i پاکستان

کوئٹہ،کار کھائی میں جاگری،دو بچیوں سمیت 2خواتین جاں بحقتازترین

۱۳ ستمبر، ۲۰۲۳

کوئٹہ کے علاقے بسیمہ کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں دوبچیوں سمیت 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔ لیویز ذرائع کے مطابق کار خضدار سے بسیمہ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی ، حادثے میں ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ لیویز ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کردیاگیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی