نان جنگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں محکمہ کھیل نے توقع ظاہر کی ہے کہ صوبے کا ووشی شہر 2023 کے دوران کھیلوں کے تقریبا 100 مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ان مقابلوں میں باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، تیراکی، میراتھن، تائیکوانڈو، ویٹ لفٹنگ اور فینسنگ جیسی کھیلوں کا احاطہ کیا جائے گا۔اس شہر میں ووشی میراتھن اور عالمی تائیکوانڈو گرینڈ سلام چیمپئنز سیریز سمیت 8 بین الاقوامی مقابلے اور 30 قومی مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔گزشتہ سال وبا کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ سے سالانہ ووشی میراتھن ملتوی کر دی گئی تھی۔ محکمہ کھیل نے کہا کہ اس نے سال 2021 کے دوران دنیا بھر سے 27 ہزار شرکا کو متوجہ کیا جس سے کاروباری آمدنی کی مد میں 9 کروڑ 37 لاکھ یوآن( 1 کروڑ لاکھ 38امریکی ڈالر)حاصل ہوئے۔ محکمہ نے مزید کہا کہ شہر نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا بھی اہتمام کرے گا جس میں جیانگ سو جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، فینسنگ کے مقابلے اور تیراکی کی چیمپئن شپ شامل ہیں ۔ووشی نے جمعرات کو اولمپک کھیلوں کے مرکز کی تعمیر کا آغاز کیا۔ مجموعی طور پر6.9 ارب یوآن کی سرمایہ کاری کے ساتھ اس منصوبے میں 60 ہزار نشستوں پر مشتمل اسٹیڈیم، 18 ہزار نشستوں کا حامل جمنازیم، 2ہزار نشستوں پر مشتمل تیراکی مرکز اور ایک فٹنس سینٹر کی تعمیر کی توقع ہے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور دونوں ممالک میں کاروباری اداروں کا اعتماد بڑھانے کا خواہش مند ہے۔وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی فائدہ مند تجارتی اور اقتصادی تعاون دونوں عوام کے مشترکہ مفادات میں ہے۔شو نے مزید کہا کہ چین کچھ تکنیکی امور پر بھی بات چیت کرنا چاہتا ہے جو کہ دونوں مما لک کی خواہش ہے۔ دونوں ملک فوائد کے راستے تلاش کرنا چاہتے ہیں۔شو نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ آسٹریلیا چینی کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے لئے منصفانہ ، کھلا اور غیر امتیازی کاروباری ماحول مہیا کرے گا۔چین کے وزیر تجارت وانگ وین تا اور آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل کے درمیان ورچوئل ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے شو نے کہا کہ یہ ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو دوبارہ راستے پر لانے کے لئے ایک "اہم قدم" ہے۔شو نے کہا کہ آسٹریلوی وزیر تجارت نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ہے اور دونوں ممالک انتظامات پر رابطے جاری رکھیں گے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین آسٹریلیا کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے اور دونوں ممالک میں کاروباری اداروں کا اعتماد بڑھانے کا خواہش مند ہے۔وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تنگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی فائدہ مند تجارتی اور اقتصادی تعاون دونوں عوام کے مشترکہ مفادات میں ہے۔شو نے مزید کہا کہ چین کچھ تکنیکی امور پر بھی بات چیت کرنا چاہتا ہے جو کہ دونوں مما لک کی خواہش ہے۔ دونوں ملک فوائد کے راستے تلاش کرنا چاہتے ہیں۔شو نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ آسٹریلیا چینی کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے لئے منصفانہ ، کھلا اور غیر امتیازی کاروباری ماحول مہیا کرے گا۔چین کے وزیر تجارت وانگ وین تا اور آسٹریلیا کے وزیر تجارت ڈان فیرل کے درمیان ورچوئل ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے شو نے کہا کہ یہ ملاقات دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو دوبارہ راستے پر لانے کے لئے ایک "اہم قدم" ہے۔شو نے کہا کہ آسٹریلوی وزیر تجارت نے دورہ چین کی دعوت قبول کرلی ہے اور دونوں ممالک انتظامات پر رابطے جاری رکھیں گے۔
بیجنگ (شِنہوا)چین میں 2023 کے اوائل کے دوران کوریئر سروسز کی جانب سے نمٹائے گئے پارسلز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور 8 فروری تک یہ تعداد 10 ارب پارسل تک پہنچ گئی ہے۔چین کے ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق ملک کی کوریئر کمپنیوں نے 2023 کے ابتدائی 39 ایام میں 10 ارب پارسل نمٹائے جو نوول کرونا وائرس وبا سے قبل 2019 کے مقابلے میں 40 روز قبل حاصل کی گئی تعداد ہے۔ریاستی ڈاک بیورو نے کہا ہے کہ رواں سال کی کارکردگی چین میں ایکسپریس ڈیلیوری صنعت میں قوت، لچک اور ترقی کی صلاحیت کا اظہار ہے ۔یہ اس جانب بھی اشارہ ہے کہ صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے اور معاشی بحالی تیز ہورہی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق فروری کے بعد سے یومیہ نمٹائے گئے پارسل کی اوسط تعداد 33 کروڑ سے زائد ہوگئی جو کہ صارف مارکیٹ کی بحالی کی حقیقت ہے۔رواں سال ریاستی ڈاک بیورو دیہی ترسیل کے نظام کو قائم کرنے بارے فروغ دے گا۔ ڈاک خدمات اور جدید مینوفیکچرنگ کے باہمی تعلق کو بڑھائے گا اور اس شعبے میں جدید بین الاقوامی کمپنیوں کے قیام میں مدد دے گا۔
بیجنگ(شِنہوا)چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو۔15 کے خلا بازوں نے جمعہ کو قبل از سحر 12 بج کر 16 منٹ (بیجنگ کے وقت کے مطابق) خلا میں پہلی چہل قدمی کی۔چین کی انسان بردار خلا ئی ایجنسی کے مطابق فے جون لونگ اور ژانگ لو نے ڈینگ چھنگ منگ کے ساتھ ملکر اپنا کام مکمل کیا۔ ڈینگ چھنگ منگ نے خلائی اسٹیشن کے اندر سے ساتھیوں کے ساتھ تعاون کیا۔ فے اور ژانگ کام کی تکمیل کے بعد بحفاظت وین تیان لیب ماڈیول میں واپس پہنچ گئے۔تقریبا 7 گھنٹے جاری رہنے والی بیرونی سرگرمیوں میں انہوں نے کئی کام مکمل کئے جس میں مینگ تیان لیب ماڈیول کے باہر توسیع پمپس کی تنصیب بھی شامل تھی۔یہ چینی خلائی اسٹیشن مکمل ہونے ہونے کے بعد پہلی بیرونی سرگرمی تھی۔ایجنسی کے مطابق شین ژو-15 کا عملہ پروگرام کے تحت مستقبل میں مزید خلائی چہل قدمی کرے گا۔
حال ہی میں ٹوئٹر پر کچھ ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جن کے حوالے سے دعوی کیا جارہا ہے کہ پی ایس ایل کا گانا شوٹنگ کے دوران لیک ہوگیا،نجی ٹی وی کے مطابق کچھ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار پرفارم کررہے ہیں جب کہ ارد گرد تماشائیوں کا حجوم ہے،ویڈیو میں عبد اللہ صدیقی کو دیکھا جاسکتا ہے جب کہ لیک ویڈیو میں آسمان پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا،اس سے قبل پی ایس ایل کے انسٹاگرام اکائونٹ پر اعلان کیا گیا تھا کہ ترانہ عبداللہ صدیقی، فارس شفیع، عاصم اظہر اور شے گل کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی عرفات منہاس نے ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں لیگ کھیلنے پر کافی خوش اور ایکشن کے لیے پر جوش ہوں، کوشش کروں گا کہ اچھی کارکردگی سے ٹیم کو جتوانے میں کردار ادا کر سکوں،نوجوان کرکٹر عرفات منہاس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ملر اور رائلی روسو جیسے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ایک بڑا موقع ہے، یہ دنیا کے بہترین ہٹرز ہیں، ان تمام کھلاڑیوں سے پاور ہٹنگ کا آرٹ سیکھنے کی کوشش کروں گا،عرفات نے ڈیوڈ ملر کو بہترین فنشر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈیوڈ ملر سے میچ کو فنش کرنے کا گر سیکھوں کیوں کہ ملر دنیا کے بہترین فنشر ہیں اور آج کل کی کرکٹ میں فنشر کی کافی اہمیت ہے،انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پی ایس ایل کرکٹرز کیلئے کتنا اہم پلیٹ فارم ہے، اس سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کروں گا، میں چاہتا ہوں ایونٹ میں اچھا پرفارم کر کے خود کو اچھا آل رائونڈرد ثابت کروں اور قومی ٹیم میں جگہ بنائوں، پی ایس ایل نے ماضی میں کئی نوجوان کرکٹرز کو فرش سے اٹھا کر عرش تک پہنچایا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پریٹوریا کیپٹلز نے ساتھ افریقی ٹی 20لیگ ( ایس اے 20)کے پہلے سیمی فائنل میں پارل رائلز کو 29رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پارل رائلز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ پریٹوریا کیپٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے، رائلی روسو نے 41گیندوں پر 56رنز کی اننگ کھیلی، پریٹوریا کے دیگر بیٹرز میں فل سالٹ اور ایتھن بوش 22،22رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے،ہدف کے تعاقب میں پارل رائلز کی پوری ٹیم 19اوورز میں 124رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپتان ڈیوڈ ملر نے 31، پال سٹرلنگ نے 21اور ڈین ویلاس نے 18 رنز کی اننگ کھیلی، فاتح ٹیم کی جانب سے عادل رشید ، جیمز نیشم اور انریچ نورٹجی نے دو ، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،پریٹوریا کیپٹلز کے بیٹر رائلی روسو کو میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر پاکستان کے کرکٹرز نے تعزیت کااظہار کیا ہے، ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں سابق قومی کرکٹر جاوید میانداد نے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجد کے انتقال نے مجھے افسردہ کردیا ہے،قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے امجد اسلام امجد کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اردو شاعری اور پاکستان کو آج بہت بڑا نقصان ہوا ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی امجد اسلام امجد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نے 21ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے پول میچز میں کوریا اور ہانگ کانگ کو شکست دے دی،بھارت کے شہر چنئی میں 21ویں ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، پول میچز کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے صبح کے سیشن میں کوریا کو تین صفر سے شکست دی جبکہ شام کے سیشن میں قومی ٹیم نے ہانگ کانگ کو بھی 0-3 سے ہرایا،پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق نور زمان نے کورین حریف سیو جن اوہ کو 6/12، 11/6، 11/6، 11/7سے 28 منٹ میں شکست دی جبکہ حمزہ خان نے کن کم کو 12/10,7/11,11/8,9/11,11/6 سے 35 منٹ میں مات دی اور اصحاب عرفان نے تیو کیونگ جنگ کو 11/5، 11/3، 11/4سے 18منٹ میں زیر کیا،ہانگ کانگ کے خلاف نور زمان نے آرتھر لا پاک کی کو 21منٹ میں 11/8، 11/7، 11/3سے شکست دی جبکہ حمزہ خان نے کیلون لو چون یو کو 22 منٹ میں 11/7، 11/5، 11/6سے ہرایا اور اصحاب عرفان نے تم تسے شنگ کو 25منٹ میں 11/6، 11/7، 11/6سے شکست دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے قومی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 11 فروری (آج)سے شروع ہوگی، چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ملک بھر سے ٹیموں کو دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں،پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستان آرمی، پاکستان ریلوے، پاکستان ائیرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان انٹر بورڈ، ہائرایجوکیشن کمیشن، لاہور گرائمر سکول، فاٹا، لمز، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شرکت کریں گی،نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیمیں مردوں اور خواتین کے ایونٹ میں اپنے ٹائٹلز کا دفاع کریں گی، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 13فروری اور فائنل مقابلے 14فروری کو کھیلے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے لیگ میں 500گولز مکمل کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے ،پرتگال کے سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سعودی لیگ میں کھیلے گئے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ، رونالڈو نے ان تصاویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ جیت کے ساتھ لیگ میں 500گولز مکمل ہونے کا احساس ہی کچھ اور ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سود خوروں کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے،مذکورہ بل صوبائی وزیر سعید غنی نے اسمبلی میں پیش کیا جس کے بعد اسے قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا،بل پر پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے سوال کیا کہ کیا یہ بل بینکوں کے خلاف بھی ہے؟ سعید غنی نے کہا کہ کمرشل بینکوں کواسٹیٹ بینک ڈیل کرتاہے، ہم اس کے لییقانون سازی نہیں کرسکتے،بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس13جنوری پیرکی صبح 10بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
سپریم کورٹ نے شریف فیملی شوگر ملز کیخلاف کیس واپس لینے پر پنجاب حکومت پر برہمی کا اظہار کیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شریف فیملی کی شوگر ملوں کی کپاس کے علاقوں میں منتقلی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی،پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں دائر درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی جس پر سپریم کورٹ برہم ہوگئی،جسٹس مظاہر علی اکبر نے پوچھا کہ آپ کیس کیوں واپس لینا چاہتے ہیں ؟نمائندہ پنجاب انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ نے جواب دیا کہ شوگر ملوں کی منتقلی کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، ملوں کو اجازت دے دی گئی،جسٹس مظاہر علی اکبر نے کہا کہ کیس عدالت میں ہے تو مسئلہ کیسے حل ہوگیا؟ زیر التوا مقدمہ پر پنجاب حکومت کیسے خط لکھ کر واپس لے سکتی ہے، فوری اس خط کو واپس لیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی استدعا کو طریقہ کار کے مطابق دائر کرے جائزہ لیں گے،وکیل اشرف شوگر مل نے بتایا کہ شوگر ملوں نے تو اب کرشنگ شروع کردی ہے۔ وکیل جے ڈی ڈبلیو شوگر مل نے کہا کہ میں نے کیس میں کچھ دستاویزات لگائی ہیں، مجھے نئی درخواست کے جائزے کی اجازت دی جائے،سپریم کورٹ نے وکیل کی استدعا پر کیس کی مزید سماعت 28فروری تک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹڑی جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آج عدالت میں تمام دلائل مکمل ہو گئے ہیں، کسی وکیل نے الیکشن کے 90دن میں مخالفت کی بات نہیں کی،لاہور ہائی کورٹ کے باہر فواد چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام کارروائی میں یہ بات واضح ہو گئی الیکشن 90دن میں لازم ہو گا، کسی کی اس بات پر دو رائے نہیں تھی،انہوں نے کہا کہ حکومت میں بیٹھے کشمکش کے شکار افراد ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، وزیر بنانے کے پیسے ہیں، الیکشن کے لیے پیسے نہیں، یہ بدنیتی ہے،اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے 6ماہ میں مالی سال میں وفاق میں 6382ارب روپے خرچہ ہوا، ہماری حکومت کے مقابلے میں اس حکومت نے 1ہزار 54ارب روپے زیادہ خرچ کیے،انہوں نے کہا کہ تینوں وکیلوں نے اتفاق کیا کہ 90دن میں الیکشن ہونا چاہیے، الیکشن کی تاریخ کس کو دینی ہے اس پر بحث ہوئی، الیکشن کمیشن الیکشن کے پیسے نہیں دیتا تو دنیا میں منفی تاثر ہو گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پنجاب بھر میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، ایپکس کمیٹی اجلاس میں کور کمانڈر لاہور، اعلی عسکری وسول حکام نے شرکت کی، صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں پولیس لائنز پشاور کی مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں شرکا نے نیشنل ایکشن پلان پر پیشرفت اور سیف سٹی پراجیکٹ سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کی مجموعی صورتحال سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا، پی ایس ایل ٹورنامنٹ، مردم شماری اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے سکیورٹی کے موثر انتظامات کے معاملات بھی زیر غور آئے،اجلاس کے شرکا نے دہشت گردی کو شکست دینے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہم آہنگی سے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ڈرہے کہ استعفوں اور اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ان کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا، ان کوصرف اپنی ڈوبتی سیاست بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا چاہیے، ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 8ماہ قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرانے پر زور دیا، عمران خان نے بلندبانگ دعوے کئے کہ وہ اس اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے لہذا وہ اس میں واپس نہیں جائیں گے مگر استعفے منظور ہونے کے بعد ان کو پارلیمنٹ کی یاد آگئی،شیری رحمان نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ استعفوں پر سیاست پر بھی ان کو منہ کی کھانی پڑی، استعفے منظور ہونے کے بعد انہوں نے زمان پارک سے پارلیمنٹ کا یوٹرن لیا، ان کا نام تحریک انصاف نہیں تحریک یوٹرن ہونا چاہیے، اپنے ہر فیصلے اور بیانیے سے یوٹرن لینا اس کا وتیرہ بن گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ابھی بھی یہ پارلیمنٹ لوگوں کی نمائندگی کیلئے نہیں بلکہ عمران خان کی سیاست بچانے آرہے ہیں، ان کا پارلیمنٹ آنے کا مقصد نگران حکومت کے انتخاب میں مداخلت کرنا اور پارلیمنٹ میں گالم گلوچ کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہبازشریف نے 14معاونین کی بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست منظور کرلی،وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق معاونین نے وزیراعظم شہباز شریف سے کہا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبے سے کام کرنے کے خواہش مند ہیں وہ اس مشکل صورتحال میں بلامعاوضہ خدمات انجام دیں گے جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا،بلامعاوضہ کام کرنے کی درخواست دینے والے معاونین درخواست گزاروں میں خصوصی میں شزہ فاطمہ خواجہ، سینیٹر حافظ عبدالکریم ، جنید انورچوہدری ،شیخ فیاض الدین، رومینہ خورشید عالم، رانا مبشراقبال، صادق افتخار، ملک محمد احمد خان، روبینہ عرفان، ملک عبدالغفار ڈوگر ، سردار شاہ جہاں یوسف، فہد ہارون، سابق سفیر محمد صادق، ملک نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چین کے جنوبی گوانگشی ژوآنگ خود اختیار خطے میں واقع بیبو خلیجی بندرگاہ پر سال 2022 کے دوران کارگو کی آمدورفت 37 کروڑ ٹن تک پہنچ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 3.7 فیصد زیادہ ہے۔ بیبو خلیجی بندرگاہ گروپ نے بتایا ہے کہ اس بندرگاہ نے گزشتہ سال بیس فٹ مساوی یونٹس(ٹی ای یوز)کے 70 لاکھ20ہزار کنٹینرز نمٹائے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 16.8 فیصد ز ائد ہے۔ کمپنی نے کہا کہ کارگو حجم اور کنٹینر حجم کے لحاظ سییہ بندرگاہ ملک کی تمام بندرگاہوں میں بالترتیب 10ویں اور 9ویں نمبر پر ہے۔ چین کے جنوب مغرب کے لییکھلے پن کی ایک اہم گزرگاہ کے طور پر بیبو خلیجی بندرگاہ مغربی خطے اور آسیان ملکوں کے درمیان سرحد پار نقل وحمل اور تجارت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن گئی ہے جو کہ علاقائی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ اس بندرگاہ پر فی الحال بحری جہازوں کی 75 گزرگاہیں موجود ہیں جو آسیان کے رکن ملکوں کی تمام بڑی بندرگاہوں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔ یہ بندرگاہ نئی بین الاقوامی زمینی و بحری تجارتی راہداری میں ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہیاور ایک ایسی تجارتی اور نقل وحمل کی گزرگاہ ہے جس کو چین کے مغربی صوبائی خطوں اور سنگاپور نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
گوئی ژو میں دنیا کے 100 بلند ترین پلوں میں سے تقریبا نصف موجود ہیں۔ پلوں کی بڑی تعداد ، ان کی اقسام، ان کی تعمیر میں استعمال ہونے والی پیچیدہ ٹیکنالوجی کی وجہ سے اس صوبے کو " دنیا کے پلوں کا عجائب گھر" بھی کہا جاتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل نے قہرامان ماراش کے مرکز میں آنے والے زلزلوں میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے لیے ترکیہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے اپنے تمام وسائل ترکیہ کے لیے بروئے کار لانے کے لیے تیار ہے،مائیکل نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنمائوں کی سربراہی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کا آغاز 6فروری کو ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کے ل بارے میں اپانا جائزہ پیش کرتے ہوئے کیا،ترکیہ اور شام میں زلزلوں کی وجہ سے جانیں گنوانے والوں کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مشیل نے کہا کہ یورپی یونین اور رکن ممالک کے طور پر میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کو یورپی یونین کے تمام ممالک کے رہنمائوں کے دستخط شدہ ایک خط بھیجا تھا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ وہ زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لانے کے لیے تیار ہیں،مائیکل نے کہا کہ وہ زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے جلد ہی برسلز میں ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کریں گے،یاد رہے کہ یورپی یونین کے ممالک کے سربراہان نے برسلز میں اپنے سربراہی اجلاس کا آغاز زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ایک منٹ کی خاموشی سے کیا۔ صدر ایردوان کے نام اپنے دستخط کردہ خط میں رہنمائوں نے تعزیت کا اظہار کیا اور یکجہتی کا پیغام دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس ترکیہ میں آنے والے زلزلوں کو "صدی کی آفت" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عصرِ حاضر کی عظیم ترین قدرتی آفات میں سے ایک ہے،امریکی ریاست نیو یارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں میڈیا نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے گوٹرس نے بتایا کہ "ہم انسانوں کی ایک کثیر تعداد کی ہلاکتوں کا سوگ منا رہے ہیں اور جانی نقصان میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور لاکھوں انسان سخت سردی میں بے یارو مدد گار ہو گئے۔ اسکول اور اسپتال منہدم ہو گئے ، بچوں میں طویل المدت نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ "ہمارے دور کی سب سے بڑی قدرتی آفات میں سے ایک" قرار د یے گئے زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی اور انسانی بحران کی حد کو ہم تا حال پوری طرح نہیں دیکھ پائے، کہ اقوام متحدہ کی شامی سرحد پار امداد کا دائرہ کار میں زلزلے کے بعد ابتدائی امدادی قافلہ کل صبح سویرے بابل فضائی سرحدوں کے ذریعے شام تک پہنچ چکا ہے، تا ہم ، ہمیں اس سے کہیں زیادہ امدادی سامان کی ضرورت لا حق ہے،گوٹرس نے کہا کہ اسوقت بحران سے دو چار شمال مغربی شام میں زلزلے کی آفت کے بعد لوگ کسی ڈرائونے خواب سے گزر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ترکیہ 36 لاکھ شامی مہاجرین کی میزبانی کرتے ہوئے دس سال سے زائد عرصے سے سخاوت کا مظاہرہ کر رہا ہے اور "صدی کی آفت" کے بعد اقوام متحدہ حکومت ترکیہ سے ہر ممکنہ تعاون اور امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے،گوٹریس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ترکیہ اور شام کے عوام کے لیے وہی تعاون اور فراخدلی" دکھائیں جو اس نے لاکھوں بے گھر پناہ گزینوں کے لیے دکھائی ہے۔ "اب وقت آگیا ہے کہ ترکیہ اور شام کے متاثرین کی مدد کی جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کی کاروائیوں میں اضافہ ہو گیا ہے، ماسکو میں مختلف ممالک کی سکیورٹی یونٹوں کے نمائندوں کی شرکت سے اور افغانستان کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر نے کہا کہ ہمیں حالات کا احساس ہے لیکن اس سے افغانستان کی صورتحال کی اہمیت میں کوئی کمی نہیں آتی۔ افغانستان ہمارے لئے ہمیشہ ہی اہم رہا ہے اور آج اس اہمیت میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ ہماری جنوبی سرحدوں پر کوئی تناو پیدا ہو،انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد بھی ملک میں زیادہ بہتری نہیں آئی۔ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں افغانستان میں اپنی کاروائیوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔ ان تنظیموں میں القائدہ دہشت گرد تنظیم بھی شامل ہے،انہوں نے کہا کہ بعض ممالک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کو وجہ دِکھا کر افغانستان میں اپنی موجودگی میں اضافے کی کوششوں میں ہیں۔ افغانستان میں انسانی صورتحال بھی خرابی کی طرف جا رہی ہے۔ تقریبا 4 ملین انسان انسانی امداد کے محتاج ہیں۔ ملک میں منشیات کی تجارت میں بھی اور منشیات کی کاشت کی اراضی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے گلوبل مارکیٹ کی افیون 80فیصد افغانستان ساختہ ہے"۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
برطانیہ میں دہشت گردی کی طرف راغب افراد کی اصلاح کیلئے بنائی گئی اسکیم پریونٹ (prevent)کے جائزے کے بعد اس میں متعدد اصلاحات کی سفارش کی گئی ہے،ہوم سیکرٹری سویلا بریورمین نے جائزہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ پریونٹ اسکیم میں اہم اصلاحات کی ضرورت ہے جبکہ چند اراکین پارلیمنٹ سمیت ایمنسٹی انٹرنیشنل اور متعدد اسلامی تنظیموں نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،پریونٹ اسکیم برطانیہ میں دہشت گردی کے انسداد کیلئے متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت عوامی اداروں بشمول پولیس اور اسکولوں کی یہ ذمہ داری تھی کہ وہ ایسے افراد جو شدت پسندی کی طرف راغب ہو سکتے ہیں ان کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے نظریات کو بدلنے کیلئے انہیں پریونٹ اسکیم میں شریک کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
میٹا نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 2سال بعد فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس بحال کردیے،میٹا ترجمان اینڈی اسٹون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے،سابق امریکی صدر کے سوشل میڈیا اکاونٹس جنوری 2021میں کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد معطل کردیے گئے تھے،گزشتہ ماہ میٹا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاونٹس پر عائد پابندی جلد ختم کردی جائے گی،میٹا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر سابق صدر نے ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تو ان کے اکاونٹس دوبارہ معطل کئے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے،عالمی میڈیا کے مطابق 100گھنٹے بعد ملبے تلے زندگی کی امیدیں دم توڑنے لگیں، شدید سردی نے ہزاروں بے گھر افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے،زلزلہ متاثرین کو پانی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، عالمی اداروں اور مختلف ملکوں کی جانب سے امداد کی فراہمی جاری ہے، امریکا رواں ہفتے ترکیہ اور شام کو 85ملین کی ہنگامی امداد دے گا، برطانیہ نے شام کیلئے 3.65ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے،برطانیہ فیلڈ اسپتال، کریٹیکل کیئرسپورٹ ٹیم اور طیارے ترکیہ بھیجے گا،عالمی بینک نے ترکیہ کو ایک اعشاریہ 78ارب ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیئرمین اپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہاہے کہ حکومت کو امپورٹ سے متعلقہ پالیسی پر تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ہماری امپورٹ پانچ سو ملین ڈالر سے زائد سالانہ ہے'امپورٹ بند کرنے سے کوئی بھی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔حکومت کو چاہئے کہ وہ عالمی کمپینز کو وطن عزیز میں زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لئے انہیں بہترین اورسازگارماحول فراہم کرے تاکہ عالمی کمپنیاںاپنی جدیدٹیکنالوجی کے یونٹس پاکستان میں لا سکیں کیونکہ چائینہ نے اس پالیسیوں کا نفاذ کیا تو اس کی ترقی سب کے سامنے ہے۔انہوںنے کہا کہ وطن عزیز میںجاری اقتصادی اور مالیاتی بحران نے ملک کے ہر فرد کو خود میں مبتلا کر دیا ہے۔ مینو فیکچرنگ سیکٹر کو ناسازگار ماحول میں پیداوار عمل جاری رکھنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔خام مال کی قلت نے صنعتی شعبے کے لئے مسائل پیدا کر دیئے ہیں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی پاکستان کے لئے غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی مزید مشکل بنا رہی ہے۔درآمد کنندگان کو درآمدات کے لئے ڈالر کا حصول مشکل ہو چکا ہے۔ صنعتی عمل متاثر ہونے سے برآمدات کو بھی دھچکہ لگا ہے۔ بجلی' گیس اورپٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوںنے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
ان حالات میں حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بیٹھ کر کوئی قابل عمل پالیسیز بنائے تاکہ ملکی معیشت مستقل میں اپنے مضبوط پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو سکے۔انہوںنے کہا کہ خدا کرے آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستان کے مستقبل کو سنوارنے میں مدد گار ثابت ہو تاہم حکومت ملک میں دستیاب وسائل بروئے کار لا کر قرضوں سے نجات حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے ڈالر کی آمد کا بڑا ذریعہ اوورسیز پاکستانیز ہیں جو ہر ماہ ترسیلات زر بھیج کر خزانے کو تقویت فراہم کر رہے ہیں لیکن ترسیلاب زر میں کمی تشویشناک صورتحال کا سبب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک سے قرضے لے کر ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے۔ بھاری غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لئے ملک کی صلاحیت تشویش کا اظہار کسی حد تک درست ہے اور مسلسل بڑھتے ہوئے خدشات ایکسپورٹرز' امپورٹرز' کاروباری اداروںمیں مایوسی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ صنعتی پیداوار لاگت بڑھنے سے ایکسپورٹ متاثر ہو رہی ہے اور اگر ایکسپورٹ نہ ہوئی تو ملک میں ڈالر کیسے آئیں گے۔ انہوںنے کہا کہ عالی سطح پر پاکستان کے حقیقی اور مثبت امیج کو پروان چڑھانا چاہئے جس کے لئے حکومت کو سیاسی محاذ آرائی ختم کرکے سنجیدہ کوششیں کرنا ہونگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چونے کے پتھر کے بڑے ذخائر پاکستان کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں، چونے کی مصنوعات کی آف شور مارکیٹوں میں مناسب پروسیسنگ اور برآمد کے لیے حکومتی سطح پر ایک منصوبہ کی ضرورت ہے،پاکستان سے ویلیو ایڈڈ شکل میں چونا پتھر کی برآمدات 9.78 ملین ڈالر، چونا پتھر کی عالمی منڈی 2022 میں 69.16 ارب ڈالررہی۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق چونے کے پتھر کے بڑے ذخائر پاکستان کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے ہیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد مختلف چونے کی مصنوعات کی آف شور مارکیٹوں میں مناسب پروسیسنگ اور برآمد کے لیے حکومتی سطح پر ایک منصوبہ کی ضرورت ہے۔ گلوبل مائننگ کمپنی اسلام آباد کے پرنسپل جیو سائنسدان اور پاکستان منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق جنرل منیجر جیالوجی محمد یعقوب شاہ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ چونا پتھر ایک قسم کی کاربونیٹ سیڈیمینٹری چٹان ہے جو چونے کے مواد کا بنیادی ذریعہ ہے۔ چونا پتھر کیلشیم پر مشتمل پانی سے باہر نکلنے کی وجہ سے بنتا ہے۔ ہر کان کنی کے ذخائر اور کان کنی کی گئی معدنیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ایک مناسب فریم ورک کی اشد ضرورت ہے۔ ریفائننگ سے لے کر استعمال کے لیے تیار مواد تک مناسب پروسیسنگ ایک اور عظیم منصوبہ ہے جسے ابھی بنایا جانا باقی ہے۔ پاکستان متعدد صنعتی اور سٹریٹجک معدنیات سے مالا مال ہے لیکن سرکاری محکموں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان اس شعبے کی ترقی کو روکتا ہے۔ چونا پتھر عام طور پر ملک میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے لیکن یہ درآمد کیا جاتا ہے۔ اس صورت حال کی جانچ ہونی چاہیے اور دستیاب ذرائع کی مناسب طریقے سے کان کنی کی جانی چاہیے۔
چونا پتھر مختلف صنعتی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے جس میں پلاسٹک، سٹیل، سیمنٹ، پانی کی صفائی کی مصنوعات، شیشہ، کاغذ، ٹیکسٹائل مواد، پینٹ، وارنش، ڈٹرجنٹ، صابن، کاسمیٹکس، بلیچ، چمڑے کی ٹیننگ، ٹوتھ پیسٹ، کیڑے مار ادویات، اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ، بیکنگ پاڈر، جیلیٹن، اور دواسازی کی مصنوعات، میگنیشیا کا دودھ، سوڈا بائی کاربونیٹ شامل ہیں۔ کوئلے کی کان کی دھول کو کنٹرول کرنے، تیزاب کی کان کی نکاسی کو بے اثر کرنے اور خام لوہے کو گلنے کے لیے باریک زمینی شکلیں استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ پاور پلانٹس کے اخراج سے سلفر نکالنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ زراعت کے شعبے میںیہ جانوروں کی خوراک اور کھادوں کے ساتھ ساتھ چقندر کی شکر کو بہتر بنانے کے لیے ایک جزو کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔چونا پتھر کی عالمی منڈی 2022 میں 69.16 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر سال 2032 تک 7.3 فیصد کی کمپاونڈ سالانہ شرح نمو سے 97.79 بلین امریکی ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔2021 میںپاکستان نے 492 ملین امریکی ڈالر مالیت کا چونا پتھر برآمد کیاجس سے صنعتی پیداوار کے لیے بطور جزو یا خام مال اس کی اپنی صنعت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اسی سال خام یا ویلیو ایڈڈ شکل میں چونا پتھر کی برآمدات 9.78 ملین امریکی ڈالر تھیں۔پاکستان میں پائے جانے والے چونے کے پتھر کے وسیع ذخائر اس کی معیشت کو طویل مدت میں ایکسپلوریشن سے لے کر مکمل یا ویلیو ایڈڈ شکل تک فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ معدنیات کے شعبے میں انقلاب صرف پالیسیوں کی تشکیل نو اور دستیاب معدنی ذرائع کو دانشمندی سے استعمال کرنے سے ہی لایا جا سکتا ہے۔ تمام صوبائی اور وفاقی سطح کے حکام کو کان کنی اور معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی حیرت انگیز تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر گئی ،روزانہ 466 اموات ہوتی ہیں، سگریٹ نوشی کا معاشی نقصان 615 ارب روپے، تمباکو کی صرف دو کمپنیاں کل تمباکو ٹیکس کا 98فیصدادا کرتی ہیں، سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا حجم 40 فیصد تک بڑھ گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق تمباکو پر ٹیکس سے پاکستان کی بیمار معیشت کو بحال کیا جا سکتا ہے۔ تمباکو کی پوری صنعت کو مناسب ٹیکس کے دائرے میں لانا ملک کے مالیاتی استحکام کو تقویت دے سکتا ہے اور نقصان دہ تمباکو کی مصنوعات کے استعمال کو روک سکتا ہے۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ ایسوسی ایٹ سید علی واصف نقوی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ محصولات کو بڑھانے اور معیشت کو بہتر بنانے کے لیے تمباکو پر ٹیکس لگانے کی ایک واضح پالیسی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے والے منصفانہ ٹیکس کے نظام کو نافذ کرنے میں ناکامی کے نتیجے میں آمدنی اور اخراجات کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے قرض لینے کا ایک نقصان دہ دور ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچے جیسے اہم شعبوں کے لیے وسائل مختص کرنے کی ریاست کی صلاحیت کو نقصان پہنچتا ہے جو بالآخر قوم کی مجموعی بہبود کو متاثر کرتا ہے
۔پاکستان میں تمباکو نوشی کرنے والوں کی حیرت انگیز تعداد 31 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جس کے نتیجے میں تمباکو سے متعلق پھیپھڑوں کی بیماری، دل کی بیماری، مختلف قسم کے کینسر اور ذیابیطس کی وجہ سے روزانہ 466 اموات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی کا معاشی نقصان 615 ارب روپے ہے جو کہ ملک کی جی ڈی پی کے 1.6 فیصد کے برابر ہے۔ تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا صرف 20 فیصد اکٹھا ہوتا ہے۔ایف بی آرنے آمدنی اور اثاثوں پر ٹیکس بڑھانے کے بجائے اشیا اور خدمات پر ٹیکس جمع کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے جس کے نتیجے میں غریبوں کی آمدنی کا ایک اہم حصہ چھین لیا گیا ہے۔ مالی سال 2021-22 میں سیلز ٹیکس ایف بی آر کے لیے سرفہرست ریونیو جنریٹر تھاجو کہ کل ٹیکس وصولی کا 41 فیصد تھا۔ سست ترقی اور تیزی سے پھیلتی ہوئی غیر رسمی معیشت نے ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب میں کمی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کی کوششوں کے باوجود، ایف بی آر بنیادی طور پر ٹیکس کی شرحوں کو ایڈجسٹ کرنے اور موجودہ ٹیکس دہندگان سے مزید وصولیوں پر انحصار کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی سازوں کی طرف سے اختیار کردہ آرتھوڈوکس نقطہ نظر نے تمباکو جیسی صنعتوں کے ٹیکس کی صلاحیت کے مکمل استعمال کو روک دیا ہے۔نقوی نے کہا کہ تمباکو کی صرف دو کمپنیاں کل تمباکو ٹیکس کا 98فیصدادا کرتی ہیں، اور مارکیٹ کا 98فیصدحصہ رکھتی ہیں، جب کہ باقی 40فیصدکمپنیاں محض 2فیصدکا حصہ ڈالتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی تجارت کا حجم 2018 میں 23 فیصد سے بڑھ کر 2019 میں 34 فیصد اور 2020 تک 40 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے سگریٹ پر 70 فیصد ٹیکس کی سفارش کا حوالہ دیا اور کہا کہ اگرچہ حکومت نے گزشتہ سال ٹیکس میں اضافہ کیا تھا لیکن پاکستان ابھی تک اس ہدف تک پہنچنے سے بہت دور ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں سگریٹ پر 36 ارب روپے اور تمباکو کی پروسیسنگ پر 2 ارب روپے کے ٹیکس کے حالیہ نفاذ کے نتیجے میں ٹائر ون برانڈز کی قیمتوں میں 30 روپے اور ٹائر 2 برانڈز کی قیمتوں میں 20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس کے سربراہ عبدالواحد عقیلی نے بتایا کہ پاکستان میں تمباکو کی غیر قانونی تجارت اب بھی ایک اہم چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر سگریٹ کی غیر قانونی فروخت میں اضافے کو روکنے کے لیے تمباکو کمپنیوں پر اپنی ٹیکس پالیسیوں کو تقویت دے کر ایک فعال انداز اختیار کر رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر انسانی حقوق میاں ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہونے والے بل توہین صحابہ، اہلبیت و امہات المومنین پر سزاؤں میں اضافے کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا وزیرانسانی حقوق نے خط میںمطالبہ کیا ہے توہین صحابہ، اہلبیت و امہات المومنین پر سزاؤں میں ہونے والے اضافے کے بل کو واپس لیا جائے ، بل کا مقصد اکثریت کو اقلیت پر حاوی کرنا ہے۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب خط کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ نے قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس ہونے والے بل توہین صحابہ، اہلبیت و امہات المومنین پر سزاؤں میں اضافے کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا وزیرانسانی حقوق نے خط میںمطالبہ کیا ہے کریمنل ایکٹ 2021کے سیکشن 298نے جو 17جنوری 2023کو ترامیم کی گئی ہے اس کو واپس لیا جائے ، اس ترمیم کا مقصد اکثریت کو اقلیت پر حاوی کرنا ہے ، ملک میں تمام اقلیتیوں اور دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے ،مذکورہ بل کی ترامیم پاس ہونے سے مذہبی ہم آہنگی اور روا داری متاثر ہوگی ، اور ملک میں امن وامان کے مسائل پیدا ہونگے ۔ قومی اسمبلی نے 17 جنوری 2023 کوصحابہ و اہلبیت عظام اورامہات المومنین کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال اور زیادہ عمر قید کی سزاؤں کو بل متفقہ طور پر منظور کیاتھا۔قومی اسمبلی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا۔ دوران اجلاس جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے صحابہ کرام و اہلبیت عظام و امہات المومنین کی توہین روکنے سے متعلق بل 2022 پیش کیا جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔نئے قانون کے تحت صحابہ و اہلبیت عظام اور امہات المومنین کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی جب کہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔(محمداویس)
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کی فروخت سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 11 فیصد بڑھ کر 9.8 ارب روپے ہو گئی،کمپنی کے مجموعی منافع کا تناسب 8.32فیصدتک گر گیا۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کی فروخت سال 2022 کے پہلے نو مہینوں میں 11 فیصد بڑھ کر 9.8 بلین روپے ہو گئی تاہم کمپنی کے مجموعی منافع کا تناسب 8.32فیصدتک گر گیا جوپہلے 10.95فیصد تھا۔ مالی سال22 میں ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ کا مجموعی منافع 815 ملین روپے جبکہ مالی سال21 میں مجموعی منافع 963 ملین روپے تھا۔کمپنی کا خالص منافع سال22 میں صرف 10 ملین روپے رہ گیا جو سال21 میں 341 ملین روپے تھا۔فی شیئر آمدنی 13.77 روپے سے 0.41 روپے تک گر گئی۔ہینوپاک موٹرز لمیٹڈ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آٹوموبائل اسمبلرز سیکٹر میں درج ہے۔ 5.4 بلین روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ یہ ساتویں بڑی کمپنی ہے۔ پاکستان میں ڈیزل آٹوموبائل بنانے والی معروف کمپنی ہینوکو 1986 میں ایک بین الاقوامی مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم کیا گیا تھا جوبنیادی طور پر ٹرکوں، بسوں اور دیگر خصوصی بھاری مشینری کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے۔کمپنی کا مالی سال 22 اپریل سے 23 مارچ تک ہے۔تجارت کی پہلی سہ ماہی میں اس نے 2.9 بلین روپے کی فروخت اور 267 ملین روپے کا مجموعی منافع درج کیا۔ کمپنی نے 51 ملین روپے کا خالص منافع کمایااور فی حصص کی قدر 2.08 روپے بڑھی۔تجارت کی دوسری سہ ماہی خالص خسارے میں ختم ہوئی۔ کمپنی نے اس سہ ماہی کے دوران 2.8 بلین روپے کی فروخت پر 9.16 فیصد کا مجموعی منافع کمایا۔ کمپنی نے 48 ملین روپے کا خالص نقصان رپورٹ کیا۔ دوسری سہ ماہی میں 1.96 روپے فی حصص کا نقصان ہوا۔تجارت کی تیسری سہ ماہی میں اس نے اپنی مالی کارکردگی میں بہتری کی ہے۔ اس سہ ماہی کے دوران، کمپنی نے سال کے دوران سب سے زیادہ 6.9 بلین روپے کی فروخت درج کی۔ فروخت پر 553 ملین روپے کے مجموعی منافع نے تیسری سہ ماہی کے دوران مجموعی منافع کا تناسب 7.97 فیصد دیا۔تیسری سہ ماہی میں خالص منافع منافع 58 ملین روپے تھااور فی شئیر 2.37 روپے کمائی ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان میں غذائی قلت 8.7 فیصد تک پہنچ گئی، آبادی میں بے قابو اضافہ غذائی تحفظ کو متاثر کر رہا ہے،آبادی کے لحاظ سے دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہونے کے ناطے ملک کو غذائی عدم تحفظ کے بارے میں سنگین خدشات کا سامنا،تعمیرات سے زرخیز زمین ختم ہونے لگی، گزشتہ آٹھ سالوں میں 17 ملین افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو زرعی شعبے کو جدید بنانے اور خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کی پانچویں بڑی ریاست ہونے کے ناطے مختلف وجوہات کی بنا پر غذائی عدم تحفظ کے بارے میں سنگین خدشات کا سامنا کرتا ہے۔ 220 ملین سے زائد آبادی کے ساتھ لوگوں کو کھانا فراہم کرنا حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی محدود وسائل پر دبا وڈالتی ہے اور خوراک کی طلب پیدا کرتی ہے جو سپلائی سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں غذائی عدم تحفظ پیدا ہوتا ہے جو پاکستان کے لوگوں کے لیے ایک بڑی تشویش ہے۔کسی ملک کا غذائی تحفظ خوراک کی دستیابی اور استعمال پر منحصر ہے۔ پاکستان میں آبادی میں بے قابو اضافہ غذائی تحفظ کے تینوں پہلوں کو متاثر کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کا مطلب ہے کہ رہائش اور زراعت کے لیے زیادہ زمین کی ضرورت ہے جس کے نتیجے میں زرخیز زمین ختم ہو جاتی ہے اور خوراک کی پیداوار کے لیے دستیاب رقبہ کم ہو جاتا ہے۔
اس سے خوراک کی پیداوار میں کمی اور بازار میں خوراک کی قلت پیدا ہو جاتی ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کھانے کی زیادہ مانگ قیمتوں کو بھی بڑھاتی ہے جس سے غریب اور کمزور آبادی کے لیے خوراک تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے لیے مناسب انفراسٹرکچر اور وسائل کی کمی، پانی اور کھاد بھی پاکستان میں غذائی عدم تحفظ کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مناسب مقدار میں خوراک پیدا کرنے کے لیے ضروری وسائل تک رسائی نہیں ہے۔عالمی بینک کے مطابق سپلائی چین میں رکاوٹ کے نتیجے میں 2022 میں 345 ملین افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ پاکستان میں صورتحال کافی تشویشناک ہے کیونکہ کل آبادی میں غذائی قلت کا پھیلاو 17 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو 2014 میں 1 فیصد سے بڑھ کر 8.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں 17 ملین افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں۔جب تک پاکستان میں غذائی تحفظ نہ ہو قومی سلامتی کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ ڈاکٹر سلہری نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں اصلاحات اور جدید کاری کے ساتھ ساتھ آبادی میں اضافے کو کنٹرول کرنے کی طرف فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ حکومت کو ایسی پالیسیاں نافذ کرنی چاہئیں جن کا مقصد آبادی میں اضافہ کم کرنا ہے۔ یہ خاندانی منصوبہ بندی کے پروگراموں اور عام آبادی کو تولیدی صحت کے بارے میں تعلیم دینے کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لیے زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ اس میں نئی ٹیکنالوجیز کی ترقی کے لیے مدد فراہم کرنا، کریڈٹ اور دیگر وسائل تک رسائی فراہم کرنا اور سامان کی نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری شامل ہو سکتی ہے۔ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کر کے حکومت خوراک کی مجموعی فراہمی کو بڑھانے اور غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت ماحولیات کے تحفظ کے ساتھ خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لیے پائیدارزراعت کے طریقوں کو فروغ دے سکتی ہے۔ اس میں فصلوں کی گردش، انٹرکراپنگ، اور نامیاتی کھادوں کے استعمال جیسے عمل کو نافذ کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ ان طریقوں سے نہ صرف خوراک کی پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وسائل کے تحفظ میں بھی مدد ملتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، شیخ رشید نے ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد ہو نے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی ہے،شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف بیان پر میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ، آصف زرداری نیکوئی شکایت نہیں کی، تیسر ے فریق کی شکایت پرمقدمہ بنا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل میں ہوں، اب مزید کسی تفتیش کے لیے پولیس کو میری ضرورت نہیں، مچلکے جمع کرانے کے لیے تیار ہوں لہذا ضمانت منظور کی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت 13فروری کو ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کرانے کے لیے دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے آغاز پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ مجھے کیس کا پس منظر معلوم نہیں، جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا ہم اس پرعمل کریں گے،آئی جی پنجاب کے بیان پر عدالت نے کہا کہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی، اب آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں،اس دوران چیف سیکرٹری نے بھی عدالت کو یقین دلایا کہ ہم عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پابند ہوں گے جس پر عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی جانے کی اجازت دے دی،دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی نے فرائض انجام دینیکی یقین دہانی کرائی ہے، اب صدر الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں کیونکہ الیکشن کی تاریخ نہ دینیکا معاملہ خالی نہیں چھوڑا جاسکتا، گورنر، صدر، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے ذریعیالیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں، اس پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی،بعد ازاں عدالت نے حکام کی یقین دہانی اور دلائل سننے کے بعد درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
انسداد دہشتگردی کی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا سمن جاری کردیا،اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر پیش ہوئے،پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے،عمران خان کے وکیل نے طبی بنیادوں پر اپنے موکل کی حاضری سے استثنی کی درخواست بھی کی جس پر عدالت نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ پیدل چلتے نظر آئے،عدالت نے بابر اعوان سے مکالمہ کیا کہ آپ عمران خان کی مستقل ضمانت پر دلائل دیں، وہ 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے دیں گے،عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے انہیں 15 فروری کو طلبی کے سمن جاری کردی،عدالت نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کی اور عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے،سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایف بی آر کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ سپر ٹیکس کیس میں لاہور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آ گیا ہے جس میں عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد 60دن کے لیے معطل کیا ہے،کمپنیوں کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل میں کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد ایف بی آر کی درخواستیں غیر موثر ہو چکیں، عدالت 50فیصد سپر ٹیکس کی ادائیگی کاحکم نہیں دے سکتی،ایف بی آر کے وکیل نے کہا کہ ابھی میں ایف بی آر کی وکالت کر رہا ہوں، ملک اگر دیوالیہ ہوا تو فیڈریشن کی نمائندگی بھی کروں گا، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایف بی آر سپر ٹیکس کیس میں اچھی نیت سے آیا ہے، پاکستان دیوالیہ نہیں ہو رہا، ہر ایک کو ملک کے مفاد کے لیے اپنے آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، حکومت فارن کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرے،بعد ازاں عدالت نے سپر ٹیکس کے تمام مقدمات یکجا کر کے اگلے ہفتے مقرر کرنے کا حکم دیا اور سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی، یاد رہے کہ سپر ٹیکس کے خلاف شیل پاکستان سمیت کمپنیوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے نجی کمپنیوں کو سپر ٹیکس ادائیگی میں چھوٹ دی تھی جس پر ایف بی آر نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام ترکی اور شام کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مجموعی طورپر 142ٹن امدادی سامان ترکیہ بھیجا گیا،12ٹن امدادی سامان پی آئی اے جہاز سے لاہور سے ترکیہ پہلے ہی روانہ ہو چکا ہے،100ٹن امدادی سامان ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوایا جا رہا ہے ،زلزلہ کی تباہی سے ہر طرف ہولناک مناظر دکھائی دیتے ہیں، پاکستانی عوام اپنے ترک بہن بھائیوں سے ساتھ ہے،ترکیہ اور پاکستان کے رشتے صدیوں سے جڑے ہوئے ہیں، ترکیہ میں شدید برفباری ہے وہاں خیموں کی سخت ضرورت ہے،پاکستان کی جانب سے خیموں کی ترسیل شروع ہوچکی ہے، وزارت مذہبی امور کو مساجد میں زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے عطیات جمع کرانے کیلئے اپیل کی ہدایت کی، ملک میں عطیات جمع کرانے لیئے 13مراکز قائم کیے گئے ہیں، زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے نقد رقم وزیراعظم اکائونٹ میں جمع کرائیں، زلزلہ زدگان کیلئے اشیاء خوردونوش این ڈی ایم اے کو جمع کرائیں،جو خدمت ہوگی اسے بجا لائیں گے،ترک اور شامی بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔جمعہ کے روز لاہور ہوائی اڈے پر ترکیہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترک بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، ترکیہ عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں بہت ہی خوفناک اور بدترین زلزلے نے تباہی مچائی، ترک اور شام کے بھائیوں کی مدد کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، پاکستان مشکل وقت میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے،ترکیہ اور شام میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوئے
لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہو گئے،بے گھر سرو سامان افراد اپنے پیاروں کی تلاش میں ہیں، اللہ کے کرم و فضل سے ایک بچی زندہ نکال لی گئی، ملبہ کے نیچے ایک ماں نے بچے کو جنم دیا لیکن وہ خود جانبر نہ ہوسکی، زلزلہ سے ہر طرف ہولناک مناظر دکھائی دیتے ہیں،ترکیہ عوام ترک صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں مشکل حالات سے نکلیں گے، شام کے عوام بھی مشکل حالات سے نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی عوام اپنے ترک اور شامی بہن بھائیوں سے ساتھ ہے، جب یہ ہولناک واقعہ پیش آیا تو ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، ان سے گزارش کی کہ نہ صرف ہم ترک عوام کے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ جو خدمت ہمارے لائق ہوگی اسے ہر طریقے سے بجا لائیں گے،ترکیہ اور پاکستان کے رشتے صدیوں سے جڑے ہوئے ہیں، پاکستان کبھی بھی مشکل حالات میں ترکیہ کو تنہا نہیں چھوڑے گا، 2005ء میں جب زلزلہ آیا تو ایک لاکھ افراد جاں بحق ہو گئے اور ہر طرف تباہی تھی، 2010ء میں جنوبی پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں بدترین سیلاب آیا، ترک صدر بذات خود اپنی اہلیہ کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے،کئی ملین ڈالز پاکستان کو امداد دی گئی، ترکیہ نے پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مددکی۔وزیراعظم نے کہا کہ جس دن زلزلہ آیا اسی رات پاک آرمی میڈیکل اور ریسرچ ٹیم روانہ کی گئی، ایک ایئربرج قائم ہوچکاہے جس کے ذریعے ریلیف کا کام جاری ہے،20ٹن امدادی سامان ترکیہ کے عوام کیلئے روانہ ہوجا ئے گا، پاک فضائیہ کا ایک جہاز کچھ دیر بعد دوبارہ سامان لے کر جائے گا، 100ٹن سامان لیکر ٹرکس براستہ ایران ترکیہ جائیں گے
ترکیہ میں شدید برفباری ہے وہاں خیموں کی سخت ضرورت ہے،پاکستان کی جانب سے خیموں کی ترسیل شروع ہوچکی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب پاکستان میں سیلاب آیا تو صدر ادوان کی بیگم نے دنیا بھر میں مدد کی اپیل کی،ترک صدر کی بیگم نے اپنا ہار سیلاب متاثرین کیلئے عطیہ کیا،گزشتہ روز چاروں وزرائے اعلیٰ سے بات ہوئی، ان سے درخواست کی کہ اپنے سینٹر یا این ڈی ایم اے میں امدادی سامان جمع کرائیں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مشکو رہوں کہ انہوں نے مدد کی یقین دہانی کرائی، وزیر مذہبی امور کو درخواست کی کہ آج مساجد میں عطیات کیلئے اپیل کریں، ملک میں عطیات جمع کرانے لیئے 13مراکز قائم کیے گئے ہیں، زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے نقد رقم وزیراعظم اکائونٹ میں جمع کرائیں، زلزلہ زدگان کیلئے اشیاء خوردونوش این ڈی ایم اے کو جمع کرائیں۔ اس سے قبل وزیراعظم کو امدادی سامان سے متعلق بریفینگ میں بتایا گیا کہ ترک بھائیوں کیلئے زمینی راستے سے بھی امداد بھیجی جائے گی، ترکیہ کا فوجی طیارہ امدادی سامان لیجانے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پر موجود ہے، امدادی سامان فوجی جہاز اے -400-ایم میں بھیجا گیا، امدادی سامان میں سردی سے بچنے کیلئے خیمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں،مجموعی طورپر 142ٹن امدادی سامان وزیراعظم شہباز شریف کی نگرانی میں لاہور سے ترکیہ بھیجا گیا،12ٹن امدادی سامان پی آئی اے جہاز سے لاہور سے ترکیہ پہلے ہی روانہ ہو چکا ہے،100ٹن امدادی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھجوایا گیا۔1486ٹن امدادی سامان ترکیہ اور شام بھیج رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے،امجد اسلام امجد کیاہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا،امجد اسلام امجد 4 اگست 1944 کو لاہور میں پیدا ہوئے، انھوں نے 1967میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(اردو)کیا، 1968تا 1975ایم اے او کالج لاہور کے شعبہ اردو میں استاد رہے اور اگست 1975میں امجد اسلام امجد کو پنجاب آرٹ کونسل کا ڈپٹی ڈائریکٹر مقرر کیاگیا،90کی دہائی میں امجداسلام امجدکی خدمات دوبارہ محکمہ تعلیم کیسپردکی گئی اور وہ دوبارہ ایم اے او کالج میں ہی شعبہ تدریس سے منسلک ہو گئے،امجد اسلام امجد نے شاعر، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے شہرت حاصل کی، ان کے مشہور ڈراموں میں وارث ،دن اور فشار شامل ہیں، امجداسلام امجد کا شعری مجموعہ برزخ اورجدیدعربی نظموں کیتراجم عکس کے نام سے شائع ہوئے مزید برآں افریقی شعراکی نظموں کا ترجمہ کالے لوگوں کی روشن نظمیں کے نام سے شائع ہوا،امجد اسلام امجد کو ستارہ امتیاز، صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈ سے نوازاگیا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے 43ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنیکا نوٹیفکیشن7 مارچ تک معطل رہیگا اور اسی کے تناظر میں ضمنی الیکشن بھی معطل رہے گا،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا سیٹیں خالی قرر دینے کا نوٹیفکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا اور الیکشن کمیشن ان نشستوں پر انتخابات کا اعلان نہیں کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائے گی،آئی ایم ایف کے حکومت کیساتھ مذاکرات کے آخری دور کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری نے لکھا کہ معاشی بحران سیاسی بحران کی وجہ سے پیدا ہوا، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی تک حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا،انہوں نے کہاکہ دوسری طرف زرمبادلہ کے ذخائر 3 ارب ڈالر سے بھی کم رہ گئے ہیں، اب الیکشن میں تاخیر سے ایسا آئینی بحران پیدا کیا جا رہا ہے کہ ریاست ہل کر رہ جائیگی، عدلیہ ہی امید ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلیں 14 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ ، سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا ،عدالت نے 7 فروری کو انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی تھی، الیکشن کمیشن ، وفاقی حکومت اور لیگی رہنما نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
قومی ادارہ صحت( این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 526 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 526 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں،اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.46 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کا آخری رانڈ ہوا، ہر چیز سے باہمی طور پر اتفاق کیا گیا، کسی چیز پر ابہام نہیں ہے، نئے ٹیکس لگانے کیلئے منی بجٹ لانا پڑے گا، 170ارب روپے کے ٹیکسز لگانے ہوں گے ، پٹرول پر 50 روپے کی لمٹ پوری کرچکے ہیں اور ڈیزل پر 40 روپے کی کمٹمنٹ پوری کر چکے، اب اس پر بقیہ 10 روپے 5،5 روپے کر کے پورا کریں گے،گزشتہ 5 سال میں 24ویں معیشت کو 47ویں معیشت پر لاکھڑا کر دیا ہے، اب چیزوں میں کوئی ابہام نہیں، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان تاریخ میں دوسری مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرے، یہ وہ پروگرام ہے جس کا معاہدہ عمران خان حکومت نے کیا، یہ ایک پرانا معاہدہ ہے جو چند بار التوا کا شکار ہوا، معاہدے کو پورا کرنے کیلئے ہم پوری کوشش کررہے ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کل رات تک ہر چیز کو باہمی طور پر طے کر لیا ہے، آئی ایم ایف سے کہا کہ میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی)کی دستاویز ہمیں دے کر جائیں، معاہدے طے پانے کے بعد طریقہ کار کے تحت آئی ایم ایف کو تفصیل دینی ہوتی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ مل گیا ہے، اب پیر کو ورچوئل میٹنگ ہوگی جس میں چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے،
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں 24ویں معیشت کو 47ویں معیشت پر لاکھڑا کر دیا ہے، اب چیزوں میں کوئی ابہام نہیں، ہم کوشش کریں گے کہ پاکستان تاریخ میں دوسری مرتبہ آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل کرے، وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ ہم آئی ایم ایف سے معاہدے پر عملدرآمد کریں گے،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یہ وہ پروگرام ہے جس کا معاہدہ عمران خان حکومت نے کیا، یہ ایک پرانا معاہدہ ہے جو چند بار التوا کا شکار ہوا، معاہدے کو پورا کرنے کیلئے ہم پوری کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کچھ وجوہات کی بنا پر لاہور میں تھے ، ہم نے زوم میٹنگ کی، حکومت اور معاشی ٹیم معاہدے پر پوری تگ و دو کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکج میں 170 ارب کے ٹیکسز لگانا ہوں گے اس میں حتی الامکان کوشش ہے کہ کوئی ایسا ٹیکس نہ لگے جو ڈائریکٹ عام آدمی پر بوجھ بنے، نئے ٹیکسز کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا، اب اس حوالے سے آرڈیننس یا بل کے معاملات دیکھیں گے، یہ 170 ارب روپے اسی مالی سال میں پورے کرنا ہیں
،وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ انرجی سیکٹر میں اصلاحات ہیں وہ کابینہ کے ذریعے طے ہوئی ہیں اس پر عمل کریں گے، اس میں ضروری کام آگے کا فلو روکنا ہے جب کہ گیس کے سیکٹر میں بھی گردشی قرضے کو مزید روکنا ہے، ان ٹارگٹڈ سبسڈیز کو منی مائز کریں گے، گیس کے سرکلر ڈیٹ کے فلو کو بھی زیرو کرنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی کمٹمنٹ پوری ہوچکی ہے، پٹرول پر 50 روپے کی لمٹ پوری کرچکے ہیں اور ڈیزل پر 40 روپے کی کمٹمنٹ پوری کر چکے، اب اس پر بقیہ 10 روپے 5،5 روپے کر کے پورا کریں گے، بے نظیر انکم سپورٹ میں طے کیا ہے کہ 360 ارب سے حکومت 400 ارب پر لے کر جائے گی،اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اس بات پر اتفاق ہے کہ پٹرول پر سیلز ٹیکس نہیں ہوگا، جہاں تک جی ایس ٹی کی بات ہے تو وہ 170 ارب کے ٹیکسز میں شامل ہیں،ایل سیز کے معاملے پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پانچ سات ملین ڈالر آنے دیں تو سب بزنس شروع ہوجائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے پر بربریت کا مظاہرہ کیا اور نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے 22 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا،واضح رہے کہ اسرائیل کی بربریت کے نتیجے میں نئے سال کے آغاز سے اب تک 43 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
واشنگٹن کی طرف سے تہران پر دبا بڑھانے کے لیے مختلف کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ان کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ ایشیا میں ایرانی پیٹرو کیمیکل اور پیٹرولیم کے خریداروں کو پیداوار، فروخت اور ترسیل میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران میں قائم چھ پیٹرو کیمیکل مینوفیکچرز اور ان کی ذیلی کمپنیوں اور ملائیشیا اور سنگاپور کی تین فرموں پر کروڑوں ڈالر مالیت کے ایرانی پیٹرو کیمیکلز اور پیٹرولیم کی پیداوار، فروخت اور ترسیل پر پابندیاں عائد کی ہیں۔واضح رہے کہ ایرانی تیل کی سمگلنگ کے خلاف تازہ ترین امریکی اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں اورایران اور مغرب کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
عالمی بینک نے امداد اور بحالی کی کوششوں میں مدد کے لیے ترکی کو 1.78 بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے ترک ہم منصب سے ترکیہ اور شام کو امداد جاری رکھنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے خبردار کیا کہ تباہی کی مکمل حد ابھی بھی واضح نہیں ، خاص طور پر شام میں جہاں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے، لاکھوں لوگ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، ہر قسم کی ٹیمیں اور گاڑیاں خطے میں روانہ کر دی گئی ہیں، یہ اتحاد قائم کرنے کا وقت ہے ، یہ سیاست کرنے یا تقسیم کرنے کا لمحہ نہیں ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہمیں بڑے پیمانے پر حمایت کی ضرورت ہے۔مزید براں اقوام متحدہ کی طرف سے امدادی سامان کے چھ ٹرکوں کی پہلی ترسیل شمال مغربی شام میں پہنچ چکی ہے، علاوہ ازیں جرمنی نے شام کے لیے 26 ملین یورو 28 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے جبکہ فرانس نے ہنگامی امداد میں 12 ملین یورو (تقریبا 13 ملین ڈالر) دینے کا اعادہ کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی، ترکیہ میں 17 ہزار 674 جبکہ شام میں 3 ہزار 317 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق وزیر صحت فخرالدین قوجہ اور وزیر دفاع خلوصی آقار نے بتایا کہ اس وقت ہلاک شدگان کی تعداد 17674 جبکہ زخمیوں کی تعداد 72879 ہو چکی ہے، اب تک 2101 ایمبولینسز، 296 قومی طبی امدادی ٹیم کی گاڑیاں، پانچ عدد فضائی ایمبولینس، سات ہیلی کاپٹرز اور 14 ہزار 429 طبی اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک متاثرہ علاقوں میں دیگر اضلاع سے 1859 طبی ماہرین اور 6841 طبی ملازمین بھی کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں 77 عدد ہنگامی بنیادوں پر طبی خیمے نصب کیے گئے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے صوبہ عثمانیہ میں زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کی اور وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ زلزلے نے بڑی تباہی مچائی ہے اور اسے صدی کی آفت قرار دیا جا سکتا ہے، علاوہ ازیں ترک پارلیمنٹ میں ووٹنگ کے بعد جنوبی ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ 10 صوبوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
نائیجیرین نیشنل یونیورسٹیز کمیشن نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو 22 فروری سے 14 مارچ تک عام انتخابات کی وجہ سے بند کرنے کا حکم جاری کر دیا، انتخابات 25 فروری کو منعقد ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق این یو سی کی جانب سے یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا فیصلہ انتخابات کے لئے پولنگ کے دوران عملے اور طلبا کی حفاظت اور تحفظ کے خدشات کے بعد کیا گیا ہے۔ملک میں جاری عدم تحفظ کے مسائل کی وجہ سے یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ آیا انتخابات 25 فروری کو طے شدہ منصوبے کے مطابق آگے بڑھ سکیں گے یا نہیں، تاہم الیکشن کمیشن کے سربراہ نے انتخابات منصوبے کے مطابق ہونے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یورپ ہماری فتح تک ہمارے ساتھ رہے گا، چند یورپی رہنماں نے کیف کو جدید لڑاکا طیاروں کی فراہمی کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم لڑاکا طیاروں اور دیگر طیاروں کا مسئلہ حل کرنے کے قریب ہیں، یورپی رہنمائوں نے یوکرین کو لڑاکا طیاروں سمیت دیگر جنگی سامان دینے کا وعدہ کیا ہے، تاہم زیلنسکی نے یورپی رہنماں کی جانب سے کئے گئے وعدے کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں،زیلنسکی کے چیف آف سٹاف نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ یوکرین کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں اور لڑاکا طیاروں کا مسئلہ حل ہو گیا ہے اور جلد اس کی تفصیلات سامنے آئیں گی تاہم کچھ لمحات کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں ترمیم کی اور لکھا کہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے ۔علاوہ ازیں یورپی یونین کے 27 ممالک کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکرینی صدر نے روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے اور یوکرین پر حملے کے ذمہ دار روسی رہنماں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے کہا کہ آزاد یوکرین کے بغیر آزاد یورپ کا تصور نہیں کیا جا سکتا،رپورٹس کے مطابق یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے والے مغربی ممالک نے اب تک جنگی طیارے یا طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار بھیجنے سے انکار کیا ہے لیکن زیلنسکی کے دورہ یورپ کے دوران ایسے اشارے ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی
لاہور کے علاقے مناواں میں 3 ملزمان نے سرکاری آٹا فروخت کے بعد واپس جانے والا ٹرک مبینہ طورپر لوٹ لیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان اسلحہ کے زورپر ٹرک کے ڈرائیور سے 3 لاکھ 90 ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی