• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

پاکستان میں پیسہ آ نہیں جارہا ہے، 79فیصد سرم...

رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں پیسہ نہیںآ رہا بلکہ جارہا ہے، 79فیصد سرمایہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان غلط سمت کی طرف جارہا ہے،موجودہ حکومت قرضہ لے کر ڈالر کی ضرورت کو پورا کررہی ہے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.3بلین پر آگئے ہیں، اسٹیٹ بنیک کے گورنر کو چیمبرآف کامرس میں تاجروں کے وفد نے آڑے ہاتھوں لیا،کوئی ملک بھی پیسے دینے کو تیار نہیں، سب نے قرضے کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے ساتھ جوڑ دیا،حکومت پاکستان نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 4.6سے 4.9پرآئے گا، اس وقت پاکستان کے ذخائر کم اور اخراجات زیادہ ہیں،گر حکومت انتخابات کے دوران ان مطالبات پر عمل کرتی ہے تو حکومت کو اس سے انتخابات میں کافی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ،یہ لوگ چند ہفتوں میں بھاگ جائیںگے۔جمعرات کے روز لاہور میں جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ موجودہ حکومت کہہ رہی ہے کہ ترقی کی شرح 1.5فیصد ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ ترقی کی شرح منفی ہے،زراعت اور صنعتی ترقی کی شرح منفی ہے ، کاروبار بند ہورہے ہیں،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ جی ڈی پی ترقی کرے گی، ایل ایس ایم کی شرح منفی 5فیصد ہیں،گزشتہ 6ماہ میں درآمدات منفی 16فیصد اور ترسیلات زر منفی 19فیصد ہیں، لوگوں نے دسمبر میں پاکستان سے 17ملین ڈالر نکالے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیسہ نہیںآ رہا بلکہ جارہا ہے،سروے کے مطابق 79فیصد سرمایہ کار کہتا ہے کہ پاکستان غلط سمت کی طرف جارہا ہے،جو ایف ڈی آئی 57فیصد کم ہیں تو اگر ڈالر آنے کم ہوگئے تو اسے کیسے ٹھیک کیا جائے گا، موجودہ حکومت قرضہ لے کر ڈالر کی ضرورت کو پورا کررہی ہے،ہمیں کہاجا تا تھا کہ ہم نے قرضہ زیادہ لے لیا ہے،موجودہ حکومت نے 6.5ارب کا قرضہ گزشتہ 6ماہ میںلیاجو سالانہ 13ارب ڈالر ہوگا،ہم نے چار سالوں میں مجموعی طورپر 19ارب ڈالر کا قرضہ لیا جس پر شور کیا گیا،ملک میں کاروبار ختم ہورہے ہیں،5700کنٹینرز بندرگاہ پر کھڑے ہیںجن کی ادائیگی نہیں کی گئی۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ 4 سے 5بلین ڈالر کی ایل سی روکی ہوئی ہے،جب وزیراعظم شہباز شریف ترکی گئے تو ترک ائیر لائن نے کہا کہ ہمارے 24ملین ڈالر بقیہ جات واجب الادا ہیں،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4.3بلین پر آگئے ہیں، گزشتہ روز اسٹیٹ بنیک کے گورنر کو چیمبرآف کامرس میں تاجروں کے وفد نے آڑے ہاتھوں لیا،کوئی ملک بھی پیسے دینے کو تیار نہیں، سب نے قرضے کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے ساتھ جوڑ دیا۔شوکت ترین نے کہا کہ سعودی وزیرخزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ جب تک لوگ گرانٹ نہیں دینگے تو ہم پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کریںگے، اسی طرح عالمی بینک نے 1.1ارب کے قرضے کو روک دیا،

سب نے آئی ایم ایف کے پروگرام پر دستخط کرنے کا کہا،پروگرام پر دستخط دو وجوہات کی بنا پر نہیں ہورہے،ایک وجہ یہ ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت پاکستان نے کہا کہ مالیاتی خسارہ 4.6سے 4.9پرآئے گا، اس وقت پاکستان کے ذخائر کم اور اخراجات زیادہ ہیں، توانائی کے شعبے میں 123ملین سے زیادہ کا خرچہ ہورہا ہے ،آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو عوام پر 700بلین کے نئے ٹیکسز لگانے کا کہا، دوسری وجہ یہ ہے کہ کرنسی کے دوریٹ نہیں ہوسکتے، پہلاریٹ 227روپے جبکہ دوسرا ریٹ 270ہے، اس بنا پر ڈالر کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر حکومت انتخابات کے دوران ان مطالبات پر عمل کرتی ہے تو حکومت کو اس سے انتخابات میں کافی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے ،یہ لوگ چند ہفتوں میں بھاگ جائیںگے، انہوں نے چیزوں کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا، عوام اور ہم ان کو نہیں چھوڑیں گے جہاں مرضی جائیں۔ اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستان کے زراعت 75ارب ڈالر کے ہیں جن میں سے 45ارب ڈالر لائف سٹاک کی ہے جبکہ 30ارب ڈالر کی فصلیں ہیں، پاکستان میں گزشتہ گیارہ ماہ میں 3.5ارب ڈالر کھانے کا تیل آیا،جو کہ آئی ایم ایف کے تین سال کے پروگرام کے برابر ہے،اگر زراعت میں ترقی کی جائے تو صنعت میں بھی ترقی آئے گی اس سے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، غربت میں کمی آئے گیااور غذائی قلت کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان کی گندم کی پیداوارکی بات کی جائے تو پاکستان کی سالانہ 10ارب کی گندم کی پیداوار ہے،4ارب ڈالر کی چاول کی فصل پیدا کررہے ہیں، 5ارب ڈالر کا خوردنی تیل کی پیداوار کررہے ہیں،گزشتہ سال زراعت میں 4ارب ڈالر کی ترقی ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں کپاس کی فصل 40فیصد کمی واقع ہوئی، چاول کی پیدوار میں 25 فیصد کمی ہوئی، چینی کی پیداوار میں 20فیصد کمی ہوئی،ہرشے کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے،اگر ہم پوٹری صنعت کاجائزہ لیں تو ان کے ساتھ موجودہ حکومت نے کیا کیا، سویا بیم کے جہازوں کو بندرگاہ پر روکا گیا جس کی وجہ سے 1100ارب کی انڈسٹری کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس کا نقصان عوام کو ہورہا ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پوٹری 500ارب روپے سے مہنگا ہوا،16فیصد یوریا کا استعمال کم ہورہا ہے،31فیصد ڈی اے پی کا استعمال کم ہورہا ہے،زراعت کی ضروریات کو استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے فصل کو نقصان ہورہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

China accelerates building of a green transp...

BEIJING, Jan. 19 (Xinhua) -- China has accelerated the building of a green transport network, with optimizing the structure of energy consumption and improving the efficiency of organization as its priorities, according to a white paper released by the State Council Information Office on Thursday.

The country has accelerated the construction of special railway lines, promoted the shift of freight transport from road to railway and waterway, and encouraged intermodal transport, said the white paper titled "China's Green Development in the New Era."

In 2021, the railway and waterway freight volume accounted for 24.56 percent of the total in China, an increase of 3.85 percentage points over 2012, according to the white paper.

China has also promoted the green transformation of transport vehicles. By the end of 2021, the number of China's registered new energy vehicles had reached 7.84 million, accounting for about half of the global figure, the white paper said.

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی معیشت میں2023 کے دوران نمایاں بہتری آ...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سال 2023  کے دوران چین کی معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی،  ملکی  معیشت میں  بڑی پیش رفت ہوگی اورعالمی اقتصادی بحالی میں مزید کردار ادا کیا جائے گا۔

ان خیا لا ت کا اظہار ترجمان وانگ وین بن نے اپنی روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران سال 2022 میں چین کی معیشت کے حوالے سے اور ساتھ ہی 2023 میں چین کی معیشت میں نمایاں اضافہ کے بارے میں میڈیا کی پیشن گوئی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا ۔

وانگ نے کہا کہ سال  2022  کے دوران چین نے مئو ثر طریقے سے سماجی اقتصادی ترقی کے ساتھ نوول کرونا وائرس بارے  ردعمل کو مربوط کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ  وسیع تناظر میں ضوابط کو بڑھایا اورتسلسل  کے ساتھ آنے والی اور طویل عالمی  وبائی مرض اورسست رفتارعالمی اقتصادی ترقی کے باوجود توقع سے زیادہ عوامل کے اثرات کو مئو ثرطور پرمنظم بنایا  ۔

وانگ نے کہا کہ ہم میکرو معیشت  کی مجموعی کارکردگی کو مستحکم کرنے اور چین کی اقتصادی پیداوار کو مجموعی اور فی کس دونوں لحاظ سے توسیع  دینے  میں کامیاب رہے ہیں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مشکل سے حاصل کی گئی کامیابیاں ہیں اور یہ چینی معیشت کی مستحکم  لچک، وسیع  صلاحیت اور مستحکم  احیائے نو کی عکاسی کرتی ہیں۔

 اس کے ساتھ ہی یہ  اس حقیقت کی عکاس ہے  کہ طویل مدت میں چین کی مستحکم اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے والے بنیادی اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ترجمان نے کہا  کہ چین کے نوول کرونا وائرس ردعمل  بارے ایک نئے مرحلے کی جانب  بڑھنے اور زندگی اور کام کاج  تیزی سے معمول پر آنے کے ساتھ ہی چین کی معیشت کے اندرونی محرکات زیادہ رفتار حاصل کریں گے اور اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کرنے کی کوششوں کے فوائد  کو برقرار رکھا جائے گا۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فلپائن اور تھائی لینڈ میں نئے سال کا جشن

منیلا/ بنکاک (شِںہوا) رواں سال چینی قمری نئے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہورہا ہے ، جسے خرگوش سے منسوب کیا گیا ہے۔

منیلا اور بنکاک کی گلیوں میں نئے سال کی علامات تیزی سے ابھر رہی ہیں۔ لالٹین، سونے سے مزین لٹکانے والی سجاوٹ، خرگوش کارٹون کی تصاویر، سرخ اور سنہری رنگ تہوار اور جاندار ماحول کی عکاسی کرتے نظرآتے ہیں۔

سڑکیں لوگوں سے بھری ہیں جو نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے مختلف سجاوٹ خرید رہے ہیں۔

فلپائن، منیلا کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ آمدہ  قمری نئے سال کی مناسبت سے سجاوٹ کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

فلپائن، منیلا کے چائنہ ٹاؤن میں قمری نئے سال کی مناسبت سے ایک گاہک سجاوٹ کی تصاویر بنا رہا ہے۔ (شِںہوا)

فلپائن، منیلا کے چائنہ ٹاؤن میں لوگ آمدہ قمری نئے سال کی مناسبت سے سجاوٹ کا انتخاب کررہے ہیں۔ (شِںہوا)

تھائی لینڈ، بنکاک کے ایک شاپنگ مال میں آمدہ قمری نئے سال کی مناسبت سے کی جانے والی سجاوٹ کے ساتھ خاتون کا تصویر کے لئے ایک انداز۔ (شِںہوا)

چین کے صدر کی جانب سے چینی عوام کو موسم بہار...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے موسم بہار تہوار سے قبل ملک بھر کے عام افراد کے ساتھ ورچوئل گفتگو کی اور انہیں موسم بہار تہوار کی مبارکباد دی۔

کمیونسٹ پارٹی آف پارٹی چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے ایک اسپتال میں طبی کارکنوں، ایک فلاحی گھر میں بزرگ شہریوں اور ایک آئل فیلڈ میں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے  بات چیت کی۔

اس کے علا وہ شی نے  تیز رفتار ریلوے اسٹیشن پر مسافروں اور عملے کے ارکان،  تھو ک مارکیٹ میں دکانداروں اور گاہکوں اور نسلی اقلیتی گاؤں کے لوگوں سے  بھی گفتگو کی ۔

شی نے خرگوش کے سال میں تمام نسلی گروہوں سے تعلق رکھنے والے چینی عوام کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی دعا دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملک خوشحالی سے لطف اندوز ہوگا۔

رواں سال چینی قمری نئے سال کا آغاز 22 جنوری سے ہوگا۔

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کو موسم بہار تہوار سے قبل ملک بھر کے عام افراد کے ساتھ ورچوئل گفتگوکرتے اور انہیں تہوار کی مبارکباد دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے منسلک اسپتال کے طبی عملے سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کی ہاربن میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے منسلک اسپتال کے طبی عملے سے بذریعہ ویڈیو لنک گفتگو کررہے ہیں۔(شِںہوا)

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ ، مشرقی صوبہ فوجیان کے دارالحکومت فوژو کے ایک فلاحی گھر میں بزرگ شہریوں اور عملے سے بات چیت کررہے ہیں ۔ (شِںہوا)

بنگلہ دیش، دارالحکومت میں ثقافتی میلے کا انع...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 6 روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد اداکاری، نغموں، موسیقی، رقص پر مشتمل لوک ڈرامے کی ایک طرز جاترا کا فروغ ہے۔

اس فیسٹیول کا انعقاد بنگلہ دیش شلپا کلا اکیڈمی (نیشنل اکیڈمی آف فائن اینڈ پرفارمنگ آرٹ) نے ملک میں جاترا طائفوں کی مزید ترقی کے لئے کیا ہے۔

بنگلہ دیش شلپا کلا اکیڈمی 2012 سے اس میلے کا انعقاد کررہی ہے۔

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، جاترا (معروف بنگالی لوک تھیٹر) میں فنکار ایک منظر میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔(شِنہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، جاترا (معروف بنگالی لوک تھیٹر) میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، جاترا (معروف بنگالی لوک تھیٹر) میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، جاترا (معروف بنگالی لوک تھیٹر) میں فنکار ایک منظر میں اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں۔(شِنہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، جاترا (معروف بنگالی لوک تھیٹر) میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، جاترا (معروف بنگالی لوک تھیٹر) میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بنگلہ دیش، ڈھاکہ ، جاترا (معروف بنگالی لوک تھیٹر) میں فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے سبز ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر تیز کر...

بیجنگ (شِنہوا) چین نے توانائی کی کھپت کا ڈھانچہ اور انتظام بہتر بنانے کے ساتھ سبز ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تعمیر تیز کردی ہے۔

ریاستی کونسل کے اطلاعات دفتر سے "نئے دور میں چین کی سبزترقی" کے عنوان سے جاری وائٹ پیپر کے مطابق ملک نے خصوصی ریلوے لائنوں کی تعمیر تیز کردی ہے۔

مال بردار نقل و حمل کو سڑک سے ریلوے اور آبی راستے پر منتقل کرنے کو فروغ دیا ہے اور انٹرماڈل ٹرانسپورٹ کی حوصلہ افزائی کی ۔

وائٹ پیپر کے مطابق چین میں 2021 کے دوران ریلوے اور آبی راستے سے مال برداری کا حجم مجموعی طور پر 24.56 فیصد تھاجو 2012 کی نسبت 3.85 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔

وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ چین نے ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سبز تبدیلی کو بھی فروغ دیا  ہے۔2021 کے اختتام تک چین میں اندراج شدہ نئی توانائی گاڑیوں کی تعداد 78 لاکھ 40 ہزار تک پہنچ گئی جو عالمی تعداد کا تقریباً نصف ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کا غیرملکی امداد سے چلنے والے تحقیق اورت...

بیجنگ (شِنہوا)  ریاستی کونسل نے متعلقہ محکموں اور علاقائی حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ چین میں تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی ) کے مراکزکے قیام میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مزید مدد کریں۔

ایک جاری کردہ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سائنسی اور تکنیکی جدت کے لئے  بہتر خدمات کی ضرورت ہے اوراس کے لئے بنیادی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

 غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے جدت کے ان  کھلے پلیٹ فارمز کے قیام اور سرمایہ کاری سےتحقیق اور ترقی کےیہ مراکزقومی سائنسی اورتکنیکی مشنز اورپروگراموں میں شرکت کے لئے معاونت  حاصل   کریں گے۔

تحقیق اور ترقی کے کاموں میں مدد کرنے کے لیے تحقیق اور ترقی کے اعداد وشمار  کی سرحد پارقانونی گردش کی مدد کرنے، بیرونی منتقلی اور ٹیکنالوجی کی درآمدات وبرآمدات کے لیے دانشورانہ املاک کے حقوق کے انتظام کو بہتر بنا یا جا ئے گا۔

 اس کے ساتھ سائنسی تحقیقی مواد کی کلیئرنس اورضابطہ کاری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جائے گا۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ اس کے ساتھ ہی بیرون ملک فطری استعداد کومتعارف کرانا بھی نا گزیرہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں اور تمام صوبائی سطح کے حکام کو چاہیے کہ وہ بیرون ملک مقیم ہنرمند افراد کے لیے چین میں کام کرنا آسان بنائیں۔اس میں دانشورانہ املاک کے بہتر تحفظ پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ محکموں کو خفیہ کاروباری معلومات کے تحفظ کے نظام کی بہتری کو تیز کرنا چاہیے، املاک دانش کے تحفظ کے مراکز کی تعمیر کو مستحکم  بنانا چاہیےاور قانون کے نفاذ کو فروغ دینا  چاہیے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں3.7شدت کا زلزلہ،سخت سردی میں لوگ...

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات 19 جنوری کو اعلی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع خاران میں محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔ ذرائع کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ انتہائی سرد موسم میں گھروں سے باہر نکلے آئے۔ زلزلے 6 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کاموسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرن...

چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فعال اور بین الاقوامی تعاون کی فوری ضرورت پر زور دی یتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 33 ملین سے زیادہ لوگ ملک بھر میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے، لاکھوں لوگوں کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چائنہ بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن اینڈ گرین ڈیولپمنٹ فانڈیشن (سی بی سی جی ڈی ایف) اور چین میں پاکستانی سفارت خانے کی مشترکہ میزبانی میں چیریٹی ایونٹس کے سلسلے کی ایک آن لائن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران چین میں پاکستانی سفیر معین الحق نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے فعال اور بین الاقوامی تعاون کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا جون کے وسط سے پاکستان میں 33 ملین سے زیادہ لوگ ملک بھر میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جس سے لاکھوں لوگوں کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق انہوں نے کہا یہ تباہی واقعی پیمانے اور وسعت کے لحاظ سے بے مثال تھی۔

تاہم، اس مشکل وقت میں بین الاقوامی ہمدردی اور حمایت کا اظہار بہت ولولہ انگیزتھا۔ اس کا ایک مظہر حال ہی میں جنیوا میں ہونے والی کلائمیٹ ریسیلینٹ پاکستان کانفرنس تھی، جہاں ہم نے مضبوط حمایت اور پاکستان کے ساتھ عالمی برادری کی یکجہتی دیکھی۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین ہمیشہ سے پاکستان کا بہت مضبوط حامی اور شراکت دار رہا ہے۔ چین امدادی پیکج کا اعلان کرنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک تھا اور آج سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں سے ایک ہے،'' حق نے اظہار تشکر کیا اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے چینی دوستوں سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مصیبت زدہ لوگوں، اور ان کے گھروں کی تعمیر نو اور ان کی زندگیوں کی بحالی میں ان کی مدد کریں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق عالمی تعاون کے ذریعے ماحولیاتی لچک کو بڑھانے اور ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے مہم سے خطاب کرتے ہوئے سی بی سی جی ڈی ایف کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرچا جن فینگ نے مشترکہ مستقبل کے لیے ایک ماحولیاتی تہذیب کی تشکیل میں عالمی تعاون کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق آج کل موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی خطرہ ہے۔ گزشتہ 200 سالوں میں، انسانی صنعتی تہذیب کی ترقی کے انداز نے گلوبل وارمنگ کو جنم دیا ہے اور بالآخر پاکستان میں سیلاب سمیت کئی آفات کا باعث بنی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ہم میں سے ہر ایک کا فرض اور ذمہ داری ہے کہ ہم مل کر کام کریں۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چا نے مزید کہا ہم انسان ایک مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی میں رہتے ہیں۔ ہم تباہی کے بعد پاکستان کی زمین اور رہائش کو بحال کرنے میں مدد کر رہے ہیں، جو ہمارے سیارے اور انسانی رہائش گاہ کی لچک کو بھی از سر نو تعمیر کر رہا ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں یو این ایچ سی آر کے نمائندے وینو نوپیچ نے اپنے تبصرے میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں بے گھر ہونے، غربت میں اضافہ، خوراک کی عدم تحفظ، پانی کی قلت، اور قدرتی وسائل تک رسائی کو بڑھا رہی ہیں جن پر کمیونٹیز اپنی بقا کے لیے انحصار کرتی ہیں۔ انہوں نے لاکھوں پناہ گزینوں کو انسانی امداد اور تحفظ فراہم کرنے میں پاکستان کی فراخدلی کو بھی سراہا اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی یکجہتی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق بین الاقوامی تنظیموں، چینی تھنک ٹینکس، این جی اوز، اور یوتھ لیگز کے اراکین نے تقریب میں شرکت کی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے اور گزشتہ موسم گرما کے تباہ کن سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو میں مدد کے لیے فعال اقدام پر زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،5 ارب روپے سے زائد مضاربہ سکینڈل کے مل...

سندھ ہائی کورٹ نے 5 ارب روپے سے زائد مضاربہ سکینڈل کے ملزم کی ضمانت منظور کر لی ہے، ملزم پر بطور ایجنٹ عوام سے 15 کروڑ ہتھیانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ملزم عبدالناصر کو 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے، عدالت کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کی دستاویزات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، ملزم عبدالناصر پر قاری شفیق کے ایجنٹ کی حیثیت سے 15 کروڑعوام سے لینے کا الزام ہے۔ نیب کا کہنا تھا کہ ملزم 6 سال سے مفرور تھا، ملزم نیعوام کی دولت لوٹنے میں سہولت کاری کی، اس پر وکیل صفائی نے کہا کہ ملزم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، اس کے اکانٹ سے کوئی رقم نہیں ملی۔ وکیل صفائی کا مزید کہنا تھا کہ یہ مرکزی ملزموں کا ملازم تھا، ان کے جرم کی سزا اسے نہیں دی جاسکتی، جن ملزموں کے اکانٹس میں اربوں روپے آئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز

لمپی اسکن کی ممکنہ دوسری لہر کی روک تھام کے لیے پنجاب میں بھینسوں کی ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ویکسینیشن مہم کا آغاز وزیراعلی پرویزالہی کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے مہم میں استعمال ہونے والی لمپی اسکن ویکسینیشن کا معائنہ کیا، جبکہ انہیں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ لمپی اسکن ویکسینیشن کیلئے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ دی ہے، لمپی اسکن کے موثر کنٹرول کیلئے وسیع پیمانے پر 60لاکھ ڈوز مہیا کی ہیں۔ ویکسین لائیو اسٹاک فارمرز کے گھر جاکر مویشیوں کو مفت لگائی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب نے دوسرے صوبوں کی نسبت ویکسین کم نرخ پرخریدی ہے، صوبے میں اڑھائی کروڑ سے زائد مویشی اور 2 کروڑ 84 لاکھ سے زیادہ بھینسیں ہیں۔ کہ لائیو اسٹاک ہمارے نیشنل جی ڈی پی میں14.1فیصداور ایگریکلچر میں63 فیصد ہے۔ ریسرچرز کے مطابق جانوروں کو یہ بیماری لاحق ہو جائے تو بخار اور جلد پر گٹھلیاں بن جاتی ہیں، جانور کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے ، جس سے دودھ کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ کمزوری اور خارش کے باعث جانور کی موت واقع ہو جاتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کا...

الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات میں کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے تاخیر سے جمع کرائے گئے اخراجات کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے معاملے پر درگزر کرلیا۔جمعرات کے روز الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 7حلقوں میں ضمنی انتخابات کے اخراجات جمع نہ کرانے کا معاملہ زیر غور آیا، الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ سنا دیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنے 7حلقوں سے کامیاب ہوئے تھے لیکن عمران خان کی جانب سے حلقوں میں کامیاب انتخابی اخراجات جمع نہیں کرا ئے تھے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 20دسمبر 2022ء کو محفوظ فیصلہ کیا گیا تھا،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے تمام حلقوں سے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور معاملے کو درگزر کیاگیا،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاخیر سے جمع کرائے گئے اخراجات کی استدعا کو منظور کر لیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے این اے 22مردان، این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور اور این اے 108فیصل آباد سے کامیاب ہوئے تھے، اس کے علاوہ عمران خان این اے 118ننکانہ ،این اے 239کورنگی کراچی اور این اے 45کرم سے بھی کامیاب ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بلوچستان میں شدید برفباری،گاڑیوں میں پھنسے ا...

شمالی بلوچستان میں شدید برف باری کے باعث مسافرگاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل گزشتہ رات گئے شروع ہوا جو کہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔ برفباری کے بعد ان علاقوں میں ہر منظر سفید ہوگیا، وادی کوئٹہ کے اطراف میں بھی پہاڑوں پر برف پڑی۔ دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری ہائی الرٹ پر ہے، کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکا کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاہم مسافر ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعہ مدد لے سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بولان،دھماکے سے اڑائی جانیوالی سوئی گیس لائن...

سراج آباد میں دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام تاحال شروع نہ ہو سکا جس کے باعث سخت سردی میں کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ ایس پی بولان محمود احمد نوتیزئی نے بتایا کہ بولان کے علاقے سراج آباد میں گیس پائپ لائن دھماکے کا مقدمہ سوئی گیس حکام کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانہ ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دھماکا خیز مواد اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق گیس پائپ لائن دھماکے میں ایک کلو بارودی مواد اور ریموٹ کنڑول ڈیوائس استعمال کیا گیا جس سے پائپ لائن کا 100 فٹ حصہ متاثر ہوا ہے۔ دوسری جانب لیویز حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم دھماکے سے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کے لیے سراج آباد پہنچ گئی ہے تاہم رات گئے تک متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہوا۔ 12 انچ قطر کی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت نہ ہونے سے کوئٹہ ،مچھ، پشین، زیارت، قلات اور مستونگ میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے صحت یاب ہوتے ہی سڑکوں پر نکلیں...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جیسے ہی سابق وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہوں گے ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کرنے کے باوجود امپورٹڈ ٹولے میں شرمندگی کے کوئی آثار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ٹولے نے پاکستان کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ہماری برآمدات 22 فیصد اور ترسیلات زر 20 فیصد کم ہو چکی ہیں، ملک شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے...

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے معاشی چیلنج سے واقف ہیں، ہم پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان عالمی اقتصادی اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے، جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کی مدد کریں گے۔ نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی نکات پر بات چیت ہوتی ہے، وزارت خارجہ ، خزانہ، وائٹ ہا٢س اور دیگر بھی پاکستان کی میکرو اکنامک نکات استحکام پر بات کرتے ہیں۔ امریکا کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب دس کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری آئندہ مالی سال تک موخر کر دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا...

وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ(ن)کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو ڈیفالٹ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، عمران خان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال اہم ہے، نواز شریف نے مشاورت کیلئے مجھے لندن طلب کیا ہے، ن لیگ کا صدر ہوں، استعفی طلب کیا تو نواز شریف کو دے دوں گا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد گند کرنا ہے، اس کی سیاست کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، جس طرح اس نے چوری کی ہے اس پر اسکی گرفتاری ہونی چاہیے۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں کام کرنے کیلئے تیار ہوں، انکی وطن واپسی کا فیصلہ ہو چکا ہے جس کے بعد نوازشریف آئیں گے، نواز شریف کا وطن واپسی پر استقبال فقید المثال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، پنجاب کا اگلا وزیر اعلی مسلم لیگ(ن)سے ہوگا، صحافی شاہد اسلم کو گرفتاری کے بعد سہولتیں دی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مؤتمر «ليب».. نقطة تحول سيبرانية عالمياً

#ليب23    نقطة تحول سيبرانية عالمياً.تأكيد لمكانة المملكة.نحو آفاق جديدة.المؤتمر الاخضم دوليا. التحوط لحروب الفضاء السيبراني ..
‎#LEAP23    .Into New
Worlds In the New global scenario Cypher technology is world biggest warfare weapons..

مؤتمر «ليب».. نقطة تحول سيبرانية عالمياً Falhamid2

لم تعد الحروب تحتاج لاستخدام السلاح النووي أو الصواريخ العابرة للقارات أو الدبابات والطائرات، وأصبحت الحروب الجديدة اليوم، هي الحروب السيبرانية الإلكترونية، وبضغطة زر على الكيبورد أو النظام الإلكتروني تدمر كامل منظومة الدولة، وتنتهي الحرب خلال أقل فترة وجيزة بلا قتلى ولا جرحى. وأصبح ما يعرف اليوم بالفضاء السيبراني هو الذي يسيطر على توجهات ومهام وأهداف الدول استراتيجياً وهذا يعني بالضرورة الحاجة الماسة لتضافر الجهود

تاهوما الكوفي العربي لم تعد الحروب تحتاج لاستخدام السلاح النووي أو الصواريخ العابرة للقارات أو الدبابات والطائرات، وأصبحت الحروب الجديدة اليوم، هي الحروب السيبرانية الإلكترونية، وبضغطة زر على الكيبورد أو النظام الإلكتروني تدمر كامل منظومة الدولة، وتنتهي الحرب خلال أقل فترة وجيزة بلا قتلى ولا جرحى."الفتاق" بجميع أنواعه لدى المرضى، وتقلل من فرص نجاح التدخلات الجراحية المختلفة للعلاج، فيما تعتبر التغذية السليمة تقي من حدوث ذلك."الفتاق" بجميع أنواعه لدى المرضى، وتقلل من فرص نجاح التدخلات الجراحية المختلفة للعلاج، فيما تعتبر التغذية السليمة تقي من حدوث ذلك.تاهوما الكوفي العربي بحضور نخبة من أطباء الأعصاب والخبراء والاستشاريين من مختلف الدول والمناطق، اختتمت فعاليات المؤتمر الثامن عشر للاتحاد العربي لجمعيات طب الأعصاب، والمؤتمر السادس والعشرين للجمعية السعودية للأعصاب، والمؤتمر الخليجي الثالث عشر لطب الأعصاب، حيث اجتمع ثلاثتهم للمرّة الأولى تحت سقف واحد لتناول آخر المستجدات العلاجية لأكثر الأمراض العصبية شيوعاً، ومناقشة أحدث التطورات في أدوية الأمراض العصبية عالمياً، والخطط العلاجية المتبعة، إضافة إلى التحديات التي تواجه طب الأعصاب والحلول المُتاحة لمواجهتها.

وأصبح ما يعرف اليوم بالفضاء السيبراني هو الذي يسيطر على توجهات ومهام وأهداف الدول استراتيجياً وهذا يعني بالضرورة الحاجة الماسة لتضافر الجهود الدولية وتعاونها في مواجهة التحديات السيبرانية، وما تشهده من تطورات تقنية متسارعة في مضمار الفضاء السيبراني والذي يفرض علينا جميعاً الوقوف معاً لحماية وصون أمننا وفضائنا الإلكتروني الذي يمثل أحدى الركائز الأساسية لمواصلة مسيرة الازدهار العالمي.المؤتمر التقني الأضخم عالميًا ويأتي تنظيم المملكة لأعمال النسخة الثانية من المؤتمر التقني الأضخم عالميًا"ليب" في العاصمة الرياض تحت عنوان"نحو آفاق جديدة"، وذلك خلال الفترة الممتدة من 6 إلى 9 فبراير المقبل، في مركز واجهة الرياض للمعارض والمؤتمرات، تحت إشراف وزارة الاتصالات وتقنية المعلومات، والاتحاد السعودي للأمن السيبراني والبرمجة والدرونز، وشركة تحالف، كدليل واضح أن المملكة لا تعطي أولوية لتقنيات الملف السيبراني فحسب بل لديها الرغبة في تعظيم تجربتها بمشاركة كبرى الجهات الحكومية والخاصة، وشركات التقنية والاتصالات، حيث تستضيف المملكة مجموعة من ألمع المبتكرين والمستثمرين، والمهتمين بالتقنيات المستدامة من جميع أنحاء العالم.‏‎وقال استشاري الجراحة في المناظير وترميم البطن وإصلاح الفتوق بمدينة الملك عبدالعزيز الطبية في وزارة الحرس الوطني الدكتور إبراهيم البابطين، إن هناك دراسات حديثة وعديدة في كافة دول العالم وفي المملكة عن الطرق الحديثة لعلاج الفتاق وتقليل نسب المضاعفات منها استخدام تقنيات الشبكات الجراحية الحديثة المعززة لعلاج الفتاق والتداخلات الجراحية المتطورة مثل جراحات المناظير والروبوت الآلي، مطالباً المرضى الذين يعانون من مرض الفتاق إلى الكشف والفحص عند الجراح أو الطبيب المختص، لأن ترك الفتق لسنوات عديدة قد ينتج عنه زيادة حجم الفتاق أو حدوث مضاعفات مما يقلل من فرص العلاج السليمة وعودة الفتاق بعد التدخل الجراحي.تأكيد مكانة المملكة السيبرانية وستتجه أنظار العالم لهذا الحدث الضخم في المملكة، تأكيدًا وتعزيزًا لمكانتها وريادتها الإقليمية والعالمية من النواحي التقنية والرقمية والابتكارية، وسعيها الحثيث لتحقيق مُستهدفات رؤية 2030 في المجالات التقنية والقطاعات الواعدة التي تحظى برعاية واهتمام من سمو ولي العهد.من جهته، أوضح الأستاذ المساعد واستشاري الجراحة العامة وجراحة المناظير والسمنة في كلية الطب بجامعة الملك سعود أن عدد المسجلين في المؤتمر تجاوز 300 جراح متخصص بعلاج أمراض الفتاق في المملكة والدول العربية، إذ ناقش المؤتمر محاور مهمة مثل طرق العلاج وطريقة إجراء العمليات عبر المناظير والروبوت، وتحدث به 12 طبيباً من في مجال الجراحة، إضافة إلى مشاركة أكثر من 300 ممارس صحي من جميع القطاعات الصحية.مع أن هناك عشرات الأحداث والمؤتمرات التقنية التي تجري كل عام حول العالم، فهي ليست متساوية بالأهمية حقاً، فبعضها مجرد أحداث دون تأثيرات كبرى، إلا أن نسخة ليب الأولى عام LEAP2021 كانت تجربة عالمية ثرية وستكون النسخة الثانية أحدث ومصممة لتكون نقطة تحول للتقنية الإلكترونية والتقنية السيبرانية في المنطقة والعالم.‏‎وأضاف أن المؤتمر أكد على أهمية إقامة مثل هذه المؤتمرات لما فيها من تثقيف وتبادل للخبرات بين أصحاب التخصص ونقل التقنيات الحديثة في ذات المجال والاستفادة منها ومن التجارب الدولية في ذات التخصص، ومشاركة الأبحاث العديدة في جميع أنواع الفتاق الجراحية مما يسهم ذلك في تطوير التدخلات الجراحية لعلاج مشكلة جراحية شائعة يعاني منها المرضى في كل أنحاء العالم.وأكد خبراء في الفضاء السيبراني أن المملكة رغم حداثة عهدها بالتقنية السيبرانية إلا أنها حققت اختراقات إيجابية خلال السنوات القليلة الماضية وفق الرؤية 2030 والتي كانت الرافعة الرئيسية حيث احتلت السعودية مواقع متقدمة عالمياً في مؤشر الأمن السيبراني، وذلك ضمن تقرير الكتاب السنوي للتنافسية العالمية لعام 2022 الصادر عن مركز التنافسية العالمي التابع للمعهد الدولي للتنمية الإدارية في سويسرا IMD.وعلى هامش المؤتمر أعلنت شركة «أبفي» عن إطلاق أحدث عقاراتها الطبية المخصصة لمرضى الصداع النصفي «الشقيقة»، بعد اعتماده من الهيئة العامة للغذاء والدواء، ووُصف العلاج بالخيار الجديد لكثير من المرضى غير المناسب لهم الخيارات العلاجية المتاحة لمرض الصداع النصفي.

سرعة الاستجابة للهجمات وأدى توحيد الجهود لتحسين آليات التنسيق وسرعة الاستجابة للهجمات السيبرانية المحتملة في البلدين والتصدي المشترك للتهديدات الإلكترونية المتقدمة والجهات الفاعلة في مجال الأنشطة الخبيثة للمملكة إضافة إلى تعزيز التعاون في مجال التدريب والتطوير وتبادل المعرفة الخبرات والتمارين المشتركة في مجال الأمن السيبراني إلى نجاح المملكة في هذا المضمار التقني المملكة حالياً الأولى عربياً، والـ13 عالمياً في مؤشر الأمم المتحدة للأمن السيبراني من بين 175 دولة حسب التقرير الصادر من الهيئة الوطنية للأمن السيبراني؛ مما يعكس الأهمية الكبيرة التي توليها الجهات المعنية في المملكة من أجل بناء فضاء إلكتروني آمن ومرن لحماية أولويات الوطن والمواطن، والعمل على تعزيز الاقتصاد السعودي ضد التهديدات الإلكترونية، والاستجابة للحوادث الإلكترونية، وتفعيل عمليات الدراية الأمنية للوضع الإلكتروني تماشياً مع رؤيـة المملكـة 2030، وحماية المصالح الحيوية للدولة والأمن الوطني والبنى التحتية الحساسة والقطاعات ذات الأولوية والخدمات والأنشطة الحكومية.التعليقات.التعليقات.نحو مستقبل تقني مزدهر ومن الواضح أن المملكة تسير في السنوات الأخيرة نحو مستقبل تقني مزدهر، إذ إن الإصلاحات الكبرى في المملكة ورؤية 2030 التي تهدف لتطوير الاقتصاد ما بعد النفط تستند إلى حد بعيد على التقنية، بالإضافة للابتكار والمشاريع الناشئة التي ستسهم في نمو السعودية بشكل أكبر كمركز اقتصادي إقليمي وعالمي حتى، ولا شك بأن فعالية LEAP التقنية النسخة الثانية ستكون ذا أهمية كبرى ضمن المسار الإصلاحي والمستقبلي للمملكة.الهيئة الوطنية للأمن السيبراني وتعمل الهيئة الوطنية للأمن السيبراني على مسرعة تعزز منظومة ريادة الأعمال في المملكة وتشجع الابتكار في المجال، وذلك ضمن برنامج «سايبرك» لتنمية قطاع الأمن السيبراني الذي أُطلق مؤخراً لتحقيق عدد من الأهداف الوطنية.وتعد الهيئة الجهة المختصة بالأمن السيبراني في المملكة والمرجع الوطني في شؤونه، وتهدف إلى تعزيزه حمايةً للمصالح الحيوية للدولة وأمنها الوطني، إضافةً إلى حماية البنى التحتية الحساسة والقطاعات ذات الأولوية، والخدمات والأنشطة الحكومية.وتختص الهيئة بتحفيز نمو قطاع الأمن السيبراني وتشجيع الابتكار والاستثمار فيه، وكذلك بناء القدرات الوطنية المتخصص، والمشاركة في إعداد البرامج التعليمية والتدريبية الخاصة، وإعداد المعايير المهنية.

وتأتي نسخة هذا العام لـleap لتمثل قفزة نوعية اقتصادية ضخمة داخل المملكة من خلال العديد من الشراكات، والصفقات، والجولات الاستثمارية.700 متحدث ويضم مؤتمر"ليب" في نسخته الثانية أكثر من 700 متحدث ومتحدثة من أكثر من 50 دولة، يمثلون أهم الجهات العالمية في التقنية والذكاء الاصطناعي والتحول الرقمي كجوزيف برادلي، والدكتور ساتيامبريدارشي، وفاليري مورينانت، وعبد الرحمن الذهيبان، وصوفيا جرافلوند، وبيغي جونسون، وإدوساادارو، وراجيف راماسوامي ونخبة من المتحدثين المميزين الآخرين، حيث تتجاوز مشاركة السيدات أكثرمن 35 % من إجمالي المتحدثين.ويعد حدث LEAP التكنولوجي الذي سيجري بين 6 - 9 فبراير من عام 2023 في مدينة الرياض بأنه سيستعرض تقنيات متنوعة في مجالات متعددة منها الذكاء الاصطناعي (AI ، البلوكتشين والعملات الرقمية, الروبوتيات الطباعة ثلاثية الأبعاد وإنترنت الأشياء والتقنية الحيوية والرعاية الصحية والحركة الذكية والتقنيات مفتوحة المصدر والحوسبة الكمومية واتصالات الجيل الخامس والفضاء والأقمار الصناعية والتقنية المالية.600 قائد تقني بالإضافة إلى المعرض الضخم، سيستضيف LEAP كمناسبة تقنية كبرى أكثر من 600 قائد تقني ومفكر مستقبلي ومسؤول حكومي من مختلف بقاع العالم، كما سيكون هناك قمة مخصصة لموضوع الذكاء الاصطناعي سيستعرض فيها المخترعون دراسات أمثلة جديدة تغير واقع المجال.وسيكون لدى الحضور خيار حضور “أوربتال تالكس” على شكل 8 جلسات تخوض عميقاً في 8 مجالات أساسية تتضمن التمويل، المدن الذكية، الرعاية الصحية، بيع التجزئة، الصناعة، الطاقة، التعليم والاقتصاد الخلاق.

الشركات الناشئة وستكون واحدة من النقاط الأساسية لفعالية Leap التكنولوجية هي مسرح مخصص لتستعرض الشركات الناشئة ورواد الأعمال أفكارهم أمام لجنة حكم مكونة من مستثمرين خبراء، وذلك للفوز بجائزة هي ضخ مالي هائل للمشروع.كما سيكون هناك عشرات الجوائز المقدمة لأفضل المخترعين وأفضل الأفكار الواعدة في مجال الأعمال، وستتضمن الجوائز فرصة للرابحين للاستفادة من عروض ميزانية الاستثمار للتقنيات الحديثة والبحث والتطوير في صندوق الاستثمارات العامة للمملكة العربية السعودية.900 شركة عالمية وسيشارك في المؤتمر أكثر من 900 شركة عالمية ومحلية، منها أريكسون، وSTC، وهواوي، وآي بي إم، وموبايلي، ونيوليب، ونيوم، وساب، وأرامكو، وسايت، وعلم، وقوقل كلاود، وأمازون، وديل، ومايكروسوفت، وسيسكو، وأوراكل، وعلي بابا كلاود، وشركات أخرى في مجال التقنية، بالإضافة إلى أكثر من 400 شركة تقنية ناشئة عالمية ومحلية.الاقتصاد الابتكاري ويتناول"ليب" في نسخته الثانية العديد من المواضيع كالاقتصاد الابتكاري، والتقنيات المالية، والمدن الذكية، والتقنيات الصحية، والثورة الصناعية الرابعة، والتقنية النظيفة، والتجارة بالتجزئة، إلى جانب العديد من المواضيع الأخرى كمستقبل الطاقة والتقنيات التعليمية وسيكون التقدم التقني هو واحدة من نقاط التركيز الأساسية للإصلاحات التي تتم في المملكة، إذ إن رؤية المملكة حول المستقبل تتضمن الكثير من التركيز على المجال التقني الذي سيكون بدوره عربة لتقديم المزيد من الإصلاحات.دعم المنشآت الصغيرة والمتوسطة يتضمن LEAP العديد من الأمور المتنوعة معاً تحت مظلة فعالية تكنولوجية كبرى، فهو المكان المثالي للمهتمين بالتقنية وبالأخص التقنية المتعلقة بقطاع الأعمال.

فهو فرصة مميزة للمستثمرين الذين يبحثون عن مشاريع ريادية جديدة لدعمها والمساعدة في نموها، كما أنه فرصة لرواد الأعمال والشركات الناشئة التي تبحث عن الاستثمار لتطوير أعمالها والانطلاق للأمام في المجالات التي اختارتها.حيث سيكون LEAP فرصة مهمة لدعم المنشآت الصغيرة والمتوسطة.400 كلمة ويحتوي المؤتمر على سبع منصات يقام فيها أكثر من 400 كلمة رئيسية وجلسة حوارية، وهي: المنصة الرئيسية، وأربع منصات للجلسات المتخصصة يتم طرح موضوعين في كل منها، ومنصة المستثمرين التي ستشهد صفقات استثمارية ضخمة بتواجد كبرى الجهات التقنية على مستوى العالم، ومنصة"ديب فيست" حيث ستسلط الضوء على مبادرات الذكاء الاصطناعي، وأحدث الابتكارات في العديد من القطاعات، وستضم المنصة مسارات رئيسية وهي: عالم الميتافيرس، وNFT، والتقنية الفضائية، وتمكين المرأة في التقنية، حيث تمثل منصة"ديب فيست" مكانًا رئيسيًا لتقنية الذكاء الاصطناعي، بحضور نخبة من علماء البيانات، وصُنّاع التغيير والتقنية، والعديد من الشركات الكبرى والناشئة، ورجال الأعمال المبتكرين، لتشكل بذلك إضافة مهمة لمؤتمر"ليب" خاصةً فيما يتعلق في الذكاء الاصطناعي.وأخيراً، يشكل LEAP كمهرجان تقني تجسيداً لمقولة صاحب السمو ولي العهد الأمير محمد بن سلمان: نحن نعمل مع الحالمين فقط، هذا المكان ليس للأشخاص أو الشركات التقليدية.التعليقات

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بنگلہ دیش نے آئی ایم ایف فنڈنگ کے حصول کیلئے...

ڈھاکہ (شِنہوا) بنگلہ دیش کی حکومت نے آئی ایم ایف یا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے فنڈنگ حاصل کرنے کی خاطر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے محض چند دن بعد ہی بدھ کو تجارتی صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

اضافے کی مجموعی شرح کم از کم 14.49 فیصد سے لے کر زیادہ سے زیادہ 178.88 فیصد ہے۔

وزارت بجلی ، توانائی اور معدنی وسائل کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سائز کے صنعتی یونٹس کیلئے گیس کی قیمت 30 ٹکا فی مکعب میٹر کے فلیٹ ریٹ پر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل بڑے صنعتی یونٹس کو 11.98 ٹکا، درمیانے درجے کے یونٹوں کو 11.78 اور چھوٹی صنعتوں کو 10.78 ٹکا ادا کرنا پڑتا تھا۔

ہوٹلوں اور ریستورانوں جیسے صارفین کیلئے گیس کی قیمت 26.64 ٹکا سے بڑھا کر 30.50 ٹکا فی یونٹ کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل ملک میں جون 2022 میں حکومتی سبسڈی کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اوسطاً 22.78 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔

گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق رواں سال فروری سے ہوگا۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں چینی قمری سال نو کی تعطیلات کے دوران...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ کے تخمینہ کے مطابق ملک میں چینی قمری سال نو کی7 روزہ تعطیلات کے دوران یومیہ باہر جانے اور داخل ہونیوالے افراد کی اوسط تعداد رواں سال 6 لاکھ تک پہنچ جائیگی جو 2022ء کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً دوگنا زیادہ ہے۔

انتظامیہ نے ملک بھر کے امیگریشن حکام پر زور دیا ہے کہ وہ آمدہ تہوار کے دوران انتہائی زیادہ سفری رش کیلئے بہترین تیاری کریں اور کسٹم کلیئرنس کی کارکردگی میں اضافہ کریں، تاکہ چینی شہریوں کے انتظار کے وقت کو 30  منٹ تک محدود رکھا جا سکے۔

انتظامیہ نے کہا کہ خاص طور پر ہانگ کانگ اور مکاؤ سے ملحقہ زمینی بندرگاہوں سے مسافروں کی آمدورفت میں اضافہ کی توقع ہے۔

چینی قمری سال نو کی تعطیلات ایک ایسا موقع ہے جب چینی لوگ روایتی طور پر اپنے خاندانوں سے ملاقات کیلئے گھر جاتے ہیں ، رواں سال یہ تہوار 21 جنوری سے 27  تک جاری رہے گا۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین رواں سال 200 سے زیادہ خلائی جہاز روانہ ک...

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ  ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن (سی اے ایس سی)کا  2023 میں 60 سے زیادہ خلائی مشنز کے ساتھ 200 سے زیادہ خلائی جہازبھیجنے کا ارادہ ہے۔

بدھ کو جاری سی اے ایس سی کی رپورٹ میں 2023 کے دوران ملک کی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی سرگرمیوں کے منصوبوں بارے تفصیلات ظاہر کی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سال کے دوران  تیانژو-6 مال بردار جہاز، شینژو-16 اور شینژو-17انسان بردار خلا میں بھیجے جائیں گے، تاکہ چین کی خلا میں  داخلے اور استعمال اورتحقیق کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

سی اے ایس سی کے مطابق بے ڈو-3نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے  تین بیک اپ سیٹلائٹس خلا میں بھیجے جائیں گے اور یہ کہ نئی نسل کے کمرشل ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ سسٹم کی تعمیر کا کام اس سال تیز کیا جائے گا۔

کارپوریشن نے اضافی راکٹ لے جانے کی صلاحیت کے بارے میں معلومات جاری کرنے اور تجارتی صارفین کے لیے لانچنگ کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین اب بھی عالمی اقتصادی ترقی کا انجن ہے:این...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی معیشت نے حالیہ برسوں میں بڑی معیشتوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے والے ایک اہم انجن کی حیثیت اختیار کی ہے۔

نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے شعبہ قومی اقتصادیات کے ڈائریکٹر یوآن دا نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2020 سے 2022 تک چین کی معیشت نے سالانہ اوسطاً 4.5 فیصد کے حساب سے ترقی کی جو کہ عالمی سطح کے تقریباً 2 فیصد سے زیادہ ہے۔

قومی شماریات بیورو نے منگل کو بتایا تھا کہ چین کی معیشت 2022 میں 3 فیصد اضافے کے ساتھ 1ہزار210کھرب یوآن (تقریباً 180 کھرب ڈالر) کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ این ڈی آر سی کے عہدیدار جن شیان ڈونگ نے کہا کہ متعدد غیر متوقع عوامل کے بار بار جھٹکوں کے درمیان کامیابی حاصل کی گئی ہے۔جن نے بتایا کہ 2021 سے 2022 تک چین کی معیشت میں 61کھرب یوآن کا اضافہ ہوا جو ایک بڑی رقم اور درمیانے درجے کے ملک کی مجموعی اقتصادیات کے برابر ہے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ سربراہ کالوگوں پرسرمایہ کاری کرن...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے  تعلیم کے عالمی دن 24 جنوری کے اپنے پیغام میں لوگوں پرسرمایہ کاری کرنے اور تعلیم کو ترجیح دینے پر زور دیاہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ  نے کہا کہ پائیدار ترقی کے ہدف 4 کے حصول کے لیے سرمایہ کاری اہم اور تعلیم معاشروں، معیشتوں اور ہر فرد کی صلاحیت کی بنیاد ہے۔گوتریس نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ گزشتہ سال کی ٹرانسفارمنگ ایجوکیشن سمٹ میں کیے گئے اپنے وعدوں کو ٹھوس اقدامات کے ذریعے پورا کریں تاکہ تمام طلباء کے لیے ایک مددگار اور جامع تعلیمی ماحول پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ تعلیم تک رسائی میں رکاوٹ بننے والے تمام امتیازی قوانین اور طرز عمل کو ختم کیا جائے۔ سیکرٹری جنرل نے تمام ممالک کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2023 میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے سربراہ اجلاس اور 2024 میں مستقبل کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں میں تعلیم کو مرکزی حیثیت دیں۔سب سے بڑھ کر، میں سول سوسائٹی اور نوجوانوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ معیاری تعلیم میں زیادہ سے زیادہ اور بہتر سرمایہ کاری کا مطالبہ کرتے رہیں۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، بچوں میں نوول کرونا وائرس کے ہفتہ وا...

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ میں 12 جنوری کو اختتام پذیر ہونیوالے ہفتے میں تقریباً 26 ہزار بچوں میں نوول کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس (اے اے پی) اور چلڈرن ہسپتال ایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ تعداد گزشتہ ہفتے سے کم ہے لیکن ممکنہ طور پر ایسا کم گنتی کرنے کی وجہ سے ہوا ہے کیونکہ 2023ء میں اور تعطیلات کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی وباء کے آغاز کے بعد سے اب تک ملک میں تقریباً 1 کروڑ 53 لاکھ بچوں کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ گزشتہ 4 ہفتوں کے دوران ان میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زیادہ کیسز شامل کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رپورٹ شدہ کیسز ممکنہ طور پر بچوں میں نوول کرونا وائرس کیسز کی تعداد سے کافی کم ہیں۔ اس کے علاوہ تعطیلات کے دوران ڈیٹا رپورٹنگ میں کمی یا تاخیر بڑھ جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی قسموں سے متعلق بیماری کی شدت کے ساتھ ساتھ ممکنہ طویل مدتی اثرات کا اندازہ لگانے کیلئے عمر کے لحاظ سے مزید ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی اقتصادی کارکردگی بارے پرامید ہیں:سربر...

ڈیووس، سوئٹزرلینڈ(شِنہوا) اقوام متحدہ گلوبل کمپیکٹ (یو این جی سی) کی سربراہ نے کہاہے کہ وہ اس سال چین کی اقتصادی کارکردگی کے بارے میں پرامید ہیں اور یہ کہ چین کی شراکت 2030 تک پائیدارترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز)کے حصول کے لیے ناگزیر ہے۔ عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے موقع پر شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں یو این جی سی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور چیف ایگزیکٹو آفیسرسانڈا اوجیامبونے کہا کہ چین ایک متحرک، تیزی سے آگے بڑھنے والا اور تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔ جو عالمی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ چینی کاروباری ادارے  نہ صرف اپنے ملک کی ترقی میں بلکہ ایس ڈی جیز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ سانڈا اوجیامبوکا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین نے کوویڈ-19کے دوبارہ ابھرنے اور ایک پیچیدہ بیرونی ماحول سمیت دباؤ کے باوجود 2022 میں مستحکم اقتصادی ترقی کی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کی یانتائی بندرگاہ پر برآمد کی جانے والی گاڑیاں کھڑی ہیں۔(شِنہوا)

چین کے قومی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال، چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) گزشتہ سال کے  مقابلے میں 3فیصد اضافے کے ساتھ 1ہزار210کھرب20ارب 70کروڑیوآن(179کھرب50ارب ڈالر) تک پہنچ گئی تھی۔

یو این جی سی دنیا کا سب سے بڑا کارپوریٹ سسٹین ایبلٹی اقدام ہے، جس کا مقصد انسانی حقوق، محنت، ماحولیات اور انسداد بدعنوانی کے شعبوں میں اپنی کوششوں اور حکمت عملی کو اپنے دس اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لیے کاروباری اداروں کو متحرک کرنا ہے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کیف کے قریب ہیلی کاپٹر حادثہ، یوکرائنی وزیرد...

کیف(شِنہوا)یوکرائن کے وزیرداخلہ ڈینس موناسٹیرسکی بدھ کی صبح ہونیوالے ایک ہیلی کاپٹرحادثے میں ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ  کیف کے علاقے میں واقع قصبے برووری میں ایک کنڈرگارٹن کے نزدیک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے کے باعث مرنیوالے 18 افراد میں یوکرائنی وزیرداخلہ کے نائب ییوین ینین بھی شامل ہیں۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

علاقائی امن و خوشحالی کیلئے پاک چین تعاون ان...

اسلام آباد(شِنہوا) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت پاکستان اور چین تعاون میں اضافہ ہوا جو علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

چینی میڈیا کو ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات ایک بہت ہی مختلف نوعیت کے تعلقات ہیں جو ذاتی مفادات کی بجائے باہمی اعتماد اور دونوں اطراف کی جیت پر مبنی ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان منفرد، قریبی اور باہمی فائدے پر مبنی تعلقات قائم ہیں جن کی بنیاد معاشی کامیابیاں ہیں اور یہ ہر گزرتے لمحے فروغ پا رہے ہیں۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ 2023 میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا 10 واں برس بھی ہے۔

یہ 2013 میں شروع کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت ایک اہم منصوبہ تھا، جو کہ پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنارہا ہے۔

گزشتہ 10 برس کے دوران سی پیک کے تحت اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی تعمیر سے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے لئے درکار توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ اور تجارت وعلاقائی رابطوں کو بڑھانے کے لئے گوادر بندرگاہ کو ترقی دینے میں مدد ملی۔

انہوں نے کہا کہ پانی، شمسی توانائی اور کوئلے سمیت بجلی کے مختلف منصوبوں سے ہزاروں میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوئی۔

سی پیک اعلیٰ معیار کی ترقی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔ پاکستانی حکومت ، تخفیف غربت ، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں چین سے مزید تعاون بڑھانے کی خواہش مند ہے۔

صدر علوی نے کہا کہ پاکستان کو ترقی میں چین کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنا ہے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے میں پاکستان میں صحت و تعلیم میں بہتری ، تخفیف غربت اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز ہوگی  تاکہ ملک کو خوشحال اور روشن بنایا جاسکے۔

انسداد نوول کرونا وائرس  کے لئے چین کے اقدامات بارے انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک سے تعاون کے علاوہ دنیا کے ساتھ بروقت معلومات ، مہارت اور اعداد و شمار کا اشتراک کرکے اندرون اور بیرون ملک نوول کرونا وائرس وبا کی روک تھام اور تدارک میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا آہنی دوست ہونے کے سبب چین نے پاکستان کی مدد کی ہے۔ ویکسین اور طبی سامان کی فراہمی اور طبی ماہر ٹیمیں بھیج کر نوول کرونا وائرس ردعمل میں تعاون کیا۔

حالیہ موسمیاتی تباہ کن سیلابوں کے پیش نظر  پاکستان کی زبر دست امداد کر نے پر  چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر  نے کہا کہ عالمی برادری نے بحران  سے نمٹنے کے لئے ہر قسم کی امداد کی پیش کش کی جبکہ اس عمل کے دوران چین کا تعاون قابل ذکر رہا۔

موسمیاتی تبد یلی کے چیلنجنگ معاملے پر عارف علوی نے کہا کہ  چین نے خاص طور پر  پاکستان کی مدد کی ہے اور ملک کو شمسی توانائی کی فراہمی میں تعان  کیا ہے۔

بھارت، مرغوں کی روایتی لڑائی کے مقابلے کے من...

موری گاؤں ، بھارت (شِںہوا) بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں مرغوں کی لڑائی کا مقابلہ ہوا، جس میں لوگ سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہوئے۔ اس مو قع پر میدان شائقین سے بھرا ہوا تھا۔

مرغوں کی لڑائی اتنی مقبول ہے کہ مرغوں کا انتخاب نہایت احتیاط سے کیا جاتا ہے اور لڑائی کے "فن میں مہارت کے لئے" خصوصی تربیت اور اچھی خوراک دی جاتی ہے۔ مرغ کو تربیت دینے اور اس کی صلاحیت جانچنے کے لئے فرضی لڑائیوں کا  بھی انعقاد کیا جا تا  ہے۔

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں مرغوں کی روایتی لڑائی کے دوران لوگوں اور ان کے مرغوں کو  دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِںہوا)

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں دیہاتی مرغوں کی روایتی لڑائی دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

بھارت، شمال مشرقی ریاست آسام کے ضلع موری گاؤں میں مرغوں کی روایتی لڑائی میں شرکت کے لئے ایک شخص اپنا مرغ لیکر جارہا ہے۔ (شِںہوا)

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سی پیک نے پاکستان کیلئے بے شمار مواقع پیدا ک...

اسلام آباد (شِںہوا) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان کے لئے خاطر خواہ مواقع پیدا کئے ہیں جو پاکستانی عوام کے لئے ایک خوشحال اور پرامن مستقبل کا وعدہ ہے۔

آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کی پائیدار ترقیاتی رپورٹ 2022 کے اجرا کی تقریب سے خطاب میں اسپیکر نے کہا کہ سی پیک چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو (بی آر آئی) کا ایک علمبردار منصوبہ ہے جو پاکستانی عوام کے دیرپا معاشی فوائد اور پائیدار ترقی سے منسلک ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان۔ چین  اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے جس نے پاکستان اور دنیا بھر میں توجہ حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی امنگوں پر پورا اترا،اس کے ذ ریعے لوگوں کے دل جیتے گئے اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو فائدہ پہنچا۔ دونوں حکومتوں، کاروباری اداروں اور معاشرے کے تمام شعبوں کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک تعاون نے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے اور پاکستان کی قومی تعمیر اور علاقائی رابطے میں اہم کردار نبھایا۔

اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے خطے میں اقتصادی ترقی دیکھی ، جبکہ سی پیک کے تحت منصوبوں نے گزشتہ چند برس میں بڑی پیشرفت حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک نے نوول کرونا وائرس وبا جیسی مشکلات کے خلاف مضبوط لچک دکھائی۔سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے دونوں ممالک کے عملے اور کارکنوں نے مشکلات پر قابو پانے کے لئے مل جل کر کام کیا اور پاک۔ چین دوستی کی ایک نئی داستان رقم کی۔

اسپیکر پرویز اشرف کی رائے میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی یقینی طور پر پاکستان اور بیلٹ اینڈ روڈ راستے منسلک ممالک کو  ترقی کے لیے اہم مواقع فراہم کرے گی جس سے انہیں علاقائی خوشحالی کا عالمی ہدف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

افغانستان میں شدید سردی کے باعث 25 افراد جا...

شبرغان، افغانستان(شِنہوا)افغانستان میں گزشتہ چند دنوں میں شدید برفباری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث شمالی صوبے جوزجان اور ہمسایہ صوبہ سر پل میں خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالستار حلیمی نے بدھ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران صوبہ جوزجان کے اضلاع خماب، خاناقہ اور آقچہ میں شدید برف باری اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کی وجہ سے 9 مرد، 4 بچوں اور 5 خواتین سمیت کل 18 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اسی طرح صوبائی انتظامیہ کے اہلکار سید صفت اللہ صفوان نے تصدیق کی ہے کہ جوزجان کے ہمسایہ صوبہ سر پل میں اسی طرح پیر سے لیکر اب تک انتہائی سرد موسم اور شدید برفباری کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

شدید سرد موسم اور برف باری نے جنگ زدہ افغانستان کے کچھ حصوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جہاں گزشتہ ہفتے کے دوران کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا ہے، اطلاعات کے مطابق قندوز، فاریاب، بادغیس، جوزجان اور سری پل صوبوں میں خواتین اور بچوں سمیت 60 سے زائد افراد جان گنوا بیٹھے ہیں اور ہزاروں مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم نے بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک ما...

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرا پنے ٹویٹ میں شیریں مزاری نے کہا کہ شہباز شریف کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نہیں، محض پاکستان کو کمزور کر رہے ہیں۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت سے مذاکرات کے لیے بھیک مانگتے ہوئے کہتے ہیں پاکستان نے سبق سیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سربراہ کا مضحکہ خیز بیان حکومت کی تبدیلی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اگلے ہفتے سے ڈالرز آئیں گے تو زرمبادلہ ذخائر...

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ ڈالرز دیکھ کر امپورٹ کا فیصلہ کرتے ہیں، اگلے ہفتے سے ڈالرز آئیں گے تو زر مبادلہ کے ذخائر بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسیٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکانٹ خسارے کے سبب ہمیں کچھ اقدامات کرنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے، ایل سیز جلد کھول دیں گے۔ ان کا کہنا تھا بینکس سے کہا ہے کہ خوراک، ادویات اور تیل کو ترجیح میں رکھیں، ہم نے ایکسپورٹ کے لیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں، مزید ڈالرز آتے ہی مزید امپورٹس کو سہولت دینے کا منصوبہ ہے، ڈالرز کو دیکھتے ہوئے ہی امپورٹ کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا اگر امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے۔ ان کا کہنا تھا اگلے ہفتیسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے، اب زرمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے، کچھ مال بلا اجازت امپورٹ کے سبب بھی پورٹ پر پھنسا ہوا ہے، شرح سود کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جماعت اسلامی کیساتھ بیٹھ کر کراچی کیلئے اچھا...

پیپلز پارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح جماعت اسلامی سے بات کرنا ہے، بات چیت کے ذریعے طے ہو سکتا ہے کہ میئر جماعت اسلامی سے ہو گا یا پیپلز پارٹی سے ہو گا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا حافظ نعیم الرحمان تک جو اطلاعات پہنچائی جا رہی ہیں وہ درست نہیں ہیں، حافظ نعیم کے پاس 94 نشستیں جیتنے کی اطلاعات غلط ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہماری ترجیح جماعت اسلامی ہے، ہم ان سے بات کرنا چاہتے ہیں، زیادہ بہتر ہوگا جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی آپس میں بات کر لیں، یہ طے ہو سکتا ہے کہ میئر جماعت اسلامی سے ہو گا یا پیپلز پارٹی سے لیکن یہ سارے معاملات بات چیت کے ذریعے ہی طے ہو سکتے ہیں، جماعت اسلامی کے ساتھ بیٹھ کر کراچی کے لیے اچھا سیٹ اپ لانے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جیتنے والے امیدواروں نے بھی دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے کہ ووٹ کم ہیں، جماعت کی درخواست پر دوبارہ گنتی پر ہم نے طوفان برپا نہیں کیا، اختر کالونی کی یوسی پر دوبارہ گنتی ہوئی، جماعت کو اندازہ ہوا کہ اختر کالونی کی سیٹ جا رہی ہے تو ہنگامہ آرائی کی، ہمیں بھی کئی جگہوں پر نتائج پر اعتراض ہے، جو دوبارہ گنتی ہو رہی ہے اس کا حصہ بنیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جماعت اسلامی نے آر او دفتر کو یرغمال بنا لیا، حافظ نعیم الرحمان نے کمشنر سے بات کرتے ہوئے انھیں دھمکی دی، سرکاری افسر کو دھمکی دینا اور اسے یرغمال بنانا مناسب بات نہیں، یہ طور طریقے کسی اور کے ہو سکتے ہیں جماعت اسلامی کے نہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمارے کچھ لوگ ناراض تھے، غصے میں تھے، میں نے انھیں اکسایا نہیں، ہم اپنے جذباتی اور سڑکوں پر آنے والے کارکنوں کو سمجھاتے ہیں، ہمارے کارکن بھی جذباتی ہیں، غصے میں ہیں، اگر سب دھمکائیں گے، یرغمال بنائیں گے تو عجب صورتحال ہو جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کو توقع سے زیادہ نشستیں ملیں لیکن ہماری نشستیں توقع سے زیادہ نہیں ہیں، لیاری کا علاقہ ہمارا ہے، وہاں 12 سے 11 نشستیں جیتیں تو حیرت انگیز نہیں، منگھو پیر ٹان میں 16 سے 10 جیتیں تو حیرت کی بات نہیں، ایک جماعت صفر سے 100 پر چلی جائے تو حیرت کی بات ہے، جماعت اسلامی نے جہاں جہاں احتجاج کیا، نشستیں ان ہی کی نکلیں۔ ان کا کہان تھا سینٹرل میں کسی ایسے علاقے سے نشست نہیں جیتی کہ کسی کو حیرت ہو، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاقوں سے جماعت جیت جائے تو حیرت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی سفارتخانہ کی جانب سے نیپال میں موجود چ...

کھٹمنڈو (شِنہوا) نیپال میں چینی سفارت خانہ نے چین کے نئے قمری سال سے قبل بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کے لیے چینی قمری سال نو  کٹس کی تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا۔

نیپال میں چین کے سفیر چھن سونگ نے کھٹمنڈو میں  مقیم چینی شہریوں اور طلبا کے نمائندوں کو مقامی اور چینی کھانے پر مشتمل چینی قمری سال نو کے تہوار کی کٹس کے ساتھ ساتھ تہوار کے اشعار اور خوش قسمتی یا برکت  کی علامت چینی حرف  فو کےتحائف دیئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر چھن نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چینی حکومت نے ہمیشہ بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو مدنظر رکھا ہے اور سفارت خانہ 2021 سے چینی قمری سال نو کی کٹس تقسیم کر رہا ہے۔

پارٹی اور حکومت نے گزشتہ برسوں  کے دوران  کٹس کی تقسیم کے ذریعے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کا  خیال رکھنے کے لیے اپنی توجہ  اور محبت کا اظہار کیا ہے۔

یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب نیپال میں چینی شہری یکجہتی اور تعاون کے ساتھ نوول کرونا وائرس سے لڑنے   کے ایک غیر معمولی سفر سے گزرے تھے۔

اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن آف نیپال کے صدر جن شیاؤڈونگ نے کہا کہ چینی قمری سال نو کی کٹس پارٹی اور حکومت کی جانب سے بیرون ملک مقیم چینی شہریوں کی دیکھ بھال اور محبت کو ظاہر کرتی ہیں۔

نیپال کی تریبهوان یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹرشِن لوگاؤ نے کہا کہ ان کٹس کی وصولی  سے گرمجوشی کا اظہار ہوتا ہے۔

میں نے کئی مرتبہ کہا توڑنے کی بات چھوڑ دیں ا...

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ میں نے کئی مرتبہ پہلے بھی کہا توڑنے کی بات چھوڑ دیں اور جوڑنے کی بات کریں، امید ہے کہ محمود خان اور اکرم درانی قوم کا وقت ضائع نہیں کریں گے، اتفاق رائے سے جلد نگراں وزیر اعلی کے لیے کسی نام کا فیصلہ کریں گے ، قوم کے 8 سے 9 ماہ پہلے ہی ضائع ہو چکے، ہم نے کسی کی خواہش کے تحت نہیں بلکہ آئین کے تحت چلنا ہے، بعد ازاں پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قوم کا وقت جمع بچانے کے لیے فوری طور پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے۔ حاجی غلام علی نے کہا کہ میں نے کئی مرتبہ پہلے بھی کہا ہے کہ توڑنے کی بات چھوڑ دیں اور جوڑنے کی بات کریں، وہ بات نہیں مانی گئی لیکن امید ہے کہ محمود خان اور اکرم درانی قوم کا وقت ضائع نہیں کریں گے اور اتفاق رائے سے جلد نگراں وزیر اعلی کے لیے کسی نام کا فیصلہ کریں گے تاکہ ملک سیاسی اور معاشی بحران سے نمٹ سکے، قوم کے 8 سے 9 ماہ پہلے ہی ضائع ہو چکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی کی خواہش کے تحت نہیں بلکہ آئین کے تحت چلنا ہے، میں نے اپنا امتحان پورا کردیا، اب وزیر اعلی اور قائد حزب اختلاف کا امتحان ہے کہ وہ اپنی آئینی ذمہ داری جلد پوری کریں۔

گورنر کے دستخط کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے، اس سے قبل وزیر اعلی محمود خان نے اپنی ٹوئٹ میں سمری بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکے قائد عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم بنائیں گے۔ اس سے قبل اتوار کو وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ قائد عمران خان کے حکم کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے لیے سمری بروز منگل گورنر کو ارسال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان شااللہ تحریک انصاف دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔ اس سے قبل خیبر پختونخوا اسمبلی گزشتہ ماہ تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن پنجاب کی صورتحال واضح ہونے تک یہ فیصلہ موخر کردیا گیا تھا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے اس وقت کہا تھا کہ ابھی پنجاب اسمبلی کے معاملے پر غور جاری ہے، پارٹی قیادت اور عمران خان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ کریں گے اور اس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل پر بات ہوگی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کے مطابق پنجاب اسمبلی تحلیل کردی گئی تھی اور عمران خان نے کہا تھا کہ اس کے بعد خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مشرق وسطیٰ ۔ الخلیل ۔ فائرنگ حملہ

مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی قصبے حلحول میں فائرنگ حملے کے بعد اسرائیلی سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔(شِنہوا)

پنجاب میں بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکر...

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبے میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس میں بلدیات کے تمام تر اختیارات بیوروکریسی کے سپرد کر دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے بلدیاتی نظام کو چلانے کے لئے نئے ایڈمنسٹریٹز کا گزٹ نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے، گورنر پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں جس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 کے تحت ایڈمنسٹریٹرز کو بحال کیا گیا ہے۔ صوبے کی 11 میٹروپولیٹن کارپوریشنز کے سربراہ کمشنر ہوں گے، سیمی اربن علاقوں کی گیارہ ڈسٹرکٹ کونسلز کے سربراہ ڈپٹی کمشنرز ہوں گے۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق دیہاتی علاقوں کی 30 ڈسٹرکٹ کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز بھی ڈپٹی کمشنرز ہوں گے جبکہ یونین کونسلز کے سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی وزیر اعظم کا ذریعہ معاش اور ترقی کے لیے...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے اقتصادی اور سماجی ترقی کو بہتر انداز میں فائدہ پہنچانے کے لیے توانائی کی فراہمی اور قیمتوں کے استحکام  کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔

چینی وزیر اعظم نے چین کی ریاستی  گرڈ کارپوریشن کے معائنہ کے دوران  ویڈیو لنک کے ذریعے نچلی سطح کے کارکنوں سے ملاقات کی اور انہیں چینی قمری سال نو کے لیے نیک خواہشات بھیجیں۔

لی نے کہا کہ آ مدہ تعطیلات کے پیش نظر برقی  کمپنیوں کو شدید موسم جیسی ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار رہنا چاہیے، اور خاص طور پر طبی نگہداشت سمیت اہم شعبوں میں بجلی کی ایک محفوظ اور قابل بھروسہ فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔

لی نے بجلی کی فراہمی سے متعلق رپورٹس سننے کے بعد کہا کہ اندرون اور بیرون ملک پیچیدہ حالات کے پیش نظر چین نے گزشتہ سال کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے اداروں کی مشکلات کو کم کیا۔

اس کے علاوہ ملک کے اندر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے، معقول اقتصادی ترقی کی حمایت کے لیے متعدد پالیسیاں نافذ کیں اور لوگوں کی ذریعہ معاش کو یقینی بنانے کی ضروریات کو پورا کیا۔

لی نے کہا کہ عالمی سطح پر افراط زر کی بلند شرح کے  باوجود مستحکم ملکی  توانائی کی فراہمی کی بدولت دسمبر کے دوران چین میں قیمتوں میں صرف 1.8 فیصد اضافہ ہوا۔

لی نے توانائی اور دیگر اہم اشیاء کی مستحکم فراہمی  اور قیمتوں کو یقینی بنانے اور معقول اقتصادی ترقی اور قیمتوں کی مستحکم سطح کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں پر زور دیا۔

لی نے پاور کنٹرول سینٹر میں کہا کہ تعطیلات کے بعد بجلی کی کھپت موسم سرما کی بلند ترین  سطح پر رہے گی اور نوول کرونا وائرس کے بہتر ردعمل کے ساتھ اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی اور بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔

لی نے کہا کہ اقتصادی اور سماجی ترقی کی طلب  پوری کرنے کے لیے توانائی کی فراہمی میں اضافہ ہونا چاہیے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی محققین کی سوائل ریسپائریشن کی معیاری پی...

لانژو(شِنہوا) چینی محققین نے مٹی کا ماخذ رکھنے والے تمام جانداروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مجموعی مقدار کی معیاری اور درست پیمائش میں پیش رفت کی ہے۔

تحقیق کے رہنما اور لانژو یونیورسٹی کے پروفیسرہی جن شینگ نے کہا کہ یہ نئی تحقیق محققین کو ماحولیاتی نظام میں زمینی کاربن سائیکل کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرے گی۔ 

مٹی کا ماخذ رکھنے والے تمام جانداروں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ ماحول اور ارضی ماحولیاتی نظام کے درمیان کاربن کا دوسرا سب سے بڑا بہاؤ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تحقیق ماحول اور زمینی ماحولیاتی نظام کے درمیان کاربن کے بہاؤ کے تخمینے کی درستگی کو بہتر بنانے کے لیے پیمائش کے نئے پروٹوکول تجویز کرے گی اور اس سے مٹی کی صحت کا جائزہ لینے میں مددملے گی۔

تحقیقی ٹیم نے 2017 سے2019 تک چین کے شمال مغربی صوبے چھنگھائی میں ہیبےتبتی خود اختیار پریفیکچر کے پہاڑی علاقوں کے گھاس کے میدان پر فیلڈ تجربات کیے تھے۔  

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022ء کے دوران ای وی چارجنگ پوائنٹس...

بیجنگ(شِنہوا) چین میں 2022ء کے دوران الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) کے چارجنگ پوائنٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر تیان یو لونگ نے بدھ کے روز بتایا کہ 2022ء کے آخر تک ملک میں 52 لاکھ 10 ہزار چارجنگ پوائنٹس موجود تھے جن میں سے 25 لاکھ 90 ہزار چارجنگ پوائنٹس 2022ء میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 2022ء تک بیٹریوں کی تبدیلی کے 1 ہزار 973 اسٹیشن موجود تھے جن میں سے 675 اسٹیشن 2022ء میں تعمیر کیے گئے تھے ، مزید بتایا کہ 2022ء کے آخر تک چین میں 10ہزار سے زائد پاوربیٹری ری سائیکلنگ سروس آؤٹ لیٹس موجود تھیں۔

ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کے شعبہ کی وجہ سے چارجنگ کی سہولیات میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔

چین میں 2022ء کے دوران تقریباً 68 لاکھ 90 ہزار این ای ویز فروخت کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے 93.4 فیصد زیادہ ہیں۔ این ای ویز کی پیداوار ایک سال قبل کے مقابلے 96.9 فیصد اضافہ کے ساتھ 70 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

2022ء کے دوران چین کی آٹو مارکیٹ میں این ای ویز کا حصہ 25.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے جو 2021ء کے مقابلے میں 12.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی 2023 کے دوران فوجی بھرتیوں کی تیاریاں

بیجنگ(شِنہوا) عالمی معیار کی فوج کی تشکیل کے لیے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل فوجی جوان چین کا ہدف ہیں۔

بدھ کو بیجنگ میں لازمی فوجی خدمات سے متعلق ہونے والی ٹیلی کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملک میں 2023 کے دوران فوجی بھرتیوں کے دو دور منعقد کیے جائیں گے، جس کے دوران  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں پرمکمل عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

کالج کے طلباء اور فارغ التحصیل طلباء کو رواں سال فوجی بھرتی میں مرکزی اہمیت حاصل ہوگی اور سائنس اور انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور جنگی تیاری کے لیے ضروری مہارتوں کے حامل طلباء کو ترجیح دی جائے گی۔

 ٹارگٹڈ ریکروٹمنٹ اور پری ریکروٹمنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے معلوماتی پلیٹ فارم کی تعمیر کو بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ صاف ستھرے اندراج کے لیے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ کانفرنس کے مطابق، 2023 کی پہلی ششماہی کے لیے بھرتی 15 فروری سے 31 مارچ تک جبکہ سال کی دوسری ششماہی کے لیے یہ 15 اگست سے 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

۱۸ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں