• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | دنیا

عالمی سطح پراشیا خوردنوش کی بلند قیمتوں کارح...

عالمی بینک نے کہاہے کہ یوکرین کی جنگ، عالمی معاشی سکڑائو اورکھادوں وزرعی مداخل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عالمی سطح پراشیائے خوردنوش کی بلند قیمتوں کارحجان جاری ہے۔ یہ بات عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اس وقت عالمی سطح پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ اور افراط زر کارحجان جاری ہے۔ستمبر سے دسمبر 2022 تک کی مدت میں تمام کم آمدنی والے اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں افراط زر کی شرح بلند رہی ہے۔ کم اوردرمیانی آمدنی والے ممالک میں افراط زرکی شرح دوہندسی ہے۔اس کے برعکس زیادہ آمدنی والے ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کی شرح 87.3 فیصد تک پہنچ گئی، اس وقت اشیائے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ سے افریقا، شمالی امریکہ، لاطینی امریکا، جنوبی ایشیا، یورپ اور وسطی ایشیا کے ممالک زیادہ متاثرہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی طرف سے دسمبر 2022 کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ سود کی شرح میں اضافے سے قیمتوں کے دباو میں قدرے نرمی کے باوجود یوکرین کی جنگ، توانائی کے اخراجات میں اضافہ اور موسمیاتی واقعات وعوامل کی وجہ سے خوراک کی عالمی قیمتیں بلند رہنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف نے بھی کہاہے کہ قیمتوں میں ریکارڈاضافہ سے غذائی عدم تحفظ اورسماجی تفاوت میں اضافہ ہواہے، اس صورتحال نے کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات پر انحصار کرنے والے ممالک کے بجٹ پر دبائو ڈالا ہے۔عالمی بینک کے مطابق کھاد کی بلند قیمتیں کم آمدنی والے ممالک میں خوراک کی پیداوار میں ایک اہم رکاوٹ بن گئی ہیں، جو 2023 اور 2024 میں مختلف فصلوں کی پیداوار کے عمل کوعدم استحکام سے دوچارکرسکتی ہے۔ اس وقت دنیا کے 45 ممالک میں 205 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ ان میں سے بہت سے ممالک میں کافی خام مال نائٹروجن، پوٹاش، فاسفیٹ، قدرتی گیس اور پیداواری سہولیات کی کمی ہے جس سے کسانوں کو کھادوں تک سستی رسائی میں مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہاہے عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق2020 کے اوائل سے کھاد وں کی قیمتیں تین گنا بڑھ چکی ہیں جبکہ کھادوں کی مارکیٹ بھی غیر مستحکم رہتی ہیں، جس سے چھوٹے کاشتکاروں کو کھادوں کی فراہمی میں مشکلات کاسامنا ہے، رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ زیادہ ترقی یافتہ معیشتوں میں قدرتی گیس اورڈیزل پرسبسڈی کی وجہ سے کسان زیادہ پھل اورسبزیاں اگا رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ خوراک کی کمی کی وجہ سے44 کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں نومولود اورکم عمر بچوں کی صحت پراثرات مرتب ہورہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی سائنسدانوں نے ماحول میں کاربن مونو...

پاکستانی سائنسدانوں نے ماحول میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے سینسر تیار کر لیا، ڈیوائس کو پارکنگ، کوئلے کی کان کنی ، گھروں، فیکٹریوں اور بہت سی دوسری جگہوں پر انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، نینو سینسر گیس واٹر ہیٹر میں استعمال کیے جا ہیںسکتے ہیں،کاربن مونو آکسائیڈ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی سائنسدانوں کی طرف سے ماحول میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے تیار کیا گیا سینسر مختلف شعبوںسے وابستہ افراد کے لیے مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اس ڈیوائس کو پارکنگ، کوئلے کی کان کنی ، گھروں، فیکٹریوں اور بہت سی دوسری جگہوں پر انسانی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کی ایک ٹیم نے سائنسی تجربات کے بعد ماحول میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے سمارٹ سینسنگ ڈیوائس کے ساتھ ایک لچکدار سینسنگ مواد شامل کیا ہے۔ کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانے کے لیے "نینو سینسر" مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔یہ ماحولیاتی نگرانی میں، آٹوموٹو انڈسٹری، انڈور ایئر کوالٹی کنٹرول، گرین ہاوس مانیٹرنگ اور ہسپتالوں میں انسانی صحت کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کاربن مونو آکسائیڈ ایک انتہائی خطرناک گیس ہے جس کے ماحولیاتی اثرات کو نقصان پہنچا ہے۔

انسانی صحت پر اس کے تباہ کن اثرات سے بچنے کے لیے رہائشی اور صنعتی علاقوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کا پتہ لگانا اور اس پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ پروین جو کہ نسٹ کے سکول آف انٹر ڈسپلنری انجینئرنگ اینڈ سائنسز کے شعبہ سائنس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیںنے بتایا کہ روایتی سینسر مہنگے تھے۔ میٹل آکسائیڈ سیمی کنڈکٹرز وسیع بینڈ گیپس کے ساتھ عام طور پر سی اوسینسنگ کے لیے استعمال ہوتے ہیں، اس لیے ان کی حساسیت کم ہے۔ اس لیے اس زہریلی گیس کا پتہ لگانے اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے بہترین مواد اور ٹیکنالوجیز کا تعین کرنا ناگزیر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے تیار کردہ کمپیوٹیشنل پروٹو ٹائپ میں سینسنگ میٹریل کے طور پر نینو کلسٹر موجود تھے۔ نانوکلسٹر 0-2 نینو میٹر کے پیمانے پر جوہری طور پر عین مطابق ڈھانچہ کے ساتھ ایک کرسٹل مواد ہے۔ اکثر متحرک طور پر مستحکم انٹرمیڈیٹس سمجھے جاتے ہیں، وہ زنک آکسائیڈ کے کلسٹرز کی ترکیب کی وجہ سے بنتے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ نانو ساختی مواد ایک بڑا سطح سے حجم کا تناسب فراہم کرتا ہے اور اس کے مطابق اسے ایڈجسٹ یا موافق بنایا جا سکتا ہے۔ انہیں بار بار استعمال کیا جا سکتا ہے اور دوسرے مواد کے مقابلے نینو سینسنگ ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نینو کلسٹرز کا قطر 100 نینو میٹر سے کم ہے جو کہ پروٹو ٹائپ میں استعمال کیا گیا تھا۔ نینو کلسٹرز نے اپنی سازگار شکلیات اور برقی خصوصیات کی وجہ سے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے جس نے فوٹو ڈیٹیکٹرز، ٹرانزسٹرز اور ماحولیاتی نینو سینسر میں اس کی ایپلی کیشنز کو فعال کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاربن مونو آکسائیڈ انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے۔ یہ بے رنگ، بے بو اور بے ذائقہ گیس ہونے کے باوجود موت کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ صنعتی اور گھریلو ماحول میں سی اوکا پتہ لگانے اور اس کی پیمائش کرنے والے سستے اور موثر سمارٹ سینسنگ سسٹم کو تیار کرنا ناگزیر ہے۔ ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ نینو سینسر گیس واٹر ہیٹر میں استعمال کیے جا ہیںسکتے ہیں۔ ایک سینسر کی مدد سے گیس واٹر ہیٹر کی حفاظتی قسم حقیقی وقت میں اندرونی اور بیرونی گیس کے ماحول کی نگرانی کر سکتی ہے۔ یہ سینسر ہسپتالوں میں سگریٹ نوشی سے متعلق صحت کے مسائل کو روکنے میں بھی کارآمد ہیں۔ کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح کوئلے کی کان میں اچانک دہن کی وجہسے لگنے والی آگ کے سب سے اہم اشارے میں سے ایک ہے۔ کوئلے کی کان کے حفاظتی ضوابط میں نینو سینسر کی مدد سے کاربن مونو آکسائیڈ کی سطح کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے۔ فضائی آلودگی بڑھ رہی ہے، اس لیے لوگ اپنے گھروں کے اندر ہوا کے معیار پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ نینو سینسر لوگوں کو اندرونی ماحول میں سی اوکی سطح کو چیک کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کی موجودگی کی وجہ سے زیر زمین پارکنگ کی ہوا کا معیار انسانی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی آمدنی میں 29 فیصد...

انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی آمدنی میں 29 فیصد کمی،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب روپے رہی،مجموعی منافع بھی 26فیصدکم ہو کر 888 ملین روپے ہو گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی اور رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 بلین روپے رہی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.9 بلین روپے تھی۔ فروخت کا حجم سکڑ گیا کیونکہ اعلی حکام کی طرف سے اپنائے گئے سخت مالیاتی اقدامات کے نتیجے میں معیشت دب گئی اور تباہ کن سیلابوں کے ساتھ ساتھ سیاسی عدم استحکام کے نتیجے میں پیدا ہونے والے چیلنجوں کی وجہ سے مزید بڑھ گئی۔ مجموعی منافع بھی 26فیصدکم ہو کر 888 ملین روپے ہو گیا جو کہ مالی سال22 میں 1.19 بلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 1.76 بلین روپے کے مقابلے میں مالی سال23 میں 1.03 بلین سال بہ سال 41 فیصد کم ہے۔مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 28.9 بلین روپے سے بڑھ کر 37.85 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 31 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 4.67 بلین روپے رہا، جو مالی سال 21 میں 3.97 بلین روپے سے 17 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 20 میں، ای پی ایس 5.26 روپے تک گر گیا، جو مالی سال 19 میں 11.94 روپے تھا،یہ بڑھ کر 17.55 روپے ہو گیا اور مالی سال22 میں دوبارہ 16.35 روپے تک کم ہو گیا۔ انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ کو پاکستان میں 1948 میں شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی جستی سٹیل کے پائپوں، پریزین سٹیل ٹیوبوں، لائن پائپوں، اور پولیمر پائپوں اور فٹنگز کی تیاری اور مارکیٹنگ میں مصروف ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان کی...

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کی کل برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا حصہ 61 فیصد رہا،مجموعی برآمدات 14.24 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں،برآمدات میں5.79 فیصد کی کمی،جولائی تا دسمبر ٹیکسٹائل کی برآمدات 9.38 ارب ڈالر سے کم ہو کر 8.73 ارب ڈالر رہ گئیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تادسمبرکے دوران پاکستان کی کل برآمدات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کا حصہ 61 فیصد رہا۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی مجموعی برآمدات 14.24 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیںجو کہ 2021-22 کے اسی مہینوں کے دوران 15.12 بلین ڈالر کے مقابلے میں 5.79 فیصد کی کمی کے ساتھ تھیں۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی تا دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے دوران 9.38 بلین ڈالر سے کم ہو کر 8.73 بلین ڈالر رہ گئیں۔ وزارت تجارت کے مطابق بیڈ ویئر، مردوں کے سوٹ، سوتی دھاگے، سوتی اور ٹی شرٹس کے بنے ہوئے کپڑے اور پل اوور سمیت ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات نے زیادہ تر حصص پر قبضہ کرلیا۔ 13.6 فیصد کی کمی کے ساتھ، بیڈ لینن کی برآمدات ٹیبل لینن، ٹوائلٹ لینن، اور کچن لینن مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے 1.77 بلین کے مقابلے میں جولائی تا دسمبر 23 کے دوران 1.53 بلین ڈالر رجسٹرڈ ہوئے۔

مردوں کے سوٹ کی برآمدات زیر جائزہ مہینوں کے دوران 1.48 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 1.4 بلین ڈالر کی برآمدات میں معمولی کمی درج کی گئی۔ جولائی تا دسمبر مالی سال 23 کے دوران سوتی کے بنے ہوئے کپڑوں کی برآمدات 10.67 فیصد اضافے کے ساتھ 398.77 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینوں کے دوران 360.3 ملین ڈالر تھیں۔ زیر جائزہ مدت کے دوران جرسیوں، پل اوور، کارڈیگن، واسکٹ اور اسی طرح کی اشیا کی برآمدات 1.18 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ، مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے دوران 495.74 ملین ڈالر کے مقابلے میں 489.85 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ٹی شرٹس، سنگلٹ اور دیگر واسکٹ کی برآمدات میں بھی 1.18 فیصد کی معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ٹی شرٹس کی برآمدات مالی سال 22 کے اسی مہینوں کے دوران 324 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2022-23 کے پہلے چھ ماہ کے دوران 330 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جولائی تا دسمبر کے دوران سوتی دھاگے کی برآمدات 37 فیصد کم ہو کر 379 ملین ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینوں کے دوران 602 ملین ڈالر تھیں۔

ٹیکسٹائل مصنوعات کے علاوہ چاول کی برآمدات میں بھی زیر جائزہ مہینوں کے دوران 13 فیصد کی کمی ہوئی اور برآمدات کا حجم 2021-22 کے اسی عرصے کے دوران 1.06 بلین ڈالر کے مقابلے میں 928.4 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ تاہم ٹیکسٹائل سیکٹر مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار نہیں رکھ سکا اور 2022-23 کے پہلے تین مہینوں جولائی، اگست، ستمبرکے دوران سنگل ہندسوں میں اضافے کے بعد اس سال اکتوبر کے دوران برآمدات میں کمی آنا شروع ہوگئی۔ اکتوبر، نومبر اور دسمبر کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بالترتیب 15فیصد، 18فیصد اور 15فیصدکی کمی واقع ہوئی۔ اپٹما نے کہا کہ کیلنڈر سال 2022 کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات 2021 کے دوران 17.35 بلین ڈالر سے بڑھ کر 7.49 فیصدبڑھ کر 18.65 بلین ڈالر ہوگئیں۔ 2022 کے پہلے نو مہینوں کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں مثبت اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن گزشتہ تین ماہ کے دوران اس میں کمی آئی۔ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی پالیسی 2020-25 کے مطابق رواں سال کے لیے ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف 25 ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سٹی فارما لمیٹڈ کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ

سٹی فارما لمیٹڈ کی فروخت میں 57 فیصد اضافہ، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.99 ارب روپے کے مقابلے میں 3.1 ارب روپے رہی،پچھلے مالی سال کامجموعی منافع 25فیصدبڑھ کر 370 ملین ہو گیا ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق سٹی فارما لمیٹڈ کی فروخت سے آمدنی میں 57 فیصد اضافہ ہوا اور رواں مالی سال 23-2022 کی پہلی سہ ماہی میں اسی مدت میں 1.99 بلین روپے کے مقابلے میں 3.1 بلین روپے رہا۔ پچھلے مالی سال کامجموعی منافع 25فیصدبڑھ کر 370 ملین ہو گیا جو کہ مالی سال22 میں 296 ملین ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمپنی نے مالی سال 22 کی اسی مدت کے دوران 81 ملین روپے کے منافع سے مالی سال23 میں 145.8 ملین روپے کا خالص منافع کمایاجو کہ سال بہ سال 79 فیصد کی مثبت نمو کو ظاہر کرتا ہے حالانکہ 130 ملین روپے کا ایکسچینج نقصان ہوا تھاجو پاکستانی روپے کی مسلسل گراوٹ سے ہوا۔ مالی سال 2021-22 کے دوران کمپنی کی مجموعی فروخت مالی سال 21 میں 5.8 بلین روپے سے بڑھ کر 9.7 بلین روپے ہو گئی جس میں سال بہ سال 69 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا۔ مالی سال 22 کا مجموعی منافع 1.3 بلین روپے رہا جو مالی سال 21 میں 780 ملین روپے سے 73 فیصد زیادہ ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران فی حصص آمدن میں مثبت اضافہ ہواجسکی قیمت6.18 روپے سے بڑھ کر 31.87 روپے ہو گئی۔ پھر یہ مالی سال 21 میں 3.64 روپے اور مالی سال 22 میں 2.8 روپے تک کم ہو گیا۔ سٹی فارماکو پاکستان میں ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر 8 اکتوبر 2012 کو منسوخ شدہ کمپنیز آرڈیننس، 1984 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی دواسازی، طبی کیمیکلز اور نباتاتی مصنوعات کی تیاری اور فروخت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ اور برطانیہ روس کی حمایت کرنے والے مل...

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ اب کوئی مخلوط جنگ نہیں مغرب کی روس کے خلاف شروع کردہ ایک حقیقی جنگ ہے،سرگئی لاوروف نے پریٹوریا میں جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نالیڈی پائونڈر کے ساتھ مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے روس کے ساتھ تعاون کرنے والے دیگر ممالک کو دھمکیاں دی ہیں۔ اسی طرح برطانیہ بھی دھمکیوں اور دباو کے ذریعے تمام حدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے،لاوروف نے کہا ہے کہ وہ ایک ہزار سال قدیم تہذیبوں کی نمائندہ بڑی حکومتوں کو دھمکیاں دے رہے اور اس بات کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ ان حکومتوں کے عوام کا ایک ملی وقار بھی ہے، انہوں نے کہا کہ یوکرین میں 24فروری سے جاری جنگ میں روس کی زبان سے لے کر ثقافت تک، ہر قدر کو ختم کرنے کی خواہش کی جا رہی ہے،روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب بات یوکرین کے حالات و واقعات کی ہو تو یہ کوئی ہائبرڈ جنگ نہیں بلکہ مغرب کی ایک طویل عرصے سے روس کے خلاف تیار کی ہوئی ایک حقیقی جنگ ہے،انہوں نے کہا کہ قیام امن کے نعروں کے ساتھ منتخب ہونے والے یوکرین کے سابقہ صدر پیٹرو پوروشینکو اور موجودہ صدر وولودیمیر زلنسکی نے منتخب ہونے سے فورا بعد جنگ اور روس دشمنی کے صدر کی شکل اختیار کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ، پناہ کے متلاشی 200بچے لاپتا ہونے کا...

برطانیہ کے وزیر داخلہ سائمن مرے نے پناہ کے متلاشی 200بچوں کے لاپتا ہونے کا اعتراف کرلیا،برطانوی میڈیا کے مطابق سائمن مرے نے کہا کہ تمام بچے ہوم آفس کے زیرانتظام ہوٹلوں میں رکھے گئے تھے، لاپتا بچوں میں ایک لڑکی اور 16سال سے کم عمر 13بچے شامل ہیں،برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوم آفس کے وزیر سائمن مرے نے دو روز قبل ہائوس آف لارڈز کو بچوں کے لاپتہ ہونے کا بتایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں دو روز میں 18اف...

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلسل دوسرے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 7افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو روز کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18ہوگئی ہے،امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کیلی فورنیا کے شہر ہاف مون بے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے اپنے سابق ساتھی ورکرز کو نشانہ بنایا جس میں 7افراد ہلاک ہوگئے،فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں چینی امریکی فارم ورکرز شامل ہیں جب کہ پولیس نے واقعے میں ملوث 67 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہودیوں کی شر انگیزی، مسجد اقصی میں ذبیح کی...

یہودیوں کی انتہاپسند تنظیموں نے شر انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصی میں ذبیح کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا،عرب میڈیا کے مطابق انتہاپسند یہودیوں کی متعدد تنظیموں نے اسرائیل کے وزیرسیکورٹی اتمار بن گویر کو اس سلسلے میں باضابطہ درخواست دے دی ہے،درخواست میں یہودی تنظیموں نے اپنے سالانہ تہوار کے موقع پر مسجد اقصی میں بھیڑ ذبح کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہودیوں کا سالانہ تہوار رواں سال مسلمانوں کے لیے مقدس مہینے رمضان میں آرہا ہے،یہودیوں کے انتہاپسند گروپ سوشل میڈیا پر لوگوں کومسلمانوں کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک مسجد اقصی میں جا کر جانور ذبیح کرنے پر اکسا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برکینا فاسونے ایک ماہ میں فرانس کے فوجیوں کو...

برکینا فاسونے ایک ماہ میں فرانس کے فوجیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ فرانس کے ساتھ 2018میں کئے گئے فوجی معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت فرانسیسی فوجیوں کو ملک میں مسلح گروہوں سے لڑنے کی اجازت دی گئی تھی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت کے ترجمان رمتلبا جین نے کہا کہ برکینابے حکام چاہتے ہیں کہ فرانس ایک ماہ کے اندر اندر اپنی فوجیں ملک سے نکال لے، یہ برکینا فاسو اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کا خاتمہ نہیں ہے، یہ برطرفی معمول کی بات ہے اور معاہدے کی شرائط میں متوقع ہے،فرانسیسی صدر نے اتوار کے روز کہا تھا کہ وہ برکینا فاسو کے عبوری صدر ابراہیم ترور کی جانب سے فیصلے کے بارے میں وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں، واضح رہے کہ فرانس نے برکینا فاسو میں سپیشل فورسز کے تقریبا 400فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے لیکن حالیہ مہینوں میں فوجی حکومت سے تعلقات خراب ہوئے ہیں اور تنائو بڑھ گیا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد مسلح گروپوں کے خلاف دہائیوں سے جاری لڑائی کو ختم کرتے ہوئے فرانسیسی فوجیوں نے گزشتہ سال ہمسایہ ملک مالی سے انخلا کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولینڈ جرمن ساختہ لیپرڈ 2ٹینک یوکرین بھیجنے...

پولینڈ جرمن ساختہ لیپرڈ 2ٹینک یوکرین بھیجنے گا، برلن نے حمایت کر دی،پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان ممالک کا اتحاد بنا رہا ہے جو یوکرین کو جرمن ساختہ لیپرڈ 2ٹینک جرمنی کی باضابطہ اجازت کے بغیر فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراویکی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کیلئے پولینڈ جرمنی سے اجازت طلب کرے گا لیکن برلن کی منظوری کا مطالبہ ثانوی اہمیت کا حامل ہے،موراویکی نے کہا کہ ہم جرمن حکومت پر ٹینکوں کی فراہمی کے لیے مسلسل دبائو ڈال رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ پولینڈ کیف کو 14لیپرڈ 2ٹینک فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر پولینڈ اپنے لیپرڈ 2ٹینکوں کو یوکرین بھیجنے کی اجازت طلب کرے گا تو ہم اس پر اعتراض نہیں کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے اسٹونین سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے...

روس میں تعینات اسٹونیا کے سفیر مارگس لیدرے کو 7فروری تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے، لیدرے وہ پہلے سفیر ہیں جنہیں روس نے گزشتہ سال یوکرین پر حملہ کرنے کے بعد ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹونیا نے ماسکو کے ساتھ تعلقات کو جان بوجھ کر خراب کیا ہے، اب اسٹونیا نے اپنے دارالحکومت ٹالن میں روسی سفارت خانے کے اہلکاروں کی تعداد کو یکسر کم کرنے کے لیے ایک نیا غیر دوستانہ قدم اٹھایا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے خاتمے کا اشارہ دیا گیا ہے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ لیدرے کو پیر کو وزارت میں طلب کیا گیا جہاں انہیں ملک چھوڑنے کو کہا گیا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اب اسٹونیا پر منحصر ہے،رپورٹس کے مطابق اسٹونین سفیر لیدرے کے خلاف روس کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں اسٹونیا کی جانب سے ٹالن میں روسی سفارت خانے میں اہلکاروں کی تعداد میں کمی کا حکم دیا گیا تھا،ماسکو سے کہا گیا تھا کہ وہ جنوری کے آخر تک اپنے سفارت خانے میں اہلکاروں کی تعداد 17سے کم کر کے آٹھ کر دے، سفارت خانے کے عملے نے تنازع شروع ہونے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا چھوڑ دی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، نیٹو رکنیت کی...

قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ، نیٹو رکنیت کے لئے ترکیہ نے سویڈن کی حمایت سے انکار کر دیا، تفصیلات کے مطابقترکیہ کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ سویڈن کو نیٹو کی رکنیت کے حصول کیلئے ہماری حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے،غیر ملکیمیڈیاکے مطابق پیر کے روز سٹاک ہوم میں ہونے والے احتجاج کے دوران قرآن پاک کا نسخہ نذر آتش کیے جانے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ترک صدر طیب اردگان نے کہا کہ سویڈن کو نیٹو کے لیے ہم سے حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے،ترک صدر کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ جن لوگوں نے ہمارے ملک کے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی حرکت کی وہ اب اپنی درخواست کے حوالے سے ہم سے کسی خیر خواہی کی توقع نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی مقدسین کی تذلیل کا حق نہیں ہے، جب ہم کچھ کہتے ہیں تو ایمانداری سے کہتے ہیں اور جب کوئی ہماری بے عزتی کرتا ہے تو ہم اسے اس کی جگہ پر رکھ دیتے ہیں،خیال رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دی تھی لیکن سویڈن کو اس کی منظوری کے لیے ترکی کی حمایت کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات کا اے این ای...

وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے اے این ایف ہیڈکوارٹر، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل انیق الرحمن ملک، ہلال امتیاز (ملٹری) نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر فاقی سیکرٹری برائے انسدادِ منشیات حمیرہ احمد بھی موجود تھیں۔اے این ایف کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر رفعت علی خان نے اے این ایف کی سال 2022 کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی، جس میںمنشیات کی اسمگلنگ کیخلاف کئے گئے اقدامات،منشیات کے استعمال میں کمی لانے ، بین الاقوامی تعاون اور تربیتی امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انٹرایجنسی ٹاسک فورس میں موجودقانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے مجموعی طور پر برآمد کی جانیوالی 227.2 میٹرک ٹن منشیات میں سے116.2 میٹرک ٹن منشیات اے این ایف نے برآمد کی جو کہ تمام برآمد شدہ منشیات کا 51.1 فیصد بنتا ہے۔اے این ایف نے زمینی کاروائیوں میں 111.325 میٹرک ٹن برآمد کی، جبکہ ایئرپورٹوں اور بندرگاہوں کے ذریعے اسمگل ہونے والی منشیات کی بالترتیب 428 کلو گرام اور 3.312 میٹرک ٹن مقدار م برآمد کی گئی۔مزیدبرآں، پارسل کے ذریعے اسمگل ہونیوالی منشیات کی برآمدکردہ مقدار 1.147 میٹرک ٹن ہے۔

مجموعی طور پربرآمدہ کردہ منشیات میں 79.986میٹرک ٹن قدرتی طور پر پیدا ہونیوالی منشیات جبکہ 3.582ٹن مصنوعی طور پر تیار ہو نیوالی منشیات کے علاوہ منشیات کی تیاری میں استعمال ہونیوالا 25.695میٹرک ٹن کیمیائی مواد شامل ہے۔ سال 2022 کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 1508 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اور منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 595 ملزمان کو سزائیں دی گئیں، جسکی شرح سزا87فیصد رہی ۔بین الاقوامی سطح پر انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی 30 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جبکہ ایئرپورٹ کے ذریعے اسمگل کی جانیوالی منشیات کے خلاف کارروائیوں کے دوران324 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں، اسلام آباد، کراچی، سکھر اور حیدرآباد میں اے این ایف کے قائم کردہ بحالی مراکز میں منشیات کے عادی 1810 افراد کو علاج کی سہولیات میسر کی گئیں۔ وزیر کو اے این ایف کے نئے قائم کردہ موٹرسائیکل سوار ویجلنس سکاڈ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اے این ایف کے قائم کردہ نئے ویجلنس سکاڈ کا مقصد تعلیمی اداروں، شہری علاقوں اور بس اڈوںکے گرد و نواح میں منشیات کی روک تھام اور نگرانی کے امور سرانجام دینا ہے، جو کہ پہلے مرحلے میںاسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں فعال کیاگیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سمندر کے راستے 20 ارب روپے کی منشیات اسمگل ک...

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے سمندر کے راستے 20 ارب روپے کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے کہا ہے کہ پکڑی گئی منشیات میں 586 کلو آئس جب کہ 800 کلو سے زائد ہیروئن شامل، پاکستانی سمندروں کو غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز حکام نے سمندر میں رواں سال اب تک کے سب سے بڑے انسداد منشیات اسمگلنگ آپریشن کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈپٹی ڈی جی کموڈور عامر اور ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز علی رضا بھی موجود تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران بتایا گیا کہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اور کسٹمز انفورسمٹ کراچی نے گوادر کے قریب کھلے سمندر میں کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی ہے۔ جس میں 586 کلو آئس جب کہ 800 کلو سے زائد ہیروئن شامل ہے۔ اس کے علاوہ 12 ملزمان بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی عالمی منڈی میں مالیت تقریبا 20 ارب روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے بتایا کہ کھلے سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کی جانے والی حالیہ کارروائی میں برآمد ہونے والی منشیات گزشتہ 7 کارروائیوں کے برابر ہے۔ حکام نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی سمندروں کو غیر قانونی سرگرمیوں کیلئے استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں بھی اسی نوعیت کی ایک کاروائی کے دوران 420 کلو آئس برآمد کی گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2023 میں ہمیں چین کی تیز رفتار کے ساتھ چلنا...

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ چائنہ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیسٹر کروزر نے کہا  ہے کہ جدید چین کا تجربہ رکھنے والے متعدد نیوزی لینڈ کے لوگ چین کی رفتارکے تصور سے واقفیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا نیوزی لینڈ کو خرگوش کے سال میں چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں تیزی سے رکاوٹوں کو عبور کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کروزرنے interest.co.nz پر شائع ہونے والے اپنے آ رٹیکل میں کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح چین سے بھی توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ جلد ہی سماجی اور اقتصادی بحالی کے یکساں تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں داخل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے چین کے ساتھ ایک مضبوط سیاسی تعلق ہی  نیوزی لینڈ کی دوطرفہ رابطہ کاری کو تقویت دیتا ہے۔  خرگوش کے سال کے آغاز پر  نیوزی لینڈ اچھے مقام پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ  دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو زیربحث لانا اور ان کا منظم  کرنا ضروری ہے۔ ہم پیش بینی اور احترام کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ تعاون کے مواقع پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔

کروزرنے کہا کہ 2021 میں نیوزی لینڈ کی چین کو برآمدات اور چین سے درآمدات دونوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ چین نے نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے دوران ایک مشکل دور میں نیوزی لینڈ کی معیشت کو تقویت فراہم کرنے میں مدد فراہم  کی۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

2023 میں ہمیں چین کی تیز رفتار کے ساتھ چلنا...

ویلنگٹن (شِنہوا) نیوزی لینڈ چائنہ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر الیسٹر کروزر نے کہا  ہے کہ جدید چین کا تجربہ رکھنے والے متعدد نیوزی لینڈ کے لوگ چین کی رفتارکے تصور سے واقفیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا نیوزی لینڈ کو خرگوش کے سال میں چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں تیزی سے رکاوٹوں کو عبور کرنے کی ضرورت ہوگی۔

کروزرنے interest.co.nz پر شائع ہونے والے اپنے آ رٹیکل میں کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح چین سے بھی توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ جلد ہی سماجی اور اقتصادی بحالی کے یکساں تیزی سے بدلتے ہوئے دور میں داخل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار کی حیثیت سے چین کے ساتھ ایک مضبوط سیاسی تعلق ہی  نیوزی لینڈ کی دوطرفہ رابطہ کاری کو تقویت دیتا ہے۔  خرگوش کے سال کے آغاز پر  نیوزی لینڈ اچھے مقام پر موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ  دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو زیربحث لانا اور ان کا منظم  کرنا ضروری ہے۔ ہم پیش بینی اور احترام کے ساتھ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ تعاون کے مواقع پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔

کروزرنے کہا کہ 2021 میں نیوزی لینڈ کی چین کو برآمدات اور چین سے درآمدات دونوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ چین نے نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے دوران ایک مشکل دور میں نیوزی لینڈ کی معیشت کو تقویت فراہم کرنے میں مدد فراہم  کی۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

خاتون جج کو دھمکی کا کیس، عمران خان پیش نہ ہ...

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔منگل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے عمران خان کے خلاف خاتون جج زیباچوہدری دھمکی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر استثنا کی درخواست دائر کی جب کہ عمران خان سماعت کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نیعدالت میں مقف اختیار کیا کہ عمران خان کی عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کا وکالت نامہ اس کیس میں کیوں نہیں ہے؟ عدالت کے استفسار پر عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے بتایا کہ ہمیں نوٹس کا کل رات کو پتا لگا۔ بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی استثنا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آصف زرداری نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت پارک لی...

آصف زرداری نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت پارک لین ریفرنس کو بھی چیلنج کردیا جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کے بعد بالخصوص سیاسی شخصیات کی جانب سے مقدمات کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری نے پچھلے کئی مقدمات کے بعد پارک لین ریفرنس کو بھی نیب قوانین میں ترمیم کے تحت چیلنج کردیا۔ آصف زرداری نے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لین ریفرنس پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں رہا، عدالت پارک لین ریفرنس واپس کرے یا بری کردے۔واضح رہے کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکانٹس کے دو ریفرنس پہلے ہی واپس ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جسٹس طارق مسعود کی سائفر تحقیقات کیلئے دائر...

سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود نے سائفرکی تحقیقات کے لیے دائراپیلیں سننے سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں۔سپریم کورٹ میں سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر چیمبر اپیلوں پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس سردارطارق مسعود نے یہ اپیلیں سننے سے معذرت کرلی جس کے بعد اپیلیں واپس چیف جسٹس کو بھجوادی گئیں۔ جسٹس طارق مسعود نے کہا کہ چیف جسٹس سائفر تحقیقات کے لیے ان چیمبر اپیل کسی اورجج کے سامنے مقررکردیں۔ سائفر کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور رجسڑار آفس نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرکے واپس کردیا تھا۔ پی ٹی آئی اور حکومت نے سائفرکی تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی پنجاب میں سیلاب متا...

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سال 2022-2023 کے لیے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ منصوبے کے تسلسل میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے صوبہ پنجاب میں 4200 سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں فوڈ پیج تقسیم کا عمل مکمل کردیا تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف میسر ہو۔اس فوڈ پیج میں تمام تر ضروری اشیا خردونوش شامل ہیں ۔ ای فوڈ پی 95 لوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 لو فائن آٹا ،5لو دال چنا ، 5لیٹر ونگ آئل اور 5لو چینی شامل ہیں ۔ جوہNDMA اور مقامی حومت ے تعاون سے صوبہ پنجاب ے 2 اضلاع (راجن پور اور ڈیرہ غازی خان) کے سیلاب متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم یاگیا۔ اس امدادی پیج سیمجموعی طور پر 29400 افراد مستفید ہوئے۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لاہور ، اسکول نے ساتھی طالبات کے تشدد کا نشا...

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار لڑکی سمیت 5 طالبات کو اسکول سے نکال دیا ،واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی جبکہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اسکول انتظامیہ پولیس سے تعاون نہیں کررہی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے 4 چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔ طالبہ پر تشدد کیس میں نامزد 7 ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر، حنان جتوئی، عبدالحنان ،سومیت، محمد حسن اوراسماعیل شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ یاد رہے گزشتہ دنوں لاہور کے ایک اسکول میں نشہ کرنے سے روکنے پر 3 طالبات نے اپنی ساتھی پرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بجلی کے ملک گیر بریک ڈاون کے اثرات تاحال برق...

بجلی کے ملک گیر بریک ڈاون کے اثرات تاحال برقرار ، ملک بھر میں ٹیلی کام خدمات اور انٹرنیٹ کی فراہمی پوری طرح بحال نہ ہو سکی، صارفین تاحال مشکلات کا شکار ۔ موبائل فون سروس کے علاوہ رقوم کے ڈیجیٹل لین دین اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سروس سینٹر چلانے، بیلنس لوڈ کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث ٹیلی کام کمپنیز ملک کے مختلف حصوں میں اب بھی بیک اپ توانائی پر آپریٹ کر رہی ہیں۔ موبائل ٹاورز کو چلانے کے لیے جنریٹرز استعمال کیے جارہے ہیں تاہم دور دراز علاقوں تک جنریٹر کا ایندھن پہنچانے میں لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے ٹیلی کام کمپنیوں کو ایندھن کی مد میں بھاری مالیت کے اضافی اخراجات کا سامنا ہے۔معمول کی لوڈ شیڈنگ کے مقابلے میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ٹیلی کام کمپنیز 5لاکھ لیٹر زائد ایندھن استعمال کر چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کیخ...

سپریم کورٹ نے شہباز شریف اور سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز کیخلاف اپیل مسترد کردی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہشہباز شریف ، سعد رفیق کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں، پارلیمنٹ کے معاملات میں ہم کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔جسٹس اعجاز الااحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پروڈکشن آرڈرز اجرا کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف دوران نیب حراست پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین بنے، پارلیمنٹ ایسے رولز نہیں بنا سکتی جو کسی دوسرے قانون کے منافی ہو، جن کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہوتی ہیں وہ پروڈکشن آرڈر پر باہر آتے ہیں، مگر نیب زدہ افراد پروڈکشن آرڈر پر پارلیمنٹ میں آکر اپنے خلاف تحقیقات پر تقریر کرتے ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کا حق دعوی نہیں بنتا، شہباز شریف ، سعد رفیق کو آپ فریق کیسے بنا سکتے ہیں، پارلیمنٹ کے معاملات میں ہم کیسے مداخلت کر سکتے ہیں۔ عدالت نے اپیل نا قابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔ واضح رہے کہ پچھلی حکومت میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آشیانہ ہاسنگ کیس میں جبکہ خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاسنگ سوسائٹی کیس میں نیب کی حراست میں تھے جن کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر...

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دیتے ہوئے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائز ہ لیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بریک ڈاون پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری طور پر بحال کیوں نہ ہو سکی، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائز ہ لیا، جبکہ کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی نئی پالیسی میں مزید ترامیم تجویز کر دیں، بین الوزارتی کمیٹی نے توشہ خانہ پر نئی پالیسی کابینہ اجلاس میں پیش کی، بین الوزارتی کمیٹی توشہ خانہ میں مزید ترامیم کرکے پالیسی پیش کرے گی۔ اجلاس میں توشہ خانہ سے متعلق نظر ثانی شدہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں نئی پالیسی کو کلاسیفائیڈ نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معلومات عوام کے سامنے لانے کی منظوری دے دی گئی۔ نئی پالیسی کے مطابق تحفہ حاصل کرنے والی شخصیت اصل قیمت ادا کر کے تحفہ حاصل کر سکے گی۔ اجلاس میں بجلی بریک ڈاون کا معاملہ بھی وفاقی کابینہ میں غور آیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے بریک ڈاون پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈویژن کے حکام کی سرزنش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بتایا جائے بجلی کیوں بند ہوئی اور فوری طور پر بحال کیوں نہ ہو سکی، وزیر اعظم کو وزیر توانائی نے بجلی بریک ڈاون پر بریفنگ بھی دی جس پر وزیراعظم نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی جانب سے بجلی بریک ڈاون پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ گزشتہ ہفتے معاون خصوصی تعینات ہونے والے فہد ہارون کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل ریفارمز کا قلمدان سونپ دیا، اس سے پہلے معاون خصوصی فہد ہارون کے پاس کوئی قلمدان نہیں تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیر اعظم کی بجلی بریک ڈاون پر قوم سے معذرت

وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کے بجلی بریک ڈاون پر قوم سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بریک ڈاون کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے بجلی بریک ڈان کے متاثرین سے دلی معذرت خواہ ہوں۔ وزیراعظم نے کہا بریک ڈاون کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں نجی کمپنی کی ہائیر...

وفاقی اردو یونیورسٹی میں نجی کمپنی کی ہائیر کی گئی بسوں کا معاملہ، نجی کمپنی نے بس سروس بند کردی، طلبہ کو یونیورسٹی جانے میں شدید مسائل کا سامنا ،یونیورسٹی انتظامیہ نے مسئلہ حل کرنے کے بجائے 29جنوری تک طلبہ  چھٹیاں دے دیں،یونیورسٹی نے بسوں کی بندش کے بعد کلاسیں آن لائن کردی ذرائع کے مطابق  یونیورسٹی نے بسوں کی کمی پوری کرنے کے لیے نجی بسوں کو کرائے پر حاصل کیا   ایک ہفتے سے نجی کمپنی نے اپنی سروس بند کی ہوئی ہے نجی کمپنی کرایوں میں اضافے کا مطالبہ کررہی ہے کرائے بڑھانے پر معاملہ حل نہ ہونے کی وجہ سے یونیورسٹی نے بچوں کو چھٹیاں دی ہیں یونیورسٹی بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہونے لگا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، دسمبر میں کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ

چین میں خام کوئلے کی پیداوار میں دسمبر 2022 کے دوران اضافہ ہوا ہے۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک نے دسمبر میں 40 کروڑ ٹن خام کوئلہ پیدا کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 2.4 فیصد زائد ہے۔بیورو نے بتایا کہ یہ شرح نمو نومبر کی نسبت 0.7 فیصد پوائنٹس کم ہے۔بیورو کے مطابق 2022 میں خام کوئلے کی پیداوار 4.5 ارب ٹن رہی تھی جو ایک برس قبل کی نسبت 9 فیصد زائد ہے۔اعدادوشمارکے مطابق چین میں کوئلے کی درآمدات 2022 کے دوران 29 کروڑ ٹن رہی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں 6.5 فیصد اض...

چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں دسمبر 2022 کے دوران استحکام رہا۔قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک میں دسمبر کے دوران 20.4 ارب مکعب میٹرز قدرتی گیس پیدا ہوئی جو ایک برس قبل کی نسبت 6.5 فیصد زائد ہے۔بیورو نے کہا ہے کہ یہ شرح نمو نومبر کی نسبت 2.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔چین میں قدرتی گیس کی پیداوار 2022 میں 217.8 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔ملک نے اس عرصے میں 10 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.9 فیصد کم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، فائرنگ سے ایک چینی شہری کے ہلاک ہونے...

لاس اینجلس میں چینی قونصل خانے نے تصدیق کی ہے کہ لاس اینجلس سے 16 کلومیٹر مشرق میں مونٹیری پارک شہر میں ہفتے کی رات پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں ایک چینی شہری ہلاک ہوا ہے۔یہ مہلک واقعہ رات 10 بج کر 22 منٹ پر ایک ڈانس کلب کے سٹار بال روم ڈانس اسٹوڈیو میں چینی قمری نئے سال کے کانٹ ڈان کا جشن منانے کے لئے منعقدہ ایک تقریب کے وقت پیش آ یا۔ یہ ڈانس کلب 30 برس سے خدمات انجام دے رہا ہے۔حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں پیر تک مرنے والوں کی تعداد 11 ہوچکی تھی جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے، تمام متاثرین کی عمریں 50 برس سے زائد تھیں۔قونصل خانے کے ترجمان نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ اس واقعے میں بدقسمتی سے ایک چینی شہری ہلاک ہوا ہے۔ ہم متعلقہ مقامی محکموں اور امریکہ سے مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس کے بعد کے حالات سے نمٹا جاسکے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یہ امریکہ میں ہونے والی فائرنگ کا سب سے زیادہ مہلک واقعہ ہے جو چینی قمری نئے سال کے تہوار کے دوران اور مقامی چینی کمیونٹی میں پیش آیا۔قونصل خانے نے مونٹیری پارک سمیت مقامی چینی کمیونٹی سے بھی اظہارتعزیت کیا اور مقامی چینی شہریوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ حفاظتی اقدامات سے آگاہ رہیں۔لاس اینجلس کے مشرقی کنارے پر واقع مونٹیری پارک کی آبادی 61 ہزار افراد پر مشتمل ہے، یہاں کی اکثریت ایشیائی امریکی افراد پر مشتمل ہے۔امریکہ میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے سانحہ کے متاثرین کی یاد میں پیر کے روز پرچم سرنگوں رکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپ کے بڑے شہروں میں چینی قمری نئے سال کے ج...

چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے یورپ بھر کے شہروں میں متعدد تقریبات منعقد ہوئیں۔ رواں سال اس کا آغاز اتوار سے ہوا ہے۔ چینی کیلنڈر کے مطابق اس سال کو خرگوش سے منسوب کیا گیا ہے۔برسلز نے 23 جنوری کو زینگو نیوز ایجنسی-یورپ بھر میں شہروں نے اتوار کو چندر نیا سال کا جشن منانے کے لئے کئی واقعات منعقد کیے ہیں. چینی رقم سائیکل میں 12 جانوروں کی جانور شامل ہیں اس سال خرگوش کا سال ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ڈاک صنعت کی شرح نمو 2022 میں مستحکم...

چین کی ڈاک صنعت نے 2022 میں کاروباری آمدن اور پارسلز دونوں اعتبار سے مستقل توسیع رپورٹ کی ہے۔ریاستی ڈاک بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں اس شعبے کو 13.5 کھرب یوآن (تقریبا 199.4 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہے۔اس کے کاروباری حجم میں ایک برس قبل کی نسبت 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔چین کی کوریئر کمپنیوں نے گزشتہ برس 110.6 ارب پارسلز نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 2.1 فیصد زائد ہے۔ ان کی مشترکہ کاروباری آمدن اس عرصے میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 2.3 فیصد بڑھ کر 10.6 کھرب یوآن ہوگئی۔ریاستی ڈاک بیورو کو امید ہے کہ چین کی ڈاک صنعت سال 2023 کے دوران 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی جبکہ کوریئر شعبے میں گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا تحریری حکم نام...

انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ نقیب اللہ محسود قتل کیس کا تحریری فیصلہ 42 صفحات پر مشتمل ہے جس کے مطابق عدالت نے را وانوار سمیت 18 ملزمان کو مقدمے سے بری کیا ہے جب کہ 7 مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور کہا کہ مفرور ملزمان جب بھی اور جہاں بھی ملیں گرفتارکیا جائے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمے میں شکوک و شبہات پائے گئے، اسلامی اور یونیورسل اصول کے تحت شکوک و شبہات کا فائدہ ملزم کے حق میں جاتا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ اصول ہے کہ قاضی کی غلطی سے سزا دینے سے بریت بہتر فیصلہ ہے، عدالت کی نظر میں استغاثہ کیس ثابت نہیں کر سکی اس لیے ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سی ڈی آر گواہی کے طور پر پیش کی گئی، را انوار کو اس مقدمے میں پیشہ وارانہ بغض کی بنیاد پر پھنسایا گیا جب کہ کسی گواہ نے را انوار کو شناخت نہیں کیا تھا۔ یاد رہے کہ نقیب اللہ محسود اور دیگرکو 13 جنوری 2018 کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، پولیس نے مارے جانے والے چاروں افراد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا افغان...

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے پاکستانی پاسپورٹ پر یو اے ای جانے والا افغان شہری کو ایئر پورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق کراچی انٹر نیشل ایئرپورٹ پر یو اے ای جانے والی ایک پرواز کے مسافروں کی معمول کے مطابق امیگریشن کلیئرنس ہورہی تھی۔ اس دوران ایک مسافر حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خان محمد نامی مسافر نے جب امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کی تو وہ اپنی جائے پیدائش اور اپنیخاندان کے افراد کے حوالے سے بھی لاعلم تھا۔ ایف آئی اے امیگریشن حکام نے بتایا کہ مزید تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ وہ افغان شہری ہے، اور پاکستانی پاسپورٹ پر ملازمت کے لئے یو اے ای جارہا تھا۔ ملزم کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو اشتہاری قرار دی...

الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت کی۔ تینوں سیاسی رہنما پیش نہ ہوئے ۔ عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواستیں دائر کر دیں گئیں۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان زخمی، فواد چوہدری کراچی میں، اسد عمر بھی شہر سے باہر ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو اشتہاری قرار دینے کا عندیہ دیدیا۔ ممبر کے پی اکرام اللہ نے کہا کہ کیا بڑے لوگوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ عدالت میں پیش ہوں، اگر اس طرح بار بار آپ نہیں آئیں گے تو آپ کے خلاف کارروائی کریں گے، حاضری سے کب تک استثنی لیں گے؟ ہم وارنٹ نکالتے ہیں تو ہائی کورٹ معطل کرتی ہے پھر کہتی ہے کارروائی بھی جاری رکھیں، پی ٹی آئی رہنما نہیں آتے تو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کے فنڈنگ کیسز میں پیش رفت سے متعلق رپورٹ دس روز میں طلب کر لی۔ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر جماعتوں کی فنڈنگ کیسز میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کیخلاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سے دس روز میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ڈی جی لا نے بتایا کہ انتخابی معاملات کی وجہ سے عدالت کے لیے رپورٹ فائنل نہیں کرسکا ، مسودہ تیار ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ رپورٹ تیار ہورہی ہے ؟ یا بس ایسے ہی ؟ احتساب تو سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے ، درخواست گزار کا موقف ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف کیس میں جلدی دکھائی گئی۔ وکیل فرخ حبیب نے موقف اختیار کیا کہ چار ہفتے پہلے بھی دیے جاچکے ہیں ، اب ایک ہفتہ یا دس دن سے زیادہ وقت نہ دیا جائے، پی ٹی آئی کیخلاف فنڈنگ کیس کی 135سماعتیں ہوئیں۔ عدالت نے ڈی جی لا الیکشن کمیشن کو دس روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، دسمبر میں کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں خام کوئلے کی پیداوار میں دسمبر 2022 کے دوران اضافہ ہوا ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک نے دسمبر میں 40 کروڑ ٹن خام کوئلہ پیدا کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 2.4 فیصد زائد ہے۔

بیورو نے بتایا کہ یہ شرح نمو نومبر کی نسبت 0.7 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

بیورو کے مطابق 2022 میں خام کوئلے کی پیداوار 4.5 ارب ٹن رہی تھی جو ایک برس قبل کی نسبت 9 فیصد زائد ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق چین میں کوئلے کی درآمدات 2022 کے دوران 29 کروڑ ٹن رہی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.2 فیصد کم ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حکومت کا مقصد ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائ...

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے، پنجاب میں ایک متنازع شخصیت لگائی گئی ہے، یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے اور ہم اس سے غافل نہیں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارا اسمبلی میں واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، یہ ایک ایسا قائد حزب اختلاف چاہتے ہیں جو ان کے انگوٹھے کے نیچے ہو، ان کا مقصد اپنے ایجنڈے کے مطابق الیکشن کے نتائج حاصل کرنا ہے، پنجاب میں بھی یہی ہو رہا ہے اور ان کا مرکز میں بھی ایسا ہی کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا میں ایک شفاف الیکشن چاہتے تھے، اپوزیشن نے نامناسب نام تجویز کیا، ابھی فیصلے کی سیاہی سوکھتی نہیں اور الیکشن کمیشن سے نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا ہے، ان کی الیکشن کروانے کی نیت نہیں، یہ سو جتن کریں گے، سو بہانے تلاش کریں گے الیکشن نہ کروانے کے۔ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے تحلیل کے ساتھ تاریخ بھی دی جانی چاہیے تھی، نہ پنجاب میں تاریخ دی گئی نہ خیبر پختونخوا میں تاریخ دی گئی، ہم اس کو قانونی طور پر چیلنج کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں 6.5 فیصد ا...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں دسمبر 2022 کے دوران استحکام رہا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک میں دسمبر کے دوران 20.4 ارب مکعب  میٹرز قدرتی گیس پیدا ہوئی جو ایک برس قبل کی نسبت 6.5 فیصد زائد ہے۔

بیورو نے کہا ہے کہ یہ شرح نمو نومبر کی نسبت 2.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

چین میں قدرتی گیس کی پیداوار 2022 میں 217.8 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔

ملک نے اس عرصے میں 10 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.9 فیصد کم ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ، فائرنگ سے ایک چینی شہری کے ہلاک ہونے...

لاس اینجلس (شِںہوا) لاس اینجلس میں چینی قونصل خانے نے تصدیق کی ہے کہ لاس اینجلس سے 16 کلومیٹر مشرق میں مونٹیری پارک شہر میں ہفتے کی رات پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں ایک چینی شہری ہلاک ہوا ہے۔

یہ مہلک واقعہ رات 10 بج کر 22 منٹ پر  ایک  ڈانس کلب کے سٹار بال روم ڈانس اسٹوڈیو میں چینی قمری نئے سال کے کاؤنٹ ڈاؤن کا جشن منانے کے لئے  منعقدہ ایک تقریب کے وقت پیش آ یا۔ یہ ڈانس کلب 30 برس سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں پیر تک مرنے والوں کی تعداد 11 ہوچکی تھی جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے،   تمام متاثرین کی عمریں 50 برس سے زائد تھیں۔

قونصل خانے کے ترجمان نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ اس واقعے میں بدقسمتی سے ایک چینی شہری ہلاک ہوا ہے۔ ہم متعلقہ مقامی محکموں اور امریکہ سے مل کر کام کر رہے ہیں تاکہ اس کے بعد کے حالات سے نمٹا جاسکے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال یہ امریکہ میں ہونے والی فائرنگ کا  سب سے زیادہ مہلک واقعہ ہے جو چینی قمری نئے سال کے تہوار کے دوران اور مقامی چینی کمیونٹی میں پیش آیا۔

قونصل خانے نے مونٹیری پارک سمیت مقامی چینی کمیونٹی سے بھی اظہارتعزیت کیا اور مقامی چینی شہریوں کو یاد دہانی کرائی کہ وہ حفاظتی اقدامات سے آگاہ رہیں۔

 لاس اینجلس کے مشرقی کنارے پر واقع مونٹیری پارک کی آبادی 61 ہزار افراد پر مشتمل ہے، یہاں کی اکثریت ایشیائی امریکی افراد پر مشتمل ہے۔

امریکہ میں چینی سفارت خانے اور قونصل خانوں نے سانحہ کے متاثرین کی یاد میں پیر کے روز پرچم سرنگوں رکھا۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

دنیا کو معاشی ، موسمیاتی تبدیلی اور اسلاموفو...

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا کو معاشی ، موسمیاتی تبدیلی اور اسلاموفوبیا کے مسائل کا سامنا ہے ،ہمیں خطے میں بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے ، منگل کے روز اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گزشتہ سال 2022ء میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ، بارشوں اور سیلاب کے باعث کئی مکانات جزوی اور مکمل طور پر تباہ ہوگئے ، سیلاب سے کئی ایکڑ فصلیں تباہ ہوگئیں ، اب اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے ، مسائل کے حل کیلئے پاکستان تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں ، گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان میں گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں دنیا بھر میں کاربن کے استعمال میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپ کے بڑے شہروں میں چینی قمری نئے سال کے ج...

برسلز (شِنہوا) چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے یورپ بھر کے شہروں میں متعدد تقریبات منعقد ہوئیں۔ رواں سال اس کا آغاز اتوار سے ہوا ہے۔ چینی کیلنڈر کے مطابق اس سال کو خرگوش سے منسوب کیا گیا ہے۔

برسلز نے 23 جنوری کو زینگو نیوز ایجنسی-یورپ بھر میں شہروں نے اتوار کو چندر نیا سال کا جشن منانے کے لئے کئی واقعات منعقد کیے ہیں. چینی رقم سائیکل میں 12 جانوروں کی جانور شامل ہیں اس سال خرگوش کا سال ہے۔

 

 

برطانیہ ، لندن کے ٹرافیلگر اسکوائرمیں چینی قمری نئے سال بارے پول پر شیر ڈانس کی پرفارمنس دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

 

اٹلی، روم میں چینی قمری نئے سال  کی مناسبت سے ایک ٹرام کو خرگوش کی پینٹنگ سے سجایا گیا ہے۔ (شِنہوا)

 

اسپین، میڈرڈ میں چینی قمری نئے سال پر منعقدہ پریڈ میں لوگ ڈریگن رقص دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یورپ کے بڑے شہروں میں چینی قمری نئے سال کے ج...

برسلز (شِنہوا) چینی قمری نئے سال کا جشن منانے کے لئے یورپ بھر کے شہروں میں متعدد تقریبات منعقد ہوئیں۔ رواں سال اس کا آغاز اتوار سے ہوا ہے۔ چینی کیلنڈر کے مطابق اس سال کو خرگوش سے منسوب کیا گیا ہے۔

برسلز نے 23 جنوری کو زینگو نیوز ایجنسی-یورپ بھر میں شہروں نے اتوار کو چندر نیا سال کا جشن منانے کے لئے کئی واقعات منعقد کیے ہیں. چینی رقم سائیکل میں 12 جانوروں کی جانور شامل ہیں اس سال خرگوش کا سال ہے۔

 

 

برطانیہ ، لندن کے ٹرافیلگر اسکوائرمیں چینی قمری نئے سال بارے پول پر شیر ڈانس کی پرفارمنس دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

 

اٹلی، روم میں چینی قمری نئے سال  کی مناسبت سے ایک ٹرام کو خرگوش کی پینٹنگ سے سجایا گیا ہے۔ (شِنہوا)

 

اسپین، میڈرڈ میں چینی قمری نئے سال پر منعقدہ پریڈ میں لوگ ڈریگن رقص دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں ڈاک صنعت کی شرح نمو 2022 میں مستحکم...

بیجنگ (شِنہوا)  چین کی ڈاک صنعت نے 2022 میں کاروباری آمدن اور پارسلز دونوں اعتبار سے مستقل توسیع رپورٹ کی ہے۔

ریاستی ڈاک بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں اس شعبے کو 13.5 کھرب یوآن (تقریباً 199.4 ارب امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہے۔

 اس کے کاروباری حجم میں ایک برس قبل کی نسبت 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

چین کی کوریئر کمپنیوں نے گزشتہ برس 110.6 ارب پارسلز نمٹائے جو گزشتہ برس  کی نسبت 2.1 فیصد زائد ہے۔ ان کی مشترکہ کاروباری آمدن اس عرصے میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 2.3 فیصد بڑھ کر 10.6 کھرب یوآن ہوگئی۔

ریاستی ڈاک بیورو کو امید ہے کہ چین کی ڈاک صنعت سال 2023  کے دوران 6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی جبکہ کوریئر شعبے میں گزشتہ برس کی نسبت 7 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کر...

وفاقی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے توشہ خانہ کی تفصیلات پبلک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی دارالحکومت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ نے توشہ خانہ کے حوالے سے بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ کا جائز ہ لیا، کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ کے حوالے سے نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی،ڈاکوں نے مزاحمت پر ایک اور جان لے لی،...

اورنگی ٹاون کے علاقے بارہ نمبر چڑھائی پر ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر ایک اور شخص کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوں نے 7 بچوں کے باپ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مقتول 50 سالہ محمد واجد ولد محمد منشی سوزوکی ڈرائیور اور مکان نمبر 8/45 سیکٹر10/L عمران گورنمنٹ ہائی اسکول کے قریب پھول والی گلی کا رہائشی تھا۔ڈاکو دیدہ دلیری کے ساتھ قتل کے بعد لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

راولپنڈی، گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر پڑوسی...

گھر کے سامنے پانی پھینکنے کے واقعے پر پڑوسی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ تھانہ ائرپورٹ کے علاقے شاہ خالد کالونی میں پولیس اہل کار محمد زاہد کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو پڑوسی میر افضل نے مبینہ طور پر گھر کے سامنے پانی پھینکنے پر قتل کیا اور واقعے کے بعد فرار ہوگیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر کے سامنے ہیڈ کانسٹیبل محمد زاہد کو قتل کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائرپورٹ کی پولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرن...

لاہور میں سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانا مسلم ٹان میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ زخمی وکیل سردار بلخ شیر کھوسہ کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جب کہ فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو اور عمریں 20 سے 22 سال کے لگ بھگ تھی۔ حملہ آوروں نے گاڑی کا پیچھا کرکے ہم پر فائر کیا، جس سے گاڑی کا دائیں طرف کا شیشہ ٹوٹ گیا اور گولی بازو میں لگی۔ ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلخ شیر کھوسہ کو والد کے سیاسی کیریئر کی وجہ سے پہلے بھی دھمکیاں ملتی رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز 23 جنوری بروز پیر کو مولانا شوکت علی روڈ نزدیک پنجاب یونی ورسٹی لاہور میں پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس...

احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ، شاہد خاقان عباسی نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میرے خلاف سیاسی کیس بنایا گیا تھا، کسی گواہ نے میرے خلاف کچھ نہیں کہا، چار سال سے میری زندگی کیوں مشکل بنا رکھی ہے۔ ن لیگی رہنما نے استدعا کی کہ دائرہ اختیار نہیں بنتا تو کیس کو ختم کریں، چار سال پہلے گاڑی فروخت کی کیس کی وجہ سے ٹرانسفر نہ ہو سکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا ج...

ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ شاہد خاقان عباسی نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، مقدمات میں نیب کچھ ثابت نہیں کرسکا، 12،12سال سے مقدمات پر سماعت مکمل نہیں ہوتی، 4سال سے پوچھ رہا ہوں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال اب اپنا حساب بھی دیں، ہم نے تو 35سال کے اثاثے ،آمدن اور اخراجات کی تفصیل فراہم کی ہیں، اب نیب والا مذاق اور تماشا برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۴ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں