گیبون کے لبریویل میں صدر علی بونگو اوندیمبا سے مہمان چینی وزیر خارجہ چھن گانگ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
گیبون کے لبریویل میں صدر علی بونگو اوندیمبا سے مہمان چینی وزیر خارجہ چھن گانگ ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ افریقی یونین (اے یو) کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہمت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سوالات کے جواب دے رہے ہیں۔(شِنہوا)
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ(دائیں) افریقی یونین (اے یو) کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہمت(بائیں ، سامنے) کے ہمراہ افریقہ میں امراض سے بچاؤ اور کنٹرول (افریقہ سی ڈی سی) ہیڈکوارٹرز منصوبے کی تکمیل کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ(دائیں) افریقی یونین (اے یو) کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہمت(بائیں ، سامنے) کے ہمراہ افریقہ میں امراض سے بچاؤ اور کنٹرول (افریقہ سی ڈی سی) ہیڈکوارٹرز منصوبے کی تکمیل کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کولمبیا کی حکومت اور انقلابی مسلح افواج (فارک) کے درمیان 2016 کے امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران کولمبیا کے عوام نے سیاسی مکالمے اور ملک کی تعمیر میں پیش رفت کی اور امن، ترقی اور مفاہمت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ دائی نے کہا کہ صدر گستاو پیٹرو اور دیگر متعلقہ فریقوں کے تحت کولمبیا کی نئی حکومت معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کرنے میں پوری طرح مصروف ہے، جس کا بہت زیادہ اعتراف کیا جانا چاہئے۔
تاہم، امن معاہدے پر عمل درآمد ایک طویل مدتی اور منظم اقدام ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر معاشرے کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، مندوب نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس عمل پر بھرپور توجہ دینا اور مسلسل سیاسی حمایت فراہم کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کولمبیا کی حکومت اور انقلابی مسلح افواج (فارک) کے درمیان 2016 کے امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے کوششوں پر زور دیاہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب دائی بنگ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران کولمبیا کے عوام نے سیاسی مکالمے اور ملک کی تعمیر میں پیش رفت کی اور امن، ترقی اور مفاہمت کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ دائی نے کہا کہ صدر گستاو پیٹرو اور دیگر متعلقہ فریقوں کے تحت کولمبیا کی نئی حکومت معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کرنے میں پوری طرح مصروف ہے، جس کا بہت زیادہ اعتراف کیا جانا چاہئے۔
تاہم، امن معاہدے پر عمل درآمد ایک طویل مدتی اور منظم اقدام ہے، جس کے لیے مجموعی طور پر معاشرے کی طرف سے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، مندوب نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو اس عمل پر بھرپور توجہ دینا اور مسلسل سیاسی حمایت فراہم کرنی چاہیے۔
نیویارک(شِنہوا)نیویارک شہر میں عملے کی کمی، کم اجرت اور دیگر مسائل پر ماؤنٹ سینائی ہسپتال اور مونٹیفیور برونکس کی ہزاروں نرسوں کی جانب سے تیسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی۔
گزشتہ صبح سرخ ٹوپیاں پہنے سینکڑوں نرسیں ماؤنٹ سینائی ہسپتال کے داخلی دروازے کے قریب میڈیسن ایونیو کے دونوں اطراف قطار بنا کر کھڑی رہیں۔
دریں اثنا نرسوں کے ایک اور چھوٹے گروپ نے ماؤنٹ سینائی ہسپتال کمپلیکس کی دوسری طرف ففتھ ایونیو پر ریلی نکالی۔
نرسوں نے ہسپتالوں کی انتظامیہ کیلئے زیادہ تنخواہوں اور بونس کی شکایات کرتے ہوئے مزید نرسوں اور عملہ کی مناسب تعداد کو پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔
ماؤنٹ سینائی ہسپتال کی ایک رجسٹرڈ نرس مینا سکاٹ نے شِنہوا کو بتایا کہ 99 فیصد نرسوں نے ہڑتال کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دیا ہے اور ہم سب یہاں سڑک پر ریلی نکال رہے ہیں۔
مینا اسکاٹ کے مطابق ایک نجی ہسپتال ہونے کے باعث ماؤنٹ سینائی میں ریاست نیویارک کے قوانین کے تحت عملے کے تناسب سمیت کسی بھی لیبر قوانین کو نافذ العمل نہیں کیا جاتا۔
شنگھائی (شِنہوا) سی ایس ایس سی کارنیول کروز شپنگ کی ذیلی کمپنی ،چینی کروز بحری جہازوں کے برانڈ آڈورا کروزز نے اپنے پہلے چینی ساختہ بڑے کروزجہاز میں 5 جی کنیکٹیوٹی لانے کے لیے چائنہ ٹیلی کام کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
کروز جہاز کو جدید وائرلیس کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا اور وائی فائی 6 اورموبائل 5 جی نیٹ ورک جہاز کے مسافروں کو اسی نیٹ ورک کی زمین جیسی سہولت فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ چین کی سب سے بڑی شپ بلڈنگ کمپنی،چائنہ اسٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) اور امریکہ کی کارنیول کارپوریشن کے جوائنٹ وینچر سی ایس ایس سی کارنیول کروز شپنگ کے مینیجنگ ڈائریکٹر، چھن ران فینگ نے کہا کہ کروز انڈسٹری کی 5 جی مارکیٹ میں پہلا فائدہ اٹھا کر، امید ہے کہ ہم سمندری سفر کے شعبے میں ڈیجیٹل مواصلات کے لیے ایک نیا معیار قائم کریں گے۔
چائنہ ٹیلی کام کی شنگھائی برانچ کے گونگ بو نے کہا کہ ہم مہمانوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور مشترکہ طور پر سیاحتی معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے نیٹ ورک کمیونیکیشن، ڈیجیٹل ہائی ڈیفینیشن کے ساتھ ساتھ اے آر/وی آر اور دیگر مواد کی خدمات پر توجہ مرکوز کریں گے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے سابق سینئر قانون ساز سونگ شی بن پر رشوت ستانی اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کے روز بتایا کہ قومی سپروائزری کمیشن کی جانب سے سونگ شی بن کے کیس کی تحقیقات کے اختتام اور ایس پی پی کی نامزدگی کے بعد یہ استغاثہ صوبہ لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے ایک پرکیوریٹوریٹ میں زیرسماعت لایا گیا ہے۔
فرد جرم کے مطابق سونگ شی بن نے صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین سمیت حئی لونگ جیانگ میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو ناجائز نفع پہنچایا اور اپنے لیے غیر قانونی طور پر بھاری رقوم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔
پراسیکیوٹرز نے مزید کہا کہ سونگ شی بن پر ذاتی فائدے کے حصول کیلئے کار سرکار کے نام پر عوامی فنڈز کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔
ایس پی پی نے کہا کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکیل دفاع کی رائے سنی۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2022ء کے دوران گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 2.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق صرف دسمبر کے دوران ہی ملک میں مجموعی طور پر گاڑیوں کے تقریباً 25 لاکھ 60 ہزار یونٹس فروخت ہوئے ہیں جو ایک سال قبل کے مقابلے 8.4 فیصد کم لیکن ماہانہ بنیادوں پر 9.7 فیصد زیادہ ہیں۔
کینبرا(شِنہوا) ایک آسٹریلوی رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ گلوبل وارمنگ گلوبل واٹر سائیکل کو تبدیل کر رہی ہے۔ آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کی سربراہی میں گلوبل واٹر مانیٹر کنسورشیم نے جمعرات کو اپنی پہلی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ مستقبل میں قلیل مدتی خشک سالی زیادہ عام ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، 2022 میں مغربی بحرالکاہل اور مشرقی اور شمالی بحر ہند میں اوسط سے زیادہ گرم سمندری پانیوں میں واٹر سائیکل کی زیادہ شدت تھی، جس کی وجہ سے جنوبی ایشیا میں شدید گرمی کی لہریں اور شدید مون سون کی وجہ سے پاکستان میں سیلاب آیا۔ رپورٹ کے مطابق یورپ اور چین میں،گرمی کی لہروں کی وجہ سے خشک سالی تیزی سے واقع ہوئی جبکہ لا نینا کا مسلسل تیسرا دورانیہ آسٹریلیا میں تباہ کن سیلاب کا باعث بنا تاہم اس سے شمالی اور جنوبی امریکہ میں خشک سالی میں اضافہ ہوا۔
زمین پر طویل مدتی گرمیوں کے رجحان کی وجہ سے ہوا کا مجموعی درجہ حرارت 2022 میں اسی کے مطابق رہا جبکہ نمی میں کمی واقع ہوئی۔ اے این یو کے فینر اسکول آف انوائرنمنٹ اینڈ سوسائٹی میں سنٹر فار واٹر اینڈ لینڈ اسکیپ ڈائنامکس کی رپورٹ کے مصنف البرٹ وین دجک کا کہنا ہے کہ اس کا مطلب ہے کہ فطرت، فصلوں اور لوگوں کو صحت مند رہنے کے لیے زیادہ پانی کی ضرورت ہوگی، جس سے مسئلہ مزید گھمبیر ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک محفوظ پیشین گوئی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ہیٹ ویوز اور خشک سالی دیکھیں گے۔ ہم گلیشیئر پر گلوبل وارمنگ کے اثرات اور سرد علاقوں میں واٹر سائیکل کے شواہد بھی دیکھتے ہیں اور حقیقت میں گلیشیئر پگھلنے سے پاکستان میں سیلاب آیا۔ یہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک وہ گلیشیئر ختم نہیں ہو جاتے۔
ارمچی (شِنہوا) چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خوداختیارخطے کے دارالحکومت ارمچی کے ارمچی دی وا پو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ایک مال بردار طیارے نے قازقستان کے اکتوبے کے لئے اڑان بھری۔
اس سے ارمچی کو قازقستان سے ملانے والے سرحد پار ای کامرس آل کارگو ہوائی روٹ کا باضابطہ آغاز بھی ہوگیا۔
اس میں بھیجے جانے والے سامان کا مجموعی حجم 15ٹن اور مالیت 2 کروڑ 47 لاکھ 40 ہزار یوآن (تقریباً 36 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالرز) تھی۔ اس میں روزمرہ ضروریات کی اشیا جیسا کہ کپڑے ، جوتے اور بیگ وغیرہ شامل تھے۔
چین کے شمال مغربی صوبہ گانسو میں توانائی کا فروغ دینے والی ائیرروٹ کی کیرئیر کمپنی رواں سال 22 جنوری کو چینی قمری سال نو سے قبل 2 خصوصی پروازیں چلائے گی۔
ادیس ابابا (شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد سے دارالحکومت ادیس ابابا میں ملاقات کی۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب اختتام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کی شاندار قیادت اور سیاسی دانشمندی کے لیے دلی ستائش کا اظہار کیا۔ احمد نے کہا کہ ایتھوپیا چین کے ساتھ گورننس میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ ایتھوپیا کے تمام لوگوں کے اتحاد اور آزادی کو قائم ودائم رکھنے اور ملک کی ترقی اور احیاء کو تیز کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چھن کا پہلے غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ایتھوپیا کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کابھرپوراظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے، ماحول دوست معیشت، زراعت اور صنعتی پارک کی تعمیر جیسے شعبوں میں ایتھوپیا کا چین کے ساتھ تعاون مثالی رہا ہے اور اس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے ایتھوپیا کو افریقہ میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملی ہے۔
ادیس ابابا (شِنہوا)چین کے وزیرخارجہ چھن گانگ نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد سے دارالحکومت ادیس ابابا میں ملاقات کی۔ ایتھوپیا کے وزیراعظم نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے کامیاب اختتام پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے صدر شی جن پھنگ کی شاندار قیادت اور سیاسی دانشمندی کے لیے دلی ستائش کا اظہار کیا۔ احمد نے کہا کہ ایتھوپیا چین کے ساتھ گورننس میں تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ ایتھوپیا کے تمام لوگوں کے اتحاد اور آزادی کو قائم ودائم رکھنے اور ملک کی ترقی اور احیاء کو تیز کرنے کے لیے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چھن کا پہلے غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ایتھوپیا کا انتخاب دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی اور دو طرفہ تعلقات کی اہمیت کابھرپوراظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے، ماحول دوست معیشت، زراعت اور صنعتی پارک کی تعمیر جیسے شعبوں میں ایتھوپیا کا چین کے ساتھ تعاون مثالی رہا ہے اور اس کے شاندار نتائج برآمد ہوئے ہیں، جس سے ایتھوپیا کو افریقہ میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملی ہے۔
شی آن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے دارالحکومت شی آن میں تانگ عہد(618-907) کے تین مقبرے دریافت ہوئے ہیں۔
شانشی کے صوبائی انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے مطابق، تینوں مقبروں کو شی آن کے ضلع چھانگ آن میں دریافت کیا گیا۔ مقبروں میں سے ایک میں، 76.7 سینٹی میٹر لمبے، 77.1 سینٹی میٹر چوڑے اور 14.5 سینٹی میٹر اونچے پتھر پر 1ہزار769 الفاظ پر مشتمل ایک محفوظ تحریر موجود ہے۔ جسے تانگ عہد کے ایک مشہور ادیب اور خطاط لیو گونگ چھوآن نے تحریر کیا تھا۔
مقبرے کی ہموار جگہ جہاں سے یہ پتھر دریافت ہوا وہ چاقو کے ہینڈل کی شکل میں ہے جسے جنوب-شمال کے رخ میں رکھا گیا تھا ۔ ٹاور کی شکل کے ایک برتن کا ڈھکن، مٹی کے انسانی جسم کے دو بالائی حصے اور مٹی سے بنا ایک کتا بھی دریافت ہوا ہے۔
رم اللہ(شِنہوا)بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کے دوران ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی صبح اسرائیلیوں کی جانب سے پناہ گزین کیمپ پر حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے سینے میں گولی لگنے کے باعث 41 سالہ عونی اسلان جاں بحق ہو گیا ہے۔
اس واقعے پر اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیل کو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کیلئے اسرائیلی فوج کے ایک دستے نے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسلان کو اس وقت مارا گیا جب وہ پناہ گزین کیمپ میں فوجیوں کی جانب سے اپنے گھر پر دھاوے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کو اپنے بیٹے رمزی اسلان کو گرفتار کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ سے نکلنے سے قبل 15 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی سائنسدانوں نے ناسا کے ٹرانزٹنگ ایکسپوپلینیٹ سروے سیٹلائٹ (ٹی ای ایس ایس) کے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے زمین کے سائز کے برابر ایک سیارے کی نشاندہی کی ہے۔
ناسا کے اعلان کے مطابق یہ سیارہ جسے ٹی اوآئی 700ای کا نام دیا گیا ہے، زمین کے سائز کے95 فیصد کے برابر اور ممکنہ طور پر پتھریلا ہے۔ ماہرین فلکیات نے پہلے اس نظام میں تین سیارے دریافت کیے تھے، جنہیں ٹی اوآئی 700 بی،سی اور ڈی کا نام دیا گیا۔سائنسدانوں کو ٹی اوآئی 700ای کی دریافت کے لیے ٹی ای ایس ایس کے مشاہدے کے لیے مزید ایک سال کا وقت لگا۔
جنوبی کیلیفورنیا میں ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلو، ایملی گلبرٹ نے کہا کہ سیاروں پر مشتمل یہ متعدد، چھوٹے، قابل رہائش زون والے صرف چند نظاموں میں سے ایک ہے جس کے بارے میں ہم جانتے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے تائیوان میں اپنا تجارتی دفتر بند کرنے پر پاپوا نیو گنی (پی این جی ) کا خیرمقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اپنی یومیہ نیوز بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
وانگ نے کہا کہ چین اس عمل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ ایک چین اصول پر عمل کرنا بین الاقوامی سطح پر مقبول رجحان ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چین نے تائیوان میں اپنا تجارتی دفتر بند کرنے پر پاپوا نیو گنی (پی این جی ) کا خیرمقدم کیا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو اپنی یومیہ نیوز بریفنگ میں ایک متعلقہ سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔
وانگ نے کہا کہ چین اس عمل پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس کا خیرمقدم کرتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ ایک چین اصول پر عمل کرنا بین الاقوامی سطح پر مقبول رجحان ہے۔
گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو سے نئی توانائی سے چلنے والی 50 گاڑیوں(این ای ویز) کو لے کر جانیوالی مال بردار ٹرین جمعرات کے روز یورپ کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔
مقامی کسٹمز کے مطابق یہ صرف چینی ساختہ این ای ویز کیلئے صوبہ گوانگ ڈونگ سے روانہ ہونیوالی پہلی چائنہ ۔ یورپ مال بردار ٹرین ہے۔ گوانگ ڈونگ ملک کا مرکزی پیداواری علاقہ اور غیرملکی تجارت میں اہم حصہ دار ہونے کے ساتھ این ای ویز کا ایک بڑا پیداواری بیس بھی ہے۔
ٹرین چین کی شمال مغربی ہورگوس پورٹ کے راستے پر سفر کرے گی اور اس سفر میں تقریباً 15 دن لگیں گے۔
گوانگ ژو کسٹمز نے بلا تعطل لاجسٹکس اور سپلائی چین کو یقینی بنانے کی خاطر این ای ویز درآمدات کیلئے ایک گرین چینل قائم کیا ہے۔
2022ء کے دوران گوانگ ژو کسٹمز کے تحت 339 مال بردار ٹرینوں کی آمد و روانگی دیکھی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 164.84 فیصد زیادہ ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین نے سال 2023 کے دوران 60 سے زیادہ خلائی مشنز کا منصوبہ تشکیل دیا ہے۔ چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی) کی جانب سے 50 سے زیادہ خلائی لانچز کی توقع ہے جبکہ دیگر چینی خلائی اداروں کی طرف سے 10 سے زیادہ خلائی مشنزبھیجے جائیں گے۔ ان میں سے، کیریئر راکٹ لانگ مارچ-2 ایف اور لانگ مارچ-7 چینی خلائی سٹیشن کے آپریشن کے لیے مشن انجام دیں گے، جو باقاعدہ آپریشن میں ہے اور اپنے استعمال اور ترقی کے پہلے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ 2023 میں، کیریئر راکٹ لانگ مارچ-6 کے ایک نئے ترمیم شدہ ورژن کی پہلی پرواز متوقع ہے۔ لانگ مارچ-6، مائع آکسیجن اور مٹی کے تیل سے بنے مائع ایندھن سے چلنے والا، چین کا پہلا کیریئر راکٹ ہے جو صاف ایندھن استعمال کرتا ہے۔ پی آر- 1 اس وقت چین کا سب سے بڑا ٹھوس ایندھن والا راکٹ ہے۔ گزشتہ جولائی میں، پی آر- 1 نے کامیابی کے ساتھ چھ سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں بھیجے۔ پی آر-2 کے 2023 کے پہلے نصف میں خلا میں بھیجے جانے کا امکان ہے۔ 2023 میں، چین چاند اور سیاروں کے تحقیقی مشنز کے منصوبوں کو ترقی دے گا اور قمری مشن چھانگ ای -7، مریخ کے مشن تیان وین-2 اور دیگر ماڈلز کی ترقی جاری رکھے گا۔
مغربی کنارے کے شہر نابلس کے ایک ہسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہری احمد ابو جنید کی موت پر لوگ غم سے نڈھال ہیں۔(شِنہوا)
مغربی کنارے کے شہر نابلس کے ایک ہسپتال میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی شہری احمد ابو جنید کی موت پر لوگ غم سے نڈھال ہیں۔(شِنہوا)
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین کے وزیر خارجہ چھِن گانگ افریقی یونین (اے یو) کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہمت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں چین کے وزیر خارجہ چھِن گانگ افریقی یونین (اے یو) کمیشن کے چیئرمین موسی فاکی مہمت کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے غیر ملکی تجارت اور اقتصادی تبادلوں میں مصروف کمپنیوں کی جانب سے رین من بی (آر ایم بی) کے سرحد پار استعمال کو فروغ دینے میں تعاون کے لئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
وزارت تجارت اور پیپلز بینک آف چائنہ کے مشترکہ طور پر جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری میں رین من بی کے استعمال کو مزید آسان بنانا ہے۔ اس عمل سے ان اداروں کی ضروریات پوری ہوں گی جو لین دین ،تصفیے ، سرمایہ کاری اور قرض اور رسک مینجمنٹ بارے غیر ملکی تجارت سے منسلک ہیں۔
مراسلے میں تمام اقسام کی سرحد پار تجارت اور سرمایہ کاری میں رین من بی کی قیمتوں اور تصفیے کو آسان بنانے کی کوششوں کا کہا گیا ہے۔ اس میں بینکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ آسان اور موثر لین دین کی خدمات فراہم کریں۔
بینکوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے کہ وہ بیرون ملک رین من بی میں دیئے گئے قرضوں میں توسیع کریں اور فعال طریقے سے مصنوعات اور خدمات میں جدت لائیں۔
اس میں سرحد پار رین من بی کا استعمال بڑھانے ، پلیٹ فارم کھولنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے، جس میں آزمائشی آزادانہ تجارتی علاقے ، ہائی نان آزادانہ تجارتی بندرگاہ اور بیرون ملک اقتصادی اور تجارتی تعاون زون شامل ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری اداروں کی ضروریات کی بنیاد پر کاروباری میل جول ، مالی منصوبہ بندی اور رسک مینجمنٹ میں معاونت بڑھانے کی کوشش کی جانی چاہیئے۔
استنبول (شِنہوا) ایک ممتاز ترک ماہر نے چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے ردعمل کی اصلاح کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور صحت عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عمدہ توازن کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں چین اپنی نوول کرونا وائرس کی پالیسیوں میں بہتری لایا ہے اور چینی اور غیر ملکی شہریوں کے سرحد پار سفر اور بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انقرہ میں قائم ترکی کے مرکز برائے ایشیا۔بحرالکاہل تحقیق کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے شِنہوا کو بتایا کہ نوول کرونا وائرس کے اقدامات کی یہ اصلاح مناسب تھی کیونکہ صحت عامہ کے لیے بیماری کا خطرہ بہت حد تک کم ہو گیا ہے۔
کولاکوگلو کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ بہترین وقت پر سامنے آیا ہے کیونکہ چین دوسری سب سے بڑی معیشت ہے اور عالمی معیشت کا بنیادی محرک اور مینوفیکچرنگ مرکز ہے۔
کولاکوگلو نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں اور لوگوں کی زندگیوں کے مابین بہت عمدہ توازن موجود ہے۔ اس سلسلے میں چین نے اسے معیشت کو کھولنے اور زندگی کو معمول پر لانے کا صحیح موقع سمجھا ہے۔
ماہر کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت نے اس کے لیے ایک محتاط پالیسی کا آغاز کیا ہے۔ عالمی سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنا چینی حکومت کے لیے ایک اہم سوچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بہت سے اثاثوں کا بنیادی فراہم کنندہ ہے۔ چینی کمپنیاں بین الاقوامی منڈیوں میں تیار یا نیم تیار شدہ، مکمل یا نیم مکمل مصنوعات فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے عالمی وبائی مرض کے آغاز سے ہی بہت تعاون کیا ہے جس نے 120 سے زائد ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو 2.2 ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 کے دوران عالمی وبائی مرض کے ابتدائی دور میں چین نے دیگر ملکوں کو کی جانب اپنا صحت کا عملہ ، حفاظتی آلات اور دیگر طبی سامان اور ادویات بھیجے تھے۔
استنبول (شِنہوا) ایک ممتاز ترک ماہر نے چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس کے ردعمل کی اصلاح کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی جانب سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور صحت عامہ کو برقرار رکھنے کے لیے عمدہ توازن کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں چین اپنی نوول کرونا وائرس کی پالیسیوں میں بہتری لایا ہے اور چینی اور غیر ملکی شہریوں کے سرحد پار سفر اور بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
انقرہ میں قائم ترکی کے مرکز برائے ایشیا۔بحرالکاہل تحقیق کے ڈائریکٹر سیلکوک کولاکوگلو نے شِنہوا کو بتایا کہ نوول کرونا وائرس کے اقدامات کی یہ اصلاح مناسب تھی کیونکہ صحت عامہ کے لیے بیماری کا خطرہ بہت حد تک کم ہو گیا ہے۔
کولاکوگلو کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ بہترین وقت پر سامنے آیا ہے کیونکہ چین دوسری سب سے بڑی معیشت ہے اور عالمی معیشت کا بنیادی محرک اور مینوفیکچرنگ مرکز ہے۔
کولاکوگلو نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں اور لوگوں کی زندگیوں کے مابین بہت عمدہ توازن موجود ہے۔ اس سلسلے میں چین نے اسے معیشت کو کھولنے اور زندگی کو معمول پر لانے کا صحیح موقع سمجھا ہے۔
