے جانے والے ہتھیار لوگوں کے قیمتی وسائل سے خریدے ہوئے اور کافی مہنگے ہوتے ہیں،امریکی ریاستوں میں اسلحے سے متعلق قوانین میں بہت فرق ہے تاہم اسلحہ رکھنے کے اجازتنامے کے باوجود جہاز کے مسافروں والے کیبن میں اسلحہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، ٹی ایس اے نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی کہ کیوں زیادہ لوگوں نے اپنے ساتھ اسلحہ لے جا کر سیکورٹی کلیئرنس کروانے کی کوشش کی؟

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ہم نے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا...

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے،فیفاورلڈکپ 2022کے فائنل کے بعد ایک ٹوئٹ میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ میں ورلڈکپ 2022جیتنے پر ارجنٹینا کی ٹیم کو اور ساتھ ہی فرانس کی ٹیم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں،امیر قطر کا کہنا تھا کہ میں تمام ٹیموں کے شاندار کھیل اور ان شائقین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرجوش انداز میں ان کی حوصلہ افزائی کی،انہوں نے کہا کہ ہم نے عرب ممالک کی طرف سے ایک غیر معمولی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، جس نے دنیا کے لوگوں کو ہماری ثقافت اور ہماری اقدار کی اصلیت کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت، 8افراد کی 16سالہ لڑکی سے اجتماعی زیاد...

بھارت میں 16سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 8ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو 8افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق لڑکی نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسے ایک کم عمر لڑکے کی جانب سے لالچ دی گئی جس کے بعد وہ اسے ایک خالی بنگلے پر لے گیا جہاں اسے ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،پولیس کا کہناتھاکہ لڑکی نے یہ شکایت ہفتے کے روز درج کرائی جس میں اس نے بتایا کہ 16دسمبر کی رات 8بجے سے صبح 11بجے تک اسے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،پولیس کے مطابق لڑکی کی شکایت پر تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

برطانیہ میں کرسمس سے چند روز قبل ٹرانسپورٹ ہ...

برطانیہ میں کرسمس سے چند روز قبل مختلف شعبوں کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کیلئے ہڑتال شروع کردی گئی،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں جاری ہڑتال کے باعث ٹرانسپورٹ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور درجنوں ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مسائل کا سامنا ہے، کرسمس سے قبل ہڑتال تشویشناک ہے اور صورتحال خراب ہو رہی ہے،ہڑتال کے باعث تجارتی مراکز بھی سخت مشکلات ہیں اور ہوٹلوں نے اپنی ایڈوانس بکنگ بھی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے آمدنی متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہا ہے،رپورٹس میں بتایا گیا کہ حکومت اور ٹریڈ یونینز کے درمیان مذاکرات جاری ہیں مگر ابھی تک کسی بات پر اتفاق نہیں ہوسکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

ٹوئٹر کی سربراہی سے دستبرداری کیلئے ایلون مس...

دنیا بھر میں مقبول مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی سربراہی چھوڑنے کے حوالے سے عوام سے رائے طلب کر لی،گزشتہ چند روز کے دوران ٹوئٹر کی پالیسیوں میں کئی تبدیلیوں کے بعد ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین سے رائے طلب کرنے کے لیے سوال پوچھا ہے کہ کیا مجھے ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑ دینی چاہیے؟ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ آگے چل کر پالیسی میں بڑی تبدیلی کے حوالے سے رائے لی جائے گی، معذرت کے ساتھ، یہ دوبارہ نہیں ہو گا،سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ایلون مسک کے سروے میں حصہ لے رہی ہے اور اب ہزاروں افراد ایلون مسک کو اپنی رائے کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں،برطانوی میڈیا کے مطابق ٹوئٹرکے پلیٹ فارم پر 122ملین افراد موجودہیں جو پولنگ میں حصہ لے سکتے ہیں، ایلون مسک کو ٹوئٹرکا مالک بننے کے بعد پالیسیوں میں تبدیلی کے حوالے سے شدید تنقید کا سامناہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لیبیا نے مصر کی جانب سے سمندری حدود کے تعین...

لیبیا نے مصر کے دونوں ممالک کی سمندری حدود کا تعین کرنے سے متعلق کیے گئے فیصلے کو "یکطرفہ" قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے،لیبیائی دفتر خارجہ نے سماجی رابطوں کے پیج پر مصر کی جانب سے 11دسمبر کو مغربی سمندری حدود کا تعین کرنے پر مبنی صدارتی قرار داد کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ مصر کا فیصلہ لیبیا کے علاقائی پانیوں اور براعظمی شیلف کی خلاف ورزی کرتا ہے، "مصر کی طرف سے متعین کردہ سرحدیں یکطرفہ طور پر قرار دیے جانے کی بنا پر بین الاقوامی قانون کے مطابق غیر منصفانہ ہیں۔"اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے معاہدے اور بین الاقوامی قانونی اصولوں کی رو سے " دو ہمسایہ ممالک کے درمیان سمندری حدود کا تعین دونوں طرفین کے مفادات کو ضمانت میں لینے اور مساوات کے اصولوں پر مذاکرات کرتے ہوئے کیا جاتا ہے،اعلامیہ کے مطابق لیبیا نے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں مصر کے مذکورہ فیصلے کو "یکسر مسترد" کر تے ہوئے مصری حکومت سے سمندری سرحدوں کے تعین کے لیے لیبیا کی قومی اتحاد حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بھارت کا ہندو قوم پرست ریاست بننے کا خطرہ ہے...

امریکا کے رکن کانگریس اینڈی لیون نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر جمہوریت کے بجائے ہندو قوم پرست ریاست بننے کے خطرے سے دوچار ہے۔،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں اظہار خیال کرتے ہوئے اینڈی لیون نے کہاکہ بھارت میں مسلمان، ہندو، مسیحی اوردیگر عقائد کے لوگوں کے حقوق کاتحفظ کرنا ہوگا،اینڈی لیون نے اس سے قبل کشمیر کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں جو ہورہا ہے اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے،ان کا کہنا تھا کہ ویسے تو کشمیر خبروں میں نہیں ہے لیکن یہ ایک مثال ہے کہ کس طرح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی انسانی حقوق اور جمہوریت کے معاملے میں بھارت کو غلط ڈگر پر لے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے...

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں پر ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ جاری کردی ، ادارہ شماریات کی جانب سے کہا گیا کہ کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہوگئے ، آٹے کا 20کلو کا تھیلا 2400روپے تک پہنچ گیا ۔ حالیہ ہفتے میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی اور حیدر آباد میں آٹے کا تھیلا 100روپے تک مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق لاڑکانہ اور خضدار میں آٹے کا تھیلا 180روپے تک مہنگا ہوا ، سکھر میں آٹے کے تھیلے کی قیمت 160روپے تک بڑھی ۔ پشاور میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150روپے اضافہ ہوا ، کوئٹہ میں آٹے کا 20کلو کا تھیلا 140روپے تک مہنگا ہوا ، کراچی میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2400اور حیدر آباد میں 2320روپے میں فروخت ہورہا ہے ، پشاور اور خضدار میں 20کلو آٹے کا تھیلے کی قیمت 2250روپے تک پہنچ گئی ، کوئٹہ میں 20کلو آٹے کا تھیلا 2220روپے کا ہوگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کوئٹہ میں موسم کی شدت بڑھ گئی، زیارت منفی 2...

بلوچستان میں سردی کی شدت بڑھنے کے بعد بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں درجہ حرارت 2 اور قلات میں 3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ علاوہ ازیں نوکنڈی میں درجہ حرارت 4 ، سبی میں 7 ، گوادر میں 11، جیونی میں 10 اور تربت میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں سرد موسم کی شدت جاری رہے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، ارکان پنجاب اسم...

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ما ڈل ٹاون میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں لیگی ارکان صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق،سردار ایازصادق،خواجہ سلمان رفیق، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ سمیت دیگررہنمااہم پارٹی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پرمشاورت کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے صوبائی اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کرنے کے حوالیسے ن لیگ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی اعلی قیادت نے اراکین پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارکان پنجاب اسمبلی آئندہ ہفتہ لاہور ہی میں قیام کریں۔ اس سلسلے میں انہیں ہر وقت پارٹی قیادت سے رابطوں میں رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بحران کا واحد حل انتخابات، تمام اسمبلیوں میں...

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہئیں، پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور اسلام آباد میں جو ایف آئی آرز کاٹی گئیں یہ کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے، ملک کے اندر قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے، یہ کون سا طریقہ کار ہے کہ اغوا کر لیا جائے اور برہنہ کر کے تشدد کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک جمہوریت کی بنیاد پر چلا تھا، قوم اور وکلا برادری میں آگاہی آ رہی ہے، اس وقت ملک میں جو جہاد چل رہا ہے اس میں زیادہ سے زیادہ لوگ حصہ لے رہے ہیں، 3 سال 8 ماہ میں نیب نے جو ان پر کیسز بنائے وہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اپنی حکومتوں نے ایک دوسرے پر کیے تھے، تحریک انصاف کے دور میں صرف رانا ثنا اللہ پر کیس بنایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پرویز الہی صاحب کے اپنے خیالات ہیں اور تحریک انصاف کا اپنا ایک نظریہ ہے، ہماری رائے خان صاحب واضح بیان کر چکے ہیں، پاکستان میں مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے کیونکہ ڈالر نہیں ہیں، الیکشن کروانے کے لئے ڈالرز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کروڑوں کی گاڑیاں منگوا رہی ہے اور اربوں کی شاہ خرچیاں ہو رہی ہیں، عمران خان کی سیاست براہ راست عوام کے ساتھ ہوتی ہے، ملک جس بحران سے گزر رہا ہے جب تک نئے الیکشن کی طرف نہیں جاتے پاکستان کو بحران سے نہیں نکال سکتے، تمام اسمبلیوں میں ایک ساتھ الیکشن ہونے چاہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پنجاب کے 7 اضلاع کیلئے ستلج انڈس اکنامک نیٹ...

پنجاب حکومت نے 7 اضلاع کے لئے ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک پراجیکٹ کی منظوری دے دی، منصوبے کے تحت ان اضلاع کو موٹرویز سے منسلک کیا جائے گا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 160 ارب روپے کے ستلج انڈس اکنامک نیٹ ورک منصوبے کی منظوری دی گئی، منصوبے کے تحت قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں اور بہاولپور کو موٹرویز اور انڈس ہائی وے کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں قصور سے رنگ روڈ لاہور تک کوریڈور کو مکمل کیا جائے گا جس پر 15 ارب روپے لاگت آئے گی، اس منصوبے سے 7 اضلاع کے نو قصبوں اور چھوٹے شہروں میں کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بنوں میں سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز پر زیرحراست دہش...

بنوں کینٹ میں موجود سی ٹی ڈی کے مرکزی تھانے پر زیر حراست دہشت گردوں نے تفتیش کے دوران سیکیورٹی اہلکار سے رائفل چھین لی جس پر وہاں موجود تقریبا 20 دہشت گردوں نے عملے کو یرغمال بنالیا۔ ڈی پی او بنوں ڈاکٹر اقبال کے مطابق فائرنگ اور مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی حالت میں جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق 20 کے قریب زیر حراست ملزمان سی ٹی ڈی سیل میں موجود تھے جن سے تفتیش کی جارہی تھی۔ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا تاہم کسی بھی دہشت گرد کو وہاں سے فرار ہونے نہیں دیا گیا۔ علاقے کو مکمل سیل کرکے سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ہیلی کاپٹر اور اسپیشل کمانڈوز بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان صوبائی حکومت بیرسٹر سیف کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن بنوں پر کسی نے حملہ نہیں کیا بلکہ وہاں زیر حراست دہشت گردی کے ملزمان نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا ہے۔ کچھ اہلکاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دہشت گرد افغانستان میں محفوظ راستے کیلئے بات چیت کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کررہے ہیں لیکن فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ایک فریق دوسرے فریق کو محفوظ راستہ دینے کے لیے تیار نہیں۔ اس واقعے کی سوشل میڈیا پر بھی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پینشن کی بحالی اور بقایا واجبات کی ادائیگی ک...

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بند کی جانے والی پینشن بحال اور بقایا واجبات ادا کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز نواز نے خط میں پی سی بی کی جانب سے گزشتہ پانچ سال سے بند پینشن کی بحالی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے غلط پالیسیوں کی تنقید پر 2017 سے پینشن بند کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے عدالتی چارہ جوئی کے لیے کیس کیا توپی سی بی نے آٹ آف کورٹ معاملہ نمٹانے کی استدعا کی مگر کرکٹ بورڈ کے نمائندے کی ملاقات کے باوجود معاملہ لٹکایا جا رہا ہے۔سرفراز نواز نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میری پینشن بحال اور بقایا واجبات دیے جائیں۔ سابق فاسٹ بولر ان دنوں علیل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنیوالی احتساب...

وفاقی دارالحکومت میں اہم شخصیات کے کیسز کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت اسلام آباد کا جج تعینات کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور ان کے بطور جج احتساب عدالت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ناصر جاوید رانا کی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل و دیگر کے کیسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔اس سے قبل اعظم خان احتساب عدالت میں جج تعینات تھے ، مدت مکمل ہونے پر انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ بھیجا گیا تھا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے جج اعظم خان کو اسپیشل جج سینٹرل تعینات کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں م...

سابق گورنز اور مشیر داخلہ و اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں، امپورٹڈ، کرپٹ اور نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل تشویش ہیں، امپورٹڈ کرپٹ نااہل حکومت ملک میں امن و امان کے قیام میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور دہشتگردی کی وارداتوں نے ملک کے درودیوار ہلا کر رکھ دیے ہیں، ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے مگر امپورٹڈ حکومت چوری بچانے اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنانے میں لگی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور عوام کی ان گنت قربانیوں کی بدولت دہشت گردی کے ناسور پر قابو پایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

امپورٹڈ حکومت معیشت کے چیلنجز اور دہشتگردی س...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت معیشت کے چیلنجز اور دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام رہی، انتخابات سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت زمین پر لانے کے علاوہ امپورٹڈ حکومت دہشتگردی سے نمٹنے میں ناکام رہی، چمن سے سوات، لکی مروت سے بنوں تک دہشتگردی میں 50 فیصد اضافہ ہوا، حکومت پاک افغان سرحد سے ہونے والے حملوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سپاہی، پولیس اور مقامی لوگ روزانہ جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں، دہشتگردی کے بڑھتے خطرات اور مغربی سرحد پار سے حملوں کا حکومت ذکر تک نہیں کر رہی، ان سب کی دلچسپی صرف این آر او ٹو میں ہے۔ سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات کے انعقاد سے گھبرا رہے ہیں، انتخابات ہی سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

اے این ایف کی ملک گیر کارروائیاں، بھاری مقدا...

محکمہ انسداد منشیات کی ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر بھاری مقدار میں منشیات ضبط کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹک فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 3 مختلف کارروائیاں کیں۔ بحرین جانے والے خیبر کے رہائشی ملزم کی چپل سے 516 گرام آئس اور 104 گرام ہیروئن برآمد کی گئی، قطر جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 704 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ تیسری کارروائی میں مانچسٹر جانے والے ملزم سے 1200 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر کی جانے والی کارروائی میں بحرین جانے والی نارووال کی خاتون کے بیگ سے 1 کلو 933 گرام آئس برآمد کی گئی، دوسری کارروائی میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی خاتون سے 5 کلو چرس برآمد کی گئی۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں کوئٹہ سے 97 کلو 250 گرام چرس اور 2 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔ علاوہ ازیں چمن بائی پاس کے قریب 4 کلو 8 گرام چرس اور 10 کلو 7 گرام مشکوک مواد برآمد کرلیا گیا۔ اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

لاہور ہائیکورٹ، توشہ خانہ سے تحائف لینے والو...

عدالت عالیہ نے توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔ شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ سے آج تک کس کس نے تحائف وصول کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت سے تحائف وصولی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

پی ڈی ایم الیکشن سے فراری، صدر اپنا آئینی اخ...

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ، ان کے پاس صرف نوٹ ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی چوریوں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا، ملک میں مہنگائی، دہشتگردی کی لہر ہے اور یہ الیکشن سے فراری ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

بیرونی سازش کا بیانیہ بے نقاب ہوا تو الزام س...

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کا بیانیہ بے نقاب ہوا تو عدم اعتماد کا الزام سابق چیف پر لگا رہے ہیں، اسمبلی توڑنے کی خواہش صرف ایک شخص کی ہے، عمران خان کی سوچ ڈکٹیٹروں سے مختلف نہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ عمران خان کی دھونس دھمکی کی سیاست نے تحریک انصاف کو ایسی بند گلی میں پہنچا دیا ہے جہاں ان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہو چکے ہیں، یہ پارلیمانی جمہوریت میں یقین رکھتے ہیں نہ ہی ڈائیلاگ میں، جب آپ جمہوری اور آئینی سیاست کی بجائے فسطائیت کی سیاست کریں گے تو انجام یہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اتحادیوں کے بیچ اختلافات اب سب کے سامنے آ گئے ہیں، تحریک انصاف کے اراکین بھی عمران خان کے فیصلے سے ناخوش ہیں، اس کا مطلب ہے اسمبلی توڑنے کی خواہش صرف ایک ہی شخص کی ہے، ماضی میں اسحاق خان اور ڈکٹیٹروں نے اسمبلیاں توڑی تھیں، عمران خان کی سوچ ان صاحبان سے مختلف نہیں۔ شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو اپنے سیاسی بیانیہ کیلئے کسی نا کسی کو مورد الزام ٹھہرانا پڑتا ہے، بیرونی سازش کا بیانیہ بے نقاب ہوا تو عدم اعتماد کا الزام سابق چیف پر لگا رہے ہیں، ان کو غلط فہمی ہے کہ حکومت اور ادارے دبا میں آ کر ان کے مطالبے تسلیم کر لیں گے، اس بند گلی سے ان کو پارلیمنٹ ہی نکال سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

کراچی،فائرنگ کے واقعات میں نوجوان لڑکی اور ا...

شہر قائد میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوجوان لڑکی اور ایک بچی جاں بحق ہو گئے۔ ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر جھاڑیوں سے 18 سالہ لڑکی کی لاش ملی، جس کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا ۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کو پیٹ میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے ۔جائے وقوع سے کوئی خول نہ ملنے کے باعث شبہ ہے کہ مقتولہ کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر قتل کرنے کے بعد لاش جھاڑیوں میں پھینکی گئی۔ مقتولہ شکل و صورت سے اندرون سندھ کی رہائشی لگتی ہے، تاہم اس کے پاس سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی، جس سے شناخت کی جا سکے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔دوسری جانب ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی بابل چوک کے قریب اتوار کی شام کو گھر میں پراسرار فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی پیر کو علی الصبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ جاں بحق بنگالی نژاد بچی کی شناخت 9 سالہ شہزادی دختر شاہ جہاں کے نام سے ہوئی، جس کے سر میں گولی لگی تھی۔ بچی کے ورثا کا کہنا ہے کہ محلے میں کچھ شادیاں جاری تھیں، جہاں فائرنگ بھی کی جا رہی تھی، اسی دوران شہزادی ایک نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سر میں لگنے سے زخمی ہوگئی۔ علاوہ ازیں بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹر 5/E بلال مسجد کے قریب پراسرار فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جس کی شناخت 45 سالہ محمد وسیم ولد محمد اسلم کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کی درخواست ضمان...

متنازعہ ٹویٹ کیس میں گرفتار تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا، اور سماعت(آج) منگل تک ملتوی کردی گئی۔ اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے، اور مقف پیش کیا کہ اعظم سواتی پر مقدمہ ایف آئی اے نے درج کیا، جب کہ مدعی متاثرہ فریق نہیں۔ بابر اعوان نے موقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کیخلاف کسی کی توہین کا معاملہ بنتا ہی نہیں ، زیادہ سے زیادہ توہین پر ایک ہزار روپے جرمانہ بنتا ہے، 75 سالہ شہری کو دو صوبوں میں گھماتے رہے۔ اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر وکیل بابر اعوان کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی سے(آج) منگل دلائل طلب کرلئے اور سماعت ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں

انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی عبوری...

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگری کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے پر سماعت کی، عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے، بابر اعوان نے طبعی بنیادوں پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ دسمبر، ۲۰۲۲ مزید دیکھیں