• Columbus, United States
  • |
  • ٢٢ نومبر، ٢٠٢٥

شِنہوا پاکستان سروس

چین کے مشرقی صوبے میں 20ہزار سال قدیم انسانی سرگرمیاں دریافتتازترین

۲۹ دسمبر، ۲۰۲۲

فوژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر پھوتیان میں دریائے مولانشی کے قریب پتھر کے قدیم دورکے آخر کے آثار دریافت ہوئے ہیں ، ثقافت وسیاحت کے میونسپل بیورو کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس علاقے میں کم از کم 20ہزار سال پہلے انسانی سرگرمیاں شروع ہوگئی تھیں۔مولانشی دریا کے طاس میں کام کرنے والی آثار قدیمہ کی ٹیم کے سربراہ فان شیو چھون نے کہا کہ تقریباً ایک سال تک جاری رہنے والی کھدائی اور تحقیقی کام کے دوران ٹیم کو مجموعی طور پر قبل از تاریخ کے 26  مقامات ملے، جن میں ایک قدیم پتھر کے دور سے، سات نیو لیتھک، اور کانسی کے دورکے 18 مقامات شامل ہیں۔

فان نے بتایا کہ جمع کیے گئے سینکڑوں نمونے اور تقریباً 100 مکمل یا بحالی کے قابل  اشیاء دریافت کی گئیں۔ دریافت ہونے والے آثار نے اس خطے میں آثار قدیمہ میں بہت سی نامکمل علم کو مکمل کردیا ہے۔فان نے کہا کہ دریافتوں سے پتہ چلتا ہے کہ دریائے مولانشی کا طاس ان علاقوں میں سے ایک ہے جہاں قدیم انسانی سرگرمیاں کثرت سے  موجودتھیں۔ یہ ایک سنگم کی حیثیت کا علاقہ تھا  جہاں قبل از تاریخ کی شمالی فوجیان کی ثقافت جنوبی فوجیان سے ملتی تھی، جو کہ بہت زیادہ تحقیقی اہمیت کی حامل ہے۔