ماہر کا کہنا تھا کہ چین کی حکومت نے اس کے لیے ایک محتاط پالیسی کا آغاز کیا ہے۔ عالمی سپلائی چین میں کسی قسم کی رکاوٹ کو روکنا چینی حکومت کے لیے ایک اہم سوچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین بہت سے اثاثوں کا بنیادی فراہم کنندہ ہے۔ چینی کمپنیاں بین الاقوامی منڈیوں میں تیار یا نیم تیار شدہ، مکمل یا نیم مکمل مصنوعات فراہم کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے عالمی وبائی مرض کے آغاز سے ہی بہت تعاون کیا ہے جس نے 120 سے زائد ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو 2.2 ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں فراہم کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سال 2020 کے دوران عالمی وبائی مرض کے ابتدائی دور میں چین نے دیگر ملکوں کو کی جانب اپنا صحت کا عملہ ، حفاظتی آلات اور دیگر طبی سامان اور ادویات بھیجے تھے۔
گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے اقتصادی پاور ہاؤس صوبہ گوانگ ڈونگ نے 2023 کے لیے مجموعی مقامی پیداوار کی شرح نمو کا ہدف کم از کم 5 فیصد مقرر کیا ہے۔
گوانگ ڈونگ کے گو رنر وانگ وے ژونگ نے گوانگ ڈونگ صوبائی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس کے دوران حکومتی کام کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022 کے دوران صوبہ کی مجموعی مقامی پیداوارکا تخمینہ 128 کھرب یوآن (تقریباً 19 کھرب امریکی ڈالر) لگایا گیا تھا۔
چین میں غیر ملکی تجارت کے ایک اہم کردار اور مینوفیکچرنگ مرکز گوانگ ڈونگ کا سال 2021 میں چین کی جی ڈی پی میں تقریباً دسواں حصہ تھا۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کا مقصد اپنی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں تیزی لانا اور 2023 میں اپنے بیشتر دیہی اور شہری علاقوں کا احاطہ کرنے کے لیے فائیو جی نیٹ ورک کو وسعت دینا ہے۔
یہ ان 5 ہزار صنعتی اداروں کی ایک مقررہ حد سے اوپرکی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھائے گا جس سے مراد وہ صنعتی کمپنیاں ہیں جن کا سالانہ کاروباری حجم کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔
گوانگ ڈونگ کے شعبہ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق گوانگ ڈونگ اپنی سرکردہ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو بھرپور طریقے سے فروغ دے رہا ہے۔
دوسری جانب گوانگ ژو ، شینزین، فوشان اور ڈونگ گوان کو مینوفیکچرنگ کی ڈیجیٹل کا یہ پلٹ کے لیے نمونے کے شہروں کے طور پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
تائی یوان (شِنہوا) چین کے کوئلے سے مالا مال صوبہ شنشی نے سال 2022 کے دوران اپنی بجلی کی ترسیل کی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔
اسٹیٹ گرڈ شنشی الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق صوبے کی سطح کے 22 دیگر علاقوں میں 146.4 ارب کلو واٹ آور بجلی فراہم کی گئی جو کہ 18.55 فیصد سالانہ اضافہ ہے۔
شنشی نے ملک کے بڑے پاور سپلا ئرز میں سے ایک کے طور پر پاور گرڈ کی تعمیر اور آلات کی اپ گریڈنگ کو مسلسل مستحکم بنایا ہے اور اپنے پاور گرڈ آپریشنز کے طریقے کو بہتر بنایا ہے۔
اس کمپنی نے کہا ہے کہ سال 2012 کے بعد سے شنشی نے باہر جانے والے پاور ٹرانسمیشن کے لیے چار چینلز بنائے اور ان پر کام شروع کر دیا ہے۔
اس نے مزید کہا ہے کہ صوبے کی گرڈ سے منسلک بجلی کی پیداوار ی صلاحیت 2012 میں5 کروڑ 45 لاکھ 50 ہزارکلو واٹ سے بڑھ کر سال 2022 کے دوران 12 کروڑ 10 لاکھ کلو واٹ ہو گئی ہے۔
اسی مدت کے دوران اس کی بجلی کی ترسیل کی صلاحیت 1 کروڑ 93 لاکھ کلوواٹ سے بڑھ کر3 کروڑ 6 لاکھ 20ہزار کلو واٹ ہو گئی ہے۔
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی جانب سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے 20 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کے دوسرے مکمل اجلاس میں کی گئی ایک اہم تقریر اور مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں کا مطالعہ کرنے کے لیے سینئر چینی قانون ساز اکٹھے ہوئے۔
چین کی اعلیٰ مقننہ قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے اجلاس کی صدارت قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور اس کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سیکرٹری لی ژان شو نے کی۔
شی کی تقریر کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں کیے گئے فیصلوں اور منصوبوں پر جامع عملدرآمد کی کوششوں ، پارٹی کی خود اصلاح بارے شی کی اسٹریٹجک سوچ کو قومی عوامی کانگریس کی مکمل پارٹی سازی کے عمل سے مربوط کرنے اور پارٹی کی خود حکمرانی بارے بنیادی سیاسی ذمہ داری پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں پارٹی کی مجموعی قیادت خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مرکزیت ، متحد قیادت کو عوامی کانگریسز کے کام بارے برقرار رکھنے پر زور دیا گیا۔
اس کے علاوہ پارٹی نظریات پر عملی رہنمائی ، متعلقہ عمل کو آگے بڑھانے اور اسے ایک طاقتور قوت میں تبدیل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اس نے عوامی کانگریس نظام کی نظریاتی اور عملی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پارٹی اور ریاست کے نگرانی کے نظام بہتر بنانے، عوامی کانگریسز کی نگرانی بڑھانے، آئین اور قوانین کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے اور عوام کے حقوق ، مفادات کے تحفظ اور احساس کو یقینی بنانے کی کوششیں کرنی چاہئے۔
بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے انگولا کے صدر جوآؤ لورینکو کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہ کیا ہے۔
شی نے اپنے پیغام میں نشاندہی کی کہ 40 برس قبل سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد چین اور انگولا نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلص اور دوستانہ رویہ رکھا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کیا، اپنے اپنے بنیادی مفادات اور بڑے خدشات بارے امور پر ایک دوسرے کو سمجھا اور تعاون کیا۔
شی نے کہا کہ اس وقت چین۔انگولا تعلقات ترقی کی ایک مستحکم رفتار سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوئے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد ملے۔
چینی صدر نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ کو سیاسی باہمی اعتماد گہرا کرنے ، باہمی فائدہ مند تعاون مضبوط بنانے ، عوام سے عوام کی دوستی میں اضافے اور چین۔ انگولا اسٹریٹجک شراکت داری کی مضبوط ترقی میں ایک نیا باب رقم کرنے کے موقع کے طور پر لورینکو کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔
لورینکو نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات قائم ہونے کے بعد سے انگولا۔ چین تعلقات کو مسلسل فروغ ملا ہے اور مختلف شعبوں میں فائدہ مند تعاون نے اطمینان بخش نتائج کے ساتھ بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ دونوں ممالک متعدد بین الاقوامی امور پر ایک دوسرے سے متفق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگولا چین کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو مضبوط بنانے ، مشترکہ جیت کے مستقبل کی تعمیر ، مشترکہ ترقی ، خوشحالی اور ترقی حاصل کرنے کا خواہش مند ہے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد مل سکیں۔
Breaking news . Another Saudi Package to support pakistan #SFD CEO Mr. Sultan Al-Marshad, signed an agreement
with Pakistan’s Secretary Ministry of Economic Affairs, Dr. Kazim Niaz, to finance oil derivatives worth USD 1 Billion
تنفيذًا لتوجيهات خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود، وسمو ولي عهده الأمين -حفظهما الله-؛ وقّع الصندوق السعودي للتنمية ممثلًا في الرئيس التنفيذي سلطان بن عبدالرحمن المرشد اليوم؛ اتفاقية لتمويل المشتقات النفطية بقيمة مليار دولار، حيث مثّل الجانب الباكستاني وكيل وزارة الشؤون الاقتصادية الدكتور كاظم نياز، وذلك بحضور عدد من المسؤولين من الجانبين.
وتأتي الاتفاقية استمرارًا للدعم الذي تقدمه حكومة المملكة العربية السعودية لجمهورية باكستان الإسلامية الشقيقة، إذ هدفت الاتفاقية إلى دعم اقتصاد باكستان ونمو القطاعات الأخرى فيها، فضلًا عن مساعدة الجمهورية وشعبها الشقيق في مواجهة التحديات للإسهام في الوصول إلى اقتصاد مستدام.
وتأتي الاتفاقية امتدادًا للدعم المقدم سابقًا في عامي 2019 و2021م بقيمة 4.44 مليارات دولار لتمويل المشتقات النفطية، من خلال الصندوق السعودي للتنمية مع وزارة الاقتصاد الباكستانية، وذلك بعد صدور التوجيهات الكريمة التي تعكس استمرار العلاقة الوثيقة بين البلدين الشقيقين.
يذكر أن الصندوق السعودي للتنمية نفّذ لجمهورية باكستان منذ تأسيسه أكثر من (40) مشروعًا وبرنامجًا إنمائيًا في مختلف القطاعات التنموية بمبلغ إجمالي قدره قرابة 1.4 مليار دولار؛ وذلك دعمًا لتحقيق أهداف التنمية المستدامة والوصول إلى مستقبل مزدهر.


کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ظفر سیکیورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تحقیقی تجزیہ کار محمد نعیم نے کہا ہے کہ تیل و گیس، کمرشل بینک اور فرٹیلائزر اسٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ پرکشش سیکٹر ہیں،عام انتخابات کے بعد ہی مارکیٹ مستحکم ہوگی، مارکیٹ واضح نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ غیر ملکی سرمایہ کار اس وقت پاکستانی اسٹاک میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اتنے پرجوش نہیں ہیں کیونکہ مسلسل معاشی غیر یقینی صورتحال ہے۔ویلتھ پاک کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران محمد نعیم نے کہا کہ مارکیٹ واضح نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت تک کوئی بہتری نہیں ہوگی جب تک عام انتخابات نہیں ہوتے اورجاری سیاسی بدامنی کے باعث بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، دیگر کثیر الجہتی قرض دہندگان اور دوست ممالک پاکستان کی مالی مدد کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ سیاسی ہلچل کا خاتمہ انتخابات کے بعد ایک نئی حکومت کے آنے کے بعد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ چین، بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے میںہماری اسٹاک مارکیٹ کے بنیادی اصول اس وقت انتہائی غیر تسلی بخش ہیں۔ تیل اور گیس، کمرشل بینک، اور فرٹیلائزر اس وقت سب سے زیادہ پرکشش صنعتیں ہیں کیونکہ وہ مضبوط پوزیشن میں ہیں اور مسابقتی شرحیں پیش کر رہی ہیں۔
ظفر سیکیورٹیز کومالی سال 2020-21 میں 88.5 ملین روپے کے آپریشنل منافع کے مقابلے میں 18.83 ملین روپے کا آپریشنل نقصان پہنچا۔ مالی سال 22 میں کمپنی کا ٹیکس سے پہلے کا نقصان 19 ملین روپے رہا۔ مالی سال 21 میں 88.4 ملین روپے کے منافع سے پہلے ٹیکس کے مقابلے، منافع میں 121 فیصد نقصان کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی نے مالی سال 21 میں 91.15 ملین کے منافع کے مقابلے میں مالی سال 22 میں 20.86 ملین روپے کا بعد از ٹیکس خسارہ بھی پوسٹ کیاجو خالص منافع میں 123 فیصد نقصان کو ظاہر کرتا ہے۔ کمپنی نے مالی سال 21 میں 45.58 روپے فی حصص کی آمدنی کے مقابلے میں مالی سال 22 میں 10.43 روپے فی حصص کا نقصان بھی برداشت کیا، جو حصص کی قدر میں 123 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ ظفر سیکیورٹیز پاکستان کا پہلا بروکریج ہاوس بن گیا ہے جس نے اپنے کلائنٹس کو بیک وقت دو تجارتی پلیٹ فارمز سمیت کراچی اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ فلور اور لاہور اسٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ فلور پیش کیا۔ یہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال کلائنٹ کے تجربے اور تجارتی سرگرمیوں سے اطمینان کو بڑھانے کے لیے بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروکریج فرم نے پاکستان میں مختلف برانچوں کے ذریعے 15,000 سے زائد افراد اور ادارہ جاتی کلائنٹس کو خدمات فراہم کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نیپال کی طرح پاکستان بھی خواتین کاروباریوں کی شراکت میں اضافہ کر کے سیاحت میں شاندار زرمبادلہ کما سکتا ہے، کوہ پیما کاروباری خواتین ہر سال خواتین سیاحوں کو پاکستان کی بلند چوٹیوں اور ٹریکنگ کے لیے راغب کر سکتی ہیں، حکومت کو بین الاقوامی سطح پر پروموشن مہمات کا اہتمام کرنے کے علاوہ خواتین کے لیے مناسب تربیتی ادارے قائم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کرنے والی کاروباری خواتین ہر سال خواتین سیاحوں کو پاکستان کی بلند چوٹیوں اور پیدل سفر کے علاقوں کی سیر کرنے کے لیے راغب کر سکتی ہیں۔ ایسے علاقوں میں خواتین اپنے آپ کو ایک فعال کاروباری ثابت کر رہی ہیں اور یہ پیشہ ان کی برادریوں میں بڑی سطح پر سماجی و اقتصادی تبدیلی بھی لا رہا ہے۔ نیپال کی طرح پاکستان بھی خواتین کاروباریوں کی شراکت میں اضافہ کر کے شاندار زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کی ماہرشمع باقر نے کہاکہ خواتین کے لیے کوہ پیمائی اور ٹریکنگ دونوں غیر روایتی پیشے ہیں جنہیں اپنانا ضروری ہے۔ شمشال میرا آبائی علاقہ بھی ہے جو پاک چین سرحد پر واقع ہے۔
مجھے اس پیشے کو اپنانے میں کوئی دقت نہیں ہوئی کیونکہ خواتین میں شرح خواندگی اور شعور ہنزہ کی خواتین کی طرح بہترین ہے۔ معاشی سرگرمیوں کے ایک فعال حصہ کے طور پر خواتین کی مدد کے لیے لوگ یہاں بھی اچھا تعاون اور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ایک لائسنس یافتہ گائیڈ کے طور پرمیں نے مسٹر عبدالجوشی کی ٹیم کے ساتھ بہت سی مہمات میں حصہ لیا جو ایک ماہر کوہ پیما اور ٹریکر بھی ہیں۔ پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو کوہ پیمائی اور ٹریکنگ سے متعلق خصوصی کانفرنسوں کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ انہیں اسلام آباد اور کراچی جیسے شہروں میں ترتیب دینے کی بجائے مزید نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ یہاں سوشل میڈیا کا استعمال کثرت سے نہیں ہوتا۔ اس لیے متعلقہ علاقوں میں اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے مزید بیداری آئے گی۔ یہ لوگوں کو ان کے سماجی و اقتصادی فائدے کے لیے جدید پیشہ ورانہ طریقوں کو سیکھنے کے لیے متحرک کرے گا۔ کیونکہ یہ ان علاقوں میں آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔سمانہ رحیم، کوہ پیما اور ٹریکر، آئس اینڈ راک کلائمبنگ انسٹرکٹر اور پاکستان میں دوسری لائسنس یافتہ خاتون ٹورسٹ گائیڈ نے کہاکہ میں ایک انٹرپرینیور کے طور پر کام کر رہی ہوں۔
حکومت کو بین الاقوامی سطح پر پروموشن مہمات کا اہتمام کرنے کے علاوہ خواتین کے لیے مناسب تربیتی ادارے قائم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ خواتین سیاحوں اور ایڈونچر سے محبت کرنے والوں کو راغب کرنے کے لیے، زیادہ سے زیادہ خواتین کو اس میدان میں شامل ہونا چاہیے۔ملک کا ایک سافٹ امیج بنانا بہت ضروری ہے تاکہ وہ تمام پہلووں، یعنی سیکورٹی، رہائش کی سہولیات میں اپنے گھر کا احساس کر سکیں۔ ویزا پروسیسنگ میں آسانی، مناسب ریستوراں، واش رومز، اور ٹریکنگ ایریاز کے لیے کل معلوماتی رہنمائی دینی چاہیے۔ اپریل سے اکتوبر تک برف کا موسم اپنے عروج پر ہوتا ہے لیکن کم فروغ کی وجہ سے سیاحوں اور کوہ پیماوں کا بہاو اپنی گنجائش سے بہت کم ہوتا ہے۔ اس کے باوجود بھی لوگ مہمات اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے ذریعے خوب کما رہے ہیں۔ خواتین اس پیشے میں شامل ہو رہی ہیں۔ اس سے انہیں نیپال کی طرح خوبصورت روزی کمانے میں مدد ملے گی اور ملک کے جی ڈی پی اور غیر ملکی کرنسی میں اضافہ کرنے میں اپنا حصہ شامل کیا جائے گا۔ کوہ پیما اور ٹریکر محمد عبدالجوشی نے کہاکہ پاکستان میں کوہ پیمائی اور ٹریکنگ سیاحت کو فروغ دینے کے لیے، نوجوان نسل، خاص طور پر خواتین کے لیے مناسب واقفیت اور تربیتی سیشنز بہت اہم ہیں۔
اس سے نہ صرف انہیں جدید حربوں اور آلات کا استعمال سکھانے میں مدد ملے گی بلکہ مہم چلانے والوں کا اعتماد بھی بہتر ہوگا۔ نیپال صلاحیت سازی کے ذریعے زبردست زرمبادلہ کما رہا ہے اور اپنے ٹریکروں اور اس پیشے سے وابستہ لوگوں کے پیشہ ورانہ انداز کو بڑھا رہا ہے۔ اس پیشے سے متعلق ہنر مندی کے بہت سے جدید ادارے، خاص طور پر خواتین کے لیے، وہاں قائم ہیں اور وہ وہاں سماجی و اقتصادی تبدیلی لا رہے ہیں۔ خواتین مہمات اور ٹریکنگ میں بہت سرگرمی سے حصہ لیتی ہیں۔ جوشی نے کہا کہ کافی عرصہ قبل کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کے فروغ کے لیے الپائن کلبوں کو تھوڑی بہت فنڈنگ جاری کی جاتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ پاکستان میں مزید خواتین کو اس پیشے میں شامل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے، الپائن کلب جیسے مزید پلیٹ فارم ہونے چاہییں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قطر میں عالمی کپ کے باعث پاکستان سے فٹ بال کی برآمدات 63.67 ملین ڈالر سے 60 فیصد بڑھ کر 101 ملین ڈالر ہوگئیں،پاکستان نے رواںمالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 174 ملین ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان برآمدات میں اضافے، درآمدات کو کم کرنے اورقومی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ تجارت کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنی کرنسی کی قدر میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے اور برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کرنسی کے استحکام اور قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ماہر معاشیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ معیشت کے کچھ شعبوں میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم کچھ شعبوں کو اب بھی برآمدات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے برآمدات پر مبنی پالیسیوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران پاکستان نے جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 174 ملین ڈالر مالیت کا کھیلوں کا سامان برآمد کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 135 ملین ڈالر تھا۔ فٹ بال کی برآمدات 63.67 ملین ڈالر سے 60 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 101.97 ملین ڈالر ہوگئیں۔
کھیلوں کے دیگر تمام سامان کی برآمدات گزشتہ سال کی اسی مدت میں 39.63 ملین ڈالر کے مقابلے میں 5.56 فیصد اضافے کے ساتھ 41.84 ملین ڈالر ہوگئیں۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں پاکستان سے فرنیچر کی برآمدات میں 80.46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان فرنیچر کے مطابق کونسل کے سربراہ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ اس سال فرنیچر کی برآمدات گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3.6 ملین ڈالر کے مقابلے میں 6.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی فرنیچر کی صنعت میں جدید ڈیزائن کے ساتھ عالمی مارکیٹ پر غلبہ حاصل کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ برآمدات کو مزید فروغ دینے کے لیے برآمد کنندگان کے لیے مراعات کا پیکیج ضروری ہے۔ ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے زیورات کی برآمدات میں بھی 4.29 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو کہ پہلے پانچ ماہ میں 4.2 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی مشینری مینوفیکچرنگ انڈسٹری چھوٹی ہے اور صارفین کی مانگ پوری نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بنیادی اشیا ادویات، آلات جراحی، آٹوموبائل، سیل فون اور تعمیراتی سامان بیرون ملک سے درآمد کیا گیا ہے۔ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ ٹیکسٹائل اشیا کی برآمد میں منفی رجحان دیکھا گیا۔ ٹیکسٹائل پاکستان کی معیشت کا اہم شعبہ ہے۔ موجودہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے اس شعبے کو برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔ رواں سال نومبر میں ٹیکسٹائل اشیا کی برآمدات میں 19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹیکسٹائل کا شعبہ معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ غیر ملکی کرنسی پر ملک کے انحصار کی وجہ سے اسپاٹ لائٹ میں رہتا ہے۔ یہ اہم شعبہ جو کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے جس نے گزشتہ مالی سال کے دوران 31.8 بلین ڈالر کی کل برآمدات میں تقریبا 61 فیصد حصہ ڈالا ہے۔ صنعت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے کے لیے اس اس شعبے کی مدد کی جانی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں نامیاتی مچھلی، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کے لیے ایکواپونکس مینجمنٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ، کاشتکار 6 ملین روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ دو سال کے اندر بھی یہ نظام حاصل کر سکتے ہیں اور پیداوار میں اضافے کی وجہ سے پانچ سالوں میں 10 ملین روپے کا منافع کما سکتے ہیں،سینسر پر مبنی ڈیش بورڈ الیکٹرانک پروگریس چارٹ پر فصل کی کٹائی کی تاریخ اور پودوں اور مچھلیوں کی نشوونما کے بارے میں حقیقی وقت کا ڈیٹا دکھاتا ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایکواپونکس مینجمنٹ سسٹم ایک کلیدی ٹیکنالوجی ہے جسے پاکستانی سائنسدانوں نے کسانوں کے لیے اپنے فارموں کا انتظام کرنے کے لیے تیار کیا ہے اور اس کا مظاہرہ کیا ہے۔کاشتکار نامیاتی مچھلی، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کے لیے موجودہ مچھلیوں اور ہائیڈروپونک فارموں پر بھی اس نظام کو لاگو کر سکتے ہیں۔اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نوشیروان شعیب نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایکواپونکس سسٹم مچھلی فارم کو ہائیڈروپونکس کے ساتھ جوڑتا ہے۔ ایکواپونکس مینجمنٹ سسٹم ویب پر مبنی پلیٹ فارم ہے تاکہ کسانوں کو ان کے آبی فارموں کی تخلیق، تجزیہ، نگرانی اور کنٹرول میں مدد فراہم کی جا سکے۔ ایک سینسر پر مبنی ڈیش بورڈ الیکٹرانک پروگریس چارٹ پر فصل کی کٹائی کی تاریخ اور پودوں اور مچھلیوں کی نشوونما کے بارے میں حقیقی وقت کا ڈیٹا دکھاتا ہے۔ڈاکٹر نوشیروان نے کہا کہ لیب میں ایکواپونکس مینجمنٹ سسٹم کا پروٹو ٹائپ تیار کیا گیا ہے۔
ہماری ٹیم نے 120 مربع فٹ اور 400 مربع فٹ آوٹ ڈور ایکواپونکس فارمز میں مچھلی کے ساتھ ٹماٹر اور کالی مرچ اگانے کے لیے اس نظام کا تجربہ کیا۔ اس نظام کو دیگر بیرونی فارموں پر بھی کامیابی سے لگایا گیا ہے تاکہ مچھلی کی پیداوار کے ساتھ پتوں والی سبزیاں اور پھل اگائے جائیںجن میں چیری ٹماٹر، گھنٹی مرچ، اسٹرابیری اور لیٹش شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے ماڈل فارم کے نقطہ نظر سے سسٹم کی فزیبلٹی کا اندازہ لگایا۔ مچھلی، گھنٹی مرچ، اسٹرابیری، دھنیا اور لیٹش پیدا کرنے کے لیے 10,000 مربع فٹ کے فارم کے سائز پر غور کرتے ہوئے ایک وقفے کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ تجزیہ کے نتیجے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ کاشتکار 6 ملین روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کے ساتھ دو سال کے اندر بھی نظام حاصل کر سکتے ہیں اور پیداوار میں اضافے کی وجہ سے پانچ سالوں میں 10 ملین روپے کا منافع کما سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بڑے فارموں کے لیے منافع کے مارجن میں اضافہ متوقع ہے۔ڈاکٹر نوشیروان نے کہا کہ پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے جن میں آبادی میں تیزی سے سالانہ 2 فیصد اضافہ، جس کے 2050 تک 340 ملین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، 58 فیصد غذائی عدم تحفظ، کم متوسط آمدنی والے ممالک میں پانی کی کمی کا سب سے زیادہ انڈیکس، بارش والے علاقوں میں خشک سالی اور زرعی زمین کے استعمال میں کمی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکوا پونک مینجمنٹ سسٹم نئی تکنیک متعارف کروا کر اور زراعت کو ٹیکنالوجی سے جوڑ کر پاکستان کی معیشت کو بڑھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد صنعتی اور نجی شعبوں میں روایتی خوراک کی پیداوار کا متبادل فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام خاص طور پر کم اراضی اور زیادہ آبادی والے شہری علاقوں کے لیے مفید ہے۔ نظام کو کاشت کے عمل کے دوران کم سے کم انسانی مداخلت کی ضرورت ہوتی ہے جو روایتی کاشتکاری کی تکنیکوں کے مقابلے خوراک کی پیداوار میں اضافہ کرتا ہے۔اس طرح کے طریقہ کار کی حتمی پیداوار خالصتا نامیاتی ہے جو روایتی طور پر اگائی جانے والی فصلوں سے سستی ہے۔ یہ 90فیصدکم پانی استعمال کرتا ہے، چھ گنا زیادہ اگتا ہے، دوگنا تیز پیداوار دیتا ہے، اور سال بھر نامیاتی پیداوار رکھتا ہے۔ ایک ہی وقت میں، نتائج میں پتوں والی سبزیاں اور پھل جیسے چیری ٹماٹر، گھنٹی مرچ، اسٹرابیری، لیٹش اور بند گوبھی شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں سردی بڑھتے ہی شہر کے تقریبا 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب ہوگئی۔ صارفین کے مطابق مسکن چورنگی، گلشن بلاک 6، ملیرکینٹ، ماڈل کالونی، بہادرآباد، شریف آباد، ایف سی ایریا میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد اور ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں بھی گیس کی آنکھ مچولی جاری ہے جب کہ گلستان جوہربلاک 9، بھٹائی آباد، شاہ فیصل بلاک 5 سمیت کئی علاقوں میں گیس غائب رہتی ہے۔ صارفین کے مطابق صدر ٹان، اولڈ سٹی ایریا، سٹی ریلوے کالونی، لانڈھی نمبر 6، کورنگی کراسنگ اور ڈیفنس فیز 5 اور 6 میں بھی کھانے پکانے کے اوقات میں گیس غائب رہنے کی شکایات ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں فیکٹریوں کے قریب رہائشی گیس سے محروم ہیں کیونکہ فیکٹریوں نے بڑے کمپریسرز لگا رکھے ہیں جس کے باعث دن کے اوقات میں بھی گیس مکمل غائب رہتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ کے دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں حیدر آباد سمیت سولہ اضلاع میں پولنگ 15 جنوری کو ہوگی ۔ دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں حیدر آباد،مٹیاری، جامشورو، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان اور دادو سمیت سولہ اضلاع میں تیاریاں جاری ہیں ،ان چھ اضلاع میں 37لاکھ 52 ہزار 925 ووٹرز اپنے 7ہزار 921 امیدواروں میں سے من پسند امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ، اسلام آباد سے 5سال میں اربوں روپے مالیت کی 2ہزار 782گاڑیاں چوری ہوئیں، ڈکیتی کی 204وارداتوںمی شہری اربوں روپے مالیت کے قیمتی اثاثہ جات ونقدی سے محروم ہوگئے ، اسلام آباد پولیس کے ریکارڈ کے مطابق 5سال میں صرف 702گاڑیاں برآمد کی گئیں ، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد چار زون سٹی ، صدر ، انڈسٹریل اور رورل پر مشتمل ہے ، 5سال میں انڈسٹریل ایریا زون سے 663اور صدر زون سے 1088گاڑیاں چرائی گئیں، سٹی زون سے پانچ سال کے دوران 1561اور رورل زون سے 470گاڑیاں چرائی گئیں ، پولیس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پانچ سال کے دوران زون میں 77ڈکیتیاں ہوئیں ، سٹی زون میں 28، صدر زون میں 66اور انڈسٹریل ایریا زون میں 33ڈکیتیاں ہوئیں، رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 4سال کے دوران 684افراد کق قتل بھی کیا گیا ، اسلام آباد رورل زون میں 289جبکہ سٹی زون میں 29افراد کو قتل کیا گیا ، صدر زون میں 175اور انڈسٹریل ایریا زون میں 91افراد کو قتل کیا گیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) نے بلوچستان کے نوجوانوں کو جدید کام کی جگہ پر درکار مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے نئے گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کر دیا سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پروگرام نیشنل ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت چلایا جائے گا۔گوادر پرو کے مطابق انٹرن شپس طلباء کے ساتھ ساتھ تازہ گریجویٹس یا ڈپلومہ ہولڈرز کے لیے ان کی بہتر ملازمتوں اور متعلقہ کاروبار کی تیاری کے لیے ایک منفرد تجربہ ہے ۔ وزارت سمندری امور کے ساتھ اشتراک کردہ پلاننگ کمیشن کے خط کی تعمیل میں جی پی اے نوجوان انجینئرز کو دو منصوبوں میں جگہ دے گا۔ وہ گوادر میں 1.2 ایم جی ڈی آر او ڈی (ریورس اوسموسس ڈی سیلینیشن) پلانٹ اور جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ہیں۔گوادر پرو کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 30 سال سے کم عمر کے ڈومیسائل رکھنے والے نئے گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ انٹرن شپ پروگراموں کی مدت ایک سال ہوگی اور دس طلباء (ہر ایک پروجیکٹ میں پانچ) کا انتخاب کیا جائے گا۔ 1.2 ایم جی ڈی آر ا و ڈی پلانٹ تقریباً 12.7 ملین امریکی ڈالر کی چینی گرانٹ سے سمندر کے پانی کو صاف کرنے اور اسے گوادر شہر کے لوگوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے لگایا جا رہا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق 'جی پی اے ہاؤسنگ کمپلیکس گوادر کے لیے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ' گوادر کا ایک اور اہم منصوبہ ہے جس کے لیے وفاقی حکومت نے مالی سال-23 2022 کے بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے تحت 51.89 ملین روپے مختص کیے تھے۔ گوادر پرو کے مطابق جی پی اے گوادر ڈیپ واٹر پورٹ کی تعمیر، آپریشن، انتظام اور دیکھ بھال کے لیے ایک ادارہ ہے۔ پاکستان اور چین کو ملانے والی شاہراہ قراقرم کے بعد گوادر پورٹ پاک چین دوستی کی دوسری عظیم یادگار ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ازبکستان میں دسمبر 2022میں اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سے مبینہ طور پر 19بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی،عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے ازبکستان میں ہلاکتوں کے بعد کھانسی کے دو بھارتی دوائوں سے خبردار کردیا، عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ کھانسی کے سیرپ (AMBRONOL)اور (DOK-1 Max)کوالٹی اسٹینڈرڈز پر پورا اترنے میں ناکام رہے،یہ دونوں دوائیاں بھارتی ریاست اترپردیش کی کمپنی مارین بائیو ٹیک تیار کرتی ہے جسے اب عالمی ادارہ صحت نے غیر معیاری قرار دے دیا ہے،عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ لیبارٹری کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ دونوں مصنوعات میں ڈائی تھیلین گلائکول اور ایتھیلین کی مقدار ضرورت سے زیادہ ہے تاہم بھارتی کمپنی نے عالمی ادارہ صحت کو فی الحال ان دونوں سیرپ کی کوالٹی سے متعلق کوئی ضمانت نہیں دی ہے،رپورٹس کے مطابق ازبکستان میں دسمبر 2022میں اس بھارتی کمپنی کی دوائیں استعمال کرنے سے مبینہ طور پر 19بچوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لبنانی سیاست دان، پارلیمنٹ کے سابق سپیکر 1975-90کی خانہ جنگی کو ختم کرنے والے امن معاہدے کے معمار حسین الحسینی 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، حسین الحسینی نے 1963میں قاہرہ یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈپلومہ حاصل کیا، بالبیک میں بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کرنے والی کمپنی کے انتظام کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا،ایک لبنانی سیاست دان کے طور پر حسین الحسینی لبنانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر تھے اور انکی کوششوں سے طائف معاہدہ طے پایا جس کی وجہ سے 1990میں لبنانی خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے دوران 20ہزار کے قریب لوگ مارے گئے تھے،آنجہانی سیاستدان نے تحریک امل نامی سیاسی جماعت بھی بنائی تھی، حکومت کی جانب سے انکے انتقال پر 3روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ اور جاپان کے درمیان ایک دوسرے کے ممالک میں فوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے انتہائی اہم نیا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ، برطانوی اور جاپانی وزرائے اعظم نے لندن میں ملاقات کے دوران معاہدے پر دستخط کیے ،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق یہ معاہدہ ایشیا پیسیفک خطے میں برطانیہ کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور چین کی طرف سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ٹوکیو کی کوششوں کی تازہ ترین علامت ہے،یہ معاہدہ 2020میں یورپی یونین سے ملک کی علیحدگی کے بعد برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں ایک نئے انڈو پیسیفک جھکا کی عکاسی کرتا ہے،برطانوی وزیر اعظم سنک کے دفتر نے معاہدے کو ایک صدی سے زیادہ عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم دفاعی معاہدہ قرار دیا ہے ،انہوں نے کہا یہ باہمی رسائی کا معاہدہ ہماری دونوں قوموں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، یہ ہند، بحرالکاہل کے لیے ہماری وابستگی کو مضبوط کرتا ہے اور اقتصادی سلامتی کو فروغ دینے کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کی نشاندہی کرتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کی مزید خفیہ دستاویزات ملی ہیں جو وائٹ ہائوس کی شرمندگی کا باعث بن رہی ہیں،امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ کی خفیہ دستاویزات کا پہلا واشنگٹن ڈی سی میں ایک نجی دفتر سے برآمد ہوا تھا جسے بطور نائب امریکی صدر امریکا جو بائیڈن کے زیر استعمال تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ خفیہ دستاویزات کا دوسرا حصہ کب اور کہاں سے ملا ہے تاہم امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں،وائٹ ہائوس کی جانب سے خفیہ دستاویزات کے دوسرے بیچ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم برطانوی نشریاتی ادارے کے امریکی شراکت دار میڈیا ہائوس سی بی ایس نے دستاویزات ملنے کی تصدیق کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ایران میں برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والے سابق ایرانی ڈپٹی وزیر دفاع کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی،ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ایران کے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق ایرانی ڈپٹی وزیر دفاع علی رضا اکبری کو برطانیہ کیلئے جاسوسی کے الزام میں موت کی سزا سنائی گئی ہے،علی رضا اکبری کو 2019میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ 80کی دہائی میں ایران عراق جنگ کے دوران ایرانی سپریم قومی سلامتی کونسل کے موجودہ سیکرٹری اور 1997سے 2005تک ایران کے وزیر دفاع رہنے والے علی شمخانی کے قریبی ساتھی اور ڈپٹی وزیر دفاع رہ چکے ہیں،ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت انٹیلیجنس کا کہنا تھا کہ علی رضا اکبری برطانوی انٹیلیجنس سروسز کیلئے ایران میں انتہائی اہم ایجنٹ تھے جو ایران کے حساس مقامات اور معلومات تک رسائی رکھتے تھے اور انہوں نے ملک دشمن جاسوسی ایجنسی کو حساس معلومات پہنچائی،برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح علی رضا اکبری کی فوری رہائی کو یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے ایران کو فوری کونسلر رسائی کی درخواست کی گئی ہے،برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں برطانوی شہریت کے حامل علی رضا اکبری کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو فوری طور سزا پر عمل درآمد روک کر انہیں رہاکر دینا چاہیے،انہوں نے لکھا کہ ایران اور برطانیہ کی دوہری شہریت رکھنے والے ایران کے سابق ڈپٹی وزیر دفاع کو سیاسی بنیادوں سزا سنائی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سات ماہ تک ملائیشین دارالحکومت کوالالمپور کے ایئرپورٹ پر پھنسے رہنے والے شامی پناہ گزین الکونطار کو طویل انتظار کے بعد کینیڈا کی شہریت مل گئی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق 41سالہ شامی پناہ گزین ال کونطار نے پہلی بار 2018میں دنیا کی توجہ حاصل کی جب انہوں نے ملائیشین ایئرپورٹ پر اپنی مشکلات کو سوشل میڈیا پر بیان کرنا شروع کیا، شام میں جنگ سے فرار ہونے کے بعد الکونطار کو کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قانونی امیگریشن کاغذات کے بغیر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ کسی دوسرے ملک جانے یا سفر کرنے کے قابل بھی نہیں تھے، ان کی پوسٹس نے دنیا بھر سے ہمدردی حاصل کی،الکونطار متحدہ عرب امارات میں 11سال تک مقیم رہے، انہیں اکتوبر 2017میں ملک بدر کر دیا گیا تھا کیونکہ اس نے نئے شامی پاسپورٹ سے انکار کر دیا تھا اس ڈر سے کہ وہ اسد حکومت کی فوج میں خدمات انجام دینے کے لیے شام واپس جانے پر مجبور ہو جائے گا، اسے ملائیشیا بھیجا گیا تھا لیکن ان کا سیاحتی ویزا بھی جلد ہی ختم ہو گیا،الکونطار نے اپنے ویزا سے زائد قیام کے لیے جرمانہ فیس ادا کی اور ایکواڈور جانے کی کوشش کی لیکن اسے جہاز میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، اس نے کمبوڈیا جانے کی کوشش کی لیکن اسے دوبارہ ملائیشیا بھیج دیا گیا جس کے بعد انہوں نے کوالالمپور ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ٹرانسفر ٹرمینل میں آدھے سال سے زیادہ وقت گزارا، کینیڈا کی شہریت ملنے کے بعد الکونطار نے کہا کہ پناہ تلاش کرنے کے لیے ان کی طویل جدوجہد بالآخر درست ثابت ہو گئی، لیکن اس کامیابی کیلئے میں نے ایک تباہ شدہ ملک کھو دیا، میں اس قابل نہیں تھا کہ جب والد کو میری سب سے زیادہ ضرورت تھی یا ان کے انتقال کے وقت ان کے ساتھ رہوں، میں نے اپنے بھائی کی شادی سکائپ پر دیکھی، ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے بعد مجھے جیل میں ڈال دیا گیا اور مجھے نسل پرستانہ نظام کا بھی سامنا کرنا پڑا،انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اب جلد اپنے خاندان کو ملوں گا جو کہ مصر میں مقیم ہے اور انہیں کینیڈا لانے کی کوشش کروں گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی ریاست اتر پردیش میں کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 5افراد زخمی ہو گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے بلیا میں کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی سے نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ،مقامی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 50سالہ خاتون لال منی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 5دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو ہسپتال پہنچایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی گئی ،خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے 3افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے باہر ہونیوالے دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشتگرد تنظیم داعشنے کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے،یاد رہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے میں 20افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، وزارت خارجہ کی بلڈنگ کے نزدیک یہ دھماکا اتنا شدید تھا اس کی گونج دور دور تک سنی گئی اورکئی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،یاد رہے کہ طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون آرٹیکل 8میں ترمیم کردی گئی جس کے تحت شہریت دینے کا اختیار ولی عہد کو دے دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کے بعد اب شہریت دینے کا اختیار ولی عہد اور وزیر اعظم کے پاس چلا گیا ہے ، اس حوالے سے وزیرداخلہ صرف تجویز کرسکیں گے اور شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ولی عہد ہی کریں گے،اس قانون کے تحت سعودی شہریت غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کے بچے کو ملک میں پیدا ہونے پر چند شرائط مکمل کرنے پر دی جا سکے گی،شرائط میں شہریت کیلئے قانونی عمر کو پہنچنے، مملکت میں مستقل رہائش، اچھے اخلاق و کردار کا ہونا اور کسی جرم میں ملوث نہ ہونا شامل ہے،علاوہ ازیں شہریت کے حصول کے درخواست گزار کو کسی بے حیائی کے جرم میں چھ ماہ سے زیادہ کی قید کی سزا نہ دی گئی ہو اور وہ عربی زبان پر عبور رکھتا ہو اور روانی سے بول بھی سکتا ہو، کی شرط شامل کی گئی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی