• -, -
  • |
  • ٢١ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

صدور بيان ثلاثي مشترك لكل من المملكة العربية...

صدر اليوم بيان ثلاثي مشترك لكل من المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية وجمهورية الصين الشعبية، فيما يلي نصه
استجابةً لمبادرة كريمة من فخامة الرئيس شي جين بينغ رئيس جمهورية الصين الشعبية بدعم الصين لتطوير علاقات حسن الجوار بين المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية، وبناءً على الاتفاق بين فخامة الرئيس شي جين بينغ وكل من قيادتي المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية، بأن تقوم جمهورية الصين الشعبية باستضافة ورعاية المباحثات بين المملكة العربية السعودية، والجمهورية الإسلامية الإيرانية، ورغبة منهما في حل الخلافات بينهما من خلال الحوار والدبلوماسية في إطار الروابط الأخوية التي تجمع بينهما، والتزاماً منهما بمبادئ ومقاصد ميثاقي الأمم المتحدة ومنظمة التعاون الإسلامي، والمواثيق والأعراف الدولية، فقد جرت في الفترة من 6 - 10 مارس 2023م في بكين، مباحثات بين وفدي المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية برئاسة معالي الدكتور مساعد بن محمد العيبان وزير الدولة عضو مجلس الوزراء مستشار الأمن الوطني في المملكة العربية السعودية، ومعالي الأدميرال علي شمخاني أمين المجلس الأعلى للأمن القومي في الجمهورية الإسلامية الإيرانية.
وقد أعرب الجانبان السعودي والإيراني عن تقديرهما وشكرهما لجمهورية العراق وسلطنة عمان لاستضافتهما جولات الحوار التي جرت بين الجانبين خلال عامي 2021م - 2022م، كما أعرب الجانبان عن تقديرهما وشكرهما لقيادة وحكومة جمهورية الصين الشعبية على استضافة المباحثات ورعايتها وجهود إنجاحها.
وتعلن الدول الثلاث أنه تم توصل المملكة العربية السعودية والجمهورية الإسلامية الإيرانية إلى اتفاق يتضمن الموافقة على استئناف العلاقات الدبلوماسية بينهما وإعادة فتح سفارتيهما وممثلياتهما خلال مدة أقصاها شهران، ويتضمن تأكيدهما على احترام سيادة الدول وعدم التدخل في شؤونها الداخلية، واتفقا أن يعقد وزيرا الخارجية في البلدين اجتماعاً لتفعيل ذلك وترتيب تبادل السفراء ومناقشة سبل تعزيز العلاقات بينهما، كما اتفقا على تفعيل اتفاقية التعاون الأمني بينهما، الموقعة في 22 / 1 / 1422هـ، الموافق 17 / 4 / 2001م والاتفاقية العامة للتعاون في مجال الاقتصاد والتجارة والاستثمار والتقنية والعلوم والثقافة والرياضة والشباب، الموقعة بتاريخ 2 / 2 / 1419هـ الموافق 27 / 5 / 1998م.
وأعربت كل من الدول الثلاث عن حرصها على بذل كافة الجهود لتعزيز السلم والأمن الإقليمي والدولي.
صدر في بكين بتاريخ 10 مارس 2023م.
عن الجمهورية الإسلامية الإيرانية
علي شمخاني
أمين المجلس الأعلى للأمـــــن القـــومـي
عن المملكة العربية السعودية
مساعد بن محمد العيبان
وزيـر الـدولـة عضـو مجـلس الوزراء مستشار الأمن الوطني
عن جمهورية الصين الشعبية
وانغ يي
عضو المكتب السياسي للجنة المركزية ومدير المكتب للجنة الشؤون الخارجية التابعة للجنة المركزية للحزب الشيوعي الصيني.

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بائیڈن کا مالی سال 2024 کے بجٹ منصوبے کا اعل...

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن نے اگلے مالی سال کے لیے اپنی بجٹ تجویز کا اعلان کیا ہے۔

182 صفحات پر مشتمل اس تجویز میں وفاقی حکومت کے یکم اکتوبر 2023 سے شروع ہو کر 30 ستمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال 2024 کے دوران69 کھرب ڈالر کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ ان کے بجٹ منصوبے کا مقصد امیر اور بڑی کارپوریشنوں سے ان کا منصفانہ حصہ وصول کر کے آئندہ دہائی کے دوران خسارے کو تقریباً 30کھرب ڈالر تک کم کرنا ہے۔

انہوں نے کانگریس کو لکھے گئے ایک تحریری پیغام میں کہا کہ ہم ایک ارب پتی کیلئے کم سے کم  ٹیکس کی تجویز پیش کرتے ہیں جس میں امیر ترین امریکیوں کو اپنے منافع بخش اثاثوں سمیت اپنی تمام آمدنی پر کم از کم 25 فیصد ادا کرنا ہو گا۔

ریپبلکنز کے زیر کنٹرول امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میک کارتھی نے جمعرات کو جوابی ٹویٹ میں کہا کہ ان کے خیال میں بائیڈن کی بجٹ کی تجویز مکمل طور پر غیر سنجیدہ ہے۔

میک کارتھی نے کہا کہ بائیڈن نے کھربوں ڈالر کے نئے ٹیکسوں کی تجویز پیش کی ہے جو آپ اور آپ کا خاندان براہ راست یا زیادہ اخراجات کے ذریعے ادا کریں گے۔ انہوں نے بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "جناب صدر امریکہ کو آمدنی کا نہیں بلکہ اخراجات کا مسئلہ ہے۔"

بائیڈن کی بجٹ تجویز کے تحت پینٹاگون کے اخراجات مالی سال 2024 میں 842 ارب ڈالر تک بڑھ جائیں گے جو 26  ارب ڈالر یا 2023 کی نافذ کردہ سطح سے 3.2 فیصد زائد ہے۔

امریکہ کو فوجی سرگرمیوں پر بھاری اخراجات کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ برائے مالی سال 2023 نے پینٹاگون کیلئے تقریباً 817 ارب  ڈالر مختص کیے ہیں۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ کوویڈ ماخذ کے معاملہ پر اپنی سیاسی چا...

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ایک بار پھر امریکہ پر زور دیا کہ وہ کوویڈ کے ماخذ کا پتہ لگانے کے حوالے سے اپنی سیاسی چال بازیوں کو فوری طور پر روکے اور اپنے ملک میں وباء کے مشتبہ ابتدائی کیسز کے اعدادوشمار کا عالمی ادارہ صحت  کے ساتھ تبادلہ کرے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار امریکی سینیٹ کی جانب سے کچھ روز پہلے منظور کردہ  کوویڈ-19 اوریجن ایکٹ 2023 کے بعد کیا ہے،جس میں کہا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ  وباء چین سے شروع ہوئی ہو۔ یو ایس نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر ایورل ہینس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے درمیان اس بات پر اتفاق رائے نہیں ہے کہ آیا یہ وباء لیبارٹری سے لیک ہونے یا کسی متاثرہ جانور سے پھیلنے کا نتیجہ ہے۔ اس کے علاوہ، پولینڈ کے وائرولوجسٹ اگنیسکا سوسٹر-سییلسکا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی محکمہ توانائی اور ایف بی آئی کی طرف سے کوویڈ "لیب لیک" تھیوری سنسنی خیز ہے اور اس کی کوئی حقیقت یا سائنسی بنیاد نہیں ہے۔ماؤ نے کہا کہ  امریکہ کئی مہینوں سے کوویڈ کی ابتداء کا پتہ لگانے کے معاملے کو سیاست ، ہتھیار اور ایک آلے کے طور پراستعمال کررہا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ نے سائنسی معاملے کو قانون سازوں اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے زیر تسلط رہنے دیا ہے اور بغیر کسی ثبوت کے لیب لیک تھیوری کی خرافات  کو پھیلایا جس کا مقصد چین کو بدنام کرناہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فروری میں چین کی چھوٹے و درمیانے اداروں کی ک...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی بتدریج ترقی کرتی ہوئی معیشت کی بدولت  ملک کے چھوٹےاور درمیانے درجےکے کاروباری اداروں( ایس ایم ایز) کی فروری میں کاروباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز نے جمعہ کو ماہانہ رپورٹ میں کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ انڈیکس جس کا شمار آٹھ بڑی صنعتوں کی 3 ہزار ایس ایم ایز کے سروے کی بنیاد پر کیا گیا ہے، گزشتہ ماہ 89.6 پر آیا جو جنوری میں 88.9 اور دسمبر میں 87.9 تھا۔

اعداد و شمار اگرچہ اب بھی 100 کی تیز ترین ترقی کی نشاندہی کرنے والی سطح سے کم ہے تاہم اگست 2021 کے بعد یہ سب سے بلند سطح پرہے۔

تمام آٹھ بڑے شعبوں کے ذیلی اشاریے فروری میں بڑھے جس میں سوشل سروس انڈسٹری، انفارمیشن ٹرانسمیشن، کمپیوٹر سروس اور سافٹ ویئر انڈسٹری، اور رہائش اور کیٹرنگ انڈسٹری میں سب سے زیادہ بہتری آئی۔

 ترقی پر مبنی حکومتی اقدامات کی بدولت ایس ایم ایز کاروبار کی ترقی میں زیادہ پراعتماد ہیں۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس سے  ایس ایم ایز کی مارکیٹ  سے  بہتر توقعات اور سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی خواہش ظاہر ہوتی ہے جبکہ ان اقدامات سے سرمائے کی قلت میں کمی آئی اور مزدور کی طلب میں بھی اضافہ ہواہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

زمین سے ٹکرانے کے انتہائی کم امکانات کا حامل...

لاس اینجلس(شِنہوا) امریکی خلائی ایجنسی،ناسا نے 2023 ڈی ڈبلیو نامی ایک نئے سیارچے کا سراغ لگایا ہے جس کے 2046 میں زمین سے ٹکرانے کا "بہت کم امکان" ہے۔ناسا کے پلینٹری ڈیفنس رابطہ دفتر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اکثر جب نئے خلائی اجسام کو پہلی باردریافت کیا جاتا ہے، تو غیر یقینی صورتحال سے نکلنے اورمستقبل میں ان کے دیگر خلائی اجسام کے گرد ایک چکر کے دورانیہ کی مناسب پیش گوئی کے لیے درکار اعدادوشمار میں کئی ہفتے لگ جاتے ہیں۔

ناسا کے مطابق، تجزیہ کار اس نئے سیارچے کی نگرانی جاری رکھیں گے اور مزید ڈیٹا ملنے کے بعد پیش گوئی کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

2023 ڈی ڈبلیو نامی یہ سیارچہ پہلی بار گزشتہ ماہ 27 فروری کو دریافت کیا گیا تھا اس کا قطر تقریباً 50 میٹر ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں...

بیجنگ(شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14 ویں قومی کمیٹی کے  جمعہ کو 23 نائب چیئرپرسن کا انتخاب کیا گیا۔ چین کے سب سے اعلی سیاسی مشاورتی ادارے  کے نائب چیئرپرسن منتخب ہونے والوں میں شی تائی فینگ، ہو چھون ہوا، شین یوئیو، وانگ یونگ، ژو چھیانگ، پگبالا گیلیگ نامگیائی، ہو ہاؤ واہ، لیونگ چھون- اینگ، باتر، سو ہوئی، شاؤ وانگ، گاؤ یون لونگ، چھن وو، مو ہونگ، شیان ہوئی، وانگ ڈونگ فینگ، جیانگ شنزی، جیانگ ژوجون، ہی باوشیانگ، وانگ گوانگ چھیان، چھن بویونگ، ژو یونگ شن اور یانگ ژین شامل ہیں۔ وانگ ڈونگ فینگ کو 14ویں سی پی پی سی سی نیشنل کمیٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کیاگیا ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

حزب اللہ نے امریکہ کو لبنان کی کرپشن میں شرا...

بیروت(شِنہوا)لبنان کی حزب اللہ کے رہنما سید حسن نصر اللہ نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئےلبنانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی دباؤ کے سامنے جھکنے کے بجائے اپنے ملک کے بحرانوں کا حل تلاش کریں۔

مقامی انگریزی نیوز ویب سائٹ ناہارنیٹ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ لبنان میں بدعنوانی کے پیچھے لبنانی ہیں، کہا کہ امریکہ ملک میں بدعنوانی میں شراکت دار ہے۔

نصر اللہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ڈپازٹس، قرضوں اور سرمایہ کاری کو لبنان آنے سے روک رہا ہے۔

انہوں نے ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کا حل تلاش کرنے کے لیے تعاون اور ہمت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حزب اللہ ہتھیار نہیں ڈالے گی۔

لبنان 2019 سےغیر معمولی مالی اور اقتصادی بحرانوں سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے مقامی کرنسی کی قدر میں 95 فیصد سے زیادہ کمی واقع ہوئی ہے جس سے 80 فیصد سے زیادہ آبادی غربت کا شکار ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں صدر میشل عون کی چھ سالہ مدت پوری ہونے کے بعد لبنان بھی صدارتی انتخابات کے حوالے سے سیاسی تعطل کا شکار ہے۔ سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نئے صدر کے انتخاب میں 11 مرتبہ ناکام رہی ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-تقریب-وفاداری کا عہد-آئین

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں آئین سے وفاداری کا عہد کرنے کی غرض سے نومنتخب چینی رہنماؤں کے لیے تقریب کے دوران چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کا گارڈ آف آنر ملکی آئین کی دستاویزلے کر  پیش کر رہا ہے۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-سالانہ سیشن-تیسرا م...

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے تیسرے مکمل اجلاس کے انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین-بیجنگ-سی پی پی سی سی-سالانہ سیشن-تیسرا م...

بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی ) کی 14ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے تیسرے مکمل اجلاس کے انعقاد کا منظر۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربراہ اقوام متحدہ نے عالمی صدمات سے نمٹنے...

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گو تریس نے پیچیدہ عالمی صدمات  کے لیے ایک ایمرجنسی پلیٹ فارم کے ذریعے بین الاقوامی ردعمل کو مستحکم  بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے 2024 میں طے شدہ مستقبل کے سربراہی اجلاس کے لیے  ایک پالیسی بریف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دھچکوں کا عالمی ردعمل اکثر عارضی، بکھرا ہوا اور برجستہ  ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کثیر الجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے کثیر الجہتی ردعمل کے ساتھ ایک طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا  کہ ہمارے عالمی طور پر باہم مربوط ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ایک ملک یا شعبے میں آنے والے دھچکے  تیزی سے دوسری جگہوں پر اکثر غیر متوقع طریقوں سے صدمات پر مبنی  نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ 

یہ صدمات  ہم پر زیادہ طاقت اور تواترکے ساتھ آ رہے ہیں جس کے امن و سلامتی، اقتصادی استحکام اور ماحولیاتی استحکام کے لیے سنگین مضمرات ہوتے  ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان صدمات  کا کچھ علاقوں میں غیر متناسب اثر ہو سکتا ہے۔ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض اور عالمی گزربسر کی لاگت کے  بحران  دونوں ہی  نے غریب ترین اور سب سے زیادہ کمزور طبقے کو متاثر کیا ہے  جس سے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈ ی جی ) کی پیشرفت اور ایجنڈا 2030 مزید راستے سے ہٹ گیا ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

میانمار سے دال مونگ کی مختلف اقسام کی بڑی بر...

ینگون (شِنہوا) میانمار میں مونگ کی دال کی برآمد کے حوالے سے امیدافزا نتائج حاصل ہوئے ہیں اور دنیا بھر میں 5 لاکھ 43 ہزار606 ٹن سے زیادہ مونگ کی دال بھیجی گئی ہے۔

یہ پھلیاں ایک میٹھا ذائقہ، نرم ساخت رکھتی ہیں اور جلد  ہضم ہوتی  ہیں جو کہ  لوگوں کو صحت مند رکھنے کے لیے کم چکنائی اور بھرپور غذائیت فراہم کرتی ہیں۔

 

میانمار ، ینگون میں پھلیوں اور دالوں کے پروسیسنگ پلانٹ میں کارکن مونگ کی دال کی جانچ پڑتال  کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)

میانمار ،ینگون میں پھلیوں  اور دالوں کے پروسیسنگ پلانٹ میں کارکن مونگ کی دال کے تھیلے لے جا رہے ہیں۔ (شِنہوا)

میانمار ، ینگون میں پھلیوں  اور دالوں کے پروسیسنگ پلانٹ میں کارکن مونگ کی دال کے تھیلے  اٹھا ئے ہو ئے ہیں۔ (شِنہوا)

میانمار ، ینگون میں پھلیوں  اور دالوں کے پروسیسنگ پلانٹ میں کارکن مونگ کی دال کے تھیلے پیک کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمی...

بیجنگ (شِںہوا) چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے کل 14 ارکان کو نائب چیئر پرسنز منتخب کرلیا گیا۔

ان میں لی ہونگ ژونگ، وانگ ڈونگ منگ، شیاؤ جی ، ژینگ جیان بانگ، ڈنگ ژونگ لی، ہاؤ منگ جن، چھائی ڈا فینگ، ہی وائی ، وو وائی ہوا، ٹئیے ننگ، پھنگ چھنگ ہوا ، ژانگ چھنگ وائی ، لوسانگ جیم کان  اور شُہرت ذاکر شامل ہیں۔

لیو چھی کو قومی عوامی کانگریس کی کی قائمہ کمیٹی کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نئی قیادت کے انتخاب کے لئے قومی سیاسی م...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے قومی سیاسی مشیروں نے جمعہ کو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی نئی قیادت کے انتخاب کے لئے اجلاس منعقد کیا۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے جاری سیشن کے تیسرے مکمل اجلاس میں چیئرپرسنز، وائس چیئرپرسنز، سیکرٹری جنرل اور قائمہ کمیٹی کے ارکان سمیت اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی نئی قیادت کا انتخاب ہوا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت میں اہم ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نو منتخب صدر شی جن پھنگ نے آئین سے وف...

بیجنگ (شِنہوا) عوامی جمہوریہ چین  کے نو منتخب صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے جمعہ کو بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں آئین کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھا لیا ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کراچی ائیرپورٹ ، پرندہ ٹکرانے سے غیر ملکی طی...

کراچی ائیرپورٹ پر پرندہ ٹکرانے سے غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر غیر ملکی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے انجن کو شدید نقصان پہنچا،ذرائع کے مطابق پرواز کے ٹیک آف کرتے ہی پرندہ ٹکرانے سے طیارے کو واپس ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارے میں سوار تمام مسافروں کو طیارے سے اتارکر ٹرانزٹ لائونج منتقلکر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چینی ڈاکٹرز کا پاپوا نیو گنی کے ہم منصبوں...

سڈنی (شِنہوا) پاپوا نیو گنی (پی این گی ) میں تعینات 12ویں چینی میڈیکل ٹیم نے بحرالکاہل کے جزیرائی ملک کے دارالحکومت پورٹ مورسبی میں منی ملی انو یسیو سرجری کے پہلے تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔

پورٹ مورسبی جنرل ہسپتال میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے دوران مختلف مہارتوں سے تعلق رکھنے والے چینی ڈاکٹرز نے اپنے پاپوا نیو گنی  کے ہم منصبوں کو طبی استعمال کی  ایپلی کیشنز، فوائد اور  منی ملی انو یسیو سرجری کی حالیہ پیشرفت کا تعارف کرایا اور سرجیکل مشینز کے استعمال کے بارے میں ہدایات دیں۔

ہسپتال کے جنرل سرجری گائناکالوجی اور یورولوجی کے شعبوں میں کام کرنے والے مقامی ما ہرین نے تقریب میں شرکت کی اور سر  جیکل کی نئی تکنیکوں میں مہارت حاصل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

چینی طبی ٹیم کے سربراہ چھن گانگ  نے کہا کہ ٹیم نے جدید طبی ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کا علاج کیا ہے اور وہ مقامی ڈاکٹروں کی بھی بہتر طبی معلومات کے ساتھ مدد کرے گی۔

چائنہ۔پاپوا نیو گنی فرینڈشپ سینٹر آف منی ملی انویسیو سرجری کا افتتاح گزشتہ سال دسمبر میں کیا گیا تھا جس کا مقصد مقامی لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنا اور مقامی ڈاکٹروں کو تربیت دینا تھا۔

تربیتی پروگرام سات ہفتوں تک جاری رہے گا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن 15مارچ کو منایا جائے گا عالمی یوم صارفین کی مناسبت سے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں حقوق انسانی کی تنظیموں کی جانب سے عوام میں شعور و آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گامقررین کنزیومر پروٹیکشن کی افادیت و اہمیت اور صارفین کے حقوق پر روشنی ڈالیں گے۔پاکستان میں صارفین کی عدم فعالیت، اپنے حقوق سے عدم واقفیت اور صارفین کے حقوق پر مامور سرکاری اداروںمیں پائی جانے والی کرپشن کی وجہ سے کروڑوں صارفین اپنے حقوق سے محرو م ہیں۔بجلی،سوئی گیس،گندم،آٹے،گھی،چاول،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے،ملاوٹ اور ناپ تول میں کمی کے رجحان کی وجہ سے کروڑوں صارفین کا استحصال ہو رہا ہے۔ہر سال 15مارچ کو صارفین کا عالمی دن منایا جاتا ہے لیکن صارف نمائندہ تنظیموں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں دوسری جانب بجلی و گیس سپلائی کے ذمہ دار ادارے،موبائل کمپنیاں اور دیگر ادارے صارفین کو حقوق کو پامال کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، نئی توانائی کی حامل گاڑیوں کی فروخت م...

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال فروری کے دوران  نئی توانائی کی حامل گاڑیوں (این ای ویز ) کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے جو کہ آٹوموبائل کی کھپت کو فروغ دینے کی ملک کی کوششوں کے سبب ہے۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ چین میں  نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کی نسبت  61 فیصد بڑھ کر 4 لاکھ 39 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق چین میں مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں  10.4 فیصد بڑھ کر فروری میں 13 لاکھ 90ہزاریونٹس تک پہنچ گئی۔

چین نئی توانائی گاڑیوں کے شعبے  کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے 2014 سے خریداری ٹیکس سے استثناء کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ ستمبر 2022 میں اس نے ترجیحی ٹیکس پالیسی کو 2023 کے آخر تک بڑھا دیا تھا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق چین کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت 2022 کے دوران تقریباً 68 لاکھ90ہزار یونٹس تک پہنچی جو گزشتہ سال کی نسبت  93.4 فیصد بڑھ  چکی ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پولیس پر تشدد کا کیس، فواد چوہدری کی عبوری ض...

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی ریلی سے قبل پولیس پر تشدد، قتل و دیگر الزامات کے مقدمے میں تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی 25مارچ تک عبوری ضمانت منظور کر لی،لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی،عدالت نے فواد چوہدری کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،عدالت نے فواد چوہدری کو شاملِ تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا،عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا،فواد چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

پنجاب ،خیبر پختون خوا انتخابات ، الیکشن کمیش...

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختون خوا نے انتخابات کیلئے ساڑھے 3لاکھ اضافی نفری مانگ لی، نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدرات اجلاسمنعقد ہواا جس میں احساس اداروں کے حکام بھی شریک ہوئے، الیکشن کمیشن نے اداروں کی سیکورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی اور دونوں صوبوں کے انتخابات کیلئے 3لاکھ 53ہزار اضافی نفری مانگ لی، حکام کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پولیس کے علاوہ 2 لاکھ97ہزار دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار درکار ہوں گے جبکہ خیبر پختون خوا میں 56ہزار مزید نفری درکار ہوگی،بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ دونوں صوبوں میں تقریبا 67ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، پنجاب میں تقریبا 52 ہزار جبکہ کے پی میں 15 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گے،ڈی آر اوز انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کریں گے جبکہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کمیروں کے علاوہ دیگر ادروں کے سکیورٹی اہلکار درکار ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نون لیگ سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے ، وزارت عظم...

مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نون لیگ ملک کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے ، وزارت عظمی کا امیدوار کون ہوگا اللہ بہتر جانتا ہے،عمران خان اس لیے گرفتاری نہیں دیتے کہ بلڈ ٹیسٹ ہوگا،نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیے، پی ٹی آئی کے جس کارکن کی جان گئی اس کے بزرگ والد کو عمران خان نے زمان پارک بلایا جہاں خود بادشاہ کی طرح بیٹھے ہوئے تھے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر (ن)لیگ ہے ، وزارت عظمی کا امیدوار کون ہوگا اللہ بہتر جانتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج ک...

مسلم لیگ (ن)سینئر رہنما مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست خارج کردی گئی،سکھر سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ممتاز سولنگی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کے خلاف غداری کے مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کردی،عدالت میں وکیل ظہیر بابر نے درخواست دائر کی تھی کہ مریم نواز شریف نے سرگودھا جلسے میں عدلیہ اور افواج کے خلاف ہرزہ سرائی کی، نفرت انگیز تقاریر کی بنیاد پر مریم نواز کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے،اس حوالے سے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست خارج کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی، تفصیلی فیصلے کے بعد ہی درخواست خارج کی وجہ سامنے آئیگی،عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست خارج کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کار سرکار میں مداخلت کا کیس،شاہ محمود قریشی...

سیشن کورٹ لاہور نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 20مارچ تک منظور کر لی،سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی، شاہ محمود قریشی کو 50ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ایک پارٹی کے قانون کو ماننے والے ہیں، ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے، 8مارچ کو جو فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا وہ پوری قوم نے دیکھا، پولیس کا رویہ سب کے سامنے ہے، نہتے لوگوں اور خواتین پر پولیس حملہ آور ہوئی، لاٹھیوں سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے،انہوں نے کہا کہ جو کچھ شہید کارکن کے ساتھ ہوا سب نے دیکھا، حقائق پر مبنی فوٹیج ہے، جس نے بنائی ہے اس نے خود اعتراف کیا کہ یہ تازہ ہے پرانی نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کا واضح ذکر ہے، افسوس کی بات یہ ہے والد کی خواہش کے مطابق ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی، وارث موجود ہیں، پولیس کی مدعیت میں ایک ایف آئی آر کاٹی گئی،وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، جو کارکن کے ساتھ ظلم ہوا دنیا نے اس کا نوٹس لیا ہے، 25 مئی کو بھی طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا تھا، 8 مارچ اسی سوچ کا تسلسل ہے، شہید ہمارا ہوا اور قتل کا پرچہ عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت پر درج کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی...

تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی نے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ نئی حکمت عملی کے تحت پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے بھی کارکنوں کو زمان پارک بلا لیا ہے جو کہ دن رات کے اوقات میں مرحلہ وار زمان پارک میں ڈیوٹی دیں گے، کم از کم 5 ہزار پارٹی کارکن زمان پارک کے باہر ہر وقت موجود رہیں گے،گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر متبادل پارٹی قیادت کا معاملہ بھی طے کر لیا گیا، گرفتاری کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کے فیصلے کرنے میں بااختیار ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری سے پہلے پارٹی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے، اگلے ہفتے سے انتخابی جلسے شروع کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی، آئندہ 4 سے 5 روز میں دونوں صوبوں کی ٹکٹیں فائنل کر دی جائیں گی،ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدوار ہونے کی صورت میں دیگر امیدواروں کو بلدیاتی انتخابات اور حکومت عہدوں پر ایڈجسٹ کیا جائے، پارٹی کی مفاہمتی کمیٹی قائم کی جائے گی جو ایک سے زائد امیدواروں کے درمیان مفاہمت پیدا کرے گی،زمان پارک میں مزید کیمپ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے دو خالی پلاٹ اس مقصد کیلئے استعمال ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کے نئے نائب صدر نے آئین سے وفاداری کا حل...

بیجنگ (شِںہوا) چین کے نومنتخب نائب صدر ہان ژینگ نے جمعہ  کے روز  بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں آئین کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھا لیا ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 2 ہف...

بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے،کوئٹہ کی عدالت نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جن کی تعمیل کے لیے کوئٹہ پولیس جمعہ کو لاہور پہنچی تھی،عدالت نے آئی جی پولیس، ڈی آئی جی، ایس پی لیگل، ایس ایچ او کو نوٹسز جاری کر دئیے جبکہ عدالت نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے خلیل کاکڑ کو بھی نوٹس جاری کر دئیے ہیں،دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور ہائی کورٹ میں کوئٹہ کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست بھی دائرکر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ۔ آئین ۔ عہدِ وفاداری

چین، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں عوامی جمہوریہ چین کے نومنتخب صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ آئین سے وفاداری کا حلف اٹھارہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سینئر رہنما تائیوان وفد کے ساتھ تبادلہ...

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں تائیوان وفد کے نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔

وانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی  20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مکمل طور پر نفاذ ، نئے دور میں تائیوان معاملے کو حل کرنے میں مجموعی پارٹی پالیسی کے نفاذ ،ایک چین اصول ، 1992 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد اور آبنائے پار تعلقات کی ترقی کو صحیح سمت میں رکھنے پر کام کی کوششوں بارے زور دیا۔

انہوں نے "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے آبنائے تائیوان میں پرامن اتحاد و تبادلوں، تعاون اور مربوط ترقی آگے بڑھانے کے امکانات کی غیرمعمولی کوششوں پر زور دیا۔

وانگ نے تائیوان ہم وطنوں کے ساتھ مل کر چین کے مکمل اتحاد اور چینی قوم کے تجدید شباب کے حصول پر بھی زور دیا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شان ڈونگ 11ویں چائنہ ایکروبیٹک نمائش ک...

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت وسیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا  ہے کہ 11ویں چائنہ ایکروبیٹک نمائش مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں 16 سے 29 مارچ تک منعقد کی جائے گی۔

رواں سال کی اس تقریب  میں ایکروبیٹک اور میجک شوز کا ایک سلسلہ پیش کیا جائے گا جس میں فضائی ایکروبیٹکس، توازن کی مہارت اور لچکداری کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ صنعتی تعمیرات، انقلابی داستانوں اور نو کلاسیکی کہانیوں جیسے موضوعات کے ساتھ ایکروبیٹک ڈرامے بھی پیش کیے جائیں گے۔

پریس کانفرنس کے مطابق تقریب کے دوران شان ڈونگ  کے 6 تھیٹرز میں فن کے تقریباً 30 مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا۔

 کانفرنس میں  کہا گیا  کہ ایکروبیٹکس کے پیچیدہ، سنسنی خیز اور تفریحی عناصر کی نمائش کرتے ہوئے، رواں سال کے مقابلے  ماضی کے ورثہ  پر استوار ہوں گے اور عصر حاضر کے حاضرین  کے جمالیاتی ذوق کی تسکین  کریں گے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ این پی سی ۔ سالانہ اجلاس ۔ تیسر...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے تیسرے مکمل اجلاس میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی ایک نائب حق رائے دہی استعمال کررہی ہے۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ این پی سی ۔ سالانہ اجلاس ۔ تیسر...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے تیسرے مکمل اجلاس میں عملہ بیلٹ پیپر تقسیم کرنے کے لئے لارہا ہے۔ (شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ این پی سی ۔ سالانہ اجلاس ۔ تیسر...

چین ، دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے نائبین 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے تیسرے مکمل اجلاس میں شرکت کے لئے عظیم عوامی ہال پہنچ رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین۔ بیجنگ ۔ شی جن پھنگ۔ صدر۔ چیئرمین مرکزی...

چین ، دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے تیسرے مکمل اجلاس کے دوران متفقہ طور پر شی جن پھنگ کو عوامی جمہوریہ چین کا صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ (شِنہوا)

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نےتیان ہوئی ۔6 جڑواں سیٹلائٹس کو کامیابی...

تائی یوان (شِنہوا) چین نے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعہ کی صبح 6 بج کر 41 منٹ پر تیان ہوئی ۔6 جڑواں سیٹلائٹس   کو کامیابی کے ساتھ روانہ کردیاہے۔

ایک لانگ مارچ-4سی  کیریئر راکٹ  کے ذریعے جڑواں سیٹلائٹس تیان ہوئی ۔6اے اور تیان ہوئی ۔6بی پہلے سے طے شدہ  مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔

ان سیٹلائٹس کو جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات اور دیگر مشنز کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی سیریز کا 465 واں مشن تھا۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارہ نئی قیا...

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ ترین سیاسی مشاورتی ادارے ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی نئی قیادت کے لیے امیدواروں کی فہرست کی منظوری دے دی گئی ہے۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے جاری پہلے اجلاس کے پریزیڈیم نے ایک اجلاس میں اس کی منظوری دی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے پریزیڈیم اجلاس کی صدارت کی۔

ناموں کی فہرست میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چیئرپرسن ، وائس چیئرپرسنز ، سیکرٹری جنرل اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کے نام ہیں۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں انتخاب کے طریقہ کار کی منظوری بھی پریزیڈیم اجلاس میں دی گئی۔

پریزیڈیم نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ پر ایک مسودہ قرارداد، سیاسی مشیروں کی تجاویز پر مبنی کارکردگی رپورٹ پر ایک مسودہ قرارداد، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیم پر ایک مسودہ قرارداد، تجویز کی جانچ پر ایک مسودہ رپورٹ اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سیاسی قرارداد کے مسودے کی بھی منظوری دی۔

یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام مسودے منظوری کے لئے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔

جمعرات کو پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز کا دوسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اجلاس کی ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت میں اہم ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، سینئر رہنما تائیوان وفد کے ساتھ تبادلہ...

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں تائیوان وفد کے نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔وانگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس کے رہنما اصولوں کے مکمل طور پر نفاذ ، نئے دور میں تائیوان معاملے کو حل کرنے میں مجموعی پارٹی پالیسی کے نفاذ ،ایک چین اصول ، 1992 کے اتفاق رائے پر عملدرآمد اور آبنائے پار تعلقات کی ترقی کو صحیح سمت میں رکھنے پر کام کی کوششوں بارے زور دیا۔انہوں نے "تائیوان کی آزادی" علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے آبنائے تائیوان میں پرامن اتحاد و تبادلوں، تعاون اور مربوط ترقی آگے بڑھانے کے امکانات کی غیرمعمولی کوششوں پر زور دیا۔وانگ نے تائیوان ہم وطنوں کے ساتھ مل کر چین کے مکمل اتحاد اور چینی قوم کے تجدید شباب کے حصول پر بھی زور دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، شان ڈونگ11ویں چائنہ ایکروبیٹک نمائش کی...

چین کی وزارت ثقافت وسیاحت کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ 11ویں چائنہ ایکروبیٹک نمائش مشرقی صوبہ شان ڈونگ میں 16 سے 29 مارچ تک منعقد کی جائے گی۔رواں سال کی اس تقریب میں ایکروبیٹک اور میجک شوز کا ایک سلسلہ پیش کیا جائے گا جس میں فضائی ایکروبیٹکس، توازن کی مہارت اور لچکداری کے مظاہروں کے ساتھ ساتھ صنعتی تعمیرات، انقلابی داستانوں اور نو کلاسیکی کہانیوں جیسے موضوعات کے ساتھ ایکروبیٹک ڈرامے بھی پیش کیے جائیں گے۔پریس کانفرنس کے مطابق تقریب کے دوران شان ڈونگ کے 6 تھیٹرز میں فن کے تقریبا 30 مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا۔کانفرنس میں کہا گیا کہ ایکروبیٹکس کے پیچیدہ، سنسنی خیز اور تفریحی عناصر کی نمائش کرتے ہوئے، رواں سال کے مقابلے ماضی کے ورثہ پر استوار ہوں گے اور عصر حاضر کے حاضرین کے جمالیاتی ذوق کی تسکین کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین نے تیان ہوئی ۔6جڑواں سیٹلائٹس کو کامیابی...

چین نے شمالی صوبہ شنشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعہ کی صبح 6 بج کر 41 منٹ پر تیان ہوئی ۔6 جڑواں سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ روانہ کردیاہے۔ایک لانگ مارچ-4سی کیریئر راکٹ کے ذریعے جڑواں سیٹلائٹس تیان ہوئی ۔6اے اور تیان ہوئی ۔6بی پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو چکے ہیں۔ان سیٹلائٹس کو جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات اور دیگر مشنز کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹس کی سیریز کا 465 واں مشن تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین، اعلی ترین سیاسی مشاورتی ادارہ نئی قیادت...

چین کے اعلی ترین سیاسی مشاورتی ادارے ، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی نئی قیادت کے لیے امیدواروں کی فہرست کی منظوری دے دی گئی ہے۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے جاری پہلے اجلاس کے پریزیڈیم نے ایک اجلاس میں اس کی منظوری دی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن وانگ ہوننگ نے پریزیڈیم اجلاس کی صدارت کی۔ناموں کی فہرست میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے چیئرپرسن ، وائس چیئرپرسنز ، سیکرٹری جنرل اور قائمہ کمیٹی کے ارکان کے نام ہیں۔چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں انتخاب کے طریقہ کار کی منظوری بھی پریزیڈیم اجلاس میں دی گئی۔پریزیڈیم نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ پر ایک مسودہ قرارداد، سیاسی مشیروں کی تجاویز پر مبنی کارکردگی رپورٹ پر ایک مسودہ قرارداد، چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے منشور میں ترمیم پر ایک مسودہ قرارداد، تجویز کی جانچ پر ایک مسودہ رپورٹ اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سیاسی قرارداد کے مسودے کی بھی منظوری دی۔یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام مسودے منظوری کے لئے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کے پہلے سیشن کے اختتامی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔جمعرات کو پریزیڈیم کے ایگزیکٹو چیئرپرسنز کا دوسرا اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس اجلاس کی ویڈیو کانفرنس بھی ہوئی۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کثیر الجماعتی تعاون اور سیاسی مشاورت میں اہم ادارے کے طور پر کام کرتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

طالبا حکومت میں پہلی بار مکمل طور پر خواتین...

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار مکمل طور پر خواتین کے پینل نے براہ راست نشریات کی، جس کی میزبان بھی خواتین تھیں اور مہمان بھی خواتین تھیں،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں خواتین پر کئی پابندیاں عائد کی گئیں، ایسے میں کئی خواتین صحافیوں اور اینکر پرسنز نے ملازمت چھوڑ دی یا پھر پس پردہ کام کرنے لگیں،رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز کی سروے رپورٹ کے مطابق 2021میں افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ برس کے دوران 75فیصد خواتین صحافیوں نے ملازمت چھوڑ دی تھی،امسال عالمی یوم خواتین کے موقع پر افغان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار خواتین نے براہ راست نشریات کے دوران اپنے حقوق پر کھل کر بات کی،افغان نشریاتی ادارے نے براہ راست نشریات کے لئے مکمل طور پر خواتین پر مشتمل پینل کو دعوت دی، اس پروگرام میں مہمان بھی خواتین ہی تھی جنہوں نے خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا،پروگرام میں شامل 3خواتین پینلسٹ اور 1موڈیریٹر نے اپنے چہرے کو ماسک سے ڈھانپ رکھا تھا، انہوں نے پروگرام کے دوران اسلام میں خواتین کا مقام اور ان کے حقوق کے موضوع پر کھل کر گفتگو کی،پینل میں شامل صحافی عاصمہ خوگیانی نے کہا کہ اسلامی نقطہ نظر سے عورت کو کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے کے حقوق حاصل ہیں،پینلسٹ میں شامل سابقہ پروفیسر زکیرہ نبیل نے کہا کہ خواتین سیکھنے اور کام کرنے کے طریقے تلاش کرتی رہیں گی، آپ چاہیں یا نہ چاہیں خواتین اس معاشرے کا حصہ ہیں اور رہیں گی۔ اگر اسکول میں تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں تو وہ گھر پر علم سیکھے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

آسکر ایوارڈز تقریب میں یوکرینی صدر کو تقریر...

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کو آن لائن تقریر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق اکیڈمی نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بات کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا،رپورٹس کے مطابق 95ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 12مارچ کو(آج) امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی،واضح رہے کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کئی ایوارڈز تقریبات میں روس اور یوکرین کی جنگ پر گفتگو کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یوکرین تنازع کو صرف روس نہیں بلکہ دیگر ممالک...

مسیحی برادری کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ جنگیں بنتی ہیں، پرانے ہتھیار بیچے اور نئے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں، یوکرین تنازع کو صرف روس نہیں بلکہ دیگر ممالک نے بھی ہوا دی،اطالوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پوپ فرانسس نے کہا کہ 100سال سے کم عرصے میں 3 عالمی جنگیں ہو چکی ہیں، یہ ٹکڑوں میں شروع ہوئیں اور اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ جنگیں دنیا بھر میں نہیں ہیں،پوپ فرانسس نے کہا کہ یوکرین جنگ کا میدان ہے جہاں سب لڑ رہے ہیں، یہ ہتھیاروں کی صنعت کو ذہن میں لاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ماہر نے مجھے بتایا تھا کہ اگر ایک سال تک اسلحہ نہ بنایا جائے تو دنیا سے بھول کے مسائل ختم ہو جائیں گے،انہوں نے کہا کہ تھک گیا اور قیادت کی صلاحیت کھودی تو استعفی دے دوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکی خاتون اول کو خواتین کے عالمی دن پر ٹر...

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کو عورتوں کے عالمی دن پر ٹرانس جینڈر خاتون کو ایوارڈ دینا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نیاسے خواتین کی توہین قرار دے دیا،وائٹ ہائوس میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی 11خواتین کو ویمن آف دی کرج (Women of the Courage)کے اعزاز سے نوازا تھا،وائٹ ہائوس کی جانب سے ویمن آف دی کرج کا ایوارڈ حاصل کرنے والی خواتین میں ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون رکن قانون ساز اسمبلی البا روئیڈا بھی شامل ہیں،سوشل میڈیا صارفین نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹرانس جینڈر خاتون کو ویمن آف دی کرج کا ایوارڈ دینے کے فیصلے کو خواتین کی اہمیت گھٹانے کی حوصلہ افزائی قرار دیتے ہوئے خاتون اول کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،امریکی ریاست ارکینساس کی گورنر اور امریکی صدر جو بائیڈن کی سخت ناقد سارا سینڈرز نے لکھا کہ خواتین کا عالمی دن اور یہ یاد رکھنے کیلئے اچھا موقع تھا کہ ڈیموکریٹس آپ کو یہ بتانے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے کہ ایک خاتون کسے کہتے ہیں،

امریکی ریڈیو کی میزبان ڈینا لوئش نے لکھا کہ یہ امریکی خاتون اول کی جانب سے عورتوں کی اہمیت گھٹانے کی ایک اچھی کوشش تھی۔ عورتوں (کی شناخت کو)مٹانا انتہائی توہین آمیز ہے،ایک اور صارف نے لکھا کہ یہاں تو عورتوں کے معاملے پر جنگ چھڑگئی ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ تصور تو کریں اس طرح کی چیزیں قومی سطح پر اصل عورتوں کے منہ پر زوردار تھپڑ ہیں،یاد رہے کہ ارجنیٹنا کی پہلی ٹرانس جینڈر خاتون رکن اسمبلی البا روئیڈا 2022 میں امریکی جریدے ٹائم میگزین کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل تھیں جبکہ انہیں 2021میں بی بی سی کی جانب سے 100بااثر خواتین کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا،البا روئیڈا جنوری 2020سے مئی 2022تک ارجنٹینا کے ڈائیورسٹی پالیسیز کے نائب سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر...

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کرپشن کے الزامات میں فرد جرم عائد کردی گئی،میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم یاسین محی الدین پر کورونا وبا کے دوران حکومتی ٹھیکوں میں کرپشن، منی لانڈرنگ اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے جس پر سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے،2020میں ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے یاسین محی الدین پر کوالالمپور کی عدالت نے 6مقدمات میں فرد جرم عائد کی،یاسین محی الدین سے ملائیشیا کی اینٹی کرپشن ایجنسی نے تفتیش کی جس کے بعد ان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا،یاسین محی الدین کی حکومت نے کورونا وائرس کے دوران تعمیرات کے شعبے میں بلڈنگ کنٹریکٹرز کی مدد کے لیے سپورٹ پروگرام کا اعلان کیا تھا،یاسین محی الدین پر 195ملین ملائیشین رنگٹ کی منی لانڈرنگ اور 51.40ملین امریکی ڈالر کی کرپشن کا الزام ہے،ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے بعد یاسین محی الدین دوسرے سابق وزیراعظم ہیں جنہیں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جرمنی، چرچ میں فائرنگ سے 7افراد ہلاک، متعدد...

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 7افراد ہلاک ہو گئے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیمبرگ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ'' گروس بورسٹل''میں پیش آیا جہاں ایک چرچ میں مسلح شخص نے وہاں موجود لوگوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق ہمارے پاس ملزم کے فرار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ہو سکتا ہے مرنے والوں میں بندوق بردار حملہ آور بھی شامل ہو تاہم علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اورآس پاس کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نہ نکلیں،پولیس کا کہنا تھا کہ حملے سے متعلق کوئی قابل اعتماد معلومات نہیں ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے کوئی افواہیں نہ پھیلائیں،فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کا الرٹ، ویلز م...

برطانیہ بھر میں برفانی طوفان کا الرٹ تاحال برقرار ہے اور ویلز میں برفباری کے باعث 100سے زائد سکولوں کو بند کردیا گیاہے ،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے مختلف علاقوں کو قطب شمالی سے آنے والے برفانی طوفان کا سامنا ہے ، برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، سکاٹ لینڈ کے علاقے آلٹن ہارا میں درجہ حرارت منفی 16ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں جمعے کی صبح تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں40سینٹی میٹر تک برفباری کا امکان ہے،برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے ،واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ رات 2010کے بعد سے سب سے سرد رات ریکارڈ کی گئی ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

رمضان المبارک کی آمد ، یو اے ای سپر اسٹورز ک...

متحدہ عرب امارات (یو اے ای)میں رمضان کی آمد سے دو ہفتے پہلے ہی سپر مارکیٹس نے اشیائے ضروریہ پر 75فیصد تک رعایت دینیکا اعلان کردیا، کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا، خریدار رمضان کے دوران 10ہزار سے زائد اشیا پر 75فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے، عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں رمضان المبارک کا آغاز 23مارچ سے ہونے کا امکان ہے، اسی مناسبت سے امارات کی تمام ریاستوں میں مختلف قسم کی ڈیلز اور بڑے پیمانے پر رعایتوں کا اعلان کیا گیا ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی دیگر مصنوعات پر بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جاسکے گا، خریدار رمضان کے دوران 10ہزار سے زائد اشیا پر 75فیصد تک کی چھوٹ سے فائدہ اٹھا سکیں گے،علاوہ ازیں مختلف کمپنیوں نے ماہ رمضان میں اشیا کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کی دستیابی کو 15فیصد تک بڑھا دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کا معروف شخصیات کے150 خطوط کتابی...

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر اور معروف شخصیات کے خطوط کو کتابی صورت میں شائع کرنے کا اعلان کیا ہے،اگلے ماہ شائع ہونے والی اس کتاب میں ٹرمپ اور دنیا کی مشہور شخصیات کی چار دہائیوں کی خط و کتابت کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں کئی انکشافات بھی شامل ہیں، 320صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 99ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ 25اپریل کو منظر عام پر آئے گی،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے پبلشر نے جمعرات کو اعلان کیا کہ رچرڈ نکسن،شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سمیت کئی مشہور شخصیات کے 150سے زائد خطوط کو ایک کتاب کی شکل میں شائع کیا جائے گا،اس کتاب کو "Letters to Trump"کا نام دیا گیا ہے ،جس میں ٹرمپ اور غیر ملکی رہنمائوں، میڈیا شخصیات، کھلاڑیوں اور صنعت کاروں کے درمیان ہونے والی نجی خط وکتابت شامل ہے،رپورٹس کے مطابق کتاب میں سابق امریکی صدور جارج ایچ ڈبلیو بش، بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش اور بارک اوباما کے ساتھ ساتھ معروف گلوکار مائیکل جیکسن، ملکہ برطانیہ اور چین کے صدر شی جن پنگ کے خطوط بھی شامل ہیں،اس حوالے سے ٹرمپ کی پبلشنگ ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاست میں آنے سے قبل ٹرمپ نے ایک غیر معمولی زندگی گزاری ہے اور کسی کتاب نے اسے اجاگر نہیں کیا تاہم اب ہم نے ان تجربات کو اپنے قارئین کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر ہم کافی خوش ہیں ،سابق امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس کتاب میں انہیں موصول ہوئے کئی ناقابل یقین خطوط بھی شامل ہیں،رپورٹس کے مطابق اگلے ماہ شائع ہونے والی اس کتاب میں ٹرمپ اور دنیا کی مشہور شخصیات کی چار دہائیوں کی خط و کتابت کا احاطہ کیا گیا ہے جس میں کئی انکشافات بھی شامل ہیں، 320صفحات پر مشتمل اس کتاب کی قیمت 99ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ 25اپریل کو منظر عام پر آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

 

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

شی جن پنگ تیسری مدت کیلئے چین کے صدر منتخب

شی جن پنگ تیسری مدت کے لیے چین کے صدر منتخب ہوگئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق کمیونسٹ پارٹی کے شی جن پنگ اگلے 5 سال کے لیے صدر منتخب ہوئے ہیں، شی جن پنگ سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین بھی منتخب ہوئے ہیں،رپورٹس کے مطابق تقریبا 3ہزار ارکان پر مشتمل نیشنل پیپلز کانگریس (چینی پارلیمنٹ)نے شی جن پنگ کو متفقہ طور پر تیسری مدت کے لیے صدر منتخب کیا ہے، ووٹنگ تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی اور الیکٹرانک گنتی تقریبا 15منٹ میں مکمل ہوئی،پارلیمان نے ژا لیجی کو چیئرمین اور ہان ژنگ کو نیا نائب صدر منتخب کیا ، یہ دونوں افراد صدر شی جِن پنگ کی سابق ٹیم سے ہیں،یاد رہے کہ شی جن پنگ 2013میں سابق چینی صدر ہوجن تا کے بعد پہلی مرتبہ صدارت کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۰ مارچ، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں