i پاکستان

جہلم،گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکسترتازترین

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲

کالا گجراں کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ جہلم کے علاقے کالا گجراں میں گھرمیں آگ لگنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، آگ سے گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو کے مطابق آگ گیزر کے شاٹ سرکٹ ہونے کی وجہ سے لگی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی