بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدرشی جن پھنگ نے ورلڈ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس کے شرکا کو مبارکباد دی ہے۔مبارکباد کے اپنے خط میں صدرشی نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کا معاشی اور سماجی ترقی سے گہرا تعلق ہے اور یہ روزگار اور کاروبار کو فروغ دینے، اقتصادی وسماجی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ صدرشی نے کہا کہ چین پیشہ ورانہ تعلیم کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فعال طور پر آگے بڑھا رہا ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ پیشہ ورانہ تعلیم میں تبادلوں اورتعاون کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی طور پر سیکھنے، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کو مضبوط بنانے، عالمی ترقی کے منصوبوں پرعمل درآمد کے لیے تعاون اور پائیدار ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