• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

یوکرین کو اسلحہ کی فراہمی عالمی سلامتی کیلئے...

روس نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیٹو بھاری ہتھیاروں جیسا کہ جنگی ٹینک اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم یوکرین کو مہیا کرتا ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے اور اس اقدام سے عالمی اور پین یورپی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے،غیر ملکیمیڈیا کے مطابق کریملن کی طرف سے یہ بیان ایک اہم ڈونر میٹنگ سے قبل سامنے آیا جب مغربی ممالک یوکرین کو مزید طاقتور فوجی سازوسامان بھیجنے پر غور کر رہے ہیں اور روسی افواج علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے حملے تیز کر رہی ہیں،کریملن نے مغرب پر دبا ئوڈالا کہ وہ یوکرین کو روسی افواج اور علاقے پر حملہ کرنے کے قابل بھاری ہتھیار نہ دیں،کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ تنازعہ کو بالکل نئی سطح پر لایا جائے جو کہ یقینا عالمی اور پین یورپی سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اچھا نہیں ہوگا، یہ ممکنہ طور پر انتہائی خطرناک ہے،پیسکوف نے کہا کہ اگر یوکرین روس یا جزیرہ نما کریمیا کو نشانہ بنانے کے لیے مغربی ممالک سے فراہم کردہ ہتھیاروں کا استعمال کرتا ہے تو روس جوابی کارروائی کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانوی وزیر اعظم کی سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ن...

برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے سفر کے دوران سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر معذرت کر لی،برطانوی میڈیاکے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہیں ویڈیو پیغام کے دوران بغیر سیٹ بیلٹ باندھے گاڑی میں سفر کرتے دیکھا گیا تھا،رشی سونک کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے اپنی غلطی کا احساس ہونے پر معذرت کی ہے، انکا ماننا ہے کہ ہر شہری کو سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ضرور پہننا چاہیے،دوسری جانب لنکاشائرپولیس کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے کے معاملے سے آگاہ ہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں،میڈیا رپورٹ کے مطابق سفر کے دوران سیٹ بیلٹ ہونے کے باوجود نہ پہننے پر 100پائونڈ تک جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ معاملہ کورٹ میں جانے کی صورت میں جرمانہ 500پائونڈ تک ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فرانس، پنشن منصوبے کیخلاف 10 لاکھ سے زائد اف...

فرانسیسی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ ٹرین سروس معطل اور کئی پرائمری سکول دن بھر بند رہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو دو سال سے بڑھا کر 64 سال تک کرنے کے منصوبے کے خلاف جمعرات کو ہونے والی ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جبکہ ٹرانسپورٹ، سکول اور ریفائنریز کے شعبوں میں بھی ہڑتال کی گئی،وزارت داخلہ نے کہا کہ جمعرات کو ملک بھر میں 1.12 ملین افراد نے احتجاج کیا، پیرس میں ہونے والی سب سے بڑی ریلی میں آٹھ لاکھ افراد نے حصہ لیا جبکہ ٹریڈ یونینوں کا کہنا تھا کہ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے،پولیس نے بتایا کہ پیرس مارچ سے پہلے 15 اور اس کے دوران مزید 15 افراد کو غیر قانونی ہتھیار لے جانے یا پروجیکٹائل پھینکنے جیسے جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا،آپریٹرز کے مطابق پورے فرانس میں مقامی اور علاقائی ٹرین سروس تقریبا ٹھپ ہو گئی اور پیرس سمیت دیگر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بہت متاثر تھی، کئی پرائمری سکول دن بھر بند رہے،حکام کا اندازہ ہے کہ 40 فیصد پرائمری اساتذہ اور 30 فیصد سے زیادہ سیکنڈری اساتذہ نے ہڑتال کی، پبلک سروس ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں بھی خلل پڑا اور کچھ تھیٹر اور عجائب گھر بند ہو گئے، کچھ ریفائنری کی ترسیل کو روک دیا گیا اور توانائی کی پیداوار کم ہو گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکا کا یوکرین کیلئے مزید 2.5ارب ڈالرز کی...

امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے ائیر ڈیفنس اور آرمرڈ وہیکلز کی صورت میں مزید 2.5ارب ڈالرز کی فوجی امداد کا اعلان کیا گیا ہے،امریکی وزارت دفاع نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے یوکرین کیلئے 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز اور 59 براڈلی فائٹنگ وہیکلز فراہم کی جائینگی ،روس کی جانب سے یوکرین پر جاری حملوں کے بعد اس حالیہ امدادی پیکیج میں ہائی موبیلٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم (HIMARS) کیلئے مزید بارود، 8 اوینجر ائیر ڈیفنس سسٹم، 10 ہزار آرٹلری رانڈز اور 2 ہزار اینٹی آرمر راکٹ فراہم کیے جائیں گے،امریکی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ برس فروری میں روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اب تک امریکا کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مد میں 27.4 ارب ڈالرز امداد دی جاچکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر...

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،لندن میں کونسل ٹیکس نافذ ، بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں تقریبا 6 فیصد ریکارڈ اضافہ کیاگیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے میئر صادق خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت کے مطلوبہ فنڈ نہ دینے سے یہ اضافہ کرنا پڑا ہے ،کرایوں میں اضافے کے بعد زون 1 کے مصروف اوقات میں ٹیوب کرایوں میں 12فیصد جبکہ آف پیک کیلئے ٹیوب کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے ،علاوہ ازیں ڈے ٹریول کارڈ میں زون 1-6 تک 4 پاونڈ کا اضافہ کیا گیا ہے، زون 1-4 کیلئے ٹیوب کرایوں میں 70 پینس اضافہ ہوا ہے،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفت روزہ پاس کی قیمت میں 1.40 پاونڈ اضافہ ہوا ہے، جبکہ لندن کے ہر گھر کے کونسل ٹیکس میں 9.7 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے،لندن میں بینڈ ڈی کے کونسل ٹیکس میں 38.55 پاونڈ کا اضافہ ہوا ہے، سٹی ہال کا کہنا تھا کہ کم عمر اور 60 سال سے زائد افراد کیلئے مفت سفر کی سہولت کو برقرار رکھا جائے گا ،کرایوں اور کونسل ٹیکس میں اضافے کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین جنگ میں ناکامی ہوئی تو جوہری جنگ ہوسک...

روس نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں ناکامی ہوئی تو جوہری جنگ ہوسکتی ہے،روس کی سیکورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئر مین اور سابق روسی صدر دیمرتی میدادوف نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ یوکرین میں جاری روایتی جنگ میں جوہری طاقت روس کو شکست ہوئی تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ جوہری ممالک ایسے بڑے تنازعات میں شکست کے متحمل نہیں ہوتے جس پر ان کی قسمت کا دارومدار ہو۔جوہری جنگ سے متعلق بیان روس کی پالیسی کے مطابق ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بارشیں برسانے والا نیا سلسلہ 21 جنوری سے ملک...

بارشیں برسانے والے نئے نظام کی آمد، نیا سلسلہ 21جنوری سے ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کے باعث بننے والے بارشوں کے نئے نظام نے دستک دے دی، نیا نظام بلوچستان کے راستے 21جنوری سے ملک میں داخل ہونا شروع ہوجائے گا جو ہفتے کی شام تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، نئے نظام کے تحت ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،دوسری طرف نیا نظام لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانے درجے کی بارشیں برسانے کا باعث بنے گا،محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 24جنوری تک جاری رہ سکتا ہے، اِس دوران تیز ہوائوں کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے جس دوران چند ایک علاقوں میں ژالہ باری بھی ممکن ہے،صورت حال کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی البتہ یہ بارشیں فصلوں کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

الیکشن جب بھی ہوں اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹ...

وفاقی وزیر ہوا بازی و رہنما مسلم لیگ( ن )خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ الیکشن قبل از وقت ہوں، بروقت یا جب بھی، اتفاق رائے کے بغیر سب گھاٹے میں رہیں گے، ٹوئٹر پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حصول و ارتکاز اقتدار کی بے رحم جنگ سے ہٹ کر مکالمہ ہو، اپنی اپنی غلطیاں مانی جائیں، ریاست کو دلدل سے نکال کر ملک چلانے کی راہ ڈھونڈی جائے،لیگی رہنما نے کہا کہ میں اب تک دن کے ہنگاموں میں گم تھا مگر اب شام ہوتی جا رہی ہے، امید کی جاتی ہے کہ آئندہ عمران خان صاحب 35پنکچر کی اصطلاح سیاسی بیان کے طور پر استعمال کرنے سے باز ہی رہیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مونس الٰہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹ...

چوہدری شجاعت حسین کی زیر قیادت مسلم لیگ(ق)نے چوہدری مونس الہی کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا، ارکان کی اکثریت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کیے جانے پر وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ پارلیمانی پارٹی کے سربراہ بن گئے ہیں،وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمینٹ اور خصوصی اقدامات چوہدری سالک حسین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس بات کی تردید کی کہ مونس الہی ایوان میں بیٹھ کر کسی کی حمایت کے معاملے میں ارکان کو ڈکٹیشن دے سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ (ق)لیگ کے ارکان کو پارٹی کے سربراہ کی ہدایت پر عمل کرنا ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اسٹاک ایکسچینج اورنوازشریف کے پلیٹی لیٹس ایک...

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹی لیٹس کبھی نیچے کبھی اوپر ہوجاتے ہیں، اسٹاک ایکسچینج اورنوازشریف کے پلیٹی لیٹس ایک ہی جیسے ہیں،لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف یہاں کیوں بیٹھے ہیں، پاکستان واپس جائیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہاتھوں 13جماعتوں کا جنازہ نکل جائے گا، ن لیگ کی جو اجتماعی قبر بن رہی ہے، اس میں نوازشریف قل پڑھائیں،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 42حلقے ایسے ہیں جن کا فیصلہ کن ووٹ اوورسیز کے پاس ہے، پاکستان میں مستقبل کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں کمی، گزشتہ...

عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں کمی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 627 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.58 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 09 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امپورٹڈ حکومت کو اپریل میں جنرل الیکشن کیلئے...

رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اب یہ شوشہ چھوڑ رہے ہیں کہ اسمبلیوں کی مدت بڑھائی جاسکتی ہے جو کہ سراسرغیر آئینی ہے، ہم انہیں اپریل میں جنرل الیکشن کے لئے مجبور کر دیں گے،انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 ماہ میں کرپشن مقدمات ختم کرنے کے علاوہ اس ٹولے نے کچھ نہیں کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سندھ ہائیکورٹ کا شہریوں کی گمشدگی پر فوری مق...

سندھ ہائیکورٹ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس نعمت اللہ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی،جسٹس نعمت اللہ نے شہریوں کی گمشدگی پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جس علاقے سے شہری لاپتہ ہوں متعلقہ تھانے میں فوری مقدمہ درج کیا جائے،عدالت نے ایس ایچ او شاہ لطیف کو حکم دیا کہ لاپتہ شہری میر علی حیدر کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جائیں،سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہری حیدر علی کی فوری بازیابی کا حکم دے دیا جبکہ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ لاپتہ شہری منظور احمد گھر واپس آ گیا ہے،وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گمشدگی کے دوران منطور احمد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے، عدالت نے سٹیل ٹائون سے لاپتہ ہونے والے شہری منظور احمد کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چھپ کر بیٹھنے کے بجائے انتخابی مہم کیلئے سڑک...

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبل ازوقت الیکشن نہ کرائے گئے تو پاکستان کی معیشت سری لنکا کی طرح دیوالیہ پن کا شکار ہو جائے گی،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جان کو خطرہ ہے مگر چھپ کر بیٹھنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، انتخابات کا سال ہے، انتخابی مہم چلائیں گے، ہر صورت عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے، عوامی ریلیوں میں بلٹ پروف سکرین لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے ساتھ اتحادی چاہتے ہیں مجھے کسی طرح سے نا اہل قرار دیا جائے، نا اہلی کے لئے مخالفین اپنی تمام قوت کا استعمال کر رہے ہیں لیکن ایسا کوئی کیس نہیں جہاں انہیں نا اہل کیا جاسکے،انہوں نے کہا کہ اس وقت اتنا سیاسی عدم استحکام ہے کہ معاشی استحکام ناممکن ہو چکا ہے جبکہ دوسرا بڑا خطرہ بڑھتی ہوئی شدت پسندی سے ہے، پاکستان میں معاشی استحکام صرف اور صرف صاف اور شفاف الیکشن کے ذریعے ہی ممکن ہے،سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سویلین حکومت کے پاس اگر ذمہ داری ہے تو اختیار بھی ان کے پاس ہی ہونا چاہیے، اگر ذمہ داری جمہوری حکومت کی ہو اور اختیار فوج کے پاس رہے تو کوئی سسٹم نہیں چل سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۲۰ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ترک اور سعودی سرمایہ کاروں کا گوادر فری زون...

ترکی اور سعودی عرب نے 2023 میں گوادر فری زون (نارتھ) میں مراعات کے ساتھ ساتھ سازگار کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ اہم سرمایہ کاری پر غور شرو ع کر دیا ۔ جی پی اے اہلکار نے گوادر پرو کو بتایا کہ ترک ملٹی نیشنل کارپوریشن نیسان کے ایک نمائندہ نے18 جنوری (بدھ) کو گوادر پورٹ کا دورہ کیا جس کا مقصد تجارت اور تجارتی کے مواقع اور فری زون میں گودام کے قیام کے امکانات تلاش کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق نیسان انڈسٹریل ٹیکنالوجی گروپ ترکی کا ایک معروف برانڈ ہے جو عالمی سطح پر کام کر رہا ہے۔ نیسان گروپ ٹائروں، لیڈ ایسڈ بیٹریوں، آٹو اسپیئر پارٹس، سی این سی روبوٹک مشینری، لبریکنٹس اور فلٹرز کا کاروبار کرتا ہے۔ گوادر بندرگاہ جو ترسیل کے بنیادی مقصد کو پورا کرتی ہے، ممکنہ سرمایہ کاروں کو منافع بخش امکانات فراہم کرتی ہے۔گوادر پرو کے مطابق پاکستان سعودی بزنس چیمبر، لاہور چیمبر اور پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے سینئر عہدیداروں پر مشتمل ایک اور گروپ نے بھی بدھ کو دورہ کیا ۔ ان کے دورے کا بنیادی مقصد پیٹرو کیمیکل سمیت وسیع پیمانے پر کاروباروں میں مشترکہ منصوبوں کی درست عملداری کو تلاش کرنا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق جی پی اے کے عہدیدار نے کہا کہ گوادر میں بہت سے دلکش ہیں کیونکہ یہ مقامی اور غیر ملکی ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے بے پناہ کاروباری مواقع فراہم کرتا ہے۔

گوادر کے لیے موزوں کلیدی صنعتوں میں بندرگاہ پر مرکوز سروس انڈسٹریز جیسے ماہی گیری، پیٹروکیمیکل انڈسٹری، سیاحت، تجارتی لاجسٹکس اور پورٹ سینٹر پروسیسنگ اور مینوفیکچرنگ کی صنعتیں شامل ہیں جیسے کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی، ریفائننگ، ٹرانسپورٹ کا سامان، جہاز توڑنے، خوراک اور تعمیراتی سامان کی اسمبلنگ۔ پروسیسنگ، گھریلو آلات مینوفیکچرنگ الیکٹرانکس اور انفارمیشن انڈسٹری ۔ گوادر پرو کے مطابق حال ہی میں بہت سے غیر ملکی سفارت کاروں نے گوادر کا دورہ کیا جن میں پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس، کراچی میں جرمن قونصلیٹ کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز شامل ہیں۔ دریں اثناء برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر اور ڈائریکٹر ٹریڈ برائے پاکستان سارہ مونی نے بھی گوادر کا 2 روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے گوادر کے ترقیاتی ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے تاجروں اور گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین سے بھی بات چیت کی۔ گزشتہ سال ستمبر میں کینیڈا کی بیرک گولڈ کارپوریشن کی ایک ٹیم مائیکل پیٹر نیلسن کی سربراہی میں گوادر پہنچی اور ساحلی شہر میں مختلف معدنیات کی درآمد اور برآمد میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آٹوموبائل سیکٹر میں مسابقت اور معیار کو یقین...

آٹوموبائل سیکٹر میں مسابقت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشنسٹ پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ، پاکستان کو اپنی صنعتی اور اقتصادی پالیسیوں پر مکمل نظر ثانی کرنے کی ضرورت ، مقامی طور پر صرف 10فیصدویلیو ایڈیشن کافی نہیں، ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے صارفین ناقص معیار کی کاریں چلانے پر مجبور،ایل سی کھولنے پر پابندی کی وجہ سے آٹوموبائل پروڈکشن یونٹس بند ہونیکا خدشہ۔ ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ آٹوموبائل سیکٹر میں مسابقت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے پروٹیکشنسٹ پالیسی ختم کرے۔ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر اور آزاد اقتصادی مشاورتی گروپ کے رکن ڈاکٹر علی حسنین نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان کو اپنی صنعتی اور اقتصادی پالیسیوں پر مکمل نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ برآمدات کو فروغ دینے کے بجائے درآمدی متبادل پر کئی دہائیوں کا مستقل انحصار پچھلی تین دہائیوں کے دوران بار بار ادائیگی کے توازن کے بحران کا باعث بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی برآمدات پر مبنی نظم و نسق کے لیے بالآخر کمپلیلیٹی ناکڈ ڈان یونٹس کو اسمبل کرنے سے ہٹ کر کمپلیلیٹی بلٹ اپ کاریں درآمد کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آٹوموبائل سیکٹر میں ملکی ہم منصبوں کے ساتھ بہترین کوششوں کے باوجود ملک گاڑیوں کے زیادہ تر پارٹس کی درآمد جاری رکھے ہوئے ہے اور صرف مقامی طور پر کاروں کو اسمبل کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقامی طور پر صرف 10فیصدویلیو ایڈیشن کافی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک درآمدی متبادل کے ذریعے کچھ ڈالر بچانے میں کامیاب ہو سکتا ہے لیکن درآمدی بل میں خاطر خواہ کمی نہیں آئے گی کیونکہ اہم پرزہ جات ابھی بھی بیرون ملک سے لائے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویلیو ایڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے صارفین ناقص معیار کی کاریں چلانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کو ان شعبوں سے ہٹا دیا گیا جن کی برآمدی صلاحیت زیادہ ہے۔ اختتامی پروڈکٹ اکثر بیرون ملک اپنے ہم منصب کے مقابلے میں ناقص معیار کی ہوتی تھی۔ انہوں نے آٹوموبائل کی پیداوار میں مسابقت اور کارکردگی پیدا کرنے کے لیے تحفظ پسند پالیسیوں کو ختم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خراب معیار کا مطلب صارفین کا برا تجربہ، مرمت پر زیادہ اخراجات اور بیرون ملک اسمبل ہونے والے سی بی یویونٹس کے مقابلے میں زیادہ آلودگی ہے۔ ایل سی کھولنے پر پابندی کی وجہ سے آٹوموبائل پروڈکشن یونٹس کو بند کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر محقق نے کہا کہ ادائیگی کے توازن کے بحران سے نمٹنے کے لیے من مانی انتظامی اقدامات ناقص طریقہ تھے۔

انہوں نے مارکیٹ سے طے شدہ ایکسچینج ریٹ کی بھی وکالت کی۔ انہوں نے 2016 کی آٹوموبائل پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی گئی لیکن معیار پر توجہ دیے بغیرایسا کیا گیا۔ انہوں نے اس پالیسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پروفیسر نے مسابقت کو یقینی بنانے کے لیے آٹو سیکٹر میں تحفظ پسند پالیسی کو بتدریج ختم کرنے کے لیے ایک واضح روڈ میپ کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کی جگہ لینے والی صنعتوں کی واپسی کو برآمدی شعبوں پر نئے سرے سے توجہ دینے کے ساتھ ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ ملک کو سب سے پہلے ایسی مصنوعات پر توجہ دینی چاہیے جن کی پیداوار میں وہ پہلے ہی نسبتا بہتر ہے، اور ان شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کی حمایت اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ یہ تبدیلی پاکستان کی مسلسل میکرو اکنامک پریشانیوں کو ختم کرنے کی کلید ہے۔ علی حسنین نے کہا کہ ایک ملک کی خود انحصاری مالی طور پر کافی صحت مند ہونے کے بارے میں ہے کہ وہ اپنی ضرورت کی ہر چیز خرید سکے، نہ کہ کسی بھی قیمت پر ہر ممکن مصنوعات تیار کرنے کی کوشش کرنے کے بارےہونی چاہیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ بہارمیلہ ۔ سفری...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں مسافر  شین ژین نارتھ ریلوے اسٹیشن میں موجود ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ بہارمیلہ ۔ سفری...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں شین ژین نارتھ ریلوے اسٹیشن میں مسافر ٹرینوں پر سوار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی...

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران تجارتی خسارہ 17.13 ارب ڈالر رہا،پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر نے 8.73 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، درآمدی ٹیرف میں کمی برآمدات کو زیادہ مسابقتی بنانے کے قابل بنائے گی، برآمدات میں اضافہ پاکستان کو کرنٹ اکاونٹ کے بحران سے نکلنے میں مدد دے سکتا ہے، برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کو ختم کرنے کی ضرورت ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق درآمدی ٹیرف میں کمی برآمدات کو زیادہ مسابقتی بنانے کے قابل بنائے گی جس سے مہنگائی اور کاروبار کرنے کی لاگت میں کمی آئے گی۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے ریسرچ فیلو محمد ذیشان نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہی واحد پائیدار حل ہے جو پاکستان کو کرنٹ اکاونٹ کے بحران سے نکلنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ جمود کا شکار برآمدات تجارتی خسارے کو بڑھاتی ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبرکے دوران تجارتی خسارہ 17.13 بلین ڈالر رہا۔ ذیشان نے کہا کہ نئی برآمدی اشیا کا اضافہ موجودہ برآمدی پورٹ فولیو کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت کو سستا خام مال دستیاب کرنے سے تجارتی خسارے کو تجارتی سرپلس میں تبدیل کرنے میں مدد ملے گی جس سے اقتصادی ترقی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی اور مقامی مداخل کا صحیح امتزاج اعلی معیار کی برآمدی مصنوعات کو نئی منڈیوں کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ اعلی درآمدی ٹیرف برآمدی مسابقتی صنعت کو روکتا ہے اور مقامی صنعت کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

ذیشان نے کہا کہ پاکستان میں مینوفیکچرنگ انڈسٹری خدمات اور زراعت کے شعبوں کے مقابلے میں زیادہ زرمبادلہ کماتی ہے۔ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے اندر، ٹیکسٹائل کا شعبہ برآمدی صنعت میں سرفہرست ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے 8.73 بلین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ مالی سال کے دوران قومی خزانے میں زرمبادلہ 19.32 بلین ڈالر رہا۔ ذیشان نے ذکر کیا کہ پاکستان میں اوسط ٹیرف کی شرح تقریبا 12 فیصد ہے جو ٹیکسٹائل کے شعبے کو بری طرح متاثر کرتی ہے جو برآمدی صنعت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی کے دوران تجارتی پالیسی لچکدار تھی اور پاکستان میں تمام مصنوعات پر ٹیرف 2011 میں 14.4 فیصد سے کم ہو کر 2020 میں 11.7 فیصد ہو گئے جو کہ 18 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوشش ملک کی قومی ٹیرف پالیسی کے مطابق ہے کہ درآمد شدہ خام مال اور درمیانی مصنوعات پر ٹیرف کے بتدریج خاتمے کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بنیادی خام مال تک اقتصادی رسائی فراہم کی جا سکے۔ محقق نے کہا کہ قیمتوں میں اضافہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ٹیکسٹائل کی صنعت میں کمی آئی ہے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم ٹیرف نئی ٹیکنالوجی سے بڑھے ہوئے انٹرمیڈیٹ اور کیپٹل گڈز کی سستی سپلائی تک رسائی کو بڑھا سکتے ہیں جو کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کو ترقی دینے کے لیے اہم ہیں۔ ذیشان نے کہا کہ اعلی تحفظ کی شرحیں عالمی قیمتوں کے مقابلے میں ملکی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں برآمدی تعصب پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسر بنیادی طور پر فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ ان کے منافع کا مارجن بڑھتا ہے۔ محقق نے کہا کہ بلندٹیرف اختتامی صارفین کی حقیقی آمدنی پر منفی اثر ڈالتے ہیں کیونکہ وہ قیمتوںمیں اضافہ کرتے ہیں اور اعلی درآمدی محصولات کے نتیجے میں ملکی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے افراط زر میں اضافہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان وسیع پیمانے پر مصنوعات درآمد کرتا ہے جن میں برقی آلات، کیمیکلز، کان کنی، پٹرولیم مصنوعات اور بنیادی دھاتیں بنیادی طور پر امریکہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین سے درآمد ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں کوکنگ آئل، چینی، چمڑے اور مشینری کے شعبے بنیادی طور پر اعلی ٹیرف سے محفوظ ہیں۔ برآمدی مسابقت بڑھانے کے لیے درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ درآمدی مشینری کو کسٹم اور سیلز ٹیکس سے مستثنی کیا جا سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ بہارمیلہ ۔ سفری...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں شین ژین نارتھ ریلوے اسٹیشن میں مسافر ٹرینوں پر سوار ہونے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ بہارمیلہ ۔ سفری...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں شین ژین نارتھ ریلوے اسٹیشن میں مسافر ٹرینوں پر سوار ہونے کیلئے انتظار کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ گوانگ ڈونگ ۔ شین ژین ۔ بہارمیلہ ۔ سفری...

چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ میں شین ژین نارتھ ریلوے اسٹیشن میں مسافر ٹرینوں پر سوار ہونے کی تیاری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں 2022 کے دوران کوئلہ کی کانوں کے حادث...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے دوران کان کنی کی صنعت میں کام کی جگہوں پر حفاظت کے حوالے سے بہتری کا عمل جاری رہا جس سے حادثات اور ہلاکتوں کی تعداد  گزشتہ سال سے کم ہو گئی۔ نیشنل مائن سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمارکے مطابق کوئلے کی کان کنی کے دوران حادثات اور ہلاکتوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 3.4 فیصد اور 2.4 فیصد کمی واقع ہوئی۔ 2021 میں کوئلے کی کان کنی کے حادثات اور ہلاکتوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں  بالترتیب 15.8 فیصد اور 13.9 فیصد کمی واقع ہوئی۔چین میں 2022 میں کام کی جگہ پر ہونے والے حادثات اور ان سے ہونے والی ہلاکتوں میں کمی ہوئی ہے کیونکہ اس نے کام کی جگہ پرحفاظتی اور معائنہ کے اقدامات کو تیز کیا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پاور جنری...

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر نے مارکیٹ ویلیو میں 8 فیصد اضافہ کیا، ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ کمپنی سرفہرست رہی، نشاط پاور لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ خسارے کے چارٹ میں سرفہرست،کراچی الیکٹرک لمیٹڈ کو مارکیٹ ویلیو کا تیسرا سب سے زیادہ خسارہ قرار دیا گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر نے مارکیٹ ویلیو میں 8 فیصد اضافہ کیاہے کیونکہ مڈ کیپ فرموں کی اکثریت نے جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی اکتوبردسمبرمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سال 2022-23 میںپاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن سیکٹر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں درج کل 17 کمپنیوں میں سے 15 فعال رہیں۔ ان 15 فعال تجارتی فرموں میں سے 9 نے مارکیٹ ویلیو میں اضافہ دیکھاجو44 بلین روپے ہے۔ ٹرائی سٹار پاور لمیٹڈ نے سب سے زیادہ 69 فیصد اضافہ رپورٹ کیاجو کہ دوسری سہ ماہی کے اختتام تک 60 ملین سے بڑھ کر 101 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ پاکگین پاور لمیٹڈ دوسرے نمبر پر رہی جسکی قدر 6.7 بلین روپے سے 11 بلین ہو گئی۔لال پیر پاور نے 22فیصداضافہ کیا اور خود کو پاور سیکٹر میں تیسری سب سے زیادہ مارکیٹ حاصل کرنے والے کے طور پر پوزیشن میں لے لیا۔ اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ نے چارٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ایس جی پاور لمیٹڈ اور نشاط چونیاں پاور لمیٹڈ نے بالترتیب MV میں 9 اور 7فیصدکا اضافہ درج کیا۔ جس نے انہیں پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر رکھا۔

سیف پاور لمیٹڈ ،آلٹرن پاور لمیٹڈ اور کوہ نور پاور کمپنی لمیٹڈ بالترتیب ساتویں، آٹھویں اور نویں نمبر پر رہے۔ مجموعی طور پر کا کمپنیوں کا سرمایہ 218 بلین روپے سے کم ہو کر 192 بلین روپے پر آگیا۔ نشاط پاور لمیٹڈ اور حب پاور کمپنی لمیٹڈ نقصان والوں کے چارٹ میں سرفہرست رہے۔ ان کی ایم وی ویلیو 7.7 بلین اور 97 بلین روپے سے بالترتیب 6.7 بلین اور 81 بلین روپے تک گر گئی۔ کوٹ ادو پاور کمپنی لمیٹڈ اور ستارہ انرجی لمیٹڈ دوسرے نمبر پر پر رہے جن کی مارکیٹ ویلیو 12فیصدتک گر گئی ہے۔ کیپکوکا 26 بلین روپے سے کم ہو کر 23 بلین روپے اور ستارہ کا 158 ملین سے 139 ملین روپے پر آگیا۔ کراچی الیکٹرک لمیٹڈ کو مارکیٹ ویلیو کا تیسرا سب سے زیادہ خسارہ قرار دیا گیا کیونکہ اس کی مالیت 80 بلین روپے سے 7 فیصد کم ہو کر 74 بلین روپے رہ گئی۔ کوہ نور انرجی لمیٹڈ نے 2فیصدکی کم سے کم مارکیٹ ویلیو کھو دی۔ مالی سال 23 کی دوسری سہ ماہی میں اس کا ایم وی 5.7 بلین روپے سے کم ہو کر 5.5 بلین روپے رہ گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی جن پھنگ متفقہ طور پر 14 ویں این پی سی کیل...

نانجنگ(شِنہوا)شی جن پھنگ کو متفقہ طور پر 14 ویں قومی پیپلز کانگریس (این پی سی) کیلئے نائب منتخب کر لیا گیاہے۔ ان کا انتخاب جمعرات کے روز جیانگسو کی 14 ویں صوبائی پیپلز کانگریس کے پہلے اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سال 2022 کے پ...

فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں29فیصد اضافے سے 98.9 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی، کمپنی کا مجموعی منافع 41 ملین روپے رہا ،کمپنی نے 2020 میں 71.27 ارب روپے کے مقابلے میں 2021 میں 112 ارب روپے کی سیلز ریونیو ڈیلیور کی،فی شیئر آمدنی 6.32 روپے سے بڑھ کر 2021 میں 8.80 روپے ہوگئی ۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے کیلنڈر سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 98.9 ملین روپے کی آمدنی حاصل کی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہے۔ نو ماہ کی مدت کے لیے کمپنی کا مجموعی منافع 41 ملین روپے رہا جو کہ 2021 کی اسی مدت کے دوران 33.5 ملین روپے تھا۔ تاہم کمپنی نے مالی سال22 میں 9.8 ملین روپے کے بعد ٹیکس منافع کمایاجو مالی سال21 کی اسی مدت کے دوران 14 ملین روپے کے خالص منافع سے 30فیصدکم ہے۔کمپنی نے 2020 میں 71.27 بلین روپے کے مقابلے میں 2021 میں 112 بلین روپے کی سیلز ریونیو ڈیلیور کی جس میں سال بہ سال 58 فیصد اضافہ ہوا۔

یہ حجم کی فروخت میں اضافے اور فاسفیٹس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تھا، جو بنیادی طور پر بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے باعث ممکن ہوا۔ لاگت میں اضافے کے باوجودکمپنی نے مجموعی منافع میں 50 فیصد اضافہ رپورٹ کیا جو 2020 میں 28.8 بلین روپے سے بڑھ کر 43.1 بلین روپے تک پہنچ گیا۔ اس کی وجہ مینوفیکچرنگ ایکسیلنس کے لیے کمپنی کی وابستگی تھی۔ نتیجے کے طور پر، کمپنی نے 2021 کے لیے 18.5 بلین روپے کے بعد ٹیکس منافع کی اطلاع دی جو پچھلے سال کے 13.2 بلین روپے سے 39 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح فی شیئر آمدنی 2020 میں 6.32 روپے سے بڑھ کر 2021 میں 8.80 روپے ہوگئی۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کو 24 دسمبر 2003 کو کمپنیز ایکٹ، 2017 کے تحت شامل کیا گیا تھا۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی کھادوں اور کیمیکلز کی پیداوار، خرید، فروخت، درآمد اور برآمد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے قمری مشن چھانگ ای- 5 کے نمونوں پر تحق...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قمری مشن چھانگ ای- 5 کے ذریعے زمین پر لائے گئے چاند کے نمونوں کے بارے میں 50 سے زیادہ تحقیقی نتائج ملک اور بیرون ملک قابل ذکر علمی جرائد میں شائع ہوئے  ہیں، جس سے چین کی قمری تحقیق کو بین الاقوامی سطح پرفروغ دیاگیا ہے۔

چین کے قومی خلائی ادارے (سی این ایس اے) کے مطابق 150 سے زیادہ سائنسدانوں اور محققین نے سی این ایس اے کے زیر اہتمام گزشتہ روز ہونے والے پہلے چھانگ ای -5 قمری نمونوں کے تحقیقی نتائج کے سیمینار میں شرکت کی۔ انہوں نے  چاند کی مٹی کے نمونوں کی خصوصیات، قمری آتش فشاں سرگرمیوں کی تاریخ، چاند کی سطح پر شہاب ثاقب کے اثرات اور خلائی آب و ہوا سے ماورائے نمونوں کا تجزیہ کرنے کی نئی تکنیک اور دیگر موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 2020 میں، چین کےچھانگ ای -5 مشن نے چاند سے تقریباً 1ہزار731 گرام وزنی نمونے حاصل کیے، جو 40 سال سے زائد عرصے میں حاصل کیے گئے چاند کے پہلے نمونے ہیں۔سی این ایس اے  کے مطابق نمونوں کی پہلی کھیپ 12 جولائی 2021 کو چینی سائنسدانوں کے حوالے کیے جانے کے بعد 65.1 گرام چاند کے نمونے پانچ بیچز میں  تحقیقی اداروں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا آئندہ ماہ مستعفی ہ...

ولنگٹن(شِنہوا) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے رواں سال انتخابات میں دوبارہ حصہ نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جمعرات کے روزکہا ہے کہ وہ فروری میں وزیر اعظم اور لیبر پارٹی رہنماء کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔

وزیراعظم کے طور پر 7 فروری جیسنڈا آرڈرن کے عہدے کا آخری دن ہے ۔ ان کا استعفیٰ نئے وزیراعظم کی تعیناتی پر اثر انداز ہو گا۔

ساڑھے پانچ سال سے اعلیٰ عہدے پر براجمان جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ بہت غور و فکر کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ وہ ایک اور سال یا مدت اقتدار کیلئے مزید اس عہدے پر براجمان نہیں رہ سکتیں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے رہنماء کے انتخابات کیلئے کاکس ووٹنگ 3 دن بعد اتوار کے روز ہو گی۔

جیسنڈا آرڈرن نے بچوں کی غربت ختم کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی امداد اور عوامی ہاؤسنگ اسٹاک میں اضافہ کرنے کیلئے اپنی کابینہ کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بننا میرے لیے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

جیسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا کہ دریں اثناء نیوزی لینڈ میں 2023ء کے عام انتخابات کا انعقاد 14 اکتوبر 2023ء کو ہو گا ۔ مزید بتایا کہ لیبر پارٹی کی ٹیم آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ناقابل یقین حد تک اچھی طرح سے تیار ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سعودی عرب میں ٹرکوں کے داخلے کا نیا نظام پر...

سعودی دارالحکومت ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میںٹریفک اِزدِحام کو قابو کرنے کے لیے ٹرکوں کے داخل ہونے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا،ٹرک ڈرائیوروں کو آن لائن ٹائم بک کرانے اور مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سعودی میڈیاکے مطابق ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت داری میں 17جنوری 2023سے ممنوعہ اوقات کے دوران ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کو ریگولیٹ کرنے کے لیے سروس کا آغاز کر دیا ہے، ٹرک کا داخلہ ای اپوائنٹمنٹ کے ذریعے اور مخصوص اوقات میں ہوگا، تاکہ ٹرکوں کے بہا ئوکو منظم کیا جا سکے، اور انھیں شہروں کے داخلی راستوں پر جمع ہونے سے روکا جا سکے،اتھارٹی نے تصدیق کی کہ ممنوعہ اوقات کے دوران ٹرکوں کا ریاض میں داخلہ الیکٹرانک اپائنٹمنٹس اور نظام الاوقات کی بکنگ کے ذریعے ہوگا،اتھارٹی کے مطابق ریاض میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9سے رات 9بجے تک ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے، علاوہ ازیں جمعہ اور ہفتہ کو شام 5سے رات 9بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آ سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں شاہی گوداموں کے کھنڈرات دریافت

ژینگ ژو( شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان میں قدیم دارالحکومت لوئیانگ شہرکے ایک  مقام پرمحل کے اندر 240 شاہی گوداموں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔

 چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسزکے ذیلی ادارے آرکیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گودام کے یہ کھنڈرات ایک زمانے میں شمالی ویی عہد(386-534) کے دور میں شاہی گوداموں کے طور پراستعمال ہوتے تھے ، یہ پہلا موقع ہے کہ لوئیانگ کے قدیم محل میں ذخیرہ کرنے والی عمارتیں دریافت ہوئی ہیں۔ یہ گودام کے حوالے سے سب سے اعلیٰ درجے کا قدیم فن تعمیر بھی ہے جو چین میں اب تک دریافت ہوا ہے کیوں کہ یہ عمارتیں محل میں واقع تھیں۔  ان گوداموں کے کھنڈرات ایک نسبتاً آزاد علاقہ بناتے گئے تھے جو مشرق سے مغرب تک 150 میٹر چوڑا اور شمال سے جنوب تک 600 میٹر لمبا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین میں شاہی گوداموں کے کھنڈرات دریافت

ژینگ ژو( شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہینان میں قدیم دارالحکومت لوئیانگ شہرکے ایک  مقام پرمحل کے اندر 240 شاہی گوداموں کے کھنڈرات دریافت ہوئے ہیں۔

 چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسزکے ذیلی ادارے آرکیالوجی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گودام کے یہ کھنڈرات ایک زمانے میں شمالی ویی عہد(386-534) کے دور میں شاہی گوداموں کے طور پراستعمال ہوتے تھے ، یہ پہلا موقع ہے کہ لوئیانگ کے قدیم محل میں ذخیرہ کرنے والی عمارتیں دریافت ہوئی ہیں۔ یہ گودام کے حوالے سے سب سے اعلیٰ درجے کا قدیم فن تعمیر بھی ہے جو چین میں اب تک دریافت ہوا ہے کیوں کہ یہ عمارتیں محل میں واقع تھیں۔  ان گوداموں کے کھنڈرات ایک نسبتاً آزاد علاقہ بناتے گئے تھے جو مشرق سے مغرب تک 150 میٹر چوڑا اور شمال سے جنوب تک 600 میٹر لمبا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے...

رم اللہ(شِنہوا) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران ایک جنگجو سمیت 2 فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطینی عینی شاہدین اور سیکورٹی ذرائع نے جمعرات کے روز بتایا کہ 27 سالہ ادھم جابرین " جنین بٹالین " نامی عسکری گروہ کے جنگجوؤں میں سے ایک تھا۔ مرنیوالا دوسرا شخص جواد باوقنیہ کیمپ کے ایک سکول میں استاد تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پناہ گزین کیمپ کے داخلی راستوں پر جنگجوؤں کی طرف سے رکھی گئی رکاوٹوں کو ہٹانے کیلئے اسرائیلی فوج نے بلڈوزر کی مدد سے پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بولا۔

ذرائع نے بتایا کہ فوجیوں نے علاقے میں کئی گھروں پر دھاوا بول کر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو مطلوب متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ، یہ بھی بتایا گیا کہ مہاجر کیمپ کی گلیوں میں فوجیوں اور جنگجوؤں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔

جنین بٹالین نے ایک بیان میں ادھم جابرین کو اپنے جنگجوؤں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے علاقہ میں ایک باقاعدہ عسکری کارروائی کے دوران 2 فلسطینیوں کو مار دیا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارت، شادی میں ڈانس کرنے والا باراتی اچانک...

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک شادی میں ڈانس کرنے والا باراتی اچانک گر کر ہلاک ہو گیا، واقعے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ریوا ضلع میں منگل کی رات ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتے ہوئے ایک 32سالہ شخص اچانک گر گیا اور اس کی موت واقع ہو گئی،رپورٹس کے مطابق ابھے سچن کو دل کا دورہ پڑا تھا، جب اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا،اترپردیش کے کانپور ضلع کا رہنے والا ابھے سچن شادی کے لیے ریوا آیا ہوا تھا، اس کی اچانک موت سے شادی کی تقریب ماتم میں بدل گئی،ویڈیو میں سچن کو ایک گروپ کے ساتھ رقص کرنے کے دوران گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کے گرد بینڈ ڈرم بجا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے بہترین وقت سےگزر...

ماسکو(شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات بلاشبہ  دوطرفہ تعلقات کی پوری تاریخ کے بہترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ لاوروف نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور چین کے تعلقات عملی، بھروسہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہیں کسی بھی ملک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک مثالی شکل کہا جاسکتا ہے۔

 روسی وزیر خارجہ  نےکہا کہ  ہمارے درمیان اقوام متحدہ میں  قریبی رابطہ  ہے اورہم  شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور یوریشین اکنامک یونین اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کے ذریعے نئے چیلنجزاور خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، جس سے روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے ساتھ تعلقات تاریخ کے بہترین وقت سےگزر...

ماسکو(شِنہوا) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات بلاشبہ  دوطرفہ تعلقات کی پوری تاریخ کے بہترین وقت سے گزر رہے ہیں۔ لاوروف نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا کہ روس اور چین کے تعلقات عملی، بھروسہ اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ انہیں کسی بھی ملک کے درمیان تعلقات کے لیے ایک مثالی شکل کہا جاسکتا ہے۔

 روسی وزیر خارجہ  نےکہا کہ  ہمارے درمیان اقوام متحدہ میں  قریبی رابطہ  ہے اورہم  شنگھائی تعاون تنظیم، برکس اور یوریشین اکنامک یونین اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت تعاون کے ذریعے نئے چیلنجزاور خطرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، جس سے روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یو اے ای، ایک سالہ بچی پر تشدد کا الزام ثابت...

متحدہ عرب امارات میں عدالت نے ایک سالہ بچی پر تشدد کا الزام ثابت ہونے پر ملازمہ کو ایک ماہ قید اور ملک سے بیدخل کرنے کی سزا کا حکم سنایا ہے،عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ دبئی کی ایک عدالت نے سنایا۔ عدالت میں متاثرہ بچی کے والد نے ملازمہ پر تشدد کے ثبوت کے طور پر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج پیش کی، شواہد دیکھنے کے بعد عدالت نے فیصلہ دیا کہ ملزمہ ملازمہ کو ایک ماہ قید کی سزا بھگتنے کے بعد ملک سے بے دخل کر دیا جائے،اس سے قبل پلک پراسیکیوشن نے ملازمہ کو تشدد کے الزام میں عدالت کے حوالے کرکے ملازمہ کو وفاقی قانون 2016کے تحت کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ بچی کے والد نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملازمہ نے دو مرتبہ بچی کے سر پر پوری قوت کے ساتھ مکے مارے اور انہوں نے ملزمہ کو سی سی کیمروں کے ذریعے اپنی بیٹی پر تشدد کرتے دیکھا ہے،دوسری جانب ملازمہ نے عدالت میں اپنے اوپر لگنے والے تشدد کے الزام سے انکار کیا، اس نے کہا کہ اس نے بچی پر کوئی تشدد نہیں کیا بلکہ وہ اسے اپنی گود میں لٹا کر اس کے بازو کو تھپتھپا رہی تھی اور اسے سلانے کے لیے اس کے بالوں سے کھیل رہی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چائنہ لائف انشورنس کے سابق چیئرمین پر رشوت س...

بیجنگ(شِنہوا) ایک چینی پروکیوریٹوریٹ نے رشوت خوری اور بیرون ملک اثاثے چھپانے کے مبینہ جرائم پر سابق پارٹی سربراہ اور چائنہ لائف انشورنس (گروپ) کمپنی کے چیئرمین وانگ بن پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ فرد جرم کے مطابق وانگ بن نے زرعی ترقیاتی بینک آف چائنہ کی جیانگ شی برانچ، بینک آف کمیونیکیشنز ، چائنہ لائف انشورنس (گروپ ) کمپنی سمیت مختلف مالیاتی اداروں میں اپنی پوسٹوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کو نفع پہنچایا اور بدلے میں تحائف اور خصوصاً بھاری رقم وصول کی۔

ایس پی پی نے بتایا کہ نیز وانگ بن پر ریاستی ملازم ہونے کے ناطے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیرون ملک رکھی گئی بچت کی بھاری رقم کو چھپانے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔

وانگ بن کا مقدمہ صوبہ شان ڈونگ کے شہر جینان کے پروکیوریٹوریٹ کی جانب سے شہر کی انٹرمیڈیٹ عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

 ایس پی پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے مدعا علیہ کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی اور وکلاء کی رائے سنی۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا...

روس نے سونامی بنا کر پورا ملک تباہ کرنے والا ہتھیار بنا لیا،برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق روس نے بحری بم یا تارپیڈو پوسائیڈن تیار کرلیا جو فائرہونے کے بعد سونامی پیدا کرکے پورے برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں ڈبو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ روس نے یہ بم نیٹو ممالک کے خلاف کارروائی کے لیے تیار کیا ہے،ہر روسی آبدوز ایسے 6جوہری تارپیڈوز لے جا سکتی ہے، یہ بحری بم بڑے ساحلی شہروں کو مکمل طورپرتباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پوسائیڈن نئی قسم کا اسٹریٹجک جوہری ہتھیار ہے جو کم سے کم آواز پیدا کرتا ہے اورآسانی سے رخ تبدیل کرسکتا ہے،پوسائیڈن کی وجہ سے تابکار سونامی 300سے 500میٹر بلند ہوتی ہے، ہموار زمین پر اس کا اثر 500کلومیٹر گہرائی تک جاتا ہے۔اپریل 2019میں روسی جوہری آبدوز سیوروڈنسک کو جوہری بم پوسیڈن سے لیس کر کے زیرآب بھیجا گیا تھا جہاں اس کا تجربہ کیا گیا،امریکی فوجی حکام نے بڑے ساحلی شہروں کو تباہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اس بم کو قیامت کے دن کی مشین قرار دے دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آرمینیائی فوج کی بیرکوں میں آگ لگنے سے 15 فو...

ماسکو(شِنہوا) آرمینیائی مسلح افواج کے ایک یونٹ کی بیرکوں میں آگ لگنے سے کم از کم 15 آرمینیائی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

روس کی تاس نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز آرمینیا کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ 3 دیگر فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں اور انہیں ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

فوجی یونٹ کی انجینئرنگ اور سنائپر کمپنی کی بیرکوں میں آگ جمعرات کو ماسکو کے وقت کے مطابق 12 بجکر 30 منٹ قبل از سحر(2 بجکر 30 منٹ قبل از سحر پاکستانی وقت) پر لگی۔

وزارت نے آگ لگنے کی وجہ بتائے بغیر کہا کہ 104 مربع کلومیٹر کے علاقہ پر پھیلی عمارت کو مکمل طور پر جلا دینے والی آگ کو جمعرات کی صبح تک بجھا دیا گیا ہے ۔

ایک مقامی ٹی وی چینل نے بتایا کہ سانحہ کی وجہ سے آرمینیا کی دوسری کور کے کمانڈر کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی صدر کامسلح افواج کی جنگی تیاریوں کا معا...

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بہار کے تہوار یا نئے چینی سال سے پہلے  گزشتہ روز ویڈیو لنک کے ذریعے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں کا معائنہ کیا۔ 

 کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے پیپلز لبریشن آرمی اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس کے حاضر سروس اہلکاروں، فوج میں تعینات سویلین اہلکاروں اور ملیشیا اور ریزرو فورسز کے ارکان کو تہوار کی مبارکباد دی۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مستقبل میں بغیر کسی شرط کے مالی امداد نہیں د...

سعودی عرب نے مستقبل میں بغیر کسی شرط کے مالی امداد نہ دینے کا عندیہ دے دیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیرخزانہ محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی عرب بغیر کسی شرط کے براہ راست گرانٹس اور ڈپازٹس دیتا ہے لیکن اس پالیسی کو اب تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اب براہ راست گرانٹس یا ڈپازٹس دینے کے بجائے دوست ممالک کو اصلاحات کرنے پر زور دیا جائے گا،محمد الجدعان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب امریکی ڈالر کے علاوہ دوسری کرنسیوں میں تجارت کرنے کے لیے بات چیت کو تیار ہے۔ہم اپنے لوگوں پر ٹیکس لگا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دوسرے بھی ایسا ہی کریں ،انہوں نے کہا کہ ہم مدد کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوست ممالک اپنے طورپر بھی کام کریں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر اوردیگر خلیجی ممالک براہ راست مالی امداد کے بجائے سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نائب وزیراعظم کا فوڈ سیفٹی کویقینی بن...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہان ژینگ نے متعلقہ پالیسی کے تقاضوں پر مکمل عمل درآمد کے ساتھ  فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔  ریاستی کونسل کے فوڈ سیفٹی کمیشن کے سربراہ نائب وزیراعظم ہان ژینگ نے  ان خیالات کا اظہار کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکیا۔ چین فوڈ سیفٹی کے معاملات میں انتہائی سخت معیارات، انتہائی سخت نگرانی، سخت ترین سزاؤں اور انتہائی سنگین احتساب پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ سیفٹی کے مسائل کی نشاندہی کرنے کے طریقہ کار اورفوڈ سیفٹی قوانین وضوابط کو بہتر بنانے اور گورننس کو بڑھانے کے لیے مزید کوششیں کی جانی چاہئیں۔

آنے والے موسم بہار کے تہوارکے لیے، ہان نے تعطیلات کے دوران فوڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے مزید ٹھوس اور بھرپور کوشش کرنے پر زور دیتے ہوئے مارکیٹ اداروں اور مقامی ریگولیٹرز پر زور دیا کہ وہ خوراک کی پیداوار اور پروسیسنگ، فروخت، کیٹرنگ سروسز اور دیگر روابط پر گہری نظر رکھیں۔

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کے نمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کے نمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایرانی سفارت خانے کی پاکستانی سکیورٹی فورسز...

ایرانی سفارت خانے نے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،رپورٹس کے مطابق ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،ترجمان ایرانی سفارت خانہ نے کہا کہ حملے میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 4جوان شہید ہوئے، ایرانی سفارت خانہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہے،بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ دکھ ہے، دونوں ممالک دہشت گردی کے مذموم واقعات سے متاثر ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کے نمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کے نمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کے نمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ۔ ہاربن ۔ سیاحت ۔ پاکستان

چین ، شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں چین کے سب سے بڑے آئس تھیم پارک میں برف سے بنے پاکستان کی فیصل مسجد کے نمونے کا رات کا منظر۔ (شِںہوا)

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مصر میں مہنگائی اور انتہائی غربت، حکومت کا ش...

مصر میں مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی اور ایسے میں حکومت نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے شہریوں کو مرغی کا گوشت چھوڑ کرپنجے کھانے کا مشورہ دے دیا،مصر میں مرغی کے پنجے کھانا انتہائی غربت کی نشانی سمجھا جاتا ہے جہاں ملک کی 30فیصد آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہے،مصر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے جس کے باعث گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا،گوشت کی قیمتوں میں 150گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مرغی کھانے کو بھی ترس گئے اور ایسے میں حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے کے بجائے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۹ جنوری، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں