چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے ہیفے میں لوگ آمدہ چینی سال نو کیلئے آرائشی سامان خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)
میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کارٹیل کے سرغنہ اور بدنام زمانہ منشیات فروش ایل چاپو کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کے حامیوں کی جانب سے ریاست سینالووا میں پرتشدد حملوں کے دوران 15سے زائد افراد زخمی ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق اوویڈیو گزمین لوپیز کو چھ ماہ کی نگرانی کے آپریشن کے بعد والد کے سابقہ گروہ کی قیادت کے الزام میں گرفتار کیا گیا ، مسلح افواج کی طرف سے چھاپہ مار کارروائی کے بعد کلیاکان شہر میں فائرنگ اور کار جیکنگ کے واقعات کی اطلاعات موصول ہوئیں،رپورٹس کے مطابق پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے مختلف واقعات میں 15سے زائد افراد زخمی ہوئے،ریاستی گورنر نے بتایا کہ مختلف واقعات میں 18افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ میکسیکو کی ایک ایئرلائن نے کہا کہ شہر سے اڑان بھرنے والا طیارہ ٹیک آف کی تیاری کے دوران گولیوں کی زد میں آ گیا
،وزیر دفاع نے کہا کہ گزمین لوپیز پر اپنے والد کے بدنام زمانہ گروہ کے ایک دھڑے کی قیادت کرنے کا الزام ہے جو دنیا میں منشیات کی سمگلنگ کرنے والی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے، ملزم کو پکڑنے کے لیے کی جانے والی کارروائی کو امریکی حکام کی حمایت حاصل تھی جبکہ ملزم کو میکسیکو سٹی میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،یہ گرفتاری امریکی صدر جو بائیڈن کے اگلے ہفتے شمالی امریکہ کے رہنمائوں کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے میکسیکو کا دورہ کرنے سے چند روز قبل ہوئی ہے،میکسیکو کی سیکیورٹی فورسز نے اس سے قبل 2019میں گوزمین لوپیز کو گرفتار کیا تھا لیکن اسکے حامیوں کے تشدد کے خطرے سے بچنے کے لیے رہا کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بھارتی سپریم کورٹ نے اتراکھنڈ ریاست میں ہلدوانی ریلوے سٹیشن کے قریب رہائش پزیر ہزاروں افراد کی جبری بے دخلی بارے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فیصلے پرعملدرآمد کو روکنے کا حکم جاری کر دیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اگر ہائی کورٹ کے حکم پر عمل ہوتا تو اتراکھنڈ کے ہلدوانی ریلوے سٹیشن کے قریب 2کلومیٹر کی پٹی پر واقع گھروں میں رہنے والے تقریبا 50ہزارلوگ بے گھر ہو جاتے،20دسمبر کو ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے ریلوے سے کہا تھا کہ وہ ایک ہفتے کا نوٹس دینے کے بعد غیر مجاز قابضین کو بے دخل کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق کسی بھی حد تک فورسز کا استعمال کریں،سرکاری افسران نے الزام لگایا ہے کہ متاثرہ لوگوں نے انڈین ریلوے کی زمین پر قبضہ کر رکھا ہے، جبکہ رہائشی یہ کہتے ہوئے سراپا احتجاج تھے کہ ان کے پاس کہیں اور جانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ہزاروں لوگوں کو راتوں رات نہیں بے دخل کیا جاسکتا، بے دخلی سے پہلے بحالی کی سکیم بنائی جانی چاہیے، سدباب کیلئے" قابل عمل حل " تلاش کرنا ضروری ہے-سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں، کچھ رہائشیوں نے بتایا کہ انہیں بلا وجہ ہراساں کیا جا رہا ہے اور پوچھا کہ اس علاقے میں سکول اور ہسپتال بغیر اجازت کے کیسے چل سکتے تھے،ایک شخص نے بتایا کہ برطانوی دور میں بنائے گئے ڈھانچے سے کوئی کیسے انکار کر سکتا ہے؟، ریلوے کے پاس اپنے دعوے کی تائید کے لیے کوئی دستاویز نہیں ہے،ریلوے کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ ہندوستانی ریلوے کے پاس اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پرانے نقشے، 1959کا ایک نوٹیفکیشن، 1971سے آمدنی کا ریکارڈ اور 2017کے سروے کے نتائج ہیں،ریاست کے وزیر اعلی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی،واضح رہے کہ اتراکھنڈ ایک پہاڑی ریاست ہے جو اس وقت سردی کی لہر کا سامنا کر رہی ہے اور وہاں کم از کم درجہ حرارت 1 سینٹی گریڈ کے قریب منڈلا رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسرائیل کی نومنتخب حکومت کی جانب سے ملک کی اعلی عدلیہ کے اختیارات سے متعلق قانون سازی کو جمہوریت کیلئے سنگین خطرہ قرار دے دیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے وزیر انصاف کی طرف سے متعارف کرائی گئی اصلاحات میں پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم کرنے کے قابل بنانا شامل ہے جبکہ اسرائیلی اپوزیشن رہنمائوں اور کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے اختیارات کو کمزور کے منصوبے جمہوریت کے لیے سنگین خطرہ ہیں،نو منتخب اسرائیلی حکومت کے ناقدین کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام عدلیہ کی آزادی کو مجروح کرے گا اور اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،وزیر انصاف یاریو لیون کے اعلان کردہ منصوبوں کے تحت کنیسٹ ( پارلیمنٹ )میں سادہ اکثریت کو سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مثر طریقے سے منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا،ناقدین کو خدشہ ہے کہ نئی حکومت اس کا استعمال وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے جاری مجرمانہ مقدمے کو ختم کرنے کے لیے کر سکتی ہے، نیتن یاہو پر رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے،یہ اصلاحات ججوں کی تقرری پر سیاستدانوں کو زیادہ اثر و رسوخ بھی فراہم کریں گی، سلیکشن کمیٹی کے زیادہ تر ارکان حکمران اتحاد سے آتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے افغانستان میں 25افراد کو مارنے کا انکشاف کیا ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی خودنوشت میں اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں اپاچی ہیلی کاپٹر پائلٹ کی ڈیوٹی کے دوران 25افراد کو ہلاک کیا،38سالہ ڈیوک آف سسیکس نے نیٹو افواج کے دور میں افغانستان کے دو دورے کیے تھے جن میں پہلا فارورڈ ایئرکنٹرولر کے طور پر تھا جبکہ دوسری بار 2012،13میں جنگی ہیلی کاپٹر اڑایا،شہزادہ ہیری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دوران ڈیوٹی کی گئی ہلاکتوں پر فخر ہے اور نہ ہی کوئی شرمندگی ہے ، جنگی حالت میں مارے جانے والوں کو شطرنج کے مہرے سمجھ کر بساط سے ہٹایا ،شہزادہ ہیری نے 10سال تک برطانوی فوج میں کیپٹن کے عہدے تک خدمات انجام دیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سعودی عرب کے پبلک پراسکیوشن نے مملکت میں گداگری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے قابل سزا جرم قرار دے دیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ بھیک مانگنا ایک سماجی اور معاشی جرم ہی نہیں بلکہ اس میں سلامتی اور صحت کے خطرات بھی موجود ہیں،پبلک پراسیکیوشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکائونٹ پر مزید کہا کہ بھیک مانگنے ، بھکاریوں کا انتظام کرنے ، دوسروں کواس مکروہ عمل پر اکسانے اور اس کی حمایت کرنے یا اس کی مدد اور بھیک مانگنے میں کسی بھی طریقے سے بھکاریوں کی معاونت کرنیکو بھی جرم تصور کیا گیا ہے اور اس پر کم سے کم ایک سال قید اورایک لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی،پبلک پراسیکیوشن کے مطابق گداگری میں ملوث غیرملکیوں کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا اور انہیں دوبارہ حج اور عمرہ کے سوا مملکت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،البتہ ایسی خواتین جنہوں نے سعودی شہریوں سے شادی کی ہو یا مرد جنہوں نے سعودی خواتین سے شادی کی ہو ، ان کی اودلاد کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا البتہ وہ باقی سزا پوری کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی کم عمر بچی کے مبینہ اغوا سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے بچی کی عارضی کسٹڈی والدین کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا،عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بچی نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ وہ والدین کے ساتھ جانا چاہتی ہے، بچی کے والدین 10لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرائیں،سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ بچی کی مستقل حوالگی سے متعلق فیصلہ ٹرائل کورٹ کرے گی،عدالتِ عالیہ نے حکم دیا کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لیڈی پولیس کے ہمراہ ہر ہفتے بچی سے جا کر ملاقات کریں گی،سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر بچی سے ملاقات کے بعد رپورٹ ٹرائل کورٹ میں جمع کرائیں،عدالتِ عالیہ نے بچی کی عارضی کسٹڈی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
زمین کے تنازع پر 9مسلح افراد نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا جس دوران بچی جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق 9مسلح افراد نے زمین کے تنازع کے باعث گھر پر حملہکیا، حملے کے دوران مسلح افراد نے خاتون اور 5ماہ کی بچی پر تشدد کیا جس دوران بچی نانی کی گود سے گرکرجاں بحق ہوگئی،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
باغ آزاد کشمیر میں مسافر بس گہری کھائی میں جاگری ، جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ جمعہ کی صبح پانچ بجے پیش آیا ، مسافر بس راولپنڈی سے کھاوڑہ میراں کلاں جا رہی تھی کہ رحیم کوٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ،بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اب تک 6افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں ،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بس سے باہر نکالا، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے دہیرکوٹ اور مظفرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ صارفین کو سیلولر کمپنیوں کے نیٹ ورکس کی وجہ سے ون ٹائم پاس ورڈ کے حصول میں مشکلات آرہی تھی جس کومدنظر رکھتے ہوئے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے فی الفور ان ٹار گٹڈ سبسڈی کیلیے وقتی طورپر ون ٹائم پاس ورڈ کا تا حکم ثانی خاتمہ کر دیا ہے،صارفین صرف اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ان ٹارگٹڈ سبسڈی حا صل کر سکتے ہے،ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت عوام کی سہولت کیلیے ٹارگٹڈ اور ان ٹارگٹڈ سبسڈی کا آغاز کیا گیا تھا،اس سبسڈی کے حصول کیلیے صارفین کیلیے لازمی قرار دیا گیا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداری سے پہلے اپنا شناختی کارڈ نمبر 5566پر میسج کریں اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کریں لیکن مشکلات آرہی تھی۔ترجمان کے مطابق پی ٹی اے اور این ٹی سی کیساتھ مل کر اس مسئلے کے مستقل حل کیلیے کوشاں ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9جنوری سے کائونٹ ڈائون شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا جنہوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکائونٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر ریلوے اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سازش، بہتان، منافقت اور پروپیگنڈا کے کپتان تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں، ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان کے بانی کی باڈی لینگوئج اور گفتگو ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہی ہے، عمران تمام تر کوششوں کے باوجود شکست وریخت کی دلدل میں دھنس رہے ہیں،وفاقی وزیر ریلوے کا عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مرضی کا سچ نہیں چلے گا حضور، ہم سے چوروں کو نکالنے کیلئے آپ نے اور آپ کے سہولت کاروں نے بڑے کھیل کھیلے ہیں، سابقہ اسٹیبلشمنٹ پرالزام لگانے سے پہلے سابقہ سلیکٹڈ وزیراعظم 2014کی دھرنا سازش،میاں نوازشریف کی نااہلی کا ناپاک کھیل اور2018کے انتخابات چرانے کی واردات کی تفصیلات قوم سے شئیر کریں،رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بات تب بنے گی جب عمران کہانی آخر سے نہیں شروع سے شروع کریں گے جس کے وہ سب سے بڑے بینیفیشری ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسکول پر خودکش حملہ روکنے والے ننھے مجاہد کی نویں برسی عقدت و احترام سے منائیگئی، ہر شخص قومی ہیرو شہید اعتزاز حسن کی بے مثل بہادری کا معترف ہے،ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے چھٹی جماعت کے طالبعلم اعتزاز نے اپنے اسکول کے باہر خودکش حملہ آور کو روک کر ساتھی طالب علموں کی زندگیاں بچالی تھیں،ہنگو کے اسکول میں کرسی پر شہید کی تصویر آج بھی موجود ہے، طلبہ نے اپنے محسن کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہونے کا الزام عائد کر دیا،بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا، عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی،انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹائون کے قاتل نے ایفیڈرین عباسی (حنیف عباسی)کو ساتھ بٹھا کر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی وبا کرونا کرونا کیسز میں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3ہزار 910 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 910 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 23 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.59 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان اچھے سیاست دان ہیں لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں،سوشل میڈیا کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ جتنا عمران خان کو وزیر اعظم بننے کا شوق ہے اتنا پاکستان میں کسی کو نہیں ہے مگر وزیر اعظم بننے کے بعد کیا کرنا ہے اس کے بعد خان صاحب کو کوئی آئیڈیا نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ سیاست دان کا ایک وژن ہوتا ہے اور ایک سوچ ہوتی ہے، خان صاحب آج کچھ کہتے ہیں کل کچھ، سب کے قول میں فرق ہوتا ہے لیکن عمران خان کے قول میں بہت فرق ہوتا ہے،مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست دان اچھے ہیں، ادھر تک کوئی پہنچ نہیں سکتا جسے سیاست نہ آتی ہو لیکن اچھے پالیسی میکر نہیں، ان کی 4سالہ حکومت میں بہتری نظر نہیں آئی،سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ہم نے ایک بڑا کام ملک کو اس وقت ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے، شہباز شریف نے سیاسی کیپیٹل خرچ کیا، پارٹی کے لوگ ہم سے خائف تھے اور میرے خلاف تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی،سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ 10 جنوری کو سماعت کرے گا، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال بنچ کی سربراہی کریں گے سپریم کورٹ بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں،وفاقی حکومت کے وکیل مخدوم علی خان دلائل کا آغاز کریں گے، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے نیب ترامیم کیس کے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،یاد رہے کہ نیب ترامیم کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل خواجہ حارث دلائل مکمل کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے ہیفے میں لوگ آمدہ چینی سال نو کیلئے آرائشی سامان خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)
چین کے مشرقی صوبہ انہوئی کے ہیفے میں لوگ آمدہ چینی سال نو کیلئے آرائشی سامان خرید رہے ہیں۔(شِنہوا)
امریکہ ، کیلیفورنیا کے ملبرئے میں طوفان کے دوران ایک راہگیر پیدل چل رہا ہے۔(شِنہوا)
امریکہ ، کیلیفورنیا کے ملبرئے میں طوفان کے دوران سڑک پر ٹریفک کی روانی کا ایک منظر۔(شِنہوا)
امریکہ ، کیلیفورنیا کے ملبرئے میں طوفان کے دوران سڑک پر ٹریفک کی روانی کا ایک منظر۔(شِنہوا)
ماسکو(شِنہوا)تسرکون ہائپر سونک کروز میزائلوں سے لیس روس کے جدید ترین فریگیٹ ایڈمرل گورشکوف نےطویل فاصلے کے مشن کا آغاز کردیا ہے۔
کریملن نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جنگی جہاز کی روانگی سے قبل روسی صدر ولادی میر پوتن نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور فریگیٹ کمانڈر کی رپورٹس سنیں۔
سرگئی شوئیگو نے بتایا کہ بحری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے اور بھرپور حملوں کی صلاحیت رکھنے والا جدید کثیر المقاصد بحری جہاز مشن کے دوران بحر اوقیانوس، بحیرہ روم اور بحر ہند کو عبور کرے گا۔
ان کے مطابق ماچ 9 سے زیادہ رفتار کے ساتھ پرواز کر کے 1 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی دوری تک مار کرنیوالے ترکسون میزائل کسی بھی فضائی اور میزائل دفاعی نظام میں گھسنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
سرگئی شوئیگو نے کہا کہ مشن کا مقصد روس کو درپیش کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنا، دوست ممالک کے ساتھ مل کر علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنا ہے، مزید بتایا کہ بحری جہاز کا عملہ مختلف ماحولیاتی حالات میں ہائپرسونک ہتھیاروں اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں کے استعمال کی مشق کرے گا۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صحت حکام نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک نوول کرونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک نہیں لگوائی وہ چین کی سائنوفارم ویکسینز لگوائیں کیونکہ رواں سال جزیرائی ملک میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کا امکان ہے۔
وزارت صحت کے وبائی امراض یونٹ کی سربراہ وبائی امراض کی ماہر سمیتھا گنیگے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سری لنکا میں 18 سال سے زائد عمر کے 60 لاکھ افراد کو ابھی تک بوسٹر خوراک نہیں لگائی جا سکی ہے۔
سمیتھا گنیگے نے بتایا کہ ہمارے پاس اسٹاک میں 18 لاکھ سائنوفارم ویکسینز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کوویڈ۔19 انفیکشن میں معمولی اضافے کے باوجود سری لنکا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نوول کرونا وائرس کی کسی بھی قسم کو ملک میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتے۔ ہم صرف اس میں تاخیر کر سکتے ہیں، جس کا واحد راستہ نوول کرونا وائرس کی ویکسین لگوانا ہے۔
کولمبو(شِنہوا)سری لنکا کے صحت حکام نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے ابھی تک نوول کرونا وائرس ویکسین کی بوسٹر خوراک نہیں لگوائی وہ چین کی سائنوفارم ویکسینز لگوائیں کیونکہ رواں سال جزیرائی ملک میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں اضافے کا امکان ہے۔
وزارت صحت کے وبائی امراض یونٹ کی سربراہ وبائی امراض کی ماہر سمیتھا گنیگے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ سری لنکا میں 18 سال سے زائد عمر کے 60 لاکھ افراد کو ابھی تک بوسٹر خوراک نہیں لگائی جا سکی ہے۔
سمیتھا گنیگے نے بتایا کہ ہمارے پاس اسٹاک میں 18 لاکھ سائنوفارم ویکسینز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر کوویڈ۔19 انفیکشن میں معمولی اضافے کے باوجود سری لنکا کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نوول کرونا وائرس کی کسی بھی قسم کو ملک میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتے۔ ہم صرف اس میں تاخیر کر سکتے ہیں، جس کا واحد راستہ نوول کرونا وائرس کی ویکسین لگوانا ہے۔
شنگھائی(شِنہوا) شنگھائی کے ایک ماہرمتعدی امراض نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی مستقبل قریب میں کیسز میں نئے اضافے کا سبب بن جائے گی۔
بیرون ملک سے آنے والی اومی کرون کی ذیلی قسم ایکس بی بی اورحالیہ دنوں میں کوویڈ-19 کے پھیلنے سے صحت یاب ہونے والوں میں ممکنہ دوبارہ انفیکشن کے بارے میں چین میں عوامی خدشات بڑھ رہے ہیں۔ شنگھائی کی فودان یونیورسٹی کے ہواشان اسپتال کے شعبہ وبائی امراض کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ شن یو نے کہا کہ کوویڈ کے حالیہ اضافے نے چین میں حساس افراد کی تعداد کو کم کر دیا ہے، اس لیے اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ مختصر مدت میں ایکس بی بی سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
شِنہوا کودیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جو لوگ ابھی صحت یاب ہوئے ہیں ان میں اینٹی باڈیز کی سطح کافی زیادہ ہے۔ ان کے مقابلے میں ایکس بی بی سے متاثر ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں کم ہے جنہیں کبھی ویکسین نہیں لگائی گئی اور نہ ہی انفکشن ہوا۔ڈاکٹر نے کہا کہ دوبارہ انفیکشن کے دوران سنگین حالات پیدا ہونے کے امکانات ان لوگوں کے لیے بہت کم ہوتے ہیں جو پہلے اسی طرح کی ذیلی اقسام سے متاثر ہو چکے ہیں۔
بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کوویڈ-19کے مسئلے پر سیاست کرنے کے بجائے وائرس سے نمٹنے پر توجہ دی جائے گی اور یہ کہ ممالک یکجہتی کو بڑھا کر اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے اس وبا کوجلدازجلد شکست دے سکتے ہیں۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کااظہار باقاعدہ پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے کوویڈ- 19 سے متعلق معلومات کے تبادلے کے حوالے سے چین بارے دئے گئے بیان پر کیا۔
ماؤ نے کہا کہ کوویڈ-19 کی وبا کے آغاز سے چین نے ہمیشہ لوگوں اور ان کی زندگیوں کو سب سے مقدم رکھا ہے، لوگوں کی زندگی اور صحت کے تحفظ کے لیے بہترین کوشش کی اور اقتصادی اور سماجی ترقی کے ساتھ وبائی ردعمل کو موثر طریقے سے مربوط کیا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ذمہ دارانہ انداز میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ کر رہا ہے، ماؤ نے کہا کہ نامکمل اعدادوشمار کے مطابق، چین نے گزشتہ تین سالوں میں عالمی ادارہ صحت کے ساتھ 60 سے زیادہ تکنیکی تبادلے کیے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ چین تمام انفلوئنزا ڈیٹا شیئرنگ گلوبل انیشیٹو (جی آئی ایس اے آئی ڈی) کے ذریعے وائرس کے جینوم ڈیٹا کا اشتراک جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کہ بہت سے ممالک کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ دیگر ممالک کی جانب سے چین سے آنے والوں پر داخلے کی پابندیاں غیر ضروری ہیں۔
رم اللہ(شِنہوا)ایک فلسطینی سفارت کار نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کا قبل از وقت بلایا جانیوالا آئندہ اجلاس ایتمار بن گویر کے اقدام کو مسترد کرنے اور اس کی مذمت کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر کی جانب سے بیت المقدس کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کے حالیہ دورے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصورنے ایک بیان میں کہا کہ ایتمار بن گویر کی جانب سے یہ اقدام اسرائیل کی تاریخ کی سب سے دائیں بازو کی حکومت کی منظوری سے اٹھایا گیا ہے۔
ریاض منصور نے کہا کہ اجلاس سے قبل نیویارک میں عرب سفیروں کی کونسل اور اسلامی گروپ کے ایک اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک مشترکہ فلسطین عرب ۔ اسلامی وفد سلامتی کونسل کے صدر سے ملاقات کرے گا۔
ایتمار بن گویر نے منگل کے روز مشرقی بیت المقدس کے حساس ترین مذہبی مقامی مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا ہے جسے فلسطین کی جانب سے اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔
واشنگٹن(شِنہوا) امریکی ایوان نمائندگان میں ہلچل برقرار ہے اور ووٹنگ کے دوسرے دن بھی اسپیکرکا انتخاب عمل میں نہیں آسکا۔
ایوان کے ارکان نے بدھ کی شب جمعرات کی دوپہر تک اجلاس ملتوی کرنے کے لیے ووٹ دیا، جس سے تاریخی سیاسی تعطل طول پکڑ گیا ہے جس نے ایوان زیریں کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔
ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن کے کانگریس مین کیون میکارتھی، انٹرا پارٹی تقسیم کی وجہ سے دن کے آغاز میں مزید تین بار ہونے والی رائے شماری میں مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
منقسم 118 ویں کانگریس کے پہلے دن منگل کو ایوان کے ارکان نے تین بار ووٹ دیا لیکن میک کارتھی اسپیکر بننے کے لیے ضروری ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
یہ پہلا موقع ہے جب ایوان نمائندگان کا اسپیکرجو ایوان میں نظم و ضبط برقراررکھتے ہوئے اس کی کارروائی چلاتا ہے 100 سالوں میں پہلی بار ہونے والی رائے شماری میں منتخب نہیں ہوسکا۔
ڈبلن(شِنہوا)فیس بک کی مالک کمپنی میٹا آئرلینڈ پر یورپی یونین(ای یو) کے ڈیٹا پروٹیکشن قوانین(ڈیٹا کی حفاظت کے قوانین) کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 39 کروڑ یورو(41 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن(ڈی پی سی) نے بتایا کہ ڈی پی سی نے میٹا پلیٹ فارمز آئرلینڈ لمیٹڈ پر 2 جرمانے عائد کیے ہیں۔ 21 کروڑ یورو کا پہلا جرمانہ کمپنی کی فیس بک سروسز جبکہ انسٹاگرام سروسز پر 18 کروڑ یورو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
میٹا آئرلینڈ کو 3 ماہ کی مدت کے اندر اپنے ڈیٹا پروسیسنگ آپریشنز کو یورپی یونین قوانین کے مطابق ڈھالنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
میٹا آئرلینڈ پر یہ جرمانے مئی 2018ء میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کی شکایات پر 2 انکوائریوں کے بعد عائد کیے گئے ہیں جن میں شکایات کی گئی تھیں کہ وہ متعلقہ سروس کی شرائط سے اتفاق کیے بغیر خدمات کا استعمال جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
شکایات کنندگان نے کہا کہ اس میں جبری رضامندی لی جا رہی ہے جو 25 مئی 2018ء کو نافذ العمل ہونیوالے یورپی یونین کے ڈیٹاپروٹیکشن قانون جنرل ڈیٹا پروٹیکشن ریگولیشن (جی ڈی پی آر) کی خلاف ورزی ہے۔
بیجنگ(شِنہوا)چین میں علاقائی طبی ادارے کوویڈ-19 کے مریضوں کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے طبی انشورنس پالیسیوں میں ردوبدل کر رہے ہیں۔
ان پالیسیوں میں کوویڈ-19 سے متعلقہ آؤٹ پیشنٹ اور داخل مریضوں کے علاج اور آن لائن طبی خدمات کے میڈیکل بلوں کے لیے میڈیکل انشورنس کی واپسی کی شرحوں کی وضاحت کی گئی ہے۔
اس دوران، بیجنگ، ہوبے، گوانگشی، یوننان اور آنہوئی سمیت متعدد صوبائی سطح کے علاقوں میں مقامی طبی حکام نے کوویڈ-19 انفیکشن کی علامات کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی متعدد ادویات کو بھی قابل معاوضہ قرار دے دیا ہے۔
انشورنس پالیسیوں میں ردوبدل سے کوویڈ-19 کے مریضوں کو مالی بوجھ سے کافی حد تک نجات ملی ہے۔ مثال کے طور پر، مشرقی صوبہ آنہوئی میں دسمبر میں متعارف کرائی گئی ایک نئی مقامی پالیسی کے مطابق، میڈیکل انشورنس کے تحت آنے والے بیرونی مریضوں کو انفیکشن کے علاج سے حاصل ہونے والی فیس کا 70 فیصد واپس کیا جا سکتا ہے۔
بیجنگ(شِنہوا) چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) کی جانب سے بگ ڈیٹا سے متعلق جاری وائٹ پیپر کے مطابق چین کی بگ ڈیٹا ٹیکنالوجی کی صنعت کی مجموعی سطح میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے جمعرات کے ایڈیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وائٹ پیپر کے مطابق، چین میں بگ ڈیٹا کی ترقی کے ماحول میں بہتری اور اس کی اختراعی صلاحیت میں اضافہ جاری ہے جس میں مارکیٹ کے آؤٹ لک کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا گیا ہے۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ 2021 میں چین میں بگ ڈیٹا کے شعبے میں شائع ہونے والے پیپرزکی تعداد دنیا کا 31 فیصد تھی، اور بگ ڈیٹا سے متعلق منظور شدہ پیٹنٹس کی کل تعداد دنیا کے 50 فیصد سے زیادہ رہی جوسب سے پہلی درجہ بندی ہے۔
اس کے علاوہ، 2021 میں، چین میں بگ ڈیٹا مارکیٹ کے شرکاء کی کل تعداد1لاکھ 80ہزار سے اور بگ ڈیٹا سے متعلقہ اداروں میں سرمایہ کاری 80 ارب یوآن (تقریباً 11ارب60کروڑڈالر) کی بلند ترین سطح سے تجاوز تھی۔
شی آن(شِنہوا) چین میں کوویڈ۔19 انفیکشنز کی لہر کے باعث ضروری ادویات اور طبی آلات کی حالیہ مضبوط مانگ کو پورا کرنے کیلئے صوبہ شانشی نے دواسازی کے کاروباری اداروں اور طبی آلات بنانے والی کمپنیوں کی پیداوار بڑھانے اور گنجائش میں توسیع کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ متعلقہ کمپنیاں کوویڈ۔19 کنٹرول کیلئے کلیدی ادویات اور سیلف اینٹی جن کٹس کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پوری گنجائش کے ساتھ 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شی آن کی دوا ساز کمپنی میں ایک ملازم ادویات پیک کر رہا ہے۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شی آن کی دوا ساز کمپنی میں ملازمین ادویات پیک کرنے میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شی آن کی دوا ساز کمپنی میں ایک ملازم ادویات تیار کر رہی ہے۔(شِنہوا)

چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شی آن میں طبی آلات بنانے والی کمپنی میں ملازمین نوول کرونا وائرس کیلئے سیلف ٹیسٹ اینٹی جن کٹس کی تیاری میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا) چین میں 11 دن کے طبی علاج کے بعد، ایک 100 سالہ مریض کوویڈ-19 سے صحت یاب ہو گیا جسے مشرقی صوبے آنہوئی میں بدھ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔
تیان نامی 100سالہ شخص اسپتال میں ڈسچارج کے معیار پر پورا اترنے والا کوویڈ-19 کا سب سے عمر رسیدہ مریض ہے۔ تین دن تک بخار اور کھانسی کی شکایت کے بعد اسے 25 دسمبر کو آنہوئی کے دارالحکومت ہیفے کے آنہوئی پبلک ہیلتھ کلینیکل سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ داخلے کے بعد، تیان کا کوویڈ-19 کا نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کا مثبت نتیجہ آیا تھا۔
مریض کودیکھنے والے ڈاکٹریان چھنگ کا کہنا ہے کہ مریض کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کے علاوہ، دل اورگردوں کاعارضہ اور ہائپوپروٹینیمیا بھی لاحق تھا۔
خوش قسمتی سے، تیان کو کوویڈ-19 کی ویکسین لگ چکی تھی اور اس کے اہل خانہ نے اس میں سینے کی جکڑن یا دمہ جیسی سنگین علامات کا انتظار کیے بغیر بروقت اسپتال داخل کرادیا تھا۔
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے مرکزی ایمرجنسی رسپانس فنڈ نے مالی کے شمالی علاقوں میں عدم تحفظ کے شکار افراد کیلئے 70 لاکھ امریکی ڈالر کی امداد جاری کر دی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے چیف ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتایا کہ مالی کو کثیر الجہتی بحران کا سامنا ہونے کے باعث ملک میں انسانی ضروریات کی صورتحال انتہائی سنگین ہیں۔ رواں سال 62 لاکھ افراد کو 86 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔
ڈوجارک نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل اور عالمی ادارے کے انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس نے جان بچانے والی امداد گاو، کڈال اور موپتی کے علاقوں میں اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد، پناہ گزینوں اور مقامی کمیونٹیز سمیت دشمنی سے متاثرہ 4 لاکھ 23 ہزار افراد کی مدد کیلئے مختص کر دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نئی مختص امداد سے تعلیم اور تحفظ کے منصوبوں میں مدد فراہم کی جائیگی، مزید بتایا کہ صحت، پانی اور حفظان صحت، پناہ گاہ اور نفسیاتی امداد کے شعبوں کا بھی احاطہ کیا جائے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق متعدد سفیروں کو ذمہ داریوں سے سبکدوش اور نئے سفیروں کی تقرری کی ہے۔
نیشنل پیپلز کانگریس سے جمعرات کوجاری ایک بیان کے مطابق چھن گانگ کو امریکہ میں سفیر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
ژانگ منگ کی جگہ فو کانگ کو یورپی یونین (ای یو) میں ملک کا سفیر مقررکیا گیاہے۔
ژو چھنگ چھیاؤکو یانگ وان منگ کی جگہ برازیل میں سفیر مقررکیا گیاہے۔
ہو یان چھی کو ڈینگ شی جون کی جگہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کا سفیر مقررکیا گیا۔
یاؤوین کو لی جی منگ کی جگہ بنگلہ دیش میں جبکہ گووژی جون کو ہی یان جون کی جگہ کوموروس میں ملک کا سفیر مقررکیاگیا ہے۔
دنیا کی مشکل ترین کار ریلی ڈاکاریلی کے چوتھے لیپ میں ڈرائیورز نے 573کلومیٹر کا مزید فاصلہ طے کیا ،حائل شہر کے اطراف میں واقع مشکل لیپ کو سیبیستیان لوئب نے مکمل کیا ،فرانسیسی ڈرائیور کے بعد اسٹیفن پیٹر ہانسیل نے دوسری اور ہسپانوی کارلوس سائنز نے تیسری پوزینشن حاصل کی ،اس دوڑ میں چوتھی پوزیشن پر ناصر العطیہ آئے،دوسری جانب موٹر سائیکل دوڑ میں اسپین کے خوان باریدا سر فہرست رہے جبکہ چلی کے پابلو کوئنتانیلا نے دوسری اورامریکہ کے اسکائلر ہاوز نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلے میں اب ڈرائیورز 645کلومیٹر طویل راستے پر مقابلہ کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انگلش پریمیئر لیگ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور ٹوٹنہم ہاٹ پورنے اپنے میچز جیت لئے،نوٹنگھم فاریسٹ نے سائوتھمپٹن کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1سے ہرا دیا جبکہ ٹوٹنہم ہاٹ پور نے کرسٹل پیلس کو با آسانی 0-4سے شکست دے دی ،لیڈز یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ 2-2گول سیبرابر رہا جبکہ آسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ 1-1گول سے برابر رہا،سینٹ میریز سٹیڈیم ، سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں نوٹنگھم فاریسٹ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میزبان حریف ٹیم سائوتھمپٹن کی ٹیم کو انتہائی سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا،تائیو اوونی نے ایک گول کر کے نوٹنگھم فاریسٹ کی فتح میں میں کلیدی کردار ادا کیا،سیلہرسٹ پارک لندن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں ٹوٹنہم ہاٹ پورنے کرسٹل پیلس کو باآسانی 0-4گول سے ہرا دیا،ہیری کین نے دو جبکہ میٹ ڈوہرٹی اور ہیونگمن سن نے ایک ایک گول سکور کر کے ٹوٹنہم ہاٹ پورکی فتح میں اہم کردار ادا کیا،لیڈز یونائیٹڈ اور ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ 2-2گول سے اورآسٹن ولا اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1گول سے برابر ی پر ختم ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار وینس ولیمز ڈبلیو ٹی اے ٹور کے ایونٹ اے ایس بی کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں،رواں برس کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنا منٹ نیوزی لینڈ کے مشہور شہر آکلینڈ میں جاری ہے ، ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں ٹینس سٹار وینس ولیمز کو چینی حریف کھلاڑی لن ژو نے شکست دے دی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستانی نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن انٹرنیشنل ون ٹینس کے ابتدائی رائونڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئے ،رواں سال کے پہلے اے ٹی پی ایڈیلیڈ انٹرنیشنل ون ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن ابتدائی رائونڈ میں ہی شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے،مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں جینک سنر اور لورنزوسونیگو پر مشتمل اطالوی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے آسٹریلین جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو 6-7(1-7)، 7-5 اور 8-10سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
بنگلادیش کے اسٹار کھلاڑی شکیب الحسن نے اپنے ہی ملک کی لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا وہیں پاکستان سپر لیگ کی تعریف کر ڈالی،تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن نے بنگلادیش پریمیئر لیگ کو ملک کے ون ڈے ٹورنامنٹ ڈھاکا پریمیئر لیگ سے بھی کمتر قرار دے دیا،شکیب الحسن کا کہنا تھاکہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کی مارکٹنگ بھی صحیح طریقے سے نہیں کی گئی جبکہ ملک میں کرکٹ سب سے اہم کھیل ہے،اس لیگ کے ڈرافٹ کا وقت بھی صحیح نہیں جس وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی اپنے نیشنل شیڈول کے باعث زیادہ میچز نہیں کھیل پاتے،انہوں نے کہا کہ بی پی ایل کئی ممالک میں نشر کیا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس لیگ میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کی اہمیت پی ایس ایل اور کیریبیئن پریمیئر لیگ سے کم ہے،شکیب کے مطابق ٹیلی کاسٹ ہونے کے باوجود کوئی بھی اس ٹورنامنٹ کو نہیں دیکھتا، جب ڈومیسٹک کھلاڑی پی ایس ایل اور سی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو انہیں اپنے ملک کی جانب سے انٹرنیشنل ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے، لیکن جب وہ بی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں تو ایسا نہیں ہوتا،رپورٹس کے مطابق جب شکیب سے پوچھا گیا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ بنگلادیش پریمیئر لیگ کو کیسے بہتر بنائیں گے تو شکیب الحسن نے جواب دیتے ہویے کہا کہ اگر یہ مجھے بی پی ایل کا سی ای او بنائے تو میں ایک دو ماہ میں اسے ٹھیک کرسکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بی پی ایل کا ڈرافٹ اور کھلاڑیوں کی آکشن(بولی)وقت پر کرائوں گا،میں ساری ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کو بہتر طریقے سے نشر کروں گا،کوشش کروں گا بی پی ایل کا انعقاد اس وقت کیا جائے جب دوسری لیگ ختم ہوچکی ہوں، تاکہ کھلاڑی یہاں کھیلیں،ان کا کہنا تھا کہ مجھے آج تک بی پی ایل میں ڈی آر ایس سسٹم استعمال نہ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
کراچی میں جاری پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل پیٹ خراب ہونے کے باعث اسٹیڈیم نہیں آئے،ذرائع کے مطابق سابق نیوزی لینڈ کرکٹراورکمنٹیٹر کرس ہیرس بھی پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہیں، کرس ہیرس بھی کمنٹری کرنے نیشنل اسٹیڈیم نہیں آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ترقی کرتی ہوئی معیشت کا پہیہ روک کر نا اہلوں کو ملک پر مسلط کر کے ظلم کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اقتدار کے نشے میں پی ڈی ایم کی حکومت کو عوام کی مشکلات دکھائی ہی نہیں دے رہی، امپورٹڈ حکومت مشکل فیصلے کرنے کا مینڈیٹ نہیں رکھتی، عوام کا اعتماد رکھنے والی حکومت ہی مشکل فیصلے کرسکتی ہے۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ معاشی بد حالی نے امپورٹڈ سرکار کی نااہلی ثابت کر دی ہے، شریف اور زرداری خاندان نے ادارے مضبوط نہیں ہونے دیئے، ادارے مضبوط ہوتے تو یہ دونوں خاندان کبھی قومی وسائل نہ لوٹ سکتے، ذاتی مفادات کے لئے بننے والے حکمران اتحاد کا شیرازہ بکھرنے والا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 27 کلو میٹرپر مسلط 13 جماعتوں کا اتحاد اسلام آباد میں بھی الیکشن سے بھاگ رہا ہے، عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ چوروں کا ٹولہ عوام کا سامنا نہیں کرسکتا، انتخابات سے ہی سیاسی استحکام آئے گا اور بے یقینی کا خاتمہ ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 600سے کراچی پہنچے ہیں، ان کا کراچی ائیر پورٹ پر حکام نے استقبال کیا،کیوی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچایا گیا،شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز 9جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک ملکی برآمدات میں 5.79 فیصد کمی ہوئی، دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر برآمدات 3.64 فیصد کم ہوئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر تجارت نوید قمرکی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹریز تجارت اور خزانہ شامل ہیں، جب کہ چیئرمین نشاط چونیاں گروپ شہزاد سلیم، سی ای او انٹر لوپ مصدق ذوالقرنین بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے 14 روز میں سفارشات طلب کی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سپر لیگ میں شمولیت کے لیے انگلش کائونٹی مڈل سیکس کی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)سے بات چیت جاری ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق مڈل سیکس کے 2023کے ایڈیشن میں شامل ہونے پر بات چیت نہیں ہو رہی، ممکنہ طور مڈل سیکس کمٹمنٹ کے طور پر مختصر پری سیزن وارم اپ ٹور کرسکتی ہے،رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے مڈل سیکس اور پی سی بی کے درمیان حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی ہے،مڈل سیکس کے سی ای او اینڈریو کارنیش کا کہنا تھاکہ پی سی بی پی ایس ایل میں غیر ملکی ڈومیسٹک ٹیم کی شمولیت میں دلچسپی رکھتا ہے، ہماری اب تک کی بات چیت بہت اچھی رہی ہے، بات چیت کا سلسلہ آئندہ ہفتوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے،برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی ان رابطوں سے آگاہ ہے اور اسے تحفظات نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین این ایچ اے خرم آغا نے کہا سکھر حیدرآباد موٹروے میں ہونیوالی بے ضابطگیوں پر ریکوری بھی کی ہے،جس دن ہمیں اس معاملے کا پتہ چلا ہم نے فوری چیئرمین نیب کو کیس بھجوادیا،فراڈ میں بنک ملوث تھا انہیں معلوم تھا کہ حکومت کے پیسے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس نے بتایا کہ سب سے پہلے وزارت مواصلات فیصلہ کرتی ہے کہ نئی بیٹیں کھولنی ہیں، اس وقت ہمارے پاس بلوچستان میں2494 کلومیٹر پر جانے کا پورا پلان ہے،ہمیں بھرتی اور ٹریننگ کا عمل مکمل کرکے پولیس اہلکار کو سڑک پر لانے پر ڈیڑھ سال لگ جاتا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سینیٹر پرنس احمد عمراحمد زئی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں سکھر حیدرآباد موٹروے میں 4.09 ارب کی کرپشن کا معاملہ کمیٹی میں زیر غورآیا۔جس پر چیئرمین این ایچ اے خرم آغا نے کہاکہ اس موٹروے میں جو خرد برد ہوئی اس میں سے ریکوری بھی کی ہیجو لینڈ ایکوزیشن کے پیسے ہیں وہ ملے انہی لوگوں کو ہیں جن کو ملنے چاہیے،جس دن اس میں کرپشن کی خبر آئی میں نے اسی دن اپنے جی ایم لینڈ کو وہاں بھیج دیا،جو پیسے جاری کیے گئے اسمیں سے کچھ سندھ بنک میں رکھے گئے جس کا پرافٹ بھی آرہا ہے،جامشورومیں کوئی لینڈ ایکوزیشن نہیں کی،جس دن ہمیں اس معاملے کا پتہ چلا ہم نے فوری چیئرمین نیب کو کیس بھجوادیا،ڈی جی ایف آئی اے کو بھی کیس بھجوایا،اور بندوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے،اس میں سندھ بنک کے لوگ بھی شامل تھے،فراڈ میں بنک ملوث تھا انہیں معلوم تھا کہ حکومت کے پیسے ہیں ،ہم نے ایف آئی اے اور نیب کو بھی سندھ بنک کے ملوث ہونے کا بتایا،کیش پے منٹ کسی اے سی ڈی سی کی جانب سے نکالا جانا لمحہ فکریہ ہے،ڈی سی کو دو ارب سرکاری نکالنے کا کیا اختیا رہے پے منٹ چیک کے ذریعے کیوں نہ کی،سندھ حکومت کی حد تک غلطی ہوئی ہے تاہم انہوں نے سندھ بنک کے لوگوں کو بھی گرفتار کیا،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اس معاملے کو نیب انکوائری تک موخر کرتے ہیں۔
ضلع کیچ بلوچستان تک موٹروے پولیس کے دائرہ اختیار میں توسیع سے متعلق معاملہ زیر بحث آیا۔آئی جی موٹروے پولیس نے بتایا کہ سب سے پہلے وزارت مواصلات فیصلہ کرتی ہے کہ نئی بیٹیں کھولنی ہیں، اس وقت ہمارے پاس بلوچستان میں2494 کلومیٹر پر جانے کا پورا پلان ہے،ہمیں بھرتی اور ٹریننگ کا عمل مکمل کرکے پولیس اہلکار کو سڑک پر لانے پر ڈیڑھ سال لگ جاتا ہے،بھرتی کے بعد چھ مہینے تو صرف ان کی ٹریننگ ہوتی ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ شہروں میں تو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے،وہاں سمارٹ پلاننگ کریں۔این 25 کو پہلے کور کرلیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے کہا ہے کہ میں نے تین سنچریاں اسکور کی ہیں، فٹنس کا مسئلہ نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ صحتیاب ہو کر کرکٹ کھیل رہا ہوں، اپنی پرفارمنس سے فٹنس بھی ثابت کی ہے،انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا نام بھی جلد اسکواڈ میں آئیگا، ہمارا کام پرفارم کرنا اورتوجہ حاصل کرنا ہے، نام آنا قسمت کی بات ہے،عابد علی نے کہا کہ میں نے تین سنچریاں اسکورکی ہیں، فٹنس کا مسئلہ نہیں، سسٹم کوئی بھی ہو ہمیں اس کے مطابق کھیلنا ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی پرفارمنس بہتربنانیکی طرف دھیان دینا چاہیے،عابد علی کا کہنا تھا کہ ہماری ون ڈے ٹیم اچھی ہے، پاکستان ٹیم ون ڈے سیریز جیتے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
رواں سال ستمبر میں شیڈول ون ڈے ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں،ایشین کرکٹ کونسل نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کرتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہی رکھی ہے جبکہ کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں،روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ارشد شریف کو باہر کیوں جانا پڑا اس کی تفتیش کریں، اور دوسرے مرحلے میں ارشد شریف کے یو اے ای چھوڑنے کے پہلو کی تفتیش کریں۔ سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل ازخودنوٹس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور کیس کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف پیش کیا کہ کیس کا ایک پہلو پاکستان،دوسرا یو اے ای تیسرا کینیا میں ہے، پاکستان کے حوالے سے تحقیقات کافی حد تک مکمل کر لی ہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ کینیا کے حکام نے دسمبر میں دو مرتبہ جے آئی ٹی کو آنے سے منع کیا، پہلے کرسمس کی چھٹی کا کہا گیا،بعد میں بتایا گیا متعلقہ حکام تعطیلات پر ہیں، جے آئی ٹی نے 41 گواہوں کے بیان قلمبند کئے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان سے باہر بھی کسی کا بیان ریکارڈ ہوا ہے؟۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس میں نامزد ملزمان پیش نہیں ہوئے، تفتیش کے بعد انٹرپول سے رابطہ کریں گے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے حکم دیا کہ کیس کا پہلا مرحلہ ہے کہ ارشد شریف کو ملک سے باہر کیوں جانا پڑا، کیا پاکستان میں مقدمات درج ہونے کی تحقیقات مکمل ہوگئی ہیں؟۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ حکومت کو باہمی قانونی تعاون کیلئے کب درخواست کی تھی۔ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ کینیا کی جانب سے جواب آنے پر باہمی قانونی امداد کی درخواست کی تھی۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس کا مطلب ہے حکومت نے کینیا کے حکام سے رابطے میں تاخیر کی، جو کام جے آئی ٹی کو 20 دن پہلے کرنا چاہیے تھا وہ کل کیا گیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اقوام متحدہ سے مدد لینے پر غور کریں، اور اقوام متحدہ سے تحقیقات میں مدد کیلئے وزارت خارجہ سے مشورہ کریں۔ جسٹس مظاہر نقوی نے تائید کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے گزشتہ حکم میں واضح ہے کہ اقوام متحدہ سے رابطے پر غور کریں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کینیا کو کل باہمی قانونی تعاون کیلئے خط لکھا ہے۔ جس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ کینیا کو کل ہی کیوں خط لکھا،پہلے کیا کر رہے تھے، ارشد شریف کے قتل کو لے کر عدالت بہت سنجیدہ ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ارشد شریف قتل حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے، مرحوم صحافی کے کچھ ڈیجیٹل آلات تھے جو ابھی تک نہیں ملے، کیا جے آئی ٹی کو یہ پتہ چلا کہ وہ آلات کدھر ہیں، پتہ چلائیں وہ ڈیجیٹل آلات کینیا پولیس،انٹیلیجنس یا ان دو بھائیوں کے پاس ہیں۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے حکم دیا کہ ارشد شریف کو باہر کیوں جانا پڑا اس کی تفتیش کریں، دوسرے مرحلے میں ارشد شریف کے یو اے ای چھوڑنے کے پہلو کی تفتیش کریں۔ عدالت میں مرحوم ارشد شریف کی بیوہ سمعیہ ارشد نے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراض اٹھاتے ہوئے استدعا کی کہ جے آئی ٹی کے دو ارکان ہمارے نامزد ملزمان کے ماتحت ہیں، اے ڈی خواجہ اور کچھ دیگر ریٹائرڈ افسران کو جے آئی ٹی میں شامل کیا جائے۔ چیف جسٹس نے سمعیہ ارشد کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرڈ افسران سے تفتیش نہیں کرائی جا سکتی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ تفتیش کب تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی 15 جنوری کو یو اے ای پھر کینیا جائے گی، تفتیش مکمل ہونا کینیا اور یو اے ای حکام کے تعاون سے مشروط ہے، جے آئی ٹی ارکان کے 15 دن کینیا میں رہنے کا امکان ہے۔ جسٹس مظاہر نقوی نے ریمارکس دیئے کہ تفتیشی رپورٹ پر بہت کچھ کہ سکتے ہیں لیکن ابھی خاموش ہیں، عدالت کو تفتیش کی نگرانی کرنی آتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ اگر اتنا اچھا آئیڈیا ہے تو یقینی معاہدے مدت تک مکمل ہونے سے قبل کیوں نہیں کیے،انہوں نے کہا کہ رمیز راجا نے سوشل میڈیا پر جو دستاویزات پیش کی ہیں وہ قانونی معاہدے یا ایگریمنٹ نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی