• -, -
  • |
  • ١٧ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس | بیلٹ-اینڈ-روڈ-پہل

بھاولپور ،نیشنل پارک لال سوہانرہ میںٹمبر ماف...

نیشنل پارک لال سوہانرہ بھاولپور میں ٹمبر مافیا نے قاتلانہ حملہ کر کے محکمہ جنگلات کے ملازمین شدید زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پارک لال سوہانرہ بھاولپور میں ٹمبر مافیا نے اپنا راج قائم کر تے ہوئے دن رات سر عام غیر قانونی طور پر جنگلات کاٹنے میں مصروف ہے ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین کے منع کرنے پر ٹمبر مافیا اور ان کے چیلوں نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کلہاڑیوں اور آہنی ہتھیاروں سے قاتلانہ حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ملازمین شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طوری میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین پر حملے کی ایف آئی آر کیلئے درخوست متعلقہ تھانے میں جمع کرائی گئی جس کے باوجود پولیس ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں ہے جس کے باعث ۔ محکمہ جنگلات کے ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم...

سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ سب ٹوپی ڈرامہ کر رہے ہیں، نگران وزیراعظم کا نام فائنل کیاجاچکا ہے ، ایسے ہی اہمیت جتا رہے ہیں اور میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں ۔ ہفتہ کو سابق وزیرداخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ امید ہے شہباز شریف اور نام نہاد اپوزیشن لیڈر آج نگران وزیراعظم کا اعلان کردیں گے اور بات الیکشن کمیشن تک آگے نہیں بڑھنے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی کی مشہوری کے لئے جتنے مرضی دن لگالیں، پاکستان کی سیاسی زندگی کے سیاہ ترین 16مہینے تھے جو انہوں نے لگائے ، غریب کو زندہ مار دیا ہے، آٹا ، گھی، چینی ،بجلی کا بل، بچوں کی فیس اور گھر کا کرایہ تک وہ دینے کے قابل نہیں رہا ، شہروں میں لوٹ مار شروع ہوچکی ہے اور خانہ جنگی کا ماحول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ آیا ہے اور جو یہ نئی تاریخ دیتے تھے کہ نواز شریف کل آ رہا ہے ، پرسوں آ رہا ہے ان کی خواہشوں پر پانی پھر گیا ہے ، 90دن میں الیکشن کروانے ہونگے اور جو سلوک انہوں نے عوام سے روا رکھا ہے اس کا انتقام لینے کا وقت آ گیا ہے ۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ 13اگست رات انشااللہ11بجے میں لال حویلی کے باہرقوم سیخطاب کروں گا، اگر ضرورت پڑی توآج شام بھی ایک ٹویٹ جاری کروں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر کے نزدیک ، میرے رشتے داروں اور ملازموں کو اٹھا کر لے گئے ہیں اور ان کو لاپتہ کر دیا ہے، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے اور جسے انتقامی سیاست کا عروج سمجھاجائے گا لیکن بالاآخر یہ شکست کھائیں گئے اور عوام ووٹ کے ذریعے ان کو شکست فاش دیں گے ۔ شیخ رشید نے گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پرانہوں نے اقتصادی معاشی اورمالیاتی عوام کا جنازہ نکال دیا ہے، قوم کی معیشت تباہ کر دی ہے لیکن اپنا بھی ستیا ناس کر دیا ہے، یہ لوگ عوام میں جانے اور منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں اور الیکشن کے دن انکو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مک...

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کیا۔ عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، ان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانیکی سزا سنائی، فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں اور کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی درخواست استدعا کر رکھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہ...

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی جبکہ جو نگران وزیراعظم بنے گا اس سے پتا چلے گا الیکشن کب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں۔ سانحہ 9 مئی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔ ریویو ایکٹ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پر دیا گیا، انہیں ابھی بھی شاید پتا نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

جلاو گھیرا وکیس،خدیجہ شاہ ودیگر کے جوڈیشل ری...

جناح ہاوس جلاو گھیرا وکیس میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ، صنم جاوید سیمت دیگر خواتین کے جوڈیشل ریمانڈر میں توسیع کر دی گئی۔ لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے جناح ہاوس حملہ اور جلاو گھیرا وکیس کی سماعت کی۔ اس دوران خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر خواتین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے خواتین ملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کرتے ہوئے استدعا کی کہ مقدمے کے چالان تیاری کے مرحلے میں ہے، کچھ مہلت دی جائے۔عدالت نے جوڈیشل ریمانڈر میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 26 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تھانہ حملہ کیس ، یاسمین راشد کی درخواست ضمان...

تھانہ شادمان پر حملہ کے لئے اکسانے کے الزام کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پرسماعت 17 اگست کے لئے مقرر کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کیرجسٹرار آفس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس راحیل کامران پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا ۔ عدالت نے سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے ، درخواست ضمانت میں سرکار اور تھانہ شادمان کے مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ تھانہ شادمان پر حملہ کرنیلئے دوسروں کو اکسانے کا الزام لگایا گیا، ملزمہ ڈاکٹر یاسمین راشد نامزد ایف آئی آر میں نہیں، سیاسی مقدمہ بنایا گیا، اس مقدمہ میں ملزمہ کے کئی شریک ملزمان کی ضمانت ہوچکی ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملزمہ کے خلاف ٹھوس شواہد نہ ہونے باوجود اے ٹی سی ٹرائل کورٹ نے ضمانت خارج کی، ملزمہ کے مقدمہ کا چالان ہوچکا ہے، پولیس کو مزید تفتیش کی ضرورت نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ہائیکورٹ ملزمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد پر جناح ہاس، (ن) لیگ کے دفتر اور عسکری ٹاور پرحملے کروانے اور تھانہ شادمان کو جلانے کا الزام ہے، ملزمہ کیخلاف گلبرگ، شادمان، ماڈل ٹاون اور سرور روڈ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

(آج)سے 16 اگست تک ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے مختلف حصوں میں (آج)اتوار سے 16 اگست کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ (آج) اتوار سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے، جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اوکاڑہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، رکشہ ڈرائیور...

فیصل آباد روڈ کھنگرانوالہ پل کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے ۔ پولیس کے مطابق افسوس ناک حادثہ کار اور رکشے کے درمیان ہوا، حادثے کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کردیا۔ کار ڈرائیور کو پولیس نے موقع سے گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بشری بی بی کی ڈائری بنی گالا سیکرٹریٹ کا 'بل...

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی سامنے آنے والی ڈائری سے متعلق کہا کہ ڈائری بنی گالا سیکرٹریٹ کا 'بلیک باکس' ہے۔ ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بشری بی بی کی ہدایات پربنی گالاکے ساتھ پورے ملک کو چلایا گیا، ڈائری والی سرکار نے پی ٹی آئی سرکار کاخوب تختہ الٹایا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ کبھی جنتری کبھی زائچے اورکبھی ڈائری پی ٹی آئی سیاست کاکل خلاصہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پر پابندی کے خلاف د...

لاہورہائیکورٹ نے بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی سیل پرپابندی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری کی درخواست پرعبوری حکم جاری کردیا۔ ڈپٹی کمشنرسمیت دیگر فریقین آئندہ سماعت پرتفصیلی جواب جمع کرائیں۔ درخواست گزارکے مطابق ہیلمٹ کے بغیرپیٹرول کی فراہمی پرپابندی کانوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، درخواست گزارنے دلائل کے حق میں اعلی عدلیہ کے فیصلے بھی پیش کیے،آئندہ سماعت تک بغیر ہیلمٹ پیٹرول کی فراہمی پرپابندی کانوٹیفکیشن معطل رہے گا۔ عدالت نے درخواست پرمزید کارروائی 16اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزارتِ توانائی اور امریکی کمپنی کے درمیان پن...

معیشت کی تعمیر میں معدنیات کی حصیداری کے فروغ کے لئے وزارتِ توانائی حکومت پاکستان کے زیرا نتظام منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی کمپنی میرکل سالٹ ورکس کلیکٹو کارپوریشن وسکونسن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ اس نان بائنڈنگ ایم او یو میں گلابی خوشحالی کے مرکزی خیال کے تحت برآمدی مقاصد کیلئیجدید ترین گلابی پتھر والے نمک کی کرشنگ اور پیکیجنگ کی سہولت کی تجویز ہے۔ پی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹرانجینئر اسد احمد اور ایم ایس سی آئی کے سی ای او احمد ندیم خان نے جمعہ کو اپنی اپنی کمپنیوں کی جانب سے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری(پٹرولیم ڈویژن) محمد حسن اقبال بھی موجود تھے۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ پلانٹ ضلع میانوالی، پنجاب، پاکستان میں واقع سپیشل اکنامک زون میں لگایا جائے گا۔پنک راک سالٹ کی سہولت خصوصی طور پر نمک سے بنی مصنوعات کو بین الاقوامی منڈیوں میں برآمد کرنے کے لئے ہے جو پاکستان کی غیر ملکی آمدنی میں خاطر خواہ حصہ ڈالے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت ک...

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے مگر اس کی سزا ملک کی سب سے بڑی جماعت کو نہیں ملنی چاہیے۔ علی محمد خان نے کہا کہ سیاسی احتجاج سیاسی مقامات پر تو ہوسکتا ہے، کینٹ کے علاقوں میں نہیں۔ سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے دعوں پر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ خواب جاگتے ہوئے نہیں راتوں کو دیکھنے چاہئیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سربرہ پاک بحریہ کا دورہ ملائیشیا، اعلی سول و...

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے ملائیشین اعلی سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ملائیشین حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ نیول چیف نے ملائیشین نیوی کی مختلف تنصیبات کا بھی دورہ کیا، سربراہ پاک بحریہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے علی مراد کا 2 دن می...

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی مراد کا 2 دن میں 2 بار تبادلہ کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی مراد کو ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ایاز مہر کو تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا۔ ایاز مہر کا پہلے بھی ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل سے تبادلہ کیا گیا تھا تاہم اب واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ علی مراد کو گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی ائیر پورٹ سے تبادلے کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل تعینات کیا گیا تھا، علی مراد کے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر سٹیٹ بینک سرکل چارج لینے کے کچھ گھنٹے بعد دوبارہ تبادلہ کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

نوجوان پاکستان کی بڑی طاقت، ملکی تقدیر بدلنے...

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور یہ ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے معاشرے کا روشن مستقبل اور کل کے رہنما ہیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی تابناک مستقبل کے لئے سود مند سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے لیے ایسے ماحول کو پروان چڑھانا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں، حکومت پنجاب نوجوانوں کو سکلڈ تعلیم و تربیت، روزگار اور وظائف سمیت مختلف مواقع فراہم کر رہی ہے۔ نگران وزیراعلی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، کسی بھی ملک کی ترقی میں نوجوان کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں نے زندگی کے ہرشعبے میں اپنی خداداد صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی س...

وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائز پر دستخط کر دیئے۔ وزیراعلی کی ایڈوائس پر سمری منظوری کے لئے گورنر بلوچستان کو بھجوا دی جائے گی جب کہ گورنر کی جانب سے سمری پر دستخط نہ کیے جانے کی صورت میں اگلے 48 گھنٹوں بعد اسمبلی ازخود تحلیل ہوجائے گی۔ دوسری جانب بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے قیام پر اپوزیشن کی دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کے نام پر ڈٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ نگراں وزیر اعلی کے لئے بی این پی کی جانب سے میر حمل کلمتی اور جے یو آئی کی جانب سے عثمان بادینی اور شبیر مینگل کے نام سامنے آرہے ہیں۔ بی اے پی کی جانب سے تین نام سامنے آئے ہیں جن میں کہدہ بابر، اعجاز سنجرانی اور نصیر بزنجو شامل ہیں۔ اس حوالے سے فیصلہ آج شام تک متوقع ہے، اس ضمن میں وزیر اعلی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کر کے نگراں وزیر اعلی کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بعد اقل من ٢٤ ساعة من الوعكةً.. ارتياح وسع...

بعد اقل من ٢٤ ساعة من الوعكة الصحية التي المت به وهو يؤدي صلاة الجمعة في المسجد الحرام ظهر إمام وخطيب المسجد الحرام الدكتور ماهر المعيقلي بصحة جيدة بعد الوعكة الصحية التي داهمته أثناء إمامته صلاة ظهر أمس (الجمعة) بالمسجد الحرام. جاء ذلك خلال الزيارة التي قام بها منسوبو وكالة شؤون الأئمة والمؤذنين للدكتور المعيقلي في منزله حيث بدا مبتسماً وهو في أتم الصحة.. وكان الشيخ ماهر بن حمد المعيقلي إمام وخطيب المسجد الحرام قد تعرض لوعكة صحية خلال اداء صلاة الجمعة في المسجد الحرام ، والذي منعه من اكمال الصلاة، مما ادى لاستكمال معالي رئيس الشؤون الدينية للمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس للصلاة .. وابدى المتابعون والمغردون ارتياحا كبيرا بعد مشاهدتهم صور الشيخ المعيقلي وهو في اتم الصحة والعافية.. وكان معالي رئيس الشؤون الدينية بالمسجد الحرام والمسجد النبوي الشيخ الدكتور عبدالرحمن السديس قد اطمئن على صحة ⁧ فضيلة امام وخطيب صلاة الجمعة بالمسجد الحرام الشيخ ماهر المعيقلي داعيا معاليه الله سبحانه ان يمن على فضيلة الشيخ المعيقلي بتمام الصحة والعافية..

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی

۱۲ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کا سابق سین...

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ہونان کی صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین یی پھینگفی کو رشوت خوری اوراختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں جمعہ کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 نگرانی کے قومی کمیشن کی طرف سے تحقیقات کے اختتام کے بعد کیس کی مزید جانچ پڑتال کے لیے اسے  پروکیوریٹوریٹ کے حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد  کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

بھارتی ریاست اترپردیش میں مسلح افرادنےبی جے...

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک مقامی رہنما کو شمالی ریاست اتر پردیش میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

مقامی پولیس نے جمعہ کو بتایا کہ34 سالہ انوج چودھری کو جمعرات کی شام ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد نے اس وقت گولی مار دی جب وہ اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے تقریباً 355 کلومیٹر شمال مغرب میں ضلع مراد آباد میں اپنی رہائش گاہ کے باہر چہل قدمی کر رہے تھے ۔

  پولیس کے مطابق انہیں  فوری طور پر مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

 پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔

 پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور جلد ہی انہیں گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انوج چودھری بی جے پی کے سرگرم رکن تھے جنہیں اپنے علاقے میں ایک مقامی الیکشن میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا ۔

انوج چوہدری کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے...

رم اللہ(شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی علاقےمیں فلسطینی پناہ گزینوں کے تلکرم کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ  جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی  جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کوایک پریس بیان میں کہا کہ 24 سالہ محمود جراد جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ  سے آٹھ دیگر فلسطینی زخمی ہوئےجنہیں تلکرم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رات گئے پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بول دیا  جس کا مقصد اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتارکرنا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ میں درجنوں گھروں پر دھاوا بولا اور اس دوران فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیل ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے معمول کی حفاظتی سرگرمی کے تحت تلکرم پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور آپریشن کے دوران مسلح فلسطینیوں  نے فورس پر فائرنگ کی جس پر فوجیوں نے ان پر جوابی فائرنگ کی۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ہانگ ژو ایشین گیمز کی تیاریاں آخری مرحلے میں...

ہانگ ژو(شِنہوا)  بی ایم ایکس سائیکلنگ ٹیسٹ ایونٹ کے اختتام کے بعد ہانگ ژو ایشین گیمز کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سنٹر کا مرکزی اسٹیڈیم، جسے اس کے کنول کے پھول کے ڈیزائن کی وجہ سے "جائنٹ لوٹس" کہا جاتا ہے میں 9 جولائی2021 کو "پرجوش ہانگ ژو" ٹریک اینڈ فیلڈ انویٹیشنل ٹورنامنٹ کے انعقاد کے ساتھ سب سے پہلے ٹیسٹنگ پروگرام کا آغاز کیا گیا تھا۔

مارچ سے جولائی کے آخرتک،51 ٹیسٹنگ ایونٹس کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے، جن میں سے کچھ بین الاقوامی سطح تک پہنچنےمیں کامیاب ہوئے۔

 مئی میں ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سنٹر ایکواٹک اسپورٹس ایرینامیں نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ کے دوران ٹوکیو اولمپک کے چیمپئن وانگ شون نے  کہا تھا کہ یہ وہ بہترین مقام ہے جہاں پر انہوں نے گزشتہ تین ایشیائی کھیلوں کے دوران حصہ لیاتھا۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنگاپور - وزیر اعظم - چین - وانگ یی - ملاقات

 چینی وزیر خارجہ وانگ یی،جو  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں،سنگاپور میں ملک کے وزیر اعظم لی ہسین لونگ (دائیں) سے ملاقات  کے دوران مصافحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین- شانشی -شی آن - نائٹ اکانومی

 چین کے شمال مغربی صوبہ شانشی کے  شہرشی آن  میں ایک تجارتی علاقے کا رات کا منظر۔(شِنہوا)

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

کرغزستان-بشکیک-عالمی خانہ بدوش فیشن فیسٹیول

کرغزستان کے شہر بشکیک میں عالمی خانہ بدوش فیشن فیسٹیول کا ایک منظر۔(شِنہوا)

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سنگاپور۔نائب وزیر اعظم- چین- وانگ یی ملاقات

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن بھی ہیں،سنگاپور میں ملک کے نائب وزیر اعظم لارنس وونگ (دائیں) سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

انڈونیشیا-ریاؤ -پیٹ لینڈ آتشزدگی

انڈونیشیا کے صوبے ریاؤ کے  ضلع کمپار کے ریمبو پنجانگ گاؤں میں اہلکار پیٹ لینڈ میں لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایچ کے ایس اے آرحکومت نےچین میں سرمایہ کاری...

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے ترجمان نے چین میں سرمایہ کاری کو محدود کرنے کے امریکی اقدام کے جواب میں،  ہانگ کانگ کی معمول کی تجارت اور سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کو نقصان پہنچانے کے بلاجواز اقدامات پر امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت نے سخت اعتراض اور ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔   ترجمان نےکہا کہ ہانگ کانگ اور امریکہ کے درمیان قریبی اقتصادی تعلق رہا ہے اور امریکی کمپنیوں کے ہانگ کانگ میں وسیع کاروباری مفادات ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سرمایہ کاری پرپابندی کابلاجواز امریکی اقدام مارکیٹ اکانومی اور منصفانہ مسابقت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام کو نقصان اور امریکی کاروباری اداروں اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مفادات کو خطرے میں ڈالاگیا ہے اور اس سے عالمی اقتصادی بحالی اور ترقی کے لیے مزید غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہے،ترجمان نے امریکہ سے اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

لائی چھنگ تے کے امریکہ کے "ٹرانزٹ" دورہ کے خ...

تائپے (شِنہوا) تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی سیاست دان لائی چھنگ تے کے امریکہ کے طے شدہ  "ٹرانزٹ" دورہ کے خلاف تائیوان کی درجنوں سیاسی جماعتوں اور تنظیموں نے جمعہ کو تائپے میں احتجاج کیا۔ سینکڑوں لوگوں نے لائی کے متوقع سفر کے خلاف مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے احتجاج میں حصہ لیا، اس دورہ کو"تائیوان کی آزادی" کی کوشش کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔  مظاہرین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لائی اور ڈی پی پی حکام کی جانب سے آزادی کے ایجنڈے کے لیے امریکی حمایت حاصل کرنے اوراس پختہ حقیقت کوبدلنے کی کوششوں سے کہ آبنائے تائیوان کے آرپار کا تعلق ایک ہی چین سے ہے، تائیوان کے عوام کے مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کی کارروائیاں آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے درمیان قائم رشتوں اور اعتماد کو ختم  اور آبنائے پار تعلقات کی پرامن ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہیں  جو تائیوان کے لیے تباہ کن نتائج کا باعث بن سکتی ہیں۔

چین کے شہر سوژومیں وائرلیس ای وی چارجنگ اسٹ...

نان جنگ(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبےجیانگ سو کے شہر سوژومیں دو مربوط الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں پلگ ان اور وائرلیس چارجنگ  کے دونوں موڈ شامل ہیں۔

 انہیں سوژوکے نیو ڈسٹرکٹ میں واقع ایک سمارٹ چارجنگ اسٹیشن پر نصب کیا گیا ہے۔  سٹیٹ گرڈ سوژو پاور سپلائی کمپنی کے مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے رکن ژاؤ مینگ نے کہا کہ این ای ویز کے لیے وائرلیس چارجنگ اسمارٹ فونز کی چارجنگ کی طرح کام کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دونوں چارجنگ اسٹیشن بالترتیب 7 کلو واٹ اور 11 کلو واٹ کی پاورکے ساتھ 90 فیصد سے زیادہ موثرطور پرچارجنگ کرسکتے ہیں۔    پلگ ان چارجنگ کے مقابلے میں، ای وی کی وائرلیس چارجنگ کے استعمال میں آسانی اورکھلے کنڈکٹرز سے منسلک حفاظتی خطرات سے بچاو جیسے متعدد فوائد ہیں۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

اقوام متحدہ کے سربراہ کا نائجر کے صدر کے حال...

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ان اطلاعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ نائجر کے صدر کو افسوسناک حالات میں رکھنے کے علاوہ  حکومتی ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ صدارتی گارڈ کے ارکان نے مبینہ طور پر صدر محمد بازوم اور ان کے خاندان کو پانی، خوراک، ادویات اور بجلی تک رسائی کے بغیر رکھا ہوا ہے۔

فرحان حق نے کہاکہ سیکرٹری جنرل نائجر کے صدر اور ان کے خاندان کی صحت اور حفاظت پر اپنی تشویش کا اعادہ کرتے ہوئےایک بار پھران کی فوری،غیرمشروط رہائی اور ریاست کے سربراہ کے طورپران کی بحالی کامطالبہ کرتے ہیں۔

  صدارتی گارڈ نے 26 جولائی کو محمد بازوم اور ان کے خاندان کو حراست میں لے کر کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ گوتریس کو متعدد حکومتی ارکان کی گرفتاری کے بارے میں مسلسل اطلاعات  پر بھی تشویش ہے اور وہ فوری طور پر ان کی غیر مشروط رہائی اور نائجر کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی ذمہ داریوں پر سختی سے عمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تاہم فرحان حق نے کہا کہ نائجر کے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے جبکہ  اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر (او سی ایچ اے ) کی رپورٹ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

ایران-امریکہ قیدیوں کا تبادلہ اور فنڈز کی بح...

تہران(شِنہوا) ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ اور جنوبی کوریا  کے بینکوں میں ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی ایک ساتھ ہوں گے ۔

 یہ بات ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے سیاسی امور کے عملے کے نائب سربراہ محمد جمشیدی نے جمعہ کو ایکس پرایک بیان میں کہی جسے پہلے ٹویٹر کہا جا تا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں امریکی قیدی ، امریکہ میں ہمارے غیر قانونی طور پر قید شہریوں کی رہائی کے ساتھ ہی رہا کئے جائیں گے اور جنوبی کوریا میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے ایرانی اثاثوں کی مکمل منتقلی  حال ہی میں عراق میں بحال کیے گئے اثاثوں کی طرح ہو گی۔

قیدیوں کے تبادلے اور اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کا اعلان جمعرات کی شب ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کیا گیا۔

ایرانی وزارت نے کہا کہ ملک کے فنڈز امریکہ کی طرف سے چند سالوں سے جنوبی کوریا کے بینکوں میں غیر قانونی طور پر منجمد کر دیے گئے تھے جبکہ ایران نے اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے کیے گئے وعدے پورے کرنے کے لیے اس سے ضروری ضمانتیں حاصل کی ہیں۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

داعش کے شامی فوج کی بس پر حملے میں 23 فوجی ہ...

دمشق(شِنہوا) شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں داعش کے عسکریت پسندوں نے  ایک فوجی بس پر گھات لگا کر حملہ کیا  جس میں23 شامی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نےجمعہ کی صبح دیر الزور کے مشرقی شہرالمیادین کے صحرائی علاقے میں بس پر حملہ کیا۔

برطانیہ میں قائم مبصرگروپ نے کہا کہ داعش کےعسکریت پسندوں نے گھات لگا کر حملہ کیا اور بس پر ہلکے اور درمیانے درجے کے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کے تابکار پانی...

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے تابکاری سے آلودہ پانی کومنتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والا پائپ لیک ہوگیا۔

سرکاری  نشریاتی ادارے این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق  ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے تابکاری سے آلودہ پانی ذخیرہ کرنے والے ایک ٹینک کے ارد گرد تعمیر کردہ ڈیک میں بارش کے پانی میں معمول سے زیادہ تابکارموادکی موجودگی  کی نشاندہی ہونے کےبعد تحقیقات کی ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق تحقیق سے معلوم ہوا کہ تابکاری سے آلودہ پانی کو منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے والے پائپ میں تقریباً چار سینٹی میٹر کے شگافوں سے کچھ پانی نکلا تھا۔ پائپ کو دوسرے ٹینک سے تابکار پانی کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا،اس وجہ سے ٹیپکو نے ٹینک کے ارد گرد موجود پانی کا تجزیہ کیا جس سے معلوم ہوا کہ  پانی کے فی لٹر میں ٹریٹیم کی مقدار67ہزاربیکریلزتھی جوجاپانی حکومت کی طرف سے ٹریٹیم کوماحول میں چھوڑنے کے لیے مقرر کردہ معیار 60ہزاربیکریلز سے زیادہ ہے۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

امریکہ تائیوان کے ساتھ تجارت کے نام نہاد ایک...

بیجنگ(شِنہوا) چین نے امریکہ پر زوردیا ہے کہ وہ21ویں صدی کے ٹریڈ فرسٹ ایگریمنٹ عملدرآمد ایکٹ کے تحت نام نہاد یو ایس-تائیوان اقدام کو واپس لے ۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے نام نہاد ایکٹ کے قانون پردستخطوں کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین اپنے تائیوان کے علاقے اوراپنےساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی سرکاری بات چیت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ اس میں خودمختارحیثیت یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر بات چیت یا دستخط کرنا شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدام ایک چین کے اصول اورچین امریکہ تین مشترکہ  بیانات اورامریکہ کے اس وعدے کی خلاف ورزی ہے کہ وہ  تائیوان کے ساتھ صرف غیر سرکاری تعلقات رکھے گا ،اس  اقدام سے"تائیوان کی آزادی" کی خواہاں علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام دیا گیاہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے اور وہ امریکہ سے اپنی روش کو فوری بدلنے، نام نہاد ایکٹ کو منسوخ کرنے، نام نہاد اقدام پر مذاکرات میں پیش رفت بند اور مزید غلط راستہ اختیارنہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

سابق امریکی جنرل کی 140ویں سالگرہ کی تقریبات...

چھونگ چھنگ (شِنہوا) جاپان کی جارحیت کے خلاف جنگ کے دوران چینی حکومت اور عوام کی مدد کرنے والے سابق امریکی جنرل جوزف اسٹیل ویل کی 140ویں سالگرہ کے موقع پرچین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ  میونسپلٹی میں یادگاری تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

اپنی 42 سالہ فوجی سروس کے دوران، اسٹیل ویل نے چین کے پانچ دورے کیے اور 12 سال تک یہاں مقیم رہے۔

دوسری جنگ عظیم کے دوران چین-برما-انڈیا محاذ پرخدمات انجام دیتے ہوئے، اسٹیل ویل نے جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت میں چینی عوام کی مدد کی۔ ان کی کوششوں نے جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی عوامی مزاحمت اور عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی حتمی فتح میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

2015 میں، اسٹیل ویل کو دوسری جنگ عظیم کے دوران چین کے ساتھ شانہ بشانہ لڑنے پر بعد از مرگ میڈل سے نوازا گیا تھا۔

اسٹیل ویل کی پڑپوتیوں سوسن کول اور نینسی ملورڈ نے چھونگ چھنگ  میں ان کی سابقہ رہائش گاہ کا دورہ کیا، جسے اب ایک میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ چین کا واحد عجائب گھر ہے جس کا نام غیر ملکی فوجی شخصیت کے نام پر رکھا گیا ہے۔

سابق امریکی جنرل جوزف اسٹیل ویل کی پڑپوتی سوسن کول چھونگ چھنگ  میونسپلٹی میں انٹرویو دیتے ہوئے۔(شِنہوا)

اسٹیل ویل کی زندگی کے حوالے سے ایک نمائش منگل کوچھونگ چھنگ میں شروع ہوئی۔ جس میں تقریباً 200 تاریخی تصاویر اور 60 سے زائد اشیاء رکھی گئی ہیں۔ جو اسٹیل ویل کی زندگی اور فوجی کیریئر کے ساتھ ساتھ روایتی چینی ثقافت کے لیے اس کے جذبے اور چینی لوگوں کے لیے انکی گہری محبت کو واضح کرتی ہیں۔

چین ۔ ہونان ۔ چھن ژو ۔ قدیم گھروں کی تزئین و...

چین ، وسطی صوبہ ہونان کے علاقے چھن ژو کے دیہات ہی شائی میں روایتی لباس میں ملبوس طلباء تزئین و آرائش کئے جانے والے ایک پرانے گھر میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ (شِںہوا)

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں

تیونس۔ تیونس ۔ کارثیج بین الاقوامی میلہ ۔ چی...

 تیونس میں کارثیج کے مقام پر 57 ویں کارثیج بین الاقوامی میلے میں چین کے ننگ شیا سے فنون طائفہ کے رقاص فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

تیونس ، تیونس میں کارثیج کے مقام پر 57 ویں کارثیج بین الاقوامی میلے کے دوران چین کے ننگ شیا سے فنون طائفہ کے رقاص فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

چین ۔ گانسو۔ گان نان ۔ 70 واں یوم تاسیس

چین، شمال مغربی صوبہ گانسو کے شہر ہی ژو میں گان نان تبتی خوداختیار پریفیکچر کے قیام کے 70 ویں یوم تاسیس کے جشن کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

اسٹیٹ بینک کا سی پیک کی 10 ویں سالگرہ پر یاد...

اسلام آباد (شِنہوا) اسٹیٹ بینک نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر 100 پاکستانی روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک نے ایک بیان میں بتایا کہ سکے کے دونوں اطراف میں ہلال ، ستارہ اور 5 ستاروں کا ایک گروپ ہے جو پاکستان اور چین کے قومی پرچم کی نمائندگی کرتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ اردو، چینی اور انگریزی رسم الخط میں "چین پاکستان اقتصادی راہداری کے الفاظ عقبی حصے میں کنندہ ہیں جبکہ انگریزی رسم الخط میں سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے کا جشن اور اردو رسم الخط میں اسلامی جمہوریہ پاکستان سامنے کے حصے پر کنندہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ سکے کی شکل گول ہے جبکہ کنارے پر دندانے ہیں ۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔ سکے میں تانبہ اور نکل ( تانبہ 75 فیصد ، نکل 25 فیصد) استعمال کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق سی پیک نے 2013 میں اپنے قیام کے بعد سے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چین ، ہیبے میں بارش سے تباہی کے باعث 29 افرا...

شی جیانگ ژوآنگ (شِنہوا) چین کے شمالی صوبے ہیبے میں حالیہ بارش کے سبب جمعرات تک 29 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 16 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مقامی حکام نے جمعہ کی صبح ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 110 کاؤنٹیز، شہروں اور اضلاع میں موسلا دھار بارش اور شدید سیلاب نے تباہی مچائی۔

آفت زدہ علاقوں میں نقل و حمل، بجلی، مواصلات اور پانی کی سہولیات سمیت بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔ صوبے کو 95.81 ارب یوآن (تقریباً 13.38 ارب امریکی ڈالرز) کا براہ راست معاشی نقصان ہوا جبکہ تباہی کا ابھی اندازہ لگایا جارہا ہے۔

جمعرات تک سیلاب سے 38 لاکھ 90 ہزار افراد متاثر ہوئے تھے ۔3 لاکھ 19 ہزار 700 ہیکٹر پر فصلیں متاثر ہوئیں جبکہ 1 لاکھ 31 ہزار 500 ہیکٹر پر فصلیں تباہ ہو گئیں۔

رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے جہاں 40 ہزار 900 مکانات منہدم ہوگئے جبکہ 1 لاکھ 55 ہزار 500 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔

کنڈرگارٹن کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر 1 ہزار 150  پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو نقصان پہنچا۔

۱۱ اگست، ۲۰۲۳ مزید دیکھیں